۱۵ مارچ ۱۹۹۱
ذوق عبادت اور آداب دُعا, حصہ 2
105
سمجھ آئے گا۔اس لئے جب قرآن کریم کا مطالعہ کریں اور خصوصیت کے ساتھ جہاں
شیح کا مضمون ہو اور حمد کا مضمون بیان ہو وہاں غور کریں اور ٹھہریں اور پھر آپ دیکھیں
کہ اس کھڑکی سے آپ کو اور کیا کچھ دکھائی دیتا ہے تو وہاں آپ کو بہت سی صفات باری
تعالی دکھائی دینے لگیں گی۔اس کی ایک دو مثالیں میں نے مضمون کھولنے کی خاطر چنی
ہیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :
فَقُطِعَ دَابِرُ القَوْمِ الَّذِينَ ظَلَمُوا، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
(سورۃ الانعام آیت : ۴۶)
فَقُطِعَ دَابِرُ القَوْمِ الذِينَ ظَلَمُوا، وہ قومیں جنہوں نے ظلم کیسے ان کو جڑوں سے
اکھٹر پھینک دیا گیا۔وَالْحَمْدُ بلُورَتِ الْعُلمنين رب العالمین خدا کو ہر محمد زیبا
ہے۔ہر خود اس کی ہے۔اس کا حق ہے کہ اس کی تعریف کی جائے۔اگر ظالم کی جڑ نہ کائی جائے تو حسن نا پید ہو جائے
اگر ظلم کرنے والے کی جڑیں نہ کاٹ دی جائیں تو خدا تعالیٰ کی صفات حسنہ کے ہر
جلوے کی جڑیں کائی جائیں اور دنیا سے حسن ناپید ہو جائے تو الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ
العلمین اس کے ساتھ بیان کر کے یہ فرما دیا کہ جب ہم کہتے ہیں کہ آیت
العلمین کو ہر حمد واجب ہے۔ہر محمد اسی کا حق ہے اس کو زیبا ہے اسی کی شان ہے
تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنی چیزوں کا نگران بھی ہے۔اور ایسی چیزوں کو جو بعض
خوبیوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ایسی چیزوں کو جو حسن کو ناپید کرنے کی
صلاحیت رکھتی ہیں، جو بدی کو پھیلانے کی طاقت رکھتی ہیں ان کو نا پید کرنے کا کام بھی
رب العالمین کا ہے۔اور اسی کو زیبا ہے اور اس کے لئے واجب ہے کہ ایسا کرے۔پس صفات باری تعالیٰ خواہ وہ غضب کی صفات ہوں یا نا راضگی کی صفات ہوں یا ظاہرا"
بھی رحم و شفقت کی صفات ہوں وہ در حقیقت رحمت اور شفقت کی تھی صفات ہیں اور
ربوبیت کی ہی صفات ہیں۔اس کی ایک اور مثال یہ ہے :
وَيُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهِ وَالْمَلَيْكَة مِن خِيفَتِه (سورة الرعدة آيت (۱۳)
کہ "وعد" اس کی حمد کر رہی ہے یعنی بجلی کے کڑ کے جو آپ بادلوں میں دیکھتے ہیں یہ
106
خدا تعالیٰ کی حمد بیان کر رہے ہیں۔والمليكة من خيفتہ اور ملا کہ بھی حمد کر
رہے ہیں مگر اس کے خوف سے اس کے ڈر سے۔اب اگر آپ بجلی کو دیکھیں تو ایک
ساده انسان جس کو دنیا کا کوئی بھی علم نہیں ہے وہ بھی اس سے مرعوب ضرور ہو جاتا
ہے۔بعض دفعہ بجلی کے کڑکے کا ایک ایسا ہیبت ناک جلوہ ہوتا ہے کہ بڑے سے بڑے
انسان کا پتہ پانی ہو جاتا اور دل لرزنے لگتا ہے۔اگر انسان واقعی ایسے طوفان میں گھر
جائے جس کے سائنسی اصطلاح میں بعض خاص نام رکھے گئے ہیں مگر اس کی تفصیل کی
ضرورت نہیں۔بعض طوفان ایسی خوف ناک برقی طاقتوں پر مشتمل ہوتے ہیں کہ آنا "
فانا وہ بڑے بڑے شہروں کو بھسم کر سکتے ہیں اور ایک ایٹم بم کی طاقت سے بھی کئی گنا
زیادہ طاقتیں ان کے اندر ہوتی ہیں۔اس لئے اس کا تعلق خوف سے بھی ہے۔چنانچہ
جب آپ پہلی سادہ نظر میں ایک طوفان کو پھیلی کو اور خصوصا بجلی کے کڑکوں کو دیکھتے
ہیں تو آپ کا دل خائف ہو جاتا ہے اور آپ خوف کی وجہ سے خدا کی حمد شروع کر دیتے
ہیں۔یہ مضمون تو سمجھ آگیا۔خوف اس بات کا کہ محملی خیر چھوڑ جائے اور اس کے شر
سے ہم محفوظ رہیں جو اللہ تعالیٰ سے تعلق رکھنے والے نیک وجود ہیں ان کو بھی ملا نکہ
کے نام سے موسوم فرمایا گیا اور ملائکہ کے طور پر ان کا بھی ذکر کیا گیا وہ بجلی کو دیکھ کر
اس بات کی حمد کرتے ہیں کہ اے خدا ! سب طاقتیں تجھ کو ہیں۔بدی سے شر بھی نکال
سکتا ہے ، شر سے بدی بھی پیدا کر سکتا ہے۔بادل جو رحمت کا پانی لیکر آئے ہیں اور ان
کے ساتھ بجلی کے کڑکے بھی لگے ہوئے ہیں لیکن ان بجلی کے لڑکوں سے بھی تو خیر پیدا کر
سکتا ہے۔پس ہم تیرے حضور عاجزی اختیار کرتے ہوئے تیرے حضور تذلل اختیار
کرتے ہوئے تیری حمد کے گیت گاتے ہیں۔ہمیں ہر چیز میں تیرا حسن دکھائی دے رہا
ہے۔یہاں "خيفته " کے ساتھ حسن کے مضمون کو باندھ دیا گیا یعنی صرف بجلی کا
خوف نہیں ہے۔بجلی کے خوف پر جب خور ہوا تو پتہ لگا کہ اس کے اندبہ بہت سے حسن
چھپے ہوئے ہیں۔بہت سی خوبیاں چھپی ہوئی ہیں۔یہ مضمون غور کرنے کے بعد اس
طرح ظاہر ہوتا ہے کہ جب ہم کہتے ہیں کہ خدا کی تخلیق میں، ہر چیز میں حمد ہی حمد ہے تو
107
بجلی سے پہلے خوف پیدا ہوا اور انسان ڈر گیا اور لرزنے لگا۔پھر مزید غور کیا تو اس کو پتہ چلا
کہ خدا محض ڈرانے والی باتیں تو نہیں کیا کرتا۔محض ہلاکت پیدا کرنے والی چیزیں تو
نہیں پیدا کیا کرتا۔اگر کوئی ایسی چیز ہمیں دکھائی دیتی ہے تو اس کے اندر ضرور کوئی چھپی
ہوئی خیر ہے اور اس کی خیر اس کے ظاہری شریر یقیناً غالب ہے۔اس مضمون کو وہ
تفصیل سے خواہ نہ بھی سمجھ رہا ہو لیکن اگر الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ کے
مضمون کو سمجھتا ہے تو لازما " اس کے دل میں بجلی کے لڑکوں کو دیکھ کر بھی خوف کے بعد
حمد کا مضمون پیدا ہو گا اور وہ من جملہ اس حقیقت کا اعتراف کرے گا کہ خدا کے ہر
جلوے میں حسن ہے خواہ وہ جلوہ بظاہر ایک نہایت ہی خوف ناک منظر پیدا کر رہا ہو۔ایک دل ڈرانے والا اور ہول پیدا کرنے والا جلوہ دکھائی دیتا ہو اس کے اندر حمد ضرور
بجلی کے کڑکے میں حمد کے بے شمار پہلو
اب آپ مزید غور کریں کہ وہ لوگ جن کو خدا تعالیٰ نے علم عطا فرمایا ہے وہ بجلی کے
مضمون پر غور کریں تو ان کی حمد نسبتا زیادہ حمد کی مستحق حمد ہوگی۔یہ مضمون بیان کرنا ذرا
مشکل تھا۔اس لئے مجھے سمجھانے میں وقت لگا۔حمد تو ہر حالت میں خدا ہی کو واجب
ہے اس میں تو کوئی شک نہیں لیکن کس حد تک ہمیں علم ہے کہ وہ حمد کا مستحق ہے۔یہ
مضمون اس کی حمد میں مزید وسعت پیدا کر دیتا ہے پس مکملی کو دیکھنے والا ایک سادہ لوح
زمین دار یا ایک بچہ بھی کچھ نہ کچھ اس سے مرعوب ہو کر خدا کی حمد کے گیت گا سکتا ہے
اور انہیں معنوں میں گا سکتا ہے کہ اچھا اور کچھ نہیں تو اے خدا! تو ہی اس بیلٹی کا مالک
ہے مجھے بچالے اور یہی میری حمد ہے۔لیکن جتنا زیادہ علم بڑھے گا اتنا زیادہ بجلی سے
تعلق رکھنے والا حمد کا مضمون بھی پھیلتا چلا جائے گا۔اب دنیا کے سائنس دانوں نے بجلی
پر جو غور کیا ہے تو ایک بات اس میں بڑی قطعی ہے جو عام لوگوں کو معلوم نہیں کہ بجلی
کے بغیر پانی برس ہی نہیں سکتا۔پس ایک سادہ لوح بے علم آدمی کی حمد بھی اپنی توفیق کے
مطابق چونکہ حمد کے جذبے سے بیان کی گئی ہے اس لئے خدا کو مقبول ہوگی لیکن اس کی
حمد میں وہ لذت نہیں پیدا ہو سکتی جو لذت اس مضمون کا علم رکھنے والے کی حمد میں ہوگی
108
اگر اس کو خدا سے تعلق ہو۔یہ پانی جو بخارات بن کر آسمان پر چلا جاتا ہے، اگر بجلی نہ ہوتی تو یہ کبھی پانی بن کر
دوبارہ زمین پر واپس نہ آتا۔یہ عملی کے کڑکے ہیں جو پانی کے باریک ذرات کو مجتمع کر
دیتے ہیں اور بھاری بنا دیتے ہیں اور پھر وہ پانی ودق" کی طرح نیچے گرنا شروع ہو
جاتا ہے۔یہ ویسا ہی ہے جیسے بجلی سے انسان مرجاتے ہیں۔اس لئے وہ مرتے ہیں کہ ان
کے خون میں جو لٹکے ہوئے ذرات ہیں وہ بجلی کے گزرنے سے مجتمع ہو کر CLOTS بن
جاتے ہیں اور تبھی بھلی لگے ہوئے انسان کا رنگ کالا ہو جاتا ہے کیونکہ وہ خون جم کر سیاہ
ہو جاتا ہے تو پانی جمانے کے لئے بھی بھلی چاہیئے۔اور وہ باریک ذرے جو ہمیشہ ہوا میں
معلق رہ جاتے ہیں یہ بجلی کے کڑکے ہی ہیں جو انہیں اکٹھا کرتے ہیں اور پھر وہ بھاری ہو
کر زمین پر گرنا شروع ہو جاتے ہیں تو "رعد" کی پھر یہ تعریف ہے۔فرشتوں نے تو
اپنے طور پر تعریف کی لیکن مضمون کی گہرائی میں نہیں اتر سکے۔"رعد" خود جانتی
ہے کہ میں کیا چیز ہوں۔فرمایا :
ويسبح بحمدہ عمل کا ہر کڑ کا اپنے رب کی حمد کر رہا ہے۔کیونکہ وہ جانتا ہے
کہ وہ بھی فرشتوں کی طرح اچھے کاموں پر مامور ہے۔اور اس کے نتیجے میں بہت سے بنی
نوع انسان کو فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔پھر اس مضمون پر آپ مزید غور کریں تو یہ معلوم کر کے آپ حیران ہوں گے کہ دنیا
کی زرخیزی کا براہ راست بجلی سے تعلق ہے۔پس ایک سادہ لوح انسان کم علم انسان
تعریف تو کرتا ہے لیکن اس تعریف میں ڈر زیادہ شامل ہوتا ہے۔بجلی کا رعب زیادہ شامل
ہوتا ہے۔حقیقت کا علم اس کو نہیں ہوتا لیکن بجلی خود اپنی حقیقت کو ان معنوں میں
جانتی ہے کہ جس طرح انسان خود اپنے نفس کو جانتا ہے، اسی طرح کا رخانہ قدرت بھی
خود اپنے آپ کو جانتا ہے لیکن اس میں ایک اور بات داخل ہے کہ ہوا میں جو نائیٹروجن
پائی جاتی ہے، یہ نائیٹروجن روئیدگی کے لئے بڑی ضروری ہے اور جتنے بھی کھیتوں میں
ختلف قسم کے کیمیاء زرخیزی بڑھانے کے لئے استعمال کیے جاتے ہیں۔ARTIFICIAL FERTILIZERE ہوں یا مختلف قسم کی گلنے سڑنے کے نتیجے میں پیدا
109
ہونے والی کھادیں ہوں ان سب میں جزو اعظم نائیٹروجن ہوتی ہے۔اب فضا میں جو
ائیٹروجن تحلیل ہو کر ہمارے ہاتھوں سے یا نباتات کے ہاتھوں سے نکل چکی ہوتی ہے
سے دوبارہ زمین میں لانے کے لئے بجلی کے کڑکے ضروری ہیں چنانچہ وہ پانی جو آسمان
سے بڑاتا ہے۔بجلی صرف اس پانی کو بنانے کا کام نہیں دے رہی ہوتی بلکہ اس میں
نائیٹروجن تحلیل کرنے کا کام بھی دے رہی ہوتی ہے۔آسمان پر یہ کارخانہ بھی ساتھ لگا
ہوا ہے کہ اگر غذا ساتھ نہ ہو تو خالی پانی کا کیا فائدہ؟ تو آسمان سے جو پانی برستا ہے وہ اپنی
غذا بھی ساتھ لے کے آتا ہے، سبھی آپ نے دیکھا ہو گا کہ دس پانی کنویں کے دیں مگر
آسمان سے برسنے والا ایک پانی کھیت کی جو حالتیں بدلتا ہے اور اس میں جو ایک نئی تازگی
پیدا کر دیتا ہے اس پر دونوں کا آپس میں مقابلہ نہیں ہو سکتا۔یعنی زمینی پانی اس میں کوئی
شک نہیں کہ فائدہ ضرور دیتا ہے۔بعض جگہوں کے پانی ذرخیز بھی ہوتے ہیں لیکن
بارش کے ذریعے اگر نائیٹروجن دوبارہ زمین کو نہ ملتی تو یہ زمین اب تک ویرانہ ہو چکی
ہوتی۔بجلی کے لڑکوں کے ذریعہ اتنی زیادہ نائیٹروجن بنتی ہے کہ بعض سائنس دانوں کا
خیال ہے کہ ساری دنیا میں جو کارخانے نائیٹروجن بنا رہے ہوتے ہیں ان سے کہیں زیادہ
نائیٹروجن بجلی کے لڑکوں کے ذریعے ایک دن میں بنتی ہے اور پھر پانی میں تحلیل ہو کر
دوبارہ مٹی کو ملتی ہے، تو اب دیکھ لیں يُسبحُ الرَّعْدُ يَعْمرہ میں کیسا عجیب ایک
اور مضمون داخل ہو گیا۔عام آدمی سمجھتا ہے کہ یہ جلانے کے لئے یا ہلاک کرنے کے
لئے ہے۔غور کیا تو پتہ چلا کہ یہ جلانے اور ہلاک کرنے کے لئے نہیں بلکہ یہ روئیدگی
پیدا کرنے کے لئے اور بڑھانے کے لئے اور نشو و نما کی خاطر ہے۔پس اس کی ہلاکت
بھی معنی رکھتی ہے اور وہ بھی فائدے ہی کے لئے ہے مگر یہ ایک ECOSYSTEM کا
مضمون ہے جس کو تفصیل سے یہاں بیان کرنا ممکن نہیں۔لطف کی بات یہ ہے کہ اس کا
جو حصہ چلانے کے کام آتا ہے وہ بھی عظیم بر فوائد کی خاطر ہے۔زندگی کا آغاز بجلی کے کڑکے سے ہوا
یہ تو زندگی کو سہارا دینے کا مضمون ہے یعنی ربوبیت کا وہ مضمون جو زندگی پیدا
