۷ دسمبر ۱۹۹۰
ذوق عبادت اور آداب دُعا, حصہ 2
31
سے ان باتوں پر غور کیا تو معلوم ہوا کہ حضرت سلیمان علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالٰی
نے بہت ہی غیر معمولی حکمت عطا کی تھی اور وہ ان جانوروں کی آوازوں کو محض لغو نہیں
سمجھا کرتے تھے، معمل نہیں سمجھا کرتے تھے بلکہ ان پر غور فرمایا کرتے تھے اور غور
فرمانے کے نتیجے میں ان پر بہت سے ایسے مضامین روشن ہو جاتے تھے۔جو عام آدمی پر
روشن نہیں ہوتے۔طیور کے اور بھی معافی ہیں جو تفاسیر میں ملتے ہیں لیکن ظاہری طور پر اگر معنی کئے
جائیں تو یہی معنی بنتے ہیں کہ حضرت سلیمان ایک بہت ہی غیر معمولی حکمت رکھنے والے
نبی تھے جن کو خدا تعالٰی نے عام نبوت کی باتوں کے علاوہ بھی بہت سے حکمت کی باتیں
بتائی تھیں اور ان میں ان کا ایک یہ شوق بھی تھا کہ جانوروں کے اشاروں سے ان کی
حرکتوں سے ان کی آوازوں سے معلوم کریں کہ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں اس مضمون پر بھی
DAVID ATTENBOROUGH نے ایک بہت ہی دلچسپ فلم بنائی ہے یا ایک سے
زائد بتائی ہوں گی۔مجھے ایک دفعہ ایک دیکھنے کا موقعہ ملا اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ
پرندوں کی جو آوازیں ہیں وہ صرف آپس میں ایک ہی جنس کے پرندے نہیں سمجھتے بلکہ
دوسری جنس کے پرندے بھی سمجھتے ہیں اور جب یہ خاص وقتوں میں خاص پیغام دینا
چاہتے ہیں تو سارا جنگل ان آوازوں سے گونج رہا ہوتا ہے۔انسان سمجھتا ہے کہ اس نقار
خانے میں طوطی کی آواز کون سمجھے گا اور کون سنے گا لیکن اس نے بڑے گہرے غور سے
یہ معلوم کیا کہ وہ جانور جو اپنی آواز دور تک اپنے دوسرے ہم جنسوں
کو پہنچانا چاہتے ہیں
وہ اس آواز کے ہنگامے میں ان وقفوں کی تلاش کرتے ہیں جب دوسروں کی آوازیں
اس وقت بند ہوئی ہوتی ہیں۔چنانچہ عین اس وقت جبکہ دوسری بڑی آوازیں جو ان کی
آواز کو ڈ ہوتی ہیں وہ رکتی ہیں تو ایک دم پھر یہ اپنی چیخ چلاتے ہیں اور اس سلسلے میں اور
بھی بہت سی دلچسپ باتیں اس نے دریافت کیں تو پتہ چلا کہ با قاعدہ روم ہیں، جس
طرح با قاعدہ ریڈیو سٹیشنز نے آپس میں WAVELENGTH الاٹ کی ہوئی ہوتی
ہیں کہ اس WAVELENGTH پر ہم پیغام بھیجیں گے اس پر تم بھیجو تاکہ مل جل نہ
جائیں اسی طرح جانوروں کی آوازوں کی WAVE LENGTH' ان کی پیچیں،
32
(PITCH) ان کی بہت سی اور چیزیں ان کو ایک دوسرے سے مختلف بھی کر دیتی ہیں اور
آوازوں کے ایک شور میں جہاں بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ ہر آواز ایک دوسرے سے
مل گئی ہے وہاں ان کی آواز میں اپنی خاص ادا کے ساتھ اپنی خاص خصوصیت کے ساتھ
ان کے ہم جنسوں کو پہنچ رہی ہوتی ہیں۔پس بعض دفعہ وقفوں سے فائدہ اٹھا کر ، بعض
دفعہ آواز کی قسموں کی صلاحیت کی بناء پر یہ بے انتہاء شور میں بھی ایک دوسرے سے
