۱۵ مارچ ۱۹۹۱
ذوق عبادت اور آداب دُعا
93
بيت الفضل - لندن
۱۵ مارچ ۱۹۹۱
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
رمضان گناہوں کو جلا دینے والی بھٹی
تشہد و تعوز اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :
ابھی دو روز تک رمضان مبارک کا مہینہ شروع ہونے والا ہے۔جس طرح
حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے مدینے کو بھٹی کی طرح قرار دیا
جس میں زنگ آلود لوہا جب لوٹایا جاتا ہے تو اس کا زنگ اس کی آلودگیاں جل کر خاک
ہو جاتی ہیں اور وہ صاف شفاف ہو کر دوبارہ باہر نکلتا ہے، اسی طرح وقت کے لحاظ سے
رمضان کا ظرف بھی بھٹی کا حکم رکھتا ہے اور رمضان کے لفظ میں بھی گرمی اور شعلوں
کی تیزی اور بھسم کر دینے والے معنی پائے جاتے ہیں۔پس ان معنوں میں رمضان کا
مہینہ ہمارے گناہوں، ہماری آلودگیوں ، ہماری گزشتہ غفلتوں کو جلانے کا کام دے گا اگر
ہم اپنے آپ کو اس مہینے کے حضور پیش کر دیں۔اور مہینے کے حضور پیش کرنے میں
ایک یہ بھی مضمون شامل ہے کہ اپنے مختلف پہلوؤں کو بدل بدل کر اس مہینے کے سامنے
رکھیں۔جس طرح ایک انسان جب آگ پر کوئی چیز بھونتا ہے تو اس کے پہلو بدلتا رہتا
ہے ورنہ ایک پہلو جو آگ کے دوسری طرف ہو وہ ٹھنڈا رہ جاتا ہے۔پس رمضان مبارک میں بھی انسان کو اپنی بدیاں تلاش کر کے مختلف پہلوؤں سے
رمضان کے حضور پیش کرنی چاہئیں اور اس پہلو سے آپ غور کریں تو آپ کو یوں لگے
گا کہ جیسے انسان اس مہینے میں ہمیشہ کروٹیں بدلتا ہوا، مختلف پہلوؤں سے خدا سے
التجائیں کرتا ہوا، مختلف زاویہ ہائے نظر سے اپنی کمزوریوں کا مطالعہ کرتا ہوا مسلسل
ایک نئی کیفیت کے ساتھ گزرتا چلا جائے گا یعنی رمضان مبارک میں یہ ممکن نہیں کہ
94
ایک ہی کیفیت سے داخل ہوں اور اسی کیفیت سے باہر آئیں بلکہ ہر روز ایک نیا مضمون
آپ پر ظاہر ہوتا چلا جائے گا۔ہر روز رمضان مبارک کی نئی برکتیں آپ کی آنکھوں کے
سامنے ظاہر ہوتی رہیں گی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اگر اس طرح آپ جستجو اور محنت
سے اس مہینے سے گزریں گے تو ایک نیا وجود پاکر نکلیں گے۔اللہ تعالٰی ہمیں اس کی
توفیق عطا فرمائے۔جب نکل جاتے ہیں تو پھر واپسی کا دور بھی شروع ہو جایا کرتا ہے اور اسی رمضان
مبارک میں یہ بھی دعا کرنی چاہئیے کہ جس مقام سے چلے تھے اگلے رمضان مبارک میں
داخل ہوتے وقت اس مقام پر نہ پہنچ چکے ہوں اور بلکہ خطرہ ہے کہ اس سے نیچے نہ گر
چکے ہوں۔بسا اوقات یہ ہوتا ہے کہ ایک انسان رمضان مبارک میں سے نیک نیت
کے ساتھ گزرتا ہے۔جدوجہد کے ارادے لے کر داخل ہوتا ہے۔پھر اسے اپنے
ارادوں کو عمل میں ڈھالنے کی توفیق بھی ملتی ہے اور وہ رمضان سے بہت کچھ پاتا ہے اور
بہت پریاں کھو کر اس مہینے سے باہر آتا ہے لیکن جب وہ باہر آتا ہے تو پھر از سرنو وہی
غفلتوں کا دور شروع ہو جاتا ہے اور وہی مستیاں جن کے نتیجے میں جگہ جگہ گندگی جمع
ہونی شروع ہو جاتی ہے، عود کر آتی ہیں۔ایسی صورت میں بعض دفعہ یہ خطرہ ہوتا ہے
که آئندہ رمضان کے وقت انسان اپنے آپ کو اس بد تر حالت میں پائے جس حالت
میں گزشتہ رمضان میں داخل ہوا تھا۔پس رمضان کے یہ جو دو کنارے ہیں ان کے
مضمون کو ہمیشہ پیش نظر رکھنا چاہیے۔داخل ہونے والا جو کنارہ ہے اس میں ہم گناہوں
