تعلیم الاسلام کالج قادیان کے قیام کی اغراض

زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء )
133
جلد چهارم
تعلیم الاسلام کالج قادیان کے قیام کی اغراض
4 جون 1944ء کوتعلیم الاسلام کالج قادیان کے افتتاح کے موقع پر حضرت خلیفہ اسی الثانی
نے جو تقریر فرمائی وہ حسب ذیل ہے:۔یہ تقریب جو تعلیم الاسلام کالج کے افتتاح کی ہے اپنے اندر دو گنا مقاصد رکھتی
ہے۔ایک مقصد تو اشاعت تعلیم ہے جس کے بغیر تمدنی اور اقتصادی حالت کسی جماعت کی
درست نہیں رہ سکتی۔جہاں تک تعلیمی سوال ہے یہ کالج اپنے دروازے ہر قوم اور ہر مذہب
کے لئے کھلے رکھتا ہے کیونکہ تعلیم کا حصول کسی ایک قوم کے لئے نہیں ہے۔ہمارا فرض ہے
کہ ہم تعلیم کو بحیثیت ایک انسان ہونے کے ہر انسان کے لئے ممکن اور سہل الحصول بنا
دیں۔میں نے لاہور میں ایک دو ایسی انسٹی ٹیوٹ دیکھیں جن کے بانی نے یہ شرط لگا دی
تھی کہ ان میں کسی مسلمان کا داخلہ نا جائز ہوگا۔مجھ سے جب اس بات کا ذکر ہوا تو میں
نے کہا اس کا ایک ہی جواب ہو سکتا ہے کہ مسلمان بھی ایسی ہی انسٹی ٹیوٹ قائم کریں اور
اس میں یہ واضح کریں کہ اس میں کسی غیر مسلم کا داخلہ ناجائز نہ ہوگا کیونکہ ایک مسلم کا
اخلاقی نقطۂ نگاہ دوسری قوموں سے مختلف ہوتا ہے۔پس جہاں تک تعلیم کا سوال ہے ہماری
پوری کوشش ہوگی کہ ہر مذہب وملت کے لوگوں کے لئے تعلیم حاصل کرنا آسان ہو۔اس
کالج کے دروازے ہر مذہب وملت کے لوگوں کے لئے کھلے ہوں اور انہیں ہر ممکن امداد
اس انسٹی ٹیوٹ سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے دی جائے۔دوسرا پہلو اس کا یہ ہے کہ آجکل کی تعلیم بہت سا اثر مذ ہب پر بھی ڈالتی ہے۔ہم یقین
ہیں کہ وہ غلط اثر ہوتا ہے کیونکہ وہ مذہب کے خلاف ہوتا ہے۔ہم یہ ماننے کے لئے

زریں ہدایات (برائے طلباء)
134
جلد چهارم
تیار نہیں کہ خدا کا فعل اس کے قول کے خلاف ہوتا ہے، نہ ہم یہ ماننے کے لئے تیار ہیں کہ
خدا کا قول اس کے فعل کے خلاف ہوتا ہے۔ہمیں ایک اور ایک دو کی طرح یقین ہے کہ
خواہ ہمارے پاس ایسے ذرائع نہ بھی ہوں جن سے ان اعتراضات کا اسی رنگ میں دفعیہ
کیا جا سکتا ہو جس رنگ میں وہ اسلام پر کئے جاتے ہیں یا جن علوم کے ذریعہ وہ
اعتراضات کئے جاتے ہیں اُنہی علوم کے ذریعہ ان اعتراضات کا رڈ کیا جا سکتا ہو۔پھر
بھی یہ یقینی بات ہے کہ جو اعتراضات خدا تعالیٰ کی ہستی پر پڑتے ہیں یا جو اعتراضات
خدا تعالیٰ کے رسولوں پر پڑتے ہیں یا جو اعتراضات اسلام کے بیان کردہ عقائد پر پڑتے
ہیں وہ تمام اعتراضات غلط ہیں اور یقیناً کسی غلط استنباط کا نتیجہ ہیں۔چونکہ اس قسم کے
اعتراضات کا مرکز کالج ہوتے ہیں اس لئے ہمارے کالج کے قیام کی ایک غرض یہ بھی ہے
کہ مذہب پر جو اعتراضات مختلف علوم کے ذریعہ کئے جاتے ہیں اُن کا انہی علوم کے
ذریعہ رڈ کیا جائے۔اور ہمارے کالج میں جہاں ان علوم کے پڑھانے والے پروفیسر
مقرر ہوں وہاں ان کا ایک یہ کام بھی ہو کہ وہ انہی علوم کے ذریعہ ان اعتراضات کو رڈ
کریں اور دنیا پر ثابت کریں کہ اسلام پر جو اعتراضات ان علوم کے نتیجہ میں کئے جاتے
ہیں وہ سر تا پا غلط اور بے بنیاد ہیں۔پس جہاں دوسرے پر وفیسروں کی غرض یہ ہوتی ہے کہ وہ ان اعتراضات کو زیادہ
سے زیادہ قوی کرتے چلے جائیں وہاں ہمارے پروفیسروں کی غرض یہ ہوگی کہ وہ ان
اعتراضات کا زیادہ سے زیادہ رڈ کرتے چلے جائیں۔اب تک ہمارے پاس کوئی ایسا
ذریعہ نہیں تھا جس سے یہ کام سرانجام دیا جا سکتا۔انفرادی طور پر ہماری جماعت میں
پروفیسر موجود تھے مگر وہ چنداں مفید نہیں ہو سکتے تھے اور نہ اُن کے لئے کوئی موقع تھا کہ وہ
اپنے مقصد اور مدعا کو معتد بہ طور پر حاصل کرسکیں۔پس جہاں ہمارے کالج سے منتظمین کو اور عملہ کو یہ کوشش کرنی چاہئے کہ غیر مذاہب کے
طالب علم جو داخل ہونے کے لئے آئیں اُن کے داخلہ میں کوئی ایسی روک نہ ہو جس کے

زریں ہدایات (برائے طلباء )
135
جلد چهارم
نتیجہ میں وہ اس کالج کی تعلیم سے فائدہ حاصل نہ کرسکیں وہاں منتظمین کو یہ بھی چاہئے کہ وہ
کالج کے پروفیسروں کے ایسے ادارے بنائیں جو ان مختلف قسم کے اعتراضات کو جو مختلف
علوم کے ماتحت اسلام پر کئے جاتے ہیں جمع کریں اور اپنے طور پر اُن کو ر ڈ کرنے کی کوشش
کریں۔اور ایسے رنگ میں تحقیقات کریں کہ نہ صرف عقلی اور مذہبی طور پر وہ ان
اعتراضات کو رڈ کر سکیں بلکہ خود اُن علوم سے ہی وہ اُن
کی تردید کر دیں۔میں نے دیکھا ہے بسا اوقات بعض علوم جو رائج ہوتے ہیں محض ان کی ابتدا کی وجہ
سے لوگ ان سے متاثر ہو جاتے ہیں۔ذرا کوئی تھیوری نکل آئے تو بغیر اُس کا ماحول
دیکھنے کے اور بغیر اُس کے مال اور ماعلیہ پر کافی غور کرنے کے وہ ان سے متاثر ہونا
شروع ہو جاتے ہیں اور اسے علمی تحقیق قرار دے دیتے ہیں۔مثلاً پچھلے سو سال سے
ڈارون تھیوری نے انسانی دماغوں پر ایسا قبضہ کر لیا تھا کہ گو اس کا مذہب پر حملہ نہیں تھا مگر
لوگوں نے یہ سمجھ لیا تھا کہ اس تھیوری کی وجہ سے تمام مذاہب باطل ہو گئے ہیں کیونکہ ارتقاء
کا مسئلہ ثابت ہو گیا ہے۔حالانکہ جس مذہب پر اس تھیوری کا براہ راست حملہ ہو سکتا تھا وہ
عیسائیت ہے، اسلام پر اس کا کوئی حملہ نہیں ہو سکتا تھا۔اسی طرح جہاں تک خدا تعالیٰ کے
وجود کا علمی تعلق ہے ارتقاء کے مسئلہ کا مذہب کے خلاف کوئی اثر نہیں تھا صرف انتہائی حد
تک پہنچ کر اس مسئلہ کا بعض صفات الہیہ کے ساتھ ٹکراؤ نظر آتا تھا اور درحقیقت وہ بھی
غلط فہمی کا نتیجہ تھا۔لیکن ایک زمانہ ایسا گزرا ہے جب یہ سمجھا جاتا تھا کہ ڈارون تھیوری
کے خلاف کوئی بات کہنا عقل اور سائنس پر حملہ کرنا ہے۔مگر اب ہم دیکھتے ہیں آہستہ آہستہ
وہی یورپ جو کسی زمانہ میں ڈارون تھیوری کا قائل تھا اب اس میں ایک زبر دست رو اس
تھیوری کے خلاف چل رہی ہے اور اب اس پر نیا حملہ حساب کی طرف سے ہوا ہے۔چنانچہ علم حساب کے ماہرین اس طرف آ رہے ہیں کہ یہ تھیوری بالکل غلط ہے۔مجھے پہلے
بھی اس قسم کے رسالے پڑھنے کا موقع ملا تھا مگر گزشتہ دنوں جب میں دہلی گیا تو وہاں مجھے
اب کے ایک بہت بڑے ماہر پروفیسر مولر کے ملے جنہیں پنجاب یونیورسٹی نے بھی

زریں ہدایات (برائے طلباء )
136
جلد چهارم
پچھلے دنوں لیکچروں کے لئے بلایا تھا اور اُن کے پانچ سات لیکچر ہوئے تھے۔انہوں نے
بتایا تھا کہ علم حساب کے رو سے یہ قطعی طور پر ثابت کیا جا چکا ہے کہ سورج اڑتالیس ہزار
سال میں اپنے محور کے گرد چکر لگاتا ہے اور جب وہ اپنے اس چکر کو مکمل کر لیتا ہے تو اُس
وقت مختلف سیاروں سے مل کر اُس کی گرمی اتنی تیز ہو جاتی ہے کہ اس گرمی کے اثر کی وجہ
سے اس کے اردگرد چکر لگانے والے تمام سیارے پگھل کر راکھ ہو جاتے ہیں۔میں نے کہا
اگر اڑتالیس ہزار سال میں تمام سیارے سورج کی گرمی سے پکھل کر راکھ ہو جاتے ہیں تو
