تعلیم الاسلام کالج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء), حصہ 2
زریں ہدایات (برائے طلباء )
276
جلد چهارم
روز ہر ایک سے حساب لوں گا۔اگر وہ حساب دان ہے تو ہم حساب کیوں نہ سیکھیں۔اگر
جغرافیہ کا جاننا خدا تعالیٰ کے لئے کوئی عیب نہیں تو یہ ہمارے لئے بھی عیب نہیں۔اگر
جغرافیہ اور حساب جاننے کے باوجود خدا تعالیٰ کی ذات پر کسی قسم کا اعتراض نہیں ہو سکتا تو
ہمارا حساب اور جغرافیہ سیکھنا بھی ہمیں دین کے دائرہ سے خارج نہیں کرتا۔بدقسمتی سے
مسلمانوں نے گزشتہ زمانہ میں یہ خیال کر لیا تھا کہ ان کا علوم پڑھنا جرم ہے۔چند دن
ہوئے بنگال سے ایک وفد یہاں آیا۔اس کے بعض ممبروں نے بتایا کہ ابتدا میں مولویوں
نے ہی کہا تھا کہ انگریزی پڑھنا جرم ہے۔چنانچہ مسلمانوں نے اس زبان کا بائیکاٹ کر دیا
اور ہندوؤں اور دوسری اقوام نے اس زبان کو سیکھا۔اس طرح ہند و مسلمانوں سے آگے
نگل گئے۔اب ہر کام میں ہندو مسلمان سے آگے ہیں۔گویا اسلام کو جن مصائب کا سامنا
کرنا پڑ رہا ہے ان کا موجب ہمارے مولوی ہی ہیں۔اگر مولوی لوگ انگریزی زبان کی
کے خلاف فتوئی نہ دیتے تو مسلمان بھی ابتدا میں ہی اس کی طرف متوجہ ہو جاتے اور
وہ بہت زیادہ ترقی کر جاتے۔لیکن انہوں نے اس قدر سختی کی کہ کیمیا، سیمبیا، جغرافیہ اور
دوسرے تمام علوم انہوں نے ممنوع قرار دے دیئے۔ہمارے ہاں ایک روایت ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام خدا تعالیٰ سے ملے اور آپ
نے سوال کیا کہ اے خدا! اگر آپ دنیا میں ہوتے تو کیا کرتے اور کون سی چیز خوراک کے
طور پر استعمال کرتے ؟ خدا تعالیٰ نے جواب دیا میں خدا ہوں میں نے کیا کھانا تھا۔مجھے
خوراک کی احتیاج نہیں۔پھر مجھے انسان کی طرح دنیوی کام کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔حضرت موسیٰ علیہ السلام نے دوبارہ سوال کیا کہ پھر بھی بتائیے کہ اگر آپ دنیا میں ہوتے تو
کیا کام کرتے اور کیا چیز بطور خوراک استعمال کرتے ؟ اس پر خدا تعالیٰ نے کہا اگر میں دنیا
میں ہوتا تو دودھ چاول کھاتا اور ردی کاغذ چتا۔گویا ہمارے مولویوں کے نزدیک دنیوی
علوم کا سیکھنا تو جرم ہے اور چوہڑوں کا کام کرنا یعنی زمین پر پڑے ہوئے ردی کاغذ چننا
ایسا کام ہے کہ اگر خدا تعالیٰ دنیا میں آتا تو نعوذ باللہ وہ بھی یہی کام کرتا۔
زریں ہدایات (برائے طلباء )
277
جلد چهارم
ي
یاد رکھو دنیوی علوم کا سیکھنا جرم نہیں بلکہ ان کا سیکھنا بہت ضروری ہے۔قرآن کریم
ان سب علوم کی تائید کرتا ہے۔خدا تعالیٰ سِیرُ وا فِي الْأَرْضِ 4 کہہ کر تاریخ اور
جغرافیہ کی طرف توجہ دلاتا ہے۔اسی طرح کہتا ہے تم اسراف سے کام نہ لو بلکہ اقتصاد کو ملحوظ
رکھو۔یہ کام بغیر حساب کے کس طرح ہو سکتا ہے۔پھر قرآن کریم کہتا ہے کہ تم ستاروں،
سورج اور چاند کی گردش کی طرف دیکھو۔اور یہ کام علم ہیئت کے بغیر نہیں ہو سکتا۔پھر
قرآن کریم نے سائیکالوجی کو بار بار پیش کیا ہے کہتا ہے اَفَلَا تَعْقِلُونَ 5 اس طرح
منطق کو بیان کرتا ہے مثلاً فرماتا ہے مشرکین کہتے ہیں کہ ہم وہی کریں گے جو ہمارے
باپ دادا کرتے آئے ہیں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے اگر تمہارے باپ دادا بیوقوف بھی ہوں
تو کیا پھر بھی تم وہی کچھ کرو گے جو وہ کرتے چلے آئے ہیں 6 اب دیکھو یہ منطق ہے اس
میں بتایا گیا ہے کہ تمہارے باپ دادا اپنی بیوقوفی کی وجہ سے تباہ ہوئے تھے کیا تم بھی ان
کے نقش قدم پر چل کر تباہ ہو گے۔غرض قرآن کریم ہر قسم کے علوم کو حاصل کرنے کی تعلیم
دیتا ہے۔جب بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ نے ہائی سکول کا قیام فرمایا تو اس کا نام تعلیم الاسلام ہائی سکول
رکھا۔آپ کی نقل میں ہم نے بھی اس کالج کا نام تعلیم الاسلام کا لج رکھا ہے۔آپ نے
جب سکول بنایا تو آپ کی غرض یہ تھی کہ اس میں صرف قرآن کریم اور حدیث ہی نہیں بلکہ
دوسرے دنیوی علوم بھی پڑھائے جائیں گے اور اس طرح آپ دنیا کو یہ بتانا چاہتے تھے
کہ دوسرے علماء نے جو بعض دنیوی علوم کو غیر اسلامی کہا ہے غلط ہے۔سب چیزیں خدا تعالیٰ
نے بنائی ہیں اس لئے جو چیز بھی دنیا میں پائی جاتی ہے اس سے فائدہ اٹھا نا ضروری ہے۔پھر اپنی ذات میں کوئی علم برا نہیں۔ہر علم سے لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں۔گو سارے علوم میں
دسترس رکھنے والے زیادہ نہیں ہوتے۔مثلاً مجھے ہی اللہ تعالیٰ نے بہت سے علوم عطا فرمائے
ہیں مگر پھر بھی میں حکیم نہیں کہلا سکتا۔کیونکہ حکیم اس کو کہا جاتا ہے جو ہر فن اور ہر علم میں
دسترس رکھتا ہو اور مجھے بعض علوم نہیں آتے۔مثلا علم موسیقی بھی ایک علم ہے مگر میں اس سے
زریں ہدایات (برائے طلباء )
واقف نہیں ہوں۔278
جلد چهارم
ایک دفعہ ایک لطیفہ ہوا۔کسی نے موسیقی سیکھی تو میں نے کہا میں تو اتنا سمجھتا ہوں کہ
جب کوئی شخص کسی خاص سُر میں گاتا ہے اور اس میں وہ کوئی مضمون بیان کرتا ہے تو یہی
چیز موسیقی کہلاتی ہے۔اگر آواز اور لہجہ اچھا ہوا تو وہ کانوں کو بھی اچھا لگتا ہے۔لیکن یہ جو تم صرف
تاروں پر گاتے ہو اور اسے پکا راگ کہتے ہو یہ کیا ہے؟ ایک شخص کہتا ہے کہ گاڈ سیو دی کنگ"
(God save the king) خدا تعالی بادشاہ کو سلامت رکھے۔اب اگر تاروں پر اس
فقرہ کو دہرایا جائے تو گاؤ سے کوئی دوسرا لفظ بھی مراد لیا جا سکتا ہے۔اب ہم اس آواز سے
کوئی دوسرا لفظ کیوں مراد نہ لیں۔صرف یہ کیوں سمجھیں کہ گانے والا ' گا ڈسیو دی کنگ
کہہ رہا ہے۔میں تو اتنا سمجھتا ہوں کہ یہ ایک سُر ہے۔آگے یہ ٹر جس لفظ سے بھی مل جائے
مل جائے۔آپ نے چونکہ اس سر کو گاڈ سیو دی کنگ“ کے لئے بنایا ہے اس لئے آپ
ہیں کہ گانے والا یہی گا رہا ہے۔وہ کہنے لگے آپ نہیں سمجھتے میں آپ کو سمجھاتا
ہوں۔چنانچہ انہوں نے علم موسیقی کے متعلق آدھ گھنٹہ یا پون گھنٹہ گفتگو کی اور مجھے اس کے
متعلق بعض باتیں سمجھانے کی کوشش کی اور پھر فخریہ طور پر کہا اب تو آپ سمجھ گئے ہوں
گے؟ میں نے کہا میں نے علم موسیقی کے متعلق پہلے جو کچھ سمجھا تھا اب معلوم ہوا ہے کہ وہ بھی
غلط ہے۔لیکن اب آپ نے جو کچھ بتایا ہے وہ بھی میں نہیں سمجھا۔کچھ عرصہ کے بعد میں لاہور گیا وہاں ایک معزز غیر احمدی دوست مجھے ملنے آئے۔مجلس میں موسیقی کا ذکر ہو رہا تھا۔وہاں میں نے یہ لطیفہ سنایا۔انہیں پینٹنگ (painting)
کا شوق تھا۔میں نے کہا آپ بتائیں یہ کیا علم ہے۔اگر ہم کوئی پہاڑی بنا لیں یا کوئی گدھا
یا گھوڑا بنا لیں تو یہ تصویر ہمیں اچھی لگے گی لیکن مجھے اس بات کی کبھی سمجھ نہیں آئی کہ ایک
غیر انسانی چیز ہے اور اس کے سامنے ہزاروں تاریں ہیں۔گویا وہ اس کی ٹانگیں ہیں۔اب
کیا دنیا میں کوئی اس
قسم کی مخلوق ہے جس کی ہزاروں ٹانگیں ہوں ؟ انہوں نے کہا آپ
نے پینٹنگ کو نہیں سمجھا یہ بھی ایک علم ہے۔میں آپ
کو سمجھا تا ہوں۔میں نے کہا پہلے میری
6
زریں ہدایات (برائے طلباء)
279
جلد چهارم
بات سن لیں اس کے بعد آپ جو چاہیں کہیں میں تو سمجھتا ہوں کہ جو جذبات انسانی فوٹو
میں نہیں لائے جا سکتے ایک پینٹر اپنی تصویر میں انہیں بآسانی لا سکتا ہے۔پینٹنگ کو یہ
فضیلت حاصل ہے کہ چاہے کوئی شخص ہنس رہا ہو وہ اسے تصویر میں روتا ہوا دکھا سکتا ہے۔یا چاہے کوئی کتنا شریف ہو وہ اسے تصویر میں بدمعاش اور غنڈا دکھا سکتا ہے۔اس لئے
اسلام نے ان تصویروں کی ممانعت کی ہے کیونکہ ان کے ذریعہ اچھے سے اچھے آدمی کو برا
دکھایا جاسکتا ہے۔فوٹو میں یہ بات نہیں۔اگر کوئی آدمی ہنس رہا ہو تو فوٹو اسے ہنستا ہوا ہی
دکھائے گا۔اب یہ کہ اس میں کوئی فلسفہ ہوتا ہے یا بعض بار یک باتیں ہوتی ہیں جو ایک
عام آدمی نہیں سمجھ سکتا یہ غلط۔۔انہوں نے کہا بات آپ کی سمجھ میں نہیں آئی۔میں
آپ
کو سمجھاتا ہوں۔چنانچہ وہ سمجھاتے رہے اور آخر میں میں نے انہیں وہی جواب دیا جو
پہلے دوست کو موسیقی کے بارہ میں دیا تھا کہ نصف گھنٹہ یا پون گھنٹہ تک آپ سمجھاتے
رہے لیکن میں جو کچھ سمجھا ہوں وہ یہ ہے کہ اس علم کے متعلق جو کچھ میں اب تک سمجھتا رہا
ہوں وہ غلط ہے اور آپ نے جو کچھ سمجھانا چاہا ہے وہ میں نہیں سمجھا۔اب دیکھو د و علم گئے
جو مجھے نہیں آتے۔پھر میں کہاں حکیم کہلا سکتا ہوں۔نہ میں علم موسیقی جانتا ہوں اور نہ
میں Painting جانتا ہوں۔ورنہ مجھے ہر علم کا شوق ہے۔ہاتھ دیکھنا، کمپیریٹوریلیجن
(Comparative Religion)، طب، جغرافیہ، تاریخ ، حساب اور باقی اکثر علوم کے
متعلق میں نے کتابیں پڑھی ہیں اور میں ان کے متعلق خاصی واقفیت رکھتا ہوں۔لیکن یہ
علوم میں نے کالج میں نہیں پڑھے۔پرائیویٹ طور پر ان کا مطالعہ کیا ہے۔ایک چھوٹا سا
نکتہ تھا جس نے مجھے اس کا شوق دلایا۔میں ایک دفعہ دہلی جا رہا تھا کہ سفر پر جانے سے
پہلے حضرت خلیفہ اول نے مجھے کہا میاں! تم نے کبھی کچھنی کا ناچ بھی دیکھا ہے؟ مجھے بہت
شرم آئی کہ آپ نے یہ کیا سوال کیا ہے اور میں کوئی جواب نہ دے سکا۔آپ نے فرمایا
میاں ! تم دین سیکھ رہے ہو اگر تمہیں کچھی کے ناچ کا ہی علم نہیں تو تم اس کے متعلق کیا رائے
قائم کر سکتے ہو۔تم اسے فن کے طور پر دیکھو۔اس چیز نے مجھے احساس دلایا کہ علم کے
زریں ہدایات (برائے طلباء )
280
جلد چهارم
طور پر کوئی چیز بھی بری نہیں۔ہاں اگر وہی چیز تعیش کے طور پر کی جائے تو وہ علم نہیں بلکہ
جہالت ہے۔مثلاً چوری بھی ایک علم ہے۔اگر یہ علم نہ سیکھا جائے تو جاسوس کیسے بنیں۔اس کے متعلق بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں۔ان میں لکھا ہے کہ چور کی ایک عادت ہوتی ہے
اور وہ اسے بار بار دہراتا ہے۔مثلاً ایک چور کو کھڑکی سے کودنے کی عادت ہے۔دوسرے کو سیندھ لگانے کی عادت ہے۔جاسوسوں نے ان پر نشان لگایا ہوا ہوتا ہے۔جب بھی کوئی چوری ہوتی ہے جاسوس اس نشان کا تتبع کرتے ہیں۔مثلاً کسی گھر میں چوری
ہوتی ہے اور چور کھڑکی سے کو دا ہے تو انہیں معلوم ہوگا کہ کتنے چور ایسے ہیں جنہیں کھڑکی سے
کودنے کی عادت ہے۔ان کے متعلق وہ یہ معلوم کریں گے کہ ان میں سے کون سا شخص فلاں
تاریخ کو گھر سے غیر حاضر تھا۔جو شخص گھر سے غیر حاضر ہوگا وہ اسے پکڑ لیں گے۔غرض یہ
بھی ایک علم ہے اور یہ اپنی ذات میں برا نہیں اس سے بہت فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔پس
جو علم قانون قدرت کے مطابق ہیں وہ دین کا ایک حصہ ہیں۔ان کے ساتھ خود بھی فائدہ
اٹھایا جا سکتا ہے اور دوسروں
کو بھی فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے۔تمہیں جو تعلیم الاسلام کالج میں داخل کیا گیا ہے تو اس مقصد کے ماتحت داخل کیا گیا
ہے کہ تم دین کے ساتھ ساتھ دنیوی علوم بھی سیکھو۔میں جانتا ہوں کہ تم میں سے 30 ، 40
فیصدی غیر احمدی ہیں لیکن تم بھی اس نیت سے یہاں آئے ہو کہ دینی تعلیم حاصل کرو۔بے شک
کچھ تم میں سے ایسے بھی ہوں گے جو دوسرے کالجوں کا خرچ برداشت نہیں کر سکتے۔اس
کالج کا خرچ تھوڑا ہے اس لئے وہ یہاں آگئے۔یا ان کا گھر ربوہ سے قریب ہے اس لئے
وہ اس کالج میں داخل ہو گئے۔یا ممکن ہے ان کے بعض رشتہ دار احمدی ہوں اور وہ یہاں
آباد ہوں اور انہیں ان کی وجہ سے یہاں بعض سہولتیں حاصل ہوں۔لیکن تم میں سے ایک
تعداد ایسی بھی ہوگی جو یہ سمجھتی ہوگی کہ اس کالج میں داخل ہو کر ہم اسلام سیکھ سکیں۔تم میں
سے جو طالب علم اس نیت سے یہاں نہیں آئے کہ وہ اسلام کی تعلیم سیکھ لیں میں ان سے
بھی کہتا ہوں کہ تم اب یہ نیت کر لو کہ تم نے اسلام کی تعلیم سیکھنی ہے۔اور جب میں یہ کہتا
زریں ہدایات (برائے طلباء)
281
جلد چهارم
ہوں کہ تم اسلام کی تعلیم سیکھو تو میرا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ تم احمدیت کی تعلیم سیکھو۔ہمارے
نزدیک تو اسلام اور احمدیت میں کوئی فرق نہیں۔احمدیت حقیقی اسلام کا نام ہے۔لیکن اگر
تمہیں ان دونوں میں کچھ فرق نظر آتا ہے تو تم وہی سیکھو جسے تم اسلام سمجھتے ہو۔اگر انسان
کرتا اور ہے اور کہتا اور ہے تو وہ غلطی کرتا ہے۔دیوبندی بریلویوں کے متعلق سمجھتے ہیں کہ
ان کا اسلام اور ہے۔بریلوی دیوبندیوں کے متعلق سمجھتے ہیں کہ ان کا اسلام اور ہے۔اور
سنی شیعوں کے متعلق سمجھتے ہیں کہ ان کا اسلام اور ہے اور شیعہ سنیوں کے متعلق سمجھتے ہیں کہ
ان کا اسلام اور ہے۔اسی طرح آغا خانیوں کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا اسلام
اور ہے۔جماعت اسلامی کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا اسلام اور ہے۔احمدیوں
کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا اسلام اور ہے۔لیکن جب یہ سب فرقے اپنے آپ کو
اسلام کا پیرو کہتے ہیں تو وہ اسلام کے متعلق کچھ نہ کچھ تو ایمان رکھتے ہوں گے ورنہ وہ اپنے
آپ کو مسلمان کیوں کہتے۔بریلوی بھی مسلمان ہیں ، دیو بندی بھی مسلمان ہیں، سنی بھی
مسلمان ہیں، شیعہ بھی مسلمان ہیں ، جماعت اسلامی والے بھی مسلمان ہیں ، احمدی بھی
مسلمان ہیں۔تم ان میں سے کسی فرقے کے ساتھ تعلق رکھو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔لیکن
سوال یہ ہے کہ جو کچھ تم مانتے ہو اس پر عمل کرو۔قرآن کریم میں بار بار یہ کہا گیا ہے کہ
اے عیسائیو! تم میں اُس وقت تک کوئی خوبی نہیں جب تک تم عیسائیت پر عمل نہ کرو اور
یہودیوں سے کہا گیا ہے کہ اے یہودیو! تم میں اُس وقت تک کوئی خوبی نہیں جب تک تم
یہودیت پر عمل نہ کرو۔اب دیکھ لو قرآن کریم ان سے یہ نہیں کہتا کہ تم اسلام پر عمل کرو بلکہ
یہ کہتا ہے کہ تم اپنے مذہب پر عمل کرو کیونکہ نیکی کا پہلا قدم یہی ہوتا ہے کہ انسان اپنے
مذہب پر عمل کرے۔پھر دیکھو اسلام نے اہل کتاب کا ذبیحہ جائز رکھا ہے۔اس کی وجہ یہی ہے کہ ہر مذہب
نے کچھ اصول مقرر کئے ہیں اور اس کے ماننے والے ان اصول کی پیروی کرتے ہیں۔تم
سمجھتے ہو کہ یہودی سور نہیں کھاتے اس لئے تم تسلی سے ان کا ذبیحہ کھا لو گے۔اسی طرح
زریں ہدایات (برائے طلباء )
282
جلد چهارم
عیسائیوں سے تم کوئی معاملہ کرتے ہوئے نہیں گھبراؤ گے کیونکہ ان کی مذہبی کتاب میں لکھا
ہے کہ تم جھوٹ نہ بولو اور کسی سے فریب نہ کرو۔انفرادی طور پر اگر کوئی شخص تم سے فریب
کرے تو کرے لیکن اپنے مارل کوڈ (Moral Code) کے ماتحت وہ تم سے فریب نہیں
کرے گا۔اہل کتاب کی لڑکیوں سے جو شادی کی اجازت دی گئی ہے وہ بھی اسی حکمت
کے ماتحت ہے کہ وہ تمہاری زوجیت میں آجانے کے بعد اپنے مارل کوڈ کے ماتحت چلیں
گی۔مثلاً یہودیت اور عیسائیت کی تعلیم کے ماتحت کوئی عورت اپنے خاوند کو زہر نہیں دے
گی۔اس لئے تم اطمینان سے اپنی زندگی بسر کر سکو گے اور ایک دوسرے پر اعتماد کر سکو
گے۔گویا شریعت نے مذہب کو بہت عظمت دی ہے اور بتایا ہے کہ اپنے مخصوص عقیدہ پر
چلنے میں بڑی سیفٹی ہے۔پس کم از کم اتنا تو کرو کہ اپنے عقائد کے مطابق عمل کرو۔اگر کوئی
پروفیسر تمہیں کسی احمدی امام کے پیچھے نماز پڑھنے کے لئے مجبور کرتا ہے تو تم اس کا مقابلہ
کرو اور میرے پاس بھی شکایت کرو۔میں اس کے خلاف ایکشن لوں گا۔لیکن اگر وہ
تمہیں کہتا ہے تم نماز پڑھو تو یہ تمہارے مارل کوڈ کے خلاف نہیں اور اس کا نماز پڑھنے
کی تلقین کرنا ریلیجس انٹرفیرنس (Religious Interference) نہیں۔تم نماز پڑھو
چاہے کسی طرح پڑھو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔تم اپنے میں سے کسی کو امام بنا لو۔کالج کے بعض پر وفیسر غیر احمدی ہیں تم ان میں سے کسی کو امام بنالولیکن نماز ضرور پڑھو۔شیعہ اور بوہرہ لوگ نماز پڑھتے ہوئے ہاتھ چھوڑتے ہیں باندھتے نہیں۔ہم اہل حدیث کی
طرح سینہ پر ہاتھ باندھتے ہیں۔حفی لوگ ناف کے نیچے ہاتھ باندھتے ہیں۔اس کے
خلاف اگر کوئی پروفیسر تمہیں مجبور کرتا ہے تو تم اس کی بات ماننے سے انکار کر دو۔اگر وہ
کہتا ہے کہ تم آمین بالجبر کہو تو یہ اہلحدیث کا مذہب ہے حنفیوں کا نہیں۔اگر تم حنفی ہو تو تم
اس کی بات نہ مانو اور میرے پاس شکایت کرو میں اس کے خلاف ایکشن لوں گا۔مذہب
میں دخل اندازی کا کسی کو حق نہیں۔قرآن کریم کہتا ہے کہ مذہب میں مداخلت کرنا انسان
کو منافق بنا تا ہے مسلمان نہیں بناتا۔لیکن تم میں سے ہر ایک کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ
زریں ہدایات (برائے طلباء )
283
جلد چهارم
تعلیم الاسلام کالج کا طالب علم ہونے کی وجہ سے اسلام کی تعلیم پر چلے۔اب اسلام کی تم
کوئی تعریف کرو اسلام کی جو تعریف ہمارے باپ دادوں نے کی ہے تم اسی کو مانولیکن اگر
تم اس تعلیم پر جسے تم خود درست سمجھتے ہو عمل نہیں کرتے تو یہ منافقت ہے۔اس میں کوئی شبہ
نہیں کہ اس کالج میں اگر کوئی ہندو بھی داخل ہونا چاہے تو ہمارے کالج کے دروازے اس
کے لئے کھلے ہیں لیکن وہ بھی اس بات
کا پابند ہو گا کہ اپنے مذہب کے مطابق زندگی بسر
کرے۔کیونکہ اسلام یہ تعلیم دیتا ہے کہ ہر شخص اپنے اپنے مذہب کے مطابق عمل کرے۔مسلمان اپنے مذہب کے مطابق عمل کرے، ہندو اپنے مذہب پر عمل کرے، عیسائی
عیسائیت پر عمل کرے اور یہودی یہودیت پر عمل کرے۔پس اس اسلامی حکم کی وجہ سے
ہم اسے مجبور کریں گے کہ وہ اپنے مذہب پر عمل کرے۔لیکن یہ کہ تم اس کالج میں تعلیم
حاصل کرو لیکن کسی مارل کوڈ کے ماتحت نہ چلو تو یہ درست نہیں ہوگا۔تمہیں اس کالج میں
داخل ہونے کے بعد اپنے آپ کو کسی نہ کسی مارل کوڈ کی طرف منسوب کرنا ہوگا اور پھر
تمہارا فرض ہوگا کہ تم اس کے ماتحت چلو۔پس اگر تم میں سے کوئی کہتا ہے کہ میں مسلمان نہیں تب بھی ہم تمہیں برداشت کر لیں
گے لیکن اس شرط پر کہ تمہیں اس کالج میں داخل ہونے کے بعد اپنے آپ کو کسی مارل کوڈ
کی طرف منسوب کرنا ہو گا۔چاہے تم اسے تجربہ کے طور پر تسلیم کرو۔مثلا تم تجربہ کے طور پر
اپنے ماں باپ کے مذہب کو اختیار کر لو تب بھی ہم برداشت کر لیں گے۔لیکن اگر تم کسی
مارل کوڈ کے ماتحت مستقل طور پر نہیں چلتے اور نہ کسی مارل کوڈ کو تجربہ کے طور پر اختیار
کرتے ہو تو دیانتداری یہی ہے کہ تم اس کالج میں داخلہ نہ لو۔اسلام کہتا ہے کہ تم جس
مذہب کی تعلیم پر بھی عمل کرنا چاہو عمل کرو۔ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔اگر کوئی ہندا
اپنی تعلیم پر عمل کرتا ہے، عیسائی اپنی تعلیم پر عمل کرتا ہے، یہودی اپنی تعلیم پر عمل کرتا ہے تو وہ
،
اس کالج میں داخلہ لینے کا مستحق ہے۔اگر کوئی حنفی المذہب ہے اور وہ حنفی مذہب پر عمل کرتا
ہے تو وہ اس کالج میں داخلہ لینے کا مستحق ہے۔اگر کوئی شیعہ ہے اور اپنے مذہب پر عمل کرتا ہے
زریں ہدایات (برائے طلباء)
284
جلد چهارم
ہے تو اس کالج میں داخلہ لینے کا مستحق ہے۔کیونکہ یہ کالج تعلیم الاحمدیہ کالج نہیں تعلیم الاسلام کالج
ہے اور اسلام ایک وسیع لفظ ہے۔کوئی کوڈ آف ماریٹی (Code of Morality) جس کو
علمائے اسلام نے کسی وقت تسلیم کیا ہو یا اب اسے تسلیم کر لیں وہ اسلام میں شامل ہے۔پس میں طلباء کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ تم کالج کی روایات کو قائم رکھو۔یہ تعلیم الاسلام
کالج ہے اور اس کے معنی یہ ہیں کہ یہ کالج تمہیں عملی مسلمان بنادے گا اور یہی اس کالج کے
قائم کرنے کی غرض ہے۔پھر ہر کالج کی کچھ نہ کچھ روایات ہوتی ہیں۔مثلا آ کسفورڈ یونیورسٹی
ہے اس نے آکسفورڈ میں تعلیم پانے والے تمام طلباء کے لئے ایک خاص قسم کا نشان مقرر
کیا ہوا ہے۔اب جو شخص اس نشان کو دیکھے گا وہ فوراً سمجھ جائے گا کہ اس نے آکسفورڈ
میں تعلیم پائی ہے۔ہمارے ملک میں علیگڑھ کالج نے اس قسم کی روایات قائم کی تھیں۔وہاں سے فارغ ہونے والے طلباء اپنے نام کے آگئے علیگ لکھ لیتے تھے اور جو شخص یہ
لفظ پڑھتا اگر وہ بھی علیگڑھ میں پڑھا ہوا ہوتا تو اس سے تعلقات قائم کرنے کی کوشش
کرتا۔اس قسم کی روایات اس کالج کے ساتھ بھی وابستہ ہونی چاہئیں۔چونکہ اس کالج کا
نام تعلیم الاسلام کالج ہے اور تم میں سے ہر ایک اس کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے
یہاں آیا ہے اس لئے تمہارا فرض ہے کہ تم یہاں رہ کر اسلام سیکھو۔آگے میں نے بتایا ہے
کہ یہاں فرقہ بندی کی کوئی بات نہیں۔تم کسی فرقہ کے مخصوص عقائد پر عمل کرو اور
دوسرے لوگوں کو بتاؤ کہ کالج والے ہمیں جرات دلاتے ہیں کہ ہم اپنے اپنے فرقہ کے
عقائد پر عمل کریں۔اگر ہم حنفیت پر عمل کرتے ہیں تو وہ اس سے روکتے نہیں، اگر ہم شیعیت
پر عمل کرتے ہیں تو وہ اس میں مخل نہیں ہوتے ، اگر ہم دیو بندی یا بریلوی ہیں تب بھی وہ
ہمارے مذہبی عقائد میں دخل اندازی نہیں کرتے ، اس سے ملک کے لوگوں میں عمل کی
سپرٹ پیدا ہوگی اور پاکستان سے ستی کی لعنت دور ہوگی۔شیخو پورہ میں ایک عیسائی پادری تھا وہ اپنی مدت ملازت پوری کر کے واپس جا رہا تھا
کہ ہمارے مبلغ اپنے سوشل تعلقات کی وجہ سے ان کے گھر گئے۔اس سے وہ بھی ممنون
زریں ہدایات (برائے طلباء )
285
جلد چهارم
ہو گیا اور جب ہمارے مبلغ واپس آنے لگے تو وہ بھی انہیں چھوڑنے آیا۔ہمارے مبلغ نے
اس سے سوال کیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ کسی دن پاکستان کی عظمت اور اس کا رعب بھی
دنیا پر قائم ہو جائے گا؟ عیسائی پادری نے کہا جب تک اس ملک میں حقہ کا رواج ہے اور
جب تک اس ملک میں سستی اور کاہلی پائی جاتی ہے پاکستان رعب اور عظمت حاصل نہیں
کر سکتا۔اس کا مقصد یہ تھا کہ ویسٹ آف ٹائم اور ویسٹ آف انرجی دونوں انسان کو ترقی
کی طرف قدم بڑھانے نہیں دیتیں۔دیکھ لو پور پین لوگوں میں بیداری پائی جاتی ہے لیکن
ان کے مقابلہ میں ہمارے ہاں ایک جمور پایا جاتا ہے۔گویا ہم افیونی ہیں۔افیونی دو قسم
کے ہوتے ہیں۔ایک طبعی افیونی ہوتے ہیں اور دوسرے نفسیاتی افیونی ہوتے ہیں۔ہم
نفسیاتی افیونی ہیں۔میں جب انگلستان گیا میرے ساتھ سلسلہ کے ایک عالم بھی تھے۔ایک دن انہوں
نے مجھ سے کہا حضور ! کیا آپ نے یہاں کوئی آدمی چلتے بھی دیکھا ہے؟ میں ان کا مطلب
سمجھ گیا میں نے کہا نہیں۔میں نے یہاں ہر شخص کو دوڑتے دیکھا ہے اور یوں معلوم ہوتا
ہے کہ گویا کوئی آفت آ رہی ہے۔کئی لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں یورپ والی
مزدوری نہیں ملتی لیکن حقیقت یہ ہے کہ یورپ کا مزدور ہمارے مزدور سے پانچ گنا زیادہ
کام کرتا ہے۔اگر ہمارے ملک میں ایک مزدور ڈیڑھ روپیہ روزانہ کماتا ہے تو ایک
یورپین مزدور دن میں ساڑھے سات روپیہ کا کام کر دیتا ہے۔اب پاکستانی مزدور کے
مقابلہ میں پانچ گنا زیادہ کام کرنے پر اگر اسے پانچ روپیہ روزانہ مزدوری دی جائے تو
کیا حرج ہے۔وہاں ایک عمارت بن رہی تھی۔ہمیں پہلی نظر میں یوں معلوم ہوا کہ گویا
آگ لگی ہوئی ہے اور لوگ اسے بجھانے کے لئے جا رہے ہیں۔لیکن ہمارا مزدور اس
طرح چلتا ہے کہ گویا اسے دھکا دے کر موت کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔جب وہ ٹوکری
اٹھاتا ہے تو آہ بھرتا ہے، پھر کمر پر ہاتھ رکھتا ہے، پھر اینٹ پر پھونک مارنے لگتا ہے، اس کے
بعد وہ اسے اٹھا کر ٹوکری میں رکھتا ہے اور یہی عمل وہ دوسری اینٹوں پر کرتا ہے۔آٹھ دس منٹ
زریں ہدایات (برائے طلباء )
286
جلد چهارم
کے بعد وہ ٹوکری اٹھائے گا۔پھر جب وہ ٹوکری اٹھاتا ہے تو اس کی عجیب حالت ہوتی ہے
اس کے جسم میں ہیں خم پڑیں گے۔پھر جب وہ ٹوکری اٹھا کر قدم اٹھاتا ہے تو اس کی
حالت دیکھنے والی ہوتی ہے۔اس طرح وہ ہیں پچیس منٹ میں معمار کے پاس پہنچتا ہے۔پھر معمار بھی اس قسم کی حرکات کرتا ہے کہ گویا کسی مریض کا آپریشن ہونے لگا ہے۔پس جب تک تم لوگ قربانی ، محنت اور دیانتداری کی عادت نہیں ڈالتے ہمارا ملک
ترقی نہیں کر سکتا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ پرانی عادات کا ترک کرنا بہت مشکل ہوتا ہے
لیکن کوئی نئی عادت پیدا نہ ہونے دینا آسان ہوتا ہے۔مثلاً بڑی عمر میں جا کر سگریٹ
وغیرہ کا استعمال ترک کرنا مشکل ہوتا ہے۔لیکن اگر اس عمر میں ان باتوں کو چھوڑ دو تو زیادہ
مشکل نہیں۔اسی لئے لوگ کہتے ہیں کہ قوم کی عمارت کو بنانا نو جوانوں کا کام ہوتا ہے۔تم
اس فقرہ کو روزانہ دہراتے ہو اور اپنی مجلسوں میں بیان کرتے ہو لیکن عملی طور پر اسے اپنی
روزمرہ کی زندگی میں مدنظر نہیں رکھتے۔مثلاً سکولوں اور کالجوں کے لڑکے سٹرائیک کرتے
ہیں اور اپنے جلسوں اور تقریروں میں یہ الفاظ دہراتے ہیں کہ ہم قوم کے معمار ہیں۔قو میں ہمیشہ نو جوانوں سے بنا کرتی ہیں۔اور اس میں شبہ ہی کیا ہے کہ لڑکے قوم کے معمار
ہوتے ہیں۔لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ سٹرائیک کرنے والے لڑکے ہی قوم کے معمار
ہیں۔اس کا مطلب صرف یہ ہوتا ہے کہ اگر تم اپنی بری عادات چھوڑ دیتے ہو تو تم فی الواقع
قوم کے معمار ہو۔لیکن اگر تم ایسی حرکات کرتے ہو جن سے قوم کو نقصان پہنچتا ہے تو تم قوم
کے معمار کہلانے کے مستحق نہیں۔تم اپنی قوم کی سٹڈی (Study) کرو۔اگر تم دیکھتے ہو کہ
ہمارے بڑوں میں سے بعض جھوٹ بولتے تھے تو تم جھوٹ نہ بولو۔اس طرح تم اپنی قوم
سے جھوٹ جیسی لعنت کو دور کر سکو گے۔میری ایک رشتہ کی ہمشیرہ احمدی نہیں ہیں۔ویسے وہ
احمدیت سے محبت کا اظہار کرتی ہیں۔جب کبھی ان سے کہا جاتا ہے کہ تم احمدیت قبول
کیوں نہیں کرتیں؟ تو وہ یہی کہا کرتی ہیں کہ ہم تو پہلے ہی احمدی ہیں کون کہتا ہے کہ ہم غیر احمدی
ہیں۔ایک دفعہ اس قسم کی باتیں ہو رہی تھیں تو انہوں نے کہا فلاں مسجد میں ہم نے احمدیوں
زریں ہدایات (برائے طلباء )
287
جلد چهارم
کے ساتھ نماز پڑھی تھی۔ان
کا بچہ بھی پاس کھڑا تھا اس نے کہا اماں! جانے بھی دو۔احمدی
تو فلاں جگہ نماز پڑھتے ہیں۔اب ہمیں یہ مذاق ہاتھ آ گیا ہے کہ جب کوئی ایسی بات ہو تو
ہم اس لڑکے سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ بات درست ہے۔اسی طرح مسلمانوں کے ایک بہت بڑے لیڈر تھے جنہیں "سر" کا خطاب بھی ملا ہوا
تھا۔انہیں ایک کانفرنس میں شرکت کے لئے گورنمنٹ نے باہر بھجوایا۔ان کے ایک کالج فیلو
احمدی تھے۔انہوں نے اس احمدی دوست سے کہا کہ میں فلاں کا نفرنس میں شرکت کے
لئے جا رہا ہوں۔مجھے وائسرائے نے اختیار دیا ہے کہ میں جسے چاہوں اپنے ساتھ بطور
سیکرٹری لے جاؤں۔میرا خیال ہے کہ تم میرے ساتھ سفر میں سیکرٹری کے طور پر رہو۔چنانچہ انہوں نے اس احمدی دوست کو اپنا سیکرٹری بنالیا۔چونکہ وہ مسلمانوں کے ایک بہت
بڑے لیڈر تھے اس لئے لوگ ان کا لحاظ کرتے تھے اور وہ اس سے فائدہ اٹھاتے تھے۔ایک دفعہ ایک جگہ مختلف جگہوں کے انگریز بیٹھے اپنے تجربات سنا رہے تھے تو انہوں نے ان
سے کہا آپ بھی اپنا کوئی تجربہ سنائیں۔اس پر انہوں نے بھی اپنا ایک تجربہ سنایا۔ان کے
سیکرٹری نے بتایا کہ بدقسمتی سے اس موقع پر میں بھی ساتھ تھا اور میں جانتا تھا کہ واقعہ اس
طرح نہیں جس طرح یہ اب بیان کر رہے ہیں۔میں نے سمجھا کہ انہیں غلطی لگی ہے اس
لئے جب وہ واقعہ بیان کر چکے تو میں نے کہا جناب ! یہ واقعہ اس طرح نہیں ہوا جس طرح
آپ نے بیان کیا ہے بلکہ یہ واقعہ اس طرح ہوا ہے اُس موقع پر میں بھی آپ کے ساتھ
تھا۔اس پر وہ خاموش ہو گئے۔اس کے بعد ایک دن دوبارہ انہوں نے ایک مجلس میں
ایک واقعہ سنایا۔اُس موقع پر بھی میں نے کہا آپ کو اس واقعہ کے بیان کرنے میں غلطی لگی
ہے۔میں بھی آپ کے ساتھ تھا۔واقعہ اس طرح نہیں ہے جس طرح آپ نے بیان کیا
ہے۔انہوں نے کہا تمہاری بات ٹھیک ہے لیکن ایسا کہنے میں وہ کچھ انقباض محسوس کر رہے
تھے۔کھانا کھانے کے بعد جب وہ کمرہ سے باہر نکلے تو انہوں نے میری گردن پر ہاتھ مار
کر کہا کہ کیا جھوٹ بولنا تیرا اور تیرے باپ کا ہی حق ہے میر احق نہیں ؟ تو اب دیکھوا گر چہ