اپنے اندر قربانی کی حقیقی روح پیدا کرو اور اپنی زندگیوں کو دین کی خدمت کے لئے وقف کرو
زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء), حصہ 2
زریں ہدایات (برائے طلباء )
214
جلد چهارم
گور نمنٹیں آتی ہیں اور جاتی ہیں لیکن فرانس زندہ رہے گا۔میں فرانس کا خادم ہوں اور اس
سے غداری نہیں کر سکتا۔موسیٰ نے بھی دوستوں کے اس مشورہ پر کہ تم سرنڈر (surrender)
نہ کرو۔یہی جواب دیا تھا کہ ولید کا حکم نہیں بلکہ خلیفہ کا حکم ہے اس حکم کی تعمیل کر کے میں مارا
ضرور جاؤں گا لیکن میں نہیں چاہتا کہ کوئی یہ کہے کہ خلیفہ کے حکم کی تعمیل نہیں کی گئی۔خواہ اس
حکم کا نفاذ میرے گرنے یا مرنے سے ہی ہو میں اسے رد نہیں کروں گا۔اسی طرح اس
جرنیل نے کہا کہ تو میں آئیں گی اور بدل جائیں گی لیکن فرانس زندہ رہے گا اور یاد رکھا
جائے گا۔میں موت کو قبول کرلوں گا لیکن یہ بات سننے کے لئے تیار نہیں ہوں کہ دنیا میں یہ
کہا جائے کہ فرانس کے کسی جرنیل نے حکم رد کر دیا تھا۔انہی چیزوں کے ساتھ افراد کی
عزت ہوتی ہے۔بعض لوگوں کی محبت چیزوں سے ہوتی ہے اور بعض کی محبت اصول سے ہوتی ہے۔جو
لوگ اصول کے ساتھ محبت رکھتے ہیں وہی جیتے ہیں۔جو تو میں اصول کی قدر کرتی ہیں گو
ان کا ایک واجب الاطاعت امام ہوتا ہے لیکن حقیقتاً وہ خود لیڈر ہوتی ہیں۔جب ایک
لیڈر مر جاتا ہے تو وہ دوسرا لیڈر پیدا کر لیتی ہیں۔ان کی مثال کیلے کے درخت کی سی ہوتی
ہے۔اگر کیلے میں پھل لگ جائے تو لوگ اسے کاٹ دیتے ہیں ورنہ اسے پھل نہیں لگتا۔یہی حال زندہ قوموں کا ہوتا ہے۔زندہ قوموں کے افراد اپنی شخصیت کو کچل دیتے اور
قومیت کو زندہ کر دیتے ہیں۔اور مذہبی نقطہ نگاہ سے وہ اپنی جسمانیت کو مار کر روحانیت کو
زندہ کر لیتے ہیں۔نادان کہتا ہے کہ خلیفہ خدا نہیں بنا تا بلکہ اسے لوگ چنتے ہیں لیکن وہ یہ
نہیں جانتا کہ خدا تعالیٰ نے آیت استخلاف میں کتنا بڑا فلسفہ بیان کیا ہے۔ساری تاریخ
دیکھ لو تمہیں یہی نمونہ ملے گا کہ وہی تو میں زندہ رہتی ہیں جو لیڈر پیدا کرتی ہیں۔تمہیں ایک
تیمور مل جائے گا، تمہیں ایک نپولین مل جائے گا، تمہیں ایک ہٹلر مل جائے گا۔لیکن
تیموروں ، ہٹلروں اور نپولینوں کا سلسلہ اسی جگہ ملے گا جہاں قوم میں زندگی پائی جاتی ہو۔انگلینڈ کے مدبر کہاں سے گرتے ہیں؟ امریکہ کا پریذیڈنٹ سائنس کے کون سے عمل خانہ
زریں ہدایات (برائے طلباء)
215
جلد چهارم
میں بنایا جاتا ہے؟ وہ معمولی آدمیوں میں سے ہی ایک آدمی ہوتا ہے لیکن وہ جانتا ہے کہ
اس کے پیچھے قوم کی روح کھڑی ہے۔قوم پریذیڈنٹ کا آئینہ بن جاتی ہے اور پریذیڈنٹ
قوم کا آئینہ بن جاتا ہے۔قرآن کریم نے اس گر کو بیان کیا ہے کہ خلیفہ تم چن لیکن وہ ہمارا
نمائندہ ہوگا۔انگلستان اور امریکہ کو دیکھ لو یا دوسرے ملکوں کو دیکھ لو جہاں بھی بیداری پائی جاتی ہے
وہاں یہی نمونہ پایا جاتا ہے۔اس کے ساتھ ہی خدا تعالیٰ یہ بھی فرماتا ہے کہ یہ ایک نعمت
