۲۸ دسمبر ۱۹۹۰

ذوق عبادت اور آداب دُعا

75
بيت الفضل - لندن
۲۸ دسمبر ۶۱۹۹۰
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :
آج کا جمعہ امسال آخری جمعہ ہے جو ہمیں اکٹھے پڑھنے کی توفیق عطا ہو رہی ہے۔عام طور پر اس جمعہ میں موضوع وقف جدید ہوا کرتا ہے لیکن روایت یہ چلی آرہی ہے
کہ ضروری نہیں کہ سال کے آخری جمعہ کو وقف جدید کے لئے وقف رکھا جائے بلکہ
اگلے سال یعنی آئندہ آنے والے سال کے پہلے جمعہ میں بھی بعض دفعہ وقف جدید کے
موضوع پر خطبہ دیا جاتا ہے۔چونکہ میں نے نماز سے متعلق مضمون شروع کر رکھا ہے۔اس لئے میرا خیال ہے کہ آج کے خطبے میں نماز ہی کے مضمون کو جاری رکھا جائے۔اگر
خدا کے فضل کے ساتھ ختم ہو گیا تو پھر آئندہ جمعہ وقف جدید کے موضوع پر خطبہ دیا
جائے گا اور پھر دوبارہ انشاء اللہ اسی موضوع کی طرف واپس آسکتے ہیں۔اگر ختم ہو گیا تو
پھر واپس آنے کی ضرورت نہیں۔اگر نہ ختم ہو سکا تو پھر انشاء اللہ دوبارہ اسی موضوع کی
طرف واپس آجائیں گے۔اللہ تعالٰی کی صفت مالکیت کی وسعت
ملات یزد الدین سے متعلق میں نے بتایا تھا کہ لفظ مالک میں خدا تعالٰی کا ہر
چیز پر قادر ہونا بھی داخل ہو جاتا ہے۔ہر چیز کا مالک ہونا بھی داخل ہو جاتا ہے اور ہر
چیز پر اسکی بادشاہت کا مضمون بھی صادق آتا ہے۔اس سلسلے میں یہ بات پیش نظر
رکھنی چاہیے کہ پہلی تینوں صفات یعنی رب رحمان اور رحیم مالکیت کے ساتھ مل
کر اور زیادہ وسعت اختیار کر جاتی ہیں۔اگر مالکیت سے الگ ان کا تصور کیا جائے
تو خدا تعالیٰ کی ذات میں ایک نقص واقعہ ہوتا دکھائی دیتا ہے۔اس مضمون کو حضرت
اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسلام اور عیسائیت کے موازنے کی گفتگو

76°
میں بیان فرمایا۔عیسائیت کے نزدیک خدا تعالی رب بھی ہے، رحمان بھی ہے، رحیم
لیکن اس کے باوجود معاف نہیں کر سکتا کیونکہ مالک کا کوئی تصور بائیل نے اس
رنگ میں پیش نہیں فرمایا جیسے قرآن کریم نے خدا تعالی کی مالکیت کا تصور پیش
فرمایا۔پس اس مضمون کو آپ انسانی معاملات اور تجارب پر چسپاں کر کے دیکھیں تو
بات بالکل واضح ہو جائے گی۔ایک حج کرسی انصاف پر بیٹھتا ہے اس میں ربوبیت کی
صفات بھی ہیں، رحمانیت کی صفات بھی ہیں، رحیمیت کی صفات بھی ہیں مگر چونکہ نہ
وہ قانون کا مالک ہے نہ دوسری سب چیزوں کا مالک ہے اس لئے جہاں معاملات کا
فیصلہ انصاف کی رو سے کرنا ہو گا اس کی قوت فیصلہ انصاف کے دائرے میں ہی محدود
رہے گی۔ایک ذرہ بھی وہ انصاف سے باہر نکل کر ان معنوں میں فیصلہ نہیں دے
سکتا کہ قانون کو اپنا لے یعنی نیا قانون جاری کر دے۔ایسی تقدیر بنالے جس کے نتیجے
میں جس سے وہ رحمانیت کا سلوک کرنا چا ہے اس کے حق میں فیصلہ دے سکے اور
اسی طرح کسی کی چھینی ہوئی چیز کسی کو بخش نہیں سکتا کیونکہ وہ مالک نہیں ہے اور اپنی
طرف سے کچھ دینے کا اس کو اختیار نہیں تو یہی وجہ ہے کہ حضرت اقدس مسیح موعود
علیہ الصلوة والسلام نے اس موضوع کو بہت ہی اہمیت دی اور بڑی تفصیل سے اس
موضوع پر بخشیں فرمائیں۔آپ نے بتایا کہ اس خدا کو جو مالک نہ ہو یقیناً اسی طرح
BEHAVE کرنا چاہیے یا اس طرح اس سے معاملات کرنے چاہیں جس طرح
عیسائیت کے خدا کا تصور ہے کہ اگر انسان گناہ کرے تو اس لیئے معاف نہیں کر سکتا
کہ اس کی عدل کی صفت کے خلاف ہے اور عدل سے باہر وہ جانہیں سکتا۔اس
لئے اس مسئلے کا حل یہ نکالا کہ اپنے یعنی مزعومہ بیٹے کو جس کے متعلق عیسائیت کا
عقیدہ ہے کہ وہ خدا کا بیٹا تھا، اسے قربان کر دیا اور اس کے بدلے باقی بنی نوع انسان
کے گناہ بخش دیئے۔یہ ایک الجھا ہوا اور بڑا لمبا مضمون ہے جس کی تفاصیل میں
جانے کا یہاں موقعہ نہیں مگر اصل روک جو ان کے ذہنوں میں ہے وہ یہی ہے یعنی
عیسائیوں کے ذہنوں میں کہ کیوں خدا معاف نہیں کر سکتا اس لئے کہ وہ محض عادل
ہے اور مالک نہیں ہے۔اسی طرح ملک نہیں ہے اور قانون سازی کے اختیار نہیں

77
رکھتا۔پس رب رحمان اور رحیم یہ تین صفات بہت ہی حسین اور دلکش ہیں لیکن
اگر مالک سے الگ رہیں تو محدود ہو جاتی ہیں لیکن مالک کے ساتھ جب مل جاتی ہیں
تو پھر ایک عظیم الشان جلوہ دکھاتی ہیں جس کا کوئی کنارہ دکھائی نہیں دیتا۔ان معنوں
میں انسان تو مالک نہیں بن سکتا لیکن انسان خدا کی مالکیت کے کچھ نہ کچھ مزے
چکھ سکتا ہے اگر وہ اپنی ملکیت میں لوگوں کو شریک کرے اور لوگوں کو معاف کرنے
کی عادت ڈالے جیسا کہ مالک ہونے کی وجہ سے ہمارا رب ہمیں معاف کر دیتا ہے۔پس یہ نہیں کہ حاکیت کی صفت سے ہم کچھ بھی حصہ نہیں لے سکتے۔اپنے اپنے
دائرے میں جس حد تک ہمیں خدا تعالٰی نے کسی چیز کا مالک بنا رکھا ہے اس کا
استعمال اس رنگ میں کریں جیسے خدا مالک ہے اور اپنی ملکیت کا استعمال فرماتا ہے
اور اس میں بخشش کا مضمون سب سے زیادہ نمایاں ہو کر ابھرتا ہے اور اپنی چیزیں
دوسروں کو دینے کا مضمون بڑا نمایاں ہو کر نکلتا ہے۔اس کے علاوہ ایک اور رنگ
بھی ہے جس میں ہم مالک بننے کی کوشش کر سکتے ہیں اور وہ مضمون ایک بہت ہی
لطیف اور اعلیٰ درجے کا مضمون ہے جس کی طرف حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
الصلوة والسلام نے ہمیں متوجہ فرمایا۔مالک خدا کا تصور ہمیں بتاتا ہے کہ باوجود اس
کے کہ کلیتہ " ہر چیز کا مالک اور ہر چیز پر پورا اقتدار رکھتا ہے اس کے باوجود بندوں کو
اور دوسری چیزوں کو جو اس نے پیدا کی ہیں بعض دفعہ اس رنگ میں مالک بنا دیتا ہے
کہ وہ اپنے زعم میں واقعہ " مالک بن بیٹھتے ہیں اور ملک دیگر خود پیچھے ہٹ جاتا ہے
اور روز مرہ اصل مالک دکھائی نہیں دیتا اور کھیتہ ” انسان کو یا جانوروں کو زندگی کی ہر
قسم کو کہنا چاہیے اپنے اپنے چھوٹے سے دائرے میں بعض دفعہ اس طرح ملکیت عطا
ہو جاتی ہے کہ زندگی کی وہ قسم جو بھی ہے وہ یہ سمجھتی ہے کہ میں ہی مالک ہوں اور
کوئی نہیں اور بیچ میں دخل اندازی نہیں رہتی۔یہ اس قسم کا مضمون ہے کہ عارضی
طور پر معطلی نے جس کو عطا کیا اس کو اس رنگ میں عطا کیا کہ گویا وہی مالک ہے
اور اپنی مرضی اس سے اٹھالی اور دوسرے کی مرضی کے تابع کر دیا۔ان معنوں میں
انسان اپنے رب سے ایک خاص سلوک کر سکتا ہے اور وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے جو

78'
کچھ ہمیں دیا ہو اپنی جان مال عزت ہر چیز جس کا اقتدار خدا نے ہمیں دیا، جس کی
ملکیت خدا نے ہمیں عطاء فرمائی ہم اپنے رب کو اس طرح لوٹا دیں کہ اے خدا!! تو
نے جس چیز کا ہمیں مالک بنایا تھا ہم اس راز کو پاگئے ہیں کہ اصل مالک تو ہے۔پس
پیشتر اس سے کہ تو ہم سے واپس لے لے ہم طوعی طور پر محبت کے اظہار کے طور پر
یہ تیرے حضور پیش کر دیتے ہیں۔آج کے بعد جیسے بعد میں تو نے مالک بنتا ہے ایسے
آج بھی تو ہماری ان سب چیزوں کا مالک بن گیا ہے۔اس مضمون کو حضرت اقدس
سیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی
شان بیان کرنے کے لئے استعمال فرمایا۔آپ نے فرمایا کہ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ
و علی آلہ وسلم کو تمام دوسرے انبیاء پر جو ایک عظیم فضیلت ہے وہ خصوصیت سے
اس بات میں ہے کہ جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اپنا سب
کچھ کلیتہ " اصل مالک کو اسی دنیا میں لوٹا دیا اس طرح کسی اور انسان نے ایسا نہیں
کیا یعنی باریک ترین جذبات کو بھی خدا کے سپرد کئے رکھا، اپنی ملکیت کے ہر حصے کو
کلیته " خدا کے سپرد کر دیا۔اپنی رضا کو کلیتہ خدا کے سپرد کر دیا۔اپنی محبت کو اپنی
نفرت کو ہر چیز کو جس پر انسان کوئی قدرت رکھتا ہے اپنے رب کو واپس کر دیا کہ تو
ہی حقیقی مالک ہے اس لئے آج میں یہ سب کچھ تیرے سپرد کرتا ہوں اور تیری رضا
کے تاریخ میں ان چیزوں کو استعمال کروں گا۔قلدان صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمينَ
(سورة الانعام : آیت (۱۹۳) خدا نے اس راز کو خود کھولا۔آنحضرت صلی اللہ
علیہ وعلی آلہ وسلم شاید اس تفصیل سے بنی نوع انسان پر اپنا یہ مقام روشن نہ فرماتے
مگر قرآن کریم میں اللہ تعالٰی نے آپ کو حکم دیا کہ اے محمد اپنی نوع انسان کے سامنے
اعلان کر کہ میں وہ ہوں جس نے اپنا سب کچھ خدا کے سپرد کر دیا ہے اور میرا ایک
ذرہ بھی باقی نہیں رہا۔إن صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي
عبادتیں کیا میری قربانیاں کیا میری زندگی کا ہر حصہ میری موت یعنی خدا کی راہ میں
جو میں لمحہ لمحہ مرتا ہوں سب کچھ خدا کے لئے ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
میری

79
والسلام نے فرمایا کہ جب تم وہ سب کچھ خدا کے سپرد کردو جس کا مالک تمہیں بتایا گیا
تھا تو پھر اللہ تعالٰی اپنی ملکیت میں تمہیں شریک کر لیتا ہے اور ایک نئی شان کے
ساتھ ایک نئی تخلیق کے ساتھ تم ابھرتے ہو اور ان معنوں میں آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کو گویا اس تمام کائنات کی ملکیت میں خدا تعالیٰ نے اپنی رحمت کے ذریعے
شریک کر لیا اپنی عطاء کے ذریعے شریک کر لیا جو خدا تعالی کا تھا یعنی جو سب کچھ
بندے کا تھا وہ اس نے خدا کے سپرد کر دیا اور خدا چونکہ احسان کرنے والوں کے
احسان کی سب سے زیادہ شکر گزاری کرتا ہے اور احسان کو تسلیم فرماتا ہے۔کوئی
بندہ اس رنگ میں کسی کے احسان کو قبول نہیں کرتا جیسے خدا تعالیٰ فرماتا ہے تو ایک
رنگ میں بندے نے احسان کا سلوک کیا اس سے بڑھ کر اللہ تعالٰی نے احسان کا
سلوک فرمایا اور کہا تو نے جو کچھ تیرا تھا مجھے دے دیا اب میرا جو کچھ ہے وہ تیرا ہو
گیا۔انہیں معنوں میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام ہے کہ
جے توں میرا ہو رویں سب جگ تیرا ہو
کہ اے بندے اگر تو میرا ہو جائے یعنی اپنی مالکیت کو ختم کر کے سب کچھ مجھے
واپس لوٹا دے تو اس کے بدلے جو سب کچھ میرا ہے وہ تیرا ہو جائے گا تو مالک کا لفظ
ایک بہت ہی عظیم الشان صفت کی طرف اشارہ کرتا ہے جو ان معنوں میں ہر دوسری
چیز پر حاوی ہو جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ہر صفت مالک کے ساتھ مل کر ایک نئی شان
کے ساتھ دوبارہ ابھرتی ہے اور نئی شان کے ساتھ جلوہ دکھاتی ہے۔پس جب ہم کہتے
ہیں اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَاِيَّاكَ نَسْتَعِينُ تو اس میں صفت مالکیت خصوصیت کے
ساتھ پیش نظر رہنی چاہیے اور ربوبیت ، رحمانیت رحیمیت ان سب کو مالکیت کی
ذات میں اکٹھا کر کے پھر خدا کو مخاطب کرنا چاہیے کہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ
نستعین ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد چاہتے ہیں۔مغضوب اور ضالین کا خدائی صفات سے تعلق
اس مضمون کے بعد میں نے انعام کا مضمون مختصرا" بیان کیا تھا، اب آپ کو یہ
بتانا چاہتا ہوں کہ مغضوب اور ضالین کا خدا تعالیٰ کی ان صفات سے کیا تعلق ہے جو

80
سورہ فاتحہ کے آغاز میں بیان ہوئی ہیں یعنی رب کے تصور کے ساتھ کہیں غضب
گراہی کا تصور ذہن میں نہیں آتا۔رحمان کے تصور کے ساتھ کہیں غضب اور
گمراہی کا تصور ذہن میں نہیں آتا۔اسی طرح نہ رحیمیت کے ساتھ تعلق دکھائی
دیتا ہے نہ مالکیت کے ساتھ تو پھر ہم کیوں کہتے ہیں کہ خدا تعالٰی کی تمام صفات کا
تعلق ان چار صفات سے ہے جو بنیادی حیثیت رکھتی ہیں جو سورہ فاتحہ کے آغاز میں
بیان ہوتی ہیں اس مضمون پر غور کرتے ہوئے ایک نکتہ جو اللہ تعالیٰ نے مجھے سمجھایا
وہ یہ تھا کہ خدا تعالیٰ کے بندے بننے کے لئے خدا تعالیٰ کی تمام صفات کے ساتھ تعلق
ہونا ضروری ہے۔جن صفت کے ساتھ تعلق کٹتا ہے اس حصے میں انسان اس
صفت کا بر عکس ہو کر دنیا میں ابھرتا ہے پس اگر کوئی انسان رب بننے کی کوشش نہیں
کرتا تو ربوبیت کے برعکس جلوہ دکھاتا ہے اور دراصل خدا غضب ناک نہیں ہوتا
بلکہ خدا کے وہ بندے لوگوں کے لئے غضب کا موجب بن جاتے ہیں جو اپنے رب
کی صفات حسنہ سے تعلق توڑ بیٹھتے ہیں۔پس دنیا میں جتنے بھی دیکھ آپ دیکھتے ہیں جن
میں کوئی شخص غضب کا نشانہ بنتا ہوا دکھائی دیتا ہے تو ان معنوں میں وہ غضب کا
نشانہ بنتا ہے کہ وہ خدا کی صفات ربوبیت، رحمانیت، رحیمیت اور مالکیت سے
تعلق توڑتا ہے اور ان کے بر عکس جلوے دنیا کو دکھاتا ہے۔ان کی برعکس شکل میں
دنیا پر ظاہر ہوتا ہے اور خدا کے بندوں سے بدسلوکی کرنے میں انسان پہل کرتا ہے
اس کے بعد خدا کا اس سے سلوک شروع ہوتا ہے جو پھر اسے خدا کا مغضوب بنا دیتا
ہے اور یہ ایسی ہی بات ہے جیسے ماں بچے سے بہت زیادہ محبت کرتی ہے اور اس کی
اس انتہائی محبت میں بظاہر غضب کا پہلو دکھائی نہیں دیتا مگر اس کے بچے کو جو
تکلیف دے اس کے لئے وہی مہربان ماں بہت زیادہ غضب ناک ہو جاتی ہے اور اتنی
غضب ناک ہوتی ہے کہ کسی اور رشتے میں ایسا غضب دکھائی نہیں دیتا۔کہتے ہیں۔شیر کے بچوں کو اگر کوئی اٹھانے کی کوشش کرے تو شیر سے بہت زیادہ شیرنی اس پر
غضب ناک ہوتی ہے۔شیر کے غضب سے تو وہ بچ جائے لیکن شیرنی کے غضب سے
نہیں بچ سکتا۔اسی طرح ہتھنی کے متعلق بیان کیا جاتا ہے کہ اگر ہتھنی کے بچے کو

81
کوئی تکلیف پہنچائے تو ہاتھی سے بہت زیادہ بڑھ کر ہتھنی اپنا انتقام لیتی ہے اور پھر
جس نے ظلم کیا ہو اس کو مار کر اپنے پاؤں تلے اس طرح مسلتی ہے کہ اس کا نشان
تک مٹ جائے۔خاک میں اس کو ملا کر پھر بھی اس کا غصہ ختم نہیں ہوتا اور اس کی
بناء محبت ہے، اس کی بناء رحمت ہے رحم کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلیٰ
آلہ وسلم نے ہمیں مطلع فرمایا کہ لفظ رحم یعنی ماں کا وہ عضو جس میں بچہ پاتا ہے اسکا
نام رحم اس لئے رکھا گیا کہ خدا تعالی کے رحم کے ساتھ اس کا تعلق ہے جس طرح
خدا تعالی رحمان ہے اور رحمانیت کا تخلیق سے ایک تعلق ہے اسی طرح بچے کی
تخلیق
کا ماں کے رحم سے تعلق ہے اور چونکہ عربی در حقیقت الہامی زبان ہے اس
لئے اللہ تعالٰی نے دونوں کے لئے ایک ہی لفظ منتخب فرمایا۔ایک ہی مادے سے
دونوں چیزیں بنیں یعنی رحم اور رحمان۔پس حقیقت یہ ہے کہ ماں کی محبت کو بیچے
کے لئے جب آپ سمجھ لیں تو تب آپ پر یہ بات روشن ہوگی کہ بچوں سے دشمنی
کرنے والے پر دنیا میں سب سے زیادہ غضب ناک کوئی چیز ہو سکتی ہے تو وہ ماں
ہے۔پس رحمان خدا کے بندوں سے جو لوگ دشمنی کرتے ہیں ان پر خدا غضب ناک
ہوتا ہے اپنی رحمانیت کی وجہ سے۔پس دو معنوں میں ایسے لوگ مغضوب بن جاتے
ہیں۔ایک تو یہ کہ وہ لوگ جو نہ رب بنا سیکھتے ہیں نہ رحمان بننا نہ رحیم، نہ مالک
ان سے دنیا فیض نہیں اٹھاتی۔ان کا فیض کسی کو نہیں پہنچتا۔وہ خدا کی اس رحمت
اور بندوں کے درمیان یا خدا کی صفات حسنہ اور بندوں کے درمیان ایک روک بن
جاتے ہیں اور محض یہ روک بنتا ہی ان کو خدا کے عتاب کا مورد بنا دیتی ہے لیکن
جب یہ روک سے بڑھ کر اگلا قدم اٹھاتے ہیں اور منفی صورت میں، بندوں سے
سلوک کرتے ہیں یعنی جہاں رحم کرتا ہے وہاں سفاکی سے پیش آئیں جہاں حق سے
پڑھ کر عطار کرتا ہے وہاں حق تلفی شروع کر دیں۔جہاں پرورش دیگر یعنی تربیت
کر کے اعلیٰ مقامات تک پہنچانا ہے وہاں منفی رویہ اختیار کریں اور خدا کے اچھے بھلے
لوگوں کے اخلاق خراب کرنا شروع کر دیں۔ان کے اندر گندگی پھیلانا شروع کر دیں
جیسا کہ آج کل کے زمانے میں بہت سی گندگیاں ہیں جو امریکہ سے نکل نکل کر

82
دنیا میں پھیل رہی ہیں تو امریکہ میں وہ لوگ جو نہایت گندی قسم کی فحش فلمیں بناتے
اور ایسی نئی نئی لذتیں ایجاد کرتے ہیں جس سے بنی نوع انسان کے اخلاق خراب
ہوں وہ نہ صرف یہ کہ رب سے تعلق نہیں رکھتے بلکہ رب کے برعکس تعلقات بنی
نوع انسان سے قائم کرتے ہیں یا رب سے بر عکس رویے کے ساتھ بنی نوع کے
ساتھ پیش آتے ہیں تو یہ جو ان کا منفی رویہ ہے اگر واقعہ " خدا رب ہے تو اس کی
ربوبیت کو کاٹنے والے سے خدا کا ایک منفی رویہ ظاہر ہوتا ہے۔اگر وہ رحمان ہے تو
اس کی رحمانیت سے بر عکس طریق پر بنی نوع انسان سے سلوک کرنے والے سے
خدا تعالیٰ کا ایک بر عکس رویہ ظاہر ہوتا ہے اور یہی مضمون ہے جس کے نتیجے میں اللہ
تعالی کی تمام منفی صفات ظہور میں آتی ہیں۔پس جب خدا تعالیٰ نے فرمایا انساك
نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِین تو اس کے بعد وہ لوگ جواِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
کی صف میں داخل نہیں ہوئے اور ان کے حق میں یہ دعا قبول نہیں ہوئی کہ اخدنا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ تو وہ وہ بچا کھچا گند ہے جو
مغضوب اور ضالین کی شکل میں ہم پر ظاہر کیا گیا ہے۔ان معنوں میں وہ ظاہر ہوئے
کہ خدا کی صفات کے منفی عکس بن کر وہ دنیا پر ابھرے۔کشف کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی راہنمائی
مضمون
اس ضمن میں میں ایک دفعہ غور کر رہا تھا اور دعا کر رہا تھا کہ اللہ تعالٰی اس
مضمون کو زیادہ واضح طور پر مجھے سمجھائے تو کشفی حالت میں خدا تعالیٰ نے
ایک اور رنگ میں مجھے دکھایا اور وہ یہ تھا کہ جیسے ایک کارخانے میں آپ ایک
طرف سے کوئی چیز RAW MATERIAL یعنی خام مال ڈالتے ہیں تو وہ ایک
نہایت ہی خوبصورت اور اعلیٰ تحمیل کی شکل میں ایک طرف سے نکل رہا ہوتا ہے
لیکن اس کے ایک طرف وہ گند بھی نکل رہا ہوتا ہے جو اس قابل نہیں ہوتا کہ اس
کارخانے میں داخل ہونے کے بعد وہ اپنے اندر ایسی تبدیلی کر سکے کہ اسے ایک
مکمل صنعت کی شکل میں دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکے، اس کو وہ
WASTE PRODUCT کہتے ہیں۔پس ایک چیز ہے END PRODUCT اور

83
ایک ہے END PRODUCT-WASTE PRODUCT تو ہر صنعت کا وہ مال ہے
جس کی خاطر صنعت کاری کی جاتی ہے اور کار خانے بنائے جاتے ہیں اور اپنی آخری
شکل میں بہت خوبصورت تبدیلیاں پیدا ہونے کے بعد وہ ایک نئے وجود کی صورت
میں خام مال دنیا کے سامنے ظاہر ہوتا ہے اب اس وقت آپ کے پاس جتنی بھی
چیزیں ہیں وہ سب اسی طرح کسی نہ کسی کارخانے سے نکل کر ایک نئی شکل میں آپ
کے سامنے ظاہر ہوئی ہیں۔کسی نے کپڑے کی ٹوپی پہنی ہوئی ہے، کسی نے اون کی
ٹوپی پہنی ہوئی ہے، کسی نے قراقلی پہنی ہوئی ہے۔اب تصور کریں کہ یہ کیا چیزیں
تھیں۔اسی طرح آپ کے لباس آپ کے بوٹ آپ کے قلم یہ سب خام مال تھے
جو مختلف مراحل سے گزر کر بالاخر اس شکل میں آپ تک پہنچے جس میں آپ نے
ان کو قبول کیا اور استعمال کیا لیکن آپ کا ذہن اس گندگی کی طرف کبھی نہیں گیا جو
اس دوران پیدا ہوتی رہی اور ان چیزوں سے الگ کی جاتی رہی اور اسے ضائع شدہ
مال کے طور پر ایک طرف پھینک دیا گیا۔چنانچہ اس زمانے میں صنعتوں نے جہاں
بہت ترقی کی ہے، یہ ایک بہت ہی بڑا مسئلہ بن کر دنیا کے سامنے ابھرا ہے کہ اس
WASTE MATERIAL کا کیا کریں۔یہ تو دنیا کے لئے عذاب بنتا جا رہا ہے۔جب
یہ کم ہوا کرتا تھا اس زمانے میں انسان کی توجہ کبھی اس طرف نہیں گئی۔آج سے ۱۰۰
سال پہلے بھی صنعت کاری تھی بڑے بڑے کارخانے جاری تھے لیکن کبھی بھی اس
زمانے کی اخباروں میں آپ کو یہ بخشیں دکھائی نہیں دیں گی کہ یہ جو اچھی چیزیں
بنانے کی ہم کوشش کرتے ہیں اس کوشش کے دوران جو چیزیں ضائع ہو رہی ہیں ان
کا ہم کیا کریں۔وہ سمندروں میں پھینک دیتے تھے یا عام کھلی جگہ پر پھینک دیتے تھے
یا جھیلوں میں ڈال دیتے تھے اور کبھی ان کے نقصان کی طرف کسی کی توجہ نہ گئی۔اب چونکہ زیادہ چیزیں بن رہی ہیں، اسی طرح WASTE MATERIAL بھی بڑھتا
چلا جا رہا ہے اور وہ WASTE MATERIAL ایسی خطرناک چیز بن کر دنیا کے سامنے
