۱۴ دسمبر ۱۹۹۰

ذوق عبادت اور آداب دُعا

41
بيت الفضل - لندن
ارد تمبر ۱۹۹۰ء
پشم اللو الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
نمازوں میں کیفیت پیدا کریں
تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :
بچوں کو تصویر کشی کی تربیت دینے کے لئے بعض ایسی تصویروں کی کتب بھی
دستیاب ہیں جن میں خاکوں کی صورت میں نقوش بنائے جاتے ہیں لیکن رنگ
نہیں ہوتے اور بیچے پھر اپنی مرضی اور مزاج کے مطابق اپنی طبعی صلاحیتوں کے مطابق،
اپنے ذوق کے مطابق ان میں رنگ بھرتے ہیں۔اگر ایسی لاکھوں کتابیں بھی شائع کر دی
جائیں اور لکھوکھا بچوں کو تقسیم کر دی جائیں تو بظا ہر تصویر ایک ہی ہوگی لیکن ہر بچہ
جب اس میں رنگ بھرے گا تو نتیجہ مختلف نکلے گا۔خواہ رنگ بھی ایک ہی قسم کے مہیا
کئے جائیں، لیکن ہر ایک اپنے ذوق اپنے مزاج اپنی صلاحیتوں کے مطابق رنگ بھرتا
ہے اور تصویر مختلف روپ لے کر ظاہر ہوتی ہے۔سورہ فاتحہ کا جو میں پیچھے دو خطبوں میں
ذکر کر چکا ہوں، اس کی اور نماز کی باقی تمام ان عبادتوں کا یہی حال ہے جو ہم نماز میں
پڑھتے ہیں وہ سارے کلمات جو نماز میں ادا کیے جاتے ہیں ان میں رنگ انسان کو خود
بھرنے پڑتے ہیں اور جہاں تک سورۂ فاتحہ کا تعلق ہے وہ تو خود بھی اپنی کیفیتیں اس
طرح بدلتی رہتی ہے کہ زاویہ بدلنے سے اس کا اور رنگ دکھائی دیتا ہے اور ہر زاویے پر
پھر بے شمار ایسے امکانات ابھرتے ہیں جن کی روشنی میں انسان سورۂ فاتحہ کی مدد سے
مضامین تک رسائی پاتا ہے اور مضامین کو جذبات میں ڈھال کر پھر سورۂ فاتحہ میں ایسی
کیفیت کے رنگ بھرتا ہے جس سے سورۂ فاتحہ کوئی اجنبی چیز کوئی بیرونی چیز نہیں رہتی
بلکہ اس کے دل کی واردات بن جاتی ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوة

42
والسلام نے اس مضمون کو نماز کے متعلق یوں بیان فرمایا کہ دیکھو نمازیں جو تم پڑھتے ہو
ان میں الفاظ وہی ہیں جو سب پڑھتے ہیں لیکن کیفیتیں الگ الگ ہوتی ہیں اور کوئی نماز
فائدہ نہیں دے سکتی جب تک تم اس کو اپنی کیفیت سے نہ بھرو - کیفیت سے بہتر اور کوئی
لفظ اس منظر کی تصویر کشی نہیں کر سکتا، اس صورت حال کو بیان نہیں کر سکتا۔حضرت
اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لفظ کیفیت رکھ کر تمام مضامین کو یہاں مجتمع کر
دیا۔کیفیت اس آخری احساس کا نام ہے جو مختلف چیزوں سے پیدا ہوتا ہے اور اس کا
خلاصہ کیفیت ہے اگر سائنسی زبان میں ہم اس کی بات کریں تو اگرچہ ہم مختلف تصویریں
دیکھ رہے ہوتے ہیں یا مناظر دیکھ رہے ہوتے ہیں۔خوشبو میں سونگھ رہے ہوتے ہیں
س سے لذت پا رہے ہوتے ہیں اور اسی طرح حواس خمسہ ہمارے لئے مختلف قسم کے
دل کشیوں کے سامان لاتے ہیں لیکن آخری صورت میں وہ الیکٹریکل PULSES ہیں جن
میں تبدیل ہوتے ہیں۔اور بجلی کی وہ لہریں ہی ہیں جو ہمارے دماغ تک پہنچتی ہیں وہاں نہ
رنگ پہنچتا ہے نہ خوشبو پہنچتی ہے نہ اس سے کچھ حصہ وہاں پہنچتا ہے نہ نمک کا احساس
نہ میٹھے کا احساس۔جو کچھ پہنچتا ہے وہ بجلی کی لہروں کی صورت میں پہنچتا ہے۔اس کا نام
کیفیت ہے جو انسان محسوس کرتا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے نماز میں لذت پیدا کرنے اور افادیت پیدا کرنے کے لئے ہمیں یہ نسخہ عطا فرما دیا کہ وہ
نمازیں جن میں کچھ کیفیت شامل ہوگی وہ کار آمد نمازیں ہیں۔وہ نمازیں جو کیفیت سے
خالی ہوں گی ان سے تمہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا اور وہ ایسے برتنوں کی طرح ہیں جن
میں کچھ بھی بھرا نہیں ہوا۔پس نمازوں میں کیفیت پیدا کرنے کی خاطر میں آپ کو سمجھا
رہا ہوں کہ کون سی چیزیں کیفیت پیدا کرنے کے لئے میں ہوتی ہیں۔کیفیت از خود پیدا
نہیں ہو جاتی کیفیت کے لئے حواس خمسہ سے مدد لینا ضروری ہے اور حواس خمسہ جو
پیغامات پہنچاتے ہیں وہ پیغامات دماغ کے مختلف حصوں پر اثر انداز ہو کر کیفیت پیدا کرتے
ہیں۔پس علم بڑھانا اور گہری نظر سے کائنات کا مطالعہ کرنا۔خدا تعالیٰ سے شناسائی
حاصل کرنا اور حواس خمسہ جو خدا نے عطا فرمائے ہیں ان کے ذریعے خدا کی حمد تک

43
پہنچنا یہ وہ مضمون ہے جس کا زندگی کے ہر لمحے سے تعلق ہے اور ہمارے گردو پیش یہ
مضمون بنتا چلا جاتا ہے۔اگر ہم ہوش مندی کے ساتھ محسوس کریں کہ ہم کیسے رہ رہے
ہیں۔اور اپنے ماحول کے اثرات کو خدا تعالٰی کی حمد کے ساتھ باندھنا سیکھ لیں۔پھر جب
آپ نماز میں داخل ہوں گے تو وہ نماز کیفیتوں سے بھری ہوئی ہوگی۔اگر نماز سے باہر
کچھ نہیں ہے تو نماز کے اندر بھی کچھ پیدا نہیں ہو گا۔اس لئے بعض لوگ جو یہ حیران
ہوتے ہیں کہ ہم تو نماز میں داخل ہوئے تھے از تیں حاصل کرنے کے لئے ہمیں تو وہاں
کوئی لذت نہیں ملی۔باہر کی دنیا میں لوٹے اور پھر لذتوں میں دوبارہ کھوئے گئے وہ بالکل
ست کہتے ہیں کیونکہ باہر کی لذتوں کا خدا سے تعلق نہیں تھا اور اندر نماز خالی پڑی
تھی۔اس لئے خالی ویرانے سے گھبرا کر وہ ان لذتوں کی طرف لوٹتے ہیں جن کا خدا کی
ذات سے تعلق نہیں یعنی تعلق ہے تو سہی مگر وہ سمجھتے نہیں۔رشتے تھے تو سہی مگر وہ
باندھے نہیں گئے۔اس لئے وہ اس مادی دنیا سے لذت پانے کی اہمیت رکھتے ہیں لیکن
روحانی دنیا سے لذت پانے کی اہمیت نہیں رکھتے۔پس اپنی سوچ کو ا نکیحت کرنے کی
ضرورت ہے کیونکہ سوچ کے بغیر دل میں جذبات پیدا نہیں ہوا کرتے۔بعض لوگ جو یہ
خیال کرتے ہیں کہ قلبی کیفیت اور چیز ہے اور دماغ اور چیز ہے۔حقیقت میں ایک
دوسرے سے الگ ان کا وجود نہیں ہے۔قرآن کریم نے سوچوں کے آخری مرکز کے
طور پر فواد کا یعنی دل کا ذکر فرمایا ہے اور دلوں کو ہی اندھا قرار دیا اور دلوں ہی کو دیکھنے والا
بیان کیا جس سے معلوم یہ ہوتا ہے کہ دماغ کی آخری حقیقت بھی دل پر منتج ہوتی ہے۔اور آخری صورت میں چونکہ سیمیتیں بن جاتی ہیں اور کیفیتوں کا مرکز دل ہے اس لئے
قرآن کریم بھی دماغ کی بجائے دل کا ذکر کرتا ہے۔پس اپنی سوچ کو بیدار کریں تو آپ
کے دل میں عرفان کی لہریں دوڑنے لگیں گی۔اور عرفان کی بریں ہی ہیں جو وہ کیفیت پیدا
کرتی ہیں جس سے نماز میں لذت پیدا ہوتی اور اللہ تعالیٰ سے محبت اور پیار بڑھتے رہتے
ہیں۔سورۂ فاتحہ میں اپنی توفیق کے رنگ بھریں
اب حواس خمسہ کا میں نے ذکر کیا ہے اس سے پہلے میں پچھلے خطبے میں ڈیوڈ ایٹن

44
برو (DAVD ATTENBOROUGH) کی ایک دو ریڈیو کیسٹس کا ذکر کر چکا ہوں۔مجھے
بعد میں کسی نے بتایا کہ جو کچھ انہوں نے ویڈیو کی صورت میں پیدا کیا ہے اس کو انہوں
نے کتابی شکل میں بھی ڈھالا ہوا ہے اور ان کی تصنیف بھی ملتی ہے مگر بہرحال یہ ایسی
چیزیں ہیں جو ہر کس و ناکس کی پہنچ میں نہیں اور نماز ہر شخص نے پڑھنی ہے تو بعض
لوگوں کی رسائی ایسے مواد تک ہوتی ہے جن سے خدا تعالٰی کے فضل کے ساتھ ان کا علم
پڑھتا ہے اور اگر ان کے اندر بصیرت ہو تو وہ اس علم کے بڑھنے کے ساتھ خدا تعالیٰ کی
یاد میں بھی ترقی کرنے لگتے ہیں۔لیکن اگر دیکھنے کی طاقت ہی کچھ نہ ہو تو وہ علم الگ پڑا
رہتا ہے اور خدا کا تصور الگ پڑا رہتا ہے اور ان دنوں کے درمیان رشتہ قائم نہیں
ہوتا۔مگر سوال یہ ہے کہ ساری دنیا تو اس قسم کے علم تک رسائی نہیں رکھتی اور وہ دنیا
جو پہلے گزر چکی ہے جن میں ایسے زمانے شامل ہیں جن میں خدا کے عظیم انبیاء گزرنے
جو خدا کو سب سے زیادہ یاد کرنے والے تھے اور وہ زمانہ بھی شامل ہے جس میں حضرت
یس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم پیدا ہوئے جن سے زیادہ ذکر کرنے والا نہ
پہلے پیدا ہوا نہ آئندہ کبھی ہو سکتا ہے تو اس زمانے میں تو ڈیوڈ ایٹن برو کا وجود ہی کوئی
نہیں تھا۔اس سائنس کا وجود نہیں تھا جس نے ڈیوڈ مٹن برو پیدا کئے۔ان ایجادات کا
کوئی تصور نہیں تھا جن کے ذریعے سے انسان کی خدا تعالیٰ کی ان صنعتوں تک رسائی
ہوئی جن میں اس نے حیرت انگیز تخلیق کے کرشمے دیکھے۔پس نماز تو ہر زمانے کے لئے ہے اور ذکر الہی ان ظاہری علوم کا محتاج نہیں مگر ذکر
التی اس اندرونی توجہ کا ضرور محتاج ہے جس کے نتیجے میں ہر جگہ انسان کو خد النا شروع
ہو جاتا ہے اور نظر میں گہرائی پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہے اور اپنے گردو پہیں جہاں دیکھتا
ہے وہ خدا کے وجود کو وہاں جلوہ گر دیکھتا ہے اور جتنی بصیرت تیز ہو اور جتنی محبت بڑھے
اتنا ہی خدا کا وہ جلوہ زیادہ خوبصورت، دلکش اور دار یا دکھائی دینے لگتا ہے۔پس عام دنیا
کے دستور کے لحاظ سے بھی نماز میں اور خصوصاً سورۃ فاتحہ میں ہر انسان اپنی اپنی توفیق
کے مطابق رنگ بھر سکتا ہے۔حواس خمسہ کی میں نے بات کی ہے اب یہ بھی ایک بڑی
دلچسپ غور طلب بات ہے کہ سورۂ فاتحہ میں رب العالمین کے بعد رحمان کا ذکر فرمایا گیا

45
اور رحمان پر غور کرنے سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ایسی ذات ہے (بے شمار اور بھی معافی
ہیں لیکن ایک بڑا نمایاں معنی یہ ہے کہ) جس نے محض ضرورت سے بہت بڑھ کر دیا۔محض ضرورت تو یہ ہے مثلاً کہ ایک انسان کی بھوک مٹ جائے اور اس کی غذاء
اس لحاظ سے مکمل ہو کہ اس کو زندگی کے قیام کے لئے اور زندگی کی نشوونما کے لئے جن
کیمیائی اجزاء کی ضرورت ہے وہ اسے مناسب شکل میں مہیا ہو جائیں۔یہ زندگی کی
محض ضرورت ہے اور یہ ضرورت بعض دفعہ ڈریس کی صورت میں بھی جس کے ذریعے
مریضوں کو خوراک پہنچائی جاتی ہے انسان کو مہیا ہو جاتی ہے ایسے کنٹریس کی
صورت میں یعنی ایسی غذاؤں کے خلاصے کی شکل میں بھی انسان کو مہیا ہو جاتی ہے جس
میں مزا کوئی نہیں ہوتا یا ہوتا ہے تو معمولی سا ہوتا ہے اور ضرورت پوری ہو جاتی ہے تو
اگر خدا تعالیٰ نے کائنات کو بعض ضرورتوں کی خاطر پیدا کرنا تھا تو محض اس طرح بھی پیدا
فرما سکتا تھا کہ ہر چیز کی ضرورت پوری ہو جائے اور خدا نے تخلیق کا گویا حق ادا کر دیا
لیکن ہر جگہ آپ کو رحمانیت جلوہ گر دکھائی دیتی ہے۔حواس خمسہ پر آپ غور کر کے
دیکھیں یہ تو ہر انسان کے بس میں ہے اس کے لئے کسی علم کی ضرورت نہیں۔ہر انسان
سے مراد وہ ہے جسے حواس خمسہ عطا ہوں۔اور اگر حواس خمسہ عطا نہ ہوں تو چار حواس
تقطا ہوں تو ان کے ذریعہ بھی انسان اس قسم کی معرفت تک رسائی حاصل کر
تین ہوں تو ان کے ذریعے بھی انسان اپنی توفیق کے مطابق خدا تک پہنچ سکتا ہے مگر
حواس خمسہ ہوں یا چار حواس ہوں یا تین ہوں یا دو ہوں یا ایک زندگی میں کوئی ایسا
زندگی کا حصہ آپ کو دکھائی نہیں دے گا جو جو اس سے عاری ہو اور اگر حواس سے
عاری ہے اورہ موت ہے۔پس انسان ہی نہیں اس کی اونی حالتیں بھی جو اس کے ذریعے
خدا تک پہنچتی ہیں اور جہاں تک انسان کا تعلق ہے اگر وہ محض اس پہلو سے غور کرے
کہ میری ہر جس میں اللہ تعالیٰ نے محض ضرورت پوری نہیں فرمائی بلکہ اس سے بہت
بڑھ کر رکھا ہے۔ناک کی خوشبو کی یا بو کے احساس کی ضرورت ہے وہ اس لئے ہے کہ
بعض زہریلی اور گندی چیزوں سے انسان بیچ سکے لیکن اس میں لذت کیوں رکھ دی۔۔بعض چیزوں میں لذت کیوں رکھ دی گئی ؟ سوال تو یہ ہے۔اس کے بغیر بھی کام چل سکتا
ہے۔

46
ہوں
تھا۔بعض جانور اس حد تک وہ قوت رکھتے ہیں جو شامہ کہلاتی ہے۔یعنی سو لکھنے کی قوت
کہ وہ اپنی ضرورت کی چیز کو پہچان لیں اور جو چیز ان کے لئے مضر ہو سکتی ہے اس کو
پہچان کر اس سے دور ہٹ سکیں۔یہ ہے بنیادی ضرورت جسے میں محض ضرورت کہتا
لیکن ہر جانور کو خدا تعالیٰ نے کچھ نہ کچھ لذت بھی عطا کر دی ہے جو انسان تک پہنچتے
پہنچتے درجہ کمال تک پہنچ جاتی ہے۔نظر کی محض ضرورت یہ ہے کہ آپ رستہ دیکھ
سکیں۔چیزوں کو نہ صرف دیکھ سکیں بلکہ جہاں تک ممکن ہو اس کے فاصلے دیکھ سکیں۔چیزوں کو اس حد تک پہچان سکیں کہ کون سی آپ کے لئے مفید ہیں اور کون سی مضر
ہیں۔کہاں ٹھو کر ہے کہاں صاف رستہ ہے۔غرضیکہ محض ضرورت کی زندگی کی بہت
کی روز مرہ کی ایسی حالتیں ہیں جنہیں نظر پورا کرتی ہے لیکن نظر کے ساتھ لذت رکھ دی
اور اس لذت کو ایسی طاقت بخشی ہے کہ انسان حسن کی تلاش میں زندگی بسر کر دیتا ہے۔شعراء نظر سے تعلق رکھنے والی لذت کا اپنے کلام میں ذکر کرتے ہیں۔ساری زندگی اس
بات پر صرف کر دیتے ہیں کہ ہم نے حسن کو اس طرح جلوہ گر دیکھا، اس طرح جلوہ گر
دیکھا۔کھانے کی لذت سے ہر انسان آشنا ہے اور اگر محض ایسا کھانا ملے جو اس کی
ضروریات پوری کرتا ہو لیکن لذتیں زیادہ مہیا نہ کر سکے تو انسان بیزار ہو جاتا ہے۔بعض
گھروں میں اس وجہ سے میاں بیوی کی لڑائیاں طلاق تک پہنچ جاتی ہیں کہ بیوی کو کھانا
نہیں اچھا پکانا آتا۔ہر روز کی بک جھک بک جھک ہوتے ہوتے بالاخر نفرتیں پیدا ہو
جاتی ہے اور خاوند کہتا رہتا ہے کہ تو تو ہے ہی بے سلیقہ تیرے ہاتھ میں تو مزا ہی کوئی نہیں
حالانکہ جہاں تک جسم کی ضرورت کا تعلق ہے وہ تو اسے کیا ہو رہی تھی۔اسی طرح
آپ اپنے دیگر حواس پر غور کریں تو کم سے کم ضرورت بہت تھوڑی تھی۔اس سے بہت
زیادہ عطا کیا گیا ہے اور اس عطا کرنے کی صفت کا نام جو ضرورت حقہ سے زیادہ ہو
رحمانیت ہے۔رحمانیت اور رحیمیت کے جلوؤں پر غور کریں
پس جب آپ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعلمین کہتے ہیں اور ربوبیت کے
نظارے اپنے ذہن میں تصویر کی طرح گھماتے ہیں تو اپنے گردو پیش اپنی ذات میں اپنی

47
اولاد کی صورت میں اپنے ماں باپ کی صورت میں اپنے دوستوں کی صورت میں اپنے
معلمین کی صورت میں ہر طرف سے آپ کو ربوبیت کے نظارے مختلف شکلوں میں
دکھائی دینے لگیں گے اور جس دن کی جو نماز ہے اس دن جو خاص ربوبیت کا اثر ول پر
پڑنے والی بات ہے وہ نمایاں طور پر اپنے ذہن میں آپ حاضر کر سکتے ہیں اور روز مرہ کے
بدلتے ہوئے تجارب کے ساتھ ساتھ ربوبیت کے مختلف تھے آپ کے ذہن میں ابھر
سکتے ہیں اور جب آپ رحمانیت میں داخل ہوں تو آپ کے حواس خمسہ نے اس دن
آپ کو جو بھی لذت پہنچائی ہے وہ لذت حمد میں تبدیل ہو جائے گی۔آپ اس وقت نماز
پڑھتے ہوئے یہ سوچ سکتے ہیں کہ الحمد للهِ رَتِ الْعَلَمِينَ۔الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایسا عجیب ہے میرا رب کہ ساری کائنات کا نظام اس نے سنبھالا ہوا ہے۔تمام کائنات
کی ربوبیت فرما رہا ہے اور کسی کے حال سے کسی کی ضرورتوں سے غافل نہیں ہے لیکن
ضرور تھیں ایسی پوری کرتا ہے کہ ضرورت پورا کرتے وقت ضرورت سے زیادہ یعنی کم سے
کم ضرورت سے زیادہ لذتیں عطا کر دیتا ہے۔پس اگرچہ رحمانیت کا مضمون یہیں ختم
نہیں ہو تا بلکہ اسے آغازہ کہنا بھی درست نہیں ہو گا کیونکہ رحمانیت کے ذکر میں یہ بات
ایک بہت ہی معمولی حیثیت رکھتی ہے۔لیکن سوچ کا ایک طریقہ ہے جو میں آپ کو
سمجھانا چاہتا ہوں کہ اس طرح آپ سورۂ فاتحہ پر غور کرنا شروع کریں اور پھر رحمانیت پر
غور کر کے رحیمیت پر آئیں اور وہاں جا کر دیکھیں کہ اور باتوں کے علاوہ رحیمیت میں
بار بار دینے کا مفہوم ہے اور اس رنگ میں بار بار دینے کا مفہوم ہے کہ محنت ضائع نہ
جائے بلکہ زیادہ ہو کر واپس ملے تو ساری کائنات میں رحیمیت پھیلی ہوئی دکھائی دینے
لگے گی۔ایک پہلو سے جب آپ خدا کو دیکھتے ہیں تو یوں لگتا ہے کہ ساری باقی صفات
غائب ہو گئی ہیں وہی اصل صفت تھی لیکن ربوبیت سے جب رحمانیت میں داخل
ہوتے ہیں تو ہر طرف رحمان خدا کا نظارہ دکھائی دینے لگتا ہے۔رحمانیت سے جب
رحیمیت میں جاتے ہیں تو یہ دیکھ کر حیران ہو جاتے ہیں کہ کوئی بھی ایسی چیز نہیں ہے
جہاں رحیمیت کار فرما نہ ہو۔انسانی جسم کے تمام اجزاء میں اور انسان کے تمام ارکان
میں اس کے اعضاء میں ہر چیز جس سے انسان بنا ہوا ہے انسان رحیمیت کے سبق پڑھ

48
سکتا ہے۔گردو پیش پر دیکھیں، ایک زمین دار کو بڑے علم کی ضرورت نہیں۔وہ جانتا ہے
کہ میں موسموں سے فائدہ اٹھاتا ہوں۔اور موسم آتے جاتے رہتے ہیں۔ایک موسم
میں کھو دیتا ہوں تو اگلا موسم دوبارہ وہی مواقع لے کر میرے حضور حاضر ہو جاتا ہے۔اس موسم سے میں فائدہ اٹھاتا ہوں اور پھر وہ موسم نکل جاتا ہے تو میں سوچتا ہوں کہ یہ
کمی رہ گئی ، وہ کمی رہ گئی لیکن پھر وہ دوبارہ چکر لگاتا ہوا میرے پاس پہنچ جاتا ہے اور کہتا
ہے اچھا اب کہاں پوری کر لو۔موسم کے بار بار آنے میں کوئی کمی نہیں ہوتی لیکن اس
سے فائدہ اٹھانے میں کمی رہ جاتی ہے۔مس بعض لوگ ایسے ہیں جن کا رحیمیت سے تعلق اس طالب علم کی طرح ہوتا
ہے جو ہر امتحان کے وقت سوچتا ہے کہ جو ہو چکا وہ ہو چکا اگلے امتحان کی دفعہ میں یہ سب
تیاریاں کروں گا تا کہ یہ نقص بھی نہ رہے، یہ نقص بھی نہ رہے یہ نقص بھی نہ رہے اور
اگلا امتحان پھر بھی آتا ہے لیکن وہ پھر تیاریوں سے محروم رہ جاتا ہے تو استفادہ کرنے کا
کام ہمارا ہے لیکن جہاں تک افادہ کا تعلق ہے، فائدہ پہنچانے کا تعلق ہے ، رحیمیت ہر
یار اپنے سب جلوے لے کر آتی ہے اور بار بار آتی ہے، رحیمیت کا مضمون بھی اتنا
سیع ہے کہ ایک خطبہ چھوڑ بیسیوں خطبات میں بھی مضمون کی نشان دھی بھی پوری
نہیں کی جاسکتی لیکن یہ مثال میں نے آپ کو اس لئے دی ہے کہ اس مثال پر غور کرتے
