احمدی نوجوان ہر علم میں دوسروں سے جلد سے جلد بڑھنے کی انتہائی کوشش کریں۔ خدمت دین کے لئے اپنے آپ کو پیش کریں

زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء )
166
جلد چهارم
احمدی نوجوان ہر علم میں دوسروں سے جلد سے جلد بڑھنے
کی انتہائی کوشش کریں۔خدمت دین کے لئے اپنے آپ
کو پیش کریں
27 فروری 1946ء کو حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کی
کے طلباء سے جو خطاب فرمایا وہ حسب ذیل ہے۔تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے
بعد فرمایا:-
سکولوں میں سے ہمیشہ ہی طالب علم امتحانوں کے لئے جاتے ہیں۔اور بظاہر یہ
ایک ایسی چیز ہے جسے اپنی جدت کو کھو دینا چاہئے لیکن چونکہ اس فعل کا نتیجہ آئندہ ملک
اور قوم پر اثر انداز ہوتا ہے اس لئے باوجود اس کے کہ یہ فعل متواتر ہر سال ہوتا ہے پھر
بھی اپنی جدت کو کھوتا نہیں۔جس طرح بچے پیدا ہوتے ہی چلے آئے ہیں اور جب سے
بنی نوع انسان نے ہوش سنبھالا ہے وہ اپنے اور دوسرے گھروں میں بچوں کی پیدائش
دیکھتے چلے آئے ہیں مگر باوجود اس کے بچوں کی پیدائش نے اپنی جدت کو کھویا نہیں بلکہ ہر
گھر اور ہر محلہ اور ہر شہر کے افراد یا ہر ملک کے افراد بلکہ ساری دنیا کے افراد بچوں کی
پیدائش میں ویسی ہی دلچسپی لیتے رہتے ہیں جیسا کہ آدم کے زمانہ کے لوگوں نے لی ہوگی۔آدم کے زمانہ کے لوگوں کی دلچپسی گو ہمارے سامنے نہیں مگر بنی نوع انسان کی ہزاروں سال
تک کی تاریخ ہمارے سامنے آچکی ہے اور تاریخ بتاتی ہے کہ بچوں کی پیدائش نے ہمیشہ ہی

زریں ہدایات (برائے طلباء )
167
جلد چهارم
افراد اور قوم کے دلوں میں گدگدیاں پیدا کی ہیں اور ان کے اندر ایک نئی خوشی کی لہر دوڑا
دی ہے۔پس یہ چیز گو پرانی ہے مگر کبھی بھی نئے جامے کے بغیر دنیا کے سامنے نہیں آئی۔پس ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کہ جو چیز ہمیشہ ہی نئے جامے کے ساتھ اپنی دلچپسی کو قائم رکھے
ہوئے ہے وہ جامہ کس رنگ کا ہے۔میں نے بتایا ہے کہ طالب علم ہر سال ہی مدرسوں سے
امتحان دینے کے لئے جاتے ہیں۔لیکن باوجود اس کے اس کی جدت اس وجہ سے قائم ہے
کہ اس کا اثر ملک کے مستقبل پر پڑتا ہے۔پس ہمیں دیکھنا چاہئے کہ ہمارے سکول میں
سے جانے والے لڑکے قوم کے آئندہ مستقبل پر کیا اثر ڈالتے ہیں۔مجھے افسوس سے کہنا
پڑتا ہے کہ سابق میں وہ اثر اچھا نہیں رہا۔نہ قابلیت کے لحاظ سے اور نہ کامیاب ہونے
والوں کی تعداد کے لحاظ سے۔جہاں غیر قوموں کے سکولوں میں بعض جگہ پر سو فیصدی
لڑکے پاس ہوئے، جہاں غیر قوموں کے سکولوں میں بعض جگہ سو فیصدی لڑکے فرسٹ ڈویژن
میں پاس ہوئے وہاں ہمارے طلباء 60، 70 فیصدی کے اندر چکر لگاتے اور بالعموم تھرڈ ڈویژن
میں پاس ہوتے ہیں۔یہ صاف بات ہے کہ اس قسم کا مواد جب کسی قوم کو ملے گا تو وہ
کامیاب طور پر کام نہیں کر سکے گی۔کالجوں کی تعلیم سکولوں کی تعلیم سے زیادہ مشکل ہوتی
ہے اور اس میں زیادہ عقل اور زیادہ محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔کیونکہ وہ تعلیم صرف تعلیم
کے لحاظ سے ہی اوپر کے درجہ کی نہیں ہوتی بلکہ قسم کے لحاظ سے بھی جدا گانہ ہوتی ہے۔اس
لئے جو طالب علم اچھی قابلیت لے کر کالج میں نہیں جاتے جب ان کی عقل پر بوجھ پڑتا ہے
تو وہ پورے طور پر اس کے ساتھ تعاون نہیں کر سکتے اور اپنے علم اور اسا تذہ کے ساتھ دوڑ
نہیں سکتے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اساتذہ اور کتا بیں آگے بھاگتی چلی جاتی ہیں اور وہ پیچھے رہ
جاتے ہیں اور آہستہ آہستہ استادوں اور کتابوں کی آوازیں جو کچھ کچھ ان کے دلوں میں
علم کی محبت پیدا کر رہی ہوتی ہیں مدہم ہوتی چلی جاتی ہیں اور آخر وہ ان آوازوں کو سننے
سے ہی محروم رہ جاتے ہیں۔پس ضرورت ہے کہ ہمارے سکول کے معیار کو بلند کیا جائے۔مجھے گزشتہ سال مختلف رنگوں میں یہ بات سنائی گئی ہے کہ ہمارے سکول کا معیار بلند ہو رہا

زریں ہدایات (برائے طلباء )
168
جلد چهارم
ہے۔مگر یہ بات اسی صورت میں صحیح سمجھی جاسکتی ہے کہ پہلے ہمارے سکول کا نتیجہ اگر 60
اور 70 فیصدی کے درمیان تھا تو اب 70 اور 80 فیصدی یا 80 اور 90 فیصدی کے
درمیان پہنچ جائے اور دو تین سالوں تک 100 فیصدی پر پہنچ جائے۔اسی طرح نتائج
معیار قابلیت کے لحاظ سے آگے سے اعلیٰ ہو جائیں یعنی اگر پہلے تھرڈ ڈویژن میں زیادہ
لڑکے پاس ہوتے تھے تو اب سیکنڈ ڈویژن میں زیادہ پاس ہوں اور پھر فرسٹ ڈویژن
میں زیادہ ہوں اور پھر آہستہ آہستہ تھرڈ اور سیکنڈ ڈویژن بالکل ختم ہو جائے اور سب
فرسٹ ڈویژن میں پاس ہونے لگ جائیں۔یہ چیز ہے جو ہمیں مطمئن کر سکتی ہے اور تسلی
دلا سکتی ہے کہ ہمارے سکول کے طالب علم پہلے کی نسبت ترقی کر رہے ہیں۔یہ ظاہر بات
ہے کہ قوم کا بوجھ ہمیشہ تعلیم یافتہ لوگوں پر ہی پڑا کرتا ہے۔صلى الله
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہم دنیا کے سامنے یہ بات پیش کرتے ہیں کہ ہمارے مذہب
کے بانی محمد رسول اللہ ہی یہ امی تھے۔مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ جماعت کے تمام افراد کو
اُمّی ہونا چاہئے۔اللہ تعالیٰ اگر معجزانہ رنگ میں ایک چیز دکھاتا ہے تو اس کے یہ معنے نہیں
ہوتے کہ وہ معجزہ ہر فرد کے لئے ظاہر کرتا ہے۔معجزے کے تو معنے ہی یہی ہیں کہ باقی دنیا
اس کی مثال لانے سے محروم ہے۔اگر رسول کریم ﷺ نے امی ہو کر دنیا کی اصلاح کرلی
تو اس کا دوسرے لفظوں میں یہ مطلب ہے کہ دنیا میں اُمی لوگ وہ کام نہیں کر سکتے جو رسول کریم
نے کیا۔یہ اس بات کا ثبوت نہیں کہ امی لوگ دنیا کی اصلاح کر سکتے ہیں بلکہ اس
بات کا ثبوت ہے کہ اُمّی لوگ نہیں کر سکتے۔اگر خدا تعالیٰ ایک اُمّی سے یہ کام کرا لے تو
اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ خدا تعالیٰ ہر اُمّی سے اس طرح کام کرا لے گا۔کیونکہ معجزہ ہر
انسان کے ذریعہ نہیں دکھلایا جاتا۔خدا تعالیٰ بعض معجزات بعض افراد کے ذریعہ دکھلاتا ہے
اور باقی افراد کو اپنی کوششوں سے اس معیار پر آنے کی ضرورت ہوا کرتی ہے۔جو چیزیں
انبیاء کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے معجزانہ طور پر ملتی ہیں باقی لوگوں کو محنت سے حاصل کرنی ہوتی
ہیں۔پس رسول
کریم ﷺ کا اُمی ہونا یا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا علوم مروجہ

زریں ہدایات (برائے طلباء )
169
جلد چهارم
سے اس رنگ میں واقف نہ ہونا جس رنگ میں علماء کو واقفیت حاصل ہوتی ہے اس بات
کا ثبوت نہیں کہ باقی دنیا کو بھی علوم حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔میری ہی مثال لے لو۔ایک پرائمری فیل آدمی کا ساری دنیا کے مقابلہ میں کھڑا
