۷ دسمبر ۱۹۹۰

ذوق عبادت اور آداب دُعا

19
بیت الفضل - لندن
کار دسمبر 1990ء
يشو الله الرّحمنِ الرَّحِيم
تشهد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی۔تستح له السموتُ الشَّيْمُ والأَرْضُ وَمَن فِيهِنَّ ، وَ إِن مِّن شَيْءٍ إِلَّا يُسْبَحُ
محمد ولكن لا تَفْقَهُونَ تَسْبِيحَهُمْ ، إِنه كَانَ حَلِيْمًا فَفُورًا وَإِذَا قَرَات
القرات جعلنا بينك وبين الذين لا يُؤْمِنُونَ بِالآخِرَةِ حِجَابًا مَّسْئُورًا
وجَعَلْنَا عَلى قُلُوبِهِمْ آكِتَةً أن يَفْقَهُوهُ وَفي أَذَانِهِمْ وَقَرًا ، وَإِذَا ذَكَرْتَ رَبِّكَ
في الْقُرْآنِ وَحْدَهُ وَلَّوْا عَلَى آدَبَارِهِمْ نُفُورا - (بنی اسرائیل : ۴۷۴۵)
اس کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالی نے فرمایا :-
یہ تین آیات جن کی میں نے تلاوت کی ہے یہ سورہ اسراء جس کا دوسرا نام بنی
اسرائیل بھی ہے اس سے لی گئی ہیں۔آیات نمبر ۴۲۵ ۴۶ ۴۷ اگر بسم اللہ شامل کرلی
جائے جیسا کہ ہمارے ہاں رواج ہے اور قرآن کریم میں بسم اللہ کا نمبر شامل کیا جاتا ہے
تو پھر یہی ہے۔بسم اللہ کے بغیر ۴۴-۴۵ اور ہم نمبر ہو گا۔ان آیات کا ترجمہ یہ ہے کہ
اللہ ہی کی تسبیح کرتے ہیں سات آسمان اور زمین اور جو کچھ بھی ان میں ہے اور فی
الحقیقت کوئی بھی ایسی چیز نہیں جو خدا تعالیٰ کی تسبیح نہ کر رہی ہو لیکن تم لوگ ان
تسبیحوں کو سمجھتے نہیں یعنی زندہ چیزیں بھی اور بظا ہر مردہ نظر آنے والی چیزیں بھی جو کچھ
بھی کائنات میں آسمانوں اور زمین میں ہے وہ سب
اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتا ہے لیکن تم
اسے سمجھ نہیں سکتے۔إِنَّهُ كَانَ حَلِيْمًا غَفُورًا۔یقیناً وہ یعنی اللہ تعالٰی بہت ہی
برد بار اور بہت ہی مغفرت کا سلوک فرمانے والا ہے۔واذا قرات الفرات اے محمد!
نام تو نہیں لیا گیا لیکن مخاطب حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ہی فرمایا
گیا ہے کہ اے محمد ! تو جب قرآن کی خلافت کرتا ہے تو تیرے درمیان اور ان لوگوں کے

20
درمیان جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے ایک ایسا پردہ وارد کر دیتے ہیں جو دکھائی نہیں
دیتا یعنی مخفی پردہ ہے۔دیکھنے میں کوئی پردہ نہیں لیکن فی الحقیقت وہ پردہ ہے جو تیرے اور
آخرت پر ایمان نہ لانے والوں کے درمیان حائل ہو جاتا ہے۔وَجَعَلْنَا على
قُلُوبِهِمْآاعنة أن يَفْقَمُوهُ اور ہم ان کے دلوں پر طرح طرح کے پردے ڈال دیتے
ہیں۔چنانچہ وہ ان پردوں کی وجہ سے سمجھ نہیں سکتے یا اس غرض سے پردے ڈال دیتے
ہیں کہ وہ کچھ سمجھ نہ سکیں اور ان کے کانوں میں بوجھ ہے یعنی اول تو آواز ہی دلوں تک
نہیں پہنچتی کیونکہ کان ہی اس آواز کو رد کر دیتے ہیں اور جو آواز دلوں تک پہنچتی ہے۔دل پردوں میں ملفوف ہیں، لیٹے ہوئے ہیں اور ایک نہیں کئی قسم کے پر دے ایسے ہیں
جنہوں نے دلوں کو حق کی بات سمجھنے سے محروم کر رکھا ہے اور جب بھی تو قرآن کریم میں
اپنے رب کو اس کی توحید کے ساتھ ایک خدا کے طور پر پیش کرتا ہے یا اس کا ذکر کرتا
ہے تو یہ لوگ پیٹھ پھیر کر نفرت کے ساتھ منہ موڑ کے چلے جاتے ہیں۔حمد کو سمجھنے اور اپنانے کے بعض اور پہلو
گزشتہ خطبے میں میں نے نماز میں لذت پیدا کرنے کا ایک طریق یہ بیان کیا تھا کہ
سورۂ فاتحہ کے مضمون کو خوب غور سے پڑھیں اور حمد لفظ میں ساری لذتوں کی کنجی ہے۔اگر خدا تعالیٰ کی حمد اس طرح کی جائے کہ انسان کا دماغ ان لفظوں کے ساتھ مل جائے
وابستہ ہو جائے جو سورۂ فاتحہ میں ادا کیے جاتے ہیں اور سوچ سوچ کر حمد کو مختلف پہلوؤں
سے خدا تعالیٰ کی ذات پر اطلاق کرتا چلا جائے اور اس کی صفات کو حمد کی روشنی میں
سمجھے تو مضامین کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے جو انسان پر روشن ہوتا چلا جاتا ہے
قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے کہ حمد کرنے میں کائنات کی ہر چیز شامل ہے۔صرف
جانداروں کا ہی ذکر نہیں فرمایا گیا بلکہ ہر وہ چیز جو آسمانوں میں یا زمین میں ظاہر یا مخفی طور
پر موجود ہے وہ سب خدا تعالٰی کی حمد کر رہی ہوتی ہے۔فرمایا : لیکن تم اس کو سمجھتے
نہیں ہو۔۔اس ضمن میں میں چند اور پہلوؤں سے احباب جماعت پر حمد کو سمجھنے اور اس کو
اپنانے کا طریق پیش کرنا چاہتا ہوں۔پہلا تو یہ ہے کہ جیسا کہ قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے

21
آفاق پر غور کرنے سے انسان کو خدا تعالیٰ کی ہستی سے شناسائی ہوتی ہے اور دوسرا طریق
یہ ہے کہ اپنے نفس پر غور کرنے سے انسان کو خدا تعالی کی ہستی کی شناسائی ہوتی ہے۔آفاق میں بھی خدا کے نشان ملتے ہیں اور اپنے وجود میں بھی خدا تعالیٰ کے نشان ملتے
ہیں۔آفاقی لحاظ سے خدا تعالیٰ کو یاد کرنے کا طریق قرآن کریم نے یہ بیان فرمایا ہے کہ
اس کے زمین و آسمان کی اور جو کچھ ان دونوں میں ہے ان کی تخلیق پر غور کریں جیسا کہ
فرمايا : الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللهَ يَا مَا وَقُعُودًا وَ عَلى جُنُوبِهِمْ - اولوا الألياب وه
لوگ ہیں ، صاحب عقل وہ لوگ ہیں جو خدا تعالٰی کو یاد کرتے ہیں اپنے پہلوؤں پر ہم
کھڑے
ہوئے بیٹھے ہوئے ہر حالت میں۔وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ۔اور ان کی یاد محض ایک خیالی اور فرضی یاد نہیں ہوتی بلکہ خدا تعالی کی تخلیق پر غور
کرنے کے نتیجے میں اس سے مدد حاصل کر کے ان کی یاد میں بہت گہرائی پیدا ہو جاتی ہے
اور غیر معمولی لذت پیدا ہو جاتی ہے۔پس زمین و آسمان کی تخلیق پر غور کرنا اور دن اور
رات کے بدلنے پر غور کرنا ذکر الہی کے ساتھ ایک گہرا تعلق رکھتا ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ تم اگر صاحب عقل ہو ، تم صاحب ہوش ہو تو ہم تمہیں یہ طریق بتاتے ہیں کہ
ہمیں یاد کرنے کے لئے ہماری تخلیق پر غور کیا کرو۔اور جب تم ہماری تخلیق پر غور کرو
گے تو ہم سے اس طرح تمہاری شناسائی ہو جائے گی، ایسا گہرا تعلق پیدا ہو جائے گا کہ
عاشق کی طرح تم خود بخود ہمیں یاد کرنے لگو گے اور پھر دن رات یاد کرو گے۔لیٹے ہوئے
اپنے پہلوؤں پر اس وقت بھی ہمیں یاد کرو گے اور اٹھتے چلتے پھرتے بیٹھتے گویا کہ ہر
حالت میں ہم تمہیں یاد رہیں گے۔یہ طریق ہمیں سمجھایا گیا اور جہاں غور کرنے کے
لئے نصیحت فرمائی وہاں یہ بھی ساتھ بتا دیا کہ تم حمد میں اکیلے نہیں ہو۔جن چیزوں پر غور
کر کے تم ان سے مدد لیتے ہوئے ہمیں یاد کرتے ہو، ہر وہ چیز جس پر تم غور کرو گے وہ خود
ہماری یاد میں مصروف ہے اور ہماری یاد میں محو ہے اور ہماری تسبیح کر رہی ہے۔یاد کرنے والوں کا یہ مضمون اتنا وسیع ہو جاتا ہے کہ ساری کائنات کا ذرہ ذرہ اللہ
تعالیٰ کے ذکر میں مشغول اور محمود کھائی دیتا ہے لیکن اس کے باوجود انسان جسے سب سے
زیادہ عقل دی گئی ہے سب سے زیادہ نا سمجھ ہے۔لا تفقفون تم ان کی تسبیح کو

22
سمجھتے ہی نہیں۔کیسا تم غور کر رہے ہو کہ نہ خدا تعالیٰ کی کائنات پر غور کر کے خدا کی یاد
تمہارے دل میں پیدا ہوتی ہے نہ یہ سمجھ سکتے ہو کہ جن چیزوں پر غور کرتے ہو وہ کیوں
ان باتوں میں مصروف ہیں جو تمہیں دکھائی تو دیتی ہیں مگر سمجھ نہیں آتیں۔اس کے بعد
انگلی آیت کا تعلق بظاہر اس مضمون سے نہیں لیکن فی الحقیقت اسی سے ہے اور اس کی
اگلی کڑی ہے لیکن وہ میں بعد میں بیان کروں گا۔اب میں اس مضمون کے پہلے حصے کو
ذرا زیادہ کھول کر بیان کرتا ہوں۔جانورں کے ذریعہ خدا کی حمد
انگلستان میں آج کل بدھ کے روز رات کو زندگی کی جو مختلف شکلیں ہیں ان سے
متعلق DAVID ATTENBOROUGH کی فلمیں دکھائی جارہی ہیں
DAVID ATTENBOROUGH ایک بیالوجسٹ ہے جو اس فن میں آج غالبا " تمام
دنیا کے زندہ لوگوں میں سب سے زیادہ ماہر ہے کہ مختلف جانوروں کی زندگی کے حالات کو
فلمائے یعنی ویڈیو کے ذریعے اور پھر ان کی ایسی حالتوں میں ان کو پکڑ لے کہ جو عام طور پر
نظر سے اوجھل رہتی ہیں اور پھر اس طریق پر پیش کرے کہ جس کے نتیجے میں ایک
حیرت انگیز منتظم زندگی کا نقشہ ہمارے سامنے ابھرتا ہے۔اور مختلف پہلوؤں کو وہ لیتا ہے
اور ان پہلوؤں سے تعلق رکھنے والے مختلف جانوروں کی فلمیں پھر اکٹھی کر دیتا ہے اور
ایک وسیع نظر میں آپ کو کسی زندگی کے ایک پہلو پر مختلف جانوروں کی قدر اشتراک
دکھائی دینے لگتی ہے۔اس کی مثال میں آپ کو دوں گا تو پھر آپ کو بات سمجھ میں آجائے
گی۔یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے خدا تعالٰی کی تخلیق پر غور کیا ہے اور بہت سے گہرے
رازوں سے پردے اٹھائے ہیں مگر ان میں سے وہ خوش نصیب کم ہیں جو اس کے نتیجے
میں ذکر الہی کی طرف متوجہ ہوتے ہیں، وہ ان چیزوں کو دیکھ تو رہے ہیں لیکن ان پر یہ
آیت صادق آتی ہے کہ تم ان کی تسبیح کو سمجھتے ہی نہیں کیونکہ تمہارا اپنا مزاج تسبیح کا
نہیں ہے۔نہ تم یہ سمجھتے ہو کہ یہ کیا حرکتیں کر رہے ہیں اور کیوں خدا کی تصیح کرتے ہیں
اور کیسے تسبیح کرتے ہیں۔نہ تمہارا اپنا ذہن اس طرف منتقل ہوتا ہے کہ یہ تو خدا تعالٰی
کی حیرت انگیز تخلیق کے کرشمے ہیں جس طرح ایک مصور کے شاہکار کو دیکھ کر ذہن

23
دہیں نہیں اٹکا رہتا بلکہ مصور کی طرف منتقل ہوتا ہے اور اس کی تعریف کی طرف دل
مائل ہوتا ہے۔بعینہ یہی نتیجہ کائنات پر غور کرنے کا نکلنا چاہئیے تھا اور جب بھی خدا
تعالی کی نئی نئی صنعتیں اور حیرت انگیز تخلیق کے کارنامے ہمارے سامنے آتے تو اسی حد
تک اسی شناسائی کے معیار کے مطابق ہمیں اللہ تعالیٰ کے ذکر میں مصروف ہو جانا چاہیئے
تھا مگر قرآن کریم فرماتا ہے تم دیکھتے تو ہو لیکن تم سمجھتے نہیں ہو۔یہ تو بڑا دلچسپ مضمون ہے، اگرچہ مجھے اتنا وقت نہیں ملتا کہ میں اس قسم کی سب
فلمیں دیکھ سکوں بعض دیکھ لیتا ہوں اور بعض کے متعلق ہمارے عبدالباقی ارشد
صاحب کا بیٹا نبیل ہے اس کو میں کہہ دیتا ہوں وہ میرے لئے تیار کر لیتا ہے اور ریکارڈ
کر کے پھر بعد میں مجھے بھجوا دیتا ہے اور میں نے بہت سی اس غرض سے بھی ربوہ
بھیجوائیں کہ وہاں کی نئی نسلوں میں فلمی گانوں کے جو شوق اور بیہودہ فلمیں دیکھنے کے
شوق پیدا ہو رہے ہیں وہ یہ کچھ دیکھیں جن کا قرآن کریم میں ذکر آتا ہے۔جن کے متعلق
توجہ دلائی گئی ہے کہ ان چیزوں کو دیکھو ان پر غور کرو اور پھر تمہیں خدا تعالٰی سے محبت
پیدا کرنے کے لئے کوئی کوشش نہیں کرنی پڑے گی۔از خود تمہارے دل میں خدا کی محبت
موجیں مارنے لگے گی۔اور بے اختیار ذکر میں محو ہو جاؤ گے اور تسبیح از خود، خودرو
چشموں کی طرح تمہارے دل سے پھوٹنے لگے گی مگر چند بھجوائی ہوں گی۔بہت سی ایسی
ہیں تو میرا خیال ہے کہ انشاء اللہ اور بھی اکٹھی کر کے وہاں بھی بھیجوائی جائیں اور
افریقہ وغیرہ کے ممالک میں بھی ایسی فلمیں بھجوائی جانی چاہیں اور بچپن ہی سے بچوں کو
دکھا کر ان کے مضامین سے ان کو شناسائی کروانی چاہیئے۔اب میں آپ کے سامنے مثالیں رکھتا ہوں کہ کس طرح یہ شخص خدا تعالٰی کی
طرف سے غیر معمولی طور پر صلاحیتیں عطا کیا گیا ہے اور نہایت ہی اعلیٰ طریق پر یہ ان
مضامین کو ہم سے روشناس کراتا ہے جبکہ کسی اور سائنس دان کو میں نے اس حکمت
اور عقل اور گہرائی کے ساتھ ایسی فلمیں بناتے ہوئے نہیں دیکھا۔ایک مضمون ہے
آپس میں جانور ایک دوسرے سے کس طرح اپنے مطالب بیان کرتے ہیں۔کس طرح
ایک دوسرے سے رابطے پیدا کرتے ہیں۔اس ضمن میں اس نے مختلف ذرائع کو

24
خصوصیت سے اختیار کیا اور پھر ایک ایک ذریعے سے تعلق رکھنے والے مختلف
جانوروں کی مثالیں پیش کر کے یہ مضمون کھول کر سامنے رکھا۔اس وقت صاف دکھائی
دینے لگتا ہے کہ ایک حیرت انگیز خلاق عظیم ہے جس نے با قاعدہ ایک نظام کے تابع یہ
حیرت انگیز کائنات پیدا فرمائی ہے۔یہ اتفاقات کا حادثہ نہیں ہے۔چنانچہ مثال کے طور
پر روشنی کے ذریعے جانور ایک دوسرے سے رابطے پیدا کرتے ہیں۔وہ دکھاتا ہے کہ
کس طرح جگنو جو چمکتے ہیں، ہم لوگ یہ سمجھ رہے ہوتے ہیں بچے بھی اس سے کھیلتے ہیں
اور دلچسپی لیتے ہیں کہ اتفاقاً " اس کے اندر روشنی کا کوئی مادہ پیدا ہو گیا ہے جو خود بخود جلتا
پچھتا رہتا ہے اور یہی اس کا مقصد ہے لیکن قرآن کریم فرماتا ہے کہ جب وہ غور کرتے
ہیں تو بے اختیار ان کے دل سے یہ بات نکلتی ہے کہ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذا بَاطِلاً
اے خدا! تو نے یہ چیزیں باطل اور بے مقصد پیدا نہیں فرمائیں۔تو یہی بات کہ باطل
نہیں پیدا فرمائی" یہاں تک تو دنیا کے سائنس دان پہنچنے لگے ہیں۔خدا کرے اس سے
اگلا قدم بھی اٹھالیں اور فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ تک بھی پہنچ جائیں اور ذکر الہی میں بھی
مشغول ہو جائیں۔ہو سکتا ہے کہ کچھ ہوں بھی لیکن اکثریت بد نصیبی سے اس سے محروم
ہے۔تو روشنیوں سے جو پیغام رسانی کی جاتی ہے اس کے متعلق اس نے مختلف ملکوں
میں مختلف موسموں میں جگنوؤں کا پیچھا کیا اور ان کی فلمیں بنائیں اور پھر ان کے
پیغامات پر غور کر کے ان کو سمجھا اس حد تک ان کو سمجھا کہ سائنسی لحاظ سے پھر وہ
ثابت بھی کر سکتا ہے کہ جو نتیجہ میں نکال رہا ہوں یہ درست ہے۔جہاں تک پیغامات کا
تعلق ہے ان سائنس دانوں کی نظر صرف یہاں تک پہنچتی ہے کہ نر کا پیغام مادہ کو کس
طرح پہنچتا ہے۔مادہ کا پیغام تر کو کس طرح پہنچتا ہے لیکن
DAVID ATTENBOROUGH کچھ آگے بھی قدم بڑھا چکا ہے اور یہ باتیں کہنے
کے بعد جو عام طور پر سائنس دان کہتے ہیں کچھ مثالیں ایسی بھی پیش کرتا ہے جس سے
معلوم ہوتا ہے کہ صرف اتنی سی بات نہیں ہے اور بھی بہت سی باتیں ہیں اور بھی بہت
کچھ یہ ایک دوسرے سے کہہ رہے ہیں اور ان کی روشنیوں کی باقاعدہ ایک زبان ہے۔چنانچہ جگنوؤں کی پیروی میں وہ ملائشیا بھی گیا اور وہاں اس نے ایسے ایسے عظیم مناظر

25
دیکھے کہ جن کو دیکھ کر انسان کا دل اللہ تعالیٰ کی حمد سے لبریز ہو جاتا ہے۔ایک بہت بڑے
درخت پر لکھو کھا جگنو بھی ہو سکتے ہیں۔اتنے کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ پتے پتے پر ایک
جگنو ہے اور وہ سارے کے سارے ایک ہم آہنگی کے ساتھ جس طرح قال پر سر چلتے
ہیں اس طرح ایک نغمگی کے ساتھ اکٹھے بجھتے ہیں اور اکٹھے جلتے ہیں اور ان کے
درمیان کوئی فرق نہیں جیسے ایک دل دھڑک رہا ہو، جیسے نبض چلتی ہو اس طرح وہ
سارے ایک دم جلتے ہیں اور ایک دم بجھتے ہیں۔وہ کہتا ہے کہ عجیب بات ہے کہ ہم نے
امریکہ میں بھی دیکھے، وہاں اکیلے اکیلے جگنو چمکتے بجھتے دیکھے لیکن یہ خدا کی عجیب کائنات
ہے کہ ان سب نے ایک دوسرے سے ہم آہنگی سیکھ لی ہے اور پھر اس نے مزید جب ان
پر غور کیا تو اس نے یہ بات معلوم کی کہ ترجب چمکنے کے ذریعہ مادہ کو پیغام بھیجتا ہے اگر
مادہ اس کا جواب دینا چاہیے اور اپنی طرف بلانا چاہے تو یونہی اتفاقا" ایک طبیعی رد عمل
کے طور پر وہ نہیں چمکے گی بلکہ بعینہ 2 سیکنڈ انتظار کے بعد آدھے سیکنڈ کے لئے چمکے گی
جس کا مطلب یہ ہے کہ ہاں میں تیار ہوں تم سے تعلق قائم کرنے کے لئے میری طرف
آجاؤ۔چنانچہ اس نے روشنی سے یعنی ٹارچ کے ذریعے یہ کر کے دکھایا۔جب جگنو چمکے تو
اس کے پورے دو سیکنڈ کے بعد اس نے ہاتھ پر تھوڑی سے ٹارچ روشن کی اور آدھا
سیکنڈ صرف روشن کی اور اڑتے ہوئے جگنو وہاں پہنچ گیا لیکن یہ جو اتنی سی بات اس نے
حاصل کی ہے اس کے لئے سالہا سال کی محنت اس کو کرنا پڑی ہو گی، غور کرنا پڑا ہو گا اور
ایک چھوٹا سا علم اس کو حاصل ہوا جس کو اس نے سائنسی طور پر ثابت بھی کر دیا۔مجھے یاد ہے جب میں ایک دفعہ بنگلہ دیش گیا تو خیال تھا، سندربن میں کئی نئی
جماعتیں قائم ہو رہی تھیں کہ سند رین بھی جانا چاہیے۔یہی نظارہ میں نے پہلی مرتبہ
سند رہن میں دیکھا تھا اور مجھے علم نہیں تھا کہ ملائیشیا میں بھی ایسا ہوتا ہو گا اور آج تک
مجھے اس کی کیفیت یاد تو ہے لیکن نا قابل بیان ہے۔جب آپ خود یہ نظارہ دیکھیں کہ دور
تک میل ہا میل تک سارے درخت جگنوؤں سے بھرے ہوئے ہیں اور سارے بیک
لخت بجھتے اور بیک لخت جلتے ہیں اور انسانی روشنیوں کا کوئی کھیل اس سے زیادہ دل کو
متاثر نہیں کر سکتا لیکن ملائیشیا کاتو مجھے علم نہیں مگر بنگلہ دیش میں سندربن میں ایک مزید

26
ہات اور بھی تھی کہ وہ انکا نام مجھے یاد نہیں۔جمعی تر قسم کی چیزیں ہیں۔جو درختوں کے اوپر آوازیں نکالتے ہیں، خاص قسم کی کرچ کرچ کی سی آواز میں بھی نکلا
کرتی ہیں لیکن جو بنگلہ دیش میں آوازیں تھیں وہ گھنٹیوں سے مشابہ تھیں اور بعد میں
مجھے علم ہوا کہ ایک ایسا INSECT' حشرات الارض میں سے ایک قسم ایسی ہے جس کا
نام ہی انہوں نے گھٹی والا رکھا ہوا ہے۔تو یوں لگتا تھا گھنٹی بچی ہے۔ادھر روشنیاں یک
دفعہ جلتی اور یک دفعہ بجھتی تھیں اور ادھر یہ گھنٹیاں ایک دفعہ چلتی اور یک وفعہ ختم ہو
جاتی تھیں اور ان کی ٹن ٹن ٹن ٹن کی آواز اس رات کے وقت ایک حیرت انگیز اثر پیدا
کرنے والا تجربہ تھا جس پر میں غور کرتا رہا اور حیران تھا کہ کس طرح خدا تعالٰی نے
مختلف جگہوں میں کیا کیا حسن پھیلا رکھا ہے اور اپنے کیسے کیسے جلوے دکھاتا ہے اور اس
کو کوئی پرواہ نہیں کہ باہر سے دنیا آتی ہے، دیکھتی ہے نہیں دیکھتی ، ان لوگوں کو بھی کچھ
سمجھ آتی ہے کہ نہیں آتی مگر وہ سارے جگنو ایک دم کیوں جلتے تھے اور ایک دم کیوں
بجھتے تھے۔اگر مادہ کی تلاش تھی تو عام طور پر جانورں میں یہ رجحان پایا جاتا ہے کہ وہ مادہ
کے لئے الگ ہو کر باقیوں سے بچ کر ایسے اشارے دیتے ہیں تاکہ ان کے دوسرے رقیب
نہ پہنچ جائیں مگر وہاں یہ نظارہ نہیں تھا۔پس DAVID ATTENOROUGH کی فلم
میں جب میں نے دیکھا تو مجھے وہ یاد آگیا۔یہ تسبیح کا ایک طریق ہے۔دنیا میں ہر چیز خدا تعالیٰ کی تسبیح کر رہی ہے۔کچھ
آوازوں کے ذریعے کچھ روشنی کے ذریعے کچھ سجدہ ریز ہو کر کچھ سیکھتے ہوئے ہزار ہا
مخلوقات کی قسمیں یا ان گنت کہنا چاہیے اور ہزار یا تسبیح کی قسمیں یا ان گنت کہنا
کا ہیے دنیا میں موجود ہیں لیکن ہم فاضل آنکھوں سے ان کو دیکھ کر گزر جاتے ہیں اور
معلوم نہیں ہو تا کہ ہمارے خالق نے کیسی کیسی حسین چیزیں تخلیق فرما ر کھی ہیں۔سمندر کی تہہ میں روشنیوں کا دلکش نظارہ
روشنیوں کے سلسلے میں مجھے یاد ہے وہاں ہی رات کے وقت کشتی میں سفر کا موقعہ
ملا تو ایسی مچھلیاں ہمارے ساتھ ساتھ دوڑتی تھیں جو چاندی کی طرح چمک رہی تھیں اور
پہلی مرتبہ مجھے یہ اتفاق ہوا تھا کہ ایسی مچھلی دیکھوں جو چاندی کی طرح چہکتی ہے۔یوں

27
لگتا تھا کہ با قاعدہ چاندی کی بنی ہوئی مچھلیاں ہیں جو ساتھ ساتھ کوندے مار رہی ہیں اور
سطح کے قریب اگر کشتی کی پیروی کرتی تھیں DAVID ATTENBOROUGH نے قلم
میں نہ صرف فضا میں چمکنے والے حشرات الارض کی تصویریں کھینچی ہیں، صرف جگنوؤں
کی نہیں مختلف قسم کی، بلکہ زمین پر چلنے والوں کی بھی کھینچی ہیں اور سمندر میں ڈوبے
ہوؤں کی بھی کھینچی ہیں اور وہ بتاتا ہے کہ نہ جو اس حیرت انگیز جلوہ آرائی سے خالی ہے
نہ خشکی پر چلنے والے جانور اس سے خالی ہیں نہ سمندر کے اندر بسنے والے اس سے خالی
ہیں۔چنانچہ سمندر میں جب رہ جا کر دکھاتا ہے تو سطح پر یعنی سطح کے قریب رہنے والی
مچھلیاں اور مختلف قسم کے جانور رات کے وقت ایک دوسرے سے روشنیوں کے
ذریعے باتیں کر رہے ہوتے ہیں اور بہت ہی خوبصورت نظارے پیدا ہوتے ہیں لیکن
سب سے زیادہ حیرت انگیز چیز جو DAVID ATTENROROUGH نے بھی محسوس کی
اور ہر دیکھنے والا محسوس کرتا ہے وہ یہ ہے کہ سمندر کی تہہ میں اتنی گہرائی پر جہاں سمندر
کے پانی کا بوجھ اتنا بڑھ جاتا ہے کہ فضا کے اندر جو بوجھ ہے جس میں ہم زندگی بسر کرتے
ہیں اس سے 50 گنا سے بھی زیادہ ہو جاتا ہے یعنی اتنا بوجھ ہے کہ اگر ایک انسان بغیر
کسی مشینی سہارے کے بغیر خاص قسم کے خود پہنے ہوئے نیچے چلا جائے تو اس بوجھ سے
پیچک کر اس طرح چپٹ کے وہ پھیل جائے اور بکھر جائے جس طرح اس کے اوپر کئی شن
وزن ڈال دیا جائے ، شاید اس سے بھی زیادہ وزن ہو کیونکہ نیچے جاکر 50 گنا فضائی وزن
سے زیادہ وزن ہو جاتا ہے۔وہاں DAVID ATTENBOROUGH یہ تمہید قائم کرتا
ہے کہ میں جب خاص قسم کی کشتی میں بیٹھ کر کیمرے وغیرہ لے کر نیچے گیا تو اول تو انسان
یہ بھی نہیں سوچ سکتا تھا کہ اتنے حیرت انگیز دباؤ کے نیچے کوئی زندگی پل سکتی ہے لیکن
مزید حیرت اس بات پر ہے کہ وہاں روشنی کا کوئی اشارہ بھی نہیں پہنچتا۔کوئی نور کی ایک
اچٹتی ہوئی کرن بھی وہاں داخل نہیں ہو سکتی کیونکہ اوپر کی سطح کا پانی اس کو جذب کر لیتا
ہے اور مکمل تاریکی کا اگر کہیں کوئی تصور ہے تو وہ نیچے ہے۔کلیتہ بالکل ایک تاریک دنیا
کہتا ہے اور وہ فلم دکھاتا ہے کہ جب ہم وہاں نیچے پہنچے تو وہاں ہمیں ایسی حیرت
انگیز مچھلیاں دکھائی دیں، ہر قسم کے مختلف جانور چلتے پھرتے دکھائی دیئے جن کا آپس

28
میں گفتگو کا ذریعہ روشنی تھا۔پس اس انتہائی اندھیرے میں بھی خدا نے مخلوق کو روشنی
کے ذریعے ایک دوسرے سے گفتگو کرنے کا سلیقہ سکھایا ہوا ہے اور ملکہ عطا کر رکھا ہے
اور وہ اعضاء عطا کر دیئے ہیں جن کا بنانا آج کے سائنس دان کے اختیار میں بھی نہیں
کہ اس طرح اس کو بیٹا کر جانوروں کے اندر وہ رکھ دے اور وہ ایسے حیرت انگیز طریق پر
کار فرما ہوں کہ اس کو سمجھنا بھی انسان کے لئے ایک امر محال ہے یعنی اس مسئلے کو حل
نہیں کر سکتا۔وہ جو ٹار ہیں خدا نے نیچے بنا رکھی ہوئی ہیں مختلف قسم کی مچھلیوں کے لئے
وہ ہمارے بلب جس طرح بٹنوں کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔مرضی سے جلائے بجھائے
جا سکتے ہیں اسی طرح وہ روشنیاں جانوروں کی مرضی پر ہیں۔از خود طبعی طور پر نہیں
جلتیں بلکہ جانوروں کی مرضی ہے جب چاہیں روشن کرلیں جب چاہیں بجھا دیں اور اتنے
خوبصورت رنگ ہیں کہ بعض مچھلیاں جب اپنے سارے رنگ اکٹھے ظاہر کرتی ہیں تو
کوئی آگ کا کھیل جو آپ نے دنیا میں دیکھا ہو گا اس کا مقابلہ نہیں کرتا۔حد سے زیادہ
خوبصورت مناظر پیدا ہوتے ہیں اور عجیب بات یہ ہے کہ اتنا مکمل اختیار ان کو دے دیا
گیا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو اپنے ایک طرف کے آدھے جسم کو روشن کریں ، اگر چاہیں تو
دو سری طرف کے آدھے جسم کو روشن کریں۔چنانچہ دوستوں کا وہ جو ڑا جو یہ پسند نہیں
کرتا کہ لوگوں کو " چلے کہ ہم دوستی کر کے اکٹھے پھر رہے ہیں ان کی تصویر اس نے
اسطرح کی ہوتی ہے کہ انکا وہ پہلو جو ایک دوسرے کی طرف ہے وہ خوبصورت اور چمک
رہا ہے اور دوسرا پہلو بالکل تاریک ہے اور اگر ان کا رخ بدل دیں تو جو ایک دوسرے
کے سامنے پہلو آئے گا وہ روشن ہو جائے گا اور جو دوسری طرف چلا جائے گا وہ مجھے
جائے گا اور ان کے اندر مختلف شکلوں میں چھوٹے سے قمقمے سے بھی لگے ہوئے ہیں
جب چاہیں وہ ان کو روشن کرلیں تو روشنیوں کے ذریعے گفت و شنید کا ایک نظام خدا
تعالٰی نے قائم کر رکھا ہے اور وہ صرف مذکر اور مؤنث یا زر اور مادہ کے درمیان گفت و
شنید کا ذریعہ نہیں بلکہ وہ ایک دوسرے کو مختلف حالتوں میں مختلف کیفیات بتانے کے
لئے روشنیوں کے ذریعے پیغام بھیجتے ہیں لیکن ابھی پوری طرح ان کے حالات کو انسان
سمجھ نہیں سکا۔اول تو یہ کہ بہت مشکل کام ہے دوسرا یہ کہ سائنس دانوں کا دماغ جب

29
ایک طرف چل پڑے تو عادت پڑ جاتی ہے کہ ہر بات کا وہی نتیجہ نکالتے ہیں۔اتنی سے
بات سمجھ آگئی کہ مرد اور عورت میں آپس میں تعلق ہوتا ہے تو ہر اشارے کا یہ مطلب
نکالنے لگ جاتے ہیں حالانکہ خدا تعالٰی کی کائنات وسیع ہے وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ
علية الا بما شاء وہ تو خدا کی کسی چیز کے ایک چھوٹے سے پہلو کا بھی احاطہ نہیں کر
سکتے۔الا بما شاہ مگر جس کی خدا توفیق بخشے جتنا چاہے ان کو علم عطا فرما دیتا ہے تو
خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں جو ہمیں یہ بتایا کہ اگر اولوا الالباب ہو تو تم کائنات میں
خدا تعالی کی تخلیق پر غور کیا کرو۔فرمایا : اولوا الالباب یہی کرتے ہیں۔صاحب علم و
عقل غور کرتے رہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے کائنات کیسے بنائی ہے۔کیا کیا نظام اس میں
رکھے ہوئے ہیں۔کس طرح خدا تعالیٰ کی صفات اس کا ئنات میں جلوہ گری کرتی ہیں اور
جب وہ یہ دیکھتے ہیں تو اس سے ذکر الہی پیدا ہوتا ہے اور یہی عقل کی تعریف ہے نہ اکیلا
ذکر الہی کوئی معنی رکھتا ہے جس میں عقل شامل نہ ہو۔آنکھیں بند کر کے آپ کسی کی
تعریف کرتے رہیں آپ کو پتہ ہی نہ ہو کہ تعریف کس چیز کی کر رہے ہیں تو اس کو ذکر کہنا
ہی حماقت ہے اور چیز دیکھ رہے ہیں مگر تعریف پیدا نہیں ہو رہی، صاحب حمد کی طرف
ذہن نہیں جا رہا یہ بھی ایک اندھا پن ہے تو عقل کی نشانی یہ ہے کہ ان دونوں چیزوں
میں امتزاج ہو جائے۔یہ دونوں چیزیں ایک دوسرے کے ساتھ وابستہ ہو جائیں اور پھر
خدا تعالیٰ کی عجیب شان آپ کو دنیا میں ہر جگہ پھیلی ہوئی دکھائی دے گی جیسا کہ اس
آیت میں بیان فرمایا ہے : تُسَبِّحُ لَهُ السَّمَوتُ السَّبْعُ وَالأَرْضُ وَمَن فِيهِنَّ ، وَ إِنْ
من شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ وَلكِن لَّا تَفْقَهُونَ تَسْبِيحَهُمْ، کہ دیکھو
سارے آسمان یعنی سات آسمان اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے اسی کی تعریف کر رہے
ہیں اور کوئی بھی ایسی چیز نہیں جو ہمیشہ خدا تعالیٰ کی حمد اور تشریح میں مصروف نہ ہو مگر تم
سمجھتے نہیں ہو۔پرندوں کی آوازوں کی اقسام
پھر آوازوں کے ذریعے جانور ایک دوسرے سے جو باتیں کرتے ہیں ان کے متعلق
ہمیں اتنا تو علم ہے کہ ہم یعنی انسان ایک دوسرے سے اس طرح باتیں کرتے ہیں لیکن

30
اور
جانوروں کے متعلق ہم یہی سمجھتے ہیں کہ صرف ایک دو ایسے اشارے ہیں خوف کے یا
حرص کے جو وہ اپنی چیخوں کے ذریعے یا بے منکم آوازوں کے ذریعے ایک دوسرے کو
سمجھانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں مگر امر واقعہ یہ ہے کہ جب جانوروں کی زندگیوں پر
تحقیق کی جائے اور ان کی آوازوں کو سمجھنے کی کوشش کی جائے تو بہت کچھ اور بھی معلوم
ہونے لگتا ہے۔آجکل کے زمانے میں سائنس دانوں نے اس علم کی طرف توجہ کی ہے
معلوم کرنا شروع کیا ہے کہ پرندے جب آوازیں نکالتے ہیں تو کیا صرف خوف کی
آواز ہی ہے یا کچھ اور بھی باتیں ہیں چنانچہ ان کو پتہ چلا کہ صرف خوف کی یا امید کی
باتیں نہیں بلکہ اور بھی اشارے وہ اپنی آوازوں میں کرتے ہیں چونکہ ہمارے سننے کی جو
WAVE LENGTHS ہیں یعنی آواز کی ارتعاش میں کتنی مرتبہ اور نچ نچ پیدا ہوتا ہے
اس کو WAVE LENGTH کہتے ہیں یعنی ایک ارتعاش اور دوسرے ارتعاش کی پیک
(PEAK) کے درمیان آپس میں کیا فاصلہ ہے۔بہرحال یہ ایک ایسا لفظ ہے جس کی مجھے
اردو نہیں آرہی تو میں WAVE LENGHT کے طور پر آپ کے سامنے یہ بیان کر رہا
ہوں۔آواز کا ہمارے سننے کا خدا تعالیٰ نے ایک دائرہ مقرر فرما دیا ہے اس دائرے سے
کم WAVE LENGTH کی آوازوں کو ہم نہیں سن سکتے اس دائرے سے آگے بڑھی
ہوئی WAVELENGTH کی آوازوں کو ہم نہیں سن سکتے اور جانور اس سے بہت زیادہ
سنتے ہیں اور بہت کم بھی سنتے ہیں۔اس لئے اول تو جو آوازیں ہمیں ان کی آتی ہیں ان
سے کچھ زیادہ باتیں وہ کر رہے ہوتے ہیں جن کا ہمیں پتہ ہی نہیں۔اور مختلف جانوروں
کے لئے مختلف سمت میں خدا تعالیٰ نے انسان پر برتری عطا کی ہوتی ہے۔بعض کم
WAVELENGTH کی آوازیں سنتے ہیں بعض زیادہ کی آوازیں سنتے ہیں مگر جو کچھ
آوازیں وہ نکالتے ہیں ان میں بہت کچھ مضامین بھی بیان ہو رہے ہیں چنانچہ قرآن کریم
میں جب بچپن میں ہم نے پہلی مرتبہ یہ پڑھا کہ حضرت سلیمان کو پرندوں کی اور جانوروں
کی زبان سکھائی گئی تھی تو حیرت بھی ہوتی تھی اور ذہن زیادہ جنوں پریوں کی ان کہانیوں
کی طرف منتقل ہو جایا کرتا تھا جن سے یہ معلوم ہو تا تھا کہ انسانوں کی طرح با قاعدہ باتیں
کر کے یہ ایک دوسرے کو اپنا مضمون سمجھاتے ہیں لیکن بعد میں جب سائنس کی مدد

آج 10 میں سے 10 باقی