اپنے اندر قربانی کی حقیقی روح پیدا کرو اور اپنی زندگیوں کو دین کی خدمت کے لئے وقف کرو
زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء )
202
جلد چهارم
اپنے اندر قربانی کی حقیقی روح پیدا کرو اور اپنی زندگیوں کو
دین کی خدمت کے لئے وقف کرو
23 جنوری 1951 ء کو طلباء جماعت دہم تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ کو حضرت
خلیفة امسیح الثانی نے حسب ذیل نصائح فرما ئیں۔تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے
بعد فرمایا:۔میری طبیعت چونکہ خراب ہے اس لئے ممکن ہے کہ میں سارا وقت کھڑے ہو کر نہ
بول سکوں۔اس صورت میں میں جتنی دیر کھڑا ہوسکوں گا کھڑے ہو کر تقریر کروں گا اور پھر
بیٹھ جاؤں گا۔مجھے آج ہی معلوم ہوا ہے کہ بجائے اس کے کہ آج کا جلسہ چنیوٹ میں رکھا جاتا اس
کا انتظام ربوہ میں کیا گیا ہے اور طلباء یہیں آگئے ہیں۔پہلے تو یہ سن کر مجھے افسوس ہوا کہ
جب ہم نے موٹر پر جانا تھا تو چاہے ہم یہاں آتے یا چنیوٹ جاتے ایک ہی بات تھی۔لیکن بعد میں مجھے خیال آیا سکول کی عمارت دیر سے کسی مصرف میں نہیں لائی گئی اس جلسہ
کے یہاں منعقد کرنے سے طلباء کو بھی اپنے آئندہ سکول سے واقفیت ہو جائے گی اور
دوسرے لوگوں میں بھی اس کی طرف توجہ پیدا ہو جائے گی پس اس تقریب کا یہاں ہونا
اپنے اندر ایک حکمت رکھتا ہے۔جوطلباء پرانے ہیں وہ جانتے ہیں کہ قادیان میں آخری زمانہ میں تعلیم الاسلام ہائی سکول
کے طالب علم اٹھارہ انیس سو کے درمیان تھے۔اب ان کی تعداد پانچ چھ سو کے درمیان
زریں ہدایات (برائے طلباء)
203
جلد چهارم
ہے اس کی بڑی وجہ تو یہی ہے کہ جس جگہ اب سکول قائم ہوا ہے وہاں جماعت کے افراد کم
ہیں اور دوسرے لوگوں کو اس سے کوئی دلچسپی نہیں بلکہ وہ اس سے تعصب رکھتے ہیں اس
لئے خواہ ہمارے سکول کی تعلیم بہترین ہو وہ اس میں اپنے لڑکے داخل نہیں کراتے۔طلباء
کی جو تعداد ہے وہ قادیان میں آخری زمانہ میں طلباء کی تعداد سے ایک تہائی سے بھی کم
ہے۔ربوہ میں بھی ابھی پوری طرح مکانات نہیں بنے بلکہ ابھی بیسواں حصہ بھی مکانات
نہیں بنے۔جب پوری طرح مکانات بن جائیں گے اور یہاں کی آبادی دس پندرہ ہزار
کے درمیان ہو جائے گی تو بیرونی طلباء کو ملا کر سکول کے طلباء کی تعداد بارہ چودہ سو ہو سکے
گی۔پھر جس طرح جماعت کے دوست تعلیم کے لئے اپنے لڑکے یہاں بھیجتے تھے اگر وہ
اپنے لڑ کے تعلیم کے لئے یہاں بھیجنا شروع کر دیں تو کچھ بعید نہیں کہ طلباء دو ہزار بلکہ اس
سے بھی زیادہ ہو جائیں۔بظاہر یہ باتیں بعض ایسے لوگوں کو جو اگر چہ مخلص ہیں لیکن وہ
الہی سنت کا مطالعہ کرنے کے عادی نہیں بری لگتی ہیں اور ہم جب کہتے ہیں کہ ربوہ سال
یا دو سال کے بعد آباد ہو جائے گا اور یہاں رہنے والے زیادہ ہو جائیں گے تو ان
لوگوں کو جو اخلاص تو رکھتے ہیں لیکن غلطی خوردہ ہیں تکلیف ہوتی ہے کہ اس طرح گویا ہم
دو چار سال اور قادیان سے باہر رہیں گے۔بے شک جہاں تک ان کے اخلاص کا تعلق
ہے وہ قابل قدر ہے لیکن جہاں تک سنت اللہ کا سوال ہے یہ نہایت غلطی خوردہ خیال
ہے۔مشہور
تاریخ میں ایک مثال آتی ہے وہ مثال اتنی مشہور ہے کہ اس کا ایک حصہ عوام میں عام طور
در ہے۔شعراء شعروں میں محمود و ایاز کے قصے بیان کرتے ہیں۔یہ ایاز در حقیقت
ایک غلام تھا۔وہ تعلق تو کسی اچھے خاندان سے رکھتا تھا لیکن کسی لڑائی میں قیدی بنا لیا گیا
اور اس طرح غلام ہو کر محمود کے پاس آیا۔وہ ابھی بچہ ہی تھا کہ بادشاہ کو اس کی شکل عقل
اور ذہانت پسند آئی اور اس نے اسے اپنی خدمت میں رکھ لیا اور بعد میں اس کی دانائی اور
عقل کو دیکھ کر اس کا درجہ بلند کرتا گیا یہاں تک کہ وہ اس کے مقربین میں سے ہو گیا اور
زریں ہدایات (برائے طلباء )
204
جلد چهارم
ایک وقت آیا کہ وہ فوج کا سپہ سالار بن گیا۔گو وہ اچھے خاندان سے تھا لیکن اُس وقت وہ
ایک غلام کی حیثیت میں تھا اور غلام حقیر سمجھے جاتے ہیں۔رؤسا کو یہ بات بہت بری لگی کہ
ایک غلام آگے آ رہا ہے اور رؤسا اس کے ماتحت کام کر رہے ہیں۔اس تکلیف کی وجہ سے
وہ ایاز کے خلاف اکثر بادشاہ کے کان بھرتے رہتے تھے۔انہوں نے ایک دن بادشاہ
سے کہا کہ یہ غدار ہے۔غیر قوم کا ایک فرد ہے اس کو ہمارے ملک کے مفاد سے کیا تعلق۔جب بھی اسے موقع ملے گا فتنہ کھڑا کر دے گا۔اور ہم لوگ جو اپنے باپ دادا کے وقت
سے آپ کے خادم ہیں ہمارے باپ دادوں نے بھی آپ کے خاندان کی بڑی بڑی
خدمات کی ہیں اور آپ نے ان پر بڑے بڑے احسانات کئے ہیں۔ہمارا اور اس کا جوڑ
ہی کیا ہے۔اسی طرح وہ اکثر بادشاہ کے پاس ایاز کی شکایتیں کرتے رہتے تھے۔ایک دن
بادشاہ نے جب وہ دربار میں بیٹھا ہوا تھا خزانچی کو بلایا اور اسے کہا خزانہ میں ایک قیمتی
موتی پڑا ہے وہ فلاں جگہ سے آیا ہے جاؤ اور وہ موتی لے آؤ۔خزانچی وہ موتی لے آیا۔اس کی چمک نہایت اعلیٰ درجہ کی تھی، اس سے غیر معمولی شعاعیں دیکھ کر تمام درباری
حیران ہو گئے۔بادشاہ نے درباریوں سے دریافت کیا کہ اس کی کیا قیمت ہوگی؟
درباریوں نے کہا اس کی قیمت دو چار ہزار اشرفی سے کیا کم ہو گی۔جب وہ موتی دربار
میں پھر چکا تو محمود نے کہا ایک ہتھوڑا لا ؤ۔چنانچہ ہتھوڑا لایا گیا۔اُس وقت وزرا عدد کے
لحاظ سے ہوتے تھے لیکن اب وزرا محکموں کے لحاظ سے ہوتے ہیں۔اُس وقت محمود کے
سات وزیر تھے۔اس نے بڑے وزیر کو بلایا اور کہا اس موتی کو ہتھوڑا لے کر توڑ ڈالو۔وزیر تھوڑی دیر قبل دربار میں اس موتی کی تعریف سن چکا تھا۔سب لوگوں نے اس کے
سامنے موتی کی شان اور خوبی بیان کی تھی اور انہوں نے اس کی قیمت کا بہت زیادہ اندازہ
لگایا تھا۔اس کے بعد بادشاہ کا وزیر کو یہ کہنا کہ ہتھوڑے سے اس موتی کو توڑ ڈالو ایک
عجیب بات تھی۔اس کا دل ڈر گیا کہ بادشاہ مجھے پکڑنا نہ چاہتا ہو وہ ہاتھ باندھ کر کھڑا ہو گیا
اور کہنے لگا بادشاہ سلامت! مجھ ناچیز کو آپ نے ابھارا، بلند کیا اور اپنا وزیر بنالیا۔اس کے
زریں ہدایات (برائے طلباء)
205
جلد چهارم
بعد یہ حرام خوری ہوگی کہ اس کے قیمتی موتی کو جس کی وجہ سے دوسرے بادشاہ تک رشک
کرتے ہیں کہ کاش ! یہ موتی ان کے پاس ہو توڑ ڈالوں۔بادشاہ نے کہا تم نے محبت کا
بہت اظہار کیا ہے اچھا بیٹھ جاؤ۔پھر بادشاہ نے دوسرے وزیر کو بلایا اور کہا ہتھوڑا لو اور
اس موتی کو توڑ ڈالو لیکن اسے ایک نکتہ مل چکا تھا اس نے دیکھ لیا تھا کہ وزیر اعظم نے ایک
بات کہی اور بادشاہ اس پر خوش ہوا اس لئے اس نے اس کے پیچھے چلنا تھا۔جب بادشاہ
نے کہا کہ اس موتی کو توڑ دو تو اس وزیر نے کہا بادشاہ سلامت ! آپ کے اور آپ کے
باپ دادوں کے ہمارے خاندان پر کس قدر احسانات ہیں۔میں کچھ بھی چیز نہیں تھا مگر
آپ نے مجھے نوازا اور اپنا وزیر بنالیا۔میرے باپ دادوں اور میرے خاندان نے آپ
