۲۱ دسمبر ۱۹۹۰

ذوق عبادت اور آداب دُعا, حصہ 2

69
اور جس طرح چاہو کھاؤ اور حکم دیتا ہے کہ شجرہ ممنوعہ کی طرف نہ جاؤ۔وہ خبیث شجر ہے
تو یہاں انسان روزانہ دو ٹوک فیصلے کرنے کا اہل ہو جاتا ہے یہاں اس کی سوچوں اور
فکروں کا سوال نہیں رہتا بلکہ کھلم کھلا خدا کی عبودیت یا عدم عبودیت کے مراحل اس
کے سامنے آتے ہیں اور ہر مرحلے پر وہ فیصلہ کرتا ہے کہ میں نے عبودیت کرنی ہے یا
عبودیت سے منہ پھیرتا ہے۔پس ان معنوں میں جب وہ ان شرائط کو پورا کرتا ہے اور ہم
یہ نہیں کہہ سکتے کہ پورا کرتا ہے یہ کہہ سکتے ہیں کہ کسی حد تک پورا کرتا ہے تو وہی چار
صفات کے جلوے دوبارہ ایک کے بعد دوسرے ہمارے سامنے رقص کرتے ہوئے
آجاتے ہیں، ایک حسین نظارے کی صورت میں آجاتے ہیں۔ربوبیت کے معاملے میں
ہم نے کس حد تک خدا کے احکامات کی پیروی کی اور اس کی متاہی سے بچے۔رحمانیت کے
پہلو سے ہم نے خدا تعالٰی کے کس کس حکم کی پیروی کی اور کس کس حکم کا انکار کیا اور
رحیمیت کے پہلو سے ہم نے کس حد تک خدا تعالٰی کے احکامات کی پیروی کی یا ان کا
انکار کیا اور اسی طرح مالکیت کے پہلو سے ہم کس حد تک واقعہ " خدا کے بچے
بندے ثابت ہوئے۔یہ عبودیت کے مضمون کو مکمل کر دیتا ہے اور اسی مضمون میں یہ
نماز بھی شامل ہے جس میں ڈوب کر آپ خدا سے یہ تعلقات قائم کر رہے ہیں۔خدا نے
تعلق کا یہ ذریعہ بیان فرمایا اور سب سے زیادہ اس کو اہمیت دی تو اس ساری دنیا
کی سیر کے بعد جب ایک نمازی واپس اپنے حال میں لوٹتا ہے تو یہ بھی پھر پہچانتا ہے اور
دیکھنے کی کوشش کرتا ہے کہ میں کس حد تک نماز کے تقاضے پورے کر رہا ہوں اور کس
حد تک عدل کے ساتھ نماز کے تقاضے پورے کر رہا ہوں اور کس حد تک عدل سے بالا
اور اونچا ہو کر خدا کے حضور ایسی عبادت کر رہا ہوں کہ اگر نہ بھی کروں تو مجھے پر حرف
نہیں لیکن بہت بڑھ کر سلوک کرتا ہوں اور جب یہ مضمون شروع ہوتا ہے تو وہاں
احسان کا مضمون داخل ہو جاتا ہے یعنی نماز عدل سے احسان میں تبدیل ہونے لگتی ہے
اور پہلے سے بڑھ کر حسین ہونے لگ جاتی ہے۔اب آپ رات نستعین میں داخل
ہوتے ہیں۔اب دیکھیں کہ ہر شخص کا اياكَ نَسْتَعِير ہر دوسرے شخص سے کتنا
مختلف ہو چکا ہے۔بظاہر ایک ہی آواز ہے کہ اے خدا! ہم تیری مدد چاہتے ہیں اور

70
صرف تیری مدد چاہتے ہیں۔تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور صرف تجھ سے مدد مانگتے ہیں لیکن
کس کی مدد کی اہلیت کے ساتھ جب بھی سوالی حکومتوں میں پیش ہوا کرتے ہیں تو ان
کے ساتھ ان کے BTODATAS ہوتے ہیں، ان کے اعمال نامے ہوتے ہیں۔جو چیز
انہوں نے حاصل کی جو حاصل نہ کر سکے ان سب کا خلاصہ بعض صفحات پر درج ہو کر
پیش ہوا کرتا ہے۔اگر کسی نے چپڑاسی بھی بننا ہو تو اس کے لئے بھی کچھ صلاحیتیں درکار
ہیں۔پس وہ بادشاہ جو چپڑاسی بھی بنا سکتا ہے اور وزیر اعظم بھی بنا سکتا ہے وہ بظاہر مالک تو
ہے اور قدرت تو رکھتا ہے کہ جسے چاہے چپڑاسی بنا دے۔جسے چاہے وزیر اعظم بنا دے
گھر آنکھیں بند کر کے ایسا نہیں کرتا۔وہ دیکھتا ہے کہ درخواست کنندہ کے پاس کونسی
دوسری صلاحیتیں ہیں، کون سے اس کے مددگار کوائف ہیں جن کی روشنی میں مجھے اس
کے ساتھ اپنے تعلقات میں معین فیصلہ کرنا ہے کہ کس مرتبے پر میں اس کو نافذ کروں
گا۔کس مقام تک اس کو بلند کروں گا۔اس کا رفع کہاں تک ہوتا ہے۔پس اياك نستعین میں ادنیٰ سے ادنیٰ حالت سے لیکر اعلیٰ سے اعلیٰ حالت تک کی دعا
مانگ لی گئی مگر اس بات کا فیصلہ کہ یہ دعا کس حد تک قابل قبول ہوگی یہ فیصلہ اتات
تعبُد نے پہلے ہی کر دیا ہے اور ایاک نعبد کے مضمون کی تفصیل خدا کی نظر میں ہے
اور فرشتے اس تفصیل کو لکھتے چلے جاتے ہیں اور ایک ایسا اعمال نامہ تیار کرتے چلے
جاتے ہیں جن کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے کہ جب قیامت کے دن دوسری زندگی
میں یہ اعمال نامہ انسان کے سامنے پیش ہوگا تو حیرت سے کہے گا کہ مالِ هذا
الكتب لا يُخَادِرُ صَغِيرَةً وَلَا كَبِيرَةً (سورة الكهف : آیت (۵۰) کہ کیسی
کتاب ہے کہ کوئی چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی نہیں چھوڑ رہی اور کوئی بڑی سے بڑی چیز بھی
نہیں چھوڑ رہی۔ہر چیز کا اس نے احاطہ کیا ہوا ہے۔پس وہ احاطہ جو قیامت کے دن ہو گا
وہی احاطہ اس دنیا میں تاک نستعین کے وقت ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دعاؤں
کی قبولیت میں ہر بندے سے الگ الگ سلوک ہو رہے ہوتے ہیں۔حضرت اقدس محمد
مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی ایک دعا تھی لیکن وہ ایک ایسے شخص کی دعا تھی جو
تمام انسانوں کے رفع کے وقت خواہ وہ عام انسان تھے یا انبیاء تھے سب کو پیچھے چھوڑ گیا

71
اور اس کا مقام قرب ہر دوسرے نبی سے ہی بالا نہیں بلکہ تمام فرشتوں ، تمام ملائک
تمام کائنات میں ہر وجود سے آگے تھا۔پس اس مقام قرب پر جو سفارش ہوتی ہے یا دعا
ہوتی ہے اس کا ایک اور مرتبہ ہے اور دنیا میں بھی ہم میں کچھ دیکھتے ہیں۔اس لئے خدا
کے مضمون کو سمجھنے کے لئے کوئی غیر معمولی صلاحیتیں درکار نہیں۔آپ روز مرہ کی دنیا
میں اتر کر اپنے گردوپیش میں اپنی فطرت اور فطرت کے نتیجے میں اپنے تعلقات پر غور
کریں جو طبیعی تعلقات ہیں اور سچائی پر مبنی ہیں تو آپ کے لئے خدا تعالیٰ سے تعلقات
قائم کرنا کچھ بھی مشکل نہیں رہتا۔اب ایک بادشاہ کے حضور اس کا وزیر اعظم جو اس کا
چہیتا بھی ہو وہ ایک درخواست پیش کرتا ہے۔اگر چہ وہ درخواست ایسے غریبوں کی طرف
سے ہے یا ایسے مجرموں کی طرف سے ہے جن سے بادشاہ کو یا تعلق نہیں ہے یا ان سے
ناراض ہے لیکن جب وزیر اعظم وہ درخواست پیش کرتا ہے تو اس کی حیثیت بالکل بدل
جاتی ہے اور قبولیت کا ایک بڑا مرتبہ اس درخواست کو حاصل ہو جاتا ہے ورنہ ہر کس و
نا کس کو کہاں یہ طاقت حاصل ہے کہ وہ بادشاہ کی بعض دفعہ زنجیر بھی کھٹکھٹا سکے کجا یہ کہ
اس کی آواز وہاں تک پہنچے تو وسیلے کا مضمون بھی اس سے شروع ہو جاتا ہے۔خدا سے ہر چھوٹی اور بڑی چیز مانگو
اس مضمون کے معا بعد اخدنا الصراط المستقیم کی دعا اسی مضمون کو
آگے بڑھا رہی ہے اور نئے نئے جہان علم و معرفت کے ہمارے سامنے کھولتی ہے۔إيَّاكَ نَسْتَمين دوما نگیں تو کیا ؟ یہاں نستعین کا عبوریت سے صرف ان معنوں
میں تعلق نہیں جو میں بیان کر چکا ہوں بلکہ نشستینین ایک خالی برتن ہے۔اب دیکھنا
یہ ہے کہ اس میں کیا مانگا گیا ہے۔نشتمین کا ایک تعلق رب سے ہے، رحمان سے
ہے۔رحیم سے ہے۔مالک یوم الدین سے ہے اور عبادتوں سے ہے اور اس کی روشنی
میں ہر چیز انسان مانگ سکتا ہے ایک تسمہ بھی خدا سے مانگتا ہے اور مانگنا چاہیے اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے یہی فرمایا ہے کہ خدا سے صرف بڑی چیزیں
نہیں چھوٹی چیزیں بھی مانگو اور صرف چھوٹی نہیں بلکہ بڑی چیزیں بھی مانگو تو نسختين
کا ایک بہت ہی بڑا وسیع اور کھلا بر تن ہے جس کو آپ نے کچھ نہ کچھ مانگ کر بھرتا ہے

72
لیکن جب آپ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِية کہتے ہیں تو یہاں آپ دنیاوی چیزوں سے
ہٹ کر کچھ اور مانگنے لگے ہیں۔اب یہاں نعمتیں نہیں مانگ رہے بلکہ مراتب مانگ
رہے ہیں اور ان دو باتوں میں بڑا فرق ہے۔صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ فرمایا۔یہ نہیں فرمایا کہ اے خدا! ہمیں اس رستے کی طرف ہدایت دے جس پر نعمتیں ملتی
ہوں۔نعمتیں تو جتنی مانگنی تھیں پہلے ہی مانگ چکا ہے یعنی دنیا کی نعمتیں اور دوسری ایسی
چیزیں جو نعمت کہلاتی ہیں۔یہاں کہیں یہ نہیں فرمایا کہ اے خدا ہمیں اس رستے کی
ہدایت دے جہاں نعمتیں ملتی ہوں۔فرمایا : انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ اس رستے کی طرف
ہدایت دے جہاں تیرے پیار حاصل کرنے والے مجھ سے انعام پانے والے چلتے ہیں۔اب یہاں اس دعا میں نَعْبُدُ اور نَسْتَعِین کے دونوں مضامین اکٹھے ہو گئے ہیں۔یہ بتایا گیا ہے کہ روحانی مرتبے اور قرب الہی کے لئے اگر تم دعا مانگو گے تو یہ ایک ایسا
مضمون ہے جو عام حالات میں نعمتیں عطاء کرنے سے مختلف مضمون ہے۔ایک کا فرجو
خدا تعالیٰ کے احکامات سے کھلم کھلا بغاوت کرتا ہے وہ بھی خدا کی نعمتوں میں حصہ پاتا
ہے کیونکہ دنیا میں ہر جگہ اس کی نعتیں پھیلی پڑی ہیں۔کوئی ایسا انسان نہیں جو خدا کی
نعمت سے حصہ نہ پاتا ہو لیکن جب آپ یہ کہتے ہیں کہ ا نعمت عَلَيْهِم اے خدا! ہمیں
ان لوگوں کا رستہ دے جو منعم علیہ ہیں تو نعمتیں نہیں مانگی بلکہ خدا سے انعام یافتہ لوگ
بننے کی دعا مانگی ہے اور یہاں سہارے کا فر تمام خدا سے رو گردان اور دنیا دار الگ ہو
جاتے ہیں اور ان کا رستہ یہاں ختم ہو جاتا ہے۔خدا سے اس کا قرب مانگو
اب ایک اور رستہ شروع ہوتا ہے جو قرب الہی کا رستہ ہے۔خدا سے پیا ر مانگنے کا
رستہ ہے۔اس سے مراتب حاصل کرنے کا رستہ ہے اور اس کے متعلق ہمیں فرمایا کہ
یہ رستہ تمہیں تب عطاء ہو گا جب تمہاری عبادت واقعہ " ان رستوں سے گزرے گی
جن رستوں سے انعام پانے والوں کی عبادتیں گزر چکی ہیں۔جہاں تم نعمت کی دعا نہیں
مانگ رہے ہو گے بلکہ نعمت پانے والوں جیسا بننے کی دعا مانگ رہے ہو گے اور یہ دعا پہلی
دعا سے بہت زیادہ مشکل دعا ہے۔لوگ عمونا سمجھتے ہیں امدنَا القِرَاطَ الْمُسْتَقِية

73
کہنا پڑا آسان کام ہے کہ اے خدا ہمیں سیدھے رستے پر چلا۔بس بات ختم ہو گئی۔وہ یہ
نہیں سوچتے کہ جن لوگوں پر خدا نے انعام کیا تھا وہ تھے کون کون اور اس دنیا میں کن
کن مصیبتوں سے گزرے ہوئے ہیں۔حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم
تمام انعام پانے والوں کے سردار تھے اور اس سے پہلے موسیٰ نے بھی انعام پائے اور
عیسی نے بھی پائے اور ابراہیم نے بھی پائے اور نوح نے بھی پائے اور تمام گذشتہ انبیاء
جن کی تاریخ قرآن کریم میں محفوظ ہے وہ لوگ ہیں جو منعم علیھم کے گروہ میں
داخل ہیں۔اس رستے پر چلتے رہے جس پر خدا نے انعام پانے والے انسان پیدا کئے
تھے۔انعام نہیں رکھے، انعام حاصل کرنے والے انسان پیدا کئے تھے۔اب ان پر آپ
نظر ڈالیں تو ہر ایک کی زندگی ایک مصیبت یعنی دنیا کی نظر میں۔ایسے خطر ناک مراحل
سے گزرے ہیں۔ایسے تکلیف وہ حالات کا ساری عمر سامنا رہا۔ایسی ایسی آزمائشوں
میں مبتلا ہوئے۔ایسے ایسے دکھ ان پر لادے گئے کہ جو عام انسان کی کمر توڑ دیتے ہیں تو
کیا آپ یہ دعا مانگ رہے ہیں کہ اے خدا ہمیں وہ بنا دے۔اچانک ایک جھٹکا انسان کو
لگتا ہے اور انسان حیران رہ جاتا ہے کہ میں کہاں پہنچ گیا۔اِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ کہتے کہتے
آرام سے میں ہر چیز مانگتا ہی چلا جا رہا تھا اور اچانک ایسے مقام پر پہنچ گیا ہوں جہاں ڈر
لگتا ہے اور دل میں خوف پیدا ہوتا ہے کہ میں کیا مانگ رہا ہوں۔اور اگر یہ دیانتداری
سے مانگتا ہے تو پھر ہر بڑی سے بڑی قربانی کے لئے تیار ہونے کی کوشش کرتا ہے اور
ارنا مناسحنا (سورة البقرة : آیت (۲۹) کی دعا مانگ رہا ہوتا ہے۔یہ کہہ رہا ہوتا
ہے کہ اے خدا! اب مجھے میری قربان گاہیں دیکھا۔مجھے بتا کہ کہاں کہاں میرے خون کے
قطرے تیری راہوں میں بنے چاہیں۔کس کس مقام پر میرے سر قلم ہونے چاہیں اور
میری جان تجھ پر فدا ہونی چاہیے۔کتنی عظیم لیکن ایک کتنی صہیب دعا بن جاتی ہے ان
معنوں میں کہ انسان مُنْعَمْ عَلَيْهِمْ کے گروہ پر جب غور کرتا ہے تو ایک اور ہی تصویر
ابھرتی ہے اور اس تصویر کے ساتھ خوف جو پیدا ہوتا ہے اس کے لئے اللہ تعالٰی نے اس
کا علاج قرآن کریم میں ہی رکھ دیا ہے۔فرمایا : منعم علیہ وہ نہیں ہیں جو صرف انبیاء سے
تعلق رکھتے ہیں بلکہ ان کے مختلف مراتب ہیں۔وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ

74
الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِي و الصديقِينَ وَالشُّهَدَاء وَالصَّلِحِينَ وَحَسُنَ
(سورة النساء : آیت ۷۰) تو اے بندد!
أوليك رفيقا۔خوف نہ کھاؤ لیکن سچائی سے دعا ضرور مانگو۔اگر تمہیں ابھی یہ حوصلہ نہیں کہ منعم علیهم
لوگوں کے سرتا جوں جیسا بننے کی کوشش کرو اور خدا سے یہ دعا مانگو کہ جس طرح ان کی
زندگیاں گزریں ویسی ہی ہماری زندگیاں بھی گزریں تو پھر ذرا نیچے اتر جاؤ۔مچھلی سیڑھی پر
کھڑے ہو کر دعا مانگ لو۔وہاں نہیں ہمت پڑتی تو اس سے مچھلی سیڑھی پر کھڑے ہو کر دعا
مانگ لو۔سب سے آخری چوکھٹ پر کھڑے ہو جاؤ۔صالحین کے اندر ہر قسم کے لوگ
شامل ہیں۔ایسے بھی ہیں جن سے کمزوریاں بھی سرزد ہوئیں۔جن کے اندر زیادہ بوجھ
اٹھانے کی طاقت نہیں تھی اللہ ان سے در گزر فرماتا رہا مگر کسی میں تو ضرور شامل ہو اور
کچھ نہ کچھ ویسے نمونے ضرور دکھاؤ جیسے انعام پانے والوں نے اس سے پہلے دکھائے
ہیں تو دیکھئے یہ سورہ فاتحہ کی دعا ہمیں کن کن راہوں سے گزارتی رہی ہے۔کن کن
نئے مطالب اور معارف کے جہان ہمارے سامنے کھولتی چلی جارہی ہے اور کھولتی رہی
ہے اور کس طرح ہمیں رفتہ رفتہ سلیقہ سکھاتی ہے، تربیت دیتی ہے کہ خدا تعالی کی
عبادت کس طرح ادا کرو اس سے کیا فائدہ اٹھاؤ۔کس طرح اس سے دلی تعلق قائم کرو
لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا یہ مضمون تو شاید اور ایک دو خطبوں کا محتاج ہے۔ابھی وقت ختم ہو رہا ہے۔ایک گھنٹہ کے قریب وقت گزر چکا ہے تو اللہ تعالی توفیق عطاء
فرمائے تو آئندہ یا اس سے آئندہ خطبے میں انشاء اللہ اس مضمون کو جاری رکھیں گے۔

آج 10 میں سے 10 باقی