۲۲مارچ ۱۹۹۱
ذوق عبادت اور آداب دُعا, حصہ 2
127
گے۔پس ایک طرف تو یہ امید کا پیغام بھی ہے اور دوسری طرف ایک عبرت کا پیغام بھی
ہے اور یاد رکھنے کے لائق بات یہ ہے کہ یہود کا نام سورہ فاتحہ میں کیوں نہیں لیا گیا۔اس لئے کہ قرآن کریم یہ اعلان کرتا ہے کہ من حیث القوم مغضوب ہونے کے باوجود
ان کے اندر آج بھی نیک لوگ موجود ہیں۔آج بھی حق پرست لوگ موجود ہیں۔آج
بھی موجد موجود ہیں۔آج بھی خدا سے محبت کرنے والے موجود ہیں۔اگر انہیں اسلام
کا صحیح پیغام پہنچتا یا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کے حسن سے ان کی
شناسائی ہوتی تو وہ ضرور اسلام قبول کر لیتے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم
کے غلاموں میں شامل ہو جاتے۔مگر اپنے اپنے ماحول میں کئے ہوئے خدا کی عبادت
کرتے ہیں اور اس سے پیار کرتے ہیں۔اس پر یقین رکھتے ہیں۔اس کے لئے قربانیاں
دیتے ہیں۔پس دیکھئے سورۂ فاتحہ نے کس حد تک عدل کا حق ادا فرمایا ہے۔مغضوب کی
تاریخ بھی ہمارے سامنے کھول کر رکھ دی لیکن ساتھ یہ بھی متفقہ کر دیا کہ کسی ایک قوم کو
ان معنوں میں مغضوب سمجھنا کہ ان میں پھر کوئی نیک آدمی پیدا نہیں ہو سکتا یہ غلط ہے
اس لئے جہاں قومی طور پر مغضوب فرمایا وہاں نام کسی کا نہیں لیا اور جہاں قرآن کریم
نے نام لیکر یہود کو مغضوب قرار دیا وہاں ساتھ ساتھ استثناء کرتا چلا گیا اور بار بار ہمیں
متنبہ کیا کہ خبردار! من حیث القوم یہود کو مغضوب" قرار دیگر تمام کے تمام کو رونہ
کر دینا اور تمام کے تمام کو جہنمی قرار نہ دے دینا۔اسی طرح من حیث القوم عیسائیوں
کو ضال" قرار دیتے ہوئے یعنی گمراہ قرار دیتے ہوئے پوری طرح رو کر کے نعوذ
بالله من ذلك یہ دعویٰ نہ کر بیٹھنا کہ یہ سارے کے سارے جہنمی گندے اور
خدا سے دور لوگ ہیں۔بار بار قرآن کریم نے اس بات کا اظہار فرمایا کہ ان میں بھی
بہت اچھے لوگ ہیں۔ان میں بھی نیک ہیں۔اخلاص سے ایمان لانے والے ہیں اور ہم
یقین دلاتے ہیں کہ جب تک یہ اپنے سچائی کے تصور کے مطابق اپنی تعلیمات پر عمل
کرتے رہیں گے ان کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور ان کے اجر خدا کے ذمہ ہیں۔پس سورۂ
فاتحہ نے جہاں مغضوب اور ضالین کا ذکر قوموں کا نام لئے بغیر فرمایا وہاں ہماری توجہ اس
طرف بھی مبذول فرما دی اور اس میں بھی ہمارے لئے ایک امید کا پیغام ہے کہ اگر ایسی
128
قومیں جو ہزار سال دو ہزار سال چار ہزار سال تک بار بار خدا تعالٰی کی ناشکری کرتی رہیں
اور اس کی نافرمانی کرتی رہیں اور اس کے بندوں پر ظلم بھی کرتی رہیں، ان میں بھی نیکوں
کی گنجائش موجود ہے اور نیکی کی گنجائش موجود ہے تو محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ
وسلم کا لایا ہوا دین جو آخری اور کامل دین ہے اس سے وابستہ لوگوں کے متعلق یہ کہنا
کہ نعوذ باللہ وہ سارے جہنمی ہو گئے، سارے کا فربے دین ہو گئے یہ بہت ہی بڑا ظلم
ہوگا۔پس جماعت احمدیہ کے لئے خصوصیت سے اس میں سبق ہے۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے جہاں ایسے لوگوں پر سختی فرمائی ہے جنہوں نے ظلم اور تعدی اور
عناد میں ہر حد پھلانگ دی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق نہایت
ہی ناپاک اور ظالمانہ رویہ اختیار کیا وہ زبان اس گروہ کے محض چند لوگوں سے تعلق
رکھتی ہے جو فساد اور فتنے اور ظلم میں حد سے زیادہ بڑھے ہوئے لوگ تھے۔عامتہ
المسلمین سے اس کا تعلق نہیں۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس
مضمون کو دوسری جگہ خود کھول کر بیان فرمایا ہے اور فرمایا ، جہاں تک عام مسلمانوں کا
تعلق ہے ان سے بے حد محبت رکھتا ہوں۔ان میں صلحاء بھی ہیں۔ان میں خدا کے
بزرگ بھی ہیں اور خدا تعالیٰ کی عطا کردہ خبر کے مطابق ان میں بڑے بڑے مرتبہ رکھنے
والے لوگ ہیں۔صلحاء عرب بھی ہیں اور ابدال الشام بھی ہیں۔سورۂ فاتحہ سے انکسار کا سبق سیکھیں
یں جماعت احمدیہ کو سورۂ فاتحہ سے یہ انکسار بھی سیکھنا چاہئے۔یاد رکھنا چاہئے کہ
ہم میں سے ہر شخص کی نجات کی کوئی ضمانت نہیں کیونکہ ہر قوم میں ایسے استثناء ہوتے
ہیں کہ اچھوں سے بُرے لوگ بھی پیدا ہو جاتے ہیں اور بہروں سے اچھے لوگ بھی پیدا ہو
جاتے ہیں۔اس لئے نہ انعمت کے مضمون میں کسی قوم کا ذکر فرمایا، نہ مغضوب اور
ضالین کے مضمون میں کسی قوم کا ذکر فرمایا اور اس مضمون کو کھلا رہنے دیا۔بنیاد یہی ہے
اور فیصلے کی کسوٹی میں ہے کہ ہر وہ شخص اور ہر وہ قوم جو خدا تعالی کی ان چار صفات سے
گہرا تعلق جوڑتی ہے اور اپنے آپ کو دوئی کی ملونی سے پاک کرتی ہے، جن صفات کو
129
سورۂ فاتحہ میں تعارف فرمایا گیا ہے تو وہ اگر خدا تعالی کا فضل شامل ہو اور واقعتہ " وہ
اپنے تعلق میں مخلص ہو تو انعمت علیھم میں شمار ہوگی۔لیکن ان کے اندر بھی استثناء ہو
سکتے ہیں اور ہوتے رہیں گے۔اس لئے ہمیشہ ہمیں مگر ان رہنا چاہیے اور اپنے نفس پر
بھی نگران رہنا چاہیے اور بحیثیت جماعت اپنے بھائیوں، اپنی بہنوں ، اپنے بچوں اپنے
مردوں، عورتوں اور بوڑھوں سب پر نگران رہنا چاہئیے تو رمضان مبارک میں آپ
جہاں دوسری دعائیں کریں گے وہاں سورہ فاتحہ کو پڑھتے ہوئے ان مضامین کو پیش نظر
رکھتے ہوئے اپنی اصلاح کی بھی کوشش کریں۔اپنے اندر ایک شعور پیدا کرنے کی
کوشش کریں۔اپنے شعور کو ہمیشہ بیدار رکھنے کی کوشش کریں اور اپنے بھائیوں کے
لئے کمزوروں کے لئے اور غافلوں کے لئے بھی دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ سب کے اندر
سے ایک باشعور انسان پیدا فرما دے جو خلق آخر کا آغاز ہو گا۔قرآن کریم نے جہاں خلق آخر کا ذکر فرمایا ہے وہ خلق آخر انسان کے اندر سے پیدا
ہوتی ہے اور اس کا آغاز اسی طرح ہوتا ہے کہ ایک غافل انسان سے ایک باشعور انسان
جنم لینے لگتا ہے۔وہ رفتہ رفتہ آنکھیں کھولتا ہے، کروٹ بدلتا ہے اپنے اندرونی ماحول کو
دیکھنے لگ جاتا ہے، اس کے اندھیرے چھٹنے لگتے ہیں۔آنکھیں ملتا ہے تو اور زیادہ روشنی
دکھائی دیتی ہے۔اور وہ اپنے نفس کا شعور ہے جو رفتہ رفتہ عرفان باللہ میں منتقل ہو جاتا
ہے اور انسان کے اندر سے ایک خلق آخر ظاہر ہوتی ہے۔پس اس رمضان میں
خصوصیت کے ساتھ اپنے لئے یہ دعائیں کریں اور بنی نوع انسان کے لئے بھی یہ دعائیں
کریں کہ وہ دعوے تو بہت کرتے ہیں اللہ ان کو بھی کوئی شعور تو عطا کرے۔دعا کریں اللہ امریکہ کو ظلم کی توفیق نہ دے
میں نے گلف سے متعلق جو پچھلے خطبات تھے ان میں بڑے درد کے ساتھ بعض
آنے والے خطرات کی نشان دہی کی تھی۔ان میں ایک یہ تھا کہ شرق اوسط سے امن
ہمیشہ کے لئے اٹھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور جن خطرات کا اظہار کیا تھا وہ ابھی جیسے
کہتے ہیں ناں کہ سیاہی ابھی گیلی ہی جو سوکھی بھی نہ ہو تو بات ظاہر ہونے لگ جائے ویسی
ہی کیفیت ہوتی ہے۔شام کے اوپر اسرائیل نے جنگ ختم ہوتے ہی یہ الزام لگانا شروع
130
کر دیا کہ اب عراق سے خطرہ تو نہیں رہا مگر ہمیں شام سے خطرہ شروع ہو گیا ہے اور وہی
باتیں جو پہلے عراق کے متعلق کسی جاتی تھیں اب شام کے متعلق کسی جانے لگیں۔پھر وہ
خطرے جو میں نے پیش کئے تھے۔یہ تو نہیں کہ نعوذ باللہ من ذالک میں نے کوئی غیب کی
خبریں بتائی تھیں مگر ہر انسان حالات کا جائزہ لیکر اندازے لگاتا ہے۔پس میں نے بھی
جہاں تک ان قوموں کے مزاج کو سمجھا کچھ اندازے لگائے اور میرا اندازہ یہ تھا کہ عراق
کو ٹکڑے ٹکڑے کیا جائے گا اور بعض دوسری قوموں سے اندر کھاتے، مخفی طور پر ہو
سکتا ہے ، سمجھوتے ہو گئے ہیں کہ تم فلاں حصے پر قبضہ کر لیتا تم فلاں حصے پر قبضہ کر لینا۔پس عراق میں جو بغاوت ہو رہی ہے، یہ کہا جاتا ہے کہ اس کا دوسری قوموں سے کوئی
تعلق نہیں مگر جو لوگ بھی اس صدی کی تاریخ سے واقف ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہیں
کہ جہاں جہاں بغاوتیں ہوئی ہیں وہاں ضرور دوسری قوموں کا تعلق ہوتا ہے۔آج کے
زمانے میں طاقت ور منتظم فوجوں سے لڑنے کی عوام الناس میں طاقت ہی نہیں ہے
جب تک باہر سے امداد نہ ہو جب تک باہر سے شہ نہ ملے یہ ہو نہیں سکتا کہ کسی ملک
میں واقعیہ منظم بغاوت ہو جائے۔چنانچہ افغانستان میں جو کچھ ہوا آپ جانتے ہیں۔اگر امریکہ مجاہدین کی مدد سے اپنے ہاتھ کھینچ لیتا تو وہاں جو کچھ آپ نے دیکھا ہے ہو ہی
نہیں سکتا تھا، ممکن ہی نہیں تھا۔اگر ویتنام میں روس ویتنامیوں کی امداد سے ہاتھ کھینچ لیتا
تو امریکہ کو جو بالآخر عبرتناک شکست ہوئی وہ ممکن نہیں تھی۔غالباً ساڑھے آٹھ سال
کا عرصہ ہے انہوں نے وہاں بہت ہی درد ناک جنگ کی حالت میں گزارا ہے۔وہ جنگ
چند مہینوں کے اندر ختم ہو سکتی تھی اگر امریکہ کے مقابل پر روس انکا مددگار نہ ہو رہا
ہوتا تو اس لئے بیرونی خطرات پہلے بھی تھے، آج بھی ہیں اور کل بھی ہوں گے لیکن پہلے
دو سمتوں سے ہوتے تھے اب ایک ہی سمت سے ہیں۔اس لئے اس رمضان میں خاص
طور پر یہ دعائیں کریں کہ اب جبکہ ایک ہی طاقت ہے جو دنیا پر غالب آچکی ہے اور وہ
امریکہ اور روس کے ساتھیوں کی طاقت ہے تو اللہ تعالی اس عظیم طاقت کو جیسی طاقت
آج تک کبھی دنیا کی تاریخ میں پہلے نہیں ابھری وہ ساری دنیا پر اس طرح غالب آچکی ہو
کہ مقابل کی ہر طاقت اس کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے، یہ توفیق نہ دے کہ خدا کے
131
بندوں سے ظلم کا سلوک کرے۔اس دعا کی بڑی شدید ضرورت ہے۔دعا کی یہ ضرورت
ہے کہ اللہ تعالٰی امریکہ کو یہ ہوش دے یہ عقل دے کہ وہ خدا بننے کی بجائے خدا کا
نمائندہ بننے کی کوشش کرے اور اگر واقعی امریکہ اس طاقت سے بچے دل کے ساتھ
استفادہ کرنا چاہتا ہے اور دنیا میں امن پیدا کرنا چاہتا ہے تو سوائے اس کے اور کوئی حل
نہیں کہ امریکہ انصاف پر قائم ہو جائے کیونکہ عدل کے بغیر دنیا میں کوئی امن قائم نہیں
ہو سکتا۔اور جو شخص عدل پر قائم ہو وہ خدا کا نمائندہ ہو سکتا ہے خدا نہیں ہو سکتا کیونکہ
یہ ایک گہرا راز ہے کہ عدل کے فقدان سے شرک پیدا ہوتا ہے۔خدا کے عادل بندے
خدائی کے دعوے بھی نہیں کر سکتے۔پس امریکہ کے لئے یہ دعا کرنی چاہئیے کہ تاریخ میں
کبھی کسی قوم کو ایسا موقعہ نصیب نہیں ہوا جیسا کہ امریکہ کو نصیب ہوا ہے کہ تمام دنیا کو
اپنی طاقت کے زور سے عدل سے بھر دئے۔اور عدل کے نتیجے میں دنیا کو انصاف عطا
کرے اور خدا اس کو یہ توفیق نہ دے کہ اس کے بر عکس خود خدائی کا دعوے دار بن
جائے اور زور اور طاقت کے ساتھ اور جنبہ داریوں کے نتیجے میں اور سیاسی چالبازیوں
کے نتیجے میں دنیا سے اپنی طاقت کا لوہا منوانے کی کوشش کرے۔اگر امریکہ نے ایسا کیا تو
جیسا کہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں اللہ تعالیٰ ایسی قوموں کو کچھ مہلت تو دیتا ہے لیکن نبی
مہلت نہیں دیا کرتا اور پھر خدا کی تقدیر ان کو پکڑا کرتی ہے۔تیسری دنیا کیلئے آنے والے ہولناک دن
اس کے مقابل پر تیسری دنیا کی قوموں کے لئے بہت بڑے ہولناک دن آنے
والے ہیں۔وہ ننتے ہو چکے ہیں۔ان کے سروں کی چھت اڑ گئی ہے۔کوئی انکا اس دنیا کا
مہارا نہیں رہا۔اس لئے ان کے لئے دعا کریں کہ وہ نیلی چھت والے سے تعلق پیدا
کریں۔اس خدا سے تعلق پیدا کریں جس کی چھت ساری کائنات پر محیط ہے اور اس
کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ انہیں ابتلاؤں سے بچائے گا اور یہ بھی ممکن نہیں جب تک وہ
خود عدل پر قائم نہ ہوں کیونکہ غیر عادل کا خدا سے کوئی تعلق نہیں ہوا کرتا۔یہ خیال غلط
ہے کہ صرف امیر اور طاقت ور ظالم ہوا کرتا ہے۔یہ راز سمجھنے والا راز ہے اور اس کو
خوب اچھی طرح ذہن نشین کر لینا چاہئیے کہ غریب اور کمزور بھی ظالم ہو جایا کرتا ہے۔
132
صرف فرق یہ ہے کہ اسے اپنے ظلم کی توفیق نہیں ملتی یا کم ملتی ہے۔پس ظالم ہوتا یا نہ
ظالم ہونا انسان کے اندرونی رجحانات سے تعلق رکھنے والی باتیں ہیں۔میں نے تو جہاں
تک نظر ڈالی ہے تیسری دنیا میں بھی اکثر ممالک ایسے ہیں جب بھی انہیں توفیق ملی ہے
انہوں نے ظلم سے کام لیا ہے وہی صدام حسین جن کے عراق پر یک طرفہ ظالمانہ
بمباری کے نتیجے میں تمام مسلمانوں کے دل خون ہو رہے تھے اور سخت اذیت میں مبتلا
تھے اب اندرونی طور پر ان کو چھٹی ملی ہے کہ جبر کے ساتھ بغاوتوں کو نا کام کردیں اور
ملیا میٹ کردیں تو اس جبر سے آگے بڑھ رہے ہیں جس جبر کی انسان کو خدا تعالیٰ کا خوف
اجازت دیتا ہے۔ایک جبر کے مقابل پر جبر ہے جس کی قرآن کریم نے اجازت دی ہے
اور خدا کے خوف کی راہ میں یہ بات مانع نہیں ہے لیکن وَلا تَعْتَدُوا کی شرط
کے ساتھ کہ ہر گز تم نے مقابل پر زیادتی نہیں کرنی۔انتقام اس رنگ میں نہیں لینا کہ
جتنا تم پر ظلم ہو رہا ہے اس سے زیادہ ظلم کردیا انسانی قدروں کو پامال کرتے ہوئے قلم
شروع کردو۔پس کردوں کے مقابل پر یہ ظلم ہو رہا ہو یا شیعوں کے مقابل پر ظلم ہو رہا
ہو۔جو بھی مشکل ہے، ہر قوم کا یہ بنیادی حق ہے کہ وہ باغیوں کے سر کچلے لیکن یہ حق
نہیں کہ ان کو آگ کا عذاب دے کر مارے جیسا کہ امریکہ نے نیپام بم کے ذریعے عراقی
فوجیوں پر ظلم کئے تھے یا گیس سے مارے یا تیزاب برسا کے مارے۔اگر یہ باتیں جو بیان
کی جارہی ہیں کچی ہیں تو پتہ یہ لگا کہ ادھر بھی ظلم تھا اور ادھر بھی ظلم ہے۔پھر ہماری یہ
دعا جس کی میں نے تلقین کی تھی کہ اے اللہ ! حق کو فتح دے یہ کس کھاتے میں جائے
گی۔حق تو پھر صرف اتنا سا باقی رہ گیا تھا کہ کویت پر ان کا حملہ نا جائز تھا اور ان کو کویت
خالی کر دینا چاہئیے تو کویت سے انخلاء کی جد تو ہماری حق والی دعا قبول ہو گئی۔اس کے
بعد اگر حق ایک طرف ہو ہی نہ اور دونوں طرف ظلم شامل ہو جائے تو یہ دعا کسی کے بھی
حق میں مقبول نہیں ہو سکتی۔پس یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ لوگوں کو حق نصیب کرے۔اس وقت تو یہ زمانہ آگیا
ہے کہ انسان کنگال ہوا بیٹھا ہے۔اخلاق سے عاری ہو گیا ہے۔حق سے عاری ہو گیا ہے۔غریب قومیں اگر دوسری ہمسایہ قوموں پر ظلم نہیں کرتیں تو اپنے ملک کے غریب
133
باشندوں پر ظلم کرتی ہیں ہر طاقت اور کمزور پر ظلم کر رہا ہے۔ایسی افرا تفری کے زمانے
میں جبکہ طاقت کو گویا کہ یہ اختیار ہے کہ ہر قسم کے ظلم و ستم بجالائے اور کوئی اس کو
روکنے والا نہ ہو۔ایسے دور میں قوموں کے تعلقات اس ظلم کے رشتے پر ہی قائم ہوتے
ہیں۔آج امریکہ کا دنیا میں کوئی رقیب نہیں
آج امریکہ کو خدا نے جہاں یہ توفیق بخشی ہے کہ اس کے مقابل پر اس کا کوئی
رقیب نہیں رہا۔پہلے اگر مجبوریاں بھی تھیں تو اب مجبوریاں نہیں رہیں۔اس وجہ سے
خدا نے اسے توفیق بخشی ہے کہ وہ بے دھڑک ہو کر دنیا میں انصاف قائم کرنے کی
کوشش کرے تو یہ موقعہ پھر شاید کبھی ہاتھ نہ آئے۔آج اگر پہلے قدم غلط اٹھ گئے تو پھر
دوبارہ ان غلط فیصلوں کی درستی ممکن نہیں رہے گی۔اس لئے میں جماعت کو خصوصیت
کے ساتھ اس دعا کی طرف متوجہ کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہی ہے جو امریکہ کی قوم کو اس
عظیم تاریخی سعادت حاصل کرنے کے بعد کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی طاقت ور قوم بن
کے ابھری ہے، یہ سعادت عطا کرے کہ اس طاقت کو بنی نوع انسان اور خود اپنی عاقبت
کے خلاف استعمال نہ کرے بلکہ انصاف قائم کرنے کی کوشش کرے اللہ تعالیٰ اس کے
نتیجے میں اس طاقت کے زمانے) کو لمبا کر دیگا اور سینکڑوں سال تک دنیا کو امن نصیب
رہے گا لیکن آثار ایسے ظاہر ہو رہے ہیں جن سے مجھے خطرہ ہے کہ شاید یہ نہ ہو سکے تو
دوسری صورت میں تیسری دنیا کے لئے دعا کریں۔کمزور ملکوں کے لئے دعا کریں کہ اللہ
تعالیٰ ان کے دل میں انصاف پیدا کرے۔ان کے دل میں رحم پیدا کرے۔ان کو اپنی
اخلاقی تعمیر نو کی توفیق بخشے کیونکہ طاقتور قوم کا طاقت سے مقابلہ نہیں ہو سکتا لیکن طاقت
ور قوموں کا اخلاق کے ساتھ ضرور مقابلہ ہو سکتا ہے۔یہ راز ہے جو قرآن کریم نے
ہمیں سمجھایا ہے۔پس اگر کوئی قوم اخلاقی لحاظ سے مضبوط ہو جائے اور اپنی نوک پلک
درست کرنے اور اپنے اندر توازن پیدا کر لے اور حرص و ہوا سے باز آجائے اور
قناعت کی زندگی بسر کرنا سیکھ جائے اور غربت میں ہی اپنی غریبانہ جنت بنانے کی اہلیت
پیدا کر لے تو ایسی قوم پر دنیا کی کوئی طاقت حکومت نہیں کر سکتی۔اعلیٰ اخلاق سے بڑھ کر
134
انسان کا کوئی دفاع نہیں ہے۔پس تیسری دنیا کے ملکوں کو میں بار بار نصیحت کرتا ہوں کہ
اپنی اندرونی اصلاح کریں۔اپنے اخلاق درست کریں۔اپنے اندرونی تعلقات کو درست
کریں۔انکسار پیدا کریں اور فی الحال غیر قوموں پر انحصار کو اگر فوری طور پر ترک نہیں کر
سکتے تو کم سے کم یہ منصوبہ بنا ئیں کہ جتنی جلد ہو سکے گا آپ غیر قوموں پر انحصار سے توبہ
کریں گے اور خود داری کی زندگی بسر کریں گے خواہ فریبا نہ ہو۔اگر یہ نصیحت تیسری دنیا
نے مان لی اور جماعت نے دعائیں کی اور وہ مقبول ہوئیں اور اگر سب نے نہیں تو آہستہ
آہستہ بعض ملکوں نے ان پر عمل کرنا شروع کر دیا تو پھر ہم یہ یقین کر سکیں گے کہ اگر
طاقت وروں نے غلطی کی تو پھر بھی اس کا اتنا بڑا نقصان بنی نوع انسان کو نہیں پہنچے گا
کیونکہ کمزور اپنی اصلاح کے ذریعے ان غلطیوں کی زد سے بچتے چلے جائیں گے اور اپنا
دفاع وہ خود تیار کر لیں گے۔اگر یہ نہ ہوا تو آپ دیکھیں گے کہ جگہ جگہ جنگیں ہوں گی۔غریب قومیں غریب قوموں سے لڑیں گی۔امیر قوموں سے ہتھیار خریدیں گی اور اپنے
غرباء کا خون چوس کر اپنے ساتھی غرباء کا خون بہانے کے انتظامات کریں گی۔یہ اس دنیا کا خلاصہ ہے۔بڑا مکروہ خلاصہ ہے لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ جب اخلاق
ست ناری ہو کر سیاست پر نظر کی جاتی ہے تو اس کے سوا اور کوئی خلاصہ نہیں نکل سکتا۔لیس اپنے اس رمضان میں خاص طور پر دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ بنی نوع انسان کو عقل
اور تقویٰ اور انصاف عطا کرے اور جماعت احمدیہ کو یہ توفیق بخشے کہ انتہائی کمزور ہونے
کے باوجود اپنی دعاؤں کے ذریعے اس دور میں سب سے زیادہ اہم تاریخی کردار ادا