ہے۔جس کے معنی یہ ہیں کہ جب تک مسلمان زندہ رہیں گے وہ صحیح نمائندہ چنیں گے۔یہ
ایک ایسی صداقت ہے جس کا انکار نہیں کیا جا سکتا۔جب تک اٹلی کی حکومت قائم رہی قیصر
باوجود ڈکٹیٹر کہلانے کے نمائندہ قوم تھے۔وہ قوم کی ایک ایک حرکت اور ہر کو دیکھتے تھے
اور اس کے مطابق فیصلہ کرتے تھے اور اس طرح ہزاروں دوسرے لیڈروں پر فتح پالیتے
تھے۔دھوکا سے کسی کو مار لینا اور بات ہے لیکن اس امر سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ وہ قوم
کے نمائندے تھے۔شیکسپیئر نے اس کا ایک جگہ نہایت ہی عمدہ نقشہ کھینچا ہے کہ کس طرح
سیزر (Caesar) کو قتل کر کے قوم کو ایک مخلص خادم سے محروم کر دیا گیا مگر وہی قوم جس کے
اشارہ سے سینز کو قتل کیا گیا تھا اسے اس طرح برانگیختہ کر دیا گیا کہ وہ اس کے قاتلوں کے
خلاف ہو گئی۔اس نے قوم کے سامنے کھڑے ہو کر بیان کیا کہ قیصر نے قوم کے لئے یوں
قربانی کی ، یوں قربانی کی۔وہ ہمارا مال و متاع لوٹ سکتا تھا لیکن اس نے لوٹا نہیں ، اس
نے ہر موقع پر قوم کو فائدہ پہنچایا اور اسے ہر خطرہ سے محفوظ رکھا۔لیکن میری آنکھیں غلط
دیکھتی ہیں۔بروٹس جس نے اسے قتل کیا ہے اور وہ تمہارا نمائندہ ہے کہتا ہے کہ یہ غلط ہے۔قیصر نے قوم کے فائدہ کے لئے کچھ نہیں کیا بلکہ اس نے ہر موقع پر قوم کو نقصان پہنچانے کی
کوشش کی ہے۔پھر وہ بیان کرتا ہے قیصر کی عقل ہماری رہنمائی کرتی تھی مگر میں غلطی کرتا
ہوں۔تمہارا نمائندہ بروٹس کہتا ہے کہ یہ سب غلط ہے اور اس جیسا عقلمند شخص غلطی نہیں کر
سکتا۔اس طرح شیکسپیئر نے قیصر کی خوبیاں بیان کرنا شروع کیں اور ایک ایک مثال بیان
زریں ہدایات (برائے طلباء )
216
جلد چهارم
کی۔ابھی تقریر ختم نہیں ہوئی تھی کہ قوم کھڑی ہو گئی اور اس نے قیصر کے قاتل بروٹس کو قتل
کر دیا۔گویا قتل ہو جانے کے بعد بھی سیز رہی جیتا۔اور جب قوم کو پتہ لگا کہ اس کا صیح نبض شناس کو
وہی تھا تو وہ اپنے فعل پر پچھتانے لگ گئی۔پس کوئی ایک شخص حاکم ہو ہی نہیں سکتا۔ایک
حاکم اُس وقت ہوتا ہے جب لوگ بے وقوف ہوں یا ایک حاکم اُس وقت ہوتا ہے کہ
اگر چہ وہ ڈکٹیٹر ہوتا ہے مگر وہ قوم کی آواز ہوتا ہے۔اس کا کوئی نام رکھ لو قوم اس کے
پیچھے چلے گی۔ان دو صورتوں کے علاوہ ڈکٹیٹر ہو ہی نہیں سکتا۔یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ قوم
بیدار ہو اور پھر اس پر ڈکٹیٹرانہ حکومت ہو۔یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ قوم واقعہ میں بیدار ہو اور
ڈکٹیٹر واقعہ میں ڈکٹیٹر ہو۔وہ جانتی ہے کہ ان کا حاکم اچھا ہے اس لئے وہ اسے برداشت
کر لیتی ہے۔پچھلے دنوں یونیسکو کا وفد یہاں آیا۔اس کے ایک امریکن ممبر سے جمہوریت پر گفتگو
شروع ہوگئی۔میں نے اسے کہا جمہوریت تو اچھی ہے مگر دنیا میں مختلف جمہوریتیں ہیں۔ایک جمہوریت انگلستان کی ہے۔ایک جمہوریت امریکہ کی ہے۔ایک جمہوریت رشیا کی
ہے۔اس نے کہا رشیا کی جمہوریت !! رشیا میں تو ڈکٹیٹر شپ قائم ہے۔میں نے کہا ڈکٹیٹر کو
