۵ اپریل ۱۹۹۱

ذوق عبادت اور آداب دُعا, حصہ 2

165
تو انہیں پکڑلوں اور ان کی بدیوں کی سزا دوں اور اگر چاہوں تو ان کو معاف کردوں اور
بہت ایسے ہیں جن کو میں معاف بھی کر دیتا ہوں تو پھر انسان اس بات سے سہار ا لیتا ہے
کہ میثاق پر ہم دستخط تو کر بیٹھے ہیں لیکن اب اس میثاق کی شرائط پر پورا اترنے کے
لئے خدا ہی سے مدد طلب کریں گے اور اگر ہم اس میثاق پر پورا اترنے والے جو اولین
لوگ ہیں جو سابقون کا گروہ ہے ان جیسے نہ بھی بن سکتے ہوں تو ہم یہ التجائیں کریں گے
کہ اے خدا! ان اونی لوگوں میں ہی شامل فرما دے جنہوں نے عمر بھر دیانت داری سے
میثاق پر عمل نہیں کیا تو میثاق پر عمل کرنے کی تمنا تو رکھتے تھے۔کوئی خواہش تو ان کے
دل میں تھی۔بے چینی تو ہوا کرتی تھی۔جب وہ گناہ کرتے تھے تو بے قرار ضرور ہو جایا
کرتے تھے۔گناہوں کے بعد مطمئن نہیں رہتے تھے بلکہ تڑپ کر زندگی گزارتے تھے۔پس اے خدا! ہمیں ان لوگوں میں ہی شامل فرما دے اور اگر قافلے کے سر پر چلنے والوں
میں شامل نہیں تو اس قافلے کے آخر پر اس کی دم میں گھٹتے ہوئے لوگوں میں ہی شامل
فرما دے لیکن رستہ وہ ہو انعمت علوم کہ جن پر تو نے انعام کیا۔مغضوب کے
رستے پر ہمیں نہ ڈالتا۔قرآنی بیان کے مطابق انعام پانے والوں کا راستہ
پس اب میں آپ کو لکھے ہوئے مضمون میں قرآن کریم کے واقعات کو دعاؤں کی
شکل میں ڈھال کر پیش کرتا ہوں۔قرآنی آیات میں یہ مضمون دعاؤں کی صورت میں
ظاہر نہیں فرمایا گیا مگر قرآن سے واقعات لیکر اور قرآن کی نصیحتوں کو پیش نظر رