۲۱ دسمبر ۱۹۹۰

ذوق عبادت اور آداب دُعا

57
بیت الفضل - لندن
۲۱ رو نمبر ۶۱۹۹۰
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نماز کا عرفان خدا کی ہستی سے تعلق بڑھانے کا ذریعہ ہے
تشہد تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :
آج کا خطبہ بھی گزشتہ خطبات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں میں یہ
سمجھانے کی کوشش کرتا چلا آیا ہوں کہ کس طرح نماز کے ساتھ ایک ذاتی تعلق پیدا کیا
جائے اور کس طرح نماز کے مطالب میں ڈوب کر نماز سے لذت حاصل کی جائے اور وہ
مقصد پالیا جائے جو نماز کی ادائیگی کا حقیقی مقصد ہے یعنی ایک ذریعہ ہے بندے کو خدا
سے ملانے کا۔پس جب تک ذریعے کا صحیح استعمال نہ ہو اس وقت تک ذریعہ اپنے
مقصود کو پا نہیں سکتا۔پس خدا تعالیٰ کا وصل خدا تعالیٰ سے تعلق مقصود بالذات ہے اور
نماز سے جتنا تعلق بڑھے گا ، نماز کا جتنا عرفان بڑھے گا اتنا ہی زیادہ خدا تعالی کی ہستی سے
تعلق بڑھے گا اور خدا تعالیٰ کا عرفان بڑھے گا اور نماز کے ذریعے آپ اپنی زندگی کے
اپنی پیدائش کے مقصد کو پاسکتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ اگر ہم نماز سے بے سوچے
ھے گزرتے چلے جائیں تو تمام عمر کی نماز میں بھی اس عارف باللہ کی ایک نماز کے برابر
نہیں ہو سکتیں جو ایک نماز سے گزرتا ہے مگر اس میں ڈوب کر اس کو اپنا کر اس کا ہو
کر اس میں سے نکلتا ہے۔اسی لئے بعض دفعہ بعض کم فہم لوگ یہ سمجھ لیتے ہیں کہ وہ
ایک ہی نماز ہوا کرتی ہے جو خدا سے ملا دیتی ہے اور صرف ایک ہی نماز کافی ہے۔یہ
ایک بالکل غلط اور جاہلانہ تصور ہے۔بعض جو زیادہ عارف بننے کی کوشش کرتے ہیں اور
صوفیانہ مزاج رکھتے ہیں یا نہیں مگر لوگوں کو دکھاتے ضرور ہیں۔وہ یہ کہا کرتے ہیں کہ
بس زندگی کا ایک لمحہ کافی ہے وہ لمحہ جو خدا سے ملا دے۔اور مفہوم یہ ہوتا ہے کہ بس
$

58
ایک لمحے کی ملاقات کے بعد پھر ہمیشہ کے لئے چھٹی۔حالانکہ ملانے والا لمحہ وہ لمحہ ہوا
کرتا ہے جو ہمیشہ کے لئے وابستہ کر دے۔جس کے بعد علیحدگی کا کوئی تصور نہ رہے۔پس
ایک نماز کا سوال نہیں ہے۔سوال ایک ایسی نماز کا ہے جو آپ کا نماز کے ساتھ ایسا گہرا
اور دائمی رشتہ باندھ دے، ایسا تعلق پیدا کردے کہ جو پھر کبھی نہ ٹوٹے۔محبت کے
متعلق شعراء کہتے ہیں کہ ایک ہی نظر میں ہو جایا کرتی ہے مگر وہ ایک ہی نظر ایسی تو نہیں
ہوا کرتی کہ دوبارہ محبوب کی طرف اٹھنے کی تمنا سے ہی محروم رہے۔ایک نظر سے مراد
یہ ہے کہ محبت جب ہو جائے تو پھر ہر نظر اپنے محبوب کو تلاش کرتی ہے اور یہی عرفان
الی اور وصل الہی کی حقیقت ہے۔ایک دفعہ جب اللہ تعالٰی سے سچا تعلق پیدا ہو جائے
جس کا نماز سب سے بڑا ذریعہ ہے تو پھر یہ تعلق دائمی ہو جایا کرتا ہے اور اس تعلق کی
سچائی کا نشان ہی اس کا دوام ہے۔اس لئے میں آپ کو مختلف پہلوؤں سے نماز کے
مضمون پر غور کرنے کے طریق بتانے کی کوشش کر رہا ہوں تاکہ ہر شخص اپنے اپنے
مزاج کے مطابق وہ طریق اختیار کرے اور عبادت کا صرف فریضہ ادا نہ کرے بلکہ
عبادت کی لذت حاصل کرے اور عبادت کے پھل کھائے۔صفت رب العالمین پر غور کریں
جب ہم صفات باری تعالیٰ کا ذکر سورۂ فاتحہ کے الفاظ میں کرتے ہیں تو اس کے بعد
إيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کی دعا ہے۔اس کا ایک مفہوم میں پہلے بیان کر چکا
ہوں، اب ایک اور امر کی طرف توجہ دلائی چاہتا ہوں کہ چار بنیادی صفات بیان ہوئی
ہیں۔رَبِّ الْعَلَمِنَ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ پس جب ہم
إياك نعبد کہتے ہیں تو اس کا ایک مطلب تو یہ ہے کہ ہم تیری عبادت کرتے ہیں۔تیرے سامنے سرجھکاتے ہیں اور اپنے وجود کو تیرے حضور پیش کر دیتے ہیں۔گویا آج
کے بعد یہ وجود ہمارا نہیں تیرا ہو گیا اور دوسرا معنی یہ ہے کہ ہم قدم بقدم تیرے پیچھے
چلتے ہیں۔جس طرح ایک غلام آقا کی پیروی کرتا ہے اور اپنی مرضی کا مالک خود نہیں
رہتا بلکہ یہ چاہتا ہے کہ مالک کی تصویر بن جائے۔جیسا مالک کرتا ہے ویسا ہی وہ کرے تو
اس کا نام بھی عہدیت ہے۔پس عبدیت اور عبودیت دو مفہوم عبد کے اندر پائے جاتے

59
ہیں۔جہاں تک دوسرے مفہوم کا تعلق ہے اس کو پیش نظر رکھیں تو نماز آپ کو روزانہ
ایک پیغام بھی دے گی اور ایک محاسبہ بھی کرے گی۔جب آپ کہتے ہیں : ایاک
نعبد توسب سے پہلے رب العالمین کی صفت آپ کے سامنے آکھڑی ہوگی اور آپ
اپنے دل میں یہ سوچیں گے اگر نوچنے کی اہلیت رکھتے ہوں کہ کیا میں بھی رب بننے کی
کوشش کرتا ہوں؟ کیا میری ربوبیت کا فیض بھی تمام جہانوں پر ممتد ہے یا ممتد ہونے کی
کوشش کرتا ہے؟ یہ ایک سوال اتنا گہرا اور اتنا وسیع سوال ہے کہ اس کے حقیقی جواب
تلاش کرنے میں بھی مدتیں درکار ہیں اور اس کو مختلف جگہوں پر باری باری اطلاق
کرتے ہوئے پھر اس کا الگ جواب حاصل کرنا ایک بڑی محنت کا کام ہے مگر ایک بہت
ہی دلچسپ سیر ضرور ہے۔اپنے اعمال کو ربوبیت کی کسوٹی پر پرکھیں
جب انسان کسی ذات کو رب العالمین تسلیم کرتا ہے اور ساتھ یہ اقرار کرتا ہے کہ
یہ ایک قابل تعریف بات ہے۔الحمد يثورات العلمين رب العالمین ہونا کوئی
برائی کی بات نہیں بلکہ ہر پہلو سے قابل تعریف ہے بلکہ تمام حقیقی تعریفوں کا مستحق رب
العالمین ہے تو اگر آپ رب العالمین بنے کی کوشش نہیں کرتے تو آپ جھوٹے ہیں۔یہ
منہ کی تعریف محض ہونٹوں سے نکلی ہوئی تعریف ہے اور دل سے اسکا کوئی تعلق نہیں
کیونکہ جو چیز آپ کو پسند آئے آپ ویسا ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔پس رب العالمین
کہہ کر رب العالمین کا تعلق حمد باری تعالٰی سے باندھ کر ہر بچے عبادت کرنے والے پر
فرض ہی نہیں ہوتا بلکہ اس کے دل کی آرزو بن جاتا ہے کہ وہ دیسا بنے کی کوشش
کرے۔اب رب العالمین کا مضمون تو بہت ہی وسیع ہے لیکن اپنے گردو پیش سے اگر
آپ شروع کریں تو اس کا اطلاق نسبتاً آسان ہو جاتا ہے۔بعض لوگ اپنے بچوں کے
لئے رب ہوتے ہیں لیکن دوسروں کے لئے نہ صرف یہ کہ رب نہیں ہوتے بلکہ
ربوبیت کے بر عکس اثر دکھاتے ہیں۔ماں اگر بچوں سے پیار کرتی ہے تو وہ بھی ایک
ربوبیت کا مظہر ہے لیکن دو ربوبیت خدا کی نظر میں قابل تعریف نہیں ٹھرتی یا قبولیت کی
مستحق قرار نہیں پاتی جب وہی ماں اپنے سوتیلے بچوں سے ظلم کر رہی ہوتی ہے۔جب

60
دوسرے بچوں سے اس کا منفی سلوک ہوتا ہے تو وہیں رب العالمین کا مضمون منقطع ہو
جاتا ہے۔ایسی ربوبیت جو محدود دائرے سے تعلق رکھتی ہو اس وقت تک قابل قبول
ہے جب دائرہ وسیع ہو تو تب بھی ربوبیت جاری رہے اور منقطع نہ ہو جائے۔لیکن
ماں کی اپنے بچوں سے محبت اسی وقت ربوبیت کی تعریف سے باہر قدم نکال دیتی ہے جبکہ
ماں کے تعلقات دوسرے بچوں سے اور دوسرے بنی نوع انسان سے منفی صورت اختیار
کر لیتے ہیں۔یہ ایک چھوٹی سی مثال ہے مگر اس کو آپ انسانی دائروں پر پھیلائیں تو
آپ کے لئے اپنا جائزہ لیتا بہت ہی آسان ہو جاتا ہے۔جب بھی آپ کسی سے تعلقات
قائم کرتے ہیں تو وہ ایک لمحہ اپنے نفس کی اندرونی حالت کو جانچنے کا ہوتا ہے۔تعلقات
کسی قسم کے قائم ہو رہے ہیں کیوں ہو رہے ہیں؟ کیا ان تعلقات میں ربوبیت کا کوئی