کس نے بنایا ہے۔پبلک سمجھتی ہے ڈکٹیٹر ان کی مرضی کے مطابق چلتا ہے اور اس کا مفاد
اس کے مدنظر ہے اس لئے وہ اس کی ڈکٹیٹر شپ کو برداشت کر رہی ہے۔ورنہ اگر پبلک
اسے پسند نہ کرتی تو ڈکٹیٹر نہیں رہ سکتا تھا۔اور جمہوریت کے معنی ہیں پبلک کی رائے۔خواہ
ایک حاکم ہو یا دس حاکم ہوں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔وہ بہر حال جمہوریت ہے۔آپ کا کیا حق ہے کہ آپ اسے جمہوریت نہ کہیں۔اس نے کہا اس طرح تو جمہوریت کی
تعریف نہایت وسیع ہو جائے گی اور ایک فلاسفی بن جائے گی۔میں نے کہا یہ ٹھیک ہے اس
طرح جمہوریت کی تعریف وسیع ہو جائے گی اور یہ فلاسفی بن جائے گی لیکن تمام اعلیٰ مسائل
آخر کار فلاسفی میں ہی تبدیل ہو جاتے ہیں۔میں نے کہا آپ رشیا کی حکومت کو جو چاہیں
سمجھیں لیکن اگر پبلک اسے پسند نہ کرتی تو یہ قائم نہ رہتی۔آخر پبلک چپ کیوں ہے۔تم
زریں ہدایات (برائے طلباء )
217
جلد چهارم
دیکھ لورشین قوم نے جرمن کے مقابلہ میں کس قدر قربانی کی ہے۔اس کے معنی یہ ہیں کہ وہ
غلطی خوردہ ہو تو ہو لیکن وہاں جمہوریت ضرور ہے۔پس اصل چیز یہی ہوتی ہے کہ عوام کو
اپنی ذمہ داری کا احساس ہو جائے۔افراد کی زندگی سے ہی قومیں زندہ رہا کرتی ہیں اور
ہر قوم کی بنیاد بچے ہوتے ہیں۔جو لوگ بڑی عمر کے ہوتے ہیں ان کی غلطیاں راسخ ہو جاتی
ہیں وہ دور نہیں ہو سکتیں۔لیکن آئندہ نسل کی اگر صحیح طور پر تربیت کی جائے تو ان سے وہ
غلطیاں دور کی جاسکتی ہیں۔احمدیت کی بنیاد اور وہ افراد جنہوں نے اس کا کانٹا بدلنا ہے وہ کانٹا جس سے دیکھا
جائے گا کہ احمدیت کی گاڑی پہاڑوں پر چلتی ہے یا گڑھے میں گرتی ہے وہ تم ہو۔لیکن
مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جماعت کے نوجوانوں میں قربانی کی جس روح کی
ضرورت ہے نہیں پائی جاتی۔سکول کی آخری کلاس میں جو اب امتحان میں شامل ہو رہی
ہے 85 طلباء ہیں۔ان میں سے صرف دو واقف زندگی ہیں۔باقی طلباء کے متعلق ہم یہ
نہیں کہہ سکتے کہ وہ جماعت کی خدمت کریں گے۔بڑی چیز یہ ہے کہ دینیات پڑھ کر دین
کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کیا جائے۔اگر وہ آگے نہیں آتے تو تبلیغی لحاظ سے
ان سے کیا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔“
33
اس موقع پر جناب سید محمود اللہ صاحب ہیڈ ماسٹر تعلیم الاسلام ہائی سکول نے عرض کیا
کہ اس کلاس کے پانچ طلباء واقف زندگی ہیں۔ہاں ان میں سے جو طالب علم دینی تعلیم کے
حصول کے لئے جامعہ احمدیہ میں داخل ہوں گے وہ دو ہی ہیں۔اس پر حضور نے فرمایا:۔مجھے جو اطلاع ملی ہے وہ یہی ہے کہ اس کلاس میں صرف دو طالب علم واقف زندگی
ہیں۔میں نے دیکھا ہے کہ مدرسہ احمدیہ میں تعلیم پانے والے واقفین سو فیصدی وقف پر
قائم رہتے ہیں لیکن جو طالب علم کا لجوں کی تعلیم سے فارغ ہو کر وقف میں آتے ہیں ان
میں سے پچاس فیصدی بھاگ جاتے ہیں اور جس فوج کا پچاس فیصدی حصہ بھاگ جائے
وہ کتنی خطر ناک ہوگی اس لئے میں بجائے پانچ کہنے کے دو ہی کہوں گا۔“
زریں ہدایات (برائے طلباء )
218
جلد چهارم
سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔جب رسول کریم ہے جنگ احد میں گئے تو آپ نے دیکھا کہ وہاں ایک ایسا درہ
ہے کہ اگر اس کی حفاظت نہ کی جائے تو دشمن اس میں سے مسلمانوں پر حملہ کر سکتا ہے۔وہ
درہ اتنا چھوٹا تھا کہ وہاں دس آدمی بھی دشمن کو روک سکتے تھے۔آپ نے ایک صحابی کو بلایا
اور اسے فرمایا ہم تمہیں دس آدمی دیتے ہیں تم اس درہ کی حفاظت کرو۔یہ درہ اتنا ضروری
ہے کہ چاہے ہمیں شکست ہو جائے اور چیلیں ہماری نعشوں کی بوٹیاں نوچ نوچ کر کھا
جائیں اور چاہے فتح ہو جائے اور دشمن بھاگ جائے تم نے اس درہ کو نہیں چھوڑنا۔مسلمانوں کو اس جنگ میں فتح نصیب ہوئی اور مسلمانوں کا لشکر دشمن کی فوج کو رگیدتا ہوا
آگے بڑھا۔اس لشکر میں خالد بن ولید بھی تھے جو ابھی مسلمان نہیں ہوئے تھے۔عمرو بن عاص
بھی تھے جو ابھی اسلام نہیں لائے تھے اور ان کے ساتھ عکرمہ بھی تھے جو ابھی کفر کی حالت
میں تھے۔خالد بن ولید نہایت ہوشیار جرنیل تھے۔جب دشمن فوج شکست کھا کر مکہ کی
طرف واپس لوٹ رہی تھی تو خالد بن ولید کی نظر اس درہ پر پڑی۔اس نے دیکھا کہ درہ
خالی ہے۔جب مسلمانوں کو فتح نصیب ہوئی اور کفار شکست کھا کر بھاگ گئے تو اسلامی لشکر
کے سپاہی غنیمت کا مال اکٹھا کرنے لگ گئے۔درہ کے محافظوں نے اپنے انچارج سے کہا
سارے مسلمانوں نے آج جہاد کیا ہے اور اس طرح ثواب حاصل کیا ہے لیکن ہم اس
ثواب سے محروم رہ گئے ہیں کیا ہی اچھا ہو کہ بھاگتے ہوئے دشمن پر ہم بھی دو چار تلوار میں
مارلیں اور اس طرح جہاد کے ثواب میں شریک ہو جائیں۔افسر نے کہا رسول کریم ہے
نے فرمایا تھا مسلمان لشکر کو خواہ شکست ہو یا فتح ہم نے اس جگہ سے نہیں ہلنا اس لئے میں
اس جگہ کو خالی کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔اس کے ساتھیوں نے کہا آپ ﷺ کے
اس فرمان کا سچ سچ یہ مطلب تو نہیں تھا کہ فتح کے بعد بھی ہم یہاں رہیں بلکہ آپ نے یہ
الفاظ اس درہ کی اہمیت پر زور دینے کے لئے کہے تھے اور آپ ﷺ کا مطلب یہ تھا کہ ہم
اس درہ کو خالی کرنے میں جلد بازی سے کام نہ لیں۔لیکن اب تو جلد بازی کا سوال ہی
زریں ہدایات (برائے طلباء )
219
جلد چہارم
نہیں رہا۔دشمن شکست کھا چکا ہے اور ہمار الشکر اس کو رگید تا چلا جا رہا ہے۔اب یہاں بیٹھے
رہنا اپنے آپ کو ثواب سے محروم رکھنا ہے۔افسر نے کہا تم خواہ مجھے چھوڑ دو میں اُس
وقت تک اس درہ کو نہیں چھوڑوں گا جب تک رسول کریم ﷺ مجھے ایسا کرنے کی اجازت
نہ دیں لیکن میں تمہیں بتا دیتا ہوں کہ اگر تم ایسا کرو گے تو غلطی کرو گے۔انہوں نے کہا تم
بہت زیادہ لفظوں کے پیچھے جا رہے ہو۔ہم یہاں بیٹھ کر ثواب سے محروم نہیں رہیں گے
چنا نچہ وہ چلے گئے اور افسر اکیلا رہ گیا۔خالد بن ولید نے درہ کو خالی پایا تو عمرو بن العاص
کو آواز دی اور کہا تم جتنے آدمی اکٹھے کر سکتے ہو کرو میں بھی آدمی اکٹھے کرتا ہوں۔درہ
