۲۹ مارچ ۱۹۹۱
ذوق عبادت اور آداب دُعا
135
بيت الفضل لندن
۳۹ ر مارچ ۴۱۹۹۱
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رمضان المبارک کا آخری عشرہ
تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :
غیر اللہ کی حمد کی کامل نفی ضروری ہے
گزشتہ خطبے میں میں نے یہ متوجہ کیا تھا کہ خدا تعالیٰ کی حمد کے وقت اپنی ذات سے
حمد کی نفی ضروری ہے ورنہ حقیقت میں خدا کی حمد کا اثبات نہیں ہو سکتا۔اس مضمون کا
تعلق دراصل لا إله إلا الله سے ہے۔ملالہ میں جس اللہ کی
نفی ہے اور الا اللہ میں جس وجود کا بطور معبود اثبات ہے اس کے دونوں تقاضے
ہیں کہ پہلے غیر اللہ سے ہر قسم کی تعریف اور ذاتی تعلق کی نفی ہو جائے تو پھر خد اتعالیٰ کا
وجود اُبھرتا ہے اور اگر کسی کپڑے پر ذاتی محبتوں کے رنگ بھی چڑھے ہوں اور خدا کے
مقابل پر وہ رنگ قائم رہیں تو پھر خدا کا رنگ اس کپڑے پر نہیں پڑھتا لیکن اس کا یہ
مطلب ہرگز نہیں کہ انسان اپنی تعریف سے بالکل مستغنی ہو جائے کیونکہ اپنی تعریف
چاہتا انسانی فطرت کا حصہ ہے بلکہ اسے شعلہ حیات کہنا چا ہئیے کیونکہ دنیا میں انسان جو
بھی کام کرتا ہے اس میں بڑے محرکوں میں سے ایک اپنی تعریف چاہنا اور ایک اپنے
متعلق بدگوئی سے بچنا ہیں اور یہ زندگی کے بہت ہی بڑے محرکات ہیں جیسے موٹروں میں
پڑول جلتا ہے اسی طرح یہ دو طاقتیں ہیں جو انسانی زندگی کے عمل کو آگے بڑھاتی ہیں۔اس لئے یہ خیال نہ کیا جائے کہ اپنی تعریف چاہتا یا کسی دوسرے دوست کی تعریف کرنا
جو اپنے محدود دائرے میں تعریف کا مستحق ہو یہ شرک ہے۔یہ ہرگز شرک نہیں لیکن
شرک وہ بات ہے کہ انسان اپنی یا اپنے دوستوں یا عزیزوں کی تعریف پر جاکر ٹھہر جائے
136
اور پردے پر راضی ہوئے نقاب پر راضی ہو جائے اور اس کی نگاہیں نقاب سے پار
سرایت کر کے پیچھے اصل حسن کی تلاش نہ کریں۔اگر یہ کیفیت ہو تو یہ بھی شرک نہیں
بنے گی لیکن غفلت ہوگی اور دنیا میں اکثر لوگ غفلت کی زندگی بسر کرتے ہیں۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اپنے عظیم علم کلام میں ایسے دنیا داروں کو غافل
کے طور پر بیان فرمایا ہے اور بڑی باریکی سے ان کی غفلتوں
کا تجزیہ فرمایا ہے۔پس غفلت یہ ہے کہ انسان اپنی تعریف کو اپنا کر اس پر اس طرح راضی ہو جائے
گویا واقعی وہ اس کا مستحق تھا اور اس سے پرے کوئی اور قابل تعریف ذات نہیں رہی
اور وہیں تعریف کا گویا رستہ بند کر کے اسے اپنے برتن میں ہی سمیٹنے لگ جائے۔یہ چیز
غفلت کی کیفیت ہے جو بالآخر شرک پر منتج ہو جاتی ہے اور کئی قسم کی اور بھی برائیاں پیدا
کرتی ہے۔پس جب خدا کی ذات کے تعلق میں اپنی ذات کا سوچا جائے اور اپنی تعریف
ہوتے دیکھ کر خدا کی طرف دھیان نہ جائے تو یہ خطرناک بات ہے جس سے جماعت کو
بچنا چاہیے۔خصوصا” عبادت کے وقت یہ ایک بہت اچھی ذہنی اور روحانی ورزش ہے
کہ انسان جب الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ کا عاشقانہ نعرہ بلند کرتا ہے تو تلاش
کر کر کے اپنی حمد سے اپنے وجود کو خالی کرے اور یہ کوئی مصنوعی کوشش نہیں ہے، یہ
حقیقی کوشش ہے کیونکہ جب آپ زیادہ گہری نظر سے ہر تعریف کا مطالعہ کرتے ہیں تو
اس سے پہلے بھی جیسا کہ میں تفصیل سے اس بات پر روشنی ڈال چکا ہوں، انسان کو ہر
تعریف خواہ وہ غیر کی کرتا ہو یا اپنی سطحی دکھائی دینے لگتی ہے اور اس تعریف کے پیچھے
عوامل کا بے انتہاء لمبا دور ہے جو بالآخر اس تعریف پر منتج ہوئے جن کے نتیجے میں وہ
تعریف پیدا ہوئی جس پر انسان کا کوئی بھی بس نہیں۔کوئی بھی اختیار نہیں اور وہ خالصتہ "
اللہ کے فضل سے تعلق رکھنے والی چیزیں ہیں۔حسن خواہ جسمانی ہو یا روحانی یا اخلاقی ہو۔بد صورتی خواہ ذاتی جسمانی ہو یا اخلاقی یا
روحانی ہو۔ہر چیز کے پیچھے کچھ عوامل کار فرما ہیں اور ان عوامل میں جہاں تک تعریف کا
تعلق ہے محض اللہ کا فضل ہے جس کے نتیجے میں دنیا میں ہم قابل تعریف بنتے ہیں یا
ہمارا کوئی دوست یا کوئی منظر قابل تعریف دکھائی دیتا ہے۔اس پہلو سے اس مضمون پر
137
غور ہونا چاہیے اور اس ضمن میں ایک مزید بات جو قابل توجہ ہے وہ یہ ہے کہ اس حمد کا
تعلق جب ہم خدا کے پیاروں سے جوڑتے ہیں اور انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کے مضمون
سے باندھتے ہیں تو اس وقت ایک اور رستہ ہمارے سامنے کھلتا ہے اور ہم یہ محسوس
کرنے لگتے ہیں کہ اصل تعریف وہی ہے جو خدا کی طرف سے لوٹ کر آتی ہے۔اس
مضمون پر بھی میں نے کسی حد تک روشنی ڈالی تھی لیکن اب انتمْتُ عَلَيْهِمْ کے
مضمون سے اس تعلق کو جوڑ کر کچھ مزید روشنی ڈالنا چاہتا ہوں۔نعمتوں کا نیا مفہوم
خدا تعالی کی حمد کے بیان کے بعد باقی آیات سے گزرتے ہوئے جب ہم یہاں پہنچتے
ہیں کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِيْنَ أَنْعَمْتُ عَلَيْهِم که اے
خدا! ہمیں ان لوگوں کا راستہ دکھا جن پر تو نے انعام فرمایا تو انعام جن لوگوں پر فرمایا گیا
ہے ان کے ذکر کی تفصیل کا ہمیں علم ہونا چاہئیے۔وہ کیا کیا باتیں کیا کرتے تھے۔کون
کون سی نعمتیں اور کون کون سے فضل اللہ تعالٰی نے ان پر نازل فرمائے تھے جن کے
نتیجے میں ان میں ایک ایسا حسن پیدا ہوا کہ جو خدا کو پسند آنے لگا اور خدا کی آنکھ سے وہ
لوگ محمود ہو گئے اور قابل تعریف کہلائے۔اس پہلو سے آپ کو گہری نظر سے قرآن
کریم کا مطالعہ کرنا ہو گا اور خدا کے پیاروں انعام یافتہ لوگوں کا جہاں جہاں ذکر ملتا ہے
خواہ وہ نبی ہوں یا اس سے ادنی درجے کے انعام یافتہ لوگ ہوں ان کی تاریخ کا گہری نظر
سے مطالعہ کرنا ہو گا کہ کن کن آزمائشوں سے وہ گزرے اور کن کن ٹھوکروں سے
بچے کون سے ایسے دو راہوں پر وہ کھڑے ہوئے جہاں ایک طرف انعمت
علَيْهِمْ کا راستہ تھا اور دوسری طرف مغضوب علی کا راستہ تھا۔ایک قدم
کی لغزش ان کو یا اس راہ پر چلا سکتی تھی جو خدا تعالٰی کے فضلوں کی راہ ہے اور ایک ہی
قدم کی لغزش ان کو اس راہ پر بھی ڈال سکتی تھی جو خداتعالی کی طرف سے غضب کی راہ
اور ناراضگی کی راہ ہے۔وہاں انہوں نے کچھ فیصلے کئے اور ان فیصلوں کے نتیجے میں ان
پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوئیں۔بعض دفعہ بڑی تیلی کی زندگیاں انہوں نے گزاریں۔پس ان مواقع پر ان راہوں پر جہاں خدا کی خاطر تلخی برداشت کرنی پڑی وہ تمام تلخیاں
138
نعمتیں ہیں۔اس کو آزمائش کہا جاتا ہے اور اگر وہ نعوذ بالله من ذيك غلط
راہ پر قدم اٹھاتے تو مغضوب علیم میں داخل ہوتے لیکن بظا ہر وہ راہ آسان
دکھائی دیتی اور نعمتوں والی راہ دکھائی دیتی لیکن اس راہ کی سب نعمتیں قرآنی بیان کے
مطابق خدا کے غضب کا مظہر ہیں اور ان کی ضلالت اور گمراہی کا مظہر ہیں تو اس مضمون
پر غور کرنے سے نعمتوں اور فضلوں کا نیا مفہوم ذہن میں ابھرتا ہے اور انسان خدا کے
ان بندوں پر جو آزمائش کے دور سے گزارے جاتے ہیں، رحم نہیں کرتا بلکہ ان پر
رشک کرنے لگتا ہے۔یہ عرفان کا وہ مقام ہے جس کے بغیر مومن صحیح معنوں میں ترقی
نہیں کر سکتا۔عرفان کا صحیح مفہوم
اب پاکستان میں ہمارے مظلوم احمدی ہیں جن پر کئی قسم کے مظالم توڑے جارہے
ہیں ان کے لئے ہمدردی پیدا ہو نا غلط نہیں۔یہ ایک طبیعی اور فطری بات ہے لیکن ان کو
اپنے سے ادنیٰ سمجھنا اور یہ سمجھنا کہ وہ بے چارے تو مارے گئے یہ جہالت ہے اور یہ
عرفان کی کمی ہے۔ایک وقت ایسا آئے گا جبکہ ہم سب خدا کے حضور پیش ہوں گے،
اس وقت آج جو نسبتاً آسانی میں زندگی بسر کر رہے ہیں اور خدا کی راہ میں آزمائشوں میں
نہیں ڈالے گئے وہ ایک اور زاویے سے ان حالات کا جائزہ لیں گے اور وہ حسرت سے
یہ کہیں گے کاش ہم ان کی جگہ ہوتے کیونکہ وہ نہیں مارے گئے ہم مارے گئے جو ان
مشکل کی راہوں پر نہیں ڈالے گئے جن مشکل کی راہوں پر خدا کے فضل نے انہیں
-
ثبات قدم عطا فرمایا۔پس یہ انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی ایک میر ہے جس کو حمد کے مضمون کے ساتھ
جب آپ جوڑ کر اس دنیا کی سیر کرتے ہیں تو عجیب عجیب حسین نظارے دکھائی دیتے ہیں
اور ایسے عجیب مناظر دکھائی دیتے ہیں کہ وہ ایک زوایے سے مکروہ دکھائی دیتے ہیں،
دوسرے زاویے سے حسین دکھائی دینے لگتے ہیں۔اگر آپ
کو وہ مکروہ دکھائی دیتے ہیں
یعنی وہ واقعات : انْعَمْتَ عَلَيْهِم کی راہ پر گزر رہے ہیں وہ واردات جو وہاں ہو
رہی ہے اگر وہ باتیں آپ کو مکروہ دکھائی دیتی ہیں تو پھر آپ انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی
139
راہ پر چلنے کے لائق نہیں ہیں۔یہ سبق ہے جو آپ کو اس جائزے سے ملتا ہے۔آپ کو
لازما " اپنے زاویہ نظر کی اصلاح کرنی پڑے گی۔اس حد تک اپنے نفس کی اصلاح کرنی
پڑے گی کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم اور آپ کے غلاموں پر جو
مصیبتیں ٹوٹیں ان کے ذکر کے ساتھ آپ کا دل خون بھی ہو رہا ہو تو ان پر رشک کر رہا ہو
اور دل یقین کرتا ہو کہ یہ تکلیفیں تو خدا کے محبوب بندوں کی تکلیفیں ہیں اور یہ وہ ایسی
تکلیفیں ہیں جو ہزار زندگیاں دیکر بھی میسر آجائیں تو خلط سودا نہ ہو گا۔یہ بظا ہر تضاد کی
بات ہے لیکن حقیقت میں یہ عرفان ہے جو سچا عرفان ہے۔پس جب آپ اس پہلو سے انعمت عَلَيْهِمْ کا ایک نیا تصور دل میں
باندھیں گے تو خدا کی راہ میں مشکل کی زندگی بسر کرنا مشکل دکھائی نہیں دے گا۔مشکل ہو
گی بھی تو اللہ کا فضل اس کو آسان کرتا چلا جائے گا کیونکہ وہ چیز مکروہ دکھائی دیتے ہوئے
بھی آپ کو اپنے پس منظر میں حسین دکھائی دے گی۔آپ یہ سمجھیں گے کہ کراہت کا
ایک ظاہری پردہ ہے جو سامنے ہے، یہ دھوکہ ہے۔اس کے پیچھے جنت ہے اور اس جنت
کی خاطر اس تکلیف کے پردے سے آپ اپنے لئے گزرنا گوارا کرلیں گے۔پس حمد کا
مضمون جب سورۂ فاتحہ کے باقی مضامین سے باندھ کا مطالعہ کیا جاتا ہے تو نئے نئے
مطالب انسان کے سامنے ابھرتے رہتے ہیں اور کھلتے رہتے ہیں اور نئی نئی راہیں عرفان
کے سفر کی انسان کے سامنے دراز ہوتی رہتی ہیں جن پر قدم مارنے کی توفیق محض اللہ
تعالٰی کے فضل سے عطا ہوتی ہے۔ان کی زبان میں دعائیں کریں جن پر خدا نے انعام کئے
اس ضمن میں میں جماعت کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ رمضان مبارک ہے اور
خاص طور پر دعاؤں کے دن اور دعاؤں کی راتیں ہیں اس لئے جن لوگوں پر خدا نے
انعام فرمائے ان کی زبان میں دعائیں یاد کریں اور قرآن کریم نے وہ دعائیں سب تو نہیں
مگر ان میں سے اہم ترین دعائیں ہمارے لئے محفوظ فرما دی ہیں۔پس مختلف انبیاء کی جو
دعائیں آپ کو قرآن کریم میں ملتی ہیں ان کے علاوہ احادیث نبویہ میں حضرت اقدس محمد
مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی وہ دعائیں بھی ملتی ہیں جو قرآن میں گزشتہ انبیاء
140
تعلق میں نظر نہیں آتیں مگر حضرت محمد رسول کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے
گزشتہ انبیاء کی دعاؤں کی فہرست میں عظیم الشان اضافے فرمائے ہیں۔بعض دفعہ
دوسروں کو نصیحت کی شکل میں اور بعض دفعہ خود دعائیں کرتے ہوئے ایسی دعائیں کیں
جو قرآن کریم میں موجود نہیں مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے خود کیں اور
آپ کے صحابہ نے انہیں ہمارے لئے محفوظ کر لیا اور اس طرح ہمارے لئے ایک
خزانہ پیچھے چھوڑ دیا ہے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اردو زبان میں
ایسی دعائیں کی ہیں جو مختلف مشکلوں اور مصیبتوں کے وقت دعا کرنے والے دل کو اتنا
گداز کر دیتی ہیں کہ اس گداز دل کی کیفیت کے ساتھ انسان یہ یقین ہی نہیں کر سکتا کہ
یہ دعا مقبول نہیں ہوگی۔دعا کی قبولیت کے لئے دل کی زمین کا نرم ہونا ضروری ہے اور
اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے زمیندار بیج بونے سے پہلے زمین میں ہل چلاتا اور اس پر
گوڈی کرتا اور اس پر اور محنتیں کرتا کبھی سوہاگے پھیرتا اور پھر ہل چلاتا ، یہاں تک کہ
اس کو ایسا نرم اور مزیدار بنا دیتا ہے کہ جانوروں کا دل چاہتا ہے کہ وہ زمین پر لیٹیں اور
لوٹیں اور بچوں کا بھی دل چاہتا ہے کہ اس پر خوب دوڑیں اور کھیلیں خواہ ان کے جسم
مٹی سے بھر جائیں مگر اس زمین پر دوڑنے کا ایک عجب اور الگ لطف ہوتا ہے۔وہ زمین
ہے جو بتا رہی ہوتی ہے کہ یہاں بیچ ڈالو تو بیچ اگے گا۔میری چھاتی تمہارے بیجوں کے لئے
نرم ہو چکی ہے اور وہاں وہ پیج ضرور اگتا ہے۔پس دعا کا بیج بھی اپنے اگنے کے لئے دل کی ایسی ہی زمین چاہتا ہے جسے نرم اور
گداز کر دیا گیا ہو جو ایسی کیفیت میں ہو کہ اگر کوئی دوسرا اس کو دیکھے تو اس پر پیار آئے
اور اس دل پر لوٹنے کو دل چاہئے۔ایسی کیفیت میں جو دعائیں دل سے اٹھتی ہیں وہ
ضرور ہی مقبول ہوتی ہیں اور بسا اوقات ایسے دل سے اٹھنے والی دعا اٹھتے وقت انسان کو
یہ خبر دے جاتی ہے کہ میں عرش الہی پر پہنچنے سے پہلے نہیں رکوں گی اور لازما " بارگاہ الہی
میں مقبول ہوں گی۔وہ ایک عجیب کیفیت ہے جو صاحب تجربہ کو معلوم ہوتی ہے جس کی
کیفیت کو دوسرے تک جسے تجربہ نہ ہو بیان کے ذریعہ پہنچایا نہیں جا سکتا لیکن میں جانتا
ہوں کہ اکثر احمدی کسی نہ کسی وقت ضرور ان تجارب سے گزرتے ہیں۔پس انبیاء کے
141
الفاظ میں دعائیں کرنا دل کے اندروہ نرمی اور گداز کی کیفیت پیدا کر دیتا ہے کہ جس میں
پھر دعا کا بیج بویا جاتا ہے اور ایک شجرہ طیبہ بن کر اگتا ہے، جس کی شاخیں آسمان تک
پہنچتی ہیں اور ان شاخوں کو قرآن کریم بیان فرماتا ہے کہ ضرور پھل لگتا ہے اور ہر موسم
میں پھل لگتا ہے۔یہ دعا کا شجر ایسا ہے جو کلمہ طیبہ کی صورت میں دل میں پیوست ہوا
اور پھر آسمان تک اس کی شاخیں بلند ہوں تو اسے کسی بہار کی انتظار نہیں ہوتی وہ خود
اپنی ذات میں بہار کا منظر پیش کرنے والا ایک دائم ایک سدا بہار ایسا درخت بن جاتا
ہے جسے پھل لگتے ہی رہتے ہیں۔پس قرآن کریم نے ایسے درخت کا نقشہ کھینچتے ہوئے
یہی فرمایا کہ خُلحين ہر حالت ہر موقعہ پر ہر کیفیت میں اس کو خدا تعالٰی کے
فضل سے پھل عطا ہوتے رہتے ہیں اور وہ کبھی بھی پھولوں سے محروم نہیں رہتا۔پس یہ انبیاء کی وہ دعائیں ہیں جو ایسے دلوں سے نکلی تھیں جو دل دعاؤں کو قبول
کرنے کے لئے انتہائی درجے پر تیار ہو چکے تھے اور جس کیفیت میں وہ دعائیں دل سے
اٹھی تھیں ان کیفیتوں کا ایک اثر پیچھے چھوڑ گئی ہیں اور وہ الفاظ ایسے ہیں جو زمانے کے
ساتھ کبھی مر نہیں سکتے۔وہ کیفیتیں ایسی ہیں جو ان الفاظ کے ساتھ ہمیشہ کے لئے زندہ
ہو چکی ہیں۔پس اگر آپ غور کر کے انبیاء کے الفاظ میں دعائیں کریں اور خصوصا"
حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے الفاظ میں دعائیں کریں تو آپکی
دعاؤں کو بہت بڑی عظمت ملے گی اور پھر آپ کو پتہ چلے گا کہ انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ
کون لوگ تھے ؟ تو اگرچہ آپ خدا کے حضور اپنے وجود کو کلیتہ ” خالی کر چکے ہوں گے
لیکن ایک اور حمد آپ کو عطا ہوگی جو آسمان سے عطا ہوگی اور ان آسمانی وجودوں کی
معرفت آپ کو عطا ہوگی۔نیکیوں کے حوالہ سے دعائیں نہ کریں
اس ضمن میں ایک اور غلط فھی بھی دور ہونی چاہیے۔میں نے گزشتہ خطبے میں یہ
کیا تھا کہ دعا کرتے وقت اپنی کسی تعریف کے حوالے سے دعا نہیں کرنی چاہئیے۔اپنی
کسی نیکی کے حوالے سے دعا نہیں کرنی چاہیے بلکہ اپنے آپ کو خالی کر کے ایسا فقیر بنا
کے جس کے پاس کچھ بھی نہ ہو، جس کو دیکھ کر سخت دل کو بھی رحم آجائے ایسی کیفیت
142
کے ساتھ دعا کرنی چاہئیے۔بعد میں مجھے خیال آیا کہ بعض لوگوں کو ایک حدیث کے نتیجے
میں غلط فہمی نہ پیدا ہو کہ گویا یہ مضمون آنحضرت صلی
اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے ارشاد
کے نعوذ بالله من ذلك مخالف ہے۔وہ حدیث ہمیں تین ایسے آدمیوں کا پتہ
بتاتی ہے جو ایک غار میں کسی کام کے غرض سے گئے۔پیچھے زلزلے کے نتیجے میں ایک
بہت بھاری چٹان لڑھک کر اس غار کے منہ پر آپڑی اور غار کا منہ بند ہو گیا اور ان کے
لئے اس سے نکلنے کی کوئی راہ نہیں تھی اور بالکل بے طاقت تھے کہ وہ اس پتھر کو سرکا
سکیں۔تب ان میں سے ایک نے یہ سوچا کہ میں نے اپنی زندگی میں کونسا ایسا کام نیکی کا
کیا ہے کہ جس کے حوالے سے میں دعا مانگوں تو اللہ تعالٰی کو رحم آجائے گا اور اس نے
بہت سوچ بچار کے بعد اپنی ایک ایسی نیکی ڈھونڈی اور پھر اس نیکی کے حوالے سے دعا کی
تو وہ پھر کچھ سرک گیا۔پھر دوسرے شخص نے بھی اس کی مثال پکڑی اور اپنی نیکیوں پر
نظر ڈال کر اپنی زندگی پر نظر ڈال کر ایک نیکی ایسی تلاش کی جس کے متعلق وہ سمجھتا تھا
کہ خاص مقام رکھتی ہے اور اللہ تعالٰی کو پسند آئے گی۔چنانچہ اس نے اپنی عرضداشت
پیش کی وہ مقبول ہوئی اور وہ پھر کچھ اور سرک گیا لیکن ابھی ان کے نکلنے کی راہ کافی نہیں
تھی۔پھر تیسرے کو بھی یہی خیال آیا اور اس نے بھی اپنی ایک نیکی تلاش کی اور بالآخر وہ
پتھر مزید ہٹ گیا اور ان تینوں کی نجات کی راہ نکل آئی۔یہ مضمون تو جاتا ہے کہ اپنی نیکیوں کے حوالے سے دعا کرنا نہ صرف جائز بلکہ
ایک اعلیٰ درجے کی گویا خوبی ہے لیکن جو لوگ یہ نتیجہ نکالتے ہیں وہ اس حدیث کے
مفہوم کو نہیں سمجھتے کیونکہ اگر اس حدیث کا یہ مفہوم ہوتا تو انبیاء کی دعاؤں میں ہمیں
کہیں تو ایک جگہ ایسی دعا ملتی جس میں خدا کے کسی نبی نے اپنی نیکی کے حوالے سے دعا
کی ہو۔میں نے تو گہری نظر سے قرآن کریم کی دعاؤں کا مطالعہ کیا ہے، احادیث کی
دعاؤں کا مطالعہ کیا ہے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعاؤں کا مطالعہ کیا
ہے۔مجھے کہیں اشارہ بھی کوئی ایسی دعا دکھائی نہیں دی جس میں کسی نبی نے بھی یہ
عرض کیا ہو کہ اے خدا! میں یہ ہوں اور میری اس نیکی پر نگاہ ڈال۔اور میری خاطر یہ
کام کر دے۔کہیں کوئی ذکر نہیں۔اپنے آپ کو بالکل تہی دامن کر دیا ہے۔خالی ہاتھ
143
دکھایا ہے۔ایسا کشکول ہے جس میں کچھ دکھائی نہیں دیتا۔روحانی لباس میں وہ لوگ اس
طرح خدا کے حضور ظاہر ہوئے ہیں کہ تقویٰ کے لباس سے مزین ہونے کے باوجود وہ
اپنے آپ کو اس طرح پیش کر رہے تھے جیسے بھٹے پرانے کپڑوں میں ملبوس کوئی فقیر ہو
اور فقیر بن کر اس کی راہ میں بیٹھے تھے اور فقیر بن کر دعائیں کرتے تھے۔حضرت موسیٰ
الصلوۃ والسلام کی وہ دعا دیکھیں۔رت الي لِمَا انْزَلَتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرُ
اے میرے رب! لِمَا انْزَلَتْ إِلَيَّ مِن خَيْرٍ فَقِير جو بھی خیرات تو
میری جھولی میں ڈال دے میں اس کا فقیر بنا بیٹھا ہوں۔میرے پاس کچھ بھی نہیں۔پس
انبیاء کی دعاوں پر غور کرنے سے تو یہ پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے کبھی دعا کی مقبولیت کی
خاطر اپنی خوبی یا نیکی کا حوالہ نہیں دیا۔پھر یہ حدیث اگر ان معنوں میں لی جائے جو میں
نے بیان کئے ہیں تو اس تمام تاریخ انبیاء سے ٹکرا جائے گی۔جو درست نہیں ہے۔اس
حدیث کا اور معنی ہے۔اس حدیث کو میں اس نظر سے دیکھتا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وعلی آلہ وسلم ان بندوں کی خوبی یا ان کی چالا کی نہیں بتا رہے بلکہ اللہ تعالی کی
رحمت اور عظمت کا بیان فرما رہے ہیں۔یہ تما رہے ہیں کہ ایسے تہی دامن لوگ جن کو
ساری زندگی پر نظر ڈالنے کے بعد وہ نیکی دکھائی دی جو عام معیار سے کوئی خاص نیکی بھی
نہیں۔کسی معصوم عورت کی عزت نہ لوٹنا بھلا کونسی نیکی ہے اور فاقہ کشی کے وقت میں
ایسے وقت میں جب کہ انسان کا دل نرم ہو چکا ہوتا ہے اور نرم ہونے کے بعد بجائے
کسی اجرت کی طلب کے ویسے ہی انسان جو کچھ گھر میں ہے وہ غریبوں کے لئے خرچ کرنا
چاہتا ہے۔ایسے سخت تکلیف کے دور میں کسی کی عزت کا سودا نہ کرنا یہ کون سی نیکی
ہے۔اللہ کی رحمت اور بخشش کی وسعت
پس آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ایسے تہی دام
گنگار لوگ جن کی ساری زندگی میں کوئی نیکی نہیں تھی اور ایک بدی سے بچو
کی نیکی تھی۔جب اس کا حوالہ دیا گیا تو اللہ اتنا رحمان ہے اور انتخا رجہ
کرنے والا ہے کہ اس نے کہا : ہاں میرے بندے! اگر یہ نیکم
144
ہے
گویا وہ مضمون یہ ہے کہ خدا تو کھوٹے پیسوں سے بھی
بعض دفعہ آنکھیں بند کر لیتا ہے۔اتنا بخشش کرنے والا اتنا التجاؤں کو قبول کرنے والا
ہے کہ اس سے اگر تم ہمیشہ دعا کے تعلق سے اپنے محبت کے رشتے مضبوط نہ کرتے رہو
تو تمہاری محرومی ہے۔وہ تو ہر وقت قریب ہے۔ہر وقت سننے کے لئے تیار بیٹھا ہے۔پس
یہ وہ مضمون ہے جس کو بعض لوگ غلط سمجھ کر یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں بھی اپنی نیکیوں کے
حوالے سے خدا تعالٰی سے دعائیں کرنی چاہئیں۔وہ پتھر تو ان کی زندگی میں ایک دفعہ گرا
لیکن میں جانتا ہوں کہ ہماری زندگی میں مصیبتوں کے پتھر روز گرتے رہتے ہیں۔کون
انسان ہے جو اس تجربے سے نہیں گزرتا۔کوئی دن ایسا نہیں آتا جو کسی نہ کسی پہلو سے
تلخیاں لیکر نہیں آتا۔کبھی اپنا غم کبھی کسی دوست کا غم ، کبھی رشتے دار کی تکلیف کبھی
دشمن کی طرف سے ڈراوے اور کئی قسم کے خوف کبھی عالمی خوف کبھی علاقائی خوف
انسان کی ساری زندگی تو مصیبت کے پتھروں میں گری پڑی ہے اپنی کتنی نیکیاں آپ
ڈھونڈ نکالیں گے کہ وہ پتھر سرکنے شروع کریں۔ایک ہی علاج ہے اور وہ علاج وہ ہے جو
انبیاء نے ہمیں سکھایا ہے کہ خدا کے حضور کامل بجز اور انکسار کے ساتھ حاضر ہوں۔اپنی نیکیوں پر انحصار کر کے دعائیں نہ مانگو۔خدا کے فضلوں پر انحصار کر کے دعائیں مانگو
اور اللہ تعالٰی سے کہو کہ ہم تہی دامن ہیں۔سب تعریف تیرے لئے ہے۔جو کچھ ہمیں
اچھا دکھائی دیتا ہے وہ بھی تیری وجہ سے ہے اور تو نے بنایا ہے تو اچھا ہے۔جو کچھ ہم نے
کمایا اس کمانے کی توفیق بھی تو نے ہی دی اور اس پہلو سے انسان جب اپنی ساری زندگی
پر نظر ڈالتا ہے تو اس کو اتنے مواقع دکھائی دیں گے کہ جب وہ ہلاک ہو سکتا تھا اور اپنی
کمزوریوں اور بدیوں کی وجہ سے ہلاک ہو سکتا تھا۔اگر خدا اس کی پردہ پوشی نہ کرتا تو
اپنے مواقع بھی ہر انسان کی زندگی میں آتے ہیں کہ ایک دفعہ پر دے کا چاک ہونا اس کی
ہلاکت کا سامان پیدا کر سکتا تھا، کچھ بھی اس کا باقی نہ رہتا۔کوئی بیوقوف ہی ہو گا جو اپنی نیکیوں کے حوالے دیکر خدا سے مانگے
پس جہاں یہ کیفیت ہو وہاں کوئی فرح مخور بیوقوف ہی ہو گا جو اپنی نیکی کے حوالے
دے دے کر خدا سے مانگنے کا عادی بنے۔کہاں سے اتنی نیکیاں لائے گا جبکہ بدیوں کا پلہ
145
اتنا بھاری ہے اور کہاں سے ایسی نیکیاں لائے گا جن کی جزاء خدا نے نہیں دی۔کیونکہ
خدا کا تو سارا زندگی کا تعلق ان باتوں کی جزاء دکھائی دیتا ہے جو ہم نے کبھی کی نہیں۔یک
طرفہ رحم کا سلوک ہے۔یک طرفہ احسان کا سلوک ہے اور لامتناہی ہے۔ہر ہر سانس
خدا کے احسان کا ممنون ہے تو ایسی کیفیت میں حکمت کا تقاضا یہی ہے کہ آدمی کلیتہ "
ہتھیار ڈال دے۔خالی ہاتھ اور نہتا ہو جائے اور خدا کے حضور عجز اور انکسار سے
دعائیں مانگے۔پس یہ وہ مفہوم تھا جو میں کھولنا چاہتا تھا۔یہ مراد نہیں نَعُوذُ بِاللهِ
مِنْ ذَالِكَ کہ حدیث نبوی کے کسی مضمون کے کوئی مخالف بات سمجھا رہا تھا بلکہ
حدیث نبوی کے مضمون کے عین مطابق بات سمجھا رہا تھا اور یہی میں اب بھی سمجھاتا
ہوں کہ جب دعائیں کریں تو اس کا آغاز حمد سے ہونا چاہیے اور حمد وہ جو آپ کے دامن
کو بالکل خالی کردے۔جو کچھ ہے وہ خدا کے حضور پیش کر دیں۔لیکن دنیا کے کاروبار
میں ہمیں بالعموم اس کے برعکس دکھائی دیتا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ بعض انسان غفلت
میں، بلکہ میں سمجھتا ہوں بہت بڑی تعداد ہے جو خدا کی تعریف بھی کر رہے ہوتے ہیں تو
ایسے برتن میں ڈالتے ہیں گویا چھلتی ہے۔نیچے ان کا اپنا برتن ہوتا ہے۔خدا کی تعریف
چھلنی میں سے نکل نکل کر ان کے برتن کو بھرتی رہتی ہے اور خدا کی جو چھلنی ہے وہ خالی
رہتی ہے۔اس کے بر عکس خدا کے بعض مومن بندے ایسے ہیں جن کی تعریف کی
جائے تو یوں لگتا ہے کہ وہ تعریف چھلنی پر گری ہے اور اس کے نیچے خدا کی حمد کا برتن پڑا
ہے۔جو تعریف ان کی ہو خواہ ان کا اپنا نفس کسی وقت کرے یا غیر اس کی تعریف کرے
وہ ان کے دل کی چھلنی سے نکل کر خدا کے دائمی برتن کی طرف منتقل ہوتی رہتی ہے۔یہ
تعریف کا وہ تعلق ہے جسے سمجھنا چاہیے۔اگر ایک انسان صحیح معنوں میں خدا تعالی کا
عرفان حاصل کر چکا ہو۔(عرفان تو کوئی انسان صحیح معنوں میں مکمل طور پر کر ہی نہیں
سکتا)۔میری مراد یہ ہے کہ عرفان کے حصول کا نکتہ سمجھے جائے تو وہ ہمیشہ محسوس کرے گا
کہ جب وہ کسی کی تعریف کرے یا جب کوئی اس کی تعریف کرے تو وہ آخری مقام نہیں
ہے بلکہ اس سے پرے ایک مقام ہے اور جو بھی تعریف کا مستحق نظر آتا ہے اس کے
پیچھے ایک سمندر ہے جس کا وہ ایک معمولی حصہ ہے۔ویسا ہی ہے جیسا کہ غالب نے
146
اپنے ایک شعر میں کہا کہ
قطرہ میں دجلہ دکھائی نہ دے اور جزو میں کل
کھیل بچوں کا ہوا دیدہ بینا نہ ہوا
کہ اگر تمہیں قطرے میں سمندر دکھائی نہیں دیتا یعنی کسی قابل تعریف بات میں تمہیں
خدا تعالیٰ کی قابل حمد ذات دکھائی نہیں دے رہی اور یہ پتہ نہیں لگتا کہ یہ قطرہ خدا کے
سمندر کا ایک حصہ ہے تو یہ پھر دیدہ بینا نہیں ہے۔یہ تو بچوں کا ایک کھیل ہے۔میں امید
کرتا ہوں کہ غالب نے انہی معنوں میں یہ شعر کہا ہوگا لیکن مجھے تو صرف انہیں معنوں
میں یہ شعر اچھا لگتا ہے اور انہی معنوں میں تعریف کے لائق بھی ہے کیونکہ یہ شعر خدا کی
تعریف سے منسلک ہو جاتا ہے۔پس یہ وہ معنی ہیں جس کو ملحوظ رکھتے ہوئے حمد کرنی
چاہیے اور خوبصورت چیزوں پر نگاہ کرنی چاہئیے اور خوبصورت چیزوں سے محبت کرنی
چاہیے یعنی وہ محبت ان تک ٹھر نہ جائے بلکہ ان کے وجود سے پار نکل جائے جیسا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نظم ہے
کس قدر ظاہر ہے اور اس مہدی الانوار کا
بن رہا ہے سارا عالم آپکینہ انصار کا
کہ دیکھو عالم میں کیسا خوبصورت نور پھیلا پڑا ہے۔جیسے چاندنی راتوں میں ہمیں مشرق
میں تجربہ ہے ویسی چاندنی راتیں مغرب میں نہیں دیکھی جاتیں۔وہ منظر ہی اور ہوتا ہے
جو مشرق میں چاند ابھرتا ہے یا کسی ٹھنڈے دن خوبصورت دھوپ مغرب میں نکلتی ہے تو
اس وقت دن کی روشنی کا جو لطف آتا ہے وہ مشرق میں کم دکھائی دیتا ہے۔کسی کو خدا نے
راتیں خوبصورت دی ہیں۔کسی کو دن خوبصورت دے دیتے ہیں۔اگر نظر وہیں ٹھہر
جائے اور ایک روز مرہ کے انگریز کی طرح آپ یہ کہیں کہ
What a beautiful morning اور وہیں بات کھڑی ہو جائے تو یہ غفلت ہے
لیکن اگر آپ اس دل سے پیچھے جائیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
آنکھ سے اس نور کا لطف اٹھا رہے ہوں تو بے اختیار دل سے یہی کلام جاری ہوگا۔کس قدر ظاہر ہے اور اس مبدا الانوار کا
-