تعلیم الاسلام کالج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب

زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء), حصہ 3

زریں ہدایات (برائے طلباء )
288
جلد چهارم
وہ ایک بڑے آدمی تھے لیکن انہیں جھوٹ بولنے کی عادت پڑی ہوئی تھی۔دو دفعہ انہیں
ٹوکا گیا تو انہوں نے برداشت کر لیا لیکن بعد میں انہوں نے کہا کہ جب میں مجلس کو
گرمانے کے لئے مبالغہ آمیز بات کرتا ہوں تو تمہیں کیا حق ہے کہ مجھے ٹو کو۔لیکن تم اگر
چاہو تو اس قسم کی عادتوں کو ترک کر سکتے ہو اور اس طرح ہماری قوم ترقی کر سکتی ہے۔تم دیکھتے ہو کہ ہمارے ملک میں بے اطمینانی پائی جاتی ہے اور اس بے اطمینانی کی
یہی وجہ ہے کہ لوگوں کے قول اور فعل میں فرق ہے۔مجھے یاد ہے جب میں یورپ گیا تو
رستہ میں کچھ روز ہم دمشق میں بھی ٹھہرے۔ہمارے خلاف کسی نے ایک اشتہار شائع کیا
اس کے جواب میں ہم نے بھی ایک اشتہار شائع کیا۔پولیس نے ہمیں اطلاع دی کہ آپ
کا وہ اشتہا ر ضبط کر لیا گیا ہے۔اُن دنوں وہاں دو گورنر ہوا کرتے تھے۔ایک فرانسیسی اور
دوسرا شامی۔دوسرے دن میں فرانسیسی گورنر سے ملنے گیا تو میں نے ان سے اشتہار کا ذکر
کر دیا کہ وہ دوسرے لوگوں کے ایک اشتہار کے جواب میں تھا لیکن پولیس نے چھاپہ مار
کر اسے ضبط کر لیا ہے۔اس پر وہ کہنے لگا یہ بری بات ہے لیکن دراصل اس بات کا مجھ سے
کوئی تعلق نہیں۔مجھے افسوس ہے کہ یہ حکم شامی گورنر کا ہے۔آپ کل اپنے کسی آدمی کو
بھجوائیں تو میں ان سے کہوں گا کہ وہ اس بارہ میں مناسب غور کریں۔چنانچہ دوسرے دن
میرا سیکرٹری وہاں چلا گیا تو شامی گورنر نے کہا یہ دراصل دوسرے گورنر کی شرارت ہے میں
اس کی تحقیقات کروں گا۔جب میرے سیکر ٹری باہر آئے تو گورنر کی لڑکی بھی باہر آئی اور وہ
ہنس کر کہنے لگی میرا باپ جھوٹ بولتا ہے میں نے خود سنا ہے کہ وہ اس قسم کا آرڈر دے رہا
تھا۔غرض بے اطمینانی اس قسم کی باتوں سے پھیلتی ہے۔انگریز کتنا ہی برا ہولیکن اس میں
کوئی شبہ نہیں کہ اس قوم کا ایک مخصوص کیریکٹر تھا۔ہماری ایک زمین تھی جو صد را انجمن احمد یہ
نے خرید کی ہوئی تھی۔وہ افتادہ زمین تھی کسی کام نہیں آتی تھی۔وہاں لوگ کھیلتے اور میلے کر
لیتے تھے۔چونکہ وہ جگہ خالی تھی اس لئے مخالفوں نے شور مچایا کہ یہ پبلک کی جگہ ہے اور اس

زریں ہدایات (برائے طلباء )
289
جلد چهارم
پر انہوں نے قبضہ کر لیا۔ہم نے بھی اس زمین کو واپس لینے کی کوشش کی۔کاغذات مسٹر ایمرسن
کے پاس تھے وہ مالیات کے ماہر تھے۔انہیں ہمارے ایک دوست ملے تو انہوں نے کہا
میں نے یہ کا غذات چھ ماہ سے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔میں نے اپنا پورا زور لگایا ہے
کہ میرا ہاتھ پڑے تو میں آپ سے یہ زمین چھین لوں لیکن چھ ماہ تک غور کرنے کے باوجود
میرا کہیں ہاتھ نہیں پڑا۔اس لئے میں نے زمین آپ کو واپس دے دی ہے۔اگر ہمارے
ملک کے افراد میں بھی یہی روح پیدا ہو جائے کہ وہ کسی کا حق چھینے کے لئے تیار نہ ہوں تو
قلوب کی بے اطمینانی بڑی حد تک دور ہو سکتی ہے۔اس کا لج میں جو غیر احمدی طالب علم آئے ہیں ان سے میں کہتا ہوں کہ اگر تم اس کا لج
میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آئے ہو تو صرف اسلام سیکھنے کے لئے۔ورنہ اگر دنیوی
ملازمتوں کو دیکھا جائے تو ہماری جماعت کے لئے کئی قسم کی مشکلات ہیں۔گو یہ اللہ تعالیٰ کا
فضل ہے کہ مختلف قسم کی مشکلات کے باوجود احمدی گورنمنٹ سروسز میں عام طور پر منتخب ہو
جاتے ہیں اور یہ صرف ہمارے تعلیمی اداروں کی اخلاقی برتری کی وجہ سے ہے۔دوسری
جگہوں میں لڑکے سینما د یکھتے ہیں، بعض شراب بھی پیتے ہیں اور اس طرح اپنے وقت کو
لغویات میں ضائع کر دیتے ہیں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے ایک انگریز پادری نے یہ کہا تھا
کہ جب تک اس ملک سے حقہ کی عادت نہیں جائے گی یہ ملک دنیا کی نظروں میں عظمت
حاصل نہیں کر سکتا۔اسی طرح میں یہ کہوں گا کہ جب تک سینما دیکھنے اور ریڈیو کے گانے
سننے کی عادت نہیں جائے گی ہمارے ملک کو ترقی حاصل نہیں ہو گی۔لیکن جو نوجوان ان
عادتوں سے بچائے جائیں گے وہ ترقی حاصل کرلیں گے۔یورپین لوگوں نے تعلیمی اداروں
کے متعلق کئی قسم کے قواعد بنائے ہوئے ہیں اور انہوں نے طلباء پر بعض خاص پابندیاں
عائد کی ہوئی ہیں۔لیکن ہمارا ملک ابھی اس بارہ میں بہت پیچھے ہے جس کی وجہ سے طلباء
اخلاقی لحاظ سے بلند معیار حاصل نہیں کر سکتے۔اس کے مقابلہ میں جو تعلیم تمہیں یہاں
حاصل ہوگی وہ تمہیں ہر سوسائٹی اور ہر مجلس میں ایک امتیازی مقام عطا کرے گی اور تمہارا

زریں ہدایات (برائے طلباء )
سکہ دوسروں کے دلوں پر بٹھا دے گی۔290
جلد چهارم
لوگ کہتے ہیں کہ احمدی جماعت کے لوگ سفارشوں کی وجہ سے ملازمتوں میں داخل
ہو جاتے ہیں ان کی یہ بات بالکل غلط ہے۔احمدیوں کے ملازمتوں میں لئے جانے کی وجہ
صرف ان کے اخلاق ہیں سفارشات نہیں۔پس اگر تم اپنے استادوں سے تعاون کرو گے
تو آئندہ زندگی میں تمہاری ترقی میں کوئی روک پیدا نہیں ہوگی۔اور اگر ایک افسر متعصب
ہونے کی وجہ سے کسی وقت تمہیں رد بھی کر دے گا تو دوسرا افسر تمہارے اخلاق دیکھ کر تمہیں
جگہ دے دے گا۔ایک دفعہ ایک پوسٹ کے لئے ایک احمدی دوست نے درخواست دی
لیکن جب وہ کمیشن کے سامنے پیش ہوا تو اس کے بعض ممبران نے کہا چونکہ یہ احمدی ہے
اس لئے ہم اسے یہ جگہ نہیں دے سکتے۔کمیشن کا ایک انگریز بھی ممبر تھا اس نے کہا تم اس کو
موقع تو د داور دیکھو کہ یہ اپنی قابلیت کی وجہ سے اس جگہ کا مستحق ہے یا نہیں۔اس کے کہنے
پر انہوں نے اس احمدی کو موقع دے دیا اور بعد میں کمیشن کے غیر احمدی ممبروں نے بھی کہا
کہ واقعہ میں یہی شخص اس پوسٹ کا حقدار تھا۔پس اگر تم ایک جگہ تعصب کی وجہ سے رو کر
دیے جاؤ گے تو دوسری جگہ تمہارے اعلیٰ اخلاق کی وجہ سے تمہیں لے لیا جائے گا۔تم دیکھ لو
چودھری ظفر اللہ خان صاحب کو سر میاں فضل حسین صاحب نے ہی آگے کیا تھا اور پھر
بڑے زور سے آگے کیا تھا۔گورنمنٹ نے کسی کام کے سلسلہ میں میاں فضل حسین صاحب
کو افریقہ بھیجنا تھا انہوں نے کہا میں اس شرط پر افریقہ جانا منظور کرتا ہوں کہ تم میری جگہ
چودھری ظفر اللہ خاں صاحب کو لگاؤ۔پھر جب مستقل ممبری کا سوال آیا تو انہوں نے
مجھے بتایا کہ میرے پاس کئی غیر احمدی آئے اور انہوں نے مجھے کہا کہ کیا آپ اس کا فر کو
ممبر بنا ئیں گے؟ میں نے کہا مجھے تو یہی کافر اس کام کے قابل نظر آتا ہے۔تمہاری نظر
میں اس سے بڑھ کر کوئی موزوں آدمی ہو تو اس کا نام بتا دو۔وہ کہنے لگے کہ یہی سوال
تھا جو مجھے ان سے چھڑا لیتا تھا کیونکہ اس کے جواب میں ہر شخص اپنا نام ہی لیتا تھا۔غرض
کیریکٹر نہ ہونے کی وجہ سے قوم کئی قسم کی خوبیوں سے محروم ہو جاتی ہے۔اگر تم اپنا

زریں ہدایات (برائے طلباء)
291
جلد چهارم
کیریکٹر بنا لو گے تو وہی کیریکٹر تمہارے لئے نیک نامی کا لیبل ہوگا اور مستقبل میں تمہارا
نام روشن کر دے گا۔ضرورت اس بات کی ہے کہ تم اپنے آپ
کو تعلیم الاسلام کے لیبل کے مطابق بناؤ۔اور
یہ کوئی مشکل بات نہیں کیونکہ اس کے یہ معنی ہیں کہ کوئی اسلامی فرقہ جو اپنے اخلاق کی بنیاد
قرآن کریم پر رکھتا ہے تم اس میں شامل ہو جاؤ۔مخالفت محض چند عقائد کی بناء پر ہے لیکن
جہاں تک اسلام کا سوال ہے سارے فرقے مسلمان ہیں۔تمہیں یہ بحث کرنے والے تو
نظر آئیں گے کہ خدا تعالیٰ جھوٹ بول سکتا ہے یا نہیں۔چنانچہ دیو بندیوں اور اہلحدیث کی
بہت سی کتابیں اس مضمون پر لکھی گئی ہیں لیکن تمہیں ایسا کوئی فرقہ نظر نہیں آئے گا جو یہ کہے
کہ کوئی مسلمان جھوٹ بول سکتا ہے یا نہیں۔پس اگر قرآن کریم پر بنیا د رکھی جائے تو تمام
فرقوں میں بہت تھوڑا فرق رہ جاتا ہے۔اور اصل چیز قرآن ہی ہے جس پر عمل کرنا ہر مسلمان
کا اولین فرض ہے۔بہر حال جیسے رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ أَصْحَابِي كَالنُّجُومِ
باتِهِمُ اقْتَدَيْتُمُ اهْتَدَيْتُمُ 7 یعنی میرے سب صحابہ شستاروں کی مانند ہیں تم ان میں سے
کسی کی بھی پیروی کرو تم ہدایت پا جاؤ گے۔اسی طرح تم کسی اسلامی فرقہ کے پیچھے چلو تم
اصولی اور بنیادی امور میں غلطی نہیں کرو گے۔بے شک عقائد میں ہمارا دوسرے فرقوں سے کچھ
نہ کچھ اختلاف ضرور ہو گا لیکن عمل میں آکر یعنی نماز، روزہ، زکوۃ اور حج میں ہمارا ان سے کوئی
اختلاف نہیں اور اپنی عملی زندگی میں ہم نے کوئی ایسا اصول نہیں بنایا جس پر اس سے پہلے کسی
بزرگ نے عمل نہ کیا ہو۔پس چند عقائد اور بعض مائنر ڈیٹیلر (Minor Details) کے
علاوہ سب اسلامی فرقوں کا آپس میں اتحاد ہے۔اس وقت جو اختلاف نظر آتا ہے وہ
بالکل ویسا ہی ہے جیسے ہمارے ہاں رواج تھا کہ لوگ شادی بیاہ پر نیو تا دیتے تھے اور
بد قسمتی سے یہ رواج بھی تھا کہ جتنا کسی نے پہلے دیا ہو کم از کم اتنا ضرور دیا جائے۔ایک
شادی کے موقع پر کسی بخیل نے میں روپے نیو تا دینا تھا اور اس قدر رقم دینا اسے دوبھر
معلوم ہو رہا تھا۔وہ باہر نکلا تو کوئی غریب آدمی بھی باہر کھڑا تھا جو اسی فکر میں تھا کہ نیوتا

زریں ہدایات (برائے طلباء )
292
جلد چهارم
کس طرح ادا کرے۔اس بخیل نے دوسرے شخص سے کہا آؤ میں تمہیں نیوتا نہ دینے کی
ایک تجویز بتاؤں۔چنانچہ وہ دونوں چھت پر چڑھ گئے اور چھت کے اوپر پیر مارنے لگے۔اس
سے نیچے بیٹھے ہوئے لوگوں پر مٹی گری۔گھر کے مالک نے آواز دی اور کہا تم چھت پر کون ہو؟
اس پر اس بخیل نے کہا اچھا! اب ہم کون ہو گئے اور یہ کہتے ہوئے وہ دونوں وہاں سے ناراض
ہو کر چلے گئے۔اس وقت مختلف اسلامی فرقوں کے درمیان جو اختلافات ہیں وہ بھی اسی قسم کے
ہیں۔تھیوری ڈاگما اور کریڈ (Theory dogma or Crccd) آرام سے طے کرنے
والی باتیں ہیں۔یہ ایسی باتیں نہیں جن پر لڑا جائے۔پس میں تم سب کو نصیحت کرتا ہوں کہ
تم تعلیم الاسلام پر عمل کرو۔پھر چاہے تم کسی فرقہ کے عقائد کے مطابق چلو تمہارے
اختلافات دور ہو جائیں گے۔اس کے بعد میں اپنے بچوں سے کچھ کہنا چاہتا ہوں۔جب میں نے دوسروں سے کہا
ہے تو ان سے کیوں نہ کہوں۔میں ان سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ تم اپنے عمل سے یہ ثابت کر
دو کہ تمہارا ایک قومی کیریکٹر ہے۔اگر تم مثلاً کسی کے بہکانے سے سینما دیکھنے چلے جاتے ہو
تو تمہارا کیا کیریکٹر ہے۔اگر تمہارا اتنا ہی کیریکٹر ہے کہ ٹکٹ مفت مل گیا تو سینما دیکھ لیا تو
جب ملک کی کسی دشمن سے لڑائی ہوئی اور تم کسی دستہ فوج کے کمانڈر ہوئے تو کیا تم دباؤ
کے نیچے آ کر ملک کے راز افشاء نہیں کرو گے؟ اگر تم چھوٹی چھوٹی باتوں میں اپنے کیریکٹر
کا خیال نہیں رکھتے تو تم بڑی باتوں میں اس کا خیال کیسے رکھو گے۔تم دیال سنگھ کالج کو تو جانتے ہو گے لیکن تمہیں شاید اس بات کا علم نہ ہو کہ اس کے بانی
کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا۔اس نے اسلام کا مطالعہ کیا۔اس کا ایک مولوی سے دوستانہ
تھا۔اس نے جب اسلام کا مطالعہ کیا تو اس نے اسے قبول کرنے کا ارادہ کر لیا۔آریوں کو
پتہ لگا تو انہوں نے اسے سمجھانا شروع کیا۔اس نے کہا مجھے اسلام کے مطالعہ سے معلوم ہوا
ہے کہ اس سے بہتر اور کوئی مذہب نہیں۔انہوں نے کہا تم نے صرف کتابی علم حاصل کیا ہے
تم نے ان لوگوں کے عمل کو نہیں دیکھا۔تم اس مولوی کو جس سے تمہارا دوستانہ ہے ایک

زریں ہدایات (برائے طلباء)
293
جلد چهارم
مسلمان
ہزار یا دو ہزار روپیہ دے دو تو یہ تمہارے ساتھ شراب بھی پی لے گا حالانکہ شراب اسلام
نے حرام کی ہے۔چنانچہ اس نے ایک دن اس مولوی سے کہا کہ میں آپ کی وجہ سے
اسلام قبول کر رہا ہوں اور اپنا سب کچھ چھوڑ رہا ہوں تم دیکھتے ہو کہ میں شراب کا عادی
ہوں۔اسلام قبول کرنے کے بعد تو مجھے شراب پینا ترک کرنا ہو گا۔اب آخری دفعہ مجلس
لگ جائے تو کیا ہی اچھا ہو۔اور پھر جب میں نے آپ کی خاطر اپنا سب کچھ چھوڑ دینا
ہے تو آپ میری خاطر ایک دفعہ تو شراب پی لیں۔میں آپ کی خدمت میں دو ہزار روپیہ
نذرانہ پیش کروں گا۔چنانچہ مولوی صاحب نے دو ہزار روپیہ ہاتھ میں لیا اور شراب پی
لی۔اس سے اس نے معلوم کر لیا کہ آریہ لوگ جو کچھ کہتے ہیں وہی درست ہے۔مہ
کہتے کچھ اور ہیں اور کرتے کچھ اور ہیں چنانچہ وہ برہمو سماج میں چلا گیا۔پس تمہیں اپنے آپ کو ایسا بنانا چاہئے کہ جو کچھ تم منہ سے کہتے ہو اس پر عمل بھی
کرو۔تمہارا قول اور فعل ایک ہو۔آخر وجہ کیا ہے کہ یورپ والے تمہاری نقل نہیں
کرتے لیکن تم یورپ والوں کی نقل کرتے ہو۔در حقیقت جب تم ان کی نقل کرتے ہو تو
اپنی ذلت پر آپ مہر لگاتے ہو۔میں جب انگلستان گیا تو چونکہ وہاں سردی زیادہ تھی اس لئے میں کچھ علیگڑھی فیشن
کے گرم پاجامے بھی بنوا کر ساتھ لے گیا اور میرا ارادہ تھا کہ وہاں جا کر انہیں استعمال
کروں گا۔لیکن میں نے وہاں جاتے ہی پاجامے استعمال نہیں کر لیتے تھے۔میں نے ابھی
شلوار ہی پہنی ہوئی تھی کہ ایک دو دن کے بعد امام صاحب مسجد لندن میرے پاس آئے
اور کہنے لگے کہ آپ کے شلوار پہننے کی وجہ سے لوگوں کو ٹھوکر لگ رہی ہے وہ سمجھتے ہیں کہ
امام جماعت احمد یہ ننگے پھر رہے ہیں۔کیونکہ اگر کسی کی قیمص پتلون سے باہر ہو تو وہ سمجھتے
ہیں کہ وہ نگا ہے۔میں نے کہا اگر وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ چونکہ میں نے ان کے وطن کا
لباس نہیں پہنا اس لئے میں نگا ہوں تو یہ ان کی عقل کا فتور ہے۔میں نے لباس پہنا ہوا
ہے۔انہوں نے کہا بہر حال ان کا لحاظ کرنا چاہئے آپ شلوار کی بجائے پتلون پہن لیا

زریں ہدایات (برائے طلباء )
294
جلد چهارم
کریں۔میں نے کہا میں آتی دفعہ چند پاجامے علیگڑھی فیشن کے سلوا کر لایا تھا اور میرا
ارادہ تھا کہ میں یہاں آکر وہ پاجامے استعمال کروں گا لیکن اگر انہیں اعتراض ہے کہ میں
نے یہاں آکر ان کا لباس کیوں نہیں پہنا تو میں اب وہ پاجامے بھی استعمال نہیں کروں گا
شلوار ہی پہنوں گا۔شام کو سر ڈینی سن راس مجھے ملنے آئے۔وہ علیگڑھ میں کچھ عرصہ رہ گئے
تھے۔ان کے ساتھ کچھ اور لوگ بھی تھے۔میں نے ان سے ذکر کیا کہ میں یہاں آ کر اپنا ملکی لباس
پہنتا ہوں اور آپ کے ملک کے لوگ اس پر اعتراض کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ میں ننگا پھر
رہا ہوں آخر وہ کیوں برا مناتے ہیں؟ کیا یہ ہمارا ملکی لباس نہیں ؟ سر ڈینی سن راس نے کہا وہ
اس لئے برا مناتے ہیں کہ انہیں اس لباس کے دیکھنے کی عادت نہیں۔میں نے کہا پھر مجھے
بھی ان کا لباس دیکھنے کی عادت نہیں۔میں اسے برا کیوں نہ سمجھوں۔اگر کوئی روسی،
جرمن یا فرانسیسی آپ کے ملک میں آتا ہے اور وہ اپنا ملکی لباس استعمال کرتا ہے تو آپ
اسے برانہیں سمجھتے لیکن اگر کوئی ہندوستانی یہاں آکر اپنا لباس استعمال کرتا ہے تو آپ اس
پر برا مناتے ہیں۔اس کے معنی یہ ہیں کہ آپ ہندوستانیوں کو ذلیل سمجھتے ہیں۔سرڈینی سن راس
نے کہا ہاں بات تو یہی ہے۔اس پر میں نے کہا اگر یہی بات ہے تو ہر عقلمند ہندوستانی کو
چاہئے کہ وہ آپ کی کسی بات میں نقل نہ کرے۔کم از کم میں اس بات کے لئے تیار نہیں کہ
آپ کو بڑا سمجھوں اور اپنے آپ کو ذلیل سمجھوں۔میں نے کہا سر ڈینی سن راس! مجھے سچ سچ
بتائیں کیا آپ لوگ اپنے ذہن میں ہر اُس ہندوستانی کو ذلیل نہیں سمجھتے جو ہر بات میں
آپ کی نقل کرتا ہے؟ انہوں نے کہا بات تو یہی ہے۔پس تم نے ہر جگہ پھر نا ہے۔اگر تم ہر
بات میں دوسروں کی نقل کرو تو تمہارے ملک اور مذہب کی کیا عزت رہ جائے گی۔ہم جب انگلستان گئے تو جس جہاز میں ہم سفر کر رہے تھے اس کا ڈاکٹر مجھے ملا۔وہ اٹلی کا
رہنے والا تھا وہ ابھی کنوارا تھا۔میں نے اسے کہا تم شادی کیوں نہیں کرتے؟ وہ انگریزی
نہیں جانتا ا تھا۔اس نے اشاروں سے بات کو سمجھانے کی کوشش کی اور ٹوٹی پھوٹی انگریزی
میں کہنے لگا۔اٹالین وائف ہسبنڈ کم ہوم۔شی سٹنگ۔اے فرینڈ کم ہوم، شی۔اس کے

زریں ہدایات (برائے طلباء )
295
جلد چهارم
ساتھ اس نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا جس کا مطلب یہ تھا کہ وہ منہ پر پوڈر لگاتی ہے)
اٹالین نو وائف یعنی اٹالین بیوی بھی کوئی بیوی ہے۔جب خاوند گھر آتا ہے تو وہ اس کی
پرواہ بھی نہیں کرتی۔لیکن جب کوئی دوست گھر آ جاتا ہے تو چہرہ پر پوڈر مل لیتی ہے۔یہی حال ہمارا ہے ہم غیر کو دیکھتے ہیں تو اس کی نقل کرنے لگ جاتے ہیں اور جب گھر
میں ہوں تو دھوتی باندھ لیتے ہیں۔گویا ہماری سادگی گھر والوں کے لئے ہے اور ہمارا
فیشن دوسروں کے لئے ہے۔اگر ہم خود ایسا کرتے ہیں تو دوسرا شخص ہمارے متعلق کیا
خیال کرے گا۔ہمارے ایک امریکن احمدی نو مسلم یہاں آئے تو شلوار پہنے لگے۔میں
نے انہیں کہا کہ تم نے اپنے وطن کا لباس چھوڑ کر شلوار کا استعمال کیوں شروع کر دیا ہے؟ تو
انہوں نے جواب دیا کہ اس میں آرام رہتا ہے۔پس شلوار اگر چہ آرام دہ لباس ہے لیکن
ہم دوسروں
کو دیکھ کر اسے چھوڑ دیتے ہیں۔مگر جب یورپین لوگ ہمارے ہاں آتے ہیں تو
اپنا لباس ترک نہیں کرتے اور یہ ایک قومی کیریکٹر ہے۔تم بھی اپنے اندر کیریکٹر پیدا کرو
لیکن وہ کیریکٹر اسلامی ہو غیر اسلامی نہ ہو۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے اسلام میں کوئی خاص لباس نہیں اسی طرح پتلون کوئی
انگریزی لباس نہیں۔انگریز تو کچھ عرصہ قبل کھال کی دھوتی پہنتے تھے۔پتلون ترکی لباس
ہے اس لئے اس کے پہننے میں کوئی عیب نہیں۔ہاں صرف نقل کرنے میں عیب ہے ورنہ یہ
نہیں کہ کوٹ کلمہ پڑھتا ہے اور پتلون حضرت عیسی علیہ السلام کی عظمت کو ظاہر کرتی ہے۔میں اس وقت کیریکٹر پر بحث کر رہا ہوں۔اگر کوئی لباس آہستہ آہستہ ہماری قوم میں
آ جائے تو آ جائے۔اس میں کوئی حرج نہیں۔لیکن تم کسی کی نقل نہ کرو۔آج سے چند سال
قبل ہمارے باپ دادے موجودہ کاٹ کا کوٹ نہیں پہنتے تھے۔کچھ کپڑا مہنگا ہو گیا ہے اور
کچھ وقار کی وجہ سے لوگوں نے پہلا کاٹ بدل لیا۔پس جس طرح کوئی اسلامی زبان یا غیر اسلامی
زبان نہیں اسی طرح کوئی لباس اسلامی یا غیر اسلامی نہیں۔جو لباس آہستہ آہستہ ہم میں
آجائے وہ ہمارے لباس کا حصہ ہے۔اس کے پہننے میں کوئی حرج نہیں۔لیکن تم اپنا

زریں ہدایات (برائے طلباء)
296
جلد چهارم
کیریکٹر وہ بناؤ جو اسلامی ہو یعنی جس میں قومیت کا احترام ہو۔اسلام نماز کی سہولت چاہتا
ہے اور جس لباس میں یہ خوبی ہو وہی اسلامی لباس ہے۔پس اس کا لج میں رہتے ہوئے
ہمیشہ اپنے مانو کو سامنے رکھو اس سے تمہاری عزت بڑھے گی اور لوگ تمہاری نقل کریں گے
تم ان کی نقل نہیں کرو گے۔آخر میں میں دعا کر دیتا ہوں کہ خد تعالی اس کالج کو اس مقصد کے پورا کرنے والا
بنائے جس کے لئے اسے قائم کیا گیا ہے اور اس کے طالب علم رسول کریم کے شاگرد
ہوں جو لوگوں کو آپ کا صحیح چہرہ دکھانے میں کامیاب ہوں۔ہماری کوتاہیوں اور
بد عملیوں کی وجہ سے آج رسول کریم ﷺ کو گالیاں پڑ رہی ہیں۔خدا تعالیٰ سے دعا ہے کہ
وہ لوگوں کے قلوب کی اصلاح فرمائے اور انہیں محمد رسول اللہ ﷺ کے غلاموں میں شامل
روزنامه الفضل ربوه مورخہ یکم، 2 ، 3 ،6، 7 دسمبر 1955ء)
فرمائے۔1: الزخرف۔62
2 بخاری کتاب المغازی باب غزوة موتة من أرض الشام حدیث 4263 صفحه
722 مطبوعه مکتبه دار السلام مارچ 1999ء الطبعة الثانية
3: الصف۔3
4: الانعام 12
5 البقرة 45
: وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّبِعُوا مَا أَنْزَلَ اللهُ قَالُوا بَلْ نَتَّبِعُ مَا الْفَيْنَا عَلَيْهِ ابَاءَ نَا
اَوَلَوْ كَانَ آبَاؤُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ شَيْئًا (البقرة۔171)
:7 مشكوة باب مناقب الصحابه الفصل الثالث صفحہ 1696 حدیث 6009
الجزء الثالث مطبوعه المكتب الاسلامى بيروت 1985 الطبعة الثالثة

آج 10 میں سے 10 باقی