خالی ہے ہم نے اس میں سے مسلمانوں پر حملہ کرنا ہے۔عمرو بن عاص کی سمجھ میں یہ بات
آگئی۔مسلمان فتح کے بعد لوٹ رہے تھے کہ دو تین سو آدمیوں نے منظم طور پر مسلمانوں پر
عقب سے حملہ کر دیا۔درہ خالی تھا صرف ایک آدمی تھا جو مارا گیا۔اس کے بعد اس دستہ
نے اسلامی لشکر پر حملہ کر دیا۔اچانک حملہ کی تاب نہ لا کر سارا اسلامی لشکر بھاگ گیا یہاں
تک کہ رسول کریم ﷺ کے پاس صرف بارہ آدمی رہ گئے۔اور ایک وقت ایسا آیا کہ آپ
کے پاس صرف دو آدمی رہ گئے۔رسول کریم کے زخمی ہو کر نیچے گرے دوسرے صحابہ کی
نعشیں آپ کے اوپر آ گئیں اور آپ نیچے دب گئے اور مشہور ہو گیا کہ آپ شہید ہو گئے
ہیں۔یہ نتیجہ تھا رسول کریم ﷺ کے ایک حکم کو نہ ماننے کا۔بے شک افسر نے یہی کہا تھا کہ
مجھے اس بات سے غرض نہیں کہ لڑائی میں فتح مسلمانوں کی ہوتی ہے یا دشمن کو ، رسول کریم
ﷺ نے ہمیں یہی حکم دیا ہے کہ ہم کسی صورت میں بھی یہاں سے نہ ہلیں سو میں یہاں کھڑا
رہوں گا لیکن اس کے باقی ساتھیوں نے اسے چھوڑ دیا اور قوم کو ایک خطرناک نتیجہ دیکھنا
الله
پس قوم کی حقیقی فتح اسی میں ہوتی ہے کہ اس کے افراد اپنی ذمہ داری کو سمجھ لیں اور
دیکھیں کہ قوم کو کس چیز کی ضرورت ہے۔بھٹہ میں سے اینٹیں نکلتی ہیں تو ان میں سے کوئی
اینٹ چھت میں جالگتی ہے اور کوئی پاخانہ میں۔ہر ا ینٹ کو چھت میں نہیں لگایا جا سکتا۔اگر
زریں ہدایات (برائے طلباء)
220
جلد چهارم
اس کی پاخانہ میں ضرورت ہوگی تو اسے پاخانہ میں لگا دیا جائے گا اور اگر اس کی چھت میں
ضرورت ہو گی تو اسے چھت میں لگا دیا جائے گا۔اسی طرح قوم کے نو جوانوں کو یہ خیال
نہیں کرنا چاہئے کہ وہ کالجوں میں تعلیم حاصل کر کے ہی دین کی خدمت کر سکتے ہیں۔دیکھنا
یہ چاہئے کہ اس وقت کس چیز کی ضرورت ہے۔اگر سلسلہ کو علماء کے ذریعہ ترقی مل سکتی ہے
تو انہیں علماء بن کر اس کی خدمت کرنی چاہئے۔اگر ڈاکٹروں کے ذریعہ سلسلہ کو ترقی مل
سکتی ہو تو انہیں ڈاکٹر بن کر اس کی خدمت کرنی چاہئے۔اور اگر سپاہیوں کے ذریعہ اسے
ترقی مل سکتی ہو تو سپاہی بن کر اس کی خدمت کرنی چاہئے۔ترقی کا راز یہی ہے۔اگر تم
کہتے ہو کہ ہم اپنی مرضی کے مطابق تعلیم حاصل کر لیں پھر دین کی خدمت کریں گے تو تم
نظام کی مضبوطی کا باعث نہیں بنو گے بلکہ اس میں مخل ہو گے۔مجھے تو کچھ انگریزی کی شد بد
ہے لیکن اگر تم یہ سمجھتے ہو کہ بی۔اے یا ایم۔اے ہو کر ہی سلسلہ کی خدمت ہو سکتی ہے تو تم
اپنے پہلے دو لیڈروں کی خطرناک ہتک کرتے ہو کیونکہ وہ دونوں انگریزی کا ایک حرف
بھی نہیں جانتے تھے۔میں بھی پرائمری فیل ہوں۔اگر میں نے اپنے طور پر کتابیں پڑھی
ہیں تو تم بھی پڑھ سکتے ہو۔تمہاری دینی تعلیم بہر حال مجھ سے زیادہ ہے کیونکہ میں نے
با قاعدہ دینی تعلیم حاصل نہیں کی۔پس ضرورت ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان آگے
آئیں اور دین کے لئے اپنی زندگیاں پیش کریں۔افریقہ کے علاقے میں ایک دفعہ
