۲۹ مارچ ۱۹۹۱
ذوق عبادت اور آداب دُعا, حصہ 2
147
تمام نوروں کا جو سرچشمہ ہے اس کے نور کا ایک معمولی حصہ اس خوبصورت دن یا اس
حسین رات کی شکل میں ظاہر ہوا ہے۔بن رہا ہے سارا عالم آئینہ ابصار کا
تمام جہان ساری کائنات یوں لگتا ہے ایک آئینہ بن گئی ہے جس میں ہمیں خدا کا حسن
دکھائی دینے لگا ہے۔پس حمہ کی نفی اور حمد کا اثبات یہ دونوں چیزیں بیک وقت موجود
رہتی ہیں۔غیر اللہ میں محمد ہوتی ہے کیونکہ اسی نے پیدا کی ہے لیکن اگر اس کی پیدا کردہ
چیزوں تک محمد ٹھہر جائے تو وہ غفلت کی زندگی ہے جو بعض دفعہ شرک میں تبدیل ہو جاتی
ہے۔ایسی غفلت کی زندگی ہے جو بعض دفعہ نہیں بلکہ بسا اوقات شرک میں تبدیل ہو
جاتی ہے اور اگر خالق کے حسن کی طرف نگاہ آگے چل پڑے اور انسانی محبتوں کا جلوس
آگے قدم بڑھائے اور خدا کی طرف حرکت کرنے لگے تو پھر یہ ایک عارفانہ زندگی ہے۔انبیاء کی راہوں کو تلاش کریں
پس سورۂ فاتحہ پڑھتے وقت جب آپ ان راہوں پر چلیں تو میں جیسا کہ بیان کر چکا
ہوں انبیاء کی راہوں کو تلاش کریں اور انبیا کی دعائیں خود بھی سیکھیں اور ان پر غور
ریں اور اپنے بچوں کو بھی سکھائیں۔پھر اسی طرح شیر منصوب کنیم
کی آیت ہے۔جن لوگوں کی راہ آپ نہیں دیکھنا چاہتے ان کی تاریخ قرآن کریم میں
لکھی ہوئی ہے۔کن کن راہوں سے وہ گزرتے تھے۔بظاہر کتنے عظیم الشان فتح یاب
دکھائی دیتے تھے۔جن کے بڑے بڑے قلعے تھے اور بڑی بڑی حکومتیں تھیں اور ان کے
بڑے بڑے دبدبے تھے جن سے انسان دور دور تک لرزے کھانا تھا اور انہوں نے بڑی
جنتیں بنا رکھی تھیں لیکن وہ ساری رفتہ رفتہ مٹ گئیں۔تہہ خاک ہو گئیں اور سوائے
تاریخ کے ان کا کہیں کوئی ذکر نہیں ملتا۔ان کی قبروں سے پھر کچھ اور نادان قومیں اسی
طرح اُٹھیں اور پھر انہوں نے دنیا کی بڑی بڑی نعمتیں حاصل کیں مگر خدا سے تعلق
نہیں جوڑا۔پھر وہ بھی صفحہ ہستی سے مٹادی گئیں اور عجیب بات ہے کہ گو نیک لوگ بھی
بظاہر صفحہ ہستی سے غائب ہوئے لیکن تاریخ میں نیکوں کا ذکر پیار اور محبت اور دعاؤں
کے ساتھ جاری رہا اور آخر تک ان پر سلام بھیجے گئے لیکن یہ جو پہلی قسم کی قومیں تھیں
148
جن کی بڑائی اور عظمت وقتی طور پر تھی اور خدا سے تعلق کے نتیجے میں نہیں بلکہ دنیا سے
محبت کے نتیجے میں ان کے مٹنے کے ساتھ ان کی حمد بھی مٹ گئی اور ان کی برائیاں باقی رہ
گئیں اور مورخین نے پھر ان پر لعنتیں ڈالنی شروع کیں کہ وہ ایسے ظالم ایسے سفاک
تھے۔ان کی عظمتوں میں ہمیشہ کوئی بدی دکھائی دے گی۔پس خدا تعالٰی نے اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی راہ بھی خوب کھول دی ہے اور
مَغْضُوب علی کی راہ بھی خوب کھول دی ہے اور قرآن کریم میں اس کا
وضاحت سے ذکر موجود ہے۔پس آج کل رمضان میں خصوصیت کے ساتھ اپنے
گھروں میں اس مضمون کو جاری کرنا چاہئیے اور اس دلچسپ مضمون کے ذریعے اپنے
بچوں کی علمی اور اخلاقی اور عملی تربیت کرنی چاہیے۔قرآن کریم ایک موقعہ پر فرماتا
ہے۔ويَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلى يَدَيْهِ يَقُولُ لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلا
يو يلى ليتني لمُ اتَّخِذْ فَلَانًا خَلِيلًا لَقَدْ أَضَلَّنِي عَنِ الذِّكْرِ بَعْدَاء
جاءني ، وكَانَ الشَّيْطَنُ لِلإنْسَانِ خَذَ وَلا - وَقَالَ الرَّسُولُ يُرَبِّ اِن
قومى اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا
(سورة الفرقان : آیات ۲۸ تا ۳۱)
اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک ایسا دن آئے گا کہ جب ظالم اپنے انگلیوں کے پورے
تکلیف اور بے چینی اور بے قراری اور حسرت کے ساتھ چہائے گا۔يَقُولُ يليتَنِي
اتَّخَذَتُ مع الرسول سبيلاً کہے گا کہ اے کاش میں اپنے رسول کے ساتھ راہ اختیار
کرتا۔اس راہ پر پڑتا جس راہ پر رسول چلا تھا اس لئے یہ جو ذکر میں کر رہا ہوں یہ صرف
تاریخی ذکر نہیں ہے بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم جس راہ پر چلے ہیں وہ راہ
آج ہمارے لئے محفوظ کر دی گئی ہے اور اس کو ہم صراط مستقیم کہتے ہیں پس صرف
دعاؤں کی حد تک نہیں بلکہ روز مرہ کی عملی زندگی میں آج بھی ہمیں اس رسول کے
ساتھ سفر اختیار کرنے کی شدید ضرورت ہے۔اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو قرآن کریم فرماتا
يَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَى يَدَيْهِ وہ اپنے دونوں ہاتھوں کی انگلیاں کاٹے گا۔اور کہے گا کہ کاش مجھے رسول کی معیت حاصل ہوتی اور میں اس پر چلتا جس راہ پر رسول
ہے
149
نے مجھے ڈال دیا تھا پھر فرمایا وہ کہے گا کہ يُوَيدَى لِيَتَنِي لَمْ اتَّخِذَ فُلانا
خليلا صرف انعمت علیہم کا مضمون نہیں ہے بلکہ غَيْرِ المَغضُوبِ عَلَيْهِمْ
کا مضمون بھی بیان ہوا ہے وہ کہے گا وائے حسرت اے کاش میں فلاں شخص کو اپنا
دوست نہ بناتا اور اس کے طریق اختیار نہ کرتا۔لَقَدْ أَضَلَّنِي عَنِ الذِّكَرِ بَعْدَاء
جارتی۔اس نے مجھے ذکر ملنے کے بعد پھر مجھے اس ذکر سے گمراہ کر دیا۔دکان
الشَّيْطَنُ الانْسَانِ خَذولا اور شیطان کی تو یہ فطرت ہے کہ وہ موقعے پر ساتھ
چھوڑ دیتا ہے اور گمراہ کرنے کے بعد پھر آپ غائب ہو جاتا ہے۔اور انسان کو مصیبتوں
-
میں مبتلا چھوڑ کر اس سے دغا بازی کر جاتا ہے وَقَالَ الرَّسُولُ يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي
اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُوڑا اور رسول خدا کے حضور یہ شکایت عرض کرے
گا کہ اے میرے رب میری قوم نے اس قرآن کو مہجور کی طرح چھوڑ دیا ہے، پس ذکر سے
مزاد قرآن کریم ہے گویا یہ مضمون ہمیں صرف ماضی میں نہیں بلکہ حال کی دنیا اور ہمیشہ
مستقبل کی دنیا میں لے جاتا ہے۔آنے والی نسلوں کو مستقبل کی دنیا میں لے جاتا ہے اور
موجودہ نسلوں کو حال کی دنیا میں۔اور یہ بتاتا ہے کہ وہ راہیں ماضی سے تعلق نہیں
رکھتیں جن کو تم انعمت علیم کی راہیں کہتے ہو اور وہ راہیں بھی صرف ماضی سے تعلق
نہیں رکھیں جن کو تم مغضوب علیہم کی راہیں کہتے ہو بلکہ قرآن کریم اور سنت محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی شکل میں آج تمہارے سامنے پڑی ہیں۔پس تم کیسی
دعائیں مانگتے ہو کہ اِهْدِنَا النفط المُستَقِية اے خدا ہمیں صراط مستیقم
دکھا اور ان راہوں پر چلا جو ان لوگوں کی راہیں تھیں جن پر تو نے انعام فرمایا اور وہ
راہیں تمہارے سامنے کشادہ اور کھلی پڑی ہیں اور تم ایک قدم آگے نہیں بڑھاتے اور
پھر یہ دعا مانگتے ہو کہ مغضوب علیہم جو لوگ ہیں ان کی اور ضالین کے گروہ کی راہوں سے
ہمیں بچا۔ان راہوں پر ہم قدم نہ ماریں جن پر مغضوب چلتے رہے اور جن پر گمراہ لوگ
چلتے رہے اور جب ان دو راہوں میں سے ایک اختیار کرنے کا وقت آتا ہے تو روز مرہ
میں تم مغضوب اور ضالین کی راہ پر چل پڑتے ہو لیکن قیامت کے دن تم حسرت سے یاد
کروگے اور یہ کہو گے اے کاش ایسا نہ ہوتا۔کاش !! ہم اس سے پہلے مرچکے ہوتے کہ
150
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی راہ کو چھوڑ کر ایک ایسے بدبخت کی راہ
اختیار کرلی جس نے ہمیں ذکر سے یعنی قرآن کریم سے پرے ہٹا دیا۔پس ہر ایسا
دوست جو خدا تعالٰی کی راہ میں قدم بڑھانے سے مانع ہو۔ہر ایسا تعلق جس کے نتیجے میں
انسان رفته رفتہ نیکیوں سے محروم ہوتا چلا جائے اور پیچھے ہٹتا چلا جائے اور بدیوں کی
طرف پڑھنا شروع کر دے تو وہی خلیل ہے ، وہی مغضوب علیہم کی راہ دکھانے والا ہے۔وہی ضائین کی راہ دکھانے والا ہے۔روح کی غذا کی طرف بچوں کو متوجہ کریں
پس ایسے تعلقات سے پر ہیز کریں اور صحبت صالحین اختیار کریں یعنی ایسے لوگوں
سے تعلق بڑھا ئیں جن کے نتیجے میں آپ کو قرآن کے ساتھ محبت بڑھتی ہو اور رسول
کے ساتھ محبت بڑھتی ہو۔اس ذکر کو اپنے گھروں میں عام کریں۔آج کل بہت ہی اچھا
موقعہ ہے۔نمازوں کی طرف توجہ ہے۔بچے بھی اٹھتے ہیں۔اگر وہ روزے نہیں رکھ سکتے
تو سحری کھانے کے لئے اٹھ جاتے ہیں۔اگر ایک روزہ نہیں رکھ سکتے تو بعض بچے ایک
دن میں دو دو تین تین روزے رکھتے ہیں، ایک بچے سے میں نے ایک دفعہ پوچھا کہ کتنے
روزے رکھے تو اس نے کہا : آج میں نے پانچ روزے رکھے تو بہوں سے بھی آگے
بڑھ جاتے ہیں لیکن روزے کا احترام ہے۔مجھے یہ جواب سن کے بڑی خوشی ہوئی۔اس
کے دل میں روزے کا پیار ہے۔وہ اسے قابل فخر سمجھتا ہے اس لئے اس نے دن میں
پانچ دفعہ کھانا کھایا تو اس نے کہا : میں نے پانچ روزے رکھتے ہیں تو ان پانچ روزے
رکھنے والوں کو پانچ نمازوں کی بھی عادت ڈالیں۔ان کو بتائیں کہ یہ نمازیں تو تم پڑھ سکتے
ہو اور نماز کے طریق سمجھائیں۔حمد کی جو باتیں آپ سنتے ہیں وہ آگے ان کو ذہن نشین
کروائیں اور گھر میں پیار کی مجلسیں لگائیں ، عورتوں بچوں کی مجالس اور ان کو سمجھائیں
کہ اس طرح عبادت کی جاتی ہے۔یہ یہ مقاصد ہیں۔پھر جن بچوں کو یہ توفیق ملتی ہے کہ
وہ روزہ رکھ سکیں ان کو ساتھ ساتھ یہ سمجھانے کی ضرورت ہے کہ روزہ محض صبح کچھ
کھانے سے نہیں رکھا جاتا کیونکہ محض کھانے سے تو جسم کو غذا ملتی ہے اور یہ مہینہ
روح کی غذا کا ہے۔اس لئے تم صبح نفلی عبادت بھی کیا کرو۔پس یہ سمجھانے کی ضرورت
151
ہے کہ جسم کی غذا کو خدا نے کم کیا ہے اور روح کی غذا کو بڑھایا ہے۔اس لئے روزے کا
ایک تعلق جسم سے ہے جس میں اس کی غذا کو کم کیا گیا ہے۔ایک تعلق روح سے ہے
جس میں اس کی غذا کو بڑھایا گیا ہے۔پس اگر تم روح کی غذا بڑھاؤ گے نہیں اور محض
جسم کی غذا گھٹاتے چلے جاؤ گے تو یہ فاقہ کشی ہے، روزہ نہیں، اس مضمون کو آرام سے
نرم لفظوں میں بچوں کی زبان میں ان کو سمجھائیں اور ان کو نوافل پڑھوانا شروع کریں۔اور چھوٹی عمر میں اگر نفلوں کی عادت پڑ جائے اور احساس ہو کہ میں نے وقت کے اوپر
اٹھتا ہے اور نفل پڑھنے ہیں تو وہ عادت بعض دفعہ ہمیشہ کے لئے دل پر نقش ہو جاتی ہے
اور انسانی فطرت کا حصہ بن جاتی ہے۔میں نے جو تجد پڑھنے والے اکثر لوگ دیکھتے ہیں
رہ وہی ہیں جن کو بچپن میں عادت پڑی ہے یا جن کے گھروں میں بعض بزرگ تجد پڑھا
کرتے تھے اور بچپن میں انہوں نے دیکھا۔دل پر اس کی عظمت بیٹھ گئی۔خواہ وقتی طور
پردہ نہ بھی پڑھ سکے ہوں بعد میں ان کو عادت پڑ گئی مگر جو گھر ذکر سے خالی ہوں وہ تو
ليتني والی بات ہے کہ کاش ان کی دوستی ہمیں نصیب نہ ہوتی۔جہاں تجد تو درکنار
نمازوں کا بھی اہتمام نہ ہو وہ زندگی سے خالی گھر ہیں۔وہاں جو بچے پلتے ہیں ان کی حالت
سخت قابل رحم ہے لیکن بہت سے ایسے گھر ہیں جو رمضان کے مہینے میں جاگ اٹھتے
ہیں۔رمضان کے مہینے میں ان میں زندگی کی چہل پہل دکھائی دیتی ہے، اس سے فائدہ
اٹھانا چاہئیے اور ان گھروں کو خود بھی عبادت پر ہمیشہ قائم رہنے کے عزم کرنے چاہئیں
اور رمضان المبارک میں بچوں کو عبادت کی عادت ڈالنی چاہئے۔بعض دفعہ جو عادت بچے
اختیار کرتے ہیں اس پر وہ قائم رہتے ہیں اور بڑے پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔پھر بچے ان کو
یاد کراتے ہیں اور کہتے ہیں۔بھئی! آپ تو ہمیں کل کہہ رہے تھے کہ نماز پڑھا کرو اور
تجد پڑھا کرو۔آپ تو اب مزے سے رات کو دیر تک باتیں کرتے ہیں اور صبح دیر سے
اٹھتے ہیں تو یہ کیا بات ہوئی؟ بچہ بعض دفعہ بے تکلفی سے اپنے ماں باپ کو ایسی باتیں سنا
دیتا ہے کہ اگر کوئی باہر سے سنائے تو اس سے لڑائی ہو جائے تو یہ دن ہیں۔ان سے زیادہ
سے زیادہ استفادہ کریں۔اللہ ہم سب کو ذکر کی توفیق عطا فرمائے اور ایسے رنگ میں
عبادت کی توفیق بخشے کہ ہمیں عبادت میں گرمی لذت آنی شروع ہو جائے اور سب۔۔
152
زیادہ لذت ہمیں عبادت کے ذریعے خدا سے تعلق میں پیدا ہو جیسا کہ حضرت مسیح
موجود علیہ الصلوۃ والسلام لکھتے ہیں کہ ہماری اعلیٰ لذات ہمارے خدا میں ہیں۔کوئی اور
لذت ایسی نہیں جیسی خدا کی محبت میں ملتی ہو۔اللہ تعالٰی ہمیں اس کی توفیق عطا
فرمائے۔