گفت و شنید کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس کے ساتھ پھر بعض پرندے بعض دوسری
آوازوں کو ساتھ شامل بھی کر لیتے ہیں چنانچہ غالبا" ساؤتھ امریکہ کا ایک خاص قسم کا
طوطا ہے وہ جب ایک درخت پر قبضہ جماتا ہے اور یہ اعلان کرنا چاہتا ہے کہ یہ درخت
میرا ہو گیا ہے اور کوئی طوطا اب ادھر نہ آئے تو نہ صرف یہ کہ وہ خاص قسم کی آواز میں
نکالتا ہے بلکہ ایک لکڑی توڑ کر ڈھول کی طرح درخت کے ساتھ بجاتا بھی ہے اور اس
میں ایک روم ہے اس میں ایک نعمگی پائی جاتی ہے۔یوں ہی بے ہنگم طریق پر نہیں مارتا
بلکہ اپنی آواز کے ساتھ ملا کر گویا ڈھول بھی بج رہا ہے اور ساتھ ساتھ اعلان بھی ہو رہا
ہے کہ یہ درخت میں نے قبضہ کر لیا ہے اب کوئی ادھر نہیں آئے گا۔پھر سمندر کے اندر
جو مختلف آواز میں پیدا ہو رہی ہیں وہ اگر باہر اسی قوت کے ساتھ سنائی دینے لگیں تو
انسان کی زندگی حرام ہو جائے۔ایک دفعہ سان فرانسسکو میں بعض لوگوں نے جو بہت
بڑے بڑے امیر تھے انہوں نے فیصلہ کیا کہ ہم HOUSE BOAT میں رہا کریں زیادہ مزا
آئے گا یعنی جس طرح کشمیر میں رواج ہے ڈل جھیل میں کشتیوں کے گھر بنے ہوئے
ہوتے ہیں اس کو HOUSE BOAT کہتے ہیں تو انہوں نے بہت ہی عظیم الشان اور
عیاشی کے تمام سامانوں سے مرصع کر کے ایسے کشتیوں کے گھر بنائے اور ان میں رہنے
لگے لیکن ان کو چین نصیب نہ ہوا کیونکہ ساری رات اتنی خوفناک آوازیں آتی تھیں
کہ دل دھل جاتے تھے اور آوازوں کی قسمیں ایسی تھیں جس سے وہ سمجھتے تھے کہ شاید
بجلی والوں نے جو CARLES بچھائی ہیں ان سے کوئی مقناطیسی لہریں اٹھتی ہیں جو بعض
دوسروں سے
یں سے ٹکرا کر یہ آواز پیدا کرتی ہیں۔بعضوں کا خیال تھا کہ سیوریج والوں نے
اس طریق پر گندا پانی قریب سے گزارا ہے کہ اس سے یہ گونج پیدا ہو رہی ہے۔چنانچہ
33
مختلف مقدمے بن گئے۔کوئی بجلی کی کمپنی پر بن گیا۔کوئی کمیٹی پر بن گیا کہ تم نے سیوریج
غلط طریقے سے گزارا ہے اس سے ہماری نیند حرام ہو گئی ہے۔یہ مقدمے ابھی چل ہی
رہے تھے کہ ایک سائنس دان نے تحقیق کی اور اس نے اس کی وجہ معلوم کرلی اس
علاقے میں ایک خاص قسم کی مچھلی پائی جاتی ہے جو سارا دن خاموش رہتی ہے اور ساری
رات آوازیں نکالتی ہے اور ان آوازں کے ذریعہ مچھلیاں رات کو ایک دوسرے کو
پیغام دے رہی ہوتی ہیں کہ ہم یہاں ہیں یہاں آجاؤ۔چنانچہ اس نے اسی قسم کی ایک
آواز ریکارڈ کی یعنی خود بنا کر اور سمندر کے اندر ایک لاؤڈ سپیکر جس پر پانی اثر نہیں کرتا
وہ لٹکایا اور کیمرے مقرر کئے جو اس کی تصویریں کھینچیں تو جب وہ وہی آواز نکالتا تھا تو
اس لاؤڈ سپیکر کے گرد بڑی تیزی کے ساتھ وہ مچھلیاں حملہ کر کے آئی تھیں اور اس
وقت پتہ چلا کہ یہ ہیں آواز نکالنے والی مچھلیاں۔سمندر کے اندر وہ آواز بہت ہی زیادہ
شدت سے محسوس ہوتی ہے لیکن وہ اتنی قوی آواز تھی کہ سمندر کے باہر بھی سنائی دیتی
تھی۔یہ عام طور پر نہیں ہوتا لیکن سمندر کے اندر تو بعض مچھلیوں کی آوازیں اتنی
طاقت کے ساتھ حرکت کرتی ہیں کہ وہ ایک دوسرے سے تین تین سو میل دور باتیں
کر لیتی ہیں چنانچہ سائنس دانوں نے اب باقاعدہ تحقیق کر کے عملاً " تین تین سو میل
بلکہ بعض صورتوں میں اس سے بھی زیادہ دور ان مچھلیوں کی آوازیں پکڑی ہیں اور ان
کو حل کیا ہے اور معلوم کیا ہے کہ یہ اس طرح پیغام دیتی ہیں تو سمندر کے نیچے بھی پھر وہ
DAVID ATTENBOROUGH چلا جاتا ہے آوازوں کے آلوں کے ساتھ اور وہاں
ایک عجیب کائنات خدا کی دکھائی دیتی ہے۔اس قدر شور بپا ہے۔اس قدر ہنگامہ ہے کہ
بظاہر ہمارے کان کچھ بھی نہیں سن رہے۔کوئی آواز نہیں آرہی لیکن سمندر کی دنیا اس
طرح بول رہی ہے اس طرح باتیں کر رہی ہے کہ جس طرح ہمارے ہاں کہتے ہیں نا چھی
ھٹے میں چلے جاؤ تو شور و غل بپا ہوا ہوتا ہے کچھ سمجھ نہیں آتی کہ کوئی کیا کہہ رہا ہے۔اگر ان سب کی آوازیں انسان سمجھنے لگے اور انسان سنے لگ جائے تو سمجھنا تو درکنار اس
کے کان کے پردے پھٹ جائیں کیونکہ اتنی طاقت در آوازیں ہیں کہ انسان انکا متحمل
ہی نہیں ہو سکتا۔پس اللہ تعالیٰ جب فرماتا ہے کہ ہم نے کانوں پر پردے ڈالے ہیں جن
34
کو تم دیکھتے نہیں ہو اور دیکھ سکتے نہیں ہو تو امر واقعہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے ایسے پردے
بنا رکھے ہیں یعنی ظاہری دنیا میں بھی وہ پر دے بنے ہوئے ہیں جن کو ہم دیکھ نہیں سکتے۔WAVELENGTHS بدلنے کے نتیجے میں ایک پردہ بن گیا۔آپ خاص قسم کی آوازیں
سنتے ہیں بعض دوسری قسم کی آوازیں سن ہی نہیں سکتے ورنہ اگر سنتے تو اپنی آوازیں سننے
کے بھی اہل نہ رہتے۔اس قدر طاقت ور آوازیں ہیں۔اتنا زبردست شور ہے کہ پردوں
کے پر خچے اڑ جائیں۔پس خدا تعالٰی نے پردے رکھے ہوئے ہیں حفاظت کی خاطر لیکن
بد نصیب لوگ وہ ہیں جو ان پردوں کے نتیجے میں حق سے محروم رہ جاتے ہیں۔روحانی دنیا میں پردے بنانے کے مقاصد
خدا تعالیٰ نے جو پردے بنائے ہیں وہ خاص مقاصد کے لئے بنائے ہیں۔اب
روحانی دنیا میں بھی جب ہم پردوں کی بات کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کے قائم کئے ہوئے
پر دے کچھ مصالح رکھتے ہیں لیکن بد نصیب لوگ ان پردوں کے نتیجے میں حق بات سے
محروم رہ جاتے ہیں۔پردے خدا تعالیٰ نے اس لئے انسان کو عطا کئے تاکہ گندی باتوں
سے بچے ، لغو باتوں سے بچے ان چیزوں سے بچے جو خدا سے دور لے جاتی ہیں۔یہ
پر دے بنانے کی حکمت تھی، اس لئے بنایا تو خدا ہی نے ہے مگر انسان جب چیزوں کا غلط
استعمال کرنے لگتا ہے تو وہ چیز جو فائدے کی خاطر بنائی جاتی ہے وہ نقصان کا موجب بن
جاتی ہے۔پس جہاں بھی آپ یہ پڑھتے ہیں کہ ہم نے ایسا کیا۔ہم نے پردے بنائے۔ہم
نے فاصلے حائل کئے روکیں پیدا کیں تو نعوذ باللہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اللہ
تعالٰی نے شر پہنچانے کے لئے ایسا کیا۔مراد یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے قانون نے بعض
مصلحتوں کی وجہ سے بعض چیزیں بنا رکھی ہیں۔بعض روکیں پیدا کرنے کی صلاحیت
انسان کو بخشی ہے۔آنکھیں بند کر سکتا ہے یہ بھی اس کی ایک نعمت ہے اگر انسان
آنکھیں بند نہ کر سکتا تو اس کا نظام عصبی تباہ و برباد ہو جاتا۔اس کو نیند نہیں آسکتی تھی
اور ہر وقت کی آنکھیں کھلی ہوئی تو ایک عذاب ہے۔اب دیکھیں آنکھیں بند کرنا ایک
نعمت کے طور پر دیا گیا تھا مگر آپ اگر روشنیوں سے آنکھیں بند کرلیں اور جگہ جگہ
ٹھوکریں کھاتے پھریں اور ایک مصیبت میں مبتلا رہیں تو معمولی روز مرہ کی زندگی آپ
35
کے لئے عذاب بن سکتی ہے۔ایک دفعہ ہم نے سیر کرتے ہوئے یہ مقابلہ کیا کہ آنکھیں
بند کر کے کون سیدھا چل سکتا ہے تو آنکھیں بند کر کے چلتا ہی اول تو بڑا مشکل ہے بہت
بڑی مصیبت ہے۔آدمی کا بیلنس بگڑ جاتا ہے۔دوسرے رخ کا پتہ ہی نہیں چلتا۔چنانچہ
میں اور میری بچیاں ساتھ تھیں ہم نے کہا کہ ہم آنکھیں بند کر کے سیدھے چلنے کی
کوشش کرتے ہیں، میں نے کہا جب آواز دوں گا ”ہاں تو اس وقت آنکھیں کھولنا۔تو
جب میں نے آواز دی تو کوئی کسی طرف نکلا ہوا تھا کوئی کسی طرف نکلا ہوا تھا اور کوئی
اس سے پہلے ہی کسی جگہ ٹھو کر کھا کے سفر بند کر چکا تھا تو اب آنکھیں بند کرنا ایک نعمت
ہے مگر غلط جگہ آنکھیں بند کرنا تو نعمت نہیں۔وہ تو ایک مصیبت بن جاتی ہے۔روز مرہ
زندگی انسان نہیں گزار سکتا تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے پر دے بنا رکھے ہیں جو خاص
مقاصد کے لئے بنائے گئے ہیں مگر یہ بد نصیب ایسے ہیں کہ پردے غلط جگہوں پر استعمال
کرتے ہیں۔بعض پہلوؤں سے وہ تیز نظر رکھتے ہیں۔بعض پہلوؤں سے کچھ بھی نہیں
دیکھ سکتے۔بد نصیبی سے ایسے پردے مسلمان علماء کی آنکھوں پر بھی ہیں۔وہ بعض چیزیں
نہیں دیکھ سکتے اور عجیب حالت ہے کہ جس قرآن کریم نے یہ عظیم راز ہمیں سمجھائے
ایسے عظیم راز جو دنیا کی کسی اور کتاب میں نہیں ملتے وہ مسلمان خدا کی کائنات کی تخلیق
پر غور کرنے سے عاری رہے۔ایک دور تھا چند سو سال کا یعنی بغداد میں جب اسلامی
مملکت کا مرکز تھا جس میں سائنس دانوں نے بڑی ترقی کی ہے اس میں کوئی شک نہیں مگر
وہ ماضی کی بات بن چکی ہے۔اب ان چیزوں پر غور کے لئے مسلمانوں کی آنکھیں نہیں
کھلتیں اور غیر کھولتے ہیں لیکن مسلمان ذکر کی طرف تو بہر حال مائل ہوتے ہیں لیکن یہ
لوگ ذکر کی طرف مائل نہیں ہوتے۔کسی نے آنکھ پر ایک پردہ گرا رکھا ہے۔کسی نے
دو سرا پردہ گرا رکھا ہے اور جہاں تک دلوں کی کیفیت کا تعلق ہے خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ
دلوں پر تو ہم نے کئی قسم کے پردے بنا رکھے ہیں۔ایک نہیں بہت سے پردے ہیں جو
حائل ہو جاتے ہیں۔یہ جو مضمون ہے اس سے متعلق میں پھر انشاء اللہ کسی وقت بیان
کروں گا۔اب وقت زیادہ ہو رہا ہے۔میں اب دوسری آیت کی طرف آگر آپ کو
مختصرا اس کا پہلی آیت سے تعلق بنا کر دکھاتا ہوں۔یعنی تعلق تو ہے لیکن دکھانا
36
چاہیئے کہ کیا تعلق ہے؟
اس مضمون کو بظا ہر چھوڑ کر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ واذا قرات القران
جَعَلَنَا بَيْنَكَ وَبَيْنَ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالاخِرَةِ حِجَابًا مَّسْتُورا اے مجھے
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ! اسی طرح ہم نے تیرے اور ان لوگوں کے درمیان بھی جو
آخرت پر ایمان نہیں رکھتے نہ دکھائی دینے والے پردے بنا رکھتے ہیں۔جب تو قرآن
پڑھتا ہے تو ان کے پلے کچھ نہیں پڑتا۔قرآن ذکر ہے۔مراد یہ ہے کہ جب تو ذکر الہی
کرتا ہے اس قرآن کے ذریعے جو خدا نے تجھے عطا کیا ہے تو تو لذتوں کی دنیا میں کھویا جاتا
ہے۔کلیتہ " خود فراموش ہو جاتا ہے لیکن یہ لوگ جو سن رہے ہیں ان کو کچھ سمجھ نہیں
آرہی ہوتی۔ہم نے ایسے پردے بنا رکھے ہیں گویا ان کی سننے کی WAVELENGTH
اور ہے اور عملاً روحانی دنیا میں مختلف WAVELENGTHS ہیں۔مختلف قسموں کی
آوازیں ہیں جو صاحب عرفان سمجھ سکتے ہیں اور جن کو عرفان نصیب نہ ہو وہ نہیں سمجھ
سکتے تو دیکھئے قرآن کریم نے ان دو انتہاؤں کو کس طرح دو چھوٹی سی آیات میں بیان فرما
دیا۔ایک طرف انسان کی یہ بد نصیبی اس کو دکھائی کہ ہر چیز تسبیح کر رہی ہے تم سے نیچے
جتنی مخلوقات ہیں وہ سب تسبیح اور حمد میں مصروف ہیں مگر تمہیں دیکھنے کے باوجود ان کی
تسبیح سنائی نہیں دیتی اور سمجھ نہیں آتی کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں اور کس طرح کر رہے ہیں
اور خود تم اپنی ذات میں بھی تسبیح اور حمد سے ایسے غافل ہو گئے ہو کہ جب خدا تعالیٰ کی
حمد بیان کرنے والا ایسا آیا جو سب دنیا میں حمد بیان کرنے والوں سے آگے بڑھ گیا۔جب
خدا تعالیٰ کی تسبیح کرنے والا ایسا وجود ظاہر ہوا کہ اس جیسا کبھی نہ پہلے پیدا ہوا تھا نہ
آئندہ پیدا ہو سکتا ہے یعنی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جس کے متعلق فرمایا کہ
ذكرًا رَسُولاً (سورة الطلاق : (۱۲) وہ مجسم ذکر الہی ہے۔تم اس کی باتوں سے کھلا
کھلا ذکر الہی سنتے ہو اور تب بھی تمہارے اور اس کے درمیان پردے پڑے ہوئے ہیں۔کائنات میں سب سے اندھا جانور
پس کائنات میں سب سے زیادہ اندھا جانور اس صورت میں انسان بن جاتا ہے نہ
خود تسبیح اور حمد کا سلیقہ نہ دوسروں کو دیکھ کر وہ کچھ سیکھتا ہے اور ان کی سمجھ بھی نہیں
37
آتی۔ساری کائنات خدا کی حمد اور تسبیح کرنے والوں سے بھری ہوئی ہے۔ان کی
آوازیں سنائی دے رہی ہیں ان کی روشنیاں جل رہی ہیں اور عجیب مناظر ہیں جو تمام دنیا
میں کائنات میں ہر طرف پھیلے پڑے ہیں۔ہواؤں میں بھی ہیں۔خشکی کے اوپر بھی زمین
پر چلنے والوں میں بھی اور سمندر کی گہرائیوں تک بھی اور دن رات وہ جلوہ افروزیاں ہو
رہی ہیں۔خدا تعالیٰ کے جلوے مختلف شکلوں میں ظاہر ہو رہے ہیں مگر دیکھنے والوں کو
بھی دکھائی نہیں دے رہا، سننے والوں کو بھی سنائی نہیں دے رہا اور پھر ایسے اندھے اور
غافل ہو جاتے ہیں کہ جب حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم ان پر
ذکر الہی پڑھتے ہیں تو ان کے اور ان کے درمیان ایک پردہ آجاتا ہے۔اور کچھ سمجھ نہیں
آتی۔خدا کے ذکر کا وسیع تر مضمون
پس اگر نماز میں لذت پیدا کرنی ہے تو نماز سے باہر ذکر الہی کا سلیقہ سیکھیں۔ولد عز
الله اكبر (سورۃ العنکبوت : آیت (۴۰) کا ایک یہ بھی معنی ہے کہ نماز میں تو تم
تھوڑی دیر ٹھرتے ہو لیکن خدا کے ذکر کا مضمون بہت وسیع تر ہے۔ہر طرف پھیلا ہوا
ہے اور ذکر کو سمجھو تو پھر جب تم نمازوں کی طرف لوٹو گے تو ہر دفعہ آنے میں تمہیں ایک
نئے خدا سے شناسائی ہوگی۔خدا تو وہی ہو گا لیکن اس کے نئے جلوے دیکھ کر تم آرب
ہوگے۔اس مضمون کو اگر اس مضمون کے ساتھ ملالیں جو دل کے اندر اپنے وجود پر
اپنے حالات پر غور کرنے کے ذریعے خدا دکھائی دیتا ہے تو اس کو کہتے ہیں اندر اور باہر
دونوں کا روشن ہو جاتا۔صوفیاء جو باتیں کرتے ہیں لوگ سمجھتے ہیں پتہ نہیں کس قسم کی
روشنی ہے آنا فانا مل گئی۔کہتے ہیں جی! ہمارے تو چودہ طبق روشن ہو گئے۔ہمارا تو
باہر بھی روشن ہو گیا۔ہمارا تو اندر بھی روشن ہو گیا۔وہ کوئی ایسی روشنی نہیں ہے جو
اچانک بلب جلا کر ان کو نصیب ہو جاتی ہے۔وہ عمر بھر کے ذکر الہی کے نتیجے میں پیدا
ہونے والی روشنیاں ہیں جو باہر سے بھی دکھائی دیتی ہیں اور اندر سے بھی دکھائی دیتی ہیں
اور وہ بڑھتی رہتی ہیں۔اور ان کے اندر ایک نئی چمک پیدا ہو جاتی ہے۔نئے نئے رنگ
ظاہر ہونے لگتے ہیں۔پس وہ سمندر کی گہرائیاں بھی جو بعض لوگوں کے لئے تاریک تر
38
ہیں جب بصیرت نصیب ہو تو وہاں بھی روشنیاں جلتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔پس ذکر الہی
کے مضمون کو سمجھیں اور یہی حمد ہے۔غور کے بعد جب حمد کے ذریعے آپ خدا تعالیٰ
سے محبت اور تعلق پیدا کریں گے تو پھر جب نمازوں میں حمد کا لفظ آئے گا اور حمد کے
ساتھ وابستہ صفات الہی نظر آئیں گی تو ان میں آپکو نئے نئے نور دکھائی دئے جائیں
گے۔نئی نئی روشنیاں نظر آنے لگیں گی۔نئے حمد کے ترانے گاتے ہوئے لفظ دکھائی
دیں گے اور آپ کی روح بے شمار لذتوں میں ڈوب جائے گی لیکن یہ ممکن نہیں ہے کہ
ہر نماز میں کلیتہ " تمام تر نظارے ایک ہی دفعہ آپ کو دکھائی دیں گے۔رفتہ رفتہ تھوڑی
تھوڑی حسب توفیق عادت ڈالنی پڑے گی۔ہر دفعہ جب نماز پڑھیں تو کچھ تو سوچیں خدا
کی حمد کی بات جو آپ کے دل پر اس کیفیت کے وقت زیادہ اثر انداز ہو رہی ہو اور
چاہے آدھا منٹ ٹھہریں۔چاہے ایک منٹ ٹھریں۔اس مضمون کو حمد کے ایسے حقیقی
مضمون سے باندھ کر آگے چلیں جو آپ نے محسوس کیا ہو۔محض زبان سے ادا نہ کیا جا
رہا ہو۔میں جب الْحَمْدُ یا رَب العلمین کہتے ہیں تو جتنے نظارے میں نے آپ
کو بتائے ہیں یہ ربوبیت ہی کے تو نظارے ہیں۔تمام جہانوں کا رب ہے اور کیسی کیسی
صنعتیں اس نے قائم کر رکھی ہیں اور ان کا عشر عشیر بھی ابھی ہمیں پتہ نہیں چلا بلکہ
ہزارواں لاکھوں کروڑواں حصہ بھی ہم پر ابھی روشن نہیں ہوا لیکن جو کچھ بھی ہم نے
دیکھا وہ حیرت انگیز پایا۔اس طرح آپ کا علم بڑھتا ہے تو خدا کی حمد بڑھتی چلتی جاتی ہے
اس کا شعور بڑھتا چلا جاتا ہے پھر اپنے نفس پر اپنے دل پر غور کریں، اپنی زندگی پر غور
کریں روز مرہ کے تجارب پر غور کریں، خدا تعالیٰ کے احسانات پر غور کریں تو جتنا جتنا
آپ غور کریں گے اتنا اتنا آپ کی نمازیں لذتوں سے بھرنی شروع ہو جائیں گی۔اللہ
تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔میں سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں لیکن ایسے عجیب مضامین ہیں کہ جن کا سمجھانا
بھی مشکل ہے لیکن یہ میں یقین دلاتا ہوں کہ ایک ہی علاج ہے اور صرف ایک ہی کہ
ريات بعيدة ياك نستعين کا دروازہ کھول کر ذکر الہی میں داخل ہوں۔اِيَّاكَ
تعدد ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں یا تیری ہی عبادت کریں گے مگر کس طرح؟
39
إياكَ نَسْتَعِين مجھ سے ہی مدد مانگتے ہوئے۔اگر تیری مدد نصیب نہ ہو تو ہم نہیں کر
سکتے۔میں نے آپ کو بتایا کہ یہاں عبادت میں حمد کا مضمور ، داخل ہے۔کچی حمد کے بغیر
عبادت کا حق ادا ہو ہی نہیں سکتا اور بچی حمد عبادت کے ساتھ نہ ہو تو اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
کی دعا قبول نہیں ہو سکتی۔کیونکہ حمد کا قبولیت دعا سے گہرا تعلق ہے چنانچہ اسی مضمون
کو ہم رکوع سے اٹھتے وقت جو کلمہ کہتے ہیں وہ کھول دیتا ہے۔وہ کلمہ یہ ہے : سمع
اللهُ لِمَنْ حَمِدَ اللہ اس کی سنتا ہے جو اس کی حمد کرتا ہے۔اِيَّاكَ نَعْبُدُو
إيَّاكَ نَسْتَعِيْن میں ہمیں میں تو بتایا گیا تھا کہ خدا سے یہ عرض کرد کہ ہم تیری
عبادت کرتے ہیں اس لئے تجھے ہی سناتے ہیں کہ اے خدا ! ہماری مدد کو آ۔ہماری دعا
قبول کر لیکن عبادت حمد سے خالی نہیں ہونی چاہیے۔ورنہ یہ دعا نا مقبول ہو جائے گی۔مضمون کو سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَ ا نے کھول دیا کہ اللہ سنتا ضرور ہے مگر انکی سنتا
ہے جو اسکی حمد کرتے ہیں۔حمد کے ذریعے تعلق قائم ہوتا ہے۔پس خدا سے حمد کا تعلق
قائم کریں۔اپنی روز مرہ کی زندگی میں یہ تعلق بڑھائیں۔پھر عبادت میں جب اس کے
حضور حاضر ہوں گے تو آپ کو ہر عبادت کے وقت ایک قریب تر آیا ہوا خدا دکھائی دے
گا جس کے بہت سے تعلقات آپ سے قائم ہو جائیں گے۔جتنی حمدہ آپ سوچیں گے
اتنے ہی محبت کے رابطے خدا تعالیٰ سے بڑھنے شروع ہو جائیں گے۔اللہ تعالٰی ہمیں
اس کی توفیق عطا فرمائے۔اس