۲۲مارچ ۱۹۹۱
ذوق عبادت اور آداب دُعا
115
بیت الفضل - لندن
۲۲ مارچ ۱۹۹۱ء
پشمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
سب سے سچا آئینہ
تشہیر و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :-
سورۂ فاتحہ سے متعلق گزشتہ چند خطبوں میں ذکر چلتا رہا ہے کہ کس طرح یہ نماز کا
سلیقہ سکھاتی ہے۔عبادت کے گر بتاتی ہے۔اللہ تعالٰی سے تعلق کا ذریعہ بنتی ہے اور پھر
بنی نوع انسان سے تعلق کا بھی ذریعہ بنتی ہے۔اس لئے اس سورۃ پر محض سرسری نظر
نہیں ڈالنی چاہیے بلکہ ہر نماز میں پڑھتے وقت بڑے غور سے اس کے مضامین سے گذرتا
چاہیے اور انہیں اپنے نفس پر ساتھ ساتھ اطلاق کرتے چلے جانا چاہیے اور سورۂ فاتحہ
کے آئینے میں اگر انسان اپنی تصویر دیکھنے کی عادت ڈال لے تو اس سے بہتر آرائش کا
اور کوئی ذریعہ سوچا نہیں جا سکتا کیونکہ یہ سب سے سچا آئینہ ہے۔اس سے بہتر حق کے
ساتھ آپ کو آپ کی تصویر دکھانے والا اور کوئی آئینہ نہیں۔اس ضمن میں الحمد کا جو مضمون پہلے بیان ہو تا رہا ہے اس میں میں نے بڑی
وضاحت کے ساتھ جماعت کو یہ سمجھایا تھا کہ ہم کہتے تو یہ ہیں کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ
الْعَلَمِينَ یعنی تمام ترجمہ کلیتہ " ہر قسم کی کامل محمد صرف اللہ ہی کے لئے ہے اور کسی
کے لئے نہیں اور جو حمد کسی کو نصیب ہوتی ہے وہ اللہ ہی کی طرف سے ملتی ہے۔اس
ضمن میں میں نے دنیا کے روز مرہ کے مشاہدات آپ کے سامنے رکھے اور سمجھایا کہ
کہتے تو ہم یہی ہیں لیکن بالعموم روز مرہ کی زندگی میں خدا کی تخلیق کی حمہ میں تو ڈوب
جاتے ہیں لیکن خالق کی حمد کا ہمیں خیال نہیں رہتا۔پھول سے محبت کریں گے۔گلشن
سے محبت کریں گے۔اچھے مکانوں سے محبت کریں گے حسن سے محبت کریں گے خواہ وہ
116
بے جان حسن ہو یا جاندار حسن ہو - رعب اور طاقت سے محبت کریں گے مگر ان کے
پیچھے جو ذات جلوہ فرما ہے اس کا دھیان روز مرہ کی زندگی میں انسان کو نہیں آتا تو ایسا
انسان جب پانچ وقت یا اس سے بہت زیادہ مرتبہ ہر نماز میں کئی رکھتوں میں الحمد
يا رب العلمین کا اقرار کرتا ہے اور اثبات کرتا ہے تو اس اثبات اور اقرار میں
کوئی خاص حقیقت نہیں ہوتی۔باوجود اس کے کہ وہ یہ کہنے میں جھوٹ نہیں بول رہا
ہوتا لیکن یہ آواز اس کی روز مرہ کی زندگی کا مظہر نہیں۔اس کی روز مرہ کی زندگی کی تصویر
نہیں کھینچ رہی۔حمد کی راہ میں سب سے بڑی روک
اس ضمن میں آج خصوصیت کے ساتھ اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں مجھے یاد
نہیں کہ پہلے اس مضمون پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی کہ نہیں) کہ خدا تعالیٰ کی حمد کی
راہ میں سب سے بڑی روک نفس انسانی کی طرف سے پیدا ہوتی ہے اور سب سے بڑا
بت ہر انسان کے اندر موجود ہے کیونکہ باہر کی دنیا کی حمد میں انسان غفلت کے نتیجے میں
بسا اوقات خالق کی حمد سے غافل ہو جاتا ہے لیکن نفس کا بت ایسا ہے جو باقاعدہ شرک
کے خیالات پیدا کرنے والا ہے اور اس سے بڑا اور کوئی بت نہیں جو خدا کے مقابل پر
الوہیت کا دعوی کرے اور اگر آپ روز مرہ کی زندگی میں اپنے نفوس کا اپنی نیتوں کا
تجزیہ کریں تو آپ یہ دیکھ کر حیران ہوں گے کہ موحد ہوتے ہوئے بھی بسا اوقات جب
آپ الحمد للہ رب العلمین کہتے ہیں کہ تمام ترحم صرف اللہ ہی کے لئے
ہے تو دل کے گوشے سے ایک آواز اٹھتی ہے۔الْحَمْدُن - الْحَمْدَى - سب
حمد تو میرے لئے ہے اور میرے لئے ہے۔چنانچہ یہ آواز اگر چہ ہر انسان کو اس طرح
سنائی نہیں دیتی کہ وہ اسے محسوس کرے اور اس لئے وہ اس آواز کی طرف متوجہ نہیں
ہوتا لیکن فی الحقیقت یہ آواز ہے جو روز مرہ کے تجارب میں انسان اگر توجہ سے کوشش
کرے تو سن سکتا ہے۔مثلاً ایک اچھی آواز والا گویا ہے۔جب وہ مجمع کے سامنے بہت
خوبصورت آواز میں خوش الحانی کے ساتھ نظم پڑتا ہے تو وہ واد جو اس کو ہر طرف سے
ملتی ہے اس کو اپنے نفس میں اس قدر مطمئن کر رہی ہوتی ہے، اس قدر اسکو لذت عطا کر
117
رہی ہوتی ہے کہ اس وقت اس کا خدا خود اس کا نفس بن چکا ہوتا ہے اس کا ذہن کبھی
اس طرف نہیں جاتا یا یہ کہنا چاہئیے کہ اکثر نہیں جاتا کہ یہ آواز کیسے پیدا ہوئی؟ کس نے
اس کو عطاء کی؟ اس کی ذاتی کوشش کا اس میں کتنا دخل ہے اور اللہ تعالیٰ کی رحمت اور
عطاء کا کتنا دخل ہے؟ اگر اس مضمون کی طرف توجہ مبذول ہو تو ہر گوتیے کی خود اپنی نظر
میں کوئی بھی حیثیت باقی نہ رہے۔ایک ایسے خاندان میں پیدا ہونا جس میں اللہ تعالیٰ کی
طرف سے اچھا گلا عطا کیا گیا ہو۔ایسے ماحول میں پیدا ہونا جہاں آواز کو مزید مانجھ کر اور
صیقل کر کے زیادہ خوبصورت اور دلکش بنایا جا سکتا ہو یعنی ایسے ذرائع مہیا ہونا۔ان
بیماریوں سے پاک رہنا جو گلے کو خراب کرتی ہیں اور آواز کو تباہ کر دیتی ہیں۔یہ ساری
باتیں بھی قابل غور ہیں مگر سطحی ہیں۔ان سے اور نیچے اتر کر جب آپ صوتی نظام کا
مطالعہ کرتے ہیں تو یہ دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں کہ کس طرح ہر انسان کے گلے میں
خدا تعالیٰ نے ایک صوتی نظام قائم فرمایا ہوا ہے جو اربوں سال کے عرصے میں ترقی کر کے
یہاں تک پہنچا ہے اسے مانجھنے اور میٹل کرنے اور اسے چپکانے اور اس کی صلاحیتوں کو
مزید اجاگر کرنے میں ہزار ہا زندگی کی نسلیں اس سے پہلے اپنے اپنے دور طے کرنے کے
بعد ماضی کا حصہ بن گئیں اور کسی کو علم نہیں کہ ان تجارب میں جو قدرت نے ان کے
ساتھ کئے کیا کیا کاروائیاں آواز کے نظام کو مکمل کرنے کے لئے کی گئیں۔جو جاندار
ہمیں آج دکھائی دیتے ہیں ان کی زندگی کا آغاز سے لے کر اب تک کا مطالعہ بھی ہمیں
بہت کچھ سبق دیتا ہے اور انسان یہ دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے کہ کس طرح آواز کا آغاز
ہوا حالا نکہ اس سے پہلے یہ کائنات بالکل خاموش تھی۔زندگی موجود تھی لیکن زندگی کا
ایک جزو زندگی کے دوسرے جزو تک آواز کے ذریعہ نہیں پہنچ سکتا تھا۔یہ مضمون پہلے بھی میں نے اس حد تک بیان کیا ہے لیکن اب میں اس تعلق میں
بتانا چاہتا ہوں کہ ہر وہ شخص جس کو خدا تعالیٰ نے اچھی آواز عطا کی ہے، اگر اس کا
ذہن ان چیزوں کی طرف کبھی منتقل نہ ہو اور ہمیشہ اپنی ہی تعریف میں ڈوب جایا کرے تو
اس کے دل سے ایک بت پیدا ہونا شروع ہو جائے گا جو مزید طاقت ور ہوتا چلا جائے گا
اور اس کے باقی وجود پر بھی قابض ہو جائے گا کیونکہ شرک کا بت اپنے دائرے تک
118
محدود نہیں رہا کرتا بلکہ پھیلتا ہے اور بڑھتا ہے اور زیادہ طاقت ور ہوتا چلا جاتا ہے۔اسی
طرح ایک اچھا مقرر ہے جب وہ بہت اچھی تقریر کرتا ہے اور داد پاتا ہے یا ایک اچھا
شاعر ہے جسے خدا توفیق دیتا ہے کہ اپنے خیالات کو نہایت لطافت کے ساتھ شعروں کو
خوبصورت کوزوں میں بند کر کے دنیا کے سامنے پیش کرے تو عموماً یہی مضمون دو ہرایا
جاتا ہے جس کا میں پہلے آواز کے سلسلے میں ذکر کر چکا ہوں۔ہر صلاحیت اللہ کی عطا کردہ ہے
ایک اچھا مصور ہے۔ایک اچھا معلم ہے۔ایک اچھا مناع ہے غرضیکہ انسان کے
اندر خدا تعالٰی نے جتنی صلاحیتیں پیدا فرمائی ہیں خواہ وہ جسمانی ہوں ، علمی عقلی ہوں یا
قلب سے تعلق رکھنے والی ہوں ان سب پر میمی مضمون صادق آتا ہے کہ ہر انسان بالاخر
اپنی مدح میں ڈوب جاتا ہے اور ایسا شخص جب بار بار خدا کے حضور یہ اقرار کرتا ہے کہ
الْحَمْدُ لله رب العلمین۔تو اس کی روز مرہ کی زندگی کا اس اقرار سے کوئی تعلق
نہیں ہوتا۔پس جب نماز پڑھتے ہوئے آپ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعُلَمِينَ کہتے
ہیں تو اس آئینے میں اپنی صورت دیکھا کریں اور غور کیا کریں کہ آپ کے روز مرہ کے
زندگی کے تجارب میں کتنی مرتبہ عملاً آپ نے واقعی حمد خدا ہی کے حضور پیش کردی۔جو حمد بنی نوع انسان نے آپ کے حضور پیش کی آپ نے اسے اپنا نہیں سمجھا بلکہ کامل
عاجزی اور انکسار کے ساتھ التَّحِيَاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوتُ وَالطَّيِّبَاتِ کہتے
ہوئے اس حمد کو خدا ہی کے حضور پیش کر دیا کیونکہ سب تھے اس کے حضور پیش کرنے
کے لائق ہیں اور خود اس حمد سے خالی ہو گئے۔اگر آپ ایسا کرنے کی صلاحیت اپنے
اندر پیدا کرلیں تو آپ کا دل حمد سے خالی نہیں رہے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ اس حمدہ کو ہمیشہ
پڑھا کر واپس کرتا ہے جو اس کے حضور پیش کی جاتی ہے اور اس کے نتیجے میں انسان
واقعی لائق حمد بننا شروع ہو جاتا ہے۔پھر جو اس کی حمد کی جاتی ہے وہ خدا کی آواز کے
ساتھ حمد کی جاتی ہے۔خدا کی آواز دلوں میں حرکت پیدا کرتی ہے۔خدا کی آواز ذہنوں پر
قابض ہوتی ہے اور بنی نوع انسان سے ایسے شخص کی حمد کے جو گیت اٹھتے ہیں وہ اسے
محمود اور محمد بنا دیتے ہیں اور حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا نام
119
محمد رکھنے میں یہ ایک بہت بڑی حکمت تھی کہ آپ نے اپنی تمام حمد ساری زندگی ہمیشہ
کلیه " خدا کے حضور پیش کی اور آپ ہمیشہ حمد سے خالی ہوتے چلے گئے اور اس کے
نتیجے میں اللہ تعالٰی نے آپ کو محمد بنا دیا۔پس احمد محمد میں تبدیل ہوتے ہیں اگر وہ خالص
ہوں اور بچے ہوں اور مخلص ہوں اور احمد کے طور پر خدا کی حمد کریں اور اپنا بت پیچ میں
حائل نہ ہونے دیں۔اس نقطہ نگاہ سے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعلمین کا مضمون انسانی تربیت کا
ایک بہت ہی لمبا سلسلہ ہمارے سامنے پیش کرتا ہے اور یہ سلسلہ ساری زندگی ختم نہیں
ہو سکتا کیونکہ یہ مضمون ایسا باریک ہے اس کے بعض پہلو انسانی نظر سے ایسے مخفی
رہتے ہیں کہ ساری زندگی کی محنت اپنے آپ کو اپنی حمد سے پاک کرنے کے لئے درکار
ہے اور اس کے باوجود بھی انسان اس مقام محمود کو حاصل نہیں کر سکتا جو خدا تعالیٰ کے
خاص بندوں کو عطا ہوتا ہے۔اس لئے دعا کے ساتھ مدد مانگتے ہوئے انسان کو نفس کا یہ
جہاد ہمیشہ جاری رکھنا چا ہیے۔جو انسان اپنی محمد کا عادی ہو وہ اکثر اوقات فرح منٹور بھی ہو جایا کرتا ہے۔اس کو
