۱۴ دسمبر ۱۹۹۰
ذوق عبادت اور آداب دُعا, حصہ 2
53
این
رحمانیت کی صفت کے بے پناہ جلوے
مضمون پر غور کرتے ہوئے جب آپ رحمانیت میں سفر شروع کرتے ہیں تو
آپ یہ سوچ کر حیران رہ جاتے ہیں کہ باوجود اس کے کہ ربوبیت بہت وسیع طور پر اثر
انداز دکھائی دیتی ہے اور قانون قدرت اور تخلیق میں کار فرما نظر آتی ہے لیکن جب کچھ
بھی نہ ہو تو رحمانیت کے سوا کسی چیز کا آغاز ہوہی نہیں سکتا۔کیونکہ رحمان کے اندر بن
مانگے دینے والے کا معنی پایا جاتا ہے یعنی ابھی مسائل کا وجود ہی پیدا نہیں ہوا۔کوئی کچھ
مانگنے کے لئے دربار میں حاضر نہیں ہوا لیکن اس کے لئے عطا کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔پس حقیقت میں تخلیق کا بھی رحمانیت کے ساتھ تعلق ہے اور علم کا بھی رحمانیت کے
ساتھ تعلق ہے اور تخلیق کا تعلق تو آپ کو فوراً سمجھ آگیا جب آپ دوبارہ اس آیت پر
غور کریں تو آپ کو سمجھ آجائے گی کہ رحمان کے ساتھ تخلیق کو کیوں باندھا تھا
الرَّحْمَنِ : عَلَّمَ الْقُرْآنَ - خَلَقَ الْإِنْسَانَ - عَلَّمَهُ الْبَيَانَ - کہ رحمان نے
انسان کی تخلیق کی ہے اور رحمان ہی تھا جس نے قرآن عطا کیا۔تخلیق کے لئے
رحمانیت کا جوڑ سمجھنے کے لئے خدا تعالیٰ نے بہترین مثال پیش فرما دی انسان کی۔انسان
تخلیق کی وہ آخری شکل ہے جس میں سب سے زیادہ رحمانیت جلوہ گر ہے۔کیوں کہ
انسان کو سب سے زیادہ وہ چیزیں عطا ہوئی ہیں جو بن مانگے عطا ہوئیں اور جو درجہ کمال
تک پہنچی ہوئی ہیں۔کوئی اور مخلوق اس میں انسان کا مقابلہ نہیں کرتی بلکہ تمام کائنات کا
خلاصہ انسان ہے تو خلق الانسان کا فاعل رحمان قرار دے دینا اور یہ فرمانا کہ
رحمان نے انسان کی تخلیق کی ہے نہ صرف ہمیں یہ بتاتا ہے کہ تخلیق کا آغاز رحمانیت
کے نتیجے میں ہوا ہے بلکہ تخلیق پر غور کرنے سے سمجھ آجاتی ہے کہ کیوں رحمان کو خالق
کہا گیا کیونکہ وہی مضمون دوبارہ ابھرتا ہے جو میں نے آپ سے پہلے بیان کیا ہے کہ ہر
تخلیق میں ضرورت واجبی کے علاوہ چیزیں عطا کی گئی ہیں۔ضرورت حقہ کا لفظ میں نے
پہلے استعمال کیا تھا غالبا ضرورت واجبی کہنا زیادہ درست ہے یعنی وہ ضرورت جو کم سے کم
ہے جس کے پورا ہو جانے کے بعد چیز کو بقاء نصیب ہو جاتی ہے اور پیاس بجھ جاتی ہے وہ
ضرورت پورا کرنے کے بعد اگر مزید کچھ عطا کیا جائے تو وہ واجبی ضرورت سے زیادہ ہے
54
اور اس کے لئے رحمان کا ہونا ضروری ہے ورنہ آپ روزمرہ کی زندگی میں تو رحمان
نہیں بنتے۔مزدور نے جب آپ کا کوئی کام کیا ہو تو بالعموم انسان کم سے کم دے کر پیچھا
چھڑانے کی کوشش کرتا ہے۔اکثر مالکوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ نوکروں کے ساتھ ایسا
سلوک کرتے ہیں کہ تمہاری ضرورت پوری ہو گئی۔بس کافی ہے۔تم اس میں رہ سکتے
ہو۔سردی سے بچ سکتے ہو، گرمی سے کسی حد تک بیچ سکتے ہو بلکہ واجبی ضرورت بھی
پوری نہیں کی جاتی کسی حد تک پوری ہو جائے تو سمجھتے ہیں کہ ذمہ داری ادا ہو گئی۔وہ تو
رحمان نہیں کہلا سکتے۔پس تخلیق میں کوئی بھی زندگی کا ایسا ذرہ آپ کو دکھائی نہیں دے
گا خواہ وہ زندگی کی کسی نوع سے تعلق رکھنے والا ذرہ ہو جس ذرے کے اندر بھی
رحمانیت کا جلوہ نہ دکھائی دیتا ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔بتا سکتا نہیں اک پاؤں کپڑے کا بشر ہرگز
تو پھر کیونکر بنانا نور حق کا اس پہ آسماں ہے
سه
اب کیڑے کا پاؤں بنانے پر انسان قادر نہیں۔یہ بات آج کے زمانے میں عجیب لگتی ہے
جب آپ دیکھتے ہیں کہ ہوائی جہاز ایجاد ہو گئے۔ٹیلی ویژنز ایجاد ہو گئیں ، حیرت انگیز
بار یک دربار یک صفات کائنات پر غور کرنے کے نتیجے میں انسان بار یک دربار یک چیزیں
بنانے پر قادر ہوتا چلا جا رہا ہے تو کیا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ مصرعہ
اب پرانے زمانے کی بات بن گیا کہ
بنا سکتا نہیں اک پاؤں کپڑے کا بشر ہرگز
لیکن جب آپ گری نظر سے دیکھتے ہیں تو آپ یہ دیکھ کر حیران ہو جاتے ہیں کہ
بڑی بڑی تخلیق اور عظیم تخلیق اور باریک دربار یک تخلیق کا دعوی کرنے والا انسان
بھی آج تک کیڑے کا ایک پاؤں بنانے سے عاجز ہے کیونکہ کیڑے کے ایک پاؤں میں
عجیب در عجیب چیزیں بنی ہوتی ہیں۔کپڑے کا ایک پاؤں جس مسالحے سے بنا ہوا ہے جس
طرح اس کے اندر انرجی (ENERGY) پہنچانے کا انتظام ہے، جس طرح وہ اپنے
ظاہری حجم کے مقابل پر بیسیوں گنا زیادہ وزن اٹھانے کی طاقت رکھتا ہے۔جس طرح ان
کے اندر باریک در بار یک اعصاب ہیں۔جس طرح وہ اس بات کا اہل بنایا گیا ہے کہ
55
سیدھی عمودی چیزوں پر بھی وہ چڑھ جائے اور عام سطح پر بھی اسی طرح دوڑنے لگے۔جس طرح بعض ان میں سے پانی کی سطح پر بھی دوڑنے کی استطاعت رکھتے ہیں اس کیڑے
کے پاؤں پر آپ غور کریں تو عقل دنگ رہ جائے گی۔اور بغیر کسی ملک کے ایک انسان
جو علم ہو اور فراست و در دوبارہ یہ گا اور ہزار بار یہ
جو صاحب علم ہو اور صاحب فراست ہو وہ دوبارہ یہ اعلان کرے گا اور ہزار بار یہ اعلان
کرے گا کہ
سة
بتا سکتا نہیں اک پاؤں کیڑے کا بشر ہرگز
تو خدا تعالٰی کی صفتوں میں تو ہر جگہ رحمانیت جلوہ گر دکھائی دیتی ہے اور رحمانیت کو
تخلیق میں ڈھالنے کے لئے علم کی ضرورت ہے کیونکہ تخلیق میں سائنس بھی ہے اور
ٹیکنالوجی بھی ہے۔یہ وہ دو چیزیں اکٹھی ہو کر تخلیق میں ڈھلتی ہیں۔علم کے بغیر تخلیق
ممکن ہی نہیں ہے۔پس علم جب درجہ کمال کو پہنچا ہو تب تخلیق خوبصورت ہوتی ہے
اس کے باوجود تخلیق کوئی عملی جامہ نہیں اوڑھ سکتی یا عمل کی صورت میں ڈھل نہیں
سکتی جب تک ساتھ ٹیکنالوجی بھی نہ ہو تو اللہ تعالٰی کو رحمان خدا کو علم کے بغیر رحمانیت
کو تخلیق میں ڈھالنے کی استطاعت ہی نہیں ہو سکتی تھی اور سب سے زیادہ عالم وہ ہوتا
ہے جو چیز کو خود بنانے والا ہے۔دوسرے بھی سمجھتے ہیں اور سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔کسی کے بنائے ہوئے ماڈل پر غور کرتے ہیں اور گہرائی میں اترنے کی کوشش کرتے ہیں
لیکن جو بنانے والا ہے اس سے بڑھ کر عالم دنیا میں کوئی نہیں ہو سکتا۔پس رحمان میں ہی
علم بھی شامل ہے اور رحمان میں ہی تخلیق بھی شامل ہے۔پس جب ہم کہتے ہیں
اياك نعبد وإياكَ نَسْتَعِينُ تو بلا شبہ کوئی ناقص سودا نہیں کر رہے ہوتے۔کوئی خوف والا سودا نہیں کر رہے ہوتے۔کامل یقین کے ساتھ یہ کہہ سکتے ہیں کہ جس
سے ہم نے یہ عہد کیا ہے کہ صرف تیری عبادت کریں گے اور کسی اور کو عبادت کے
لائق نہیں سمجھیں گے۔ہم پورے یقین اور عرفان کے ساتھ یہ عہد کر رہے ہیں۔ان کا
یہ مطالبہ ایک طبعی آواز ہے جو اس کے پیچھے آنی چاہیے کہ اے ہمارے معبود! پھر ہماری
ضرورتیں بھی تو ہی پوری کرنا کیونکہ تو تمام ضرورتیں پوری کرنے کی اہمیت رکھتا ہے۔اس کے علاوہ اور بھی بہت سے مضامین ہیں مگر اب چونکہ وقت ختم ہو رہا ہے میں انشاء
56
اللہ اگر وقت ملا تو اسی مضمون پر مزید گفتگو اگلے خطبے میں کروں گا اور اگر بیچ میں ایسا کوئی
امر زیادہ فوری توجہ کے لائق آیا تو ایک خطبے کا ناغہ کر کے پھر انشاء اللہ آئندہ خطبے میں
اس مضمون کی طرف آؤں گا تا کہ وہ لوگ جو ہر وقت ہمیشہ پوچھتے رہتے ہیں کہ آپ نے
کچھ بتایا تھا لیکن ابھی پیاس نہیں بجھی۔کچھ اور بتائیں۔نمازوں کو ہم کس طرح زند
کریں تو جہاں تک خدا مجھے توفیق عطا فرمائے میں چاہتا ہوں کہ اس ذمہ داری کو ادا
کردوں اور آپ کو نمازوں کو زندہ کرنے کے کچھ راز سمجھا سکوں۔اگر ہماری نمازیں
زندہ ہو جائیں تو ہم زندہ ہوں گے اور ساری انسانیت زندہ ہوگی کیونکہ عبادت کی زندگی
کے سوا انسان کو زندگی نصیب نہیں ہو سکتی۔وہ دیکھتے ہوئے بھی اندھا رہے گا۔وہ سنے
ہوئے بھی بہرہ رہے گا وہ بظا ہر بولنے کی طاقت رکھے گا مگر بیان سے خالی ہو گا کیونکہ اس
کے بیان کا رحمانیت سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔پس یہ بہت ہی اہم بات ہے زندگی کا
تمام اہم چیزوں میں سب سے زیادہ اہم عبادت ہے مگر وہ عبادت جسے سمجھ کر ادا کر
جائے جو کیفیتوں میں ڈھلنی شروع ہو جائے اور کیفیتوں سے بھر جائے اس سے زندگی
پیدا ہوتی ہے اور وہ زندگی پھر تمام کائنات کو زندہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔اللہ تعال
ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