۵ اپریل ۱۹۹۱
ذوق عبادت اور آداب دُعا
153
بيت الفضل - لندن
۵ اپریل ۱۹۹۱ء
پيشو الله الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
رمضان المبارک کا آخری عشرہ
تشهد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :-
رمضان المبارک اپنے آخری مراحل میں داخل ہو رہا ہے اور آج رات سے وہ
عشرہ شروع ہو گا جس عشرے میں ایسی مبارک گھڑیاں بھی آتی ہیں جب خدا تعالیٰ کے
فضل سے قبولیت خود آسمان سے نیچے اترتی ہے اور دعاؤں کو دلوں سے اٹھاتی ہے اور
ایک ایسی رات بھی آنے والی ہے جسے لَيْلَةُ القدر کہا جاتا ہے، جس کے متعلق فرمایا
کہ وہ ساری عمر کی تمام راتوں سے بہتر رات ہے۔اگر اس کی برکتیں نصیب ہو جائیں تو
انسان کی زندگی بن جائے۔پس یہ وہ دن ہیں جو خاص دعاؤں کے دن ہیں۔خاص محنت
کے دن ہیں۔یہ وہ راتیں ہیں جن راتوں کو حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و علیٰ
ہ وسلم اس طرح زندہ کر دیا کرتے تھے، اس طرح روشن کر دیا کرتے تھے کہ دنوں کی
روشنی سے ان کی روشنی بڑھ جاتی تھی۔حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا بتاتی
ہیں کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم جو ہمیشہ عبادت پر مستعد رہتے تھے ان راتوں
میں تو یوں لگتا تھا کہ کمر کس لی ہے اور ایسے مستعد ہو گئے گویا آرام کو بھول گئے۔قرآن
کریم سے پتہ چلتا ہے کہ بعض مواقع پر اللہ تعالیٰ نے خود آپ کو سہولت کی نصیحت
فرمائی اور فرمایا کہ اتنی محنت نہ کر اسے کچھ کم کر دے۔پس یہ وہ عشرہ ہے جو بہت سی برکتیں لیکر آنے والا ہے۔ہماری دعا ہے کہ اللہ
تعالٰی ہم میں سے زیادہ سے زیادہ بندوں کو اس عشرے کی برکتوں سے نوازے اور ہمیں
یہ توفیق عطا فرمائے کہ ہم اس کی نظر میں ان برکتوں کے مستحق ٹھہریں۔آله و
154
بہت سے کمزور ہیں جو اس عشرے میں جاگ اٹھتے ہیں جو سارا سال غفلت میں
سوئے پڑے رہتے ہیں ان کے لئے بھی ہمیں دعا کرنی چاہئیے کہ ان کی آنکھ ایسی روشنی
میں کھلے کہ پھر انہیں ہمیشہ کے لئے روشنی سے محبت ہو جائے اور سوائے مجبوری کے پھر
وہ آنکھیں بند کرنے والے نہ ہوں۔ایسے بھی لوگ ہیں جو اس عشرے سے ڈرتے ہیں
اور خوف کھاتے ہیں کہ شاید ہم اس کا حق نہ ادا کر سکے ہوں۔ایسے بھی ہیں جو روزے
نہیں رکھ سکتے اپنی کمزوریوں کی وجہ سے اور وہ سمجھتے ہیں کہ خدا کی سب خلقت اس کی
رحمتیں لوٹ رہی ہے اور ہم محروم ہوئے بیٹھے ہیں۔اگر چہ قرآن کریم میں ان کے لئے
یہ خوش خبری ہے کہ تم پر کوئی حرج نہیں۔تمہارا کوئی جرم نہیں اور خدا تعالی تم سے
مغفرت کا سلوک فرمائے گا مگر دلوں کا کیا علاج کہ وہ اپنے آپ کو محروم سمجھتے اور اس
محرومی میں جلتے ہیں، ان کے لئے بھی ہمیں دعائیں کرنی چاہئیں کہ اللہ تعالٰی ان کی
سکینت کے سامان فرمائے اور ان کی محرومیوں کو عنایات میں تبدیل فرما دے اور ان کی
دعاؤں کو جس حال میں بھی وہ ہیں اس حال میں سنے۔ایسے بھی ہوں گے جو اٹھ نہیں
سکتے جو کھڑے ہو کر عبادت ادا نہیں کر سکتے۔ایسے بھی ہیں اور ہونگے جو بیٹھ بھی نہیں
سکتے اور مجبورا بستروں پر پڑے رہتے ہیں۔ایسے بھی ہوں گے جو کروٹ تک نہیں بدل
سکتے۔ایسے بھی ہوں گے جو اب تک نہیں ہلا سکتے۔پس ان سب مجبوروں کو بھی ہمیں
اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالی ان کی مجبوریوں اور بے بسوں پر رحمت کی
نظر فرمائے اور ان کے دلوں سے وہ دعائیں اٹھائے جن کا میں نے ذکر کیا ہے کہ بسا
اوقات اس عشرے میں خدا کی قبولیت آسمان سے زمین پر اترتی ہے اور دلوں سے
دعاؤں کو اُٹھا کر عرش تک پہنچا دیتی ہے۔سورۂ فاتحہ کا مضمون آخری مراحل میں
اس خاص عشرے کے دوران یہ حسن اتفاق ہے یا اللہ تعالیٰ کا تصرف ہے کہ وہ
مضمون بھی اپنے آخری مراحل میں داخل ہو رہا ہے جو میں گزشتہ کچھ عرصے سے سورۂ
فاتحہ سے متعلق بیان کر رہا ہوں۔اور ان دونوں باتوں کا انطباق ہو چکا ہے۔پس آج
کے مضمون میں میں اس حصے کی طرف احباب جماعت کو متوجہ کروں گا۔پہلے بھی میں
155
مختصرا" ذکر کر چکا ہوں لیکن اب زیادہ تفصیل سے متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ جب ہم
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کہتے ہیں تو ہم کیا
دعا مانگتے ہیں اور ہمیں کیا دعا مانگنی چاہئیے۔یہ ہے تو ایک دعا لیکن ایک ایسے برتن کی
طرح ہے جسے ہم نے اپنے جذبات اور اپنی امنگوں سے بھرتا ہے اور اپنے خیالات اس
میں ڈال کر ان خیالات کو دعاؤں میں تبدیل کرنا ہے۔اس ضمن میں یاد رکھنا چاہیے کہ جب ہم یہ دعا کرتے ہیں کہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ و
إيَّاكَ نَسْتَعِین تو اس دعا کے دو رخ ہیں۔ایک پہلے کی طرف اور ایک بعد کی
طرف پہلے رخ کے لحاظ سے ہم یہ دعا کرتے ہیں کہ اے وہ خدا جس کا حسن سورۂ فاتحہ
نے ہم پر ظاہر فرمایا ہے۔جس نے ہم کو چکا چوند کر دیا ہے ، ہماری نظروں کو چکا چوند کر دیا
ہے اور ہمارے دل میں عشق کا شعلہ بھڑکا دیا ہے، ہم تیری عبادت کرنا چاہتے ہیں اور
صرف تیری عبادت کرنا چاہتے ہیں لیکن تیری مدد کے بغیر یہ ممکن نہیں ہے۔پس
إيَّاكَ نَسْتَمِنین ہم تجھ سے ہی مدد چاہتے ہیں کہ عبادت کا حق ادا کریں اور عبادت
کے سب فیض پانے کے لئے بھی تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔یہ رخ تو پہلے کی طرف
ہے۔یہ سورۂ فاتحہ کا اعجاز ہے کہ اس نے اس دعا کو ایسے مرکز میں رکھا کہ دونوں طرف
برابر چسپاں ہوتی ہے۔آئندہ کے لئے اس دعا کا مفہوم یہ بنتا ہے کہ اے خدا! اہم تیری
عبادت کرتے ہیں اور اس معاملے میں تجھ سے ہی مدد چاہتے ہیں کہ اهْدِنَا الضراط
الْمُسْتَقِية۔ہمیں سیدھے راستے پر چلا کیونکہ اس راستے پر چلنا تیری مدد کے بغیر
ممکن نہیں ہے۔نعمتیں پانے والوں کا راستہ پانے کی دعا
اس پہلو سے جب ہم اس مضمون کا مزید مطالعہ کریں گے تو یہ حقیقت ہم پر اور
زیادہ واضح ہو جائے گی کہ اس دعا کی مدد کے بغیر صراط مستقیم پر چلنا ہر گز انسان کے بس
کی بات نہیں۔پس ہم کیا دعا کرتے ہیں۔اس پہلو سے میں آپ کو کچھ مزید باتیں قرآن
کریم کے مطالعہ کی روشنی میں سمجھانا چاہتا ہوں۔یہ کہنا تو بہت آسان ہے کہ اھدنا
156
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِم نعمتیں مانگی جارہی ہیں اور
اس میں کون سے مشکل بات ہے لیکن جو مشکل بات ہے وہ یہ ہے کہ نعمتیں نہیں مانگی
جارہیں بلکہ نعمتیں حاصل کرنے والوں کا راستہ مانگا جا رہا ہے۔اس لئے یہ غلط فہمی دل
سے نکال دیں کہ گویا یہ دعا ہے کہ اے اللہ ! ہماری جھولی میں ساری نعمتیں ڈال دے۔یہ ایسی ہی بات ہے جیسے کوئی دعا کرے کہ اے خدا! میں تو ہاتھ پر ہاتھ دھر کے بیٹھا
رہوں گا تو میری جھولی میں ہر قسم کے پھل ڈال دے۔یہ تو بہت آسان دعا ہے مگر جو دعا
سکھائی گئی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اے خدا ! میں پھل چاہتا ہوں لیکن اس طرح
جس طرح تیرے محنت کرنے والے بندوں نے پھل حاصل کئے۔اس طرح پھیل چاہتا
ہوں جس طرح باغبان نے لمبے عرصے تک محنتیں کیں۔گٹھلیاں زمین میں گاڑیں ان
کے ارد گرد زمین کی تلائی کی اسے نرم کیا اور ہر قسم کی ضرورت پوری کی۔جب راتوں کو
اٹھنا پڑا تو راتوں کو اٹھا۔جب چلچلاتی دھوپ میں پودوں کی حفاظت کے لئے جانا پڑا تو
چلچلاتی دھوپ میں ان کی حفاظت کے لئے گیا۔جب پانی کی ضرورت پڑی تو پانی سے ان
کو سیراب کیا۔غرضیکہ لمبا عرصہ محنت کرتا چلا گیا۔ہر قسم کے جانوروں سے حفاظت کی۔ہر قسم کے چوروں اچکوں سے ان کی حفاظت کی۔اپنے بچوں کی طرح انہیں پالا پوسا
یہاں تک کہ وہ درخت تیری رحمت کے سائے تلے بڑے ہوئے اور پھر اس تمام عرصہ
میں وہ تجھ سے دعائیں کرتا رہا کہ اے خدا! اس درخت کو آسمانی آفات سے بھی بچا۔محنت تو میں نے کی لیکن پھل لانا تیرا کام ہے، تو اب ان درختوں کو شمر دار فرما دے۔پھر
اس کی دعائیں مقبول ہوئیں اور پھر کثرت سے ان درختوں کو پھل گئے۔اے خدا! مجھے
ان زمینداروں کا رستہ دکھا اور ان زمینداروں کے رستے پر چلنے کی توفیق عطا فرما۔انعام پانے والوں کا رستہ پانے کی دعا کا مطلب
اب اس دعا کو آپ سارے زمیندارے کے مضمون پر پھیلا کے دیکھیں تو آپ کو
معلوم ہوگا کہ آپ بہت ہی مشقتوں کی دعا مانگ رہے ہیں۔آپ یہ سوچ کر حیران ہو۔گے کہ آپ نرم سے منہ سے کیا مانگ بیٹھے ہیں۔اس صورت حال پر تو فارسی کا وہی شعر
صادق آتا ہے کہ۔
157
الَا يَا أَيُّهَا السَّائِي اَور كَأْسًا وَنَاوِلُهَا
که عشق آسان نمود اول ولے افتاد مشکل کا
کہ اے ساقی ! پیالے کو چکر میں لا۔پیالے کا دور چلا اور مے گساروں کے ہاتھوں تک
پہنچا دے۔کیوں اس کی ضرورت پیش آئی؟ اس لئے کہ ہم شروع شروع میں یہ سمجھتے
تھے کہ عشق آسان ہے۔ہم عشق کو عیش سمجھتے تھے۔ہم سمجھتے تھے کہ عشق لڑا ئیں گے اور
مزے اڑائیں گے۔ولے افتاد مشکل ہا اب عشق آن پڑا ہے تو مصیبت آپڑی ہے۔اب سمجھ آئی ہے کہ عشق ہوتا کیا ہے اور اس کے لوازمات کیا ہیں۔پس یہ دعا مانگنا تو
آسان ہے کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ
لیکن جب ان رستوں پر چلنے کی کوشش کریں گے اور اس دعا کے مفہوم کو پوری طرح
سمجھیں گے تب سمجھ آئے گی کہ خدا سے کیا مانگ بیٹھے ہیں لیکن دنیا کے معشوقوں کی
طرح کا یہ معشوق نہیں۔یہ حقیقی معشوق مجازی معشوقوں سے بالکل مختلف ہے۔وہ تو
اپنے عشاق کی مدد نہیں کرتے لیکن یہ معشوق ہر آن اپنے عشاق کی مدد کے لئے مستعد
کھڑا رہتا ہے۔وہ انکے دل کی پکار پر کان دھرتا ہے اور ہمیشہ اس بات کا خیال رکھتا ہے
کہ کب میرا عاشق مجھے درد کے لئے پکارے تو میں دوڑتا ہوا اس کی طرف بڑھوں۔جب
وہ سوال کرتا ہے تو اس کو جو اسب دیتا ہے کہ اتي قريب اے میرے بے قرار
بے چین بندے اے میرے متلاشی ! میں تو تیرے پاس ہی ہوں۔یہ ایسا معشوق ہے جو
ماں سے بہت بڑھ کر اپنے طلب گار بچے سے حسن و احسان کا سلوک کرتا ہے۔پس
جہاں یہ راہ مشکل ہے وہاں آسان بھی ہو جاتی ہے اگر دعاؤں کی مدد سے اس کو آسان
کیا جائے اور خدا سے وہ تعلق باندھا جائے جو محبت اور پیار اور عشق کا تعلق ہے۔خدا کی نظر میں مغضوب سبھی جانے والی اقوام سے بچنے کی دعا
اس وضاحت کے بعد میں چند نمونے آپ کے سامنے قرآن کریم کے بیان کے
پیش نظر رکھتا ہوں۔قرآن کریم میں مختلف جگہ منعم عليهم کا ذکر بھی فرمایا گیا
اور ان لوگوں کا ذکر بھی فرمایا گیا جو مغضوب ہیں یا ضالین ہیں۔عام طور پر معاملے کو
آسانی سے سمجھانے کی خاطر یہ کہا جاتا ہے کہ مغضوب علیحم کے متعلق جب آپ
158
سوچیں تو یہ سوچیں کہ گویا یہود کا ذکر چل رہا ہے اور ضالین کی بات کریں تو ذہن میں
عیسائیوں کی تاریخ کو لے آئیں لیکن یہ بات اتنی سادہ اور ایسی آسان نہیں اور اس
طرح یکلخت اور یکدفعہ کسی ساری کی ساری قوم کو مغضوب قرار دینا درست نہیں اور
کسی ساری کی ساری قوم کو ضالین قرار دینا بھی درست نہیں ورنہ یہ بات قرآن کریم
کے بعض بیانات سے متصادم ہو جائے گی، ان بیانات سے ٹکرا جائے گی۔کیونکہ یہی وہ
کتاب ہے جس میں بہت سے یہود کی بہت بڑی بڑی تعریفیں فرمائی گئی ہیں اور ان کو خدا
کے نیک بندے قرار دیا گیا ہے۔یہی وہ کتاب ہے جس نے بہت سے عیسائیوں کی بہت
تعریفیں فرمائیں اور انہیں خدا کا عابد زاہد بندہ قرار دیا۔ایسے بندے جو خدا کی خاطر دنیا
تیج کے ایک طرف چلے گئے اور عمر بھر عبادات میں صرف کر دی۔پس ایسی کتاب کے مضمون کو اس رنگ میں سمجھنا کہ اس کتاب کے دوسرے
مضمون سے ٹکرانے لگے درست نہیں۔پس جب ہم کہتے ہیں کہ مغضوب علیھم کے
رستوں سے ہمیں بچا تو یہود کی بات ان معنوں میں سوچتے ہیں کہ یہود قوم میں بہت سے
ایسے ہیں جنہوں نے شروع تاریخ سے ہی ایسی غلطیاں کیں جو خدا کے غضب کا نشانہ
بنانے والی بھی تھیں اور دنیا کے غضب کا نشانہ بنانے والی بھی تھیں۔پس یہود سے
نہیں بلکہ ان بار بار ٹھو کر کھانے والوں اور غلطیاں کرنے والوں کی راہ سے بچانے کی دعا
ہے جو خدا کے غضب کا اور بنی نوع انسان کے غضب کا نشانہ بنے ہیں۔پس ان
مکروھات سے بچنے کی دعا ہے جو مکروهات خدا کے غضب پر فتح ہو جاتی ہیں اور اسی
طرح ان غلطیوں اور ٹھوکروں سے بچنے کی دعا ہے جن میں عیسائی قوم بحیثیت قوم مبتلا
ہوئی اور خدا کے ایک عاجز بندے کو خدا کا بیٹا بنا بیٹھی لیکن خودان میں بہت سے نیک
لوگ بھی ہیں۔قرآن کریم کے بیان کے مطابق ایسے نیک لوگ بھی ہیں جب وہ خدا کا
ذکر کرتے ہیں تو ان کی آنکھیں آنسوؤں سے تر ہو جاتی ہیں۔ان کے دل نرم پڑ جاتے
ہیں۔وہ خدا کے حضور اٹھ کر گریہ وزاری میں جھک کر اس کے حضور عبادت کرتے
ہوئے راتیں گزارتے ہیں۔ایسے گروہ یہود میں سے بھی ہیں اور نصاریٰ میں سے بھی
ہیں۔
159
پس کسی قوم سے نفرت کی تعلیم نہیں دی گئی بلکہ بعض برائیوں سے نفرت کی تعلیم
دی گئی اور ان کی مثالیں آپ کے سامنے معاملے کو آسان بنانے کے لئے رکھی گئیں۔ایک اور وجہ اس دعا کو زیادہ وسیع معنوں میں لینے کی یہ ہے کہ قرآن کریم سے تو پتہ چلتا
ہے کہ دنیا میں ہر جگہ خدا تعالیٰ نے وحی کے ذریعے اپنے پیغام بھیجے۔رسول مبعوث
فرمائے۔خوش خبریاں دینے والے بھیجے۔ڈرانے والے بھیجے اور ان کی قوموں نے بھی
ان سے ایسے سلوک کئے کہ بعض انعام پانے والی بن گئیں اور بعض مغضوب ہو گئیں
اور بعض ضالین ٹھہریں۔تو اگر اس دعا کو یہود اور عیسائیوں کے ذکر پر ہی محدود کر دیں
گے تو ان مشرکین کا کیا بنے گا جنہوں نے حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی
سب سے زیادہ مخالفت کی اور جن کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ شرک نجس ہے
اور وہ ہر دوسری چیز کو معاف فرمادے گا مگر شرک کو معاف نہیں فرمائے گا اور ان قوموں
کا کیا بنے گا جو ہندوستان یا چین یا جاپان یا دوسری دنیا میں شرک میں مبتلا ہیں اور مبتلا
رہی ہیں یا دوسرے کئی قسم کے ایسے گناہوں میں ملوث ہوئیں جو خدا کے اور بنی نوع
انسان کے غضب کا نشانہ بنانے والے گناہ تھے اور پھر ان قوموں کا کیا بنے گا جو دنیا کے
مختلف خطوں میں، نئی دنیا میں یا پرانی دنیا میں پیدا ہوئیں اور خدا کے حضور ضالین
ٹھریں۔پس اس مضمون کو اتنے محدود تصور کے ساتھ اپنے ذہن میں نہ جائیں بلکہ اس
وسیع تصور کے ساتھ ذہن میں جمائیں اور ساری دنیا میں ہر وہ قوم جو بعض غلطیوں کی
وجہ سے خدا کی نظر میں مغضوب ٹھری اس سے بچنے کی دعا کریں۔اور ہر وہ قوم جو گمراہ
ہو گئی اور اپنی بعض نیکیاں بھی قائم رکھیں لیکن بعض بدیوں میں بھی مبتلا ہوئی۔اچھے
برے کو ملا دیا۔اور اس طرح خدا نے انہیں گمراہ قرار دیا خواہ وہ مشرق کی قوم ہو یا
مغرب کی قوم ہو۔خواہ وہ اسلام سے باہر ہو یا مسلمانوں کے اندر ہو، ہر ایسی قوم سے
بچنے کی دعا سکھائی گئی ہے۔پس مسلمانوں میں بھی اگر کچھ ایسے لوگ ہوں جو وہ عمل کریں جو مغضوب بتانے
والے ہوں تو غیر المغضوب علی کی دعا ان پر بھی صادق آتی ہے اور ان
160
کو بھی اپنے دائرے میں لیتی ہے اور ان سے بچنے کے لئے بھی ہمیں متوجہ کرتی ہے۔ای طرح أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کا دائرہ بھی بہت ہی وسیع ہے۔پس جیسا کہ میں نے جماعت کو نصیحت کی تھی کہ قرآن کریم کے مطالعہ سے انعمت
کی تعریف معلوم کریں کہ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ والے لوگ ہیں کیا؟ اور ان کا مزید
مطالعہ کریں۔پھر جب آپ دعا مانگیں گے تو پتہ ہو گا کہ کیا مانگ رہے ہیں۔آنکھیں بند
کر کے نہیں مانگیں گے بلکہ ہوش سے مانگیں گے اور اس کی ذمہ داریوں کو سمجھ کر دعا
مانگیں گے اور پھر ان کا دل ان کو بتائے گا کہ وہ اپنی دعا میں بچے ہیں یا جھوٹے ہیں۔واقعی صمیم قلب سے دل کی گہرائیوں سے دعا کر رہے ہیں یا پوپلے منہ کی باتیں ہیں اس
سے زیادہ ان کی کوئی حقیقت نہیں۔یہ دعا آسان دعا نہیں
اب بتائیے کہ یہ دعا کوئی آسان دعا ہے کہ اے خد! ہمیں ان رستوں پر چلا جن
رستوں پر پتھر پڑتے ہوں۔اے خدا! ہمیں ان رستوں پر چلا جہاں گندی گالیاں دی جاتی
ہیں۔اے خدا!! ہمیں ان رستوں پر چلا جہاں بغیر قصور کے لوگ گھروں سے نکالے
جاتے ہوں اور قتل کئے جاتے ہوں۔ایسے رستوں پر چلا جہاں چلنے والوں کی آنکھوں
کے سامنے ان کے بچے ذبح کئے جاتے ہوں، ان کی مائیں ذریج کی جاتی ہوں، انکی عزتیں
لوٹی جاتی ہوں۔انہیں ہر قسم کے الزامات کا نشانہ اور طعنہ و تشنیع کا نشانہ بنایا جاتا ہو۔جہاں زندگی عذاب بنادی جاتی ہو۔اب بھلا یہ دعا کوئی ہوش مند آنکھیں کھول کر کر سکتا
ہے مگر جب انعمت عَلَيْهِمْ کی تاریخ پر غور کرتے ہیں تو اس راہ سے گذرنے والے،
جو راہ ہم مانگ رہے ہیں، اسی قسم کی مصیبتوں میں مبتلا کئے گئے۔اپنے گھروں سے نکالے
گئے۔بغیر کسی قصور کے ان کو قتل کیا گیا۔ان کو گھروں سے نکالا گیا۔ان کے اموال لوٹے
گئے۔انہیں طرح طرح کے سب رشتم کا نشانہ بنایا گیا۔ساری زندگی ان سے نفرتیں کی
گئیں۔ان کو حقیر قرار دیا گیا۔ان کو گمراہ قرار دیا گیا۔ذلیل اونی اونی لوگ جب ان
راہوں سے گزرتے تھے جہاں سے خدا کے یہ نیک انعام پانے والے بندے گزر رہے