کا نمک کھایا اتنے احسانات کے بعد یہ نمک حرامی ہوگی کہ میں اتنی قیمتی چیز توڑ ڈالوں۔غرض بادشاہ نے اسی طرح ایک کے بعد دوسرے اور دوسرے کے بعد تیسرے وزیر سے
یہی سوال کیا اور ساتوں وزیروں نے یہی جواب دیا۔جب سارے وزرا گزر چکے تو
بادشاہ نے ایاز کو اشارہ کیا کہ ہتھوڑے سے اس موتی کو توڑ دو۔ایاز نے ہتھوڑا لیا اور اس
موتی کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔وزرا اور دوسرے درباری حیران ہوئے کہ اسے اس قدر قیمتی
موتی تو ڑ دینے کی جرات کیسے ہوئی۔ان کے لئے یہ بات تعجب انگیز تھی کہ ایاز نے بغیر غور
کئے اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اس قیمتی موتی کو توڑ دیا ہے۔انہوں نے یک زبان ہو کر کہا
بادشاہ سلامت ! ہم نہیں کہتے تھے کہ یہ غلام کسی دن موقع پا کر فتنہ کھڑا کر دے گا۔اس کو
اتنی عزت دینا مناسب نہیں۔پرانے نمک خواروں اور غداروں میں یہی فرق ہے۔کتنی
قیمتی چیز تھی جس کی وجہ سے آپ کی شہرت تھی اور دوسرے بادشاہ آپ پر رشک کرتے تھے
لیکن اس نے آپ کی عزت اور شہرت کی پرواہ نہ کی اور اسے توڑ کر رکھ دیا۔محمود نے بھی
مصنوعی غصہ والی شکل بنائی اور کہا ایاز ! تم نے یہ کیا کیا ہے تو جانتا تھا کہ یہ موتی کس قدر
قیمتی چیز ہے اور کیا تو نے وزرا سے اس کی تعریف نہیں سنی تھی ؟ ایاز نے کہا حضور ! میں نے
تعریف تو سنی تھی۔محمود نے کہا تو پھر تو نے اسے کیوں توڑ دیا ؟ ایاز نے کہا میری نظر میں
زریں ہدایات (برائے طلباء )
206
جلد چهارم
اس موتی کی کوئی قدر نہیں ، میرے نزدیک سب سے قیمتی چیز آپ کی ذات ہے۔میں یہ
نہیں دیکھ سکتا کہ آپ
کوئی حکم دیں اور پھر اس کی تعمیل نہ ہو۔میرے نزدیک اس سے
بڑھ کر ہتک آمیز اور کوئی بات نہیں کہ کوئی کہے محمود نے اپنے سپاہی کو حکم دیا اور اس نے
پورا نہیں کیا۔اس موتی کی قدر ہی کیا ہے۔بادشاہوں کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ محمود اگر کسی
سپاہی کو حکم دیتا ہے تو چاہے وہ کتنا ہی خطر ناک کیوں نہ ہو وہ کر گزرتا ہے۔میں مانتا ہوں
کہ یہ موتی نہایت قیمتی تھا اور دوسرے بادشاہ اس کی وجہ سے آپ پر رشک کرتے تھے لیکن
اگر میں آپ کے علم کی تعمیل نہ کرتا تو دوسرے بادشاہوں کو موقع مل جاتا اور وہ کہتے کہ محمود
نے اپنے ایک سپاہی کو حکم دیا اور اس نے تعمیل نہیں کی۔اس لئے میں نے موتی تو ڑ دیا اور
اونی چیز کو اعلیٰ کے لئے قربان کر دیا۔بادشاہ نے وزرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا بتا ؤ ایاز
نے جو کچھ کہا ٹھیک ہے یا تمہاری بات ٹھیک ہے؟ وزرا نے کہا جو کچھ ایاز نے کہا وہی
درست ہے۔محمود نے کہا یہی وجہ ہے کہ اس کو عزت ملی ہے۔پس یہ بات ٹھیک ہے کہ ہمارے جذبات قادیان کے ساتھ وابستہ ہیں مگر ایسا کیوں
ہے؟ کیا ہمارے جذبات قادیان کے ساتھ اس لئے وابستہ ہیں کہ وہاں ہمارے باپ
دادا پیدا ہوئے ؟ اگر یہ بات درست ہے کہ ہمارے جذبات قادیان سے اس لئے وابستہ
ہیں کہ ہمارے باپ دادے وہاں پیدا ہوئے تو کیا ہمارے باپ دادا ہی کسی جگہ پیدا
ہوئے ہیں اور کسی کے باپ دادے کسی جگہ پیدا نہیں ہوئے ؟ ہر بستی میں ، ہر گاؤں اور شہر
میں کسی باپ دادا کی اولاد ہوتی ہے اور کروڑوں کروڑ لوگ دنیا میں ایسے ہوئے ہیں
جنہوں نے اپنے باپ دادوں کی جگہ کو چھوڑ دیا ہے۔پس اگر وہ صدمہ ان کے لئے
