تعلیم الاسلام کالج قادیان کے قیام کی اغراض
زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء), حصہ 2
زریں ہدایات (برائے طلباء )
145
جلد چهارم
تک کہ وہ شخص جسے قادیان میں بھی لوگ اچھی طرح نہیں جانتے تھے اُس کی جماعت پہلے
پنجاب کے مختلف حلقوں میں پھیلنی شروع ہوئی ، پھر پنجاب سے بڑھی اور افغانستان میں
گئی ، بنگال میں گئی، بمبئی میں گئی ، مدراس میں گئی ، یو۔پی میں گئی ، سندھ میں گئی ، بہار میں گئی ،
اڑیسہ میں گئی ہی پی میں گئی ، آسام میں گئی اور پھر اس سے بڑھ کر بیرونی ممالک میں پھیلنی
شروع ہوئی۔چنانچہ انگلستان میں احمدیت پھیلی، جرمنی میں احمدیت پھیلی ، ہنگری میں احمدیت
پھیلی، امریکہ میں احمدیت پھیلی، ارجنٹائن میں احمدیت پھیلی، یوگوسلاویہ میں احمدیت پھیلی،
البانیہ میں احمدیت پھیلی، پولینڈ میں احمدیت پھیلی، زیکو سلواکیہ (Czechoslovakia)
میں احمدیت پھیلی ، سیرالیون میں احمدیت پھیلی ، گولڈ کوسٹ میں احمدیت پھیلی ، نائیجیریا میں
احمدیت پھیلی، مصر میں احمدیت پھیلی ، مشرقی افریقہ میں احمدیت پھیلی ، ماریشس میں
احمدیت پھیلی فلسطین میں احمدیت پھیلی ، شام میں احمدیت پھیلی ، روس میں احمدیت پھیلی ،
کاشغر میں احمدیت پھیلی ، ایران میں احمدیت پھیلی ، سٹریٹ سیٹلمنٹس 4 میں احمدیت پھیلی،
جاوا میں احمدیت پھیلی، ملایا میں احمدیت پھیلی، چین میں احمدیت پھیلی، جاپان میں
احمدیت پھیلی۔غرض دنیا کے کناروں تک احمدیت پہنچی اور پھیلی۔اور لوگوں نے یہ کہنا
شروع کر دیا کہ دنیا میں کچھ پاگل لوگ بھی ہوتے ہیں۔اگر چند پاگلوں نے احمدیت کو مان
لیا ہے تو یہ کوئی عجیب بات نہیں۔مگر ابھی زیادہ زمانہ نہیں گزرے گا کہ دنیا میں احمدیت کی
ایسی مضبوط بنیاد قائم ہو جائے گی کہ یہ نہیں کہا جائے گا کہ احمدیت کی فتح کی امید ایک
مجنونانہ خیال ہے بلکہ کہا جائے گا کہ احمدیت کو مار دینے کا خیال ایک مجنونانہ خیال ہے۔وہ
دن دور نہیں کہ وہی لوگ جو آج احمدیت کی ترقی کو ایک ناممکن چیز قرار دے رہے ہیں
جب اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے کہ احمدیت ترقی کر گئی ہے، احمدیت ساری دنیا پر چھا گئی
ہے، احمدیت نے روحانی لحاظ سے ایک انقلاب عظیم پیدا کر دیا ہے تو وہی لوگ کہیں گے
احمدیت کی کامیابی اور اس کی فتح کوئی معجزہ نہیں۔اگر احمدیت فتح یاب نہ ہوتی تو کیا ہوتا۔اس وقت یورپ اتنا مضمحل ہو چکا تھا، اس وقت انسانی دماغ اتنا پراگندہ ہو چکا تھا، اس
زریں ہدایات (برائے طلباء )
146
جلد چهارم
وقت سائنس اپنی حد بندیوں کو توڑ کر اس طرح کا ایک فلسفہ بن چکی تھی کہ اگر احمدیت نے
فتح پائی تو یہ کوئی معجزہ نہیں۔اس وقت کے حالات ہی اس فتح کو پیدا کر رہے تھے۔پس یہ پیج جو ہم بور ہے ہیں ہم جانتے ہیں کہ یہ دنیا میں پھیل کر رہے گا۔ہمیں یہ کہنے
کی ضرورت نہیں کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ یہ پیج پھیل جائے گا۔ہمیں یہ کہنے کی بھی ضرورت
نہیں کہ ہمارا خیال ہے کہ یہ بیچ کبھی ضائع نہیں ہوگا۔ہم خدا کی طرف سے مانتے ہیں اور
اس بات پر کامل یقین رکھتے ہیں کہ یہ پیج ایسا ہے جس میں سے ایک دن ایسا تناور درخت
پیدا ہونے والا ہے جس کے سایہ میں بیٹھنے کے لئے لوگ مجبور ہوں گے۔اور اگر وہ نہیں
بیٹھیں گے تو تپتی دھوپ میں وہ اپنے دماغوں کو جھلسا ئیں گے اور انہیں دنیا میں کہیں آرام
کی جگہ نہیں ملے گی۔پس ہم جانتے ہیں کہ جس راستہ کو ہم نے اختیار کیا ہے وہ ضرور ہمیں
کامیابی تک پہنچانے والا ہے۔کسی خیال کے ماتحت نہیں، کسی وہم اور گمان کے ماتحت نہیں
بلکہ اُس علیم و خبیر ہستی کے بتانے کی وجہ سے یہ یقین ہمیں حاصل ہوا ہے جو کبھی جھوٹ نہیں
بولتی ، جس کی بتائی ہوئی بات کبھی غلط نہیں ہوسکتی۔یہ ہوسکتا ہے کہ جن لوگوں پر اعتبار کر کے ہم نے انہیں اس کالج میں پروفیسر مقرر کیا
ہے ان میں سے بعض نا اہل ثابت ہوں مگر ان کے نا اہل ثابت ہونے کی وجہ سے اس کام
میں کوئی نقص واقع نہیں ہو سکتا۔جس طرح دریا کے دھارے کے سامنے پتھر آ جائے تو وہ
بہہ جاتا ہے مگر دریا کے دھارے کو وہ روک نہیں سکتا اسی طرح اگر کوئی شخص غلط کام کرتا ہے
یا اپنے کام کے لئے کوئی غلط طریق اختیار کرتا ہے وہ احمدیت کے دریا کے سامنے کھڑا ہوتا
ہے وہ اپنی تباہی کے آپ سامان کرتا ہے وہ مٹ جائے گا مگر جس دریا کو خدا نے چلایا
ہے، جس کی حفاظت کے لئے اُس نے اپنے فرشتوں کو آپ مقرر کیا ہے دنیا کی کوئی طاقت
اس کے بہاؤ کو روک نہیں سکتی۔خواہ وہ یورپ کی ہو، خواہ وہ امریکہ کی ہو، خواہ وہ ایشیا کی
ہو اور خواہ وہ دنیا کے کسی اور ملک کی ہو۔ہمیں نظر آ رہا ہے کہ خدا تعالیٰ کے فرشتے یورپ
میں بھی اتر رہے ہیں، امریکہ میں بھی اتر رہے ہیں، ایشیا میں بھی اتر رہے ہیں اور ہر شخص
زریں ہدایات (برائے طلباء)
147
جلد چهارم
جو اس مشن کا مقابلہ کرتا ہے، ہر شخص جو خدا تعالیٰ کے بھیجے ہوئے پیغام کو رڈ کرتا ہے وہ اپنی
ہلاکت کے آپ سامان کرتا ہے۔آج اور کل ، پرسوں اور ترسوں، دن گزرتے چلے
جائیں گے، زمانہ بدلتا چلا جائے گا، انقلاب بڑھتا چلا جائے گا اور تغیر وسیع سے وسیع تر
ہوتا چلا جائے گا۔روز بروز اس سلسلہ کی راہ سے روکیں دور ہوتی جائیں گی ، روز بروز یہ
دریا زیادہ سے زیادہ فراخ ہوتا چلا جائے گا۔دریا کے دہانہ کے پاس ہمیشہ چھوٹے
چھوٹے نالے ہوتے ہیں جن پر سے ہر شخص آسانی سے کود کر گزرسکتا ہے۔میں نے خود
جہلم کے دہانہ کے پاس ایسے نالے دیکھے ہیں اور میں خود بھی ان نالوں پر سے کود کر گزرا
ہوں مگر آہستہ آہستہ دریا ایسا وسیع ہوتا جاتا ہے کہ بڑے بڑے گاؤں اور بڑے بڑے شہر
بہا کر لے جاتا ہے۔اسی طرح ابھی ہم دریا کے دہانہ کے قریب ہیں۔ایک زمانہ ایسا گزرا
ہے جب لوگ ہماری جماعت کے متعلق سمجھتے تھے کہ یہ ایک نالے کی طرح ہے جو شخص
چاہے اس پر سے کود کر گزر جائے۔مگر اب ہم ایک نہر کی طرح بن چکے ہیں۔لیکن ایک دن
آئے گا جب دنیا کے بڑے سے بڑے دریا کی وسعت بھی اس کے مقابلہ میں حقیر ہو
جائے گی۔جب اس کا پھیلا ؤ اتنا وسیع ہو جائے گا، جب اس کا بہاؤ اتنی شدت کا ہوگا کہ
دنیا کی کوئی عمارت اور دنیا کا کوئی قلعہ اس کے مقابلہ میں ٹھہر نہیں سکے گا۔پس ہمارے پروفیسروں کے سپر د وہ کام ہیں جو خدا اور اُس کے فرشتے کر رہے
ہیں۔اگر وہ دیانتداری کے ساتھ کام کریں گے تو یقیناً کامیاب ہوں گے اور اگر وہ کوئی
غلطی کریں گے تو ہم یہی دعا کریں گے کہ خدا اُنہیں تو بہ کی توفیق دے اور اُنہیں محنت سے
کام کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔لیکن اگر وہ اپنی اصلاح نہیں کریں گے تو وہ اس سلسلہ کی
ترقی میں ہرگز روک نہیں بن سکیں گے۔جس طرح ایک مچھر بیل کے سینگ پر بیٹھ کر اُسے
تھ کا نہیں سکتا اسی طرح ایسے کمزور انسان احمدیت کو کسی قسم کی تھکاوٹ اور ضعف نہیں پہنچا
سکیں گے۔جن سوالات کو اس وقت میرے سامنے پیش کیا گیا ہے ان سب کے متعلق میں ابھی
زریں ہدایات (برائے طلباء )
148
جلد چهارم
فوری طور پر کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن جہاں تک لباس کا سوال ہے میری رائے یہ ہے کہ ہمیں
تعلیم کو آسان اور سہل الحصول بنانا چاہئے اور کوئی ایسا بوجھ نہیں ڈالنا چاہئے جسے طالہ
برداشت نہ کر سکیں تا ایسا نہ ہو کہ غریب لڑکے اس بوجھ کی وجہ سے تعلیم سے محروم رہ
جائیں۔جہاں تک کھیلوں کا تعلق ہے مجھے افسوس ہے کہ کالجوں میں بعض ایسی کھیلیں اختیار کر
لی گئی ہیں جن پر روپیہ بھی صرف ہوتا ہے اور صحت پر بھی وہ برا اثر ڈالتی ہیں۔میں نے
یور بین رسالوں میں پڑھا ہے انگلستان میں کھیلوں کے متعلق ایک کمیٹی مقرر کی گئی تھی جس
نے بہت کچھ غور کے بعد یہ رپورٹ پیش کی کہ ہاکی کے کھلاڑیوں میں سل کا مادہ زیادہ پایا
جاتا ہے۔یہ تحقیق تو آج کی گئی ہے لیکن میں نے آج سے 21 سال پہلے اس کی طرف توجہ
دلا دی تھی اور میں نے کہا تھا کہ میں ہاکی سے نفرت کرتا ہوں یہ صحت کے لئے مضر ہے۔اس سے سینہ کمزور ہو جاتا ہے کیونکہ جھک کر کھیلنا پڑتا ہے۔5
اسی طرح بعض اور مواقع پر بھی میں توجہ دلاتا رہا ہوں کہ ہا کی قطعی طور پر صحت پر اچھا
اثر پیدا نہیں کرتی بلکہ مضر اثر کرتی ہے۔ہاکی میں ہاتھ جڑے رہتے ہیں اور سانس سینہ میں
پھولتا نہیں۔اس طرح با وجود کھیلنے کے سینہ چوڑا نہیں ہوتا 6 جب میں نے یہ بات کہی اُس
وقت کسی کے وہم وگمان میں بھی یہ بات نہیں آسکتی تھی کہ ہاکی سے سینہ کمزور ہو کر سل کا
خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔مگر اب دوسرے لوگ بھی آہستہ آہستہ اسی طرف آ رہے۔عزیزم
مرزا ناصر احمد کا ان الفاظ میں کہ:۔وو
وہ تمام قو میں جو انگریز یا انگریزی خون سے تعلق رکھنے والی ہیں ان کھیلوں کو کوئی
تھلیٹکس (ATHLETICS ) کی طرف رہتی )
اہمیت نہیں دیتیں اور ان کی زیادہ
ہے اور اس وجہ سے ان قوموں کے طلباء کی صحتوں پر کوئی برا اثر نظر نہیں آتا
غالباً جرمنی کی طرف اشارہ ہے جہاں ان کھیلوں پر بہت کم زور دیا جاتا ہے کیونکہ ان
کھیلوں پر روپیہ اور وقت زیادہ خرچ ہوتا ہے مگر صحت کو کم فائدہ پہنچتا ہے۔چنانچہ ان
زریں ہدایات (برائے طلباء )
149
جلد چهارم
کھیلوں کی بجائے انہوں نے جو دوسری کھیلیں اختیار کی ہیں ان کا صحت پر بھی اچھا اثر پڑتا
ہے اور روپیہ بھی کم خرچ ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ دوسری کھیلوں کا رواج اب دن بدن
بڑھ رہا ہے۔انگریزی ممالک میں شاید اس وجہ سے کہ وہاں کہر زیادہ ہوتی ہے اس قسم
کی کھیلوں کی ضرورت سمجھی جاتی ہے جو دوڑ دھوپ والی ہوں لیکن وسطی یورپ یا جنوبی
یورپ میں ان کا زیادہ رواج نہیں۔میں یورپین کھیلوں میں سب سے کم مصرفٹ بال سمجھتا
ہوں کیونکہ اس سے سینہ پر بوجھ نہیں پڑتا بلکہ سینہ چوڑا اور فراخ رہتا ہے۔ہاکی میں چونکہ
دونوں ہاتھ بند ہوتے ہیں اُدھر سانس سینہ میں پھولتا نہیں اس لئے ہاکی کے نتیجہ میں اکثر
سینہ پر ایسا بوجھ پڑتا ہے کہ وہ کمزور ہو جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ میں ہمیشہ ہاکی کو مصر سمجھتا
رہا ہوں۔مگر اب چار پانچ سال ہوئے انگلستان میں ایک کمیشن مقرر کیا گیا تھا جس نے
تحقیق کے بعد یہ رپورٹ کی ہے کہ ہا کی پلیئرز میں سل کا مادہ نسبتا زیادہ دیکھا گیا ہے۔بہر حال یہ ایک ابتدائی کام ہے اور جیسا کہ بتایا گیا ہے ایسے لڑکے کالج میں نہیں
آئے جو بڑے بڑے نمبروں پر پاس ہوئے ہوں۔میں سمجھتا ہوں اگر ہمارے پروفیسر
کوشش کریں اور والنزعتِ غَرْقًا 7 کے ماتحت اپنے فرض کی ادائیگی میں پوری طرح
منہمک ہو جائیں اور وہ سمجھ لیں کہ تعلیمی طور پر تربیت تعلیم سے باہر نہیں بلکہ تعلیم کے ساتھ
ہی شامل ہے۔ہم نے اپنی زندگیاں وقف کر دی ہیں اور ہمارا مقصد یہ ہے کہ جولڑ کے
ہمارے ہاں تعلیم پائیں وہ تعلیم میں دوسروں سے اعلیٰ ہوں ، وہ تربیت میں دوسروں سے
اعلیٰ ہوں ، وہ اخلاق فاضلہ میں دوسروں سے اعلیٰ ہوں تو یقیناً وہ ان ان گھڑے جواہرات
کو قیمتی ہیروں میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ اخلاص اور تقویٰ اور
خدا تعالیٰ کا خوف اپنے دلوں میں پیدا کریں اور لڑکوں کی تعلیمی حالت بھی بہتر بنائیں ، ان
کی اخلاقی حالت بھی بہتر بنائیں اور ان کی مذہبی حالت بھی بہتر بنائیں۔میں اس موقع پر اساتذہ اور طلبا دونوں کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ ہمارا مقصد دوسرے
کالجوں سے زیادہ بلند اور اعلیٰ ہے۔کئی باتیں اس قسم کی ہیں جو دوسرے کالجوں میں جائز۔
زریں ہدایات (برائے طلباء)
150
جلد چہارم
سمجھی جاتی ہیں لیکن ہم اپنے کالج میں اُن باتوں کی اجازت نہیں دے سکتے۔طلباء کے لئے
ضروری ہے کہ وہ اپنے افسروں کی کامل اطاعت اور فرمانبرداری کریں اور اساتذہ کے
لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے افسروں کی کامل اطاعت اور فرمانبرداری کریں۔اور ان
افسروں کا فرض ہے کہ وہ اپنے سے بڑے افسروں کی کامل اطاعت اور فرمانبرداری کریں۔اگر کسی شخص کو کوئی شکایت پیدا ہو تو اسلامی طریق کے رو سے یہ جائز ہے کہ وہ بالا افسر کے
پاس اُس معاملہ کو پہنچائے اور حقیقت ظاہر کرے۔اور اگر وہ افسر توجہ سے کام نہ لے تو
اُس سے بھی بالا افسر کے پاس اپیل کرے۔یہ دروازہ ہر شخص کے لئے کھلا ہے اور وہ اس
سے پوری طرح فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ہمارا یہ طریق نہیں کہ جب تک ایجی ٹیشن نہ ہو ہم کسی
کی بات نہیں سنتے۔ہم صداقت کو ایک ادنیٰ سے ادنی انسان کے منہ سے سن کر بھی قبول
کرنے کیلئے تیار ہیں بلکہ صداقت اگر ایک چوہڑے کے منہ سے نکلے تو ہم اُس کو بھی ماننے
کے لئے تیار ہیں۔لیکن اگر صداقت نہ ہو تو خواہ سارا کالج مل کر زور لگائے ہم وہ بات
تسلیم کرنے کے لئے کبھی تیار نہیں ہوں گے۔پس جو روایت ہمارے سکول میں قائم ہے
میں امید کرتا ہوں کہ کالج میں بھی اس کو قائم رکھا جائے گا۔احمدی طالب علموں کے متعلق
تو میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ اس پر پوری طرح قائم رہیں گے لیکن چونکہ اس کالج میں
دوسرے طالب علم بھی داخل ہوں گے اس لئے میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے احمدی طلباء
اپنے اثر سے دوسروں کو بھی اس روایت پر قائم رکھنے کی کوشش کریں گے اور کوئی ایسی
حرکت نہیں ہونے دیں گے جو کالج کے نظام کے خلاف ہو اور جس سے یہ شبہ پڑتا ہو کہ
زور اور طاقت سے اپنی بات منوانے کی کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ زور اور طاقت سے
ماننے کے لئے یہاں کوئی شخص تیار نہیں ہے۔دنیا میں لوگ زور اور طاقت سے اپنے
مطالبات منواتے ہیں مگر وہ اُس وقت منواتے ہیں جب انہیں یقین ہوتا ہے کہ دوسرا فریق
زور اور طاقت سے مرعوب ہو جائے گا۔اگر انہیں یہ یقین نہ ہو تو وہ زور اور طاقت
استعمال کرنے کی جرات بھی نہ کریں۔
زریں ہدایات (برائے طلباء )
151
جلد چهارم
واقعہ مشہور ہے کہ کوئی یتیم لڑکا جس کی ماں چکی پیس پیس کر گزارہ کیا کرتی تھی ایک
دن اپنی ماں سے کہنے لگا مجھے دو آنے چاہئیں۔ماں نے اُسے کہا میرے پاس تو صرف
ایک آنہ ہے وہ لے لو۔مگر لڑ کا ضد کرنے لگا اور کہنے لگا میں تو دو آنے ہی لوں گا۔وہ لڑکا
اُس وقت چھت کی منڈیر پر بیٹھا تھا ماں کو کہنے لگا مجھے دو آنے دو ورنہ میں ابھی چھلانگ لگا
کر مر جاؤں گا۔اُس بیچاری کا ایک ہی لڑکا تھا وہ اُسے ہاتھ جوڑے ہنتیں کرے اور بار بار
کہے کہ بیٹا! ایک آنہ لے لے اس سے زیادہ میرے پاس کچھ نہیں۔مگر وہ یہی کہتا چلا جائے
کہ مجھے دو آنے دے نہیں تو میں ابھی چھلانگ لگا تا ہوں۔ماں نیچے کھڑی روتی جائے اور
بچہ اوپر بیٹھ کر چھلانگ لگانے کی دھمکی دیتا چلا جائے۔اُس وقت اتفاقا گلی میں سے کوئی
زمیندار گزر رہا تھا۔وہ پہلے تو باتیں سنتا رہا آخر اُس نے وہ آلہ جس سے توڑی ہلائی جاتی
ہے اور جسے سانگھا کہتے ہیں نکال کر اُس لڑکے کے سامنے کیا اور کہا تو اوپر سے آ میں نیچے
سے سانگھا تیرے پیٹ میں ماروں گا۔لڑکا یہ سنتے ہی کہنے لگا میں نے چھلانگ تھوڑی لگانی
ہے میں تو اپنی ماں کو ڈرا رہا تھا۔تو اس قسم کی باتیں وہیں سنی جاتی ہیں جہاں زور اور طاقت سے دوسرے لوگ مرعوب
ہو جاتے ہوں لیکن ہم وہ ہیں جنہیں اسلام نے یہ تعلیم دی ہے کہ صداقت خواہ ایک کمزور
سے کمزور انسان کے منہ سے نکلے اُسے قبول کر لو اور صداقت کے خلاف کوئی بات قبول
مت کرو چاہے وہ ایک طاقتور کے منہ سے نکل رہی ہو۔قادیان سے باہر بے شک ایسی
باتیں ہوتی رہتی ہیں لیکن ہمارے سلسلہ کی کسی انسٹی ٹیوٹ میں اس قسم کی باتیں برداشت
نہیں کی جاسکتیں۔پس ہمارے نوجوانوں کو خود بھی احمدیت کے نقش قدم پر چلنا چاہئے اور
دوسرے نو جوانوں پر بھی واضح کرنا چاہئے کہ یہاں کوئی ایسا طریق برداشت نہیں کیا
جاسکتا جو دین کے خلاف ہو اور جو مذہبی روایات کے منافی ہو۔ہم نے یہ کالج دین کی
تائید کے لئے بنایا ہے۔اگر کسی وقت یہ محسوس ہو کہ یہ کالج بجائے دین کی تائید کرنے کے
بے دینی کا ایک ذریعہ ثابت ہو رہا ہے تو ہم ہزار گنا یہ زیادہ بہتر سمجھیں گے کہ اس کا لج کو
-
زریں ہدایات (برائے طلباء )
152
جلد چهارم
بند کر دیں بجائے اس کے کہ بے دینی اور خلاف مذہب حرکات کو برداشت کریں۔اس کالج کے پروفیسروں کو بھی یہ امر مد نظر رکھنا چاہئے کہ بیرونی دنیا میں عام طور پر
صداقت کو اُس وقت تک قبول نہیں کیا جاتا جب تک یہ نہیں دیکھا جاتا کہ کتنے لوگ اس
بات کو پیش کر رہے ہیں۔اگر ایک جتھہ کی طرف سے کوئی بات پیش کی جارہی ہو تو اُسے
مان لیتے ہیں لیکن اگر ایک کمزور انسان کے منہ سے صداقت کی بات نکلے تو اُس کی طرف
توجہ نہیں کرتے۔ہمیں اس طریق کے خلاف یہ عمل کرنا چاہئے کہ اگر صداقت صرف ایک
لڑکے کے منہ سے نکلتی ہے تو ہم اس بات کا انتظار نہ کریں کہ جب تک سولر کا اُس کی تائید
میں نہیں ہو گا ہم اُسے نہیں مانیں گے بلکہ ہمیں فور وہ بات قبول کر لینی چاہئے کیونکہ صداقت
کو قبول کرنے میں ہی برکت ہے اور صداقت کو قبول کرنے سے ہی قومی ترقی ہوتی ہے۔یہ امر بھی یادرکھنا چاہئے کہ ہمارا طریق سارے کا سارا اسلامی ہونا چاہئے۔بے شک
ہندو ،سکھ ، عیسائی جو بھی آئیں ہمیں فراخ دلی کے ساتھ اُنہیں خوش آمدید کہنا چاہئے مگر
جہاں تک اخلاق کا تعلق ہے ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ اُن کے اخلاق سرتا پا مذ ہب کے
سانچے میں ڈھلے ہوئے ہوں۔اُن کی عادات مذہب کے سانچے میں ڈھلی ہوئی
ہوں ، اُن کے افکار مذہب کے سانچے میں ڈھلے ہوئے ہوں ، اُن کے خیالات مذہب
کے سانچے میں ڈھلے ہوئے ہوں۔پس جہاں ہمارے پروفیسروں کا یہ کام ہے کہ وہ تعلیم
کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دیں وہاں اُن کا ایک یہ کام بھی ہے کہ وہ رات دن اس کام
میں لگے رہیں کہ لڑکوں کے اخلاق اور اُن کی عادات اور اُن کے خیالات اور اُن کے
افکار ایسے اعلیٰ ہوں کہ دوسروں کے لئے مذہبی لحاظ سے وہ ایک مثال اور نمونہ ہوں۔اگر
خدا تعالیٰ کی توحید کا یقین ہم لڑکوں کے دلوں میں پیدا کرتے ہیں تو ہندؤوں اور سکھوں کو
اس پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا کیونکہ ہندو بھی خدا کے قائل ہیں اور سکھ بھی خدا کے قائل
ہیں۔اگر ہم دہریت کو مٹاتے ہیں، اگر ہم خدا تعالیٰ کی ہستی کا یقین لڑکوں کے دلوں میں
پیدا کرتے ہیں، اگر ہم اللہ تعالیٰ کی محبت کا درس اُن کو دیتے ہیں تو اُن کے ماں باپ یہ سن
زریں ہدایات (برائے طلباء)
153
جلد چهارم
کر برا نہیں منائیں گے بلکہ خوش ہوں گے کہ ہمارے لڑکے ایسی جگہ تعلیم حاصل کر رہے
ہیں جہاں دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اُن کی مذہبی لحاظ سے بھی تربیت کی جارہی ہے۔پس
جہاں تک تو حید کے قیام کا سوال ہے، جہاں تک مذہب کی عظمت کا سوال ہے، جہاں تک
خدا تعالیٰ کی محبت کا سوال ہے مسلمان، ہندو، سکھ، عیسائی سب اس بات کا حق رکھتے ہیں
کہ اُن کو یہ تعلیم دی جائے کیونکہ اُن کا اپنا مذہب بھی یہی باتیں سکھاتا ہے۔میرے
نزدیک ہمیں ان باتوں پر اس قدر زور دینا چاہئے کہ ہمارے کالج کا یہ ایک امتیازی نشان
بن جائے کہ یہاں سے جو طالب علم بھی پڑھ کر نکلتا ہے وہ خدا پر پورا یقین رکھتا ہے، وہ
اخلاق کی حفاظت کرتا ہے، وہ مذہب کی عظمت کا قائل ہوتا ہے۔اگر ایک ہندو یہاں سے
بی۔اے کی ڈگری لے کر جائے تو اُسے بھی خدا تعالیٰ کی ذات پر پورا یقین ہونا چاہئے۔اگر ایک سکھ یہاں سے بی۔اے کی ڈگری لے کر جائے تو اُسے بھی خدا تعالیٰ کی ذات پر
پورا یقین ہونا چاہئے۔وہ دہریت کے دشمن ہوں ، وہ اخلاق سوز حرکات کے دشمن ہوں،
وہ مذہب کو نا قابل عمل قرار دینے والوں کے مخالف ہوں اور یور بین اثر سے پوری طرح
آزاد ہوں۔وہ چاہے احمدیت کو مانتے ہوں یا نہ مانتے ہوں مذہب کی بنیادی باتیں اُن
کے دلوں میں ایسی راسخ ہوں کہ اُن کو وہ کسی طرح چھوڑنے کے لئے تیار نہ ہوں۔اسی طرح ہمارے کالج کا ایک امتیازی نشان یہ بھی ہونا چاہئے کہ اگر ایک عیسائی یا
یہودی اس جگہ تعلیم حاصل کرے تو وہ بھی بعد میں یہ نہ کہے کہ سائنس یا حساب یا فلسفہ کے
فلاں اعتراض سے مذہب باطل ثابت ہوتا ہے بلکہ جب بھی کوئی شخص ان علوم کے ذریعہ
اس پر کوئی اعتراض کرے وہ فوراً اُس کا جواب دے اور کہے میں ایک ایسی جگہ پڑھ کر
آیا ہوں جہاں دلائل و براہین سے یہ ثابت کیا جاتا ہے کہ اس دنیا کا ایک خدا ہے جو سب
پر حکمران ہے میں ایسے اعتراضات کا قائل نہیں ہوں۔اگر ہم دہریت کی تمام شاخوں کی قطع و برید کر دیں، اگر ہم خدا تعالیٰ کی ہستی کا یقین
کالج میں تعلیم پانے والے لڑکوں کے دلوں میں اس مضبوطی سے پیدا کر دیں کہ دنیا کا کوئی
زریں ہدایات (برائے طلباء)
154
جلد چهارم
فلسفہ، دنیا کی کوئی سائنس اور دنیا کا کوئی حساب انہیں اس عقیدہ سے منحرف نہ کر سکے تو ہم
سمجھیں گے کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئے۔چونکہ اب شام ہو گئی ہے اس لئے میں اپنی تقریر کو ختم کرتا ہوں لیکن میں آخر میں یہ
واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہماری نیت یہ ہے کہ جلد سے جلد اس کالج کو بی۔اے بلکہ
ایم۔اے تک پہنچا دیں۔اس لئے کالج کے جو پروفیسر مقرر ہوئے ہیں انہیں اپنی تعلیمی
قابلیت کو بھی بڑھانے کا فکر کرنا چاہئے اور آئندہ ضروریات کے لئے انہیں ابھی سے
اپنے آپ کو تیار کرنا چاہئے تا کہ جب بڑی کلاسز کھولی جائیں تو قواعد کے لحاظ سے اور
ضرورت کے لحاظ سے اور تجربہ کے لحاظ سے وہ اُن کلاسز کو تعلیم دینے کے لئے موزوں
ہوں اور اس کام کے اہل ہوں۔اور چونکہ ہمارا منشا آگے بڑھنے کا ہے اس لئے جہاں
کالج کے پروفیسروں کو اپنا تعلیمی معیار بلند کرنا چاہئے اور اپنے اندر موجودہ قابلیت سے
بہت زیادہ قابلیت پیدا کرنی چاہئے وہاں انہیں یہ امر بھی مدنظر رکھنا چاہئے کہ جب کالج
میں وسعت ہو تو جو اچھے اور ہونہار طالب علم ہوں اور دین کا جوش اپنے اندر رکھتے ہوں
اُن کو اس قابل بنائیں کہ وہ اعلیٰ نمبروں پر پاس ہوں اور ساتھ ہی اُن کے دینی جوش میں
ترقی ہوتا کہ جب وہ تعلیم سے فارغ ہوں تو وہ صرف دنیا کمانے میں ہی نہ لگ جائیں بلکہ
اس کالج میں پروفیسر یا لیکچرار کا کام کر کے سلسلہ کی خدمت کر سکیں۔پس ایک طرف وہ
اعلیٰ درجہ کے ذہین اور ہوشیار لڑکوں کے متعلق یہ کوشش کریں کہ وہ اچھے نمبروں پر کامیاب
ہوں اور دوسری طرف انہیں اس امر کی طرف توجہ دلائیں کہ جب وہ اپنے تعلیمی مقصد کو
حاصل کر لیں تو اس کے بعد اپنی محنت اور دماغی کاوش کا بہترین بدلہ بجائے سونے چاندی
کی صورت میں حاصل کرنے کے اس رنگ میں حاصل کریں کہ اپنے آپ کو ملک اور قوم
کی خدمت کے لئے وقف کر دیں۔اس کے بغیر کالج کا عملہ مکمل نہیں ہوسکتا۔پس ایک طرف ہمارے پروفیسر خود علم بڑھانے کی کوشش کریں اور دوسری طرف
آئندہ پروفیسروں کے لئے ابھی سے سامان پیدا کرنے شروع کر دیں اور نو جوانوں سے
زریں ہدایات (برائے طلباء )
155
جلد چهارم
کہیں کہ وہ قوم کی خدمت کے لئے اپنی زندگیاں وقف کر دیں۔پھر خواہ انہیں کالج میں
رکھ لیا جائے یا سلسلہ کے کسی اور کام پر لگایا جائے بہر حال ان کا وجود مفید ثابت ہوسکتا
ہے۔سکول میں میں نے دیکھا ہے جب افسروں کو اس طرف توجہ دلائی گئی تو اس کے بعد
ہمیں سکول میں سے ہی ایسے کئی لڑکے مل گئے جنہوں نے اپنی زندگیاں سلسلہ کی خدمت
کے لئے وقف کر دیں۔میں امید کرتا ہوں کہ یہی طریق کالج میں بھی اختیار کیا جائے گا
تا کہ جو طالب علم اس کالج سے تعلیم پا کر نکلیں اُن کے متعلق ہمیں کامل یقین ہو کہ وہ تعلیم
کے بعد دین کے میدان میں ہی آئیں گے۔یہ نہیں ہوگا کہ دنیا کمانے میں مشغول ہو
جائیں۔اور تاکہ ہم فخر سے کہہ سکیں کہ ہمارے کالج کا ہر طالب علم اپنے آپ کو دینی
خدمت کے لئے پیش کر دیتا ہے۔صرف ہمارے بچے ہوئے طالب علم ہی دنیا کی طرف
جاتے ہیں کیونکہ حقیقت یہی ہے کہ خواہ ہم کوئی کام کریں ہماری اصل دوڑ مذہب کی طرف
ہی ہونی چاہئے۔اب میں دعا کر دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہماری نیک خواہشات کو پورا فرمائے اور یہ پیج
جو آج اس مقام پر ہم بورہے ہیں اس سے ایک دن ایسا درخت پیدا ہو جس کی ایک ایک
ٹہنی ایک بڑی یونیورسٹی ہو، ایک ایک پتہ کالج ہو اور ایک ایک پھول اشاعت اسلام
اور تبلیغ دین کی ایک اعلیٰ درجہ کی بنیاد ہو۔جس کے ذریعہ کفر اور بدعت دنیا سے
مٹ جائے اور اسلام اور احمدیت کی صداقت اور خدا تعالیٰ کی ہستی اور اُس کی
وحدانیت کا یقین لوگوں کے دلوں میں پیدا ہو جائے۔اللَّهُمَّ مِینَ
الفضل 15،14،12، 16 فروری 1961ء ) |
1 مولر (MULLER PAUL HERMAN) (1899ء-1965ء ) سوئس محقق
کیمیا۔اس نے 1939ء میں ڈی ڈی ٹی کے کرم کش خواص دریافت کئے۔جس
کے صلے میں اسے 1948 ء میں فعلیات اور طب کا نوبل انعام ملا۔اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد 2 صفحہ 1646 مطبوعہ لاہور 1988ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء )
2 البقرة : 42
156
جلد چهارم
3 اشاعة السنة جلد 13 نمبر اصفحہ 4،3 مطبوعہ 1890ء
:4 سٹریٹ سیٹلمنٹس (STRAITS SETTLEMENTS) ملایا میں برطانیہ
کی سابق شاہی نو آبادی 1826ء سے 1858ء تک برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی نے
پینانگ ، ملکا اور سنگا پور کو ایک انتظامی جزو کی حیثیت سے سنبھالے رکھا۔بعد ازاں قلیل
مدت کیلئے انڈیا آفس نے انتظام اپنے ہاتھ میں لے لیا۔1867ء میں یہ نو آبادی قائم کی
گئی اور 1946ء میں ختم کر دی گئی۔اب سنگا پور ایک الگ کالونی ہے مگر باقی حصے ملایا کے
اتحاد میں شامل ہو گئے۔اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد 1 صفحہ 741 مطبوعہ لاہور 1987ء)
5 الفضل 11 / دسمبر 1923ء
الفضل 21 اکتوبر 1939ء
7 النزعت: 2