اور بد اعمالیوں سے بو جھل ہو کر داخل ہوتے ہیں۔بہت سے داغ ہمارے چہرے پر لگے
ہوئے ہوتے ہیں۔بہت سے کٹا نہیں ہمارے جسم کو گندا کئے ہوئے ہوتی ہیں۔ہم صفائی
کی نیت سے اور پاک نیت سے رمضان مبارک میں داخل ہوتے ہیں، نہا دھو کر صاف
ستھرے ہو کر باہر نکلتے ہیں اور پھر اچانک یہ محسوس ہوتا ہے کہ اب محنتوں کا دور ختم
ہوا۔عید کے ساتھ ہی یہ دھو کہ لگ جاتا ہے کہ یہ عید نیکیوں کی عید نہیں بلکہ گناہوں
کی زندگی کی طرف لوٹنے کی عید ہے۔اور باشعور طور پر انسان یہ نہیں کرتا لیکن
لاشعوری طور پر دنیا کے اکثر انسانوں کے ساتھ یہی کچھ ہوتا ہے اور وہ معلوم بھی نہیں کر
95
سکتے کہ ہم کیوں خوش ہیں اور یہ خوشی کہیں خیر کے پردے میں چھپا ہوا شر تو نہیں۔پس جو باتیں میں آپ کے سامنے کھول کر رکھ رہا ہوں، انکے مضمون پر جب آپ
غور کریں گے تو زیادہ محتاط ہو جائیں گے۔پھر دوسری شکل یہ ہے کہ جو شخص ہر سال
اپنے آپ کو پہلے سے بد تر حالت میں پائے یا ویسی ہی حالت میں پائے وہ خطرے سے باہر
نہیں ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے متعلق حضرت احدیت جل شانہ
نے جو بیہ فرمایا کہ
وَالآخِرَةُ خَيْرُ لكَ مِنَ الأولى (سورة الضحى : آیت (۵)
کہ تیری آخرت پہلے سے بہتر ہے تو یہ بہت وسیع مضمون ہے، اس کا میں بارہا
ذکر کر چکا ہوں لیکن یہ ایک نہ ختم ہونے والا مضمون ہے۔ہر اچھی صورتحال پر اس کا
اطلاق ہوتا ہے پس اس نظر سے اپنا مطالعہ کرنا چاہیے کہ ہمار ا بعد کا آنے والا رمضان
گزرے ہوئے رمضان سے بہتر رہا کہ نہیں اور ہمیں اس سے بہتر حالت میں پانے والا
بنا کہ نہیں اور اس سے بہتر حالت میں چھوڑنے والا بنا کہ نہیں۔یہ تین نقطہ ہائے نگاہ ہیں جن سے اپنے حالات پر غور کرنا چاہیے اور رمضان سے
اپنے تعلقات کو سمجھنا چاہیے۔آئندہ چند ماہ خوفناک فیصلوں کا وقت
اس رمضان میں خصوصیت سے عالم اسلام کے لئے دعا کی ضرورت ہے۔بہت
سے امور میں گزشتہ خطبات میں آپ کے سامنے کھول کر رکھ چکا ہوں۔بہت سے ایسے
خطرات ہیں جو مجھے دکھائی دے رہے ہیں لیکن ان کی تفصیل میں جانے کا وقت نہیں تھا
بلکہ بعض کا تو میں ذکر بھی نہیں کر سکا لیکن بعض اشاروں میں ان کے متعلق باتیں ہو
چکی ہیں۔چونکہ میں اب اس مضمون کو ختم کر چکا ہوں اس لئے دوبارہ اس مضمون کو
چھیڑنا نہیں چاہتا لیکن یہ میں آپ کو مختصرا" بتا دیتا ہوں کہ آئندہ چند ماہ کے اندر
مسلمانوں کے متعلق ہی نہیں بلکہ دنیا کی تقدیر کے متعلق بعض ایسے خوفناک فیصلے بھی ہو
سکتے ہیں کہ جن کے نتیجے میں ساری صدی دکھوں سے چور ہو جائے گی اور نہایت ہی
درد ناک زمانے کا منہ انسان دیکھے گا اور کچھ ایسے فیصلے بھی ہو سکتے ہیں جن کے نتیجے میں
96
شیطان کی اجتماعی قوت کے ساتھ جو آخری بھر پور حملہ ہونے والا ہے اس کا دفاع کرنے
کی انسان کو اور خصوصیت سے مسلمانوں کو توفیق مل جائے کیونکہ اگر مسلمانوں نے اس
کا دفاع کر لیا تو تمام بنی نوع انسان مسلمانوں کے دفاع کے پیچھے حفاظت میں آجائیں گے
اور مسلمانوں کے دفاع کی سب سے بڑی ذمہ داری احمدیوں پر عائد ہوتی ہے اور یہ بات
جو میں کہہ رہا ہوں اس کی بناء حضرت اقدس محمد مصطفیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و
کی ایک حدیث پر ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ آخری دور میں جب بلائیں اپنی انتہا کو