نا قابل برداشت نہیں تھا ، اگر وہ حادثہ ان کے دلوں کو ہلا دینے والا نہیں تھا تو ہمارے اپنے
باپ دادا کی جگہ کو چھوڑ دینا کیوں نا قابل برداشت ہو۔ہمارا ایک ہی جواب ہو سکتا ہے
اور وہ یہ کہ انہیں وہ بستیاں اس لئے پیاری تھیں کہ ان میں ان کے باپ دادوں نے جنم لیا
تھا۔لیکن قادیان ہمیں اس لئے پیارا نہیں ہے کہ ہمارے باپ دادوں نے وہاں جنم لیا تھا
زریں ہدایات (برائے طلباء)
207
جلد چهارم
بلکہ وہ ہمیں اس لئے پیارا ہے کہ خدا تعالیٰ نے اسے قائم کیا ہے۔بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ
اس جواب کے بعد ہمارا سوال حل ہو جاتا ہے لیکن دراصل ہمارا سوال حل نہیں ہوا بلکہ یہ
جواب دے کر ہم نے اپنے خلاف فتویٰ دے دیا ہے کیونکہ ہم نے تسلیم کر لیا ہے کہ کسی جگہ
ہمارے باپ دادوں کا پیدا ہونا کوئی حقیقت نہیں رکھتا بلکہ خدا تعالیٰ کا حکم ہمارے لئے قیمتی
چیز ہے۔اور اگر خدا تعالیٰ کا حکم ہمارے نزدیک زیادہ قیمت رکھتا ہے تو اگر خدا تعالیٰ کہے
کہ تم قادیان سے باہر رہو تو بہر حال اس کی بات ہی مانی جائے گی اور ہماری سعادت اسی
میں ہوگی کہ ہم اس حکم کو بخندہ پیشانی مان لیں۔پس اگر ہم نے یہ دلیل دی ہے تو در حقیقت
ایسے لوگوں کے خلاف دی ہے جن پر یہ بات سخت گراں گزرتی ہے کہ ہم کہیں ایک یا دو
سال میں ہمارار بوہ آباد ہو جائے گا۔قادیان ہمیں اس لئے پیارا ہے کہ خدا تعالیٰ نے اسے قائم کیا ہے اور اگر خدا تعالیٰ
کہے کہ تم قادیان سے باہر رہو تو پھر ہمیں قادیان سے باہر ہی رہنا پڑے گا اور ہما را با ہر رہنا
ہی اس کی رضا کا موجب ہوگا۔صحابہ کے زمانہ میں ایک دفعہ اتنی سخت طاعون پڑی کہ اس
کی وجہ سے ہزاروں آدمی مر گئے اور مسلمان لشکر اس بیماری کی وجہ سے اس قدر تباہ ہوا کہ
یہ خطرہ محسوس ہوتا تھا کہ اگر رومن سلطنت نے مسلمانوں پر حملہ کر دیا تو وہ اس کے حملہ کی
تاب نہیں لاسکیں گے اور کچلے جائیں گے۔صحابہ نے مقامی لوگوں سے دریافت کیا کہ
جب طاعون پڑتی ہے تو وہ کیا کرتے ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ ہم لوگ پہاڑوں پر چلے
جاتے ہیں اور اکٹھے ہو کر نہیں رہتے۔اس پر بعض صحابہ نے فیصلہ کیا کہ وہ پہاڑوں پر پھیل
جائیں لیکن حضرت ابو عبیدہ بن جراح نے جو کمانڈر انچیف تھے اعتراض کیا کہ کیا تم اس
بات کے قائل نہیں کہ ہر بلا خدا تعالیٰ کی طرف سے آتی ہے؟ اور اگر ہر بلا خدا تعالیٰ کی
طرف سے آتی ہے تو أَتَفِرُّونَ مِنْ قَضَاءِ اللهِ کیا تم اللہ تعالیٰ کی قضا سے بھاگتے ہو؟
جن صحابہ نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ لشکر پہاڑوں پر پھیلا دیا جائے انہوں نے جواب دیا کہ نعم
نَفِرُّ مِنْ قَضَاءِ اللَّهِ إِلَى قَضَاءِ اللهِ 1 ہاں ہم خدا تعالیٰ کی قضا سے اس کی قضا کی
رم
زریں ہدایات (برائے طلباء)
208
جلد چهارم
طرف بھاگتے ہیں یعنی جس خدا نے طاعون بھیجی ہے اس نے ہی قانون بنایا ہے کہ اگر تم
دور دور علاقوں میں پھیل جاؤ اور اکٹھے نہ رہو تو اس سے محفوظ رہو گے۔ہر تقدیر خدا تعالیٰ
کی طرف سے جاری ہوتی ہے۔اور اگر ہر تقدیر خدا تعالیٰ کی طرف سے جاری ہو گئی ہے تو
کیا یہ حماقت نہیں کہ ہم اس تقدیر کے نیچے تو بیٹھے رہیں جو ابتلا لاتی ہے اور اس تقدیر کی
طرف نہ جائیں جو رحمت لاتی ہے۔غرض ہم غیر کی طرف نہیں جا رہے بلکہ خدا تعالیٰ کی
ہی مقرر کردہ دوسری تقدیر کی طرف جا رہے ہیں۔پس بے شک یہ باتیں بعض لوگوں کے لئے تکلیف دہ ہیں لیکن جب خدا تعالیٰ کی یہ
مرضی ہے کہ ہم قادیان سے باہر رہیں تو ہمیں باہر ہی رہنا پڑے گا۔خدا تعالیٰ کے
الہامات اور پیشگوئیوں سے پتہ لگتا ہے کہ قادیان ہمیں ضرور واپس ملے گا لیکن اگر اس
کے واپس ملنے میں دس یا بیس سال بھی گزر جائیں بلکہ اگر ہماری انگلی نسل چھوڑ کر تیسری
نسل بھی گزر جائے تو ہم اس کے لئے تیار ہیں۔ہم یہ جانتے ہیں کہ قادیان ضرور ہمیں
واپس ملے گا۔مگر کب ملے گا؟ اس کا علم خدا تعالیٰ کو ہے۔ہمیں قادیان چھن جانے کی وجہ
سے دکھ ضرور ہوتا ہے لیکن ہمارا حقیقی سکھ اسی میں ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کا فیصلہ منظور کریں۔بے شک کمزور ذہن والے لوگ اس قسم کی باتیں سن کر گھبرا جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس
کے معنی یہ ہوئے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم قادیان نہیں جائیں گے۔میں کہتا ہوں یہ بات غلط
ہے۔ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہم قادیان جائیں گے لیکن یہ بات ہمارے اختیار میں نہیں اور
نہ ہمیں اس چیز کو اپنے اختیار میں لینا چاہئے۔یہ خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے اور وہی ہمیں
واپس لے جائے گا تو ہم واپس جائیں گے۔ہم خدا تعالیٰ کے نوکر ہیں قادیان یا کسی اور
کے نوکر نہیں۔بہر حال جب خدا تعالیٰ کی مشیت یہی ہے کہ ہم نے کچھ عرصہ تک قادیان
سے باہر رہنا ہے تو ربوہ آباد ہوگا اور ایک بڑا شہر بنے گا۔اور یہاں کے رہنے والوں کے
بچے بھی ہوں گے اور اگر اُس وقت سکول کے طلباء کی تعداد انیس سو یا دو ہزار بھی ہو جائے تو
بڑی بات نہیں۔
زریں ہدایات (برائے طلباء )
209
جلد چهارم
ہاں کبھی کبھی مجھے خیال ضرور آتا ہے کہ قادیان واپس ملنے پر ربوہ کی کیا پوزیشن ہوگی ؟
جو حال مہاجروں کا ہوا ہے اسے دیکھتے ہوئے ربوہ کا نشان ایسا عظیم الشان نشان ہے کہ
مخالف بھی تسلیم کرتا ہے کہ اس قسم کی مثال اور کہیں نہیں ملتی۔اخبار آفاق کو ہی لے لو اس
نے میرے خلاف بھی لکھا لیکن اس نے ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ ربوہ کی آبادی ایسا عظیم الشان
کام ہے کہ گورنمنٹ بھی مہاجرین کے لئے نہیں کر سکی۔پس دنیا کی نگاہ میں ہمارا ربوہ آباد
کر لینا بہت بڑا نشان ہے۔میں اکثر سوچا کرتا ہوں کہ ربوہ کا اس وقت آباد کر لینا ایک
بہت بڑا نشان ہے۔لیکن قادیان واپس ملنے پر اس کی آبادی کی کیا صورت ہوگی ؟ وہ قربانی
جو قرون اولیٰ کے مسلمانوں کو دینی پڑی اس کا خیال کرتے ہوئے دعا کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ
ہماری کمزوریوں
کو دیکھ کر وہ قربانی ہم سے نہ لے۔اور وہ قربانی یہ تھی کہ جب مکہ فتح ہوا تو
رسول کریم ﷺ نے ہزاروں ہزار گلے بکریوں اور بھیڑوں اور اونٹوں کے مکہ والوں کو
دے دیئے۔محمود کے وزیروں کی طرح کمزور کی نظر مال پر ہوتی ہے اور محبت کی نظر ذات پر
ہوتی ہے۔ایک کمزور انصاری نے کہا مکہ ہم نے فتح کیا ہے اور خون ہماری تلواروں سے
ٹپک رہا ہے لیکن ہزاروں ہزار جانوروں کے گلے رسول کریم ﷺ نے اپنے رشتہ داروں
الله
یعنی مکہ والوں کو دلائے ہیں۔رسول کریم ﷺ کو یہ خبر پہنچی تو آپ نے انصار کو بلایا اور فرمایا
اے انصار! مجھے یہ خبر پہنچی ہے۔کیا یہ ٹھیک ہے؟ انصار نے اس بات کو سنتے ہی فوراً کہا
یا رسول اللہ ! خبر تو ٹھیک ہے لیکن یہ فقرہ بعض نادانوں کے منہ سے نکل گیا ہے ہم اس سے
بیزار ہیں۔آپ نے فرمایا اے انصار ! یہ صرف ایک نقطہ نگاہ ہے۔اس میں کیا شبہ ہے کہ
میں مکہ میں پیدا ہوا۔میری قوم نے مجھے وہاں سے نکال دیا۔مدینہ سے فوجیں آئیں اور
مکہ فتح ہوا۔لیکن مال غنیمت میں سے ہزاروں ہزار گلتے جانوروں کے ان لوگوں کومل گئے
جو مکہ کے رہنے والے تھے تمہیں وہ گلے نہ ملے۔(حالانکہ اگر ایسا کہنے والے سوچتے تو یہ
گے جانوروں کے کس کے تھے یہ گلے خود مکہ والوں کے ہی تھے اور انہیں واپس مل گئے )
لیکن ایک اور نقطہ نگاہ بھی ہے۔جس طرح یہ کہا جا سکتا ہے کہ مدینہ سے فوجیں آئیں اور
الله
زریں ہدایات (برائے طلباء )
210
جلد چهارم
ان کی مدد سے مکہ فتح کیا گیا۔لیکن جب مکہ فتح ہو گیا تو میں نے سارا مال غنیمت اپنے رشتہ داروں
یعنی کہ مکہ والوں کو دلایا۔اسی طرح تم یہ بھی کہہ سکتے ہو کہ سینکڑوں سال کے بعد آخری موعود
پیدا ہوا۔وہ موعود مکہ میں پیدا ہوا لیکن مکہ والوں نے اس کی قدر نہ کی۔اس ناقدری کی سزا
میں خدا تعالیٰ نے اپنے رسول کو مدینہ بھیج دیا اور اس کی وجہ سے مدینہ کی چھوٹی سی بستی کو
اتنی برکت دی کہ وہ دوسری بستیوں پر حاکم ہوگئی۔پھر انسانی مدد سے نہیں بلکہ آسمانی تائید
سے اس نے طاقت پکڑنی شروع کی اور پھر انسانی طاقت سے نہیں بلکہ الٹھی مدد سے مکہ فتح
ہوا۔جب مکہ فتح ہوا تو مکہ والوں نے خیال کیا کہ اب ان کی کھوئی ہوئی عظمت انہیں
واپس مل جائے گی اور وہ رسول جس کو انہوں نے اپنی نادانی کی وجہ سے مکہ سے نکال دیا
تھا اب ان کو واپس مل جائے گا۔لیکن ان کی امیدیں خام خیالیاں ثابت ہوئیں اور مکہ
والے جو خدا تعالیٰ کے رسول کو لینے آئے تھے چند اونٹ اور بکریاں لے کر اپنے گھروں کو
چلے گئے لیکن وہ مدینہ جہاں خدا تعالیٰ کا رسول پیدا نہیں ہوا تھا، خدا تعالیٰ کا رسول مکہ میں
پیدا ہوا تھا اور خدا تعالیٰ نے اسے مکہ کے لئے بھیجا تھا اس کے رہنے والے خدا تعالیٰ کے
رسول کو ساتھ لے گئے۔فرمایا اے انصار ! تم یہ بھی کہہ سکتے ہو 2 اب تم خود فیصلہ کر لو کہ کیا
بکریاں اور اونٹ زیادہ قیمتی ہیں یا محمد رسول اللہ ہی زیادہ قیمتی ہیں۔پس کو مکہ فتح ہوا
لیکن خدا تعالیٰ نے اپنی کسی حکمت کے ماتحت رسول کریم ﷺ اور صحابہ سے یہ قربانی کی
کہ مکہ کے فتح ہو جانے کے بعد انہیں وہاں جانے نہ دیا اور یہ بہت بڑی قربانی تھی جو
رسول
کریم ﷺ اور صحابہ کو کرنی پڑی۔ہم اپنی کمزوری کو دیکھتے ہوئے خواہش رکھتے ہیں کہ قادیان ہمیں واپس بھی مل
جائے اور اس قربانی کا بھی ہم سے مطالبہ نہ کیا جائے۔ربوہ کی آبادی کے لئے خدا تعالیٰ
آپ لوگوں کے دلوں میں رغبت پیدا کرے کہ وہ یہاں آکر بسیں اور آباد ہوں۔اس
میں سکول بھی ہوں اور اس کی آبادی بھی بڑھتی چلی جائے۔دنیا میں صرف مکہ ہی شہر نہیں ،
صرف مدینہ ہی شہر نہیں ، صرف قادیان ہی شہر نہیں ، لاکھوں لاکھ اور شہر بھی ہیں اور کئی شہر مکہ
زریں ہدایات (برائے طلباء)
211
جلد چهارم
اور مدینہ سے بیسیوں گنا بڑے ہیں۔بہر حال وہ دن خواہ دیر سے آئے یا جلد آ جائے۔جس رنگ میں خدا تعالیٰ سے یہاں التجائیں کی گئی ہیں ان کو مدنظر رکھتے ہوئے خدا تعالیٰ
ربوہ کو بھی ضرور آباد ر کھے گا۔یہ زمین ہزاروں سال سے فریاد کر رہی تھی کہ خدا تعالیٰ کا
نام لینے والے یہاں آکر ہیں۔اب خدا تعالیٰ نے اس بنجر اور بے آب و گیاہ وادی کو
رونق بخشی اور اسے آباد کیا۔ہم سمجھتے ہیں کہ یہ خدا تعالیٰ کی دین ہے اور خدا تعالیٰ کی دین
عارضی نہیں ہوتی۔وہ یقیناً اس بستی کو آبا در کھے گا اور ہمیشہ اس کی ترقی کے سامان پیدا کرتا
چلا جائے گا کیونکہ جب خدا تعالیٰ کا نام کسی جگہ پر لیا جاتا ہے تو وہ جگہ ویران نہیں ہوتی۔وہ
مٹائی نہیں جاتی۔پس یہاں بھی ہمارا سکول ہو گا۔لڑکے آئیں گے اور اس میں پڑھیں
گے۔اور یقینا وہ لوگ جو باہر سے یہاں آئیں گے وہ ویسی ہی برکتیں پانے والے ہوں
گے جیسی برکتیں انہیں قادیان سے حاصل تھیں۔جو شخص صرف اس لئے قادیان جاتا تھا کہ
اسے قادیان پسند تھا ہم اسے کہیں گے کہ قادیان اب ہندوستان میں رہ گیا ہے۔لیکن جو
اس لئے قادیان جاتا تھا کہ وہاں خدا تعالیٰ کی مرضی پوری ہوئی تو ہم اسے کہیں گے تمہیں
یہاں بھی ویسی ہی برکتیں مل سکتی ہیں جیسی برکتیں تمہیں قادیان میں ملتی تھیں۔ہمارا یہ جواب
ویسا ہی ہوگا جیسے حضرت ابو بکر نے رسول کریم ﷺ کی وفات کے وقت بعض صحابہ کو دیا۔جب
ان کے دلوں میں یہ شبہ پیدا ہوا کہ آپ فوت نہیں ہوئے بلکہ وقتی طور پر خدا تعالیٰ کی کسی حکمت
کے ماتحت ہم سے جدا ہوئے ہیں۔حضرت ابو بکڑ نے جب یہ بات سنی تو آپ مسجد میں تشریف
لے گئے اور منبر پر کھڑے ہو کر فرمایا میں نے سنا ہے کہ تم ایسا کہتے ہو لیکن تمہیں یاد رکھنا چاہئے
مد (ﷺ ) خدا تعالیٰ کے ایک رسول تھے۔قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ اس سے پہلے
اور رسول بھی تھے جو گزر گئے آفَابِن ماتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ 3
کیا آپ مر جائیں گے یا قتل کئے جائیں گے تو تم اپنا دین چھوڑ دو گے؟ پھر آپ نے فرمایا
سنوا مَنْ كَانَ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ مَاتَ جو شخص تم میں سے محمد (ﷺ)
کی عبادت
کرتا تھا وہ یا در رکھے کہ محمد رسول اللہ ﷺ فوت ہو گئے ہیں۔وَمَنْ كَانَ مِنْكُمُ
عليسة
زریں ہدایات (برائے طلباء )
212
جلد چهارم
يَعْبُدُ اللهَ فَإِنَّ اللهَ حَتَّى لَا يَمُوتُ 4 لیکن جو شخص خدا تعالیٰ کی عبادت کرتا تھا اسے فکر
کرنے کی کوئی ضرورت نہیں خدا تعالیٰ اب بھی زندہ ہے اور وہ کبھی نہیں مرے گا۔پس جو شخص جگہوں کا خیال کرتا ہے اس کا ٹھکانا کہیں نہیں۔وہ آج بھی گیا اور کل بھی
گیا۔لیکن اگر ہم خدا تعالیٰ کے منشا اور اس کی خاطر کسی جگہ سے محبت کرتے ہیں تو وہ ہمیں
کسی مصلحت کے ماتحت اس جگہ سے باہر رکھے تو ہمارا باہر رہنا بھی اس کی رضا کا موجب
ہوگا۔کہنے والے کہا کرتے ہیں کہ ہم نے قادیان کو مکہ کی جگہ اپنا مرکز بنا لیا ہے۔یہودی
بھی کہا کرتے تھے کہ مسلمانوں نے بیت المقدس کی جگہ مکہ بنا لیا ہے۔ہندو یہودیوں کو کہا
کرتے تھے کہ انہوں نے ہر دوار کی جگہ بیت المقدس بنا لیا ہے۔کہنے والے ایسا کہا ہی
کرتے ہیں لیکن مومن بینگن کا نوکر نہیں بلکہ راجہ کا نوکر ہوتا ہے۔مومن کی نظر ہمیشہ اس
طرف جاتی ہے کہ خدا تعالیٰ کیا کہتا ہے۔کتنے ہیں جو کہہ سکتے ہیں کہ ہم کل تک زندہ رہیں
گے۔انسان مرتا ہے اور موت ایسی چیز ہے جو اس کے ساتھ ہمیشہ لگی ہوئی ہے۔کہاں ہیں
ہمارے باپ دادے؟ وہ ہم سے دنیوی شانوں میں کہیں بڑھ کر تھے۔ان میں سے بعض
دینی شانوں میں بھی ہم سے بڑھ کر تھے۔رسول کریم ﷺ کہاں ہیں ؟ موسیٰ علیہ السلام
کہاں ہیں؟ عیسی علیہ السلام کہاں ہیں؟ ابراہیم اور نوح یھم السلام کہاں ہیں؟
فوت ہو گئے۔اسی طرح ایک دن ہم بھی فوت ہو جائیں گے۔کئی لوگ ایسے ہیں جن کے
متعلق تو تم یہ خیال کرتے ہو کہ اگر یہ لوگ مرگئے تو کیا ہوگا۔لیکن سو سال کے بعد بعض اور
لوگ ایسے پیدا ہو جائیں گے جن کے متعلق اُس وقت کے لوگ کہیں گے کہ اگر یہ مر گئے تو ہم
کیا کریں گے۔قائد اعظم محمد علی جناح جب زندہ تھے تو لوگ کہتے تھے اگر یہ مر گئے تو کیا ہوگا۔آج سے چار پانچ سو سال پہلے مسلمان بادشاہ جس شان سے آئے قائد اعظم مسٹر محمد علی جناح
کا ان سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔قائد اعظم کا بڑا کارنامہ یہ ہے کہ وہ مسلمانوں کو بچا کر
حفاظت کے ایک کو نہ میں لے آئے۔لیکن وہ مسلمان بادشاہ خیبر سے گھوڑے دوڑاتے
ہوئے سندھ سے بہار تک اور بہار سے برما تک قابض ہو گئے۔ان کے زمانہ میں بھی
زریں ہدایات (برائے طلباء )
213
جلد چهارم
لوگ یہ کہتے تھے کہ اگر یہ مر گئے تو کیا ہوگا۔مگر وہ مرے اور دنیا اسی طرح چلتی چلی گئی۔پس حقیقت یہ ہے کہ جب قوم اپنے کیریکٹر اور قربانی کی روح کو قائم کر لیتی ہے تو اس کو
کوئی تباہ نہیں کر سکتا۔لیکن جب وہ اپنے کیریکٹر اور قربانی کی روح کو قائم نہیں رکھتی تو
بڑے بڑے بادشاہ بھی فیل ہو جاتے ہیں اور وہ قوم کو ابھار نہیں سکتے۔دیکھنے والی بات یہ ہوتی ہے کہ قوم کی کیا حالت ہے۔جب افراد ا چھے ہوں تو اس
قوم کی زندگی کے دن لمبے ہو جاتے ہیں۔انگریز پانچ سو سال سے حکومت کر رہے ہیں
لیکن وہ بدلے نہیں۔ہم بدل گئے ہیں۔اس لئے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہیں اور ہم
صرف نعرے لگانا جانتے ہیں۔لیکن انگلینڈ اور امریکہ والے نعروں کے قابو میں نہیں
آئے۔وہی پر چل جس نے انگلینڈ کو خطرات سے اُس وقت بچایا تھا جب وہ سمجھتا تھا کہ وہ
جرمن کے سامنے گھٹنے ٹیک دے گا اسے اس نے ہٹا دیا اور ایٹلی (Attlee ) کو آگے لے
آیا جو اکثریت کا نمائندہ تھا۔یہ بات ایک لحاظ سے غیر معمولی تھی اور ایک لحاظ سے معمولی
تھی۔غیر معمولی اس لحاظ سے تھی کہ ملک نے قوم کو جہنم سے نکالنے والے کو پیچھے ہٹا دیا۔اور معمولی اس لئے کہ لبرل پارٹی برسر اقتدار آ گئی جو اکثریت میں تھی۔اب پھر دیکھو
اکثریت اگر چہ مزدوروں کی تھی لیکن جب انہوں نے اپنا مفاد اس میں سمجھا کہ چرچل کو جو
کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھتے تھے آگے لایا جائے تو وہ اسے آگے لے آئے۔اس کی
وجہ یہی ہے کہ قوم کا ہر فرد تعلیم یافتہ ہے اور اپنی ذمہ داری کو سمجھتا ہے۔وہ کسی کو اس لئے
ووٹ نہیں دیتا کہ وہ اس کی پارٹی کا ایک فرد ہے بلکہ وہ اسے اس لئے ووٹ دیتا ہے کہ وہ
سمجھتا ہے میں انگریز ہوں اور انگریزی قوم کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے ووٹ دوں گا۔کل ہی میں ایک کتاب پڑھ رہا تھا اس میں لکھا تھا کہ فرانس کے ایک جرنیل کو ایک
آرڈر آیا جو ظالمانہ تھا۔یہ دیکھ کر کہ وہ آرڈر نہایت ظالمانہ ہے دوستوں نے اسے مشورہ
دیا کہ تم اسے رد کر دو۔یہ جرنیل وہی تھا جس نے سسلی کو فتح کیا تھا اور اسے مسلمان جرنیل
موسیٰ کی طرح مسلی فتح کر لینے کے بعد سزا ملی۔اس نے کہا تم مجھے غلط مشورہ دیتے ہو