۳۰ نومبر ۱۹۹۰

ذوق عبادت اور آداب دُعا, حصہ 2

11
ہی ملے گا اور اس میں کوئی ظلم نہیں۔یہ اس بات کا ایک طبیعی منطقی نتیجہ ہے۔آپ
جب خدا سے یہ عرض کرتے ہیں کہ ہم صرف تجھ سے مدد مانگتے ہیں تو جواب یہ مل سکتا
ہے کہ تو فلاں کا بھی دروازہ کھٹکھٹاتا ہے، فلاں کا بھی کھٹکھٹاتا ہے۔تیرے نزدیک
فلاں مخص اتنی عظمت رکھتا ہے کہ جب سچ اور جھوٹ کا سوال ہو تو اس کی عظمت کے
سامنے تو سچ کو قربان کرتے ہوئے بھی جھک جاتا ہے۔تیرے ذہن میں فلاں چیز کی اتنی
طاقت ہے کہ اس سے مدد مانگنے کی خاطر تو ہر اس فعل پر آمادہ ہو جاتا ہے جس کو خدا نے
منع کیا ہے۔غرضیکہ ایک بہت ہی تفصیلی مضمون ہے اور روز مرہ کی زندگی میں جب ہم
اپنی ذات پر اور اپنے گردو پیش پر چسپاں کرتے ہیں تو آدمی اگر صاحب ہوش ہو تو اس
کے ہوش اڑ جائیں۔ساری عمر کی عبادتوں میں اگر وہ مغز ڈھونڈنے گئے تو اتنا تھوڑا ملے
گا جیسے جلے ہوئے گھر سے راکھ مٹول کر انسان اپنی کوئی چھوٹی سی چیز تلاش کر رہا ہو۔پس
جو عبادتیں خالی ہوں گی وہ کیا مانگیں گی؟ کیونکہ ہر مانگنے کے جواب میں، ہر سوال کے
جواب میں خدا کی تقدیر اسے یہ کہہ رہی ہوگی کہ نہ نہ تم ایسی باتیں نہ کرو۔تکلف نہ
کرو۔تم دوسروں کی عبادت کیا کرتے تھے خواہ ظاہری طور پر نہ سہی لیکن جب مدد مانگنے
کا وقت آتا تھا تو کسی اور کو طاقت ور سمجھتے تھے اور اس کا دروازہ کھٹکھٹایا کرتے تھے۔اس لئے بے تکلفی سے صاف حق کا اقرار کر لو۔بات یہ ہے کہ تم میرے دروازے
کھٹکھٹانے کا تکلف کرنے کے اہل نہیں ہو۔جس کی حمدہ تمہارے دل میں ہے۔جس
کی حقیقی عبادت کرتے ہو اس سے مانگو اگر وہ تمہیں کچھ دے سکتا ہے۔دعا وہی قبول ہوتی ہے جو قبول ہونے کا حق رکھتی ہے
پس یہ جو فرق ہے کہ بعض دعائیں قبول ہوتی ہیں اور بعض نہیں۔آنسو فرق
نہیں پیدا کرتے۔بعض لوگ مجھے لکھتے ہیں کہ ہمیں عبادت میں کس طرح مزا آئے۔ہم
تو روتے روتے سجدہ گاہوں کو تر کر دیتے ہیں مگر ہماری مطلوبہ چیز نہیں مل رہی۔ان کو یہ
سمجھ نہیں آتی کہ جس چیز کو وہ خدا بنا بیٹھے ہوں پھر اس سے اسی کا وجود ما نگیں کیونکہ
جب وہ اتنی زیادہ پیاری لگنے لگ گئی ہو کہ وہی قبلہ بن چکی ہو اور خدا کی طرف حمد
صرف لفظوں سے منسوب کی جارہی ہو اور فی الحقیقت خدا کی کائنات میں دوسری مختلف

:
12
چیزیں انسان کی نظر میں محمود بن گئی ہوں، قابل حمد بن گئی ہوں تو جب وہ خدا کے حضور
روتا ہے تو حمہ کی وجہ سے نہیں روتا۔وہ اس وجہ سے روتا ہے کہ اس کی طلب نہیں
پوری ہو رہی۔بیمار جب چھینیں مارتا ہے تو کسی تکلیف کی وجہ سے چھینیں مارتا ہے۔ضروری تو نہیں کہ اس کی چیخوں سے اس کا علاج ہو جائے۔علاج تو علاج کے علم کے