عصر ہے بھی کہ نہیں؟ یہ وہ سوال ہے جو آپ کے تعلقات کو وضاحت سے کھول کے
آپ کے سامنے لاکھڑا کرتا ہے اور جب بھی تعلقات کروٹیں بدلتے ہیں اور لاشعوری
حالت سے شعور میں ابھرتے ہیں تو وہ وقت بھی ایسے ہوتے ہیں جب آپ اپنا جائزہ لے
سکتے ہیں کہ آپ واقعہ " رب العالمین بننے کی کوشش کرتے ہیں کہ نہیں۔بعض
تعلقات جاری و ساری ہیں اور وہ ایک قسم کے لاشعور میں رہتے ہیں۔مثلاً اپنے ماحول
سے گردو پیش سے جانوروں سے تعلقات، یہ اگر چہ دبے ہوئے تعلقات ہیں لیکن ہیں
سہی۔کیونکہ جس کائنات میں ہم سانس لے رہے ہیں یہاں لازما " ہمارے اس سے
تعلقات ہیں۔ایک بچہ چھوٹی سی بندوق لے کر شکار پر نکلتا ہے اور جب وہ شکار کرتا ہے
تو اس کا جانور سے ایک قسم کا تعلق قائم ہوتا ہے۔یہ لاشعور سے شعور میں ابھر آتا
ہے۔اس وقت اگر وہ شکار کرتا ہے اور ربوبیت پر نظر رکھتے ہوئے ان معنوں میں خدا کی
حمد کرتا ہے کہ مالک وہی ہے اور رب بھی وہی ہے اس نے ہر شخص کے رزق کے انتظام
فرمائے ہوئے ہیں اور میرا جو اس جانور سے تعلق ہے بظاہر میں شکاری ہوں لیکن یہاں
خدا کی ربوبیت میرے لئے جلوہ دکھا رہی ہے جس طرح اس پرندے کے لئے اس نے
اس وقت جلوے دکھائے جب یہ چھوٹے چھوٹے جانوروں کا شکار کر کے خدا کی ربوبیت
کے مزے چکھتا تھا تو ربوبیت کا مضمون بظاہر اس صورت سے متصادم ہونے کے باوجود

61
ایک نئی شکل میں آپ کے سامنے ظاہر ہوتا ہے یعنی خدا تعالی ایک پہلو سے رب بنتاً
ہے اور دوسرے پہلو سے بظا ہر ربوبیت کی نفی ہو رہی ہوتی ہے۔ایسی صورت میں ایک
بنیادی قانون ہے جو ہمیشہ کار فرما ہے اور وہ یہ ہے کہ بہتر کے لئے اونی کو قربان کیا جائے
گا۔یہاں ربوبیت ایک اور رنگ میں آپ کے سامنے ابھرتی ہے مگروہی بچہ جب آگے
بڑھتا ہے اور ایک ایسے جانور کو جو خدا نے خوبصورتی کے لئے پیدا کیا ہے جو اس کے
کھانے کے کام نہیں آسکتا یا ایسے جانور کو جو خدا تعالیٰ نے صفائی کے لئے مقرر فرمائے
ہوئے ہیں یا اور مقاصد کے لئے پیدا کئے ہیں، ان کو محض مارنے کی نیت سے مارتا ہے تو
یہاں ربوبیت سے وہ اپنا تعلق توڑ لیتا ہے اور واضح طور پر ربوبیت کی حدود سے باہر قدم
رکھتا ہے تو بظاہر ایک ہی فعل ہے یعنی جانور سے تعلقات کے دوران کسی جانور کو ذریح
کرنا یا شکار کرنا اور کسی جانور کی جان بخشی کرنا۔لیکن یہ ایک فعل نہیں رہتے جب آپ
ان افعال کو مختلف حالات میں ربوبیت کی کسوٹی پر پرکھ کر دیکھتے ہیں۔پھر جانور جو
ضرورتمند ہیں، جو مصیبت میں مبتلا ہیں ان کے لئے آپ نے مغربی قوموں میں خاص طور
پر ربوبیت کے جذبے دیکھے ہوں گے جو بد قسمتی سے مسلمانوں میں نسبتا کم پائے جاتے
ہیں تو ایک ہی چھوٹی سی مثال سے جو رستہ کھلتا ہے وہ ایک لامتناہی سفر بن جاتا ہے۔انسان کے گردو پیش سے تعلقات میں بے شمار قسم کے تعلقات ممکن ہیں اور ہر تعلق
میں جب آپ آگے قدم بڑھاتے ہیں یا نئے تجارب حاصل کرتے ہیں، جب لاشعوری
تعلقات اچانک شعور میں ابھرتے ہیں تو وہ اوقات ہوتے ہیں جب آپ اپنا جائزہ لے
سکتے ہیں اور رب العالمین سے اپنے تعلق کو یا قائم کر سکتے ہیں یا منقطع کر سکتے ہیں۔پھر
ربوبیت کے دائرے میں بالعموم جیسا کہ آپ سب جانتے ہی ہیں غرباء سے تعلق ہے۔خدا کے مصیبت زدہ بندگان کی مصیبتوں کا حل ہے اور اس کے بر عکس ایسے افعال ہیں
جو منفی اثر پیدا کرنے والے ہیں۔ایک آدمی اگر ایک غریب سے ہمدردی نہیں کر سکتا تو
اس کی ربوبیت کے متعلق ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ افسانوی ربوبیت ہے۔وہ سمجھتا ہے کہ
میں رب سے محبت کرتا ہوں لیکن حقیقت میں نہیں کیونکہ ویسا بنا نہیں چاہتا لیکن ایک
