احمدی نوجوان ہر علم میں دوسروں سے جلد سے جلد بڑھنے کی انتہائی کوشش کریں۔ خدمت دین کے لئے اپنے آپ کو پیش کریں
زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء), حصہ 2
زریں ہدایات (برائے طلباء)
178
جلد چهارم
نوجوان کا فرض ہے کہ وہ تعلیم حاصل کرے تا وہ اپنے مذہب اور اپنی قوم کے لئے زیادہ
مفید وجود بن سکے۔اول تو یہ کوشش کریں کہ اچھے سے اچھے نمبروں پر زیادہ سے زیادہ
تعداد میں پاس ہو سکیں۔پھر جو پاس ہوں وہ کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ کالج میں
داخل ہو کر کالج کی تعلیم حاصل کریں۔اور پھر دوسری چیز جو زیادہ اہم ہے وہ یہ ہے کہ تم
میں زیادہ سے زیادہ ایسے لوگ پیدا ہوں جو اپنے آپ کو قوم کی خدمت کے لئے پیش
کریں۔اس وقت ہماری جماعت ایسے مقام پر ہے کہ اس کا نظام پہلے سے بہت زیادہ
وسیع ہونا چاہتا ہے اور ہو رہا ہے۔" ہونا چاہتا ہے" سے مراد یہ ہے کہ اس وقت اس نظام
پر پھیلنے کے لئے اندرونی دباؤ بڑھ رہا ہے۔اگر ہم اس کو روکیں تو یقیناً ہمارا نظام ٹوٹ کر
رہ جائے گا لیکن اس کے لئے ہمیں آدمی کم مل رہے ہیں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ ہماری
جماعت میں اتنی تعلیم نہیں جتنا ہماری جماعت میں پھیلاؤ ہے۔جب پھیلاؤ کے مطابق
تعلیم نہیں ہوتی تو قوم ٹوٹ جاتی ہے یا اس قوم کا قدم ترقی کی دوڑ میں رک جاتا ہے۔اگر
ہم نے ساری دنیا میں تبلیغ کرنی ہے تو ہمارے مبلغ بھی زیادہ ہوں گے اور ہمارے دفتر بھی
بڑھیں گے۔اور جتنے مبلغ زیادہ ہوں گے اتنا ہی مرکز کا عملہ بھی بڑھ جائے گا۔لیکن اگر
تعلیم زیادہ نہ ہوگی ، اگر تعلیم حاصل کرنے والے اپنی زندگی دین کے لئے وقف نہ کریں
گے تو اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوگا کہ یا مبلغین کم رہ جائیں گے جس سے اسلام کو نقصان پہنچے گا
یا اگر مبلغین پورے ہوں گے اور وہ تبلیغ کے لئے باہر چلے جائیں گے تو آدمیوں کی کمی کی
وجہ سے مرکز میں کم آدمی رہ جائیں گے اور مرکز کو نقصان پہنچے گا۔پس تم میں سے زیادہ
سے زیادہ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی زندگیاں وقف کریں تا ہماری جماعت کا پھیلاؤ
آئندہ مرکز کے ساتھ اپنے رشتہ کو قائم رکھ سکے۔اگر بیرون جات میں پھیلاؤ زیادہ ہے
اور مرکز چھوٹا ہے یا مرکز پھیلتا چلا جا رہا ہے لیکن بیرون جات میں تبلیغ کا دائرہ وسیع نہیں تو
دونوں صورتوں میں جماعت ٹوٹ جاتی ہے۔وہ آدمی عقلمند نہیں ہوتا جس کا جسم کامل
انسان جیسا ہو لیکن سر چھوٹا سا ہو جیسے ” شاہ دولے کا چوہا ہوتا ہے۔تم میں سے بہتوں
زریں ہدایات (برائے طلباء )
179
جلد چهارم
نے اسے دیکھا ہوگا۔اسی طرح وہ بھی احمق ہوتا ہے جس کا سر بہت بڑا ہوتا ہے اور جسم
چھوٹا۔اس کا سر اس لئے بڑا نہیں ہوتا کہ وہ بڑا عظمند ہے بلکہ ہڈیوں کے بڑھ جانے کی وجہ
سے ہوتا ہے اور ہڈیوں کا بڑھ جانا بھی نقص کی وجہ سے اور صحت کی خرابی کی وجہ سے ہوتا
ہے اس لئے دونوں نسبتیں قائم رہنی چاہئیں۔اگر سر جسم کی نسبت سے بہت چھوٹا ہو جائے تو
بھی انسان بے وقوف ہوگا اور اگر جسم کی نسبت سے سر بہت بڑا ہوگا تو بھی بہت بے وقوف
ہوگا۔دنیا میں سب سے بڑے سرہائنٹ ساٹ افریقن قبیلہ کے ہوتے ہیں جو کوئی زبان
اچھی طرح سیکھ لینے کے بعد بھی اسے چار پانچ سال میں بالکل بھول جاتے ہیں۔پس
مرکز کا چھوٹا ہونا اور شاخوں کا پھیل جانا بھی خطرناک ہے۔اور شاخوں کا چھوٹا ہونا اور
مرکز کا پھیل جانا بھی خطر ناک ہے۔ہمیں چاہئے کہ ہم ان دونوں چیزوں کا توازن قائم
رکھیں۔اگر ان دونوں چیزوں کا توازن قائم نہ رکھ سکے تو ہم کامیاب نہ ہو سکیں گے۔اس کے بعد میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہماری جماعت کے نوجوانوں
کو صحیح طور پر اسلام کی خدمت میں اپنی زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان کے اندروہ
صحیح جذبات پیدا کرے جو زندہ قوموں کی کامیابی کے لئے ضروری ہوتے ہیں اور جن کے بغیر
کوئی قوم زندہ نہیں رہ سکتی۔اسی طرح اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو اپنی ذمہ داریوں کے ادا کرنے اور
علم کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے اور اس کے مطابق اپنی زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا
فرمائے۔آمین۔“
( الفضل 8 مارچ 1946ء)
1 بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي عله باب مناقب سعد بن ابی وقاص
صفحہ 628 حدیث 3728 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية