دین کی زیادہ سے زیادہ واقفیت حاصل کرو اور اسلامی احکام پر عمل کرنے کی رغبت اپنے دل میں پیدا کرو

زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء), حصہ 2

زریں ہدایات (برائے طلباء)
127
جلد چهارم
والوں کو پانچ پانچ سات سات ہزار روپیہ تنخواہ ملتی ہے۔ان کا عام طور پر شراب اور
چائے کے چکھنے کا کام ہوتا ہے۔وہ چکھ کر بتاتے جاتے ہیں کہ فلاں شراب فلاں خانہ میں
رکھو۔پھر اس کے مطابق اس کی قیمت پڑتی ہے۔ان سے کم تنخواہ چائے لکھنے والے پانے کے
ہیں جو بتاتے ہیں کہ فلاں پتی میں یہ خاصیت ہے۔اس طرح وہ اعلیٰ اور ادنی پتی کی تقسیم
کرتے ہیں۔مگر ہمارے ہاں تو چائے کا نام رکھ کر اگر بنفشہ پلا دیا جائے تو بھی بہت لوگ
ایسے ہوں گے جنہیں کوئی پتہ نہ لگے گا کیونکہ وہ دراصل چائے نہیں پیتے بلکہ چائے کا نام
پیتے ہیں۔اسی طرح آنکھوں کا امتحان ہے۔مختلف رنگوں کے چارٹ موجود ہوں۔جو لڑکا
سکول میں داخل ہو اس کا امتحان لے لیا جائے کہ اس کی آنکھوں میں کوئی نقص تو نہیں
ہے۔اور اگر کوئی نقص ہو تو اس کا علاج کرایا جائے۔مگر ہمارے ہاں تو بعض لوگ کئی
رنگوں کے نام بھی نہیں جانتے۔غرض رنگوں کے متعلق آنکھوں کے تجربے کئے جائیں اور
جس کی آنکھ میں کوئی نقص ہوا سے دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔اسی طرح حلق ہے۔آواز کا عمدہ اور بلند ہونا نہایت ضروری چیز ہے اور اس کے
بہت سے فوائد ہیں جو حاصل کئے جا سکتے ہیں۔کانوں کا بہت بڑا تعلق آواز سے ہے اور
کانوں کی یہ جس اس قدر ترقی کر سکتی ہے کہ امریکہ کے ریڈ انڈین زمین پر کان رکھ کر بتا
سکتے ہیں کہ فلاں طرف سے دو یا تین یا چار سوار آ رہے ہیں۔پہلے یورپین لوگ ان کی اس
قسم کی باتوں کو جادو سمجھتے تھے مگر بعد میں معلوم ہوا کہ یہ کان کی جس کی تیزی کا نتیجہ ہے۔غرض حواس خمسہ کی ترقی انسانی ترقی سے بہت بڑا تعلق رکھتی ہے اور اس کا روحانیت
سے بھی بہت گہرا تعلق ہے۔جب بچپن سے یہ بات لڑکوں کے ذہن نشین کی جائے گی کہ
حواس خمسہ مرکب ہیں اور ان کے باریک فرقوں سے کچھ کا کچھ بن جاتا ہے اسی طرح
روحانی حواس بھی مرکب ہیں اور ان کے ذرا سے فرق سے بھی بہت بڑا فرق پڑ جاتا ہے تو
ہر موقع پر وہ اس بات کو یاد رکھیں گے اور انشاء اللہ بہت فائدہ اٹھائیں گے۔

امور
-
128
جلد چهارم
زریں ہدایات (برائے طلباء )
پھر طلباء کی اخلاقی تربیت کی طرف توجہ کی جائے۔مثلاً انہیں بتایا جائے کہ بدظنی اور
نگرانی میں کیا فرق ہے اور اس کے نہ جانے سے کیا نقصانات ہوتے ہیں۔اس قسم کے
پر لیکچر کرائے جائیں۔اسی طرح لڑکوں کو اسلامی تاریخ سے آگاہ کرنا نہایت
ضروری ہے، اس کے نہ جاننے کی وجہ سے مسلمانوں کی ہمتیں ٹوٹ گئیں اور حو صلے پست
ہو گئے ہیں۔مجھے ایک دفعہ خیال آیا تھا کہ ایسے چارٹ بنائے جائیں جن میں دکھایا جائے
کہ پہلی صدی میں کہاں کہاں مسلمانوں کی حکومت قائم ہوگئی تھی ، دوسری میں کہاں کہاں،
تیسری صدی میں اسے کس قدر وسعت حاصل ہوئی۔حتی کہ چودھویں صدی تک ساری
کیفیت دکھائی جائے۔اس طرح ہر طالب علم کے سینے پر ایک ایسا زخم لگے گا جو اسلام کی
فتح سے ہی درست ہو گا۔آج مسلمان سب کچھ بھول چکے ہیں۔اگر کچھ یا د رہا تو یورپ کا
بیان کردہ اور وہ بھی غلط رنگ میں۔غیر مبایعین حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا واقعہ پیش کیا
کرتے ہیں کہ ایک عام آدمی نے بھری مجلس میں ان پر اعتراض کیا تھا۔حالانکہ یورپ
والوں نے اسے غلط رنگ دے کر اپنے ڈھنگ کا بنالیا ہے اور غیر مبایعین نے نادانی سے
ان
کی نقل کرنی شروع کر دی ہے۔بے شک ہمارے آباء کی اس قسم کی خوبیاں بھی ہیں جن
کو یورپ نے صحیح طور پر سمجھا مگر بسا اوقات وہ ایسی باتیں پیش کرتے ہیں جو خو بیاں نہیں اور
ہمارے آباء میں نہیں تھیں۔ہم جب اسلامی تاریخ لکھیں گے تو اور رنگ میں لکھیں گے اور
ان واقعات کو صحیح رنگ میں پیش کریں گے اور ان کی غلطیاں ظاہر کر دیں گے۔غرض اسلامی تاریخ کے متعلق لیکچر ہوں اور اس قسم کے نقشے بنائے جائیں۔میں
مرکزی دفتر کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ طلباء کے ہر کمرہ میں اس قسم کے نقشے ہوں جن
سے ہمارے لڑکے یہ سمجھ سکیں کہ مسلمان پہلے کیا تھے اور آج کیا ہیں۔جب تک ہم اپنے
بچوں کے سینوں میں ایک آگ نہ بھر دیں گے اور جب تک ان کے دل ایسے زخمی نہ ہو
جائیں گے جو رستے رہیں ہم کامیاب نہیں ہو سکتے۔اسلام کی ترقی چاہتی ہے کہ ایسی تاثیر
پیدا ہو جو پرانی یاد کو تازہ رکھے اور پل بھر چین نہ لینے دے۔جب تک یہ نہیں ہوتا ہماری

زریں ہدایات (برائے طلباء)
129
جلد چهارم
جد و جہد سخت کمزور رہے گی اور زیادہ شاندار نتائج پیدا نہیں ہوں گے۔یہ چیزیں ہیں جو تحریک جدید کے مرکز اور بورڈنگ میں کام کرنے والوں کو مدنظر
رکھنی چاہئیں۔ان کے متعلق میں اساتذہ اور ہیڈ ماسٹر صاحب سے تعاون کی توقع رکھتا
ہوں۔اور امید کرتا ہوں کہ جو کام کرنے والے ہیں وہ ان باتوں کو ذہن میں رکھیں گے
اور دوسری طرف وہ طلباء جو جانے والے ہیں وہ کوشش کریں گے کہ اگلے سال بورڈنگ
تحریک جدید میں اس سال سے دو گنے لڑکے ہوں۔اگر وہ اس کے لئے کوشش کریں گے تو
ضرور کامیاب ہوں گے۔جب دوسرے لڑکے قادیان میں تعلیم پانے کے فوائد ان کے
منہ سے سنیں گے تو ان پر ضرور اثر ہوگا اور وہ بھی ان فوائد کو حاصل کرنے کی کوشش کریں
گے۔پھر وہ لڑکے جو کامیاب ہوں اور کالجوں میں تعلیم پانا چاہیں وہ احمد یہ ہوٹل لاہور
میں داخل ہوں تا کہ بورڈنگ تحریک جدید میں جو سبق انہیں پڑھائے گئے ہیں وہ اچھی
طرح پختہ ہو جائیں۔پھر تحریک جدید کا ایک حصہ وقف زندگی بھی ہے۔طالب علم بھی
زندگی وقف کریں اور اسلام کے بچے خادم بن جائیں۔میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ انہیں اور مجھے اپنے فرائض ادا کرنے کی صحیح طور پر توفیق بخشے۔"
الفضل 13، 14 ابريل 1961 ء )
1: الاحزاب : 24
:2 وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءِ
(البقره: 155)
صلى الله 3 بخارى كتاب فضائل المدينة باب كراهية النبي علية ان تعرى المدينة
صفحہ 304 حدیث 1890 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية۔:4 سیرت ابن هشام جلد 1 صفحه 682، 683 مطبوعہ دمشق 2005ء الطبعة الاولى
5 شمائل الترمذى باب ما جاء فى صفة مزاح رسول الله الله صفحه
19ء 20 مطبوعہ کراچی 1380ه
66

آج 10 میں سے 10 باقی