ہو جانا یہ اس بات کا ثبوت نہیں کہ پرائمری فیل ایسا کر سکتا ہے۔بلکہ یہ ثبوت ہے اس بات
کا کہ چونکہ یہ کام اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کے سوا ہو ہی نہیں سکتا اس لئے یہ انہی تائید اور نصرت
سے ہوا ہے۔اگر عام طور پر یہ کام تعلیم یافتہ آدمیوں کے سوا بھی ہو سکتا تو یہ معجزہ کس بات
کا ہوتا۔معجزہ کے تو معنے ہی یہی ہیں کہ انسان اسے نہیں کر سکتا۔اور جب یہ بات ہے تو
معلوم ہوا کہ علوم میں ترقی حاصل کرنے کے بغیر کوئی قوم دنیا میں ترقی نہیں کر سکتی۔انگریزی میں ایک مقولہ ہے گو وہ اور رنگ میں کہا گیا ہے لیکن بہر حال اس کے ساتھ ملتا جلتا
مضمون ہے کہتے ہیں استثناء قانون کو ثابت کرتا ہے کمزور نہیں بناتا۔پس یہ استثنائی چیزیں
ہوتی ہیں ورنہ باقی سب کو اس قانون کا پابند ہونا پڑتا ہے جو خدا تعالیٰ نے بنی نوع انسان
میں جاری کیا ہے۔یہ ویسی ہی بات ہے جیسے عام طور پر طالب علموں میں بحث ہوتی ہے
کہ شہری زندگی اچھی ہے یا گاؤں کی زندگی اچھی ہے۔ہم بھی بچپن میں اس قسم کے
ڈیٹس (Debates) میں شامل ہوا کرتے تھے۔لیکن در حقیقت یہ مضمون ہے ہی باطل۔یہ ایسی ہی بات ہے جیسے کوئی کہے کہ ماں اچھی ہے یا بیٹا۔ماں اور بیٹے کی تو آپس میں کوئی
نسبت ہی نہیں ہوتی۔دنیا میں جب کبھی ترقی شروع ہوگی تو منزل کی حالت میں ترقی کی
بنیاد رکھی جائے گی۔آخر جب قوم میں ہیجان پیدا ہو گا تو لازمی بات ہے کہ کمزوری کی
حالت سے قوم ترقی کرے گی۔جس کے نتیجہ میں اس کا تمدن بڑھتا چلا جائے گا اور تمدن
بڑھنے اور انڈسٹری کے وسیع ہونے کے نتیجہ میں شہر پیدا ہوتے ہیں اور شہروں کو قائم رکھنے
کے لئے اور ان کے لئے خوراک مہیا کرنے کے لئے ارد گرد گاؤں اور قصبات بنائے جاتے
ہیں۔گویا شہر گاؤں کی اولاد ہیں اور ماں اور بیٹے کا تقابل دنیا میں کوئی نہیں کیا کرتا۔اسی
طرح اُمیت سے بے شک علم پیدا ہوتا ہے مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ امیت کو قائم رکھنا چاہئے

زریں ہدایات (برائے طلباء )
170
جلد چهارم
اور علم کو پیدا کرنا چاہئے۔اگر ایسا کیا جائے تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ ماں تو ہو مگر اس
کے بچے نہ ہوں۔اگر ماں کے بچے پیدا نہ ہوں گے تو نسل ختم ہو جائے گی۔اسی طرح اگر
امیت کی نسل نہ ہوگی تو بنی نوع انسان کی علمی ترقی سب ختم ہو جائے گی۔کیونکہ اگر بیج کو
صرف بیج کی حد تک ہی رکھا جائے اور اس کو بو یا نہ جائے تو درخت کبھی پیدا نہیں ہو سکتا۔اگر اللہ تعالیٰ ایک اُمّی کے ذریعہ اپنا سلسلہ قائم کرتا ہے تو وہ یہ امید رکھتا ہے کہ وہ سلسلہ بعد
میں علوم ظاہری و باطنی کو لے کر دنیا کا مقابلہ کرے۔پس ہماری جماعت کے نو جوانوں کو یہ بات مد نظر رکھنی چاہئے کہ انہوں نے دنیوی
قوموں کا مقابلہ کرنا ہے انہیں اس کے لئے دونوں قسم کے علوم حاصل کرنے ہوں گے یعنی
دنیوی بھی اور مذہبی بھی۔جب تک یہ دونوں باتیں ہمارے اندر پیدا نہ ہوں گی ہم ان کا
مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔کوئی قوم اُس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک اس کی دینی اور
دنیوی عمارتیں صحیح نہ ہوں۔اگر دنیوی عمارتیں صحیح نہ ہوں گی تو قدرتی بات ہے کہ دنیوی
کاموں کے لئے ہمیں غیر قوموں کی طرف نظر اٹھانی پڑے گی۔اور جب غیر قوموں کے
لوگ ہمارے دنیوی کام ٹھیک کریں گے تو یہ لازمی بات ہے کہ ان کے اخلاق و عادات