دو عیسائی مشنری مارے گئے۔مردم خور انسانوں نے انہیں کھا لیا۔جب انگلستان میں یہ خبر
پہنچی تو گر جا کے بانی ڈر گئے کہ اگر یہ خبر ملک میں پھیل گئی تو اور آدمی نہیں مل سکیں گے۔لیکن جب یہ خبر ملک میں پھیلی تو انہیں پانچ سو آدمیوں کی طرف سے تاریں ملیں کہ ان
مشنریوں کی جگہ ہمیں بھجوا دیا جائے۔اس سے پتہ لگتا ہے کہ گو عیسائیت مر چکی ہے لیکن
عیسائیوں کو مذہب سے محبت ہے۔تو افریقوں نے یہ سمجھا کہ اگر ہم انہیں مار کر کھا لیں گے
تو شاید دوسرے لوگ ڈر جائیں اور اس طرف منہ نہ کریں لیکن ہوا یہ کہ انہوں نے دو آدمی
کھائے اور سینکڑوں نے وہاں جانے کے لئے اپنے نام پیش کر دیئے۔یہ روح ہے جس
زریں ہدایات (برائے طلباء )
221
جلد چهارم
سے قو میں زندہ رہتی ہیں۔تم ان لوگوں کی بنیاد ہو جنہوں نے دنیا فتح کرنی ہے اور اسلام کا جھنڈ از مین کے چپہ چپہ
میں گاڑنا ہے۔پس جماعت میں بیداری ہونی چاہئے اور یہ روح ہونی چاہئے کہ اس کے
افراد دین کو دنیا پر مقدم رکھیں۔یہی خدمت ہے جس سے خدا تعالیٰ خوش ہوتا ہے۔اس
میں کوئی شبہ نہیں کہ آئندہ بڑے رزق والی نسلیں تمہارے بیچ سے پیدا ہوں گی۔جن لوگوں
نے پہلے قربانیاں کی تھیں انہی کی نسلیں اب معزز گئی جاتی ہیں۔ہز ہائی نس سر آغا خان کو لے لو
وہ سید کہلاتے ہیں لیکن باوجود اس احمقانہ تعلیم کے کہ وہ خدا ہیں یا خدا تعالیٰ کے قائم مقام
ہیں پچھلے دنوں ان کی امریکہ اور بمبئی میں جو بلی منائی گئی اور ہیرے اور جو ہرات سے
انہیں تو لا گیا اور پھر وہ ہیرے اور جو ہرات صدقہ میں دیئے گئے۔یہ سب کچھ اسی وجہ سے
تھا کہ ان کے باپ دادوں نے کسی وقت قربانیاں کی تھیں۔بعد میں آنے والے کہتے ہیں
کہ یہ بڑے کیوں ہیں۔لیکن وہ یہ خیال نہیں کرتے کہ اس کے باپ دادوں نے اسے بڑا
بنایا ہے۔انہوں نے خدا تعالیٰ کی خاطر دنیا چھوڑ دی اور خدا تعالیٰ نے دنیا اس کی اولاد
کے قدموں میں ڈال دی۔جس طرح ایک پیج سے بعض دفعہ جنگل کھڑا ہو جاتا ہے اسی
طرح ان کی کسی وقت کی کی ہوئی قربانی پھل لائی اور اس کے خاندان کو اس طرح اوپر
اٹھایا کہ دوسری قو میں اس پر رشک کرنے لگیں۔ہاں قربانی کرنے والوں کو بدلہ ان کے
مرنے کے بعد ملتا ہے اور نسلی انعام دس پندرہ سال بلکہ پانچ پانچ چھ چھ پشتوں کے بعد
ملتا ہے۔آجکل کے سید نے کچھ نہیں کیا ، اسے جو کچھ ملا ہے اس کے دادے پڑ دا دے کی
قربانی کے نتیجہ میں ملا ہے۔اگر تم بھی قربانی کرو گے تو تمہاری آنے والی نسلیں بھی معزز
ہوں گی۔ہم دیکھتے ہیں کہ ایک راجپوت جسے کھانے کو نہیں ملتا ، اسے پہنے کو لباس نہیں ملتا
وہ پھٹی پرانی لنگوٹی پہنے ہوئے ہوتا ہے اور اس کے مقابلہ میں ایک جلا ہا کم خواب پہنتا ہے
اور روپے پیسے کی اس کے پاس کمی نہیں۔لیکن اگر وہ اس راجپوت سے کہتا ہے کہ مجھے اپنی
بیٹی دے دو تو وہ اسے اپنی ہتک سمجھتا ہے۔اب اس راجپوت نے کچھ نہیں کیا ، اسے جو
زریں ہدایات (برائے طلباء )
222
جلد چهارم