اس کے معنی یہ ہیں کہ دنیا کی عمر اس سے زیادہ نہیں ہوتی۔وہ کہنے لگے بالکل ٹھیک ہے دنیا
کی عمر اس سے زیادہ ہر گز نہیں ہو سکتی۔میں نے کہا ابھی ہم یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ یہ علم قطعی
طور پر صحیح ہے لیکن اگر آپ کی رائے کو صحیح تسلیم کر لیا جائے تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ
ڈارون تھیوری اور جیالوجی کی پرانی تھیوری بالکل باطل ہے۔وہ کہنے لگے یقیناً باطل
ہیں۔میں نے کہا علوم کا اتنا بڑا ٹکراؤ آپس میں کس طرح ہو گیا ؟ انہوں نے کہا وہ تو علوم
ہیں ہی نہیں عقلی ڈھکو سلے چلاتے ہیں اور ہم جو کچھ کہتے ہیں علم حساب کے رو سے کہتے
ہیں۔بہر حال اب ایک ایسی رو چل پڑی ہے کہ وہ بات جس کے متعلق سو سال سے یہ سمجھا
جا تا تھا کہ اس کے بغیر علم مکمل ہی نہیں ہو سکتا اب اسی کو رڈ کرنے والے اور علوم ظاہر ہو
رہے ہیں۔اسی طرح نیوٹن کی تھیوری جو کششِ ثقل کے متعلق تھی ایک لمبے عرصہ تک قائم رہی مگر
اب آئن سٹائن کے نظریہ نے اس کا بہت سا حصہ باطل کر دیا ہے۔اس سے پتہ لگتا ہے کہ
جن باتوں سے دنیا مرعوب ہو جاتی ہے وہ بسا اوقات محض باطل ہوتی ہیں اور اُن کا لوگوں
کے دلوں پر اثر نے علم کی وجہ سے نہیں ہوتا بلکہ اپنی جہالت اور کم علمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔جب دنیا میں ہمیں یہ حالات نظر آ رہے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ مسائل جنہوں نے
سینکڑوں سال تک دنیا پر حکومت کی ہمارے پروفیسر دلیری سے یہ کوشش نہ کریں کہ بجائے
اس کے کہ بعد میں بعض اور علوم ان کو باطل کر دیں ہماری انسٹی ٹیوٹ پہلے ہی ان کا غلط

زریں ہدایات (برائے طلباء )
137
جلد چهارم
ہونا ظاہر کر دے اور ثابت کر دے کہ اسلام پر ان علوم کے ذریعہ جو حملے کئے جاتے ہیں وہ
درست نہیں ہیں۔اگر وہ کوشش کریں تو میرے نزدیک ان کا اس کام میں کامیاب ہو جانا
کوئی مشکل امر نہیں بلکہ خدا کی مدد سے، محمد رسول اللہ ﷺ نے جو دین قائم کیا ہے اس کی
مدد سے، حضرت مسیح موعود علیہ السلام جو روشنی لائے ہیں اس کی مدد سے اور احمدیت نے جو
ماحول پیدا کیا ہے اس کی مدد سے وہ بہت جلد اس میں کامیاب ہو سکتے ہیں اور جو کام اور
لوگوں سے دس گنا عرصہ میں بھی نہیں ہو سکتا وہ ہمارے پروفیسر قلیل سے قلیل مدت میں
سرانجام دے سکتے ہیں۔پس میری غرض کا لج کے قیام سے ایک یہ بھی ہے کہ ہمیں ایک ایسا مرکز مل جائے
جس میں ہم بیج کے طور پر ان تمام باتوں کو قائم کر دیں تا کہ آہستہ آہستہ اس پیج کے ذریعہ
ایک ایسا درخت قائم ہو جائے ، ایک ایسا نظام قائم ہو جائے ، ایک ایسا ماحول قائم ہو
جائے جو اسلام کی مدد کرنے والا ہو جیسے یورپین نظام اسلام کے خلاف حملہ کرنے کے لئے
دنیا میں قائم ہے۔پس ہمارے کالج سے منتظمین کو مختلف علوم کے پروفیسروں کی ایسی سوسائٹیاں قائم
کرنی چاہئیں جن کی غرض یہ ہو کہ اسلام اور احمدیت کے خلاف بڑے بڑے علوم کے
ذریعہ جو اعتراضات کئے جاتے ہیں اُن کا دفعیہ انہی علوم کے ذریعہ کریں۔اور اگر وہ
دیکھیں کہ موجودہ علوم کی مدد سے ان کا دفعیہ نہیں کیا جا سکتا تو پھر وہ پوائنٹ نوٹ کریں کہ
کون کون سی ایسی باتیں ہیں جو موجودہ علوم سے حل نہیں ہوتیں اور نہ صرف خودان پر غور
کریں بلکہ کالج کے بالمقابل چونکہ ایک سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بھی قائم کی گئی ہے اس