شخص جب ربوبیت سے برعکس تعلقات کسی سے قائم کرتا ہے۔کسی غریب کا حق مارتا

62
ہے۔کسی یتیم کے اموال ہضم کرنے لگ جاتا ہے۔کسی کمزور پر ظلم اور زیادتی کرتا ہے
تو یہ راوبیت کی منفی علامات ہیں۔اب ایسا شخص جب نماز میں الْحَمْدُ للهِ رَبِّ
العلمين کہتا ہے تو حقیقت میں آسمان سے یہ آواز کیا بن کر اس پر پٹی ہے، یہ سوال
ہے۔کیا وہ رحمت کے پھول بن کر اس پر برسے گی جیسا کہ آگے رحمان کا ذکر چلا ہے یا
بر عکس شکل اختیار کرے گی۔امر واقعہ یہ ہے کہ اگر انسان کا اپنا عمل ربوبیت سے منفی
ہو گا تو یہ آواز کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ہمیشہ اس پر لعنت بن کر گرے گی اور از
خود یہ آواز اس پر رحمت کے پھول برسانے کا موجب نہیں بنے گی۔ربوبیت کے بعد اپنے اندر رحمانیت کی شان پیدا کریں
پس یہ مضمون بہت ہی وسیع اور گہرا ہے اور اس مضمون کو آپ آگے بڑھائیں
اور رحمانیت سے تعلق جوڑیں تو ارشات تعمد دوبارہ کہیں اور پھر سوچیں کہ رحمان
خدا نے آپ کے لئے کیا کیا کچھ پیدا کیا ہے۔رحمان کا تصور قائم ہی نہیں ہو سکتا جب
تک عدل کا تصور نہ ہو کیونکہ رحمان عدل سے بالا ہے اور اوپر ہے۔بالا ان معنوں میں
نہیں کہ بے نیاز بلکہ عدل کے قیام کے بعد رحمانیت کا مضمون شروع ہوتا ہے۔پس جو
مختص عدل پر ہی قائم نہیں وہ یہ کیسے کہہ سکتا ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ :
الرَّحْمنِ الرَّحِيم رحمان تو ضرورت سے بڑھ کر دینے والا حق سے بڑھ کر دینے
والا بن مانگے دینے والا۔پس یہاں تعلقات کے دائرے ربوبیت کی بالا شان دکھانے
لگتے ہیں۔ربوبیت کا مضمون زیادہ ارتقائی صورت میں انسانی ذہن پر ابھرتا ہے اور اس
کے اعمال پر جلوہ گر ہوتا ہے۔پس جب ایاک نعبد کہتے ہیں تو یہاں "ک" سے مراد
اللہ تو ہے ہی کہ اے خدا تجھ سے ، مگر خدا کی کس شان سے تعلق باندھا جا رہا ہے۔ربوبیت کا مضمون ایک تعلق پیدا کرے گا تو رحمانیت کا مضمون ایک دوسرا تعلق پیدا
کرے گا۔پھر رحیمیت کا مضمون ہے جس میں محنت کا پورا پورا جبر بلکہ محنت سے کچھ
پڑھ کر اجر دینے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔ایک انسان اپنے تعلقات کے
دائرے میں بڑی آسانی کے ساتھ اپنے آپ کو پرکھ سکتا ہے کہ کیا میں جب کہتا ہوں
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - الرَّحْمن الرحيم۔تو رحیم تک میری حمد کی آواز۔

پہنچتی بھی ہے کہ نہیں یا رحیمیت کو میں واقعی قابل تعریف سمجھتا ہوں اور اگر سمجھتا
ہوں تو پھر میں خود کیوں رحیم بننے کی کوشش نہیں کرتا۔پس جہاں جہاں اس کے اس
سوال کے جواب میں ایک منفی تصویر ابھرتی ہے یا بے رنگ تصویر ابھرتی ہے وہیں وہیں
اس كا ايات لنڈ کہتا اثر سے خالی ہوتا چلا جاتا ہے۔جہاں منفی تصویر
ابھرتی ہے اس کا مضمون بعد میں بیان ہوگا کہ پھر اس کے ساتھ کیا ہوتا
ہے۔مالک کا صحیح مفہوم
آگے بڑھیں تو ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ تک آپ پہنچ جاتے ہیں۔مالک میں
خدا تعالیٰ کی نہ صرف ملکیت کی صفت بیان ہے بلکہ ملوکیت کی صفت بھی بیان ہے یعنی
مالک کے اندر سب چیزیں داخل ہو جاتی ہیں لیکن جب یوم الدین کے ساتھ ملت
کی اضافت ہو تو ملک یوم الدین کا مطلب یہ ہے کہ ایسا مالک جس کے قبضہ قدرت
میں تمام انجام ہیں۔کوئی چیز اس سے بھاگ کر باہر نکل ہی نہیں سکتی۔ساری عمر کوئی
شخص محنت کرے اور وہ سمجھے کہ میری اس کوشش میں کسی اور نے کوئی دخل نہیں دیا
اور میں کامیاب ہو گیا لیکن اس محنت کا پھل گھر پہنچتے تک بھی اگر مالک یہ فیصلہ کر لے
کہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گا تو وہ فائدہ نہیں اٹھا سکے گا۔اگر گھر میں پہنچ بھی جائے
اور وہ بظاہر سمجھے کہ میں اپنے محنت کے پھل پر قابو پا چکا ہوں یہ میرا ہو چکا ہے اگر مالک
یہ سمجھے کہ اس سے اس محنت کرنے والے کو فائدہ نہیں پہنچنا چاہئیے تو وہ محنت کرنے
والا خود دنیا سے اٹھ سکتا ہے یا اور کوئی ایسی بلا اس پر نازل ہو سکتی ہے کہ گھر میں پھل
موجود ہے لیکن محنت سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا تو مالک ایک ایسے کامل صاحب اختیار وجود
کا تصور پیدا کرتا ہے جس کے قبضہ قدرت میں ہر چیز ہے جو سیاست کا بھی بادشاہ ہے جو
ملکیت کا بھی بادشاہ ہے اور ملوکیت کا بھی یعنی وہ تمام اختیارات بھی رکھتا ہے جو ایک
مالک اپنی کسی چیز پر رکھتا ہے خواہ وہ بادشاہ ہو یا نہ ہو۔ایک چھوٹے سے چھوٹا غریب
آدمی بھی کچھ نہ کچھ اختیار رکھتا ہے۔ایک روٹی کا ٹکڑا بھی اگر اس کو بھیک کے طور پر ملا

64
ہو تو وہ اس ٹکڑے پر تھوڑا سا اختیار رکھتا ہے تو مالک کے اندر یہ تمام اختیارات
آجاتے ہیں جن میں بادشاہ کو دخل دینے کا کوئی حق ہی نہیں پہنچتا اور اگر وہ چاہے بھی تو
ہر ایک کے اختیار چھین نہیں سکتا تو مالک ایسے عظیم وجود کو کہتے ہیں جو ہر چیز کا حقیقی
مالک ہے چھوٹی ہو یا بڑی ہو اور مالک کے اندر بعض ایسی باتیں ہیں یعنی بادشاہ کے
اختیارات میں جو مالکیت کے دوسرے اختیارات میں نہیں ہوا کرتیں۔بادشاہ قانون
بنا دیتا ہے۔بادشاہ جب چاہے کسی کو DISPOSSESS کر دیتا ہے اس کے اختیارات
وقتی طور پر چھین لیتا ہے، سوائے اس کے کہ وہ چھوٹی چھوٹی باتیں جن پر انسان کا اختیار
رہتا ہی ہے وہ چھین نہیں سکتا وہ اس کو اس کی ہر چیز سے POSSESSION سے محروم
کر سکتا ہے لیکن اس کے خیالات کے قبضے سے محروم نہیں کر سکتا۔پس خدا جب مالک
بنتا ہے تو ہر چیز کا مالک بن جاتا ہے وہ بندے کے خیالات کا بھی مالک بن جاتا ہے اور
جب چاہے ان کو بھی تبدیل فرما سکتا ہے۔وہ ہر ذی شعور کے شعور کا مالک بن جاتا ہے
اور جب وہ بادشاہ بنتا ہے تو جس سے چاہے جس کو چاہے محروم کردے۔یہ مضمون
قرآن کریم نے مختلف سورتوں میں مختلف آیات میں بیان فرمائے ہیں۔جیسا کہ فرمایا :
اللهم مُلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَن تَشَاء وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ وَ
تُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ، إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ
(سورۂ آل عمران : آیت ۲۷) یہاں مالک کا معنی صرف کسی چیز پر
قبضہ کرنے والا نہیں بلکہ یہاں ملوکیت کے معنی اور بادشاہت کے معنی بھی اس میں
داخل فرما دئے جیسا کہ میں بیان کر رہا ہوں۔اللَّهُمَّ مُلِكَ الْمُلْكِ اے خدا تو
ملک کا بھی مالک ہے۔یعنی صرف چیزوں کا مالک نہیں، بادشاہتوں کا اور مضامین کا بھی
مالک ہے۔کوئی مضمون ایسا نہیں جس کا تو مالک نہ ہو اور بادشاہت بھی ایک مضمون ہے
جو تیرے قبضہ قدرت میں ہے تُونِي الْمُلْكَ مَن تَشَاءُ وَتَنْزِمُ الْمُلْكَ مِمَّن تَشَاءُ
تو جس کو چاہتا ہے ملک عطاء فرما دیتا ہے جس سے چاہتا ہے ملک چھین لیتا ہے۔تو ہر چیز پر قادر ہے۔یہ مالک کی تعریف ہے۔تُولِجُ الَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَتُولِجُ
النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ وَتُخْرِجُ مِنَا وَتُخْرِجُ الْمَيْتَ مِنَ الْحَي و

65
توزق من تشاء بغير حساب سوره آل عمران : آیت (۲۸) کہ اے خدا!