عزت ملی ہے وہ اس لئے ملی ہے کہ اس کے کسی پڑدادے نے کسی وقت قربانی کی تھی۔اسے جو کچھ ملا ہے اس کے باپ دادا کی قربانی کے نتیجہ میں ملا ہے۔اسی طرح جاٹ،
برهمن ، مغل، سید اور پٹھان ہیں یہ سب تو میں معزز گنی جاتی ہیں۔یہ بھی ایک نسلی عزت ہے
جو انہیں حاصل ہے۔موجودہ مغلوں نے کچھ نہیں کیا، موجودہ پٹھانوں نے کچھ نہیں کیا ،
موجودہ برہمنوں نے کچھ نہیں کیا۔بلکہ یہ عزتیں اور رہے ان کے دادوں پر دادوں کی
قربانی کا نتیجہ ہیں جو انہوں نے اپنے وقت میں کی نسلی اور قومی عزتیں اور رتنے فورا نہیں
ملتے بلکہ یہ کئی پشتوں کے بعد ملتے ہیں۔بعض عزتیں جلد مل جاتی ہیں اور بعض عزتیں آٹھ دس پشتوں کے بعد ملتی ہیں۔مثلاً ایک شخص تعلیم حاصل کرتا ہے اور وہ ہیڈ ماسٹر ہو جاتا ہے، انسپکٹر بن جاتا ہے یا اسے
اور عہدہ مل جاتا ہے تو یہ نقد عزت ہے۔اس کا مقابلہ قومی عزت سے نہیں کیا جا سکتا۔تم
پچاس جرنیل لے لو اور ان کی عزت کا قریشیوں اور سیدوں کی عزت سے مقابلہ کرو تو
تمہیں معلوم ہوگا کہ ان پچاس جرنیلوں کی قریشیوں اور سیدوں کے مقابلہ میں کوئی ہستی ہی
نہیں۔پس انفرادی عزتیں لاکھوں کروڑوں انسانوں میں سے چند ایک کو ملتی ہیں۔لیکن
نسلی عزتیں لاکھوں اور کروڑوں انسانوں کو ملتی ہیں۔انفرادی عزت فوری طور پر ملتی ہے
اور فوراً چلی جاتی ہے لیکن نسلی عزت دیر سے ملتی ہے اور پھر ختم ہونے میں نہیں آتی۔گورنمنٹ کے کتنے عہد یدار یہ کوشش کرتے رہے ہیں کہ کسی طرح وہ پیروں اور گدی نشینوں
کا اثر مٹا دیں لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکے۔پیر پگاڑو کو لے لو۔وہ اس کے بچوں
کو انگلینڈ لے گئے۔لیکن پاکستان والے مجبور ہو کر انہیں اب واپس لائے ہیں کیونکہ اس
کی عزت قوم میں اس قدر پھیل چکی تھی کہ وہ مٹ نہ سکی۔پس وہ قربانیاں جن کا اجر نسلوں
کے بعد ملتا ہے حقیر نہیں ہوتیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اگر تم اب قربانی کرو گے تو ایک
چھوٹی سی جماعت کے لیڈر بنو گے لیکن یہی جماعت جب دو ارب ہو جائے
ہو جائے گی تو اُس
وقت کے لوگ تمہیں اس دور بین سے نہیں دیکھیں گے جس دوربین کے ساتھ تمہیں تمہاری۔
زریں ہدایات (برائے طلباء )
223
☆
جلد چهارم
موجودہ نسل دیکھتی ہے۔تم نے سائر میں دیکھی ہو گی۔اس کے ایک کنارے سے
دیکھا جائے تو انسان پانچ چھ فٹ کا معلوم ہوتا ہے لیکن جب دوسرے کنارے سے دیکھتے
ہیں تو اس کا آسمان سے سر لگا ہوا ہوتا ہے اور اس کا جسم زمین پر پھیلا ہوا ہوتا ہے۔یہی
حالت تمہاری ہوگی۔اگر تم اب قربانی کرو گے تو آنے والی نسلیں تمہیں سائر بین سے
دیکھیں گی۔تمہارا سر آسمان پر لگ رہا ہو گا اور جسم زمین پر پھیلا ہوا ہوگا۔پس اس وقت
موقع ہے کہ تم قربانی کر لو تا تمہاری آنے والی نسل معزز گنی جائے۔اگر تم سب قربانی کرو
گے تو اگر چہ تم غریب رہو گے لیکن تمہاری اس قربانی سے تمہارے پڑپوتے فائدہ اٹھائیں
گے۔تمہاری آنے والی نسل کو لوگ سروں پر اٹھا ئیں گے اور کہیں گے تمہیں پتہ ہے کہ