لئے وہ پوائنٹ نوٹ کر کے اس انسٹی ٹیوٹ کو بھجواتے رہیں اور انہیں کہیں کہ تم بھی ان
باتوں پر غور کرو اور ہماری مدد کرو کہ کس طرح اسلام کے مطابق ہم ان کی تشریح کر سکتے
ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اسلام ان باتوں کا محتاج نہیں۔اسلام وہ مذہب ہے جس کا
مدار ایک زندہ خدا پر ہے پس وہ سائنس کی تحقیقات کا محتاج نہیں۔مثلاً وہی پر و فیسر مولر جن

زریں ہدایات (برائے طلباء )
138
جلد چهارم
کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے جب مجھے ملے تو انہوں نے بتایا کہ وہ اور نیویارک کے بعض
اور پروفیسر بھی تحقیقات کر کے اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ اس ساری یو نیورس کا ایک مرکز
ہے۔اس مرکز کا انہوں نے نام بھی لیا تھا جو مجھے صحیح طور پر یاد نہیں رہا۔اُنہوں نے بتایا کہ
سارے نظامِ عالم کا فلاں مرکز ہے جس کے گرد یہ سورج اور اس کے علاوہ اور لاکھوں
کروڑوں سورج چکر لگا رہے ہیں اور انہوں نے کہا میری تھیوری یہ ہے کہ یہی مرکز خدا ہے۔گویا اس تحقیق کے ذریعہ ہم خدا کے بھی قائل ہیں۔یہ نہیں کہ ہم دہریت کی طرف
مائل ہو گئے ہوں۔پہلے سائنس خدا تعالیٰ کے وجود کو رڈ کرتی تھی مگر اب ہم نے ثابت کر
دیا ہے کہ اس سارے نظام کا ایک مرکز ہے جو حکومت کر رہا ہے اور وہی مرکز خدا ہے۔میں نے کہا نظام عالم کے ایک مرکز کے متعلق آپ کی جو تحقیق ہے مجھے اس پر اعتراض
نہیں۔قرآن کریم سے بھی ثابت ہے کہ دنیا ایک نظام کے ماتحت ہے اور اس کا ایک مرکز
ہے۔مگر آپ کا یہ کہنا کہ وہی مرکز خدا ہے درست نہیں۔میں نے اُن سے کہا مجھ پر اللہ تعالیٰ
کی طرف سے الہامات نازل ہوتے ہیں اور کئی ایسی باتیں ہیں جو اپنے کلام اور الہام کے
ذریعہ وہ مجھے قبل از وقت بتا دیتا ہے۔آپ بتائیں کہ کیا آپ جس مرکز کو خدا کہتے ہیں وہ
بھی کسی پر الہام نازل کر سکتا ہے؟ وہ کہنے لگے الہام تو نازل نہیں کر سکتا۔میں نے کہا تو پھر
میں کس طرح تسلیم کرلوں کہ وہی مرکز خدا ہے۔مجھے تو ذاتی طور پر اس بات کا علم ہے کہ
خدا مجھ سے باتیں کرتا ہے اور وہ باتیں اپنے وقت پر پوری ہو جاتی ہیں۔کوئی بات چھ مہینے
کے بعد پوری ہو جاتی ہے، کوئی سال کے بعد پوری ہو جاتی ہے، کوئی دو سال کے بعد
پوری ہو جاتی ہے اور اس طرح ثابت ہو جاتا ہے کہ مجھ پر جو الہام نازل ہوتا ہے خدا کی
طرف سے ہی ہوتا ہے۔پھر میں نے انہیں مثال دی اور کہا آپ مجھے بتائیں کیا آپ کا وہ
کرہ جسے آپ خدا قرار دیتے ہیں کسی کو یہ بتا سکتا ہے کہ امریکہ کی طرف سے انگلستان کی
مدد کے لئے اٹھائیس سو ہوائی جہاز بھیجوایا جائے گا ؟ وہ کہنے لگے اس کرہ سے تو کوئی ایسی
بات کسی کو نہیں بتائی جاسکتی۔میں نے کہا تو پھر ماننا پڑے گا کہ اس کتے کا اور اسی طرح

زریں ہدایات (برائے طلباء )
139
جلد چهارم
اور کتوں کا خدا کوئی اور ہے، یہ خود اپنی ذات میں خدا نہیں ہیں۔کیونکہ آپ تسلیم کرتے
ہیں کہ اس مرکز کے ذریعہ کسی کو کوئی خبر قبل از وقت نہیں پہنچ سکتی۔لیکن میں اپنے تجربہ
سے جانتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کا کلام انسان پر نازل ہوتا ہے جو کئی قسم کی غیب کی خبروں پر
مشتمل ہوتا ہے۔پس آپ بے شک اس مرکز کو ہی خدا مان لیں لیکن ہم تو ایک علیم وخبیر
ہستی کو خدا کہتے ہیں۔اُس کے اندر قدرت بھی ہوتی ہے، اُس کے اندر جلال بھی ہوتا
ہے، اُس کے اندر جمال بھی ہوتا ہے، اُس کے اندر علم بھی ہوتا ہے، اس کے اندر حکمت
بھی ہوتی ہے، اُس کے اندر بسط کی صفت بھی ہوتی ہے، اُس کے اندرخمی ہونے کی صفت
بھی ہوتی ہے، اُس کے اندر سمیت ہونے کی صفت بھی ہوتی ہے، اُس کے اندر حلیم ہونے
کی صفت بھی ہوتی ہے، اُس کے اندر میمن ہونے کی صفت بھی ہوتی ہے، اُس کے
اندر واسع ہونے کی صفت بھی ہوتی ہے۔غرض بیسیوں قسم کی صفات ہیں جو اُس کے اندر
پائی جاتی ہیں۔اسی طرح اُس کا نور ہونا ، اُس کا وہاب ہونا، اُس کا شکور ہونا، اُس کا غفور
ہونا ، اُس کا رحیم ہونا، اُس کا ودود ہونا ، اُس کا کریم ہونا ، اُس کا ستار ہونا اور اسی طرح اور
کئی صفات کا اُس کے اندر پایا جانا ہم تسلیم کرتے ہیں۔کیا یہ صفات اس مرکز میں بھی پائی
جاتی ہیں جس کو آپ خدا کہتے ہیں؟ جب ایک طرف اس کے اندر یہ صفات نہیں پائی
جاتیں اور دوسری طرف ہم پر ایک ایسی ہستی کی طرف سے الہام نازل ہوتا ہے جس میں
یہ تمام صفات پائی جاتی ہیں جو اپنی ان صفات کو اپنے کلام کے ذریعہ دنیا پر ظاہر کرتا ہے
اور باوجود اس کے کہ ساری دنیا مخالفت کرتی ہے پھر بھی اُس کا کلام پورا ہو جاتا ہے اور جو
کچھ اُس نے کہا ہوتا ہے وہی کچھ دنیا کو دیکھنا پڑتا ہے تو اس ذاتی مشاہدہ کے بعد ہم آپ
کی تھیوری کو کس طرح مان سکتے ہیں۔اس پر وہ کہنے لگا اگر یہ باتیں درست ہیں تو پھر ماننا
پڑے گا کہ یہ تھیوری باطل ہے۔اس کلام کے ہوتے ہوئے ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کوئی ایسا
خدا نہیں جس کے تابع یہ تمام مرکز ہو۔تو مذہب کے لحاظ سے ہم ان چیزوں کے محتاج نہیں
ہیں۔ہمارے لئے یہ ضروری نہیں کہ ہم سائنس کے علوم کی مدد سے خدا تعالیٰ کو حاصل

زریں ہدایات (برائے طلباء )
140
جلد چهارم
کریں خدا بغیر سائنس کے بھی انسان کومل جاتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہی دیکھ لو آپ نے نہ فلسفہ پڑھا، نہ سائنس پڑھی ، نہ
حساب پڑھا ، نہ کوئی اور علم سیکھا مگر پھر بھی خدا آپ سے اس طرح بولا کہ آج تک نہ کسی
سائنسدان کو وہ نعمت نصیب ہوئی ہے ، نہ کسی حساب دان کو وہ نعمت نصیب ہوئی ہے ، نہ کسی
فلسفی کو وہ نعمت نصیب ہوئی ہے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی نہ یہ فلسفہ
پڑھا، نہ یہ سائنس پڑھی، نہ یہ حساب پڑھا لیکن جس رنگ میں خدا نے آپ سے کلام کیا وہ
نہ کسی فلسفے والے کو نصیب ہوا ، نہ کسی سائنس والے کو نصیب ہوا، نہ کسی حساب والے کو
نصیب ہوا۔اسی طرح اب میرے ساتھ جس طرح خدا متواتر کلام کرتا اور اپنے غیب کی
خبریں مجھ پر ظاہر فرماتا ہے یہ نہ سائنس کا نتیجہ ہے، نہ فلسفے کا نتیجہ ہے، نہ حساب کا نتیجہ ہے
کیونکہ میں نے نہ سائنس پڑھی ہے ، نہ فلسفہ پڑھا ہے، نہ حساب پڑھا ہے۔تو ہمیں کسی
سائنس یا فلسفہ یا حساب کی مدد کی ضرورت نہیں بلکہ وہ لوگ جو دن رات ان علوم میں محو
رہتے ہیں ان میں سے بھی ایک طبقہ ایسا ہے کہ اگر ہم اُس کے سامنے اپنے الہامات پیش
کریں اور وہ ان پر غور کرے تو ہمیں امید ہے کہ وہ سمجھ جائے گا۔جیسے پروفیسر مولر جب
میرے پاس آیا اور میں نے اُس سے سنجیدگی کے ساتھ باتیں کیں تو وہ حقیقت کو سمجھ گیا۔یہ معلوم نہیں تھا کہ واقعہ میں مجھے قبل از وقت الہام کے ذریعہ کئی خبریں دی گئی تھیں جو
اپنے وقت پر پوری ہوئیں اس وجہ سے اُس کی راہ میں مشکلات تھیں لیکن اُس نے اتنا
ضرور تسلیم کر لیا کہ اگر الہام ثابت ہو جائے تو پھر یہ مان لینا پڑے گا کہ جس تھیوری کو میں
پیش کرتا ہوں وہ غلط ہے۔جب اُس نے الہام کا امکان تسلیم کرتے ہوئے اپنی تھیوری کو
غلط مان لیا تو وہ جن کے سامنے الہام پورے ہوتے ہیں وہ ایسی تھیوری کو کب مان سکتے
ہیں۔وہ تو ایسے ہی خدا کو مان سکتے ہیں جو قادر ہے، کریم ہے، مہیمن ہے ، عزیز ہے، سمیع
ہے، مجیب ہے ، حفیظ ہے اسی طرح اور کئی صفات حسنہ کا مالک ہے۔اپنی آنکھوں دیکھی
چیز کو کون رو کر سکتا ہے۔تو سائنس بھی اور فلسفہ بھی اور حساب بھی جہاں تک خدا کا تعلق

زریں ہدایات (برائے طلباء)
141
جلد چهارم
ہے ایک تھیوری سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتے۔ان کو ماننے والا کہہ سکتا ہے کہ شاید یہ غلط
ہوں یا شاید یہ صیح ہوں۔اسے قطعی اور یقینی وثوق ان علوم کی سچائی پر نہیں ہوسکتا۔لیکن ہمیں
خدا تعالیٰ کی ذات پر جو یقین ہے وہ ہر قسم کے شبہات سے بالا تر ہے۔وہ یقین ایسا ہی ہے
جیسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اے خدا ! میں سورج کا انکار کر سکتا ہوں،
میں اپنے وجود کا انکار کر سکتا ہوں مگر جس طرح تو مجھ پر ظاہر ہوا ہے میں اس کا کبھی انکار
نہیں کر سکتا۔یہ وہ یقین ہے جو خدا پر ایمان لانے والوں کو حاصل ہوتا ہے۔مگر کیا ایسا
یقین کسی سائنسدان کو اپنے کسی سائنس کے مسئلہ کی سچائی پر ہوسکتا ہے یا کیا ایسا یقین کسی
حساب دان کو اپنے حساب کے کسی مسئلہ کی سچائی پر ہو سکتا ہے؟ پہلے سمجھا جاتا تھا کہ حساب
قطعی اور یقینی چیز ہے مگر اب نئی دریافتیں ایسی ہوئی ہیں جن کی وجہ سے حساب کے متعلق
بھی شبہات پیدا ہونے شروع ہو گئے ہیں۔مگر حساب سے عام سودے والا حساب مراد
نہیں بلکہ وہ حساب مراد ہے جو فلسفہ کی حد تک پہنچا ہوا ہے اور فلسفہ خود مشکوک ہوتا ہے۔ہر
زمانہ میں جو فلاسفر ظاہر ہوتا ہے اُس کے علوم کا انکار کرنے والا علوم جدیدہ کا منکر قرار دیا
جاتا ہے۔لیکن ابھی پچاس ساٹھ سال نہیں گزرتے کہ ایک اور فلسفی کھڑا ہو جاتا ہے جو اس
پہلے فلاسفر کی تحقیق کو غلط قرار دے دیتا اور نئے نظریات پیش کرنا شروع کر دیتا ہے۔اُس
وقت جولوگ اُس کے نظریات کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہیں لوگ ان کے متعلق یہ کہنا
شروع کر دیتے ہیں کہ وہ علوم جدیدہ کے منکر ہیں۔مگر پچاس ساٹھ سال نہیں گزرتے کہ
ایک اور فلاسفر اس تحقیق کو قدیم تحقیق قرار دے کر ایک نئی تحقیق لوگوں کے سامنے پیش کر
دیتا ہے اور پہلی تحقیقات کو غلط قرار دے دیتا ہے۔کیا تم نے کبھی دیکھا ہے کہ خدا کا وجود
بھی غلط قرار دیا گیا ہو؟ یا کبھی کوئی نبی ایسا کھڑا ہوا ہو جس نے کہا ہو کہ خدا کے متعلق لوگوں
کے دلوں میں جو خیال پایا جاتا تھا وہ موجودہ تحقیق نے غلط ثابت کر دیا ہے ؟ آدم سے لے کر
اب تک ہمیشہ ایسے وجود آتے رہے ہیں جنہوں نے اپنے تجربہ اور مشاہدہ سے دنیا کے
سامنے یہ حقیقت پیش کی کہ اس دنیا کا ایک خدا ہے اور پھر دلائل و براہین سے اُس کے

زریں ہدایات (برائے طلباء )
142
جلد چهارم
وجود کو ایسا ثابت کیا کہ دنیا اُن دلائل کا انکار نہ کرسکی۔انہوں نے کہا کہ ہم خدا کی طرف
سے کھڑے ہوئے ہیں اور خدا کی ہستی کا ثبوت یہ ہے کہ وہ ہمیں کامیاب کرے گا۔چنانچہ
دنیا نے اُن کی مخالفت کی مگر خدا نے اُن کو کامیاب کر کے دکھا دیا اور اس طرح ثابت کر دیا
کہ اس عالم کا حقیقتاً ایک قادر اور مقتدر خدا ہے جو اپنے پیاروں سے کلام کرتا اور مخالف
حالات میں اُن کو کامیاب کرتا ہے۔پس خدا کے وجود پر انبیاء کی متفقہ گواہی ایک قطعی اور
یقینی شہادت ہے جو اُس کی ہستی کو ثابت کر رہی ہے۔آج تک کوئی نبی دنیا میں ایسا نہیں آیا
جس نے اپنے سے پہلے آنے والے نبی کی تردید کی ہو۔ہر سائنسدان پہلے سائنسدان کی
تردید کرتا ہے، ہر فلاسفر پہلے فلاسفر کی تردید کرتا ہے، ہر حساب دان پہلے حساب دان کی
تردید کرتا ہے مگر انبیاء کا وجود ایسا ہے کہ ہر نبی جو دنیا میں آتا ہے وہ اپنے سے پہلے آنے
والے انبیاء کی تصدیق ہی کرتا ہے۔یہ نہیں ہوتا کہ وہ اُن کی تردید کرے، وہ اُن کی لائی
ہوئی صداقتوں کو باطل ثابت کرے۔قرآن کریم نے اس حقیقت کو ان الفاظ میں پیش کیا تھا
جسے عیسائیوں نے غلطی سے نہ سمجھا اور اعتراض کر دیا کہ مُصَدِّقًا لِمَا مَعَكُمْ 2 یعنی
دنیا میں ایک ہی سلسلہ ہے جس میں ہر آنے والا اپنے سے پہلے کی تصدیق کرتا ہے۔اس
کی تکذیب اور تردید نہیں کرتا۔آدم سے لے کر حضرت محمد مصطفی ماہ تک اور محمد مے سے
لے کر مسیح موعود تک ایک نبی بھی ایسا نہیں دکھایا جا سکتا جس نے پہلے انبیاء اور اُن کی لائی
ہوئی صداقتوں کا انکار کیا ہو بلکہ وہ ہمیشہ پہلوں کی تصدیق کرتا ہے۔لیکن دوسرے تمام
علوم چونکہ ظنی ہیں ، وہمی اور خیالی ہیں اس لئے ہر نئی سائنس پہلی سائنس کی تردید کرتی ہے
اور ہر نیا فلسفہ پہلے فلسفہ کی تردید کرتا ہے، ہر نیا حساب پہلے حساب کی تردید کرتا ہے۔بے شک
انبیاء کی تعلیمیں منسوخ بھی ہوتی ہیں مگر منسوخ ہونا اور چیز ہے اور ان تعلیموں کو غلط قرار
دینا اور چیز ہے۔فلسفہ والے کہتے ہیں کہ فلاں زمانہ میں جو فلسفی گزرا تھا اُس کا فلسفہ غلط تھا
کیونکہ نئی تحقیقات نے اس کو باطل ثابت کر دیا ہے۔سائنس کی جب نئی تحقیقات ہوتی ہے
تو سائنسدان کہتے ہیں پہلے سائنسدانوں نے غلطی کی، اُنہوں نے فلاں فلاں مسائل بالکل
صل الله

زریں ہدایات (برائے طلباء)
143
جلد چهارم
غلط بیان کئے تھے۔اسی طرح علم حساب کی جب تحقیق ہوتی ہے حساب دان یہ کہتے ہیں کہ
فلاں حساب دان نے یہ غلطی کی تھی اور فلاں حساب دان نے وہ غلطی کی تھی۔لیکن دنیا میں
کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کوئی نبی مبعوث ہوا ہو اور اُس نے یہ کہا ہو کہ فلاں نبی نے غلط بات
کھی تھی۔انبیائے سابقین کی تعلیمیں بے تک منسوخ ہوتی رہی ہیں مگر منسوخ ہونے کے یہ کی
معنی نہیں تھے کہ وہ تعلیمیں غلط تھیں۔ان تعلیموں کے منسوخ ہونے کا صرف اتنا مفہوم ہے
کہ وہ تعلیمیں اُس زمانہ کے لئے تھیں بعد کے زمانہ کے لئے نہیں تھیں۔پس ہمیں ذاتی طور پر اس بات کی ضرورت نہیں کہ ہم سائنس اور فلسفہ اور حساب اور
دوسرے علوم کے ذریعہ اسلام کی صداقت ثابت کریں۔اسلام ان سب سے بالا ہے۔لیکن چونکہ دنیا میں کچھ لوگ ان وہموں میں مبتلا ہیں اور وہ ان علوم کے رعب کی وجہ سے
اسلام کی تائید میں اپنی آواز بلند نہیں کر سکتے اس لئے اُن کی ہدایت اور راہ نمائی کیلئے
ضروری ہے کہ ہم ایسے مرکز کھولیں اور اُن کی زبان میں اُن سے باتیں کرنے کی کوشش
کریں اور انہیں بتائیں کہ علوم جدیدہ کی نئی تحقیقا تیں بھی اسلام کی مؤید ہیں۔اسلام کی
تردید کرنے والی اور اس کو غلط ثابت کرنے والی نہیں ہیں۔یہ کام ہے جو ہمارے سامنے
ہے۔چونکہ یہ نیا کام ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہمیں اس کام میں دقتیں پیش آئیں۔لیکن
ایک وقت آئے گا جب آہستہ آہستہ ان علوم کے ذریعہ بھی اسلام کی صداقت دنیا کے کونہ
کو نہ میں پھیل جائے گی اور لوگ محسوس کریں گے کہ علوم خواہ کس قدر بڑھ جائیں، سائنس
خواہ کس قدر ترقی کر جائے اسلام کے کسی مسئلہ پر زد نہیں پڑ سکتی۔دنیا میں ہمیشہ دشمن کے قلعہ پر پہلے گولہ باری کی جاتی ہے اور یہ گولہ باری فوج کا
بہت بڑا کام ہوتا ہے لیکن جب گولہ باری کرتے کرتے قلعہ میں سوراخ ہو جاتا ہے تو پھر فوج
اس سرعت سے بڑھتی ہے کہ دشمن کے لئے ہتھیار ڈال دینے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں رہتا۔ہم
نے بھی کفر کے مقابلہ میں ایک بنیاد رکھی ہے اور ہماری مثال بالکل ایسی ہی ہے جیسے پرانے زمانہ
کی منجنیقیں اپنے ہاتھ میں لے کر کوئی شخص موجودہ زمانہ کے مضبوط ترین قلعوں کو سر

زریں ہدایات (برائے طلباء )
144
جلد چهارم
کرنے کی کوشش کرے یا غلیلوں سے دشمن کو شکست دینے کا ارادہ کرے۔ہم کو بھی جب دیکھنے والا
دیکھتا ہے تو کہتا ہے یہ لوگ کیا کر رہے ہیں۔وہ عظیم الشان قلعے جو کنکریٹ کے بنے ہوئے
ہیں، جن کی تعمیر میں بڑے بڑے قیمتی مصالح صرف ہوئے ہیں، جن کو ایلیون پونڈر گنز
(Eleven Pounder Guns) سیون ٹی فائیو ملی میٹر گنز (Meter Guns۔75)
بھی بمشکل سر کر سکتی ہیں ان قلعوں کو وہ ان پتھروں یا غلیلوں سے کس طرح تو ڈسکیں گے۔مگر جو خدا کی طرف سے کام ہوتے ہیں وہ اسی طرح ہوتے ہیں۔پہلے دنیا اُن
کو دیکھتی
ہے اور کہتی ہے ایسا ہونا ناممکن ہے۔مگر پھر ایک دن ایسا آتا ہے جب وہی دنیا کہتی ہے
ا
اس کام نے تو ہونا ہی تھا کیونکہ حالات ہی ایسے پیدا ہو چکے تھے۔جب محمد رسول اللہ ہے
آئے تو دنیا نے اُس وقت یہی کہا کہ ان دعووں کا پورا ہونا ناممکن ہے۔انہوں نے آپ کو
مجنون کہا، انہوں نے آپ کے متعلق یہ کہا کہ اس شخص پر نَعُوذُ باللہ ہمارے بتوں کی
لعنت پڑ گئی ہے۔مگر آج یورپ کے مصنفوں کی کتابیں پڑھ کر دیکھ لو وہ کہتے ہیں اگر کی
مسلمانوں کے مقابلہ میں قیصر کی حکومت کو شکست ہوگئی ، اگر مسلمانوں کے مقابلہ میں کسری
کی حکومت کو شکست ہوگئی ، اگر مسلمانوں کے مقابلہ میں دنیا کی کوئی قوم نہیں ٹھہر سکی تو اس
میں تعجب کی کوئی بات نہیں وہ زمانہ ہی ایسا تھا اور اُس وقت حالات ہی ایسے پیدا ہو چکے
تھے جو محمد ﷺ کی تائید میں تھے۔کیا یہ عجیب بات نہیں کہ محمد ﷺ کے زمانہ میں تو آپ کے
دعوی کو پاگل پن اور جنون سمجھا جاتا تھا مگر آج یہ کہا جاتا ہے کہ اگر آپ کے دعوئی کو لوگوں
نے تسلیم کر لیا تو اس میں کون سی عجب بات ہے۔زمانہ کے حالات اس دعویٰ کے مطابق
تھے اور لوگوں کی طبائع آپ کے عقائد کو تسلیم کرنے کیلئے پہلے ہی تیار ہو چکی تھیں۔یہی
احمدیت کا حال ہے۔جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعویٰ کیا لوگ
کہتے تھے کہ ناممکن ہے کہ یہ شخص دنیا پر فتح حاصل کر سکے، یہ اپنی آئی آپ مر جائے گا۔مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی تک نے یہ کہہ دیا کہ میں نے ہی اس شخص کو بڑھایا تھا اور
اب میں ہی اس شخص کو گراؤں گا 3 مگر آپ کے سلسلہ کو دن بدن ترقی ہوتی چلی گئی یہاں

آج 10 میں سے 10 باقی