پانچ جائیں گی تو اس وقت مسیح موعود کی دعائیں ہی ہیں جو اسلام کے دشمنوں سے اسلام
کو اور دنیا کو بچائیں گی۔اس رمضان کو مسلمانوں کے دفاع کا رمضان بنا دیں
پس اس پہلو سے یہ رمضان عین وقت پر آیا ہے یعنی جب بلائیں کھل کر سامنے
آچکی ہیں اور کچھ ان کے پس پردہ مخفی ارادے ہیں جو ظاہر ارادوں سے بھی بدتر ہیں
لیکن ہمیں اندازہ ہو چکا ہے کہ اس بلا کے پیچھے پیچھے اور بھی بہت سے بلائیں آنے والی
ہیں تو اس وقت ہم رمضان مبارک میں داخل ہو رہے ہیں اور دعاؤں کا خاص موقعہ
ہمیں میسر ہو گا۔پس اس رمضان مبارک کو خصوصیت کے ساتھ بنی نوع انسان کے
دفاع کا رمضان بنا دیں۔مسلمانوں کے دفاع کا رمضان بنا دیں۔انسانیت کے دفاع
کار مضان بنا دیں اور اسلام کے دفاع کا رمضان بنا دیں اور دعا یہ کریں کہ اے خدا! ہم
اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود اتنی بڑی بڑی طاقتوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے جو خود تو نے۔پیدا کی ہیں اور جن کی خبر تو نے اصدق الصادقین حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وعلی آلہ وسلم کے ذریعے نہیں 1400 سال پہلے عطا فرما دی تھی۔پس ہم کمزور
ہیں۔نہتے ہیں۔بے طاقت ہیں اور ہمارے مقابل پر جو طاقتیں ہیں ان کو تو نے ہی اتنی
دنیاوی عظمت بخش دی ہے کہ ہم ان کے سامنے بالکل بے بس ہیں ، پس تیرے ہی
طرف ہم جھکتے ہیں۔تجھ سے ہی رجوع کرتے ہیں تجھ سے ہی عاجزانہ دعائیں کرتے ہیں
کہ ان پیشگوئیوں کے دوسرے حصوں کو بھی سچا کر دکھا، یعنی دنیا کی یہ عظیم طاقتیں
اپنے ایسے دنیاوی خزائن کے ذریعے جن کے مقابل پر ہمیں ایک دمڑی کی بھی حیثیت
97
حاصل نہیں دنیا کے ایمان خرید رہی ہیں تو تو ہی ہے جو اس دنیا وی دولت کے شر سے
لوگوں کو مسیح موعود اور آپ کی جماعت کی دعاؤں کی برکت سے بچائے۔یہ اپنے ایسے
عظیم ہتھیاروں کے ذریعے جو پہاڑوں کی طرح بلند ہیں اور جن کی ڈھیریاں پہاڑوں کے
برابر ہیں اور جن کے اندر ہلاکت کی ایسی طاقتیں ہیں کہ صرف اگر ایٹم بم کو ہی استعمال
کیا جائے یعنی ایٹم بم کے ان ذخائر کو استعمال کیا جائے جو امریکہ اور روس میں ہیں تو
سائنس دان بتاتے ہیں کہ یہ ساری دنیا بیسیوں مرتبہ ہلاک کی جاسکتی ہے اور ان میں
اتنی ہلاکت کی طاقت ہے کہ صرف دنیا میں بسنے والے انسان ہلاک نہیں ہوں گے بلکہ
اس دنیا سے زندگی کا نشان تک مٹ سکتا ہے۔پس یہ دعا کرنی چاہئیے کہ اے خدا ! تو نے
ان بدبختوں کو دولتیں بھی اتنی دے دیں کہ ان کے مقابل پر سارے عالم اسلام کی
مجموعی دولت بھی کوئی حیثیت نہیں رکھتی اور پھر ہتھیار بھی ان کو ایسے عطا فرما دیئے کہ
جن میں سے صرف ایک ہتھیار کے ایک حصے کو استعمال کر کے یہ دنیا کی بڑی بڑی قوموں
کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی اہلیت رکھتے ہیں اور مقابل پر ہمیں احمدیوں کو کھڑا کر دیا ہے
جن کے پاس کچھ بھی نہیں جو ایک بہت ہی غریب جماعت ہیں۔لیکن ساتھ ہی ہمیں
خوش خبری بھی دی اور یہ خوش خبری دی کہ تمہاری دعاؤں کو میں سنوں گا اور ان دعاؤں
کی برکت سے میں بالآخر ان عظیم قوموں کو پارہ پارہ کردوں گا۔اور آنحضرت صلی اللہ
علیہ وعلیٰ آلہ وسلم نے نقشہ یہ کھینچا ہے کہ جس طرح نمک سے برف کھلتی ہے اس
طرح تمام وجائی طاقتیں جو انسانیت اور حق کی دشمن ہیں وہ برف کی طرح پگھل کر غائب
ہو جائیں گی جیسے ان کا کوئی وجود ہی نہیں تھا دعاؤں کی طاقت آپ کے پاس ہے۔اس
عظمت کو پہچانیں اور یاد رکھیں کہ یہ عظمت انکساری میں ہے۔اس بات کو کبھی نہ
بھولیں۔دنیا کی طاقتوں اور مذہبی طاقتوں میں یہ بنیادی فرق ہے۔دنیا کی طاقتیں تکبر پر
منحصر ہوتی ہیں اور مذہبی طاقتیں بجز پر منحصر ہوتی ہیں۔پس دعا میں اتنی زیادہ رفعت پیدا
ہوگی جتنا آپ خدا کے حضور جھکیں گے۔دعا میں اتنی ہی زیادہ طاقت پیدا ہو گی جتنا آپ
بے طاقتی محسوس کریں گے۔آپ کی بے بسی کے نتیجے میں دعاؤں کو قوتیں عطا ہوں گی۔پس اس مضمون کو خوب اچھی طرح سمجھتے ہوئے اس رمضان سے حتی المقدور فائدہ
98
اٹھائیں اور عاجزی اور انکساری کے ساتھ بے بسی کے عالم میں خدا کے حضور بچھ
جائیں کہ اے خدا! ان بڑی بڑی طاقتوں کے شر کے ارادوں کو باطل کردے اور جوان
کی خیر ہے وہ باقی رکھ۔اپنی دعاؤں کو عصبیتوں کے شر سے محفوظ کریں
ہمیں کسی قوم سے من حیث القوم نفرت کی اجازت نہیں ہے۔نہ نفرت ہمارے
خمیر میں داخل فرمائی گئی ہے اس لئے ہم دنیا کی جاہل قوموں کی طرح مغربی طاقتوں کے
خلاف نہ دعائیں کر سکتے ہیں نہ نفرت کے جذبے رکھ سکتے ہیں۔ہم شر سے متنفر ہیں اور
اپنی دعاؤں کو خصوصیت کے ساتھ شر کے خلاف رکھیں۔قومی اور عصبی رنگ میں بعض
قوموں کی ہلاکت کی دعائیں نہ کریں۔یہ دعا کریں کہ اے خدا! جو مشرق میں تیرے عاجز
بندے ہیں ان کے ساتھ بھی کچھ شر وابستہ ہیں ان کے شہر کو بھی مٹادے اور جو مغرب
کی عظیم طاقتیں ہیں جو ساری دنیا پر غالب ہیں ان کے شر کو بھی مٹا دے۔ان کا شراس
لئے زیادہ خطرناک ہے کہ طاقتور کا شہر ہمیشہ زیادہ خطرناک ہوا کرتا ہے۔طاقت ور کا شر
زیادہ پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔طاقت ور کا شرونیا کی خیر کو مٹا دینے کی صلاحیت رکھتا
ہے پس ہم یہ نہیں کہتے کہ تیسری دنیا کی قوموں میں شر نہیں ہے۔ہم یہ نہیں کہتے کہ
مشرق معزز ہے اور مغرب ذلیل ہے۔ہم یہ کہتے ہیں کہ اس وقت مغرب میں جو شر
پھیلانے کی طاقت ہے ویسی طاقت تاریخ میں کسی قوم کو کبھی عطا نہیں ہوئی اور یہ بات
حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے بیان فرمائی ہے کہ آخری
زمانے میں جب دجال ظاہر ہو گا تو اس کا اتنا شردنیا میں پھیلے گا اور اسے شر پھیلانے کی
اتنی طاقت نصیب ہوگی کہ جب سے دنیا بنی ہے خدا کے تمام انبیاء کو دجال کے شر سے
ڈرایا گیا اور ان کو بتایا گیا کہ آئندہ زمانے میں ایک شہر پھیلانے والی اتنی بڑی قوم بھی دنیا
میں ظاہر ہوگی۔پس کسی عصبیت کے جذبے کی بناء پر نہیں کسی قومی یا نسلی تفریق کی
بناء پر نہیں بلکہ خالصتہ ” ان پیشگوئیوں کے مضمون کو پیش نظر رکھتے ہوئے صحیح نشانے
کی دعا کریں ورنہ اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو ہو سکتا ہے کہ آپ کی دعاؤں میں آپ
کی نیتوں کا شر شامل ہو چکا ہو۔قومی عصبیتوں کا شر شامل ہو چکا ہو۔نسلی تفاوت کا شر
99
شامل ہو چکا ہو اور کئی قسم کے ایسے شر ہیں جو مخفی طور پر انسان کی دعاؤں میں لگ جاتے
ہیں اور ان کے اندر زہر گھول دیتے ہیں۔وہ مقبول دعائیں نہیں رہتیں۔پس اس
تفصیل سے آپ کو سمجھانے کی ضرورت اس لئے پیش آئی ہے کہ محض رونے اور گریہ
و زاری سے دعائیں قبول نہیں ہوا کرتیں۔دعاؤں کو اپنی مقبولیت کے لئے ایک خاص
پاکیزگی اور صحت چاہئیے۔اور جس رنگ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے
دعائیں مانگیں اور دعائیں سکھائیں اگر وہی رنگ اختیار کریں اور اپنے نفس کو اپنے شر
سے بھی صاف رکھیں اور ہر قسم کے دوسرے شرور سے بھی پاک کریں اور خالصتہ اللہ
دعا کریں نہ کہ قومی نفرتوں کی بناء پر تو پھر میں یقین رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالٰی ہماری
دعائیں ضرور قبول ہوں گی اور یہ عظیم تاریخی دور جس میں ہم داخل ہوئے ہیں اس کا
پلہ بالآخر انشاء اللہ اسلام کے حق میں ہو گا۔اسلام کے غالب آنے کی تقدیر تو بہر حال
مقدر ہے یعنی نہ ملنے والی اٹل تقدیر ہے مگر ہماری دعا اور کوشش یہی ہونی چاہئیے کہ اس
تقدیر کو ہم اپنی آنکھوں کے سامنے پورا ہوتے دیکھ لیں۔اس کے بعد اب میں واپس اسی مضمون کی طرف آتا ہوں جس کا میں نے ذکر کیا
تھا یعنی سورۂ فاتحہ کے ذریعے نماز میں لذت حاصل کرنا اور سورۃ فاتحہ کے ذریعہ خدا تعالیٰ
کی صفات کی سیر کرنا اور خدا تعالٰی سے ایک ذاتی تعلق پیدا کرنا۔یہ مضمون تو لامتناہی
مضمون ہے لیکن ایک دو اور خطبات اس مضمون پر اس لئے دوں گا تاکہ ہر انسان اپنے
اپنے ذوق کے مطابق استفادہ کرتے ہوئے پہلے سے بہتر صحت مند نمازیں پڑھ سکے۔پہلے سے بہتر لذت والی نمازیں پڑھ سکے اور اپنی نمازوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا
سکے۔میں نے یہ بیان تھا کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ العلمین کے ساتھ جو صفات بیان
ہوئی ہیں وہ چار بنیادی صفات ہیں اور تمام صفات باری تعالیٰ کے لئے یہ ماں کا حکم رکھتی
ہیں اور ہر صفت ان میں سے کسی نہ کسی سے پھوٹی ہے یا خاص تعلق رکھتی ہے۔تمام صفات باری تعالیٰ کے تعلق کی کلید
مضمون پر غور کرتے ہوئے ایک مرتبہ میں نے دعا کے ذریعے مدد چاہی کہ اللہ
تعالی اس کو مجھے پر اور کھول دے تاکہ کوئی ایسا نکتہ میں جماعت کو سمجھا سکوں جس سے ہم
اس
ہے
100
شخص بڑی آسانی کے ساتھ فائدہ اٹھا سکے، ورنہ رحمانیت، رحیمیت، مالکیت وغیرہ کے
انفرادی طور پر غور کر کے دیگر صفات باری تعالٰی سے ان کا تعلق تلاش کرنا ایک
مشکل اور دقیق مضمون ہے جس پر ہر کسی کو دسترس نہیں، ہر شخص جس سے فائدہ نہیں
اٹھا سکتا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ بات سمجھا دی کہ جو آج میں آپ کے سامنے رکھنا
چاہتا ہوں کہ تمام صفات باری تعالٰی کا تعلق صرف ربوبیت سے نہیں۔صرف رحیمیت
سے نہیں، رحمانیت سے نہیں، مالکیت سے نہیں بلکہ سورہ فاتحہ کے اس پہلے بیان
سے ہے کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ۔یعنی ربوبیت سے نہیں بلکہ الْحَمْدُ لِلَّهِ
رب العلمین سے ہے اور الحمد اللہ رب العلمين الرحمان کے ساتھ
ہے اور رحیم کے ساتھ اور مالک کے ساتھ ہے۔گویا اسی حمد کے جوڑ کے ساتھ۔چنانچہ
جب میں نے اس پر غور کیا تو میں حیران رہ گیا کہ صرف الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
کے مضمون میں وہ تمام صفات بھی بیان ہو گئیں جو ہمیں معلوم ہیں اور وہ تمام صفات
بھی اس کے اندر شامل ہو گئیں جو ہمیں معلوم نہیں مگر ہم سے زیادہ عالم لوگوں کو معلوم
ہیں یا اس زمانے کو معلوم نہیں آئندہ زمانے کو معلوم ہوں گی۔اس مضمون کو میں مزید
کچھ کھول کر بیان کرتا ہوں تاکہ پھر آپ غور کے ذریعے اس سے مزید استفادہ کر سکیں۔رب کے بہت سے معانی ہیں۔اگر پیدا کرنے والا اور پرورش کرنے والا اور ترقی
دینے والا اور محبت سے خیال رکھنے والا اور روز مرہ کی ضرورتیں پوری کرنے والا اور
کمزوریوں کو دور کرنے والا اور غیروں کے شرسے بچانے والا اور حفاظت کرنے والا یہ
معنی سامنے رکھیں تو انسانوں میں سے بھی ایسے بہت سے لوگ ہیں اور بہت سے ایسے
وجود جانوروں میں سے بھی ہیں جو اپنے اپنے دائرے میں رب کہلا سکتے ہیں۔مائیں ہیں
جو اپنے بچوں کے لئے رب بن جاتی ہیں خواہ وہ انسانی مائیں ہوں یا جانوروں کی دنیا کی
مائیں ہوں۔خواہ وہ اونی زندگی سے تعلق رکھنے والی مائیں ہوں یا اعلیٰ زندگی سے تعلق
رکھنے والی مائیں ہوں ان سب میں ربوبیت کا مضمون پایا جاتا ہے ، لیکن اس کے ساتھ
ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ تمام صفات کی حامل ہیں پس محض ربوبیت کے نتیجے میں تمام
صفات پر حاوی ہونے کا مضمون پیدا نہیں ہوتا اور زبردستی کر کے کوئی انسان کہنا چاہے
101
کہ رب کا معنی ہے : ہر صفت کی ماں ہر صفت سے ماں والا تعلق رکھنے والا۔تو یہ درست نہیں ہو گا۔لیکن جب آپ یہ کہتے ہیں کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
تو یہ تمام جہانوں کا ایسا رب ہے جس کی ربوبیت میں تمام حمد " شامل ہیں اور "حمد"
کے سوا کچھ بھی نہیں۔یعنی ربوبیت کے جتنے بھی جلوے ظاہر ہوئے ہیں ہر جلوے پر
انسان کہہ سکتا ہے کہ اس جلوہ افروز ہونے والے رب میں تمام صفات حسنہ پائی جاتی
ہیں اور حمد پائی جاتی ہے۔ہر تخلیق بے شمار علوم کا تقاضا کرتی ہے
پی ایسی ربوبیت جس میں کوئی نقص نہ رہا ہو اور ایسی ربوبیت جو اپنی حمد کی وجہ
سے بعض اور صفات کی متقاضی ہو جائے، اس کی بے شمار مثالیں ہیں ، ایک مثال دیتا
ہوں۔آپ ایک ٹیلی ویژن کا سیٹ دیکھ لیں۔اس ٹیلی ویژن کے سیٹ میں آپ مختلف
ممالک سے آنے والی تصویریں بھی دیکھ سکتے ہیں اور ایک ملک میں دکھائی دینے والی
تصویر میں بھی دیکھ سکتے ہیں، یہ اس بات پر منحصر ہے کہ وہ سیٹ کس طاقت کا ہے اور کس
قسم کا ہے۔پھر اچھی تصویریں بھی دیکھ سکتے ہیں، بری بھی شور والی بھی کم شور والی بھی
شور کے ساتھ بھی اور رنگ بھی مختلف دیکھ سکتے ہیں اور پھر اپنی مرضی سے جب چاہیں
اس ٹیلی ویژن کا تعلق جس ملک سے چاہیں فورا کرلیں۔اور پھر بعض دفعہ یہ کہ گھر میں
بیٹھے بیٹھے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے جو چاہیں اس سے کروالیں تو ٹیلی ویژن کا ایک
سیٹ ہے جس کی یہ عام صفات آپ کو معلوم ہیں کہ بڑی اچھی صفات ہیں لیکن بہت کم
لوگ یہ غور کرتے ہیں کہ ٹیلی ویژن بنانے کے لئے کتنے علم کی ضرورت ہے اور کتنے
مختلف قسم کے علوم کی ضرورت ہے اور صنعت و حرفت میں کس کس چیز پر کمال کی
ضرورت ہے اور اس کے ہر پرزے کے لئے انسانی علم کے کتنے وسیع ذخیرے کی
ضرورت ہے۔یعنی انسانی علم تو وقت کے ساتھ ساتھ ترقی کرتا چلا جاتا ہے لیکن محض
ایک وقت کا علم کافی نہیں ہوا کرتا۔ترقی کرنے کے بعد اس علم کی ساری تاریخ کا علم
ہونا ضروری ہے اور اس کا جو مجموعہ ہے وہ وہ ہے جو باقی گزشتہ علوم کے مراحل پر
فضیلت رکھتا ہے۔پس ایک ٹیلی ویژن میں اگر کوئی سیلیکان چپ (SILICON CHIP)
102
استعمال ہوا ہے جس کے اندر بہت سے پیغامات بھر دیئے گئے ہیں تاکہ ٹیلی ویژن اس
کے ذریعہ سے زیادہ اچھا کام کرے تو سیلیکان چپ کو پیدا کرنے کے لئے جتنی صلاحیتوں
کی ضرورت ہے اور جتنے علوم کی ضرورت ہے وہ سینکڑوں سال کے علوم کا مجموعہ ہے اور
صنعت و حرفت کے لحاظ سے جتنی مہارت کی ضرورت ہے وہ بھی ایک لمبے دور کے
مجموعے کا نام ہے اور پھر ایک وقت میں ایک انسان کے بس کی بات نہیں۔ایک وقت
کے مختلف انسانوں اور مختلف قوموں کے انسانوں کی اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔پس ایک ٹیلی ویزمن بنانے والا ایک شخص تو ہو نہیں سکتا لیکن انسانوں کا وہ مجموعہ جس
نے ٹیلی ویژن بنایا اس کے پیچھے اور بہت سے انسانوں کے مجموعے قطار در قطار آپ کو
دکھائی دیں گے اور ان سب کے علوم کا اور ان سب کی مہارتوں کا آخری خلاصہ اس
ٹیلی ویژن کی شکل میں آپ دیکھ رہے ہیں جس کے متعلق آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ اس
وقت موجود ٹیلی ویژنز میں سے دنیا کا بہترین ٹیلی ویژن ہے۔جتنا اچھا ٹیلی ویڑن ہو گا اتنا
ہی زیادہ صاحب علم لوگوں کی ضرورت ہوگی۔اتنا ہی زیادہ صاحب فن لوگوں کی ضرورت
ہوگی۔اتنا ہی زیادہ وسائل پر اختیار رکھنے کی ضرورت ہوگی۔اتنا ہی زیادہ سرمائے کی
ضرورت ہوگی۔غرضیکہ ایک ٹیلی ویڑن کے ساتھ متعلق انسانوں کا ایک ہجوم دکھائی
دے گا بلکہ لاکھوں کروڑوں انسان ہیں جنہوں نے مختلف وقتوں میں کچھ نہ کچھ اس کی
تعمیر میں حصہ لیا خواہ وہ مرچکے ہیں۔اور اتنے علوم اس کے لئے درکار ہیں کہ عام انسان
ان کی فہرست بھی پیش نہیں کر سکتا۔اگر فہرست اس کے سامنے پڑھی جائے تو وہ سمجھے
نہیں سکتا کہ یہ کیا باتیں ہو رہی ہیں۔اب شرط یہ ہے کہ وہ ٹیلی ویژن کامل ہو اور اس کو
دیکھ کر حمد کا یہ مضمون انسان کے ذہن میں ابھرے۔پس اس ٹیلی ویژن کے اوپر آپ جتنا زیادہ یہ کہہ سکتے ہوں کہ کیا کہتے ہیں اس ٹیلی
ویژن کے ؟ تمام حمد اس کے لئے ہے تو اتنا ہی زیادہ اس کے خالق کے لئے یا وہ تمام وجود
جنہوں نے اس کی خلق میں حصہ لیا ہے ان سب کے لئے حمد کا مضمون ثابت آئے گا
لیکن ٹیلی ویژن میں جو حمد جمع ہوئی ہے وہ کسی ایک شخص کے لئے نہیں ہو سکتی جیسا کہ
میں نے بیان کیا ہے مختلف زمانوں میں پھیلے ہوئے علوم میں محنتیں کرنے والے بے شمار
103
انسان ہیں جنہوں نے اس کو بنانے میں حصہ لیا ہے اور اس وقت اس دنیا میں بھی جس
کارخانے میں وہ بنا ، ٹیلی ویژن کی ساری ضرورتیں اس کارخانے میں پوری نہیں ہوئیں
بلکہ دنیا کے مختلف کارخانوں سے کچھ پرزے حاصل کئے گئے ، کچھ ٹیکنالوجی عاریتہ گلی
گئی کوئی اور مدد حاصل کی گئی تو اس کی تعریف ٹیلی ویژن میں تو مجتمع ہوئی لیکن بنانے
والوں کے لحاظ سے منتشر ہو گئی اور بے شمار انسانوں کے حصے میں آئی اور مختلف زمانوں
کے حصے میں آئی۔رب العالمین کی حمد
خدا تعالٰی کے متعلق جب ہم الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ کہتے ہیں تو اس کی
تخلیق کی ہر صنعت کی ہر خوبی بہت سے علوم کا تقاضا کر رہی ہے۔بہت سی صفات کا تقاضا
کر رہی ہے اور خدا کی صنعت پر واقعہ " ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ
الْعَلَمِینَ۔واقعہ " ہر تعریف کے لائق وہ ذات ہے جس نے یہ سب کچھ بنایا ہے۔پس صرف اس وقت کی تعریف نہیں بلکہ ان تمام زمانوں کی تعریف ہے جن زمانوں کی
طرف المین کا لفظ اشارہ کر رہا ہے اور اس تمام کائنات کے ہر ذرے میں موجود
صفات کی تعریف جن کی طرف لفظ العلمین اشارے کر رہا ہے، یہ مجتمع ہو کر پھر
بکھرتی نہیں بلکہ ایک ذات میں اکٹھی ہو جاتی ہیں اور وہ ذات اللہ ہے تو اگر آپ صرف
ایک جانور کو اپنے پیش نظر رکھ لیں اور اس کی تخلیق کے مختلف مراحل میں مختلف قسم
کے جتنے علوم کی ضرورت پیش آسکتی ہے اور جتنی مختلف صفات کی ضرورت پیش آسکتی
ہے کہ جن صفات کے بغیر وہ چیز بن نہیں سکتی۔اور اسی طرح ہر وہ چیز جس پر آپ نظر
ڈالیں اور گہری نظر ڈالیں وہ قابل تعریف دکھائی دے تو اس کے بنانے والے کی ہر
صفت قابل تعریف ہو جائے گی کیونکہ وہ وجود ان تمام صفات کی جلوہ گری کا ایک آخری
مظہر ہے یعنی آخری صورت میں ظاہر ہونے والا منظر ہے جو آپ کو دکھائی دے رہا ہے۔پس خدا تعالٰی کے لئے جب ہم الْحَمدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ کہتے ہیں تو دنیا
کے ہر مشاہدے میں آپ کو خدا تعالیٰ کی ایک صفت کی بجائے بیسیوں بلکہ سینکڑوں بلکہ
جتنا آپ کا علم بڑھتا چلا جائے گا اتنی ہی زیادہ صفات دکھائی دینے لگیں گی اور ہر صفت
104
كا مع الحمدُ للهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ - نظر آئے گا۔اس مضمون پر جب میں نے غور
کیا تو یوں کہنا چاہئیے کہ عقل بالکل حیران و ششدر رہ گئی۔یوں لگتا تھا کہ انسان عالم
حیرت میں غرق ہو گیا ہے۔کائنات کے کسی ذرے میں آپ ڈوب کر دیکھیں تو پہلے ایک
خداد کھائی دے گا، پھر اس ایک خدا کے مختلف جلوے دکھائی دیں گے اور اس کی صفات
بڑھتی رہیں گی مگر مرکز ہمیشہ وہی ایک ذات رہے گی۔انتشار صفات کا ہے ذات کا نہیں
اور اس ذات سے تعلق رکھنے والی ساری صفات ہیں۔اس مضمون کو سمجھنے والی چابی
الْحَمْدُ للورات العلمین میں ہے یعنی اس رب کو ہر صفت لائق اور زیب ہے
جس نے تمام جہانوں کو پیدا کیا اور تمام جہانوں کی پرورش کی۔پس العلمین کا ہر وہ ذرہ
خدا کی طرف اشارے کر رہا ہے اور ایک ذات کی طرف اشارہ کرنے کے باوجود اس کی
تمام صفات کی طرف بھی اشارے کر رہا ہے۔یہ وہ پہلو ہے جس پہلو سے خدا تعالٰی کا الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ کا
جمله یا بیان واقعہ " بغیر کسی تردد کے بغیر کسی تصنع کے خدا تعالی کی تمام صفات کی طرف
انگلیاں اٹھا رہا ہے لیکن اس ضمن میں ایک احتیاط کی بھی ضرورت ہے اور وہ یہ ہے کہ
قرآن کریم میں جس رنگ میں حمد کا مضمون بیان ہوا ہے اس کا مطالعہ کریں اور غور سے
یہ بات دیکھیں کہ جہاں جہاں بھی قرآن کریم نے حمد کا لفظ استعمال کیا ہے وہاں خدا کی
صفات کو سمجھنے کی کھڑکیاں کھولی گئی ہیں اور ہر کھڑکی ذات کے الگ جلوے دکھا رہی ہے
اور اس مضمون کو کھولتی چلی جاتی ہے۔پس بجائے اس کے کہ اپنے ذوقی نکتوں کے
ذر لیتے آپ اس مضمون کو سمجھنے کی کوشش کریں قرآن کریم نے خود جو کھڑکیاں کھولی
ا جو روزن ہمارے سامنے رکھ دیتے ہیں ان سے خدا تعالیٰ کی صفات کا معائنہ کریں تو
کسی قسم کی غلطی نہیں کریں گے۔میں نے کہا تھا کہ خدا ظالم نہیں ہے اس کے باوجود
سزا کا مضمون ملتا ہے۔رب العالمین رحمان رحیم مالک کا ذکر ہے۔غضب ناک خدا کا
کوئی ذکر نہیں، اس کے باوجود سورہ فاتحہ ختم ہونے سے پیشتر ہی ہمیں منصوب
عليھ کا مضمون نظر آجاتا ہے تو پھر ان کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ ان سب کا تعلق
الْحَمْدُ لله رت العلمین سے ہے اور یہ مضمون آپ کو قرآن کریم کی مدد سے
ہیں