کس کے بیٹے ہیں؟ یہ فلاں رضی اللہ عنہ کے بیٹے ہیں۔اور تم میں سے جو شخص قربانی نہیں
کرتا اس کا پوتا پڑپوتا کہے گا یہ لوگ ہم سے بڑھ گئے ہیں۔یہ اگر چہ کم جائیداد والے ہیں
لیکن لوگ ان کے قدم چومتے ہیں۔عقل مند ا سے یہی جواب دے گا کہ ان کے باپ دادا
نے کسی وقت قربانی کی تھی جو ان کے کام آئی لیکن تمہارے باپ دادے نے وہ قربانی
نہیں کی تھی۔تم بھول گئے۔خدا تعالیٰ نے اسے یاد رکھا۔ان کے باپ دادوں نے
قربانیاں کی تھیں یہ ان کو بھول گئے لیکن خدا تعالیٰ کو ان کی قربانیاں یاد تھیں اور اس نے تم کو
ان کا غلام بنا دیا۔آجکل کے خاں صاحب نے کوئی کام نہیں کیا اس کو کچھ بھی پتہ نہیں۔لیکن جب وہ کسی جگہ جاتا ہے تو تم میں سے ہر ایک یہ کہتا ہے کہ فلاں خاں صاحب تشریف
لائے ہیں۔اسے پتہ بھی نہیں کہ سات آٹھ پشت قبل اس کے بزرگوں نے اپنے آپ کو
تنوروں میں پھینک دیا تھا۔وہ آگ میں کودے اور انہوں نے اپنی قوم کو بلند کر دیا۔نتیجہ
یہ ہوا کہ خدا تعالیٰ نے آسمان پر کہا ان لوگوں نے اپنے آپ کو ہلاک کیا ہے تا ان کی قوم کو
عزت نصیب ہو اس لئے ہماری طرف سے یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ ان کی نسل کو عزت دی
جائے۔بس اب یہ چیز تمہارے اختیار میں ہے کہ تم دین کی خاطر قربانی کر کے اپنی آئندہ
نسل کو معزز بنا لو ورنہ آٹھ دس پشتوں کے بعد تمہاری اولا د کو یہ حق نہیں ہو گا کہ اسے وہ
زریں ہدایات (برائے طلباء )
224
جلد چهارم
عزت ملے کیونکہ تمہارے لئے اب موقع تھا کہ تم کوئی کام کر جاتے تا تمہاری آئندہ نسل
عزت والی ہو جاتی لیکن تم نے اس موقع سے فائدہ نہ اٹھایا۔میں معترض کے ساتھ اس حد
تک متفق ہوں کہ حرام خور نذرانے کھاتے ہیں لیکن کرتے کچھ نہیں۔مگر سوال یہ ہے کہ ان
کو نذرانے ملنا یا ان کی حرام خوری کرنا ان کے نکما پن کے بدلہ میں نہیں بلکہ انہیں ان کے
باپ دادوں کی قربانی کے نتیجہ میں نذرانے مل رہے ہیں جنہوں نے سچ سچ کام کیا تھا۔اس
لئے وہ اس عزت میں جو انہیں ملی حق بجانب ہیں۔پس تمہارے لئے اب موقع ہے کہ تم
قربانی کر کے اپنے آپ
کو اور اپنی نسل کو کہیں سے کہیں لے جاؤ۔جب وہ دن آئے گا کہ
ترازو کے ذریعہ باپ دادوں کے کام کا بدلہ دیا جائے گا تو تم لوگ جو وقف سے بھاگتے
ہو تمہاری اولاد کو یہ حق نہیں ہوگا کہ وہ معزز قرار دی جائے۔اُس دن انہی کی اولا د کو حصہ
دیا جائے گا جو اب قربانی کے لئے اپنے آپ کو پیش کریں گے اور یہی لوگ خدا تعالیٰ کے
نزدیک معزز اور مقبول ہوں گے۔“
( الفضل 24 مئی 1962ء)
:1 بخاری کتاب الطب باب ما يذكر في الطاعون صفحہ 1012 حدیث 5729
مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية۔:2 بخارى كتاب المغازى باب غزوه الطائف حدیث 4330 مطبوعہ ریاض
1999ء الطبعة الثانية۔3 آل عمران : 145
صلى الله 4 بخاری کتاب المغازى باب مرض النبی و وفاته صفحه 757 حدیث
4454 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية