۲۸ دسمبر ۱۹۹۰
ذوق عبادت اور آداب دُعا, حصہ 2
87
عیسائی ہیں۔پس ضال ہونے کا یعنی گمراہ ہونے کا خصوصیت کے ساتھ مالیت کے
انکار سے تعلق ہے۔اس لئے میں نے آپ کے سامنے یہ اشارہ رکھا ہے کہ
غضوبیت زیادہ تر ربوبیت اور رحمانیت سے منقطع ہونے کے نتیجے میں ظاہر ہوتی ہے
اور ضالین ہونا زیادہ تر رحیمیت اور مالک سے قطع تعلق ہونے کے نتیجے میں ظاہر
ہوتا ہے یعنی ضال بنا۔بہر حال اس مضمون کو چھوڑتے ہوئے اب میں آگے بڑھتا
ہوں۔سورۃ فاتحہ کی بے مثال وسعت
ایک اور بہت اہم بات سورۂ فاتحہ کے متعلق آپ کو یاد رکھنی چاہیے کیونکہ
آپ بار بار اس کو نماز میں پڑھتے ہیں اور پڑھتے رہیں گے تو اس کا مضمون بہت وسیع
ہو کر آپ کے پیش نظر رہنا چاہیے۔اس لئے کہ ہر وقت انسان ایک حال میں نہیں
ہوتا اور سورۂ فاتحہ ایک ایسی عظیم الشان سورت ہے جو انسان کے ہر حال سے تعلق
رکھنے کے لئے مزاج رکھتی ہے اور وسعت رکھتی ہے۔اس لئے آپ جتنا زیادہ سورۂ
فاتحہ کے مزاج سے شناسا ہوں گے اتنا ہی زیادہ آپ کے کسی نہ کسی حال میں آپ
کے کام آسکے گی ورنہ بعض حالتوں میں جب آپ نماز پڑھیں گے تو سورۂ فاتحہ آپ
کو ایک بے تعلق سی چیز دکھائی دے گی۔لیکن اگر اس کی وسعتوں کو سمجھیں گے تو
یاد رکھیں یہ آپ کی وسعتوں پر ہمیشہ حادی رہے گی اور کبھی بھی یہ ہو نہیں سکتا کہ
آپ کی کوئی حالت سورۂ فاتحہ کی وسعت سے باہر نکل جائے۔یہ جو پہلو میں آپ کے
سامنے رکھنا چاہتا ہوں اس کا تعلق ضمائر سے ہے۔آپ نے دیکھا ہے کہ سورۂ فاتحہ
جب اللہ کا تعارف کرواتی ہے تو اس میں سوائے غائب کے کوئی ضمیر نظر نہیں آتی۔الحمدُ للهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم - ملات يوم الدين میں
کوئی ظاہر ضمیر نہیں ہے۔وہ رب یا یہ رب یا تو یا میں یا ہم یا آپ کسی قسم کی کوئی
ضمیر نہیں مگر غائب کا مضمون ہے۔پس خدا تعالٰی کی تمام صفات کو غائب میں اور جمع
کی صورت میں اکٹھا کر کے دکھایا گیا۔اس کے بعد مضمون نے ایک پلٹا کھایا اور پہلی
دفعہ کھلم کھلا ضمائر کا استعمال اس طرح ہوا کہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کی
88
دعا میں ہم نے اپنی طرف جمع متکلم کا صیغہ لگالیا اور خدا کی طرف واحد مخاطب کا۔یعنی خدا کو تو کہا اور اکیلا کر دیا۔اپنی تمام صفات کے باوجود خدا تعالیٰ کی ایک ایسی
ہستی کا تصور ہمارے سامنے ابھرا جو غیر منقسم ہے، جو جمع تفریق نہیں ہو سکتی اور واحد
ہے۔اس دعا مانگی تو اس وہم میں مبتلا ہو کر نہیں کہ چونکہ صفات زیادہ ہیں اس لئے
ہو سکتا ہے خدا تعالٰی بھی کئی قسم کے مختلف وجود رکھتا ہو اور اپنے آپ کو جمع کردیا
گویا تمام کائنات کی نمائندگی اختیار کرلی۔رب العالمین کا تصور ایک نئے رنگ میں
ہمارے سامنے ابھرا اور ہم نے یہ سوچا کہ جب وہ سب جہانوں کا رب ہے تو اس
سے تعلق رکھنے کے لئے ہم سب کی نمائندگی میں کیوں نہ اس سے مانگیں کیونکہ وہ
سب کا ہے۔اگر سب کی طرف سے ہم مانگیں گے تو ہماری دعا میں زیادہ اثر پیدا ہو گا
اور ہم بھی اس کی رب العالمین ہونے کی صفت میں حصہ پالیں گے۔پس ایالت
تعبد کی دعا نے یہ دونوں باتیں ہمیں سمجھا دیں کہ رب اپنی تمام صفات کے باوجود
اکیلا بنی ہے اور کائنات پھیلی پڑی ہے اور بے شمار ہے۔انسان اپنی ذات میں اس
ساری کائنات کو مجتمع کر سکتا ہے اور اس ساری کائنات کی نمائندگی میں خدا سے دعا
کر سکتا ہے اور یہ دعا وا قعتہ " تمام کائنات کی نمائندگی میں ہو سکتی ہے کیونکہ جب
ہم کہتے ہیں۔اِيَّاكَ نَعْبُدُ تو در حقیقت ہم عبادت کا حق ادا کریں یا نہ کریں قرآن
کریم ہمیں بتاتا ہے کہ ساری کائنات واقعہ " عبادت کر رہی ہے۔تو یہ محض ایک
مبالغہ آمیزی نہیں ہے یا محض ایک ذوتی نکتہ نہیں ہے بلکہ ایک ٹھوس حقیقت ہے
کہ جب ہم اِيَّاكَ نَعْبُدُ کہتے ہیں کہ اے خدا صرف تیری ہم سب عبادت کرتے
ہیں یعنی کل عالمین، تو بالکل سچ بات کر رہے ہوتے ہیں اور چونکہ تمام کائنات کا
نماینده انسان واقعہ " ہے۔اس میں تمام کائنات کا شعور خلاصے کی صورت میں پیدا
کیا گیا ہے اور سب سے اعلیٰ شعور انسان کو عطاء کیا گیا ہے اس لئے بحیثیت
مخلوقات میں سے افضل ہونے کے وہ نمائندگی کا حق بھی رکھتا ہے۔تمام کائنات کا خدا کے حضور جھکنا
پس جو تخلیق میں سب سے افضل ہے وہ جب عبادت کا اقرار کرلے اور خدا
89
کے حضور جھک جائے تو گویا تمام کائنات خدا کے حضور جھک رہی ہے۔میں ایسا
انسان جو عبادت کے وقت اپنا یہ مقام پیش نظر رکھے اس کے رکوع اور سجود میں
ایک اور شان پیدا ہو جاتی ہے اور وہ خدا کے حضور اکیلا نہیں چھک رہا ہوتا بلکہ
تعبد کے ساتھ جھک رہا ہوتا ہے۔تمام کائنات کا خلاصہ بن کے جھک رہا ہوتا
ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم جب تعبد کی دعا عرض کرتے تھے تو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم صرف ساری کائنات کا نہیں بلکہ تمام عبادت
کرنے والوں کے سردار کے طور پر عرض کیا کرتے تھے کہ اے خدا! اے رب
العالمين !! ہم سب جو بھی عبادت کرنے والے ہیں، وہ سب تیرے حضور جھکتے ہیں
اور میں ان کا سردار ہونے کی حیثیت سے یہ اقرار کرتا ہوں کہ تو ہی عبادت کے
لائق ہے اور تیرے سوا اور کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ہماری سب سرداریاں
تیرے حضور سجدہ ریز ہیں۔ہمارے ماتھے تیرے حضور عاجزانہ طور پر اپنے آپ کو
مٹی میں رگڑتے ہیں اور گریہ و زاری کرتے ہیں اور عاجزی کا اقرار کرتے ہیں تو جب
تمام کائنات کا سردار جس کو خدا نے پیدا کیا خدا کے حضور رکوع کرتا تھا اور سجدے
کرتا تھا اور اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کی دعا پڑھا کرتا تھا تو حقیقت میں
تمام کائنات اور اس تمام کائنات کا خلاصہ خدا کی عبادت کیا کرتے تھے۔پس اس
شان کی عبادت تو آج کسی کے لئے ممکن نہیں ہے۔کیونکہ اگر ممکن ہے بھی تو اس
کو استطاعت نہیں ہے یعنی بشری طور پر اس کے اندر یہ استطاعت نہیں ہے کہ محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی عبادت کے برابر پہنچ سکے۔اپنی عبادات میں وسعت دیں
اس لئے حسب توفیق اپنی عبادت کو ایسی وسعت دینا ضروری ہے اور اس
وسعت کا آغاز اپنے خاندان سے کریں۔ایاک نعبد میں اگر آپ باشعور طور پر
باقی چیزوں کو شامل نہیں کر سکتے تو اپنی ہوئی اپنے بچوں اور اپنے عزیزوں کو تو شامل
کرلیں۔اگر آپ خدا کی جماعت کی طرف سے کسی عہدے پر مامور ہیں تو ان سب
کو شامل کر لیں۔اگر آپ قائد خدام الاحمدیہ ہیں تو خدام کو شامل کر لیں۔اگر لجنہ
90
کی صدر ہیں تو لجنات کو شامل کر لیں۔غرضیکہ جس جس دائرے پر بھی آپ کو کسی
کام پر مامور فرمایا گیا ہے ان کو اپنے ساتھ شامل کرلیں۔ایسی صورت میں جب
إيَّاكَ نَعْبُدُ کہیں گے تو اس کے ساتھ ہی اپنے نفس کا ایک محاسبہ بھی شروع ہو
جائے گا اور انسان یہ سوچے گا کہ کس حد تک میں ان کی نمائندگی کا حق رکھتا ہوں۔کیا میں نے ان کو عبادت کرنے میں اپنے ساتھ شریک کرنے کی کوشش بھی کی ہے
کہ نہیں۔کیا میں نے واقعہ " چاہا ہے کہ یہ سارے میرے ساتھ خدا کی عبادت
کرنے والے نہیں۔پس اگر ایسا نہیں ہوا تو پھر ايَّاكَ نَعْبُدُ کے مضمون میں سے
کچھ ہوا نکل جائے گی کچھ جان نکل جائے گی۔وہ طاقت اس میں نہیں پیدا ہو سکتی۔پس دیکھیں وہی دعا ہے ایاک کعبہ کی لیکن حالات کے بدلنے کے ساتھ اس کے
معنی بدلنے شروع ہو جاتے ہیں۔بعض صورتوں میں یہ بہت قوی دعا بن کے ابھرتی
ہے۔بعض صورتوں میں اس میں ناطاقتی پیدا ہو جاتی ہے۔پس ايَّاكَ نَعْبُدُ کی دعا
کا مضمون بہت ہی وسیع اور گہرا ہے۔اس کا ایک طرف رب رحمان رحیم اور
مالک سے تعلق ہے اور دوسری طرف کل عالمین سے اس کا تعلق بن جاتا ہے اور
آپ رب اور اس کی مخلوقات کے درمیان واسطہ بن جاتے ہیں۔ضمائر کا یہی مضمون آگے بڑھتا ہے اور اب ہم رکوع میں داخل ہوتے ہیں۔آپ نے کبھی سوچا یا نہیں سوچا لیکن یہ تعجب کی بات ضرور ہے کہ رکوع میں جاتے
ہیں تو ہم بھی اکیلے اور خدا بھی اکیلا۔سُبحَانَ دَرِي الْعَظِيْمِ - سُبْحَانَ رَتي
العظيم - اور یہی سجدے میں حال ہے۔رب العالمین میرا رب بن گیا اور اور یہ
بہت دلچسپ بات ہے اور بہت لطف کی بات ہے اور بے انتہا شکر کی بات ہے کہ وہ
جو نماز کو سمجھتے ہوئے اخلاص کے ساتھ ادا کرتے ہوئے رکوع تک پہنچتا ہے
اس کو گویا نماز یہ پیغام دے رہی ہے کہ تو نے خدا کی ربوبیت کو عالمین کے اوپر قبول
کیا اور سمجھا اور خدا کی ربوبیت کا نمائندہ بننے کی کوشش کی۔تو نے خدا کی رحمانیت
کو کل عالمین پر جاری ہوتے دیکھا اور سمجھا اور پھر خود خدا کی نمائندگی میں اپنی
رحمانیت کو اسی طرح پھیلانے کی کوشش کی غرضیکہ مالک تک آپ پہنچیں تو ان
91
سب باتوں کا جواب پھر خدا کی طرف سے یہ آتا ہے کہ تو نے مجھے اِيَّاكَ نَعْبُدُ کیا
کہ اے خدا! میں تمام بنی نوع انسان کی یا ان سب کی نمائندگی میں جن کو تو نے
میرے تابع فرمایا ہے تیری عبادت کرتا ہوں۔اس لئے اب میں تجھ پر تیرا خدا بن کر
ابھروں گا اور تجھے یہ حق عطاء کرتا ہوں کہ تو کہہ : سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ پاک
ہے میرا رب جو عظیم ہے۔اب یہاں جو غائب تھا وہ غائب نہ رہا۔جو سب کا تھا وہ سب کا ہو گا بھی لیکن
یہاں اپنا بن کے ابھرا ہے اور میرا رب بن کے ابھرا ہے۔پس جس کا رب عظیم ہو
اس کو بھی عظمتوں سے حصہ ملے گا۔اس میں یہ خوشخبری بھی عطا کر دی گئی کہ اب
تو عام انسان نہیں رہا۔تو نے ایک ایسی ذات سے تعلق جوڑ لیا اور اس کو اپنا بنا لیا
ہے اور وہ تیرا ہو چکا ہے کہ اب اس کی عظمتوں سے تجھے کو حصہ دیا جائے گا اور
جب وہ سجدے میں جاتا ہے اور دنیا کی نظر میں بظاہر بالکل ذلیل اور رسوا ہو جاتا ہے
یعنی اس سے زیادہ دنیا کی نظر میں انسان کے لئے کیا رسوائی ہو سکتی ہے کہ وہ اپنا ماتھا
کسی کے حضور خاک پر رگڑنے لگے، وہاں اس کے دل سے یہ آواز اٹھتی ہے
سُبحان ربی الاعلیٰ۔وہ رب جسے میں نے اپنا بنا لیا ہے، جس نے مجھے اپنا بنا لیا
ہے وہ ہر دوسری چیز سے بلند تر اور اعلیٰ ہے اور اس کے مقابل پر کسی اور چیز کی کوئی
نہیں تو خدا کے علم میں سے خدا کا بلند مرتبہ ہونے میں سے ان عاجز بندوں
کو بھی حصہ عطا کیا جاتا ہے اور اس طرح ضمائر کا مضمون دیکھیں کہاں سے شروع ہو
کر کہاں تک پہنچتا اور بظاہر سجدے کی انتہائی جھکی ہوئی حالت میں ہے لیکن اس جھکی
ہوئی حالت میں یہ مضمون اپنے معراج کو پہنچ جاتا ہے اور انسان کو یہ سبق دے جاتا
ہے کہ اس کی ہر ترقی کا راز اس کے عجز میں ہے۔جتنا زیادہ وہ خدا کے حضور گرے
گا اور جھکے گا اتنا ہی زیادہ اسے سربلندی عطاء کی جائے گی۔پس ضمائر کے لحاظ سے
بھی آپ دیکھیں تو نماز ایک عظیم الشان پیغام رکھتی ہے اور گہرے سبق رکھتی ہے۔اس کے علاوہ نماز میں زمانوں کو بھی اس رنگ میں استعمال فرمایا گیا ہے کہ ایک بہت
ہی دلکش مضمون ہمارے سامنے ابھرتا ہے اور ہمارے دماغوں کو روشن کرتا چلا جاتا
92
ہے لیکن میں گھڑی کو دیکھ رہا ہوں۔اب چونکہ وقت تھوڑا رہ گیا ہے۔چند اور باتیں
بھی نماز سے متعلق کمنی باقی ہیں۔اس لئے انشاء اللہ آئندہ جمعہ پری اگر وقف جدید
کی باتیں کرنے کے بعد وقت بچا ورنہ پھر اس سے آئندہ جمعہ پر اس مضمون کو جاری
رکھیں گے۔