ہوتے تو بڑی بڑی باتیں ان پر بناتے تھے اور ان کو حقارت سے دیکھتے تھے۔ایک
161
دوسرے کو آنکھیں مارتے تھے اور ہنتے ہوئے کہتے تھے کہ یہ گمراہ جس نے دیکھتے ہیں
دیکھ لو۔یہ بد بخت لوگ ہیں جن کے پاس کوئی ہدایت نہیں۔ایسے ایسے مظالم کا ان کو
نشانہ بنایا گیا اور جب ہم قرآن کریم کا مطالعہ کرتے ہیں تو اس مطالعہ میں ساتھ ہی خدا
یہ بتاتا ہے کہ میرے یہ پیارے بندے ہیں۔میرے یہ انعام یافتہ لوگ ہیں۔پس جب
ہم یہ دعا کرتے ہیں کہ اے خدا! ہمیں انعام یافتہ لوگوں کے راستے پر چلا تو یہ سب
دعائیں اس میں شامل ہیں۔یہ سب مرادیں ہیں جو ہم مانگ رہے ہیں۔اسی طرح اس
راستے پر چلنے کے نتیجے میں ہم پر بہت سی ذمہ داریاں عائد ہونے والی ہیں۔ہم خدا سے
یہ دعا مانگتے ہیں کہ آرنا منا سحنا ہمیں ہماری قربان گاہیں دیکھا۔وہ جگہیں
دکھا جہاں ہم تیرے حضور اپنی قربانیاں پیش کریں گے۔ہم خدا سے یہ دعا مانگتے ہیں کہ
اے خدا! ہم سے ہمارے سارے اموال لے لے اور ہماری جانیں لے لے اور ہم سے
یہ سودا کرنے کہ ہمارا کچھ بھی نہیں رہا، سب تیرا ہو گیا ہے اور اس کے بدلے ہمیں
ایک آئندہ آنے والی جنت کی خوش خبری دے دے۔یہ وعدہ کر لے کہ جب ہم اس دنیا
کو چھوڑ دیں گے تو تیری دائی جنت میں داخل کئے جائیں گے۔پس جو ہاتھ میں ہے
اسے چھوڑنے کی دعا مانگ رہے ہیں اور جو ہاتھ میں نہیں اور عام دنیا کی نگاہ میں ایک
موہوم وعدہ ہے اسے حاصل کرنے کی دعا مانگ رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ایسے لوگوں کو
پھر لوگ بے وقوف کہتے ہیں۔کہتے ہیں کہ پاگل ہیں۔ان کو پتہ ہی نہیں کہ یہ دنیا ہے جو
آج کی زندگی ہے بس یہی سب کچھ ہے۔آنکھیں بند تو سب کچھ ختم اور وہ بنتے ہیں
اور مذاق اڑاتے ہیں اور کہتے ہیں یہ پاگل لوگ خدا کے بندے بنتے ہیں، ہوش والے
بنتے ہیں یہ تو بے وقوف ہیں۔مضاء ہیں ، لیکن خدا کے ان بندوں کے کانوں میں خدا کی
یہ آواز پڑتی ہے۔الا انَّهُمْ هُمُ السُّفَهَاءُ ولكن لا يَعْلَمُونَ۔خبردار! ان
کے طعنوں سے تم منتحل نہ ہو جانا۔ان کے طعنوں سے تم کہیں امیدیں نہ چھوڑ
بیٹھنا۔ہم تمہیں بتاتے ہیں کہ الا لا نهُمْ هُمُ السُّفَها خبر دارایی وه لوگ
ہیں جو بے وقوف ہیں۔تم بے وقوف نہیں ہو۔تم عقل والے ہو۔تم نے صحیح سودے
کئے ہیں تو یہ دعائیں ہیں جو ہم مانتے ہیں۔اور پھر زنجیریں مانگتے ہیں۔قید کی دعا مانگتے
162
ہیں۔یہ دعا مانگتے ہیں کہ ہماری ساری عمر پابندیوں میں صرف ہو جائے یہ دعا مانگتے ہیں
کہ اس قید خانے میں ہمیں ڈال جس کا ذکر تیرے بچے رسول محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ
وعلی آلہ وسلم نے ان الفاظ میں فرمایا کہ الدُّنْیا سِجْنُ لِلْمُؤْ مِن وَجَنَّةَ لِلْكَافِرِ
که دنیا تو مومن کے لئے ایک قید خانہ ہے۔مصیبت خانہ ہے جس میں وہ پڑ جاتا ہے۔کسی چیز کی آزادی نہیں رہتی۔یہ نہیں کرنا وہ نہیں کرنا۔سونے لگتا ہے تو پابندیوں کے
ساتھ سوتا ہے۔اٹھتا ہے تو پابندیوں میں آنکھیں کھولتا ہے جو قدم اٹھاتا ہے یہ سوچتا
ہے کہ یہ خدا کی ناراضگی کا قدم تو نہیں اور کونسا ایسا قدم اٹھاؤں کہ خدا کی پابندی کی
زنجیروں میں جکڑا رہتے ہوئے دھیرے دھیرے آہستہ آہستہ انہیں راہوں پر قدم
اٹھاؤں جن راہوں پر جانے کی یہ زنجیریں مجھے اجازت دیتی ہیں۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے تو قصے کو مختصر فرما دیا اور کہا کہ ہاں!
اب دعا مانگو کہ اے خدا! ہمیں عمر بھر کا قیدی بنا دے۔ایسا قیدی بنا دے جس کی گویا
ساری آزادیاں چھین لی گئیں۔پس یہ دعا ہے جو آپ مانگ رہے ہیں اور پانچ وقت
بھولے پن سے اپنی ہر نماز کی ہر رکعت میں مانگتے ہیں اور پھر خدا کے جو اور بھی زیادہ
سادہ لوح اس سے محبت کرنے والے پیار کرنے والے بندے ہیں وہ نفلوں کے اضافے
کرتے ہیں۔راتوں کو اٹھتے ہیں۔دنوں کی دعا سے مطمئن نہیں ہوتے کہتے ہیں ابھی ہم
نے پوری مصیبتیں نہیں مانگیں اے خدا! اب باقی وقت ہم مزید مصیبتیں مانگتے ہیں۔جو
کچھ رہ گیا ہے وہ ہم پر نازل فرما۔یہ عرض کرتے ہیں کہ اے خدا! ہمیں ان لوگوں میں
شامل نہ فرما جو قرآن کے بیان کے مطابق یہ سمجھتے ہیں کہ ایمان لانا کافی ہے اور اس کے
بعد کوئی ابتلاء نہیں آئیں گے۔ہمیں ان لوگوں میں داخل فرما جو ایمان لائے یہ جانتے
ہوئے کہ یہ ابتلاؤں کا رستہ ہے اور یہ دعا کرتے ہوئے داخل ہوئے کہ اے خدا! اب وہ
ابتلا ہم پر ڈال لیکن یہ رحم فرما کہ ان ابتلاؤں میں ثابت قدم فرما۔ان ابتلاؤں سے زندہ
سلامت گزار دے اور پھر ہم تیرے فضلوں کے وارث بنتے ہوئے ان ابتلاؤں کے دور
سے نکلیں۔
163
اللہ کی مدد کے بغیر دعا بھی ممکن نہیں
پس إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ کی دیکھیں کتنی ضرورت تھی۔شروع
میں ہی خدا سے یہ التجا کرنے کی ضرورت تھی کہ عبادت تو تیری ہی کرتے ہیں اور کسی
اور کی نہیں کرتے۔تیری کرنا چاہتے ہیں کسی اور کی نہیں کرنا چاہتے مگر اے خدا بہت
مشکل رستہ ہے۔تیری مدد کے بغیر ہم وہ دعا بھی نہیں کر سکتے جو دعا تو ہمیں سکھا رہا ہے
اور ابھی آنے والی ہے۔ہر دَايَّاكَ نَسْتَعِین کا یہ پہلو اخدنا الخراط
المستقلة کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور اس کا مطلب یہ بنے گا کہ اے خدا! ہمیں اس
سچی دعا کی توفیق عطا فرمادے۔اور امر واقعہ یہ ہے کہ جب آپ اس سارے مضمون کو
قرآن کے بیان کی روشنی میں پڑھتے ہیں اور سمجھتے ہیں تو یہ دعا بہت مشکل اور مشکل
سے مشکل تر ہوتی چلی جاتی ہے۔بہت سے ایسے مقام آتے ہیں کہ جب انسان کا دل
کانپ جاتا ہے، ڈر جاتا ہے اور اسے اس دعا کی تفصیل کے ساتھ ہمت نہیں پڑتی۔ان دعا کرنے والوں کی وہ تفصیل جو قرآن کریم نے ہمارے سامنے ایک تاریخ کی
صورت میں کھول کر رکھ دی ہے اس تفصیل کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ دعا مانگنے کی ہمت
نہیں پڑتی۔پس إِيَّاكَ نَسْتَعین کی شدید ضرورت ہے کہ مدد مانگی جائے کہ اتنی
اتنی ہمیں دعا سکھا اتنی اتنی دعا مانگنے کی توفیق عطا فرما جو تیری مدد سے آسان ہوتی چلی
جائے اور طبعا " سچائی کے ساتھ دل سے اٹھے نہ کہ بناوٹ کے ساتھ ہونٹوں سے نکلے۔اس ضمن میں میں نے قرآن کریم کے آغاز سے لیکر آخر تک چند قرآنی بیانات کو
اس دعا کے ساتھ منسلک کر کے آپ کے سامنے پیش کرنے کا اراد کیا لیکن جب میں نے
سورہ بقرہ سے بات شروع کی تو یہ مضمون اتنا بڑھ گیا کہ نا ممکن تھا کہ ایک دو تین چار
پانچ دس جمعوں میں بھی اس کا حق ادا کیا جائے۔پس میں نے کچھ نمونے سورہ بقرہ سے
آپ کو سمجھانے کے لئے کہ جب آپ قرآن کریم کا مطالعہ کریں گے تو اس دعا کے
ساتھ منسلک کر کے مطالعہ کریں اور پھر ہر دفعہ یہ سوچیں کہ میں یہ دعا مانگا کرتا ہوں اور
آئندہ بھی یہ دعا مانگا کروں گا اور پھر میں نے کچھ ٹکڑے کہیں سے کچھ ٹکڑے کہیں سے
غرضیکہ چند نمونے قرآن کریم کی مختلف جگہوں سے اکٹھے کئے تاکہ آپ کو اس دعا کا
164
مطلب سمجھاؤں جو ہم سب روزانہ بار بار مانگتے ہیں اور اکثر ہم میں سے جانتے ہی نہیں
کہ ہم کیا مانگ رہے ہیں۔پس جو کچھ آپ مانگیں ہوش سے مانگیں۔سمجھ کر مانگیں کہ
کیا مانگا جا رہا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ سے فضل کی امید رکھیں اور اس سے رحم کے طلب گار
ہوں کہ وہ ان مشکلوں کو ہمارے لئے آسان کر دے جو ہم ہوش مندی کے ساتھ خود خدا
سے طلب کر رہے ہیں۔دیکھیں! ایک چھوٹے سے معاہدے کے لئے جو دنیا کے سودوں میں کیا جاتا ہے
آپ ایک قابل وکیل سے مدد چاہتے ہیں۔اس سے مدد چاہتے ہیں کہ کہیں دھوکے میں
مبتلا نہ ہو جائیں۔کوئی ایسی بات معاہدے میں نہ لکھی جائے جس کو ہم نبھا نہ سکیں تو وہ
معاہدہ جو قرآن کریم کا معاہدہ ہے جسے خدا میثاق قرار دیتا ہے اس پر عمل کرنے سے
پہلے اس پر دستخط کرنے سے پہلے معلوم تو ہونا چاہیے کہ کس بات پر دستخط کیے جا رہے
ہیں لیکن چونکہ دنیا والے غلطیوں کو معاف نہیں کیا کرتے اور ایک ایک قطرہ خون کا
حساب مانگتے ہیں اس لئے دنیا کے معاہدوں میں تو انسان غلطی کرے تو ساری عمر اس کا
خمیازہ بھگتا رہتا ہے لیکن یہ معاہدہ ایک ایسی ذات سے کیا جا رہا ہے جو بے حد غفور و
رحیم ہے جو قدم قدم پر بخشش کے وعدے بھی کرتی ہے۔وہ عجیب طرح سے حساب کرتی
ہے۔اچھا! یہ بھی میں معاف کر دیتا ہوں۔یہ بھی میں معاف کر دیتا ہوں۔یہ بھی معاف
کر دیتا ہوں اور یہ بھی معاف کر دیتا ہوں یہاں تک کہ اسکی معافیوں کا سلسلہ اس کے
حساب طلب کرنے والے سلسلے پر غالب آجاتا ہے اور اس کی رحمت ہر انسان کی لغزش
کو ڈھانپ لیتی ہے پس اگر اور نہیں تو یہ مضمون ہی انسان کے دل کے لئے تسلی کا
موجب بن جاتا ہے کہ ہمارا خدا ایسا خدا ہے جو اگر چاہے تو ان کو بھی معاف فرما دیتا ہے
جن کے اعمال تمام تر اچھے نہیں تھے۔انہوں نے بدیاں بھی کیں اور اچھے اعمال بھی
کئے۔اچھوں اور بروں کو ساری عمر ملائے رکھا اور کبھی ان کو تو بہ کی یہ توفیق نہیں ملی کہ
زندگی کے کسی موقعہ پر وہ یہ کہہ سکیں کہ اب ہم اپنی بدیاں جھاڑ کر نیکیوں میں داخل ہو
چکے ہیں۔عمر بھر وہ نیکیوں اور بدیوں کے ساتھ ملے جلے رہے اور اسی طرح گھٹتے گھٹتے
خدا کے قرب کی راہوں میں آگے بڑھنے کی کوشش کرتے رہے۔فرمایا : میں چاہوں