ساتھ ہوتا ہے۔پس عبادات میں بھی ایک سائنس ہے۔دعاؤں کی بھی ایک سائنس
ہے جو دعائیں مستجاب ہونے کا حق رکھتی ہیں وہی مستجاب ہوتی ہیں۔بعض دفعہ وہ
آنسوؤں سے خالی بھی ہوں۔ابھی دعا نہ بھی بنی ہوں تب بھی وہ مقبول ہو جایا کرتی ہیں
اور اس کا راز اسی میں ہے کہ سورۂ فاتحہ کو آپ سمجھیں اور حمد کے مضمون کو خدا تعالیٰ
کی چار صفات پر اطلاق کرتے چلے جائیں پھر جب ایاک نعبد کہیں تو اپنے نفس کا
جائزہ لیں اور غور کریں کہ کہاں کہاں آپ کی عبادت واقعہ حمد سے لبریز ہے اور کہاں
کہاں خالی ہے۔اپنی روزمرہ کی زندگی کے حالات پر نظر ڈالیں تو ايَّاكَ نَعْبُدُ کا
مضمون ہی ایک ایسا مضمون ہے جو آپ کے قدم روک لے گا اور آپ کبھی بھی اس
مضمون سے نئے نکات حاصل کئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔سورۂ فاتحہ کا ایک مضمون
بھی ایسا نہیں جسے انسان ساری زندگی کے غور و خوض کے بعد ختم کر سکے تو بتائیے کون
کیا اکتاہٹ کا مقام ہے۔اکتاہٹ پیدا کیسے ہو سکتی ہے۔اکتاہٹ تو ہوتی ہے جب ایک
چیز بار بار اسی شکل میں سامنے آئے۔خدا تعالیٰ کا قرآن کریم میں یہ تعارف ملتا ہے کہ
كل يوم مُونِي شَأْنٍ - فَياتي الآءِ رَبِّكُمَا تُكذبن (سورة الرحمن ۳۴۳۰) خدا کی
ہستی ایسی ہے کہ ہر لحظہ اس کی شان بدل رہی ہے اس سے انسان کیسے بور ہو سکتا ہے۔اگر بدلتی ہوئی شان دیکھنے کی استطاعت کسی میں پیدا ہو جائے اسے ایسی آنکھیں نصیب
ہو جائیں جو بدلتی ہوئی شان کو دیکھ سکیں تو اس کے لئے تو خدا تعالیٰ کبھی پرانا ہو ہی نہیں
سکتا اور سورۂ فاتحہ کے شیشوں سے آپ خدا کی بدلتی ہوئی شان دیکھ سکتے ہیں۔یہ سورۂ
فاتحہ وہ آلہ ہے۔جیسے دور بین یا خوردبین۔بعض چیزوں کو خاص نیج سے قریب سے
اسے دور
سے دیکھنے کے لئے اسی قسم کے آلے یا کیمرے استعمال کئے جاتے ہیں۔اسی طرح سورۃ
فاتحہ کو بھی ایک صاحب بصیرت انسان خدا تعالیٰ کی صفات دیکھنے اور اس کی نئی نئی

13
شانیں دیکھنے میں استعمال کر سکتا ہے۔اور اگر چہ صرف چار صفات کا ذکر ہے مگر امر واقعہ
یہ ہے کہ ان چار صفات میں خدا تعالٰی کی تمام صفات موجود ہیں۔اب آپ دیکھیں کہ
اس چھوٹی سی سورۃ کو اتم الکتاب کہا گیا ہے اور قرآن کریم میں خدا تعالٰی کی تمام صفات
کی بحث ہے۔پس کیسے اسے ام الکتاب کہہ سکتے ہیں اگر اس میں خدا تعالیٰ کی صفات
میں سے صرف چار بیان ہوں۔سوائے اس کے کہ وہ چاروں صفات اتم الصفات ہوں
اور یہی امر واقعہ ہے۔ان چار صفات کے ایک دوسرے کے عمل کے ساتھ اور ان کی
جلوہ گری میں آپ کو خدا تعالیٰ کی تمام صفات دکھائی دے سکتی ہیں۔انسانی زندگی کا ہر عمل عبادت میں بدل سکتا ہے
پس ام الکتاب کا صرف یہ مطلب نہیں کہ سورۂ فاتحہ میں مضامین ہیں۔ان میں ہر
لفظ جو بیان ہوا ہے وہ ماں کا درجہ رکھتا ہے۔خدا تعالٰی کی چار صفات اتم الصفات ہیں۔عبادت کا مضمون خدا سے تعلق کے لحاظ سے ہر مضمون کی ماں ہے۔یہ وہ رستہ ہے جس
کے ذریعے خدا سے تعلق قائم ہوتا ہے اور اس کے بغیر کچھ بھی باقی نہیں رہتا تو زندگی
کے کسی دائرے میں بھی خدا سے تعلق ہو خواہ بظا ہر آپ نماز پڑھ رہے ہوں یا نہ پڑھ
رہے ہوں وہ حقیقت میں عبادت ہی ہے جس کے ذریعے یہ تعلق قائم ہو سکتا ہے اور
اس مضمون کو حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے ہمارے سامنے
اس طرح کھول کر بیان فرما دیا جب فرمایا کہ اگر تم بیوی کے منہ میں لقمہ ڈالتے وقت یہ
سوچتے ہوئے لقمہ ڈالو کہ خدا راضی ہو گا اور خدا چاہتا ہے کہ تم اپنی بیوی کے حقوق ادا
کرو اور اس سے حسن سلوک کرو تو تمہارا یہ فعل بھی عبادت بن جائے گا۔تو اب دیکھ
لیں اس چھوٹی سی مثال میں ہر انسانی زندگی کے ہر عمل کو عبادت میں تبدیل کرنے کا کتنا
عظیم الشان نسخہ بیان فرما دیا گیا۔اور تعلق صرف نماز کے ذریعہ قائم نہیں ہو تا بلکہ ہر
آن انسان کے گردو پیش ہونے والے واقعات اور اس کے تجارب کے ساتھ خدا تعالٰی
کی عبادت کا ایک تعلق ہے۔انسان اپنے گردو پیش میں ہونے والے واقعات سے
متاثر ہو کر جو بھی رد عمل دکھاتا ہے وہ رد عمل عبادت کا رنگ بھی اختیار کر سکتا ہے اور
عبادت سے دور بھی ہٹ سکتا ہے۔

14
پس ایاک نعبد میں تعلق باللہ کی ماں بیان ہو گئی ہے یعنی اس ایک لفظ کے
اندر اس ایک محمد میں کہ اے خدا تیرے سوا ہم کسی کی عبادت نہیں کریں گے۔تیری کریں گے اور صرف تیری کریں گے۔تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔کسی اور کی
عبادت نہیں کرتے۔غیر کی عبادت کا انکار کرتے ہیں۔اس اقرار میں ہر تعلق باللہ کی
جان ہے اور اس کو آپ جتنا وسیع کرتے چلے جائیں گے اتنا ہی زیادہ آپ اس کے
مطالب سے استفادہ کرتے چلے جائیں گے۔اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ میں بھی بظاہر آپ
فیروں سے سوال بھی کرتے ہیں۔بچہ ماں سے سوال کرتا ہے۔باپ سے چیز مانگ لیتا
ہے۔دوست دوست سے چیز مانگ لیتا ہے۔اس میں اور اتياكَ نَسْتَعِین میں فرق کیا
ہے۔اس فرق پر جب آپ غور کریں گے تو پھر آپ کو سمجھ آئے گی کہ دوست کی
حیثیت ماں کی حیثیت باپ کی حیثیت بچے کی حیثیت جب تک یہ حیثیتیں اصل مقام
پر قائم نہ ہوں اور خدا کے مقابل پر ان کے مقام انسان کے پیش نظر نہ ہوں اگر ان
کے ضائع ہونے کے باوجود خدا باقی رہتا ہو اور ان کا حسن اور ان کی خوبیاں یوں دکھائی
دیتی ہوں جیسے خدا کا حسن اور خدا کی خوبیاں ان میں منعکس ہو رہی ہوں تو پھر ان سے
مانگنا خدا ہی سے مانگتا بن جائے گا اور غیر اللہ سے مانگنا نہیں رہے گا لیکن اگر ان کے
مقام بگڑے ہوئے ہیں اور ان کے مقامات خدا تعالیٰ کے مقام سے الگ ہوں اور اس
راہ پر نہ ہوں تو پھر یہ شرک کے آلات بن جائیں گے۔عرفان بڑھنے سے نماز میں لذت پیدا ہوتی ہے
پس قبلے کو قبلہ نما کہنا اس مضمون کی وضاحت کر رہا ہے۔جب ایک عبادت
کرنے والا قبلے کی طرف منہ کرتا ہے تو اس لئے وہ مشرک نہیں ہے کہ قبلہ جس طرف
بنا ہوا ہے وہاں موجود عمارت اس کے تصور میں ہی نہیں آتی گویا وہ ہے ہی نہیں صرف
منہ اس طرف کیا جاتا ہے لیکن نشانہ بالاخر خدا کے قدم ہیں جن کی عبادت کے سامنے
انسان اپنا سر جھکاتا ہے۔پس اس پہلو سے جب انسان حمد کے مضمون پر نگاہ ڈالتا ہے
اور گردو پیش سب پیاری چیزوں کو اس طرح سمجھنے لگتا ہے کہ ان کی اپنی کوئی حقیقت
نہیں ، میرے خدا ہی کا حسن ہے تو اس کے بعد جب ان سے استعانت کرتا ہے تو اس

15
استعانت کے بھی کوئی خاص معنی نہیں ہوا کرتے۔نہ بھی ملے تو اس کو کوئی فرق نہیں
پڑتا اور اس کے مانگنے میں ایک استغناء پایا جاتا ہے ایک عظمت پائی جاتی ہے۔وہ جھک
کر نہیں مانگتا۔وہ جانتا ہے کہ خدا نے ہی اس کو دیا ہے۔اگر یہ نہیں دے گا اور خدا
نے مجھے دینا ہو گا تو ہزار رستے اس کے دیئے کے ہیں۔ان گنت راہیں ہیں جن سے وہ
مجھے عطاء کر سکتا ہے تو عرفان جتنا جتنا بڑھتا چلا جاتا ہے اتنا اتنا نماز میں لذت پیدا ہوتی
چلی جاتی ہے اور عرفان بڑھانے کے لئے بہت غیر معمولی علم کی ضرورت نہیں ہے۔ہر
انسان کا اپنا علم عرفان پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اب کائنات پر غور کرنے کے
لئے ایک سائنس دان کا غور بہت وسیع ہو گا۔اگر اسے خدا تعالٰی عرفان کی آنکھیں ہی
نہ دے تو بڑے سے بڑے علم کے باوجود اس کو حمد کا مضمون سمجھ نہیں آئے گا لیکن
ایک معمولی انسان ایک چرواہا ، ایک گڈریا ایک زمیندار کاشتکار یا ایک مزدور اگر
بصیرت کی نظر رکھتا ہو تو وہ اپنے روز مرہ کے کاموں میں بھی خدا کی حمد دیکھ سکتا ہے اور
حمد کے ترانے گا سکتا ہے۔خوف اور صدمے کی حالت ہی
حمد کا اصل وقت ہے
پس علم سے حمد ضرور بڑھتی ہے ، اس میں کوئی شک نہیں لیکن علم کے بغیر بھی
عرفان نصیب ہو سکتا ہے اگر انسان خدا تعالیٰ کی جستجو کرے اور اس کے حسن کی تلاش
کرے تو کوئی ایک جگہ ایک مقام بھی ایسا نہیں جہاں سے جستجو کرنے والا خدا تعالی کا
حسن نہ دیکھ سکے۔اور وہی حسن ہے جو دراصل حمد میں تبدیل ہوتا ہے جس کے بعد
انسان بے اختیار کہتا ہے الحمد لله رب العلمين ، پھر روزہ مرہ کے انسان کے
تجارب ہیں ، خوشیاں ہیں، غم ہیں ، خوف ہیں ان کے نتیجے میں روزانہ نماز کے یہ سات