چھوٹی چھوٹی باتوں پر بے حد خوش ہونے کی عادت پڑ جاتی ہے اور تعلی کرنے کی عادت پڑ
جاتی ہے۔چنانچہ قرآن کریم نے فرح کے مضمون کو حمد کے ساتھ یعنی انسان کی جھوٹی محمد
کے ساتھ باندھ کر پیش فرمایا ہے۔اس کا میں آگے جاکر ذکر کروں گا، لیکن اس کے
نظارے آپ نے بسا اوقات کھیلیوں کے میدانوں میں بھی دیکھے ہونگے کہ کبڈی کا ایک
کھلاڑی ہے وہ کسی اچھے مضبوط کھلاڑی کو پنجابی میں جس کو دھول" کہتے ہیں ارد
میں پتہ نہیں۔دھول دھپا تو خیر اردو میں بھی استعمال ہوتا ہے) ایک دھول لگا کر گراتا
ہے اس کے شکنجے سے نکل کر واپس بھاگتا ہے تو عجیب و غریب حرکتیں کر رہا ہوتا ہے۔بعض دفعہ وہ ہاتھ اونچے کر کے دونوں انگلیاں کھڑی کر دیتا ہے۔بعض دفعہ منہ سے
آوازیں نکالتا ہے کہ میں نے کمال کر دیا ہے۔بعض دفعہ وہ چھاتی پر ہاتھ مارتا ہے۔اس
طرح فٹ بال کے میدان میں بھی جب بھی کوئی شخص گول کرتا ہے تو آپ نے دیکھا
ہوگا کہ وہ کس طرح عجیب و غریب حرکتیں کرتا اور اچھلتا کودتا اور فخر و مباہات کے
اردو
120
اظہار کے لئے اپنے جسم کو مختلف شکلیں دیتا ہے۔بعض آوازیں نکالتے ہیں۔بعض
خاموش اظہار کرتے ہیں۔یہ جو مناظر ہیں یہ نمایاں طور پر آپ کی نظر کے سامنے رہتے ہیں اور ان سے
معلوم ہوتا ہے کہ انسان کسی حد تک حمد کا پیاسا ہے اور یہ پیاس اس کو مجبور کر دیتی ہے
کہ جہاں حمد کے چند قطرے میں انکو نہ صرف پیسے بلکہ فخر سے اظہار کرے کہ ہاں آج
میری پیاس بجھ گئی۔یہ واقعات روز مرہ کی زندگی میں ہم سے ہو رہے ہوتے ہیں جب ہم
دوسروں کو دیکھتے ہیں تو دکھائی دیتے ہیں۔جب اپنے اوپر نظر ڈالتے ہیں تو دکھائی نہیں
دیتے۔پس اس لئے اس مضمون کو خوب کھول کر بیان کرنے کی ضرورت ہے کہ اپنے
اندر حمدہ چاہنے کا جذبہ اس طرح دکھائی نہیں دے گا جیسے دوسرے کا حمد چاہنے کا جذبہ
آپ کو دکھائی دیتی ہے۔دوسرے کی تعلی پر آپ کو بعض دفعہ ہنسی بھی آجاتی ہے مگر یہ
بھول جاتے ہیں کہ یہ تھی آپ کا نفس روزانہ کرتا ہے اور کرتا چلا جاتا ہے اور کوئی آنکھ
اس کو دیکھتی نہیں۔قرآن کریم فرماتا ہے کہ یہ جذبہ جب آگے بڑھتا ہے تو پھر ایسی حمد کا
بھی انسان طالب ہو جاتا ہے جو ظاہری طور پر بھی اس کو نہیں ملنی چاہئیے۔یعنی حمد کے
بعض قصے تو یہ ہیں جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اس میں انسان نے ایک اچھا کام ضرور
کیا ہے لیکن وہ اچھا کام خود اس کی ذاتی توفیق سے ایسا متعلق نہیں تھا جتنا اللہ تعالیٰ کی
بے انتہاء عنایات سے تعلق رکھتا تھا۔اس کا اس موقعہ پر اس بات کو بھلا دینا یا یہ
اہمیت نہ رکھنا کہ اپنے اچھے فعل کے پیچھے خدا کے ہاتھ دیکھے اور خدا کی تخلیق کے ان
گنت کرشموں کا نظارہ کرے تو یہ چیز جو ہے یہ ایک حد تک سمجھنے کے لائق ہے اور
سمجھانے کے لائق ہے لیکن قرآن کریم فرماتا ہے کہ انسان صرف اسی بات پر راضی
نہیں ہوتا ہمیں ٹھر نہیں جاتا۔فرمایا :
لا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَفْرَحُونَ بِمَا آتَوا وَيُحِبُّونَ أَن يُعْمَدُوا بِمَا لَمْ
يفعَلُوا فَلَا تَحْسَبَنَّهُمْ بِمَفَازَةٍ مِنَ الْعَذَابِ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيم
(سورة آل عمران (۱۸۹)
کہ تو ہر گز یہ گمان نہ کر کہ وہ لوگ جو چھوٹی چھوٹی باتوں پر اتراتے ہیں۔جو کچھ گل وہ
121
کھلاتے ہیں ان پر بڑا فخر محسوس کرتے ہیں۔جو کوئی اچھا کام کیا یا کسی قسم کا بھی ایسا کام
کیا جو کم سے کم اس کی نظر میں قابل تعریف ہو تو اس پر وہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر اترانے
لگ جاتے ہیں۔وَيُحِبُّونَ أَن يُعْمَدُوا بِما لم يفعلوا اس کے ساتھ وہ
اس بیماری میں ضرور مبتلا ہوتے ہیں کہ جو کام وہ نہیں کرتے ان کے لئے بھی تعریف کے
خواہاں ہو جاتے ہیں۔اور جب یہ بیماری بڑھکر اس مقام تک پہنچ جاتی ہے تو فلا
تحْسَبَنَّهُمْ بِمَفَازَةٍ مِنَ الْعَذَابِ پھر یقین رکھ کہ یہ لوگ عذاب سے محفوظ
نہیں ہیں۔وَلَهُمْ عَذَاب آینہ اور ان کو درد ناک عذاب میں مبتلا کیا جائے
اس
جھوٹی تعریف کی تمنا بالآخر شرک بن جاتی ہے
مضمون کا تعلق یقیناً آخرت سے ہے لیکن یہ غلط ہے کہ اس دنیا سے نہیں
کیونکہ تعریف کی پیاس جب اس حد تک بڑھ جاتی ہے کہ انسان ان چیزوں پر بھی تعریف
کی تمنا ر کھنے لگ جاتا ہے، تعریف کروانے کے لئے اس کے دل میں پیاس لگ جاتی ہے
جن چیزوں میں اس کا کوئی بھی حصہ نہیں ہو تا یعنی کام کسی اور نے کیا اور تعریف اس
نے اپنی کرنی شروع کروادی۔یہ بات بھی آپ روزمرہ کی زندگی میں ہر گھر میں مشاہدہ
کرسکتے ہیں۔ہر انتظام میں مشاہدہ کر سکتے ہیں اور انسانی تعلقات میں اور قوموں کے
تعلقات میں بھی یہ بات اگر آپ باریک نظر سے دیکھیں تو آپ کو دکھائی دے گی۔اگر کسی نے کوئی اچھا کام کیا ہو اور تایا نہ جائے مثلاً گھر میں بچوں کے ساتھ گفتگو
کرتے ہوئے کہ ہمیں علم ہے کہ کس نے اچھا کام کیا ہے اور آپ اچانک پوچھیں کہ
کس نے کیا ہے تو بے اختیار کئی بچے ہاتھ اونچا کریں گے کہ ہاں ! ہم نے کیا ہے۔اگر
ان کو یہ یقین ہو جائے کہ پتہ نہیں لگے گا کہ کس نے کیا تھا تو پھر اکثر بچوں کے اندر یہ
رجحان پایا جاتا ہے کہ وہ اس بات میں اپنی تعریف کروائیں جو بات انہوں نے نہیں کی۔ان کے بھائی یا کسی بہن نے کی تھی لیکن چونکہ تعریف ہو رہی ہے اس لئے وہ کہتے ہیں
ہم نے کیا ہے۔اور اگر کوئی یہ نہ کر سکے تو تعریف میں حصہ ڈالنے کی عادت تو اتنی پختہ
ہے کہ اس سے تو شاید ہی کوئی انسان بری ہو۔اگر آپ کسی سے پوچھیں کہ بہت اچھا
122
کھانا پکا ہے، کس نے پکایا ہے؟ تو اگر گھر کی مالکہ نے پکایا ہو گا تو وہ کہے گی میں نے پکایا
ہے، کوئی دوسرا ساتھ بولے گا مصالحہ تو میں نے بتایا تھا، ایک تیسرا جائے گا کہ ترکیب
میری تھی ، ایک چوتھا کہے گا کہ ڈوئی میں پھیرتا رہا ہوں غرضیکہ ہر شخص بیچ میں اپنا حصہ
ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔یہ روز مرہ کی چھوٹی چھوٹی باتوں کا مشاہدہ ہے لیکن یہ آگے
جا کر بہت گہری بیماری میں تبدیل ہو جاتا ہے اور ایسے اشخاص کو بعد ازاں احتمال ہے کہ
گہری روحانی بیماریاں نہ لاحق ہو جائیں۔اس کی تفصیل میں جانے کی یہاں ضرورت
نہیں۔ہر انسان اپنی زندگی کے واقعات پر غور کر کے یہ جائزہ لے سکتا ہے کہ کس حد
تک اس نے اس معاملے میں ٹھو کر کھائی یعنی تعریف کی ایک خواہش تو طبیعی ہے اسے
اپنے مقام پر رکھنا اور لگام ڈال کر رکھنا یہ ایک الگ مسئلہ ہے مگر جو واقعہ ہوا ہی نہیں
ضمن میں جھوٹی تعریف کی تمنا یہ بہت بڑی بیماری ہے اور یہ شرک کی بدترین قسم
بن جاتی ہے اور ایسے لوگ پھر سب سے زیادہ خدا کی تعریف اس سے چھینتے ہیں اور
عمدا " ہر چیز میں بات اپنے ذمے لگاتے ہیں کہ ہماری وجہ سے یہ ہوا ہے۔اور یہ بیماری
جب زیادہ باریک ہو جاتی ہے تو عجیب و غریب شکلیں اختیار کرتی ہے۔میں اس کا نمونہ
آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں جس سے آپ کو معلوم ہو گا کہ نیک انسان بھی اس قسم
کی بعض بیماریوں سے محفوظ نہیں رہتے۔عام طور پر موحد ہیں لیکن بہت سی باتوں میں
غلطی کر جاتے ہیں۔اس
ہر فضل و احسان اللہ ہی کی طرف سے آتا ہے
یہ بھی رجحان پایا جاتا ہے کہ اگر خدا کا کوئی فضل ہو تو انسان اپنے اندر وہ نیکی
تلاش کرتا ہے کہ کس وجہ سے فضل ہوا ہے۔خدا نے کوئی خاص احسان کیا تو انسان کہتا
ہے اس لئے ہے کہ میں نے غریبوں کی ہمدردی کی تھی۔خدا نے بہت احسان کیا اور
شفاء بخشی تو انسان سوچتا ہے کہ یہ اس لئے ہے کہ میں نے فلاں انسان کے ساتھ نیکی کا
سلوک کیا تھا اور یہاں تک کہ جب کسی شخص پر خدا کا خاص فضل نازل ہو تو لوگ بھی
کا
جو تبصرے کرتے ہیں ان میں اس شخص کی خوبیاں تلاش کر رہے ہوتے ہیں کہ خدا تعالیٰ
نے جو اس پر یہ فضل کیا ہے تو اس کی یہ بات سنی گئی، اس کی یہ نیکی کام آئی اور ہمارے
123
ہاں روز مرہ کے محاورے میں یہ بات اکثر سننے میں آتی ہے کہ اس کی تو فلاں نیکی کام آگئی
حالانکہ واقعہ یہ ہے کہ انسان کی نیکیاں کیا؟ ان کی حیثیت کیا؟ خدا تعالٰی اگر انسان کی
نیکیوں کے مقابل پر اس کی بد اعمالیوں کا حساب کرے تو کسی کے پہلے کوئی نیکی باقی نہ
رہے۔اپنی نیکی کی طرف خیال آجاتا ہے اور بدیاں انسان بھول جاتا ہے اور خدا کے وہ
احسانات جو خالفتہ " فضل کے نتیجے میں ہیں ان احسانات کو اپنی طرف منسوب کرنے
لگ جاتا ہے کہ میری کسی خوبی کے نتیجے میں ایسا ہوا۔لیکن ایک عارف باللہ اس معاملے
میں کبھی دھوکہ نہیں کھاتا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مناجات میں
عرض کرتے ہیں کہ
سب کچھ تیری عطا ہے گھر سے تو کچھ نہ لائے
کیسا سادہ لیکن کتنا عظیم اور قومی اظہار ہے۔کتنی گہری اور دائمی حکمت اس میں بیان
فرما دی گئی ہے
سب کچھ تیری عطا ہے گھر سے تو کچھ نہ لائے
بس الحمدللہ کہتے ہوئے جب تک یہ رجحان پیدا نہ ہو کہ سب کچھ تیری عطا
ہے۔گھر سے ہم کچھ نہیں لائے تو اس وقت تک الحمد کا مضمون کامل نہیں ہو سکتا اور
اس وقت تک اِيَّاكَ نَعْبُدُ کی دعاء میں طاقت پیدا نہیں ہو سکتی۔پس جب آپ
سے اپنے آپکو خالی کر لیتے ہیں۔اللہ کے جتنے احسانات ہیں ان کو خدا کے
احسانات کے طور پر گنتے ہیں اور ان پر حمد کے گیت گاتے ہیں تو پھر جب إِيَّاكَ نَعْبُدُ
وإياك نستعين کہتے ہیں تو دل پوری سچائی کے ساتھ یہ عرض کرتا ہے، خدا کے
حضور یہ اقرار کرتے ہوئے عرض کرتا ہے کہ ہم نے تو اپنی حمد کبھی کچھ نہیں ، اس لئے
ہم اپنی عبادت نہیں کرتے۔ہم نے تو کسی غیر کی کوئی حمد سمجھی ہی نہیں اس لئے ہم کسی
غیر کی عبادت نہیں کرتے اور تو جانتا ہے اور تو دیکھ رہا ہے کہ جب تمام ترجمہ ہم تیرے
حضور پیش کر بیٹھے تو اب سوائے تیری عبادت کے ہمارے پاس کچھ نہیں رہا۔ایسی
صورت میں عید عابد بن جاتا ہے اور ایک عام انسان نہیں رہتا۔یوں تو ہر انسان خدا کا
بندہ ہے لیکن سورہ فاتحہ ایک عبد کو عابد میں تبدیل کرتی ہے۔تب اس کا یہ حق ہے کہ وہ
124
یہ عرض کرے : اِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ کہ سب کچھ تیرے خزانے میں جمع ہو گیا
ہمارے پاس تو رہاہی کچھ نہیں اس لئے ہم تجھ سے ہی مدد چاہتے ہیں اور تیری مدد کے بغیر
ہم کچھ بھی حاصل نہیں کر سکتے۔اس نستعین میں بہت کچھ شامل ہے۔اس نشتوین کی دعا میں ہر دعا مانگی
جاسکتی ہے اور اس دعا میں از خود حمد کی طلب بھی شامل ہو جاتی ہے۔چنانچہ جب انسان
ان تمام مراحل سے گزرتا ہے اور پھونک پھونک کر قدم رکھتے ہوئے گزرتا ہے، احتیاط
کے ساتھ گزرتا ہے، شرک سے اپنے آپ کو کلیتہ "پاک کرلیتا ہے اور حقیقت میں خدا۔کے حضور اپنا مقام سمجھنے لگ جاتا ہے تو اس وقت جب اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کہتا ہے
تو اس کی کسی اور ان کی ساری دعائیں قبول ہوتی ہیں اور اس کے بعد پھر جب اهدنا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کہتا ہے تو پھر دعائیں ایک
نئے مضمون میں داخل ہو جاتی ہیں۔انعام والے مضامین ہیں جن کی کوئی انتہاء نہیں۔جن کی کوئی حد نہیں ہے اور ایک جاری سلسلہ ہے۔انعامات کے سب دروازے کھلے ہیں
اس ضمن میں یہ یاد رکھیں کہ انعمتَ عَلَيْهِمْ کے مضمون میں ایک پوری
تاریخ ہمارے سامنے رکھ دی گئی ہے۔چونکہ اس سے پہلے میں اس بات پر گفتگو کرچکا
ہوں اس لئے مزید اسے نہیں چھیڑتا لیکن انگنت کے چار مراتب ہیں اور سورۂ فاتحہ کی
ابتداء میں خدا کی چار صفات پیش فرمائی گئی ہیں۔ان چاروں صفات سے جس انسان کا
تعلق کامل ہو جائے گا وہ اننت میں آخری مقام تک پہنچے گا اور جس حد تک اس کا
صفات باری تعالٰی سے تعلق کمزور ہو گا اسی حد تک انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کے گروہ
میں اسے نسبتاً ادنی مقام نصیب ہو گا۔پس یہ کہنا غلط ہے کہ کوئی مقام ہمیشہ کے لئے بند کر
دیا گیا ہے۔ہر مقام جاری ہے لیکن سورۂ فاتحہ میں صفات باری تعالٰی کو جس رنگ میں
پیش فرمایا گیا ہے ان صفات کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وسلم کے ساتھ ایک گہرا
تعلق ہے۔جس کامل عبودیت کے ساتھ ، جس کامل انکسار کے ساتھ حضرت اقدس محمد
رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اپنے نفس کو حد سے خالی کر کے ربوبیت سے
125
تعلق جوڑا رحمانیت سے تعلق جوڑا رحیمیت سے تعلق جوڑا مالکیت سے تعلق
جوڑا اس کے بعد یہ تعلقات کا معیار بہت بلند ہو چکا ہے۔اس لئے آئندہ کے لئے
خدا تعالیٰ نے یہ فرض کر دیا کہ و من يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ
انْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ (سورة النساء :20) اب ربوبیت رحمانیت رحیمیت اور
مالکیت سے عام تعلق کام نہیں دے گا جو اللہ اور اس رسول کی اطاعت کرے گا اور
ان اداؤں کے ساتھ خدا سے تعلق باندھے گا جن اداؤں کے ساتھ محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اپنے رب سے تعلق جوڑا ہے اس کے لئے انعامات کے
سب دروازے کھلے ہیں اور چونکہ یہ مضمون مشکل ہو گیا اور بلند تر ہو گیا ہے اور
ویمانسسٹر پٹر (DEMONSTRATOR) نے جس نے اس مضمون کو اپنی زندگی پر
جاری کر کے دکھایا تھا اس مضمون کو درجہ کمال تک پہنچا دیا ہے اس لئے آخری مقام تک
پہنچنا مشکل تر ہو گیا ہے لیکن اس اطاعت کے ادنیٰ مقام بھی ایسے ہیں جو گذشتہ زمانے
کے اعلیٰ مقامات کے برابر درجہ پانے والے ہیں۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ
وسلم نے اس مضمون کو اس طرح کھول کر بیان فرما دیا کہ عُلَمَاءُ أُمَّتِي كَانَبِيَاء
بني استرايد ليل
علماء تو نبی نہیں ہیں اور میری امت کے معیار کے لحاظ سے نبی نہیں ہیں لیکن
جہاں تک گذشتہ امتوں کا تعلق ہے ان کے نبیوں کے برابر تو میری امت میں
تمہیں بہت سے علماء اور ولی اور بزرگ ملیں گے۔پس یہ وہ مضمون ہے جس کے پیش
نظر انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ نے ایک ایسا وسیع دروازہ کھولا ہے اور ہمیں ایک ایسے
راستے پر قدم بڑھانے کی دعوت دی ہے جو لامتناہی ہے اور تمام انبیاء کی گذشتہ تاریخ
ہمارے سامنے اکٹھی صورت میں پیش کر دیتا ہے کہ گویا اس راستے پر دور تک مختلف
جھنڈے لگے ہوئے ہیں اور سب سے آخر پر مقام محمدیت کا جھنڈا ہے اور مسلسل یہ
صلائے عام دے رہا ہے کہ آتا ہے تو یہاں تک آؤ اور اس سے پہلے رکنے کی کوشش نہ
کرو۔اس سے پہلے کی ممکن تمہیں مغلوب نہ کردے۔پس اس سفر میں جس مقام پر
بھی انسان دم دے وہی مقام انعمت علیکم کا مقام ہے اور بہت ہی بڑا خوش نصیب ہے
126
جسے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے قدموں تک پہنچنے کی سعادت نصیب
ہو جائے۔اس کے بعد مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الایت کا مضمون شروع ہوتا ہے
اور وہاں بھی یہ بات یاد رکھنے کے لائق ہے کہ مغضوب علیم کی تشریح میں
اگر چہ ہم یہ کہتے ہیں کہ یہود مراد ہیں اور ضالین کی تشریح میں اگرچہ ہم کہتے ہیں کہ
عیسائی مراد ہیں مگر اللہ کی یہ شان ہے اور سورۂ فاتحہ کی فصاحت و بلاغت ہے کہ کسی قوم
کسی مذہب کا نام نہیں لیا۔مضمون صرف یہ بیان فرمایا گیا کہ خدا کی مذکورہ چار بنیادی
صفات سے جو شخص کلیتہ " تعلق کاٹ لے گا یا اس حد تک کاٹ لے گا کہ خدا کی
رحمت سے وہ کاٹا جائے تو اسے منصوب علي شمار کیا جائے گا اور جو شخص
کچھ تعلق برقرار رکھے گا لیکن ٹیڑھے رنگ میں اور کبھی کے ساتھ، اس کو ضالین کے
زمرے میں شمار کیا جائے گا۔اس مضمون پر آپ غور کریں تو بہت ہی وسیع تاریخی مطالعہ ہے جو آپ کے
سامنے کھلتا ہے وہ قومیں جو مغضوب ہوئیں۔قرآن کریم نے خود بیان فرمایا ہے کہ کیوں
مغضوب ہوئیں۔کس کس طرح کس کس جگہ انہوں نے خدا کی بنیادی صفات سے اپنا
تعلق توڑا اور ایک دفعہ نہیں بار بار تو ڑا اور کتنے لمبے عضو کے بعد کتنے لمبے علم کے بعد
بالآخر اللہ تعالٰی نے انہیں مغضوب قرار دیا تو اس کے مطالعہ سے آپ کو معلوم ہو گا کہ
کن چیزوں سے بچنا ہے اور یہ بھی معلوم ہوگا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر مایوس ہونے کی
ضرورت نہیں کوشش فرض ہے۔اگر ایک ٹھوکر کھاتے ہیں تو تب بھی، اگرچہ خطرے کا
مقام ہے لیکن آخری طور پر آپ کو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہمیشہ کے لئے مردود نہیں
قرار دے دیا گیا۔خدا تعالٰی نے قوموں کو ایک لمبے عرصے کے بعد جو ہزار سال سے
زائدہ عرصے پر پھیلا پڑا ہے ان کو ان کی بار بار غلطیوں کے نتیجے میں اور غلطیوں پر اصرار
کے نتیجے میں مغضوب قرار دیا۔پس اس سے جو تصویر ابھرتی ہے وہ یہ ہے کہ آخری سانس تک جینے کی امید تو ہے
لیکن اگر غلطیاں کرتے ہوئے ہم مارے گئے تو ہم مغضوب کی حالت میں مارے جائیں