ہونے کے بعد جاری ہوتا ہے۔پس يُصبح الرعد میں دیکھیں خدا تعالٰی نے کیا
110
کیا باتیں ہمیں دکھائیں لیکن اس کا تعلق زندگی کے آغاز سے بھی ہے۔وہ تمام سائنس
دان جنہوں نے زندگی کی پیدائش پر غور کیا ہے اور دنیا میں لاکھوں سائنس دان ہیں جن
کے دن برات اس بات پر وقف ہیں وہ یہ معمہ حل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں اور
اب بھی کر رہے ہیں کہ زندگی کا آغاز کیسے ہوا تھا۔اس بات پر وہ سب بہر حال متفق ہو
چکے ہیں کہ اگر غیر معمولی طور پر طاقت در آسمانی بجلیاں سمندری پانیوں پر نہ گر تھیں تو
زندگی کا وہ مادہ پیدا ہو ہی نہیں سکتا تھا جس سے آگے زندگی نے وجود پکڑنا تھا۔وہ اینٹیں
نہیں بن سکتی تھیں جن سے زندگی نے تعمیر ہوتا تھا۔میں يُسَبِّحُ الرعد بحمده کا
مضمون صرف موجودہ زمانے سے نہیں آئندہ زمانوں سے نہیں بلکہ ابتدائے آفرینش
سے بھی ہے یعنی ابھی زندگی وجود میں ہی نہیں آئی تھی تو بجلی گویا ہم پر ہنس رہی تھی کہ
بے وقوفو! تم مجھے سمجھا کرو گے کہ میں تو جلانے اور ہلاک کرنے والی چیز ہوں حالانکہ
میری وجہ سے زندگی کا آغاز ہوا ہے۔مجھے ندا نے تمہیں پیدا کرنے کے لئے اور
کائنات میں ہر قسم کی زندگی کی صورتیں پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا ہے تو دیکھیں
اللہ تعالیٰ کی کیا شان ہے۔صرف ایک آیت کے ایک حصے پر کچھ غور کریں تو آپ کو
خدا تعالی کی کتنی صفات دکھائی دیں گی اور پھر انسان بعض دفعہ یہ سوچتا ہے کہ کیسے ممکن
ہے کہ سورۂ فاتحہ میں خدا تعالٰی کی نثار کے صفات کا ذکر ہو حالانکہ يُسيح الرعد
عمر میں جن علوم کی طرف اشارہ ہے جن صفات حسنہ کی طرف اشارہ ہے، جن
کے بغیر يُسب الزَّعْدُ بِحمدِ کا مضمون پیدا ہی نہیں ہوتا وہی ننانوے سے زیادہ
ہیں بلکہ اگر آپ غور کریں تو نتانوے ہزار (۹۹۰۰۰) سے بھی زیادہ دکھائی دیں گی۔سورہ فاتحہ ایک عظیم نعمت ہے
پس یہ سورۃ فاتحہ ہے جس کو آپ غور سے سمجھنے کی کوشش کریں اور اس مضمون
کو اپنے دل پر جاری کریں۔اس میں ڈوبنے کی کوشش کریں۔اسے کشتی بنائیں اور اس
میں ذات باری تعالیٰ کی سیر کریں تو یہ وہ سفینہ ہے جو ایک بے کنار سمندر میں ہمیشہ ہمیش
کے لئے سفر کرتا رہے گا اور کبھی آپ کو کوئی کنارہ دکھائی نہیں دے گا۔پس اللہ تعالٰی
نے سورۂ فاتحہ جیسی نعمت جس قوم کو عطا فرما دی ہو وہ بہر حال یہ نہیں کہہ سکتی کہ اے
111
خدا! عبارت تو تو نے فرض کر دی اور کم سے کم پانچ وقت روزانہ کے لئے فرض کردی
لیکن ہمیں یہ نہ بتایا کہ اس عبادت کو کس طرح لذت سے بھریں کیونکہ سورۂ فاتحہ نے
ب کچھ سکھایا ہوا ہے اور یہ تو بہت محدود ساذکر ہے۔بے شمار ایسے راز ہیں جو سورۂ
فاتحہ میں خزانوں کی طرح دفن ہیں۔آپ ان کو پاتے چلے جائیں، ان پر غور کرتے چلے
جائیں خدا ان کو ظاہر فرماتا چلا جائے گا۔ہم اپنے غور سے نہیں پاسکتے مگر دل کو جتنا پاک
کرتے چلے جائیں گے اللہ تعالٰی خود آپ پر یہ مضامین ظاہر فرماتا چلا جائے گا۔لا يمسه إلا المُطَهَّرُونَ (سورة الواقعه : آیت (۸۰) کے مضمون کو پیش نظر رکھیں
کہ سوائے ان لوگوں کے جن کو خدا پاک کر دیتا ہے کوئی قرآن کریم کے مضامین کو چھو
نہیں سکتا۔پس کسی چالا کی کی ضرورت نہیں ہے۔انسانی ذہن مختلف قسم کے ہیں۔کوئی
زیادہ قابل کوئی کم قابل کوئی زیادہ عالم کوئی کم عالم لیکن سورہ فاتحہ کے مضمون کو سمجھنے
کے لئے دل کے پاک ہونے کی ضرورت ہے اور دل کلیتہ " پاک ہو نہیں سکتا سوائے
اس کے کہ اللہ تعالی پاک کرے اور جتنا پاک کرے وہی کرے۔تو قرآن کریم نے یہاں
یہ نہیں فرمایا کہ لا يَمَسُّة إِلَّا الْمُطَهَرُونَ کہ صرف پاک لوگ اس کتاب کے
مضمون کو چھو سکتے ہیں بلکہ فرمایا : لا يَمَةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ وہی لوگ
اس کے مضمون کو چھو سکتے ہیں جنہیں پاک کیا جاتا ہے اور پاک کرنے والا خود خدا ہے۔پس جتنا آپ سورہ فاتحہ کے مضمون پر غور کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے ، تان اس
بات پر ٹوٹے گی کہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اے خدا! ہم نے خوب سیر
کی خوب لطف اٹھائے لیکن بہت کچھ دیکھنا باقی ہے اور جو کچھ دیکھا اس سے فائدہ اٹھانا
باقی ہے۔اسے مستقلاً اپنے وجود کا حصہ بنالیتا باقی ہے۔پس اناكَ نَعْبُدُ ہم
تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔دَاِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ اور تجھ سے ہی مدد چاہتے ہیں۔پھر مختلف نظاروں کے ساتھ ہی نہیں، مختلف اوقات کے ساتھ بھی سورۂ فاتحہ کا
مضمون بدلتا چلا جاتا ہے اور خدا کی حمد مختلف سورتوں میں ہمارے سامنے ظاہر ہوتی
ہے۔فرمایا : سَيْحَ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا
(سورۃ ڈرا : آیت (۱۳۱) کہ اللہ کی حمد اس کی پاکیزگی بیان کرتے ہوئے کیا کرو۔
112
قبل طلوءِ الشمیں سورج نکلنے سے پہلے اور سورج غروب ہونے سے پہلے۔یہ دو
مختلف بدلتی ہوئی حالتیں ہیں ان سب کا تعلق ربوبیت کے ساتھ ہے کہ سبح بحمدِ
ريك فرمایا۔اس مضمون کو بھی سائنس دانوں نے جتنا کھنگالا ہے اتنا ہی اس کے
پیچھے ان کو عظیم معرفتوں کے خزانے دکھائی دیتے ہیں۔خلاصہ کلام یہ ہے کہ سورج کا نکلنا اور سورج کا غروب ہونا اور وہ نظام جس کے
ساتھ سورج کے نکلنے اور غروب ہونے کا تعلق ہے، یہ زندگی کی سپورٹ
(SUPPORT) کے لئے اور زندگی کو یہاں قائم رکھنے کے لئے انتہائی ضروری ہے۔اگر
سورج کا یہ نکلتا اور غروب ہونا نہ ہوتا تو اس کرہ ارض پر زندگی پیدا ہو ہی نہیں سکتی
تھی۔زندگی پیدا ہو بھی جاتی تو مرجاتی اور اس کے باقی رہنے کا کوئی سوال پیدا نہ ہوتا۔اب یہ جو فرمایا که سیخ بحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا
تو اس میں غور کرنے کی کھڑکیاں ہمارے سامنے کھول دیں۔فرمایا کہ موسموں کے
بدلنے پر غور کرو۔دن اور رات کے بدلنے پر غور کرو۔انکی بدلتی ہوئی نسبتوں پر غور کرو
اور یہ معلوم کرو کہ سورج نکلنے سے پہلے پہلے وہ کیا تغیرات برپا ہو رہے ہوتے ہیں جو
ربوبیت کے جلوے تم تک پہنچانے میں مددگار ہوتے ہیں یا جن کے ذریعے ربوبیت اس
دنیا میں جلوہ گر ہوتی ہے اور سورج غروب ہونے سے پہلے پہلے کون سے تغیرات لازم
ہوتے ہیں جو سورج کو غروب کرنے پر مجبور کرتے ہیں ورنہ زندگی اس دنیا میں باقی نہ رہ
سکتی اور ربوبیت کا نظام درہم برہم ہو جاتا۔پس سورج کے طلوع سے بھی ربوبیت کا
ہے اور سورج کے غروب سے بھی ربوبیت کا تعلق ہے اور وقت کے بدلنے کے
ساتھ ربوبیت مختلف رنگ میں جلوہ گر ہے۔اب جیسا کہ میں نے اشارہ آپ کو بتا دیا
ہے کہ سائنس دانوں نے اس مسئلے پر بھی غور کیا ہے اور تمام دنیا کے سائنس دان جو
اس مضمون سے تعلق رکھتے ہیں اس بات پر متفق ہیں کہ موسموں کے ادلنے بدلنے اور
دن کے اولنے بدلنے کا زندگی کے ساتھ اتنا گہرا رابطہ ہے اور زندگی کے قائم رہنے اور
اس کی ترقی کے ساتھ اتنا گہرا رابطہ ہے کہ اس میں اگر آپ تھوڑ سا تغیر و تبدل بھی کر
دیں تو یہ رابطے ٹوٹ جائیں اور یہ کرہ ارض جس پر ہم بستے ہیں یہ زندگی کے بہانے کے
113
لائق نہ رہے۔میں الحمد لله رب العلمین میں ان تمام صفات حسنہ کا بھی
ذکر آگیا جن کا موسموں کے تغیر و تبدل سے تعلق ہے اور موسموں کے تغیر و تبدل کے
ساتھ بہت گہرے مضامین وابستہ ہیں۔بے شمار صفات کا اس سے تعلق ہے تو اپنے علم
کے مطابق ہم ربوبیت کے نئے مضامین پر اطلاع پا سکتے ہیں اور جتنا ہم علم بڑھائیں گے
اتنا ہی زیادہ ہم دنیا میں خدا تعالی کی سیر کریں گے۔دنیا کی سیر کر کے خدا کے مزے اٹھائیں
سیر فی اللہ جو صوفیوں کی اصطلاح ہے اس کا یہ مطلب ہے کہ اللہ کی ذات میں سیر
کرو۔باہر کی سیر تو ایک سیر ہوتی ہی ہے لیکن اس سیر کا فائدہ کوئی نہیں۔سیروا في
الارض کا کوئی فائدہ نہیں اگر انسان ”سیر فی اللہ کے لائق نہ بن سکے۔پس دنیا کی سیر کریں لیکن مزے خدا کے اٹھائیں۔اگر دنیا کی سیر کر کے دنیا ہی کے مزے
اٹھا کر رہ جائیں گے تو آپ کی ساری زندگی بیکار جائے گی۔یہ وہ مضمون ہے جو سورۂ فاتحہ
ہمیں سکھاتی ہے اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اپنی نماز میں آپ سورہ فاتحہ کے اس پہلے
جزو پر ہی غور کرنا شروع کریں تو ساری زندگی کی نمازیں لذت سے بھر سکتی ہیں اور آپ اس
مضمون پر عبور نہیں حاصل کر سکتے۔یہ مضمون ہمیشہ آپ پر غالب رہے گا۔