اور ان کے عقائد ہمارے نوجوانوں پر بھی اثر کریں گے اور ہماری قوم کی دیوار محفوظ نہیں
رہ سکے گی۔پس جب تک ہم اپنے تمام کاموں کو خود پورا نہ کر سکیں اُس وقت تک ہم اپنی
قابلیت کا سکہ دنیا پر نہیں جما سکتے۔رسول کریم ﷺ کی ہجرت کے قریباً سو سال بعد کا واقعہ
ہے کہ ایک دفعہ بنوامیہ کے ایک خلیفہ کے زمانہ میں حساب میں گڑ بڑ پیدا ہوگئی اور انہوں
نے حکم دیا کہ حسابوں کو درست کر کے پیش کیا جائے۔اس کی تعمیل میں جن افسروں
کو حکم دیا
گیا انہوں نے کہا کہ حساب کی درستی میں اتنے مہینے لگ جائیں گے اور اتنے مہینوں کے
بعد ہم حساب کو صحیح کر کے پیش کر سکیں گے۔اُس زمانے میں ابھی عربی میں حساب رکھنے کا
رواج نہیں ہوا تھا کیونکہ حساب دان یہودی تھے اور وہی حساب کے محکموں کے افسر تھے
اس لئے عبرانی میں ہی حساب رکھا جاتا تھا۔جس طرح آج سے کچھ سال پہلے لوگ

زریں ہدایات (برائے طلباء )
171
جلد چهارم
لنڈے میں حساب رکھتے تھے اردو میں حساب رکھنے کا رواج نہیں تھا اس لئے تمام کام
ہندوؤں کے ہاتھ میں تھا۔حتی کہ مسلمانوں کو ہندومنشی رکھنے پڑتے تھے۔نتیجہ یہ ہوا کہ
جب کبھی بادشاہ کو حساب دیکھنے کی ضرورت پیش آتی تو وہ یہ بتانے کے لئے کہ ہمارے
بغیر کام نہیں ہو سکتا کہہ دیتے کہ یہ بات تو دو تین ماہ میں پوری ہوگی۔ایک اہم موقع پر
خلیفہ نے جب حساب طلب کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ حساب تین چار ماہ تک پیش کیا
جا سکے گا۔اس نے اُسی وقت اپنے افسر کو بلایا اور کہا یہ تو بڑی مصیبت ہے کہ جب چاہیں
حساب دیں اور جب چاہیں نہ دیں پھر بھی کیا اعتبار ہے کہ ان کا حساب صحیح ہوتا ہے یا غلط ،
اس لئے سارے دفا تر عربی زبان میں کر دیئے جائیں۔اس پر افسروں نے کہا کہ پچھلا
حساب پچاس سال سے چلا آ رہا ہے اس کو عربی زبان میں تبدیل کرنے اور پھر عربی زبان
میں حساب رکھنے کے لئے نئے طریقے ایجاد کرنے پر بیسیوں سال لگ جائیں گے۔بادشاہ نے کہا میں تو یہ چاہتا ہوں کہ یہ چھ ماہ میں ہو جائے۔انہوں نے کہا یہ تو ناممکن ہے۔اُس وقت حجاج جو بہت ظالم مشہور ہے نو جوان تھا اور بہت تیز طبیعت کا تھا۔وہ بادشاہ کا
منہ چڑھا تھا اور رشتہ دار بھی۔اس کو بادشاہ نے بلایا اور کہا کہ یہ مشکل ہے میں چاہتا ہوں
کہ یہ کام چھ ماہ میں ہو جائے۔حجاج نے کہا میں چھ ماہ میں کرا دوں گا۔چنانچہ اس نے چھ ماہ
میں سارا حساب کھول کر رکھ دیا۔تو جب تک ہمارے ہاتھ اس طرح بندھے ہوئے ہوں گے کہ ہم مجبور ہوں کہ
دوسرے لوگ ہمارا کام کریں اُس وقت تک کبھی بھی ہماری قوم ترقی نہیں کر سکتی کیونکہ
ہمارے راستے میں ہر جگہ رکاوٹیں پیدا کرنے والے لوگ موجود ہوں گے۔کامل قوم وہی
ہوتی ہے جس میں ہر قسم کے افراد موجود ہوں۔اگر اس قوم کے افراد بیمار ہوتے ہیں تو
ضروری ہے کہ اس میں ڈاکٹر موجود ہوں۔اگر مقدمات ہوتے ہیں تو ضروری ہے اپنے
وکیل موجود ہوں۔اگر چیزیں خریدنے کی ضرورت ہے تو ضروری ہے کہ ان میں تاجر
موجود ہوں۔پھر جس قسم کی تجارت سے واسطہ پڑتا ہوضروری ہے کہ وہ تجارت ان کے

زریں ہدایات (برائے طلباء)
172
جلد چهارم
ہاتھ میں ہو۔اسی طرح ہر قسم کے علوم سے بھی وہ واقف ہوں اور ان پر ان کو عبور حاصل
ہو۔غرض ہر وہ چیز جس سے ان کو واسطہ پڑے ان کا ان کے قبضہ میں ہونا ضروری ہے۔اگر ایک چیز بھی جس کی ہمیں ضرورت ہے ہمارے ہاتھ میں نہیں تو یہ لازمی بات ہے کہ