ابھرا ہے کہ اس کے غضب سے دنیا ڈرنے لگی ہے اور یہ بڑا بھاری مسئلہ ہے۔دنیا
کی تمام بڑی قوموں میں اب بہت ہی زیادہ ٹکر کے ساتھ ان مسائل پر غور ہو رہا ہے

84
کس طرح ان مصیبتوں سے چھٹکارا حاصل کریں جو صنعت کے دوران
BY PRODUCT کے طور پر یا WASTE PRODUCT کے طور پر ہمارے ہاتھوں
میں پڑی ہوئی ہیں اور ہم نہیں سمجھتے کہ کس طرح اس مصیبت سے چھٹکارا حاصل
کریں۔مذہبی دنیا کا ضائع شدہ مواد
مذہبی دنیا میں یہ WASTE PRODUCT ہے جو بنی نوع انسان کے لئے تباہی
کے سامان کرتی ہے اور بعض دفعہ جس طرح دنیا میں بھی بعض چیزوں میں WASTE
زیادہ ہو جاتا ہے اور جو چیز حاصل ہوتی ہے وہ بہت تھوڑی ہوتی ہے۔اسی طرح
بد قسمتی سے بعض دفعہ انسانوں پر ایسے دور آتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے اصلاحی نظام
سے گزرتے ہوئے بہت کم ہیں ان میں جو فائدہ اٹھا ئیں اور ایک بھاری تعداد ہے جو
WASTE MATERIAL کے طور پر ایک طرف پھینک دی جاتی ہے۔چنانچہ
حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں آپ دیکھیں اسی طرح کا ایک روحانی
کارخانه جاری ہوا تھا جیسے ہر نبی کے زمانے میں جاری ہو تا رہا لیکن بنی نوع انسان کی
ایک بھاری تعداد ایسی تھی جو WASTE MATERIAL تھا اور بہت تھوڑے تھے جو
کارخانے سے اپنی آخری مکمل صورت میں نکھر کر دنیا کے سامنے ظاہر ہوئے۔پس
خدا تعالیٰ نے ان نکھرے ہوئے وجودوں کو تو بچا لیا اور WASTE MATERIAL
کو ضائع کر دیا۔بنی نوع انسان کے پاس ایسا کوئی طریق نہیں ہے کہ وہ
WASTE MATERIAL سے کلتہ " نجات حاصل کر سکیں۔اس لئے مذاہب کے
WASTE جمع ہوتے ہوئے بالا خر یعنی وہ WASTE مین کو عبرت کا نشان بنا کریا اور
صورتوں میں یا بعض بعد کے فوائد کے لئے باقی رکھا جاتا ہے۔بعض دفعہ
RECYCLE کرنے کے لئے بھی WASTE کو باقی رکھا جاتا ہے، وہ WASTE
+
مغضوب بن کر اور ضالین بن کربنی نوع انسان کو مصیبت ڈال دیتے ہیں۔

85
خدا کے غضب کا مورد انسان خود بنتا ہے
یہاں خدا تعالیٰ نے لفظ مغضوب علیم رکھا ہے۔یہ نہیں فرمایا کہ خدا ان پر غضب
ناک ہوا۔مغضوب کا مطلب ہے وہ لوگ جن پر غضب کیا گیا یا غضب کا مورد بنائے
گئے یا بنائے جا رہے ہیں۔یہ نہیں فرمایا کہ اے خدا! ہمیں انکا رستہ نہ دکھانا جن پر تو
غضب ناک ہوا۔اس لئے کہ غضب دراصل ان بندوں سے شروع ہوتا ہے اور خدا
سے نہیں ہوتا۔غضب کا آغاز بندے سے ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ محض رد عمل کی
صورت میں غضب ناک ہوتا ہے جیسا کہ میں نے تفصیل سے آپ کو سمجھایا ہے کہ
ایک ماں اپنے رحم کی وجہ سے غضب ناک ہوتی ہے۔پس خدا کی یہ شان ہے کہ یہاں
غضب کے مضمون میں یہ اشارہ فرما دیا کہ اگرچہ بعد میں آپ یہ بھی دیکھیں گے کہ
خدا تعالی غضب ناک ہوا لیکن سورہ فاتحہ نے یہ اشارہ کر دیا اور یہ مضمون کھول دیا کہ
در اصل عضب کا آغا ز بندے کی طرف سے ہوتا ہے اور اپنے غضب کے نتیجے میں وہ
مخضوب بنایا جاتا ہے پھر ایسا شخص بندوں کا بھی مغضوب ہو جاتا ہے اور خدا کا بھی
مغضوب ہو جاتا ہے۔پس ضمیر کو واضح نہ کرنے کے نتیجے میں مضمون میں اور کشادگی پیدا
کردی اور وسعت پیدا فرما دی کہ اے خدا! ہمیں ان لوگوں کے رستے پر نہ ڈال دینا جو
