۳۰ نومبر ۱۹۹۰
ذوق عبادت اور آداب دُعا
لدا
۵۷
ง
۹۳
۱۳۵
۱۵۳
77)
۲۰۵
۲۳۱
۲۵۷
۲۸۱
۳۰۷
۳۲۹
فهرست
خطبه جمعه فرموده
۱۳۰ نومبر ۱۹۹۰ء
۲۔خطبه جمعه فرموده
کار دسمبر 1990ء
٣۔خطبہ جمعہ فرموده
۱۴۰۰ دسمبر ۱۹۹۰ء
اندار و نمبر ۱۹۹۰ء
۲۸ دسمبر ۱۹۹۰ء
دار مارچ ۱۹۹۱ء
۲۲ ۱ مارچ ۶۱۹۹۱
۲۹ ر پارچ ۶۱۹۹۱
۵ر اپریل ۱۹۹۱ء
۱۳ اپریل 1991ء ر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔4 9
7-
_ A۔خطبه جمعه فرموده
خطبہ جمعہ فرموده
خطبه جمعه فرموده
خطبه جمعه فرموده
خطبہ جمعہ فرموده
خطبہ جمعہ فرموده
خطبہ جمعہ فرموده۔۔خطبه جمعه فرموده
۹ از اپریل 1941ء
خطبہ جمعہ فرموده
۲۶ از اپریل ۱۹۹۱ء
خطبه جمعه فرموده
ر متی
١٩٩ء
خطبہ جمعہ فرموده
هار متی ۱۹۹۱ء۔۔۔کابر متی EHAAI
۲۴ ر مبتنی ۱۹۹۱ء
۱۲۴
B۔۔۔خطبہ جمعہ فرموده
خطبه جمعه فرموده
-"
الله
۱۷۔خطبہ جمعہ فرموده
→IA
-19
خطبه جمعه فرموده
الله
-۔۔۔۔۔۳۱ار متنی ۱۹۹۱ء۔۔۔۔۔۱۴ جون 1941ء۔۔۔۔۔خطبه جمعه فرموده
۲۱ بر جون ۱۹۹۱ء
خطبہ جمعہ فرموده
۲۸ جون ۶۱۹۹۱
خطبه جمعه فرموده
۵ر جولائی ۱۹۹۱ء
خطبہ جمعہ فرموده
۱۲ جولائی ۱۹۹۱ء
خطبه جمعه فرموده
۲۶ جولائی ۱۹۹۱ء
خطبه جمعه فرموده
۲۰ اگست ۱۹۹۱ء
۳۴۹
٣٦٩
۳۸۹
۴۱۵۔۔۔۔۔لد لد7
۴۶۹
۴۸۹
۵۰۵
بیت الفضل - لندن
۳۰ ار تو مہر 1990 ء
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
عبادت میں مزا پیدا کرنے کا سوال
تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :
بہت سے دوست مختلف ممالک سے جو خطوط لکھتے ہیں ان میں بارہا اس سوال کا
اعادہ کیا جاتا ہے یعنی تکرار سے بار بار مختلف دوستوں کی طرف سے یہ پوچھا جاتا ہے کہ
عبادت میں مزا پیدا کرنے کی کیا ترکیب ہے؟ بعض لوگ علمی پیاس بجھانے کی خاطر بغیر
کسی بیجان کے لکھتے ہیں اور بعض معلوم ہوتا ہے شدید اعصابی دباؤ کا شکار ہیں ، بہت
کوشش کرتے ہیں ، بہت زور مارتے ہیں لیکن عبادت میں مزا نہیں آتا۔بعض ایسے بھی
ہوتے ہیں جو عبادت کے بیرونی دروازے تک پہنچے ہوئے ہوتے ہیں اور عبادت کو چھوڑ
کر جانے کا قصد کر چکے ہوتے ہیں اور وہ گویا مجھے آخری تنبیہ کر رہے ہوتے ہیں کہ
ابھی بھی ہمیں سمجھا لو اور بچا لو ورنہ پھر اگر ہم نے عبادت سے منہ موڑ لیا تو ہم ذمہ دار
نہیں ہوں گے۔مختلف دوستوں کو میں مختصراً مختلف جواب دیتا ہوں لیکن یہ مضمون
اتنا اہم ہے کہ
باوجود اس کے کہ اس سے پہلے بھی اس پر روشنی ڈال چکا ہوں مگر میں سمجھتا ہوں کہ
مختلف پہلوؤں سے مختلف زاویوں سے بار بار اس مضمون کو جماعت کے سامنے کھولنا
-
آج کے خطبے میں میں سورۃ فاتحہ کے نقطہ نگاہ سے اس پر روشنی ڈالوں گا۔سورۃ
فاتحہ میں در حقیقت تمام سوالات کا حل ہے اور کوئی بھی ایسی مشکل نہیں جسے یہ کشا
نہ کر دے اس لئے اس کا نام فاتحہ رکھا گیا یعنی ہر چیز کو کھولنے والی چابی۔اگر آپ اس
2
سورۃ پر غور کریں تو کوئی دنیا کا ایسا مسئلہ نہیں ہے جس کی کنجی آپ اس میں نہیں پائیں
گے۔مختصر تعارف اس کا یہ ہے کہ اسے ام الکتاب بھی کہا گیا ہے یعنی قرآن کریم کی ماں
ہے اور بھی بہت سے اس کے نام ہیں۔اس کی سات آیات ہیں اور سات ہی مضامین
میں اس پر بحث کی گئی ہے اور ہر انسان اپنی ہر نماز کی ہر رکعت میں اس کو ادا کرتا ہے۔یہ وہ سورۃ ہے جو ہر مسئلے کا حل اپنے اندر رکھتی ہے خود اس کے متعلق بھی سوال اٹھتے
ہیں اور اٹھائے جاتے ہیں کہ ایک ہی سورۃ ہم مسلسل پڑھتے چلے جائیں تو آپ خود ہی
کہیں کہ کیا بوریت نہیں ہوگی۔ایک ہی جیسے الفاظ۔عیسائی تو ہفتے میں ایک دفعہ یعنی
اتوار کے دن جا کر کچھ سنتے یا کوئی باتیں دہراتے ہیں لیکن مسلمان ہر روز ہر نماز میں جو
پانچ دفعہ پڑھی جاتی ہے اور اس کی ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کا اعادہ ضرور کرتا ہے اور
اس کو تکرار سے پڑھتا چلا جاتا ہے۔ایک ہی کھانا اگر روز کھایا جائے تو انسان تنگ
آ جاتا ہے۔دیکھئے یہود اسی وجہ سے کتنی بڑی ٹھو کر کھا گئے تھے کہ کھلم کھلا خدا کی نعمت
کے خلاف بغاوت کی کہ ہم ایک نعمت پر ہمیشہ کے لئے راضی نہیں رہ سکتے۔ہمیں تو
مختلف قسم کے کھانے دیئے جائیں۔کون انسان روزانہ ایک کھانا کھائے۔اس مصیبت
سے تو مذہب سے دور ہٹنا ہی بہتر ہے۔جب تحریک جدید کا آغاز ہوا تو احمدیوں کے لئے
بھی کچھ اسی قسم کا ابتلاء آیا تھا۔غرباء تو ایک کھانے پر راضی ہوتے ہی ہیں لیکن تحریک
جدید نے جب ایک کھانا کہا تو امراء کو بھی اس کا پابند کر دیا لیکن اس میں اور یہود کے
ابتلاء میں ایک بہت بڑا فرق تھا۔یہود کا ابتلاء یہ تھا کہ ایک کھانا اور روزانہ ایک ہی
کھانا۔قسم میں بھی تبدیلی نہیں ہوگی لیکن تحریک جدید کے پروگرام میں تو روزانہ آپ
صبح سے شام ، شام سے صبح قسمیں تبدیل کر سکتے تھے۔تو بہت بڑے ابتلاء میں وہ ڈالے
گئے تھے اور آخر ایک بڑا حصہ اس میں ناکام رہا مگر بعید نہیں کہ اس میں بھی وہی مضمون
ہو جو سورہ فاتحہ سے تعلق رکھتا ہے یعنی ظاہری طور پر ایک کھانا ہی ان کو دیا گیا ہو گا لیکن
معلوم ہوتا ہے کہ روحانی غذا کا ذکر زیادہ ہے۔کوئی ایسی روحانی غذا ان پر لازم کی گئی جسے
انہیں ہمیشہ با قاعدہ تکرار کے ساتھ دہراتے چلے جانا تھا اور جس سے چھٹے رہتا تھا۔پیس
ظاہری طور پر بھی ایک کھانا اور روحانی لحاظ سے بھی ایک کھانا یہ تو و ہرے ابتلاء میں جتلا
❤
ہو گئے۔قرآن کریم نے جب سورۂ فاتحہ کو ام الکتاب قرار دیا اور بار بار دہرائی جانے والی
آیات قرار دیا تو یہی وہ مضمون ہے جس کے پیش نظر آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ
وسلم نے ہر نماز کی ہر رکعت میں اسے پڑھنا فرض قرار دے دیا اور بار بار دہرائی جانے
لگی یعنی نمازوں میں یہ ام الکتاب یا سورۂ فاتحہ بار بار دہرائی جانے لگی۔سورۂ فاتحہ میں سارے سوالوں کا جواب
مضمون
اب میں آپ کو یہ بتاتا ہوں کہ یہ ایک ایسی بار بار پڑھی جانے والی سورۃ ہے جس
کے اندر اس کے متعلق اٹھائے جانے والے سارے سوالات کا جواب ہے۔سورۂ فاتحہ
کی اس مناسبت کے ساتھ تغییر کرنا جو میں ذکر چلا رہا ہوں بہت ہی زیادہ وقت چاہتا ہے
لیکن میں کوشش کرتا ہوں کہ مختصر وقت میں اس مضمون کا تعارف آپ سے کروا دوں
تاکہ بعد میں آپ سوچتے رہیں اور اس سے استفادہ کریں۔جو سات مضامین اس میں
بیان ہوئے ہیں ان میں سے چار صفات باری تعالی ہیں۔اور ایک عبادت کا عہد ہے اور
ایک استعانت ہے یعنی مدد مانگنا اور ایک ہدایت کا ذکر ہے یعنی ہدایت طلب کرنا۔یہ
سات باتیں اس میں بیان ہوئی ہیں۔ان حمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ۔الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ - ملك يوم الدين - یہاں جو لفظ "الحمد" ہے اس کا اس سارے منہ
تعلق ہے۔صفات باری تعالی چار ہیں لیکن حمدان میں سے ہر ایک کے ساتھ ایک
دائی لازمی ہمیشہ کا تعلق رکھتی ہے اور بعد میں بھی جتنے مضامین بیان ہوئے ہیں ان
سب کا حمد سے تعلق ہے۔پس حمد سورۂ فاتحہ کا ایک رنگ ہے۔اسی لئے اسے الحمد بھی
کہا جاتا ہے۔جہاں تک حمد کا تعلق ہے یہ چونکہ ہر مقام شکر پر ادا کی جاتی ہے اس لئے
جب بھی ہم نے خدا کا شکر ادا کرنا ہو تو الحمد کو شکر کے معنوں میں بھی ادا کرتے ہیں یعنی
جب بھی کہتا ہو۔اے خدا! ہم تیرے بے حد ممنون ہیں، تو نے بہت احسان کیا۔خیرا
شکریہ تو الحمد للہ منہ سے نکلتا ہے گویا حمد اور شکر دونوں ہم معنی ہو گئے اور کثرت استعمال
نے یہ معنی محمد کو عطا کر دیئے ہیں تو سب سے پہلی بات جو سورہ فاتحہ ہمیں بتاتی ہے جس
کا سورۂ فاتحہ کے سارے مضمون سے تعلق ہے وہ حمد ہے اگر حمد کا لفظ بغیر سوچے ادا کر
دیا جائے تو باقی سارے مضامین خالی رہیں گے کیونکہ حمد کا دروازہ وہ دروازہ ہے جس
سے داخل ہو کر سورۂ فاتحہ کے باقی مضامین سمجھ آتے ہیں اور ان میں رس بھرتا ہے تو
پہلی نصیحت یہ ہے کہ سورۂ فاتحہ جب پڑھتے ہیں تو لفظ الحمد پر ٹھہر کر غور تو کیا کریں کہ کیا
کہہ رہے ہیں۔سب تعریف ہر قسم کی تعریف، مکمل تعریف خدا ہی کے لئے ہے۔ایسا
شخص جس کو نماز میں مزا نہیں آتا اس کے قبلے جدا ہوتے ہیں۔اس کی لذت یابی کی
را ہیں الگ ہوتی ہیں۔اس کے سامنے کوئی دوست ہوتا ہے۔کوئی مطلوبہ چیز ہوتی ہے۔کوئی اور ایسی طلب ہوتی ہے جس کے ساتھ اس نے اپنی حمد کو وابستہ کیا ہوتا ہے۔اپنی لذات کا قبلہ خدا کو بنائیں
پس لذت تو وہاں آتی ہے جہاں لذت کا قبلہ ہو۔اگر قبلہ اور طرف ہو اور آپ کا
منہ اور طرف ہو تو آپ کو بے چینی پیدا ہوگئی، لذت نہیں آئے گی۔پس لفظ حمد پر غور
کرنا بہت ضروری ہے اور اس کا ایک آسان طریق یہ ہے کہ اپنی ذات کا تجزیہ کیا جائے
اور انصاف کے ساتھ اور تقویٰ کے ساتھ انسان پہلے یہ تو معلوم کرے کہ مجھے کون کون
کی چیزیں اچھی لگتی ہیں۔کون کون سے چیزیں ایسی ہیں جن سے مجھے پیار ہے۔ان
چیزوں کو اگر نماز کے ساتھ باندھ دیا جائے تو نماز بھی پیاری لگنے لگے گی۔اس مضمون پر
غور کرتے ہوئے حقیقت میں انسان کو بڑی وسیع نظر سے اپنی ساری زندگی اور اس کے
مقاصد کا جائزہ لینا پڑے گا اور وسیع نظر سے ہی نہیں بلکہ گہری نظر سے بھی۔اور جب
انسان اپنے حمد کے مقامات کا تعین کر لے کہ میرے نزدیک یہ چیز باعث حمد ہے یہ چیز
قابل حمد ہے۔یہ چیز تعریف کے لائق ہے تو اس وقت الحمد للہ کا ایک اور مضمون اس
کے سامنے ابھرے گا۔وہ جب غور کرے گا تو جو چیز بھی اس کو اچھی لگتی ہے اس کو اچھا
نبٹانے میں خدا کی تقدیر نے کام کیا ہے۔اور خدا چاہے تو اسے اچھا رکھے گا۔جب چاہے
گا وہ اچھی نہیں رہے گی۔اور اس کی اچھائی ذاتی نہیں اور دائمی نہیں۔بعض دفعہ ایک
چیز ایک خاص حالت میں اچھی لگتی ہے۔اچھا نیا بنا ہوا گھر ہے۔بہت ہی خوبصورت لگتا
ہے۔اس کے ساتھ انسان کی طبیعی حمد وابستہ ہو جاتی ہے لیکن پچاس، ساٹھ ستر سال
کے بعد جب اس کی چولیں ڈھیلی ہو جائیں، جب وہ جراثیم سے بھر جائے۔ہر طرف
S
5
اسکا رنگ اجڑ جائے۔اس کا نقشہ بدلنے لگے۔چیزیں ٹوٹ ٹوٹ کر گرنے لگیں تو اسی
گھر سے وحشت ہوگی۔محمد رفتہ رفتہ اس کو چھوڑ دیگی۔ایک خوبصورت چیز سے محبت
ہے۔جب تک اس کی خوبصورتی قائم ہے اس وقت تک طبعا اس کی طرف رغبت
ہوگی اور جب خوبصورتی مٹ جائے تو پھر یا تو انسان اس سے متنفر ہو کر دور بھاگنے لگتا
ہے یا اگر وہ صاحب وفا ہے تو ایک اور صفت اس کے کام آتی ہے اور وفا اس کو اس کے
ساتھ تعلق قائم رکھنے پر مجبور کرتی چلی جاتی ہے لیکن وہ طبعی بے اختیار محبت جو حسن
کے ساتھ وابستہ ہے وہ ویسی نہیں رہ سکتی۔اسی لئے وفا اور جفا میں میں فرق ہے۔حسن
اگر ہو گا تو نہ وفا کی ضرورت ہے نہ جفا کا سوال۔جب حسن مٹ جائے یا پیچھے ہٹنے لگے
تب یہ دو مضامین آگے بڑھتے ہیں اور صاحب وفا کا تعلق اس چیز سے قائم رہتا ہے جو
حسن چھوڑ بیٹھی ہے اور صاحب جفا اس سے آنکھیں بدل لیتا ہے تو امر واقعہ یہ ہے کہ
الحمد للہ کی ایک تفسیر ان چیزوں پر غور کرنے سے بھی آپ کے سامنے ابھرے گی۔جو چیز
بھی آپ کو پیاری ہے اس پر آپ غور کر کے دیکھ لیں، اس کا حسن دائمی نہیں۔اس کی
لذت دائمی نہیں ہے۔بلکہ اگر اس میں لذت موجود بھی ہو تو سیری کے بعد آپ کی نظر
میں اس کی اہمیت ختم ہو جاتی ہے۔جو چاہیں مزیدار کھانا آپ کھائیں، آپ کو میسر ہو
کثرت کے ساتھ مین آپ کی خواہشات کے مطابق تیار ہوا ہو۔جب پیٹ بھر جائے
گا تو اس کی حمد ختم ہو جائے گی۔دوبارہ جب آپ کو کوئی دے گا تو آپ پہلے تو تکلف سے
مسکرا کر کہیں گے کہ نہیں نہیں کوئی ضرورت نہیں۔اگر وہ زیر دستی کھلائے گا تو آپ کا
دل چاہے گا کہ اس کو جوتیاں ماریں کہ اس نے کیا مصیبت ڈالی ہوئی ہے۔بچے چونکہ
بے تکلف ہوتے ہیں وہ صاف ماؤس کے منہ پر بات مارتے ہیں کہ بس نہیں کھانا۔جو
مرضی کر لیں تو حمد حسن کے ہوتے ہوئے بھی ختم ہو جایا کرتی ہے لیکن ایک ذات ہے
جس نے وہ حمد ان چیزوں میں رکھی ہے۔اس کی حمد دائمی ہے۔وہ ذاتی حمد ہے اور اسی
نے پیدا کی ہے۔جب چاہے وہ حمد چھین لے۔جب ان باتوں پر آپ غور کرتے ہیں تو
آپ کا ہر قبلہ خدا کی طرف اشارہ کرنے لگتا ہے اور قبلہ اپنی ذات میں کوئی حقیقت
نہیں رکھتا۔چنانچہ غالب نے اسی مضمون کو بیان کرنے کی کوشش کی ہے یعنی ان معنوں
6
میں تو نہیں کہ سورہ فاتحہ سے تعلق میں لیکن چونکہ وہ صوفیانہ مزاج بھی رکھتا تھا اس
لئے بعض دفعہ اچھی اچھی حکمت کی باتیں بیان کر دیا کرتا تھا۔کہتا ہے۔ہے پرے سرحد اور اک
اپنا مسجود
سے اپنا
قبیلے کو اہل نظر قبلہ نما کہتے ہیں
کہ ہم بظاہر قبلے کی طرف منہ کرتے ہیں لیکن ہمارا مسجود قبلے سے پرے ہے۔قبلہ فی
ذاتہ مسجود نہیں ہے۔جو نظر رکھنے والے لوگ ہیں، صاحب نظر لوگ وہ قبلے کو قبلہ نما
کہتے ہیں۔قبلہ دکھانے والا۔تو اس نگاہ سے اگر آپ کائنات کی کسی چیز کو بھی دیکھیں تو
ہر چیز کے ساتھ حمد کا ایک تصور وابستہ ہے اور ہر چیز قبلہ نما بن جاتی ہے۔پس صرف
وہی چیزیں نہیں جو آپ کے لئے محمود ہیں اور آپ کو محبوب ہیں بلکہ کسی چیز پر بھی آپ
نظر ڈالیں۔کوئی چیز بھی حمد سے خالی نہیں اور اس کے ساتھ ہی فرمایا لِلهِ رَبِّ الْمُلَمِينَ
اور ربوبیت کا حد سے ایک بہت گہرا تعلق ہے۔میرے لئے یہ تو ممکن نہیں ہو گا کہ حمد
کے مضمون کو ان سات مضامین سے باندھ کر تفصیل سے یہاں بیان کروں لیکن یہ نمونہ
آپ کو دے رہا ہوں تاکہ ان باتوں پر غور کر کے اپنی نمازوں کے ان سات برتنوں کو ایسے
رس سے بھر دیں کہ ہر برتن میں آپ کے لئے ایک تسکین بخش شربت موجود ہو جسے پی
کر آپ لذت حاصل کریں۔کائنات کی ہر چیز حمد کا باعث ہے
اب ربوبیت کے مضمون کے ساتھ حمد کا جو تعلق ہے وہ بہت ہی گہرا اور بہت ہی
وسیع ہے۔میں نے آپ کے سامنے کھانے کی مثال پیش کی۔کوئی شخص یہ کہہ سکتا ہے
کہ یہ کھانا جب فضلے میں تبدیل ہو جاتا ہے گندگی اور بدبو میں تبدیل ہو جاتا ہے تو پھر
کہاں حمد اس میں باقی رہ سکتی ہے۔اور حمد کے مضمون کو میں اس کے ساتھ کیسے
باندھوں گا تو اس کا جواب یہ ہے کہ نظر گہری کر کے دیکھو۔ربوبیت کا اس کے ساتھ بھی
ایک گہرا تعلق ہے کیونکہ جو چیز تمہارا گند ہے وہ خدا کی کائنات میں بعض اور مخلوقات
کے لئے ایک نعمت ہے اور وہ نعمت مختلف شکلوں میں اس کی دوسری مخلوق کو پہنچ رہی
ہے۔ایسی بدبودار کھاو جس کے پاس سے گزرا بھی نہیں جاتا وہ پودوں کے لئے ایک
نعمت ہے۔اس سے رنگ برنگ کے پھول نکلتے ہیں اور خوشبو میں پیدا ہوتی ہیں اور وہ
رزق پیدا ہوتا ہے جو آپ کے لئے حمد بن جاتا ہے تو کیسا عظیم مضمون ہے رب العالمین
کی حمد کا کہ کوئی ایک پہلو بھی کائنات کا ایسا نہیں جو استعمال ہونے کے بعد بھی حمد کے
مضمون سے خالی ہو۔ہاں ایک طرف سے خالی ہوتا ہے دوسری طرف سے بھر جاتا ہے
ایک کی ربوبیت کرتا ہے جب اس کی پیاس بجھا دیتا ہے تو خدا کی ایک اور مخلوق کی
ربوبیت کے لئے تیاری کرتا ہے۔پس اس پہلو سے جب آپ کائنات پر نظر ڈالیں تو
کوئی ایک زندگی کا ذرہ بھی نہیں ہے جو کسی نہ کسی حالت میں کسی چیز کے لئے باعث حمد
نہ ہو۔عالمین نے اس بات کو کھول دیا کہ تم خدا کو اپنی طرح ایک چھوٹی ذات نہ سمجھا
کرو۔جب اس کی طرف حمد منسوب کرو اور اسکی ذات میں حمد تلاش کرو تو
رب العالمین کے طور پر وہ حمد تلاش کرو۔اور ساری کائنات کی ربوبیت کے لئے اس
نے جو نظام جاری فرمایا ہے اس پر غور کرو تو تمہاری نظر چندھیا جائے گی۔تم ساری
زندگی لمحہ لمحہ بھی غور کرتے چلے جاؤ گے تو یہ مضمون ختم نہیں ہو گا۔نا ممکن ہے اور اس
میں کوئی مبالغہ نہیں اس زمین میں اور زمین کی ایک فضا میں جو اس زمین کا حصہ ہی
ہے، جتنی بھی مختلف قسم کی کیمیاء موجود ہیں، مختلف قسم کے ذرات موجود ہیں یہ تمام کے
مختلف شکلوں میں ڈھلتے چلے جاتے ہیں اور ایک پہلو سے استعمال ہوتے ہیں تو پھر
ایک دوسرے پہلو کے لئے تیار ہو کر نکل جاتے ہیں اور کوئی WASTE نہیں۔ضیاع کا
کوئی تصور نہیں ہے۔نا ممکن ہے کہ ہم خدا کی اس زمین اور اس کے جو میں سے ایک
ذرہ بھی ضائع کر سکیں کیونکہ وہ دوبارہ ری سائیکل (RECYCLE) ہوتا ہے اور یہ توازن
اتنا عظیم الشان ہے کہ اتنی بڑی زمین اتنی بڑی اس کی جو اور ان گنت ذروں پر مشتمل
لیکن ایک ذرہ بھی بلا مبالغہ اس میں سے ضائع نہیں ہو رہا۔جس طرح چاہیں آپ اس کو
استعمال کر کے اس کا حسن چاٹ جائیں، اس کو ختم کر دیں۔وہ جو بھی نئی شکل اختیار
کرے گا کسی اور پہلو سے وہ جلوہ دکھانے لگے گا۔کسی اور کے لئے حسین بن کے
ابھرے گا۔ایک کا زہر ہے تو دوسرے کا تریاقی بن جائے گا۔ایک کا تریاق ہے تو وہ کچھ
دیر کے بعد اس کے لئے زہر بنتا ہے اور ایک اور کے لئے تریاق بن جاتا ہے تو الحَمدُ
تمام من
لله رب العلمین پڑھتے وقت اگر انسان ٹھہر کے سوچے اور خدا تعالیٰ کی ذات کی
وسعت اور عظمت کا تصور کرے اور جس طرف نظر ڈالے وہاں حمد ہی کا مضمون دکھائی
دے تو کیا یہ ممکن ہے کہ ایک انسان ساری عمر سورۂ فاتحہ پڑھتے وقت صرف الحمدُ
لله رب العلمین کا حق ادا کر سکے بالکل ناممکن ہے۔پس کون
کہتا ہے کہ یہ بار بار دھرائی جانے والی ام الکتاب انسان کے لئے بوریت
اور اکتاہٹ کا مضمون پیدا کرتی ہے اکتاہٹ کے مواقع پیدا کرتی ہے۔ہرگز نہیں۔ہر
انسان کی اکتاہٹ اس کے اندر سے پیدا ہوتی ہے۔اگر اسے محبت کا سلیقہ نہیں تو ہر چیز
سے وہ اکتا جائے گا۔اچھی سے اچھی چیز بھی اس کو بھلی معلوم نہیں ہوگی۔پس اگر
اکتاہٹ سے پناہ مانگتی ہے تو اپنے اندر محبت کا سلیقہ پیدا کریں۔آپ دیکھتے ہیں کہ بعض
لوگ کسی بات سے بھی خوش نہیں ہوتے۔ان کے ماتھے پر تیوری چڑھی ہوئی مجھ چیز
مرضی دیں کہ نہیں جی! فضول بکواس ہر چیز پر تنقید کرتے۔ہر چیز ان کو بری لگتی ہے۔قنوطی جیسے جہاں جاتے ہیں لوگوں کو مصیبت پڑ جاتی ہے۔اس لئے نہیں کہ ان کے
سامنے خدا کی کائنات حمد سے خالی ہوتی ہے۔اس لئے نہیں کہ دنیا میں اچھے لوگوں کا
فقدان ہوتا ہے یا خوبیاں ہی دنیا سے غائب ہو چکی ہوتی ہیں۔پس ان کے اندر ایک
پیوست پائی جاتی ہے۔ایک ایسی خشکی ہوتی ہے جو ان کو محبت سے عاری کر دیتی ہے۔پس اگر محبت کی نظر پیدا کریں یعنی حسن دیکھنے اور اس سے استفادے کی نظر پیدا کریں تو
خدا تعالیٰ کی حمد آپ کو ساری کائنات میں عظیم تر وسعتوں کے ساتھ اس طرح بکھری
ہوئی اور پھیلی ہوئی دکھائی دیتی ہے کہ ایک ذرے کے دل میں بھی آپ اتر جائیں تو اس
میں بھی حمد کا ایک نیا جہان آپ کو دکھائی دینے لگے گا۔پھر خدا رحمان بھی ہے اور رحیم
بھی ہے اور ملک یوم الدین بھی ہے ان صفات باری تعالٰی کے ساتھ آپ حمد کو
باند ھیں تو پھر آپ دیکھیں کہ کتنے کتنے نئے حسین نقشے کائنات کے آپ کے سامنے
ابھرتے ہیں اور ہر نقشے کے ساتھ خدا کی ہستی کا تصور وابستہ ہوتا ہے۔ہر حسین چیز کو
خدا تعالیٰ حسن عطا کر رہا ہوتا ہے تو وہ نماز لذت سے کیسے خالی ہو جاتی ہے جس نماز میں
سورہ فاتحہ پڑھی جاتی ہو اور بے پناہ حسن کے جہان وہ ایک نظر کے سامنے کھولتی چلی
جاتی ہے یہاں تک کہ آپ وقت نہ ہونے کی وجہ سے یا غور کی زیادہ قوت نہ پانے کی
وجہ سے استطاعت نہ رکھنے کی وجہ سے آگے گزر جائیں تو آپ کی مرضی ہے ورنہ
سورۃ فاتحہ کے ہر لفظ پر ٹھہر جائیں تو ساری زندگی اس ایک لفظ میں گزر سکتی ہے اور بغیر
اکتاہٹ کے گزر سکتی ہے۔ایک عجیب مضمون ہے ہر ہر لفظ میں جو آگے ایک پورا جہان
بناتا چلا جاتا ہے۔پھر اِيَّاكَ نَعْبُدُو اِيَّاكَ نَستعین کا مضمون ہے۔عبادت کا حمد
سے بہت گہرا تعلق ہے اگر حمد نہیں ہوگی تو عبادت بھی نہیں ہوگی اور یہ دعوی کہ
إيَّاكَ نَعْبُدُ صرف تیری عبادت کرتے ہیں، ایک بہت بڑا دعوی ہے جو حمد کے مضمون
سے گزرے بغیر بالکل جھوٹا بن جاتا ہے۔جب تک انسان یہ اقرار نہ کرے اور پورے
صدق دل سے اس اقرار کو سمجھ کر اس کا قائل نہ ہو کہ تمام حمد خدا کے لئے ہے اس
وقت تک تمام عبادت خدا کے لئے ہو ہی نہیں سکتی۔اگر حمد کا کوئی پہلو کسی اور کے لئے
ہے تو عبادت کا ہر پہلو خدا کے لئے نہیں ہو سکتا۔یہ ایک ایسی حسابی بات ہے جس کے
اندر کوئی تبدیلی ممکن ہی نہیں ہے۔یہ EQUATION ہے ایک MATHEMATICS
کی۔اور ایسی قطعی ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت اس EQUATION کو بدل نہیں سکتی۔حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کو جو اتنا عظیم مقام عطا ہوا کہ
کائنات کی ہر چیز تو درکنار ہر نبی سے آگے بڑھ گئے تو اس مسئلے کو سمجھنے کا آخری نقطہ یہ
ہے کہ آپکی ساری حمد بلا استثناء خدا کے لئے ہو گئی تھی۔اس لئے ایک وہ شخص تھا جو
جب یہ کہتا تھا کہ ایاک نخب تو کامل طور پر اس اقرار میں سچا تھا صلی اللہ علیہ وعلی آلہ
وسلم کیونکہ واقعتہ " آپ کی ساری حمد خدا کے لئے تھی۔اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کا
ايَّاكَ نَعْبُدُ کے ساتھ ایک گہرا تعلق ہے۔ہم جب خدا سے مدد مانگتے ہیں تو اس سے
پہلے یہ اقرار کر رہے ہوتے ہیں کہ اے خدا! ہم تیری عبادت کرتے ہیں اور صرف تیری
عبادت کرتے ہیں۔ہر شخص کی نیت نہیں ہوگی اس سے تو کوئی انکار نہیں ہو سکتا یعنی
انکار کرنے کا کسی کو حق نہیں۔لیکن یہ قطعی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ کلیتہ اس مضمون کا
حق حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے ادا فرمایا اور پھر وہی ادا کر
سکتا ہے جو آپ کا کامل غلام ہو۔
عبادت کو حمد سے خالی نہ ہونے دیں
اب جب یہ بات ثابت ہو گئی کہ خدا کے سوا کسی اور کی عبادت نہیں کرتا یعنی دعا
کرنے والا قطعی طور پر خدا ہی کی عبادت کرتا ہے اور کسی اور کی عبادت نہیں کرتا تو
اس کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ مدد اسی سے مانگے گا اور کوئی مدد کے لئے رہا ہی نہیں کیونکہ
جب معبود اٹھ گئے تو معبود تو ہوتے ہی وہ ہیں جن کے سامنے انسان اپنی ساری ہستی جھکا
دیتا ہے اور اس سے بڑا اور کسی کو نہیں دیکھتا۔اس کے بعد اور کون سا دروازہ رہ جاتا
ہے جس کو کھٹکھٹانے کے لئے وہ اپنی ضروریات کی خاطر جائے گا۔پس اتات
نستعين کا مضمون ايّاكَ نَعْبُدُ سے از خود پیدا ہوتا ہے اور اتنا ہی پیدا ہوتا ہے جتنا
کہ ایاک نعبد کے اندر سچائی پائی جاتی ہے، اس سے زیادہ نہیں۔پس اگر کسی کی
عبادتیں حمد سے خالی ہوں اور حمد غیروں کے لئے ہو خواہ بظا ہر اس کی عبادت کرنے یا نہ
کرے تو اس کی حمد سکڑ کر چھوٹی سی رہ جاتی ہے۔کہتا تو یہ ہے کہ اے خدا میں صرف
تیری عبادت کرتا ہوں مگر جو موحد ہو اسکی مراد یہ ہوتی ہے کہ اے خدا ! میری نیت یہی
ہے کہ تیرے سوا کسی کی عبادت نہ کروں لیکن اس کی حمد چونکہ دنیا میں ہر طرف بکھری
ہوئی ہے اور لوگ خود قبلہ بن چکے ہیں، بجائے اس کے کہ وہ قبلہ نما ہوں۔اس پہلو
سے اس کی عبادت جتنا حمد سے خالی ہوتی ہے اتنا ہی سکڑ کر اس طرح بن جاتی ہے جیسے
کوئی فالج زدہ جسم ہو۔ہاتھ سکڑ کر پہلو کے ساتھ بغیر طاقت کے لٹک جاتا ہے، ہاتھ تو رہتا
ہے۔اسی طرح عبادت کی ظاہری شکل تو رہے گی لیکن چونکہ حمد سے خالی ہو گی اس لئے
وہ جان سے خالی ہوگی۔وہ زندگی سے خالی ہوگی۔وہ روح سے خالی ہوگی۔وہ طاقت سے
خالی ہوگی۔وہ اثر سے خالی ہوگی اور اسی نسبت سے اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ میں کمزوری
آجائے گی۔خدا کی تقدیر اندھی تو نہیں ہے۔خدا کی تقدیر تو اتنی صاحب بصیرت ہے کہ
ان باریک ترین چیزوں کو بھی دیکھتی ہے جن پر انسان کی نظر پڑ ہی نہیں سکتی۔اللہ کی
تقدیر از خودرايّاكَ نَسْتَعِین کا جواب بنتی ہے لیکن یہ دیکھ کر کہ اِيَّاكَ نَسْتَوتين
میں کتنی استطاعت ہے۔مانگنے کی استطاعت دیکھی جاتی ہے ظرف کے مطابق دیا جاتا
ہے ہیں ایسا شخص جس کی عبادت چھوٹی سی رہ گئی ہو اس کی استعانت کا جواب بھی اتنا