اس کے ذریعہ ایسا نتیجہ پیدا نہیں ہو گا جس سے ہمیں اپنے آپ کو سنبھالنا مشکل ہو جائے
گا۔مثلاً بعض جگہوں پر صرف موٹروں اور لاریوں اور ریلوں کی سٹرائیک سے ہی
گورنمنٹیں بدل جاتی ہیں۔ایک قوم کے لوگ یا ایک خیال کے لوگ اس پر قبضہ کر لیتے ہیں
اور اس پر قبضہ کرنے کے بعد جب چاہیں سٹرائیک کر دیتے ہیں۔اب خواہ فوج موجود ہو
لیکن فوج مثلاً لکھنو میں بیٹھی ہے اور فوج کی ضرورت دہلی میں ہے اور لاریوں اور ریل
والوں نے سٹرائیک کر دی ہے تو اب فوج دہلی جائے تو کس طرح جائے۔پس ترقی کے لئے ہر علم کے آدمیوں کا قوم میں موجود ہونا ضروری ہوتا ہے۔جس
قانون سے کوئی آزاد نہیں ہوا ہم اس سے کس طرح آزاد ہو سکتے ہیں۔ہمارے لئے بھی
ضروری ہے کہ ہماری جماعت میں ہر قسم کے آدمی ہوں اور ہوشیار آدمی ہوں۔جو کند ذہن
لڑکے ہیں وہ ہر میدان میں جا کر شکست کھاتے ہیں مگر ذہین اور ہوشیار لڑکے ہر میدان
میں اول رہتے ہیں۔اول نمبر کے مقابلہ میں جو دوسرے نمبر پر ہوگا یقینا ہار جائے گا اور
اول نمبر والا جیتے گا۔اگر کہیں کوئی لڑائی ہوتی ہے تو جولڑ کے زیادہ ذہین ہوں گے ، جو تعلیم
میں زیادہ ہوشیار رہے ہوں گے وہ توپ بھی اچھی چلائیں گے ، ان کی بنی ہوئی تو پیں بھی
زیادہ اعلیٰ ہوں گی۔اور یہ لازمی بات ہے کہ دوسری طرف کے سپاہی خواہ کتنے بہادر
ہوں چونکہ ان کے لئے تو ہیں بنانے والے ہوشیار نہیں ہوں گے اس لئے ان کی تو ہیں
دور کی مار نہیں کریں گی۔اسی طرح ان کی بندوقیں دور کی مار نہیں کریں گی اس لئے
دوسروں کے مقابلہ میں وہ کچھ کر نہیں سکیں گے اور ہار جائیں گے۔غرض دوسرے نمبر کی
چیز دنیا میں کبھی زندہ نہیں رہ سکتی۔وہی چیز زندہ رہ سکتی ہے جو اول نمبر پر ہو۔جب تک
ہمارے نوجوان اول نمبر پر آنے کی کوشش نہ کریں گے ، جب تک وہ اپنی قابلیت کو اتنا نہ

زریں ہدایات (برائے طلباء)
173
جلد چهارم
بڑھائیں گے کہ ان کو دنیا کی ہر قوم کے مقابلہ میں پیش کیا جا سکے ، اگر وہ اول نمبر پر نہ
آئیں تو دوم نمبر پر بھی نہ ہوں بلکہ اول کے برابر ہی ہوں اُس وقت تک ہم امید نہیں
کر سکتے کہ قوم کا دوسرا حصہ جو قربانی کے لئے ہوتا ہے وہ قوم کے لئے مفید وجود ثابت
ہو۔ایک تو بچی ہوتا ہے اور ایک سپاہی ہوتا ہے۔ان میں سے سپاہی جولڑنے والے ہیں
اصل قربانی کا بکرا ہوتے ہیں۔تو بچی تو دور سے بیٹھے توپ چلاتے ہیں اصل فتح تو لڑنے
والوں کے ذریعہ ہوتی ہے۔جو عوام الناس ہیں اور جو علمی فنون کے لحاظ سے دوسرے درجہ
پر ہوتے ہیں۔اصل قربانی ان کی ہوتی ہے۔لیکن وہ خواہ کتنے بہادر ہوں سامان کے بغیر
کچھ نہیں کر سکتے۔پس جو سامان انہیں مہیا کیا جائے اگر وہ اچھا نہ ہو تو وہ اچھا کام نہیں
دے سکتے۔مثلاً بر ما میں لڑائی ہوئی اس کے متعلق جاپانیوں کا اعتراف ہے اور اتحادیوں کا
بھی کہ یہ لڑائی در حقیقت ڈاکٹروں نے لڑکی ہے۔برما کے علاقہ میں مچھروں کی تعداد اتنی
زیادہ تھی اور اس سے ملیر یا اتنی کثرت سے پھیلتا تھا کہ وہاں ہیں فیصدی آدمی فوجوں کے
مرجاتے تھے۔جاپانیوں سے یہ غفلت ہوئی کہ انہوں نے پورے طور پر اس طرف توجہ نہیں
کی اور خیال کیا کہ ہمارے آدمی قربانی کر رہے ہیں لیکن انگریز اُس وقت تک برما کے
علاقہ میں داخل نہیں ہوئے جب تک انہوں نے مچھروں پر قبضہ نہیں کر لیا۔انہوں نے کہا
کہ ہم اسی صورت میں وہاں جائیں گے کہ مچھر ہمارے ماتحت ہوں۔اس صورت میں
نہیں جائیں گے کہ ہم مچھروں کے ماتحت اور ان کے رحم پر ہوں۔چنانچہ ان کی کوششوں
کے نتیجہ میں بجائے میں فیصدی اموات کی شرح کے ایک فیصدی سے بھی کم ہو گئی۔یہی
وجہ تھی ان کے جیتنے کی۔اس کے مقابلہ میں جاپانیوں سے غفلت ہوئی اور انہوں نے ملیریا
کا خیال نہ کیا۔جس کی وجہ سے ان کی فوج کا کافی حصہ مچھروں کا شکار ہو گیا اور ان کی
بٹالینوں میں وہ طاقت نہ رہی جو جنگ کے زمانہ سے پہلے تھی۔مثلاً تیرہ سو آدمی بٹالین
ہونے چاہئیں تو ان کی بجائے چھ سات سو رہ گئے اور ان میں سے بھی اکثر ملیریا کے
مارے ہوئے تھے اور بالکل کمزور اور نحیف۔اس کے مقابلہ میں انگریز اور امریکن فوجوں

زریں ہدایات (برائے طلباء )
174
جلد چهارم
کی بٹالینیں پوری کی پوری تھیں اور ان میں جتنے افراد تھے سب کے سب چست اور چالاک
تھے۔ان کو کسی قسم کی بیماری نہیں تھی اور وہ تازہ دم تھے یہی وجہ تھی کہ باوجود زیادہ قربانی
کرنے کے جاپانیوں کو شکست ہوئی۔جہاں تک قربانی کا سوال ہے انہوں نے بہت
قربانی کی لیکن سامانوں کی خرابی اور اپنی غفلت کی وجہ سے وہ جیت نہ سکے۔ایک احمدی جاپانیوں کی قید سے آزاد ہو کر آئے اور مجھے ملے۔انہوں نے کہا کہ
ہمیں جاپانی قید کر کے فلاں جزیرہ میں لے گئے۔وہاں ہمیں وہ ایک ہفتہ کے لئے صرف
ایک جراب بھر چاول دیتے تھے اور ہمیں اس پر گزارہ کرنا پڑتا تھا۔میں نے کہا میں اسے
ظلم نہیں سمجھ سکتا جب تک یہ نہ بتاؤ کہ وہ جاپانی سپاہی کو اس سے زیادہ دیتے تھے۔انہوں
نے کہا جاپانیوں کو بھی اتنا ہی دیتے تھے۔میں نے کہا کہ جب وہ اپنوں
کو بھی اتنا ہی دیتے
تھے تو ہم کو بھی اتنا ملنا کس طرح ظلم کہلا سکتا ہے۔اب دیکھو وہ قوم سامان کے بغیر لڑائی کے
لئے آمادہ تھی۔انہوں نے قربانی کی لیکن ایسی قربانی جو غلط تھی اور جس کے نتیجہ میں شکر
لازمی تھی۔وہ قربانی کے لفظ پر خوش رہے۔اگر وہ ہوشیار ہوتے تو ایسی غفلت نہ برتتے۔لیکن انگریزوں نے اپنے سپاہیوں سے ایسی قربانی کا مطالبہ نہیں کیا اور یہی عقلمندی تھی۔کیونکہ لڑنے والے سپاہی کا اگر پیٹ نہ بھرا جائے تو اس کی طاقت کم ہو جاتی ہے۔ہاں اگر
کوئی ایسا مشکل موقع پیش آ جائے کہ پاس کچھ نہ رہے تو ایسی حالت میں پھر مجبوری ہے۔جیسے صحابہ بعض دفعہ صرف کھجوروں کی گٹھلیوں پر گزارہ کرتے تھے۔ایک لڑائی میں صحابہ
نے گھلیوں پر گزارہ کیا۔صحابہ کہتے ہیں کہ اس وجہ سے ہمیں سخت قبض ہو گئی۔جسے پاخانہ
آتا تھا مینگنیوں کی شکل میں آتا تھا کیونکہ غذا میں کوئی رطوبت نہ تھی 1 پس جب ضرورت ہو
تو پھر بے شک ہر قربانی ہونی چاہئے مگر بغیر ضرورت کے نہیں۔اسلام نے صرف دفاعی جنگوں
کا حکم دیا ہے اور دفاعی جنگ میں قربانی کرنی ہی پڑتی ہے۔مگر جب یہ پروگرام ہو کہ تم
نے حملہ کرنا اور دنیا کو فتح کرنا ہے تو پھر ایسی قربانی کا مطالبہ کرنا گویا قوم کی ہمت کو توڑنا
اور اس کو تباہی کے گڑھے میں گرانا ہے۔جن کے ذہن میں یہ ہو کہ ہم پر دوسرے حملہ آور

زریں ہدایات (برائے طلباء )
175
جلد چهارم
ہیں ان سے جتنی بھی قربانی کراتے جاؤ وہ کرتے جائیں گے۔لیکن اگر یہ کہا جائے کہ تم
حملہ آور ہو اور تم نے ہی فتح پانی ہے تو پھر ضروری ہے کہ اس حملہ کے لئے اور سپاہیوں کی
طاقت کو بحال رکھنے کے لئے ان کا پیٹ بھرا رہے۔چونکہ جاپان حملہ آور تھا دفاعی جنگ
نہیں کر رہا تھا کہ اس کے سپاہی اپنی حکومت کو مجبور سمجھتے۔پس جب حکومت نے سپاہیوں کا
پیٹ نہ بھرا تو ان کے حوصلے قائم نہ رہ سکے۔پس یہ لڑائی عقلی طور پر لڑی گئی ہے۔اتحادیوں
کے ڈاکٹروں نے ملیریا کا ایسا علاج نکالا کہ ان کے سپاہی ملیریا کے اثر سے بچ گئے۔اتحادی فوجی افسر ملیریا کی دوائی پر روٹی سے بھی زیادہ زور دیتے تھے۔مجھے ایک فوجی
دوست ملنے آئے ان کا چہرہ زرد تھا۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے چہرے اس وجہ سے زرد
ہیں کہ ہمیں ملیریا سے بچنے کے لئے روزانہ mcpacrinc کی گولیاں کھانی پڑتی ہیں جو
چہرے کو زرد کر دیتی ہیں۔پھر جب کوئی فوجی چھٹی پر آنے لگتا ہے تو پہلے دو تین دن اسے
دو دو تین تین بلکہ چار چار گولیاں کھلاتے ہیں اور جاتے ہوئے اسے جتنے دن کی چھٹی ہوتی
ہے اس حساب سے گولیاں گن کر دے دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ باقاعدہ کھاتے رہنا۔اس طرح اتحادیوں نے اپنی فوجوں کو لڑوایا اور حکمت عملی سے فتح پالی۔پس جب تک ہم علمی طور پر دوسری اقوام کا مقابلہ نہ کریں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ابھی تمہارا دماغ اتنا وسیع نہیں کہ تمام مشکلات کو سمجھ سکو یا ان ضروریات کو سمجھ سکو جو آئندہ
تمہارے راستہ میں بحیثیت ایک خاص قوم کے افراد ہونے کے پیش آئیں گی۔لیکن تم اتنا
تو سمجھ سکتے ہو کہ دنیا میں علم والے آدمی کا مقابلہ جاہل نہیں کر سکتے۔تو پ کا مقابلہ لٹھ سے
نہیں ہو سکتا۔لٹھ آدمی کا سر پھاڑ سکتی ہے لیکن توپ کا کام نہیں دے سکتی۔اور توپ کا کام،
سائنس کا علم اور لوہے کا علم جاننے سے ہوتا ہے۔لوگ سمجھتے ہیں کہ لوہا ڈھالا توپ بنائی
اور توپ کے دہانے میں گولے کو ڈال کر چلا دیا حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ معمولی معمولی
باتوں سے بہت بڑا فرق پیدا ہو جاتا ہے۔توپ کی دور کی مار نالی کی صفائی پر ہوتی ہے۔اگر نالی کی صفائی کم ہوگی تو توپ کم مار کرے گی۔اور اگر نالی کی صفائی زیادہ ہوگی تو توپ

زریں ہدایات (برائے طلباء )
176
جلد چهارم
زیادہ مار کرے گی۔پرانے زمانہ کی قسم کی تو ہیں اب بھی لو ہار بناتے ہیں لیکن چونکہ ان
میں صفائی نہیں ہوتی اس لئے وہ دو چار سو گز اور زیادہ سے زیادہ پانچ سو گز تک مار کرتی
ہیں۔لیکن جو تو ہیں scientific اصول پر بنائی جاتی ہیں وہ چار چار پانچ پانچ میل تک
مار کرتی ہیں۔اسی طرح بندوق کا حال ہے۔پھر جب نالی میں سے گولا نکلتا ہے تو اس کی
گرمی کی وجہ سے لوہے پر اس کا اثر پڑتا ہے جس کی وجہ سے نالی ٹیڑھی ہو جاتی ہے۔ہمارے سرحد کے پٹھان جو تو ہیں بناتے ہیں وہ چند ماہ کے بعد خراب ہو جاتی ہیں لیکن
سائنس کے ذریعہ اب ایسی تو میں بنی ہیں جن پر گولے کا اثر کم سے کم ہوتا ہے یا وہ کم سے کم
خرابی قبول کرتی ہیں اور کام زیادہ لمبے عرصہ تک دیتی ہیں۔کیونکہ ان کا لوہا خاص طور پر
تیار کیا جاتا ہے۔اگر سرحدی تو ہیں چھ سات ماہ تک کام دیتی ہیں تو یہ 8 ، 10 سال تک
کام دے جاتی ہیں۔تو یہ ساری چیزیں علم کی وجہ سے دنیا میں قائم ہیں اور جو قو میں ہار رہی
ہیں وہ جہالت کی وجہ سے ہار رہی ہیں۔علم اتنی جلدی جلدی ترقی کر رہا ہے کہ پہلے گدھوں
پر سواری ہوتی تھی۔پھر گھوڑوں پر ہونے لگی۔پھر رتھوں ،شکرموں پر سواری شروع ہوئی۔پھر سائیکل نکل آئے ، پھر موٹریں آگئیں، پھر ریل آئی ، پھر ہوائی جہاز آ گئے ، اسی طرح
ہمارا علم بھی بڑھتا چلا جانا چاہئے یہاں تک کہ ہم آگے بڑھی ہوئی قوموں کے برابر ہو
جائیں۔آج جو دنیا میں کھڑا رہے گا گر جائے گا۔پہلے بھی ایسا ہی ہوتا تھا لیکن اس زمانہ
میں تو دنیا حیرت انگیز طور پر ترقی کی طرف اپنا قدم بڑھا رہی ہے۔آج اگر ایک آدمی موٹر
میں سوار ہو کر جا رہا ہے اور ایک آدمی سڑک کے کنارے کھڑا ہے تو ہیں چھپیس سیکنڈ میں ہی
پتہ لگ جاتا ہے کہ وہ کتنا آگے نکل گیا ہے اور یہ کتنا پیچھے رہ گیا ہے۔پس اس زمانہ میں کسی
آدمی کا کھڑا ہونا اپنی موت کا آپ فتویٰ دینا ہے۔اس لئے ہمارے نوجوانوں کو صرف
نعروں پر ہی نہیں رہنا چاہئے۔بعض نو جوان خصوصاً سکول کے لڑکے جب کسی جلوس کی
صورت میں کہیں جاتے ہیں تو نعرے لگاتے جاتے ہیں۔فلاں زندہ باد، فلاں زندہ باد۔حالانکہ صرف زندہ باد کہنے سے کیا بنتا ہے۔زندہ باد کہنے سے نہ تم اور نہ تمہاری قوم زندہ رہ

زریں ہدایات (برائے طلباء)
177
جلد چهارم
سکتی ہے۔بلکہ عمل ہی ایک ایسی چیز ہے جس سے تم اپنی قوم کو زندہ کر سکتے اور زندہ رکھ
سکتے ہو۔پس عمل کر کے دکھلاؤ۔اگر تم صرف زندہ باد کے نعرے لگاتے رہو گے اور عمل نہیں
کرو گے تو موت اور ہلاکت کے سوا تمہیں کچھ نہیں ملے گا۔پس اپنی زندگی کو کامیاب بنانے
کی کوشش کرو۔بچوں کا کام کھیل کو د ہوتا ہے اور ہم کھیل کو د سے تم کو منع نہیں کرتے۔لیکن ایسی
باتیں نہ کرو جن کے خلاف رات دن تمہارا عمل ہوتا ہے۔اگر فٹ بال، کرکٹ ، ہاکی، والی
بال کھیلتے ہو تو یہ کھیلیں تمہاری صحت کے لئے مفید ہیں۔تمہاری مذہبی ذمہ داریوں کے
خلاف نہیں اور نہ تمہاری دنیوی ذمہ داریوں کے خلاف ہیں۔لیکن تمہارا وہ نعرہ تکبیر جو
بظاہر نیکی معلوم ہوتا ہے اور تمہارا زندہ باد کہنا جو بظاہر نیکی معلوم ہوتا ہے اور جو فٹ بال یا
کرکٹ یا والی بال کے مقابلہ میں ایک جاندار چیز ہے وہ یقینا تمہاری روحانیت کو مارنے
والا ہے اگر اس کے مطابق تمہارا عمل نہیں۔فٹ بال کسی صورت میں بھی تمہاری روحانیت
میں رخنہ نہیں ڈالتا مگر تمہارا اللہ اکبر کا نعرہ یقیناً قومی ترقی پر اثر ڈالتا ہے۔اگر تمہاری
زبان پر الله اَكْبَرُ ہے اور تمہارا ایمان بجائے اللهُ أَكْبَرُ کے لات و منات کو اکبر کہہ
رہا ہے، اگر تم اپنے عمل سے غداری کر رہے ہو اور اگر تم ترقی کے راستہ پر گامزن نہیں ہو
رہے اور اگر تم اپنی قوم کی ترقی کے لئے کوشش نہیں کر رہے تو تمہارا یہ نعرہ تکبیر تمہارے دل
پر زنگ لگانے والا ہے۔اور دنیا کی نگاہوں میں بھی اور اپنی نگاہوں میں بھی اور خدا تعالیٰ
کی نگاہوں میں بھی جو تمام خفیہ رازوں سے واقف ہے تم مجرم بنتے ہو۔پس اپنے اندر
ایسی تبدیلی پیدا کرو کہ اپنی قوم کے لئے مفید بن سکو۔تم میں سے جنہیں تو فیق مل سکے ان کو یہ مد نظر رکھنا چاہئے کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے
کی کوشش کریں ( مدرسے کی تعلیم کے متعلق میں نے بتایا ہے کہ یہ ابتدائی تعلیم ہے)
ہمارے بعض نو جوان تعلیم سے بچنے کے لئے کہہ دیتے ہیں کہ ہم نے تو نوکریاں کرنی ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ نو جوانوں کا فرض ہے کہ اپنے ماں باپ کی ذمہ داریوں کو اٹھائیں
اور ان کے بوجھ کو ہلکا کریں لیکن اگر ان کے ماں باپ اس بوجھ کو اٹھا سکیں تو پھر ہر ایک

آج 10 میں سے 10 باقی