تو رات کو دن میں تبدیل فرما دیتا ہے دن کو رات میں تبدیل فرما دیتا ہے۔موت سے
زندگی نکالتا ہے اور زندگی سے موت نکالتا ہے۔مردوں سے زندہ پیدا کرتا ہے اور
زندوں سے مردہ پیدا کر دیتا ہے۔وترزق من تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ۔اور جس کو
چاہے بے حساب رزق عطا فرما دیتا ہے۔تو اس آیت نے اس مضمون کو خوب کھول دیا
کہ مالک سے مراد محض کسی چیز کا مالک ان معنوں میں نہیں ہے جن معنوں میں ہم مالک
بنتے ہیں یا مالکیت کا مضمون سمجھتے ہیں بلکہ بہت ہی وسیع اور گہرا مضمون ہے۔اس میں
سیاست اور بادشاہت بھی داخل ہو جاتی ہے اور رزق بھی داخل ہو جاتا ہے اور قانون
سازی بھی داخل ہو جاتی ہے اور قانون پر پورا قبضہ ہونا بھی داخل ہو جاتا ہے اور قانون
کا نفاذ بھی داخل ہو جاتا ہے اور زندگی بھی اس کے ماتحت آتی ہے اور موت بھی اس کے
ماتحت آتی ہے۔گویا مالکیت کا تصور اتنا وسیع ہے کہ رحمانیت نے جس تخلیق کا آغاز
کیا تھا اور ربوبیت نے اس تخلیق کو جن جن منازل سے گزارا تھا اور رحمانیت اور
رحیمیت نے ان کے اوپر جو جو جو ہر دکھائے ان سب کے بعد جو آخری صورت وجود کی
ابھرتی ہے اس تمام صورت پر ہر پہلو سے خدا کا مکمل قبضہ ہے۔پس مالک کا تصور ایک
بہت ہی عظیم تصور ہے اور مالک بننے کی کوشش کرنا یہ مضمون ایک مشکل
لیکن اس کا تعلق پہلے مضامین سے ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ مالک ظالم بھی ہو سکتا ہے
سفاک بھی ہو سکتا ہے، کسی سے ناجائز چھین کر بھی وقتی طور پر مالک بن سکتا ہے اور
لوکیت کے اور ملکیت کے نہایت خوفناک مظاہر ہم دیکھتے ہیں تو پھر ہم دیسا بننے کی کس
طرح کوشش کر سکتے ہیں لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ جب آپ ربوبیت کے دائرے سے
داخل ہو رہے ہیں اور رب بننے کی کوشش مخلصانہ طور پر کر چکے اور کسی حد تک
ربوبیت سے حصہ پا لیا جب رحمانیت کے دروازے میں داخل ہوئے اور رحمان بننے کی
کوشش کی۔اور کسی حد تک رحمانیت سے حصہ پالیا۔جب رحیمیت کے دروازے
میں داخل ہوئے اور رحیم بننے کی کوشش کی اور رحیمیت سے کسی حد تک حصہ پالیا تو
در حقیقت آپ ہی ہیں جو مالک بننے کی صلاحیت پیدا کر چکے ہیں۔آپ ہیں جن کا یہ حق
مضمون ہے

66
بنتا ہے کہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ اے خدا! کچھ چیزوں میں تو ہم نے واقعہ " کوشش کی اور
تیرے جیسے بننے کی کوشش کرتے رہے اور کسی حد تک بن گئے مگر ملوکیت کا مضمون ایسا
ہے جس میں ہمارا دخل نہیں ہے اور ہم مالک بن نہیں سکتے کیونکہ یہاں کامل طور پر تیرا
قبضہ ہے۔اس لئے اب تو ہمیں مالک بنا بھی دے اور یہ توفیق عطا فرما کہ ہم ملوکیت کے
وقت رب بھی ہوں اور رحمان بھی ہوں اور رحیم بھی ہوں اور تیری تمام صفات کے
مظہر ہوں اور تیرے مالک ہونے میں جو یہ ایک خاص شان پائی جاتی ہے کہ مالک ہوتے
ہوئے بھی تو دوسروں کو ملکیت عطاء کر دیتا ہے، یہ شان بھی ہمیں بخش۔مالک بننے کی کوشش کرنا
اب یہاں خدا کی صفات کے مطابق مالک ہونا اور بندے کی صفات کے مطابق
مالک ہوتا دو الگ الگ چیزیں بن جاتی ہیں۔ان شرائط کے ساتھ جو شرائط سورہ فاتحہ
ہمارے سامنے رکھتی ہے جب ہم مالکیت کے مضمون پر غور کرتے ہیں اور اس کا
موازنہ اس مالکیت سے کرتے ہیں جو اس مضمون سے عاری ہے۔ان شرائط سے
عاری ہے تو زمین و آسمان کا فرق پڑتا ہے یا آسمان اور زمین کا فرق ظاہر ہوتا ہے۔ایسا
مالک جو اس جذبے سے پاگل ہو کر کہ میری جائیداد بڑھے میرا قبضہ قدرت بڑھے۔ایسا
بادشاہ جو اس ہوس سے پاگل ہو کر خدا کے بندوں پر حملے کرتا ہے اور اس کی مخلوقات
کے لئے ایک عذاب بن جاتا ہے کہ کسی طرح میری ملک گیری کی ہوس پوری ہو اور
میری مملکت وسیع ہو وہ نہ رب بن سکتا ہے، نہ رحمان بن سکتا ہے نہ رحیم بن سکتا ہے۔مالکیت کسی کو دیتا نہیں بلکہ چھینتا چلا جاتا ہے حالانکہ قرآن کریم نے مالکیت کی یہ
تعریف فرمائی کہ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَن تَشَاءُ وَ تَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّن تَشَاءُ اصل
حقیقی مالک وہ ہے جو عطا بھی کرتا ہے، صرف لیتا ہی نہیں لیکن جب لیتا ہے تو وہ حق لیتا
ہے جو اس کا ہے اور کسی اور کا حق نہیں لیتا اور جب عطاء کرتا ہے تو کسی کو حق نہیں
دے رہا ہوتا بلکہ اپنی طرف سے عطاء کر رہا ہوتا ہے کیونکہ کلیتہ مالک وہی ہے۔دنیا کا
بادشاہ جو ملک گیری کی ہوس کے ساتھ حملے کرتا ہے وہ ایسے حق چھین رہا ہے جو اس کے
نہیں ہیں۔وہ دوسرے بندگان خدا کے حقوق میں دخل اندازی کرتا ہے اور غاصب کی

67
چھینی ہوئی چیزیں اس کو مالک نہیں بنا دیا کرتیں۔ان میں سے وہ کچھ کسی کو دے بھی دے
اور کوئی والی مقرر کر دے اور بظاہر ملوکیت کسی کے سپرد کرے تو جیسا اس کا قبضہ ناجائز
دیسے اس کی عطاء ناجائز اور بے معنی اور بے حقیقت۔لیکن جب یوم الدین کی شرط
ساتھ لگا دیں تو یہ فرق بالکل ہی نمایاں اور اتنا زیادہ واضح ہو جاتا ہے کہ کوئی مشابہت کی
شکل بھی باقی نہیں رہتی۔یوم الدین کا مطلب ہے : جزاء سزا کے دن آخری دن کا
مالک ہر چیز اس کی طرف لوٹ جائے گی اور ایک ایسا وقت آئے گا جب کوئی دوسرا
شخص ملکیت میں یا ملوکیت میں ایک ذرہ بھر بھی اس کا شریک نہیں رہے گا۔قرآن کریم
فرماتا ہے۔وما ادريك ما يومُ الدِّين - ثُمَّ مَا ادْرُكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسُ
لِنَفْسٍ شَيْئًا، وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ يله سورة المطففين : آیات ۱۹-۲۰)
کہ تمہیں کس طرح سمجھائیں کہ یوم الدین کیا چیز ہے۔یوم الدین اس دور کا اس
زمانے کا نام ہے لا تقلك نَفْسُ لِنفس شيئا - کوئی شخص اپنے لئے یا اپنے کسی
عزیز یا تعلق والے کے لئے کسی چیز کا بھی مالک نہیں رہے گا۔لَا تَمْلِكُ نَفْسُ
لنفس شَيْئًا، وَالامْرُ يَوْمَئِذٍ لِلهِ۔اور ملکیت کا امر کلیتہ " سو فیصد خدا کی طرف
لوٹ چکا ہو گا۔پس یہ دنیا کے بادشاہ اور دنیا کے مالک عارضی طور پر آپ کو بظا ہر مالک
دکھائی بھی دیں اور خدا کی صفت ملوکیت میں شریک بھی دکھائی دیتے ہوں مگر اس طرح
دنیا سے خالی ہاتھ واپس جاتے ہیں اور اس طرح ان کی ملوکیتیں اور ملکیتیں یا ان سے
چھینی جاتی ہیں یا یہ خود ان سے جدا کئے جاتے ہیں کہ بالآخر خدا کی مالکیت کا مضمون
اپنی پوری شان سے بلا شرکت غیرے ابھرتا ہے اور ہر امر اس کی طرف لوٹ جاتا ہے۔پس خدا کے بندے کے طور پر اس کی ملوکیت میں حصہ لینا اس مضمون کو بہت
وسیع کر دیتا ہے اور جو خدا سے مالکیت مانگتا ہے اور خدا جیسا بن کر مالک بننے کی
کوشش کرتا ہے اسے موت اس کی ملکیت سے محروم نہیں کیا کرتی۔وہ ایک عالم بقاء
میں رہنا سیکھ لیتا ہے۔یہاں جو کچھ پاتا ہے وہ خدا کی راہ میں خرچ کرتا ہے اور ساتھ
ساتھ اسے انگلی دنیا میں منتقل بھی کرتا چلا جاتا ہے۔یہاں جو بادشاہتیں خدا کی خاطر

68
عاجزی اور انکساری سے کرتا ہے اور رب اور رحمان اور رحیم بکر خدا کے بندوں سے
اپنے تعلقات قائم کرتا ہے۔بڑا ہو کر چھوٹا بنتا ہے، اس کی ملوکیت بھی قیامت کے دن
کے بعد خدا تعالٰی کی رحمت کے جلوے کی صورت میں اسے واپس کی جائے گی اور بہت
بڑھا چڑھا کر واپس کی جائے گی۔پس اس دنیا میں ہم کس حد تک مالک ہوں گے اور کس
حد تک ملک ہونگے اس کا تعلق اس دنیا میں خدا کے مالک اور ملک ہونے سے ہے اور
اس بات سے ہے کہ ہم نے اس مالک اور ملک سے کس حد تک تعلق جوڑلیا ہے۔پس
تعبد کا ایک یہ مضمون ہے۔ایک یہ مفہوم ہے کہ ہم تیری عبادت کرتے ہیں اور تو
جانتا ہے اور تو دیکھ رہا ہے کہ جو چیز میری ہمیں پسند آرہی ہے ہم ویسا بنے کی کوشش کر
رہے ہیں۔اس لئے ہمارے اخلاص میں تو کوئی شک نہیں رہا۔اگر ہم جھوٹے ہوتے تو
منہ کی تعریف کرتے اور عملاً " ہم اور رخ اختیار کرتے، کسی اور سمت میں روانہ ہو
جاتے مگر جس کو ہم اچھا سمجھ رہے ہیں اس کے قدم بقدم اس کے پیچھے چلے آرہے ہیں۔پس إياكَ نَعْبُدُ اے خدا ہم پورے خلوص کے ساتھ اور صمیم قلب کے ساتھ اور
دل کی گہرائیوں کے ساتھ اور اپنے اعمال کی تصدیق کے ساتھ بار بار یہ عرض کرتے ہیں
کہ ہم صرف تیری عبادت کرتے ہیں اور کسی اور کی عبادت نہیں کرتے۔خدا تعالی کے احکام اور صفات کی پیروی کی ضرورت
دوسرے معنوں میں ایات تفت میں خدا تعالٰی کے احکام کی پیروی ہے۔ایک
اس کی صفات کی پیروی ہے اس طرح جو دنیا میں ہر جگہ جلوہ گر دکھائی دیتی ہیں اور اس
کے لئے کسی مذہبی احکام کی ضرورت نہیں۔انسان کا ربوبیت کا تصور رحمانیت کا تصور
رحیمیت کا تصور اور مالکیت کا تصور خدا کے تعلق میں کچھ نہ کچھ ضرور ہوتا ہے اور
اپنے اپنے تصور کے مطابق جس حد تک انسان عبدیت کی راہیں اختیار کرتا ہے وہ
انال تغیر کہنے کا حق رکھتا ہے لیکن جب خدا تعالی کی طرف سے شریعت نازل ہوتی
ہے اور خدا تعالیٰ صرف اپنی صفات کے جلووں سے ظاہر نہیں ہوتا بلکہ اوامر اور نواہی
کے جلووں سے ظاہر ہوتا ہے۔احکام دیتا ہے اور بعض چیزوں سے منع کرتا ہے۔کہیں
شجرہ طیبہ ہے اور کہیں شجرہ خبیثہ ہے۔فرماتا ہے کہ شجرہ طیبہ سے جتنے پھل چاہو کھاؤ

آج 10 میں سے 10 باقی