WASTE PRODUCT ہیں۔جو سورۂ فاتحہ کے روحانی نظام سے گزرتے ہیں یعنی
سورہ فاتحہ کا روحانی نظام تو وہی ہے جو ساری دنیا میں خدا تعالیٰ کی طرف سے پھیلا پڑا
ہے۔کیونکہ اگر قرآن کی ماں ہے تو ساری کائنات کی ماں بھی سورہ فاتحہ بن جاتی ہے۔پس اے خدا ! جو تیرے روحانی نظام سے جس کا ذکر تو نے سورہ فاتحہ میں فرمایا ہے
استفادہ نہیں کر سکتے ان میں سے کچھ ایسے ہیں جو کلیتہ " محروم ہو جاتے ہیں اور وہ
مغضوب ہیں۔ان پر بندے بھی غضب ناک ہوتے ہیں کیونکہ ان کے بندوں پر غضب
ناک ہونے کے نتیجے میں تو نے ان کو غضب کا نشانہ بنایا ہے۔پس چونکہ وہ بندوں سے
ظلم اور سفاکی کا سلوک کرتے ہیں رفتہ رفتہ ان کے خلاف نفرتیں پڑھنی شروع ہو جاتی
ہیں اور پھر آخر وہ یہاں بھی بار بار بندوں کے غضب کا نشانہ بنائے جاتے ہیں اور چونکہ
وہ خدا کے بندوں سے غضب کا سلوک کرتے ہیں اس لئے آسمان سے وہ خدا کے نان

86
کا نشانہ بھی بتائے جاتے ہیں۔اس طرح دوہری لعنتوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ان لوگوں
میں ہمیں نہ داخل فرمانا۔ہمیں ان بدنصیبوں میں نہ لکھ دینا۔ہمیں ان خوش نصیبوں
میں لکھتا جو تیرے روحانی نظام سے گزر کر اس سے فیض پا کر ایک نئی خلقت کے طور پر
دنیا میں ابھریں اور نئی عظیم الشان بنی نوع انسان کو فائدہ دینے والی صورت میں ایک نیا
وجود پائیں۔یہ ہے اهدنا الصراط المُسْتَقِيمَ کی دعا جو غَيْرِ الْمَغْضُوبِ
علَيْهِ وَلا الضَّاينين كکی صورت میں جاکر پھر مکمل ہوتی ہے۔ضالین اور مغضوب علیم کا فرق
ضالین سے مراد وہ لوگ ہیں جو مغضوب کی حد تک تو خدا کی ربوبیت اور
رحمانیت سے نہیں کاٹے گئے مگر کچھ نہ کچھ تعلق انہوں نے ضرور توڑا ہے اس لئے
ان کو گمراہوں میں لکھا ہے اور خصوصیت کے ساتھ وہ لوگ ضالین ہیں جن کا خدا
کے بعد میں آنے والی صفات سے زیادہ تعلق کا نا گیا ہے یعنی اگرچہ ریوبیت سے بھی
یہ کچھ تعلق کاٹ دیتے ہیں اور رحمانیت سے بھی لیکن رحیمیت اور مالکیت ہے یہ
بہت زیادہ قطع تعلقی کرتے ہیں اور جن کا تعلق یا کمیت سے کٹ جائے وہ ضالین
ہو جاتے ہیں۔اس مضمون کی تفصیل میں بھی جانے کا یہاں وقت نہیں مگر میں نے
پہلے چونکہ ذکر کر دیا تھا اس لئے میں اس تعلق کو اس ذکر سے جوڑتا ہوں اور وہ ذکر
میں نے یہ کیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے معرفت کا یہ عظیم
الشان نکتہ ہمیں سمجھایا کہ عیسائیوں پر جو وہال ٹوٹا ہے وہ خدا کی صفت ما کیت کو
نہ سمجھنے کی وجہ سے اور اس پر ایمان نہ لانے کی وجہ سے ٹوٹا ہے۔وہ خدا کو محض
عادل سمجھتے ہیں اور مالک نہیں سمجھتے اور قانون دان نہیں سمجھتے اور قانون کا مالک
نہیں سمجھتے، اس لئے یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ وہ عدل کے تقاضوں سے بالا ہو کر
بندوں سے مغفرت کا سلوک نہیں کر سکتا۔جس نے مالک سے تعلق توڑا وہ ضالین
میں شامل ہو گیا اور ضالین کے متعلق ہمیں علم ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ
وسلم اور بعض دوسرے مفسرین نے آنحضور کی ہدایات کی روشنی میں جو تفاسیر لکھی
ہیں ان میں یہ بات بہت کھول کر بیان کی گئی ہے کہ اگر مغضوب یہودی ہیں تو ضالین

آج 10 میں سے 10 باقی