ہوئے اپنے علم کو بڑھائیں۔اپنے عرفان کو بڑھائیں، کسی بیرونی علم کی ضرورت نہیں ہے
بلکہ آپ کے حواس خمسہ یہ اہمیت رکھتے ہیں کہ آپ کو خدا تک پہنچا دیں۔لیکن ایک
شرط کے ساتھ کہ آپ کے اندر خدا تک پہنچنے کی طلب پیدا ہو۔اگر طلب پیدا ہو جائے
تو پھر آپ کو اس بات کا عرفان حاصل ہو گا کہ دراصل آپ خدا تک نہیں پہنچتے خدا آپ
تک پہنچتا ہے۔حواس خمسہ کے ذریعے آپ ہر چیز تک پہنچ جاتے ہیں لیکن خدا کی توفیق
کے بغیر خدا کو پا نہیں سکتے۔پس ثابت ہوا کہ حواس خمسہ بذات خود خداتعالی تک
پہنچانے کی اہمیت نہیں رکھتے۔امکانات پیدا کرتے ہیں۔اب ان دو چیزوں میں بڑا فرق
ہے۔جیسا کہ میں نے پہلے مثال دی تھی بڑے بڑے علماء دنیا میں موجود ہیں جو سائنس
کے ایسے ماہرین ہیں کہ خدا تعالیٰ کی تخلیق کی باریک در بار یک چیزوں تک ان کی نگاہ

49
پہنچتی ہے اور جہاں پہنچ کر ٹھرتی ہے وہاں ان کو یہ پیغام دیتی ہے کہ ابھی تم نے کچھ بھی
حاصل نہیں کیا۔اس سے پرے علم کے اور بھی جہان ہیں۔پس نہ صرف یہ کہ وہ نظر
رکھتے ہیں بلکہ نظر کے اندر عمق رکھتے ہیں گہرائی رکھتے ہیں اور پھر بھی خدا تک نہیں
پہنچتے لا تدركهُ الْأَبْصَارُ، وَهُوَ يُدْرِكُ الأَبْصَارُ (الانعام : ۱۰۴) قرآن کریم
فرماتا ہے کہ تمہاری آنکھیں، تمہاری بصارت خدا تک نہیں پہنچ سکتی وَهُوَ يُدَرِكَ
الأبصار ہاں وہ ہے جو تمہاری قوت اور اک تک پہنچتا ہے۔کتنا عظیم الشان نکتہ
اس میں بیان فرما دیا گیا اور امر واقعہ یہ ہے کہ خدا تعالی کی عظمت و لطافت اور اس کا
اعلیٰ ہونا اور اس کا عظیم ہونا اور اس کا اکبر ہوتا یہ ساری باتیں ایسی ہیں جو انسانی حواس
خمسہ کو نا کام کر دیتی ہیں کہ انسان محض ان کے زور سے خدا کی عظمت کو پائے اس کے
علو کو پالے اس کی کبریائی کو پالے اور اس کی ذات کی گہرائی تک اتر سکے۔پس سطحوں
تک جا کر ہمارے جو اس ٹھہر جاتے ہیں، اس کے بعد پھر اِيَّاكَ نَسْتَعِین کا دور
شروع ہوتا ہے۔ایاک نعبد ہمیں یہ بتاتا ہے کہ یہ چیز جو ہمیں بظاہر دکھائی دے
رہی ہے یہ بڑی پیاری ہے لیکن اس کے پیچھے کوئی اور ذات چھپی ہوئی ہے، پس ہم اس
کی عبادت کریں۔جب اس کی عبادت کرتے ہیں اور حمد کو اس کے ساتھ ملاتے ہیں تو
پھر وہ ظاہر ہونا شروع ہوتا ہے اور امر واقعہ یہ ہے کہ حمد کی توفیق بھی اسی سے ملتی ہے۔پس ايَّاكَ نَستَعین پر یہ مضمون مکمل ہو جاتا ہے۔پس جو اس خمسہ کے ذریعے
آپ کو شش کریں لیکن ساتھ یہ دعا کرتے رہیں کہ اے اللہ تعالی ! اے خدا !! تو ہمارے
حواس خمسہ پر نازل ہو۔ان پر جلوہ فرما کیونکہ جب تک تو اپنی صفات کا جلوہ ہم پر نہیں
فرماتا اس وقت تک ہم دیکھتے ہوئے بھی دیکھنے سے محروم رہیں گے۔ہم سنتے ہوئے بھی
سننے سے محروم رہیں گے۔ہم چکھتے ہوئے بھی چکھنے سے محروم رہیں گے اور اپنی کسی
جس کے ذریعے بھی تجھ تک نہیں پہنچ سکیں گے۔عجز کی طاقت
مومن جب اس عجز کے مقام پر فائز ہوتا ہے تو پھر اِيَّاكَ نَعْبُدُ کی دعا میں
ایک طاقت پیدا ہو جاتی ہے۔عجز میں ایک طاقت اور کبر میں ناطاقتی پائی جاتی ہے۔۔جب

50
بھی انسان خدا سے تعلق باندھتا ہے تو یاد رکھے کہ وہاں طاقت کا نام عجز ہے یعنی اپنی
کمزوریوں کا احساس۔اور اپنی بڑائی کا احساس کمزوری ہے جس کے بعد انسان خدا سے
تعلق کاٹ لیتا ہے۔پس حواس خمسہ کی نا اہلی کو دیکھنے کے لئے آپ کو کہیں بہت دور
کے سفر کی ضرورت نہیں اہمیت رکھتے ہوئے بھی ان میں ایک نا اہلیت پائی جاتی ہے۔پس دنیا کی عظیم قوموں کو آپ دیکھیں جو خدا تعالیٰ کی تخلیق پر غور کرتے ہوئے اس
تخلیق میں چھپے ہوئے رازوں سے استفادہ کرتے ہوئے عظیم الشان ایجادات کرنے میں
کامیاب ہو چکی ہیں اور وہ قومیں آج تمام دنیا پر غالب ہیں لیکن ان کا بھاری حصہ ایسا
ہے اور بہت بھاری حصہ ایسا ہے جو خدا کے تصور سے نا آشنا ہے اور ذاتی طور پر خدا
سے کوئی تعلق نہیں رکھتا، خدا کے تصور کا ایک مبہم سا سایہ ان کے ذہنوں پر پڑا ہوتا
ہے جو تعلق قائم کرنے کے لئے کافی نہیں۔ایک فرضی ساخیال ہے اور ایک کثیر تعداد
ان میں سے ایسی ہے جو باشعور طور پر اعلان کرنے کی جرات کرتے ہیں کہ خدا نہیں
ہے۔ایسے بھی بڑے بڑے سائنس دان ہیں جنہوں نے بے انتہا تشخص کیا اور قدرت
کے بہت بڑے بڑے عظیم را ز پالئے اور سب کچھ پانے کے بعد یہ کہہ کر سب کچھ گنوا
بیٹھے کہ ہم نے تو ہر طرف دیکھا ہمیں تو خدا کہیں دکھائی نہیں دیتا۔پس جب میں حواس خمسہ کی بات کرتا ہوں تو وہ کھڑکیاں ہیں دروازے ہیں جہاں
تک روشنی پہنچ سکتی ہے مگر دروازے اور کھڑکیاں اچھل اچھل کر روشنیوں تک نہیں
پہنچ سکتے۔روشنی ان تک پہنچتی ہے۔اللَّهُ نُورُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ
(النور : ۳۶) خدا زمین و آسمان کا نور ہے اور معانی کے علاوہ ایک یہ معنی ہیں کہ تم
آنکھیں کھولو نور خود تم تک پہنچے گا اگر تم نور کی طلب کرنے والے ہوگے اور نور کی
خواہش رکھنے والے ہوگے۔اگر تم نور کی خواہش رکھو گے تو آنکھیں کھولو گے اور کھولو
گے تو ہر طرف سے خدا کے جلوے تم تک پہنچنے لگیں گے اور اگر آنکھیں رکھتے ہوئے
آنکھیں بند رکھو گے تو اندرونی طور پر تم میں بظاہر صلاحیت ہوگی لیکن نور تم تک نہیں
پہنچ سکے گا۔پس حواس خمسہ تو ہر شخص کو عطاء ہوئے ہیں اور حواس خمسہ کے مضامین
پر اگر انسان غور کرتا رہے تو سورۂ فاتحہ میں اس کو بہت ہی خوبصورت رنگ بھرتے ہوئے

51
دکھائی دیں گے اور خدا کی حمد اس کے اندر اس غورو خوض کے بعد کیفیت پیدا کرے
گی یا کیفیتیں پیدا کرے گی اور انہی کیفیتوں کا نام نماز ہے۔انہی کیفیتوں کا نام عبادت
ہے۔اس عبادت کے بعد جب آپ ایاک نستعین کہتے ہیں تو بلا ترد یقین کے ساتھ
آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ خدا سے پھر ضرو ر ددملے گی لیکن دوسرے دروازے بند کرنے پڑتے
ہیں۔ان معنوں میں بند کرنے پڑتے ہیں کہ آخری یقین بلا شرکت غیرے نہی رہتا ہے کہ
صرف ایک ذات ہے اس کے سوا کوئی نہیں۔اس مضمون پر غور کرتے ہوئے جب آپ واپس خدا تعالی کی ان چار صفات کی
طرف جاتے ہیں جن کا سورۂ فاتحہ میں ذکر ہے تو تعجب پیدا ہوتا ہے کہ نہیں تو یہ بتایا گیا
که ایاک نعبد کہو اور میں چار صفات ہیں جو بنیادی طور پر خدا کا تعارف
کروانے کے لئے کافی ہیں لیکن ان میں بہت سی صفات موجود ہی نہیں ہیں۔ہم جب
کہہ دیتے ہیں کہ ہم صرف تیری عبادت کریں گے اور صرف تجھ سے ہی مانگیں گے تو
اگر ہماری ضرورتیں اور ہوں اور زائد ہوں تو یہ عہد تو ہمارے لئے موت کا پیغام بن
جائے گا۔آپ ایک محدود طاقت والے انسان سے یہ رشتہ باندھ بیٹھیں جس کی طاقتیں
بھی محدود ہیں جس کی پہنچ محدود ہے جو ہمیشہ رہ بھی نہیں سکتا اس سے یہ عہد کر بیٹھیں
کہ میں جو کچھ مانگوں گا تجھ سے ہی مانگوں گا جب اس کی ضرورت دینے والے کی طاقت
سے باہر ہوگی وہیں وہ مارا گیا۔ایک دفعہ ایک عباسی وزیر نے جو عباسی خلیفہ کے وزیر
تھے کسی کے ساتھ احسان کا معاملہ کیا تو اس نے احسان کا شکریہ اس رنگ میں ادا کیا کہ
اس سے تحریری معاہدہ کیا کہ اے وزیر! میں خدا کو حاضر و ناظر جان کر کہتا ہوں کہ آئندہ
میں تیرے دروازے کے سوا کسی دروازے کی طرف نہیں دیکھوں گا اور تیرے سوا کسی
سے نہیں مانگوں گا لیکن کچھ عرصے کے بعد نہ وہ وزیر رہا نہ وہ دور رہا اور یہ وعدہ از خودہی
جھوٹا ثابت ہو گیا۔پس جب ہم ایاک نعبد و ایاک نستعین کہتے ہیں تو
غور طلب بات یہ ہے کہ آیا یہ حکمت کی بات تھی بھی کہ نہیں۔کہیں ہم ایسا عہد تو
نہیں کر بیٹھے جس کے نتیجے میں بعض ہماری ضرورتیں خدا کی ذات سے باہر رہ جائیں گی
اور جب ذات کی طرف واپس لوٹتے ہیں تو وہاں صرف چار صفات ہیں۔ربوبیت
رحمانیت رحمیت اور مالکیت اب کیا ان چاروں صفات سے انسان کا گزارہ ہو سکتا

52
ہے۔علم کا یہاں کوئی ذکر نہیں کہ خدا عالم الغیب بھی ہے۔اس بات پر غور کرتے ہوئے
ہ مضمون ذہن میں ابھرتا ہے جس کا میں پہلے بھی ذکر کر چکا ہوں کہ در حقیقت یہ چاروں
صفات ام الصفات ہیں۔اور کوئی ایک صفت بھی ایسی نہیں جو ان کے اثر سے باہر ہو۔بعض دفعہ ایک صفت سے کئی دوسری صفات پیدا ہوتی ہیں۔بعض دفعہ مختلف صفات
سے مل کر بعض صفات پیدا کرتی ہیں اور آپس میں ان کے تعلقات کے اولنے بدلنے
سے نئے مضامین ابھرتے ہیں اور بعض دفعہ ہماری نظر نہیں ہوتی کہ ہم ایک صفت میں
دوسری صفات موجود دیکھ سکیں لیکن موجود ہوتی ہیں اور قرآن کریم کا مطالعہ ہماری توجہ
ان کی طرف مبذول کرواتا ہے اور بتاتا ہے کہ دیکھو اس کھڑکی کے رستے یہ روشنی بھی
دکھائی دینی چاہیے تھی مگر دکھائی نہیں دی مگر قرآن کریم مددگار بنتا ہے اور سارے قرآن
کریم کے مطالعہ کے بعد یہ حقیقت ایک یقین کے طور پر دل میں ہمیشہ کے لئے جاگزین
ہو جاتی ہے کہ سورۂ فاتحہ کو اُم الصفات کہنا محض ایک جذباتیت کی بات نہیں تھی ، ایک
جذباتی تعلق کے نتیجے میں نہیں تھا بلکہ گہرے ٹھوس علم کے نتیجے میں ہے اور یہی حقیقت
ہے۔مثلاً میں نے علم کا ذکر کیا کہ خدا کو ہم سورۂ فاتحہ کے علاوہ جانتے ہیں کہ عالم الغیب
ہے، عالم الشہادۃ ہے اور حاضر کو جانتا ہے، غائب کو جانتا ہے۔ماضی کو جانتا ہے۔مستقبل کو بھی جانتا ہے لیکن سورۂ فاتحہ میں تو کوئی ایسا ذکر نہیں ملتا۔پھر انسان قرآن
کریم کے مطالعہ میں یہ بات پڑھ کر اچانک حیران رہ جاتا ہے کہ الرَّحْمٰنُ عَلم
الْقُرْآنَ - خَلَقَ الإِنْسَانَ عَلَمَهُ الْبَيَان۔(سورہ رحمان : ۲-۵) کہ یہ رحمان
ہے جس نے قرآن سکھایا۔اب رحمانیت کا علم سے کوئی تعلق ہے ورنہ رحمان کو قرآن
سکھانے والا کیوں قرار دیا گیا۔یہ کہنا چاہیے تھا کہ وہ علام الغیوب ہے، عالم ہے، علیم
ہے جس نے قرآن سکھایا۔کیونکہ علم سکھانے والے کو تو عالم کہا جاتا ہے یا علیم کہا جاتا
یا علامہ کہا جاتا ہے۔رحمان تو نہیں کہا جاتا تو رحمانیت میں علم کا کون سا جزو پایا جاتا ہے
یا کون سی مشابہت ان صفات میں پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے قرآن کریم جو تمام علوم
میں سب سے زیادہ جامع ہے اور سب سے اونچا مقام رکھتا ہے اور سب سے زیادہ گہرائی
رکھتا ہے اس کو علیم کی طرف منسوب کرنے کی بجائے رحمان کی طرف منسوب کر دیا۔

آج 10 میں سے 10 باقی