لفظ جو میں نے بیان کئے ہیں یہ نئے نئے مضامین سے بھرے جا سکتے ہیں۔ایک شخص کا
ایک بچہ فوت ہو جاتا ہے، اس کو اور کوئی صدمہ پہنچتا ہے، اب بعض لوگ کہتے ہیں کہ
اب ہم کس طرح بچے دل سے حمد کریں۔یہ کہنے والے صرف اس لئے یہ کہتے ہیں کہ
ان کے دماغ میں حمد اور شکر ایک ہی مضمون کے دو نام بن چکے ہوتے ہیں اور اکثر لوگ

16
حمد صرف شکر کے معنوں میں کہتے ہیں، ان کو پتہ نہیں ہوتا کہ حمد ہے کیا ؟ تو کہتے ہیں کہ
اب تو ہمارا نقصان ہو گیا۔اب تو ہم صدمے کی حالت میں ہیں یا خوف کی حالت میں
ہیں، ہم کیسے حمد کہیں لیکن وہی وقت حمد کہنے کا ہوتا ہے کیونکہ ایک محمود چیز ان کے
ہاتھوں سے چلی گئی ہوتی ہے۔ایک ایسی چیز ان کی روح سے کھوئی جاتی ہے جس کے
ساتھ ان کی کوئی حمد وابستہ ہے اور وہ وقت ہوتا ہے یہ یاد کرنے کا کہ الْحَمْدُ يتو
رب العلمین : حمد تو اصل میں خدا کی ہے۔خدا نے یہ حمد اس کو تھوڑی سی بخشی
تھی عارضی طور پر تو وہ قابل ستائش تھا لیکن جس نے حمد عطا کی تھی وہ میرا ہے اور وہ
ہمیشہ میرے ساتھ رہنے والا ہے۔وہ کبھی مجھے چھوڑنے والا نہیں۔پس نقصان سے کچھ
صدمہ تو ضرور ہوتا ہے لیکن اگر اس صدمے کو انسان عارضی سمجھ لے یعنی حقیقت میں
عرفان کی رو سے تو وہ صدمہ عارضی بن جاتا ہے اور اگر اس کی حمد ہمیشہ کے لئے اس سے
وابستہ ہو چکی ہو اور خدا کے علاوہ ایک باطل بت کے طور پر ایک شخص سے پیار کرنے
لگے تو اس کا نقصان بھی ہمیشہ رہے گا اور اس سے پتہ چلے گا کہ اس نے خدا کے علاوہ
کسی اور شخص سے دائمی حمد منسوب کر دی تھی۔پس دیکھیں ایسے صدمے کے بعد اس
کی پہلی نماز کی پہلی رکعت بے اختیار اس کی توجہ اس طرف مبذول کرا دیتی ہے کہ
الْحَمدُ لله رب العلمین روز تمہیں یہ سبق دیا گیا۔روز تم نے غور سے پڑھا۔جانتے ہو اچھا بھلا کہ خدا کے سوا کوئی حمد نہیں تو اگر یہ چیز ضائع ہوئی تو خدا نے حمد عطا کی
تھی۔اس لئے اگر کوئی حمد عطا کرنے والا اپنی چیز واپس لیتا ہے تو واپس دیتے وقت بھی تو
شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔شکوے کا وقت تو نہیں ہوا کرتا۔آپ نے کسی کو کوئی چیز استعمال
کے لئے دی ہو اور جب آپ واپس لیں تو وہ آگے سے گالیاں دینے لگ جائے کہ یہ چیز
ابھی تم نے دی تھی، اب واپس لے کے جا رہے ہو تو آپ کا اس کے متعلق کیا تاثر
ہوگا۔لیکن اگر وہ شریف النفس ہے تو واپس دیتے وقت شکریہ ادا کرے گا لیکن یہ
شکریہ تبھی ادا ہو سکتا ہے اگر ملت توی الدین پر نظر ہو۔جس کو انسان مالک
کل سمجھتا ہے اس کا شکریہ ادا کیا کرتا ہے اور اس کے واپس لینے پر کوئی ناراضگی پیدا
نہیں ہو سکتی۔جتنی دیر اس نے موقع دیا غنیمت ہے، اس کا احسان ہے تو ملت

17
يزه الدين نے اس حمد کا خدا تعالٰی کی صفات کے ساتھ تعلق خوب کھول کر بیان کر
دیا اور یہ مطلع کر دیا کہ اگر خدا کو ملک یوم الدین سمجھو گے تو اس کے ساتھ
وابستہ ہر حمد ہمیشہ حمد ہی کی حالت میں دکھائی دے گی۔اگر اس کو مالک یوم الدین نہیں
سمجھو گے تو بعض موقعوں پر حمد کے اہل نہیں رہو گے۔جب کسی پہلو سے تمہیں ابتلاء
پیش آئے گا کوئی چیز تم سے واپس لی جائے گی تو تم آپ جو مالک بن بیٹھے ہو گے ہمیشہ کے
لئے اپنا بنا چکے ہو گے ہمیشہ کے لئے اس کے ہو چکے ہو گے تو مالک یوم الدین پھر کہاں
رہا۔خدا تو اس کی ملکیت سے پھر الگ ہو گیا۔پس سورۂ فاتحہ میں انسانی سوچوں کے جنتے
بھی پہلو ہیں ان تمام پہلوؤں کی سیرابی کی گئی ہے۔انسان کی ہر تختگی کو دور فرمایا گیا ہے۔ممکن نہیں ہے کہ کوئی انسان سورۂ فاتحہ پر سے غور کرتے ہوئے گزرے اور کسی قسم کی
تشنگی باقی رہے یا اکتاہٹ محسوس ہو۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو یہ
فرمایا کہ جب یہ کہو کہ اِيَّاكَ نَسْتَعِين مو بھی تجھ سے ہی مانگتے ہیں تو اللہ تعالیٰ
مدد فرمائے گا اور آہستہ آہستہ تمہاری عبادت صحیح مقام پر کھڑی اور قائم ہو جائے گی۔پس یہ مضمون جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا بہت وسیع ہے اور ایک خطبے میں ناممکن
ہے کہ اس کا پورا حق ادا کیا جاسکے۔میں نے کوشش کی ہے کہ مختصراً آپ کو سمجھاؤں
کہ عرفان سے نماز میں لذت پیدا ہوتی ہے اور اس کے لئے محنت کرنی پڑے گی۔بات
سمجھنے کے باوجود اچانک آپ کی نماز زندہ نہیں ہو سکتی۔جن دانوں میں رس نہ رہا ہو اگر وہ
ابھی زندہ اور درخت سے تعلق رکھتے ہیں تو معا علاج کے بعد ان میں رس تو نہیں
بھر جایا کرتا، وقت لگتا ہے اور محنت کرنی پڑتی ہے۔پس اللہ تعالی نے انسان کو مخاطب
کرتے ہوئے فرمایا کہ بايُّهَا الإِنسَانُ إِنَّكَ كَادِ إِلَى رَيْكَ كَدْحًا فَمُلَقِيهِ
(سورة الانشقاق : آیت) کہ اے انسان! تو خدا کی طرف محنت کر رہا ہے یعنی
وہ انسان مخاطب ہے جو خدا کو پانے کے لئے محنت کرتا ہے۔کا د پرانی رنک گوگا
تجھے بہت محنت کرنی پڑے گی اور بہت محنت کر رہا ہے۔ہم تجھے یہ یقین
دلاتے ہیں کہ تیری یہ محنتیں ضائع نہیں جائیں گی۔فعلقته تو ضرور اس رب کو
پالے گا جس کی خاطر تو محنت اور جدوجہد کرتا ہے۔تو عبادت کے باہر کے دروازے پر

18
پہنچنے کی بجائے واپس عبادت کے مرکز کی طرف لوٹیں اور اپنی محنتوں کو جاری رکھیں اور
خدا سے دعا کرتے رہیں کہ اللہ تعالٰی محنتوں کی بھی توفیق عطا فرمائے اور محنتوں کو پھل
بھی لگا دے یہاں تک کہ نماز آپ کے لئے لذتوں کا ذریعہ بن جائے۔بوریت اور
اکتاہٹ کا باعث نہ رہے۔j۔۔۔

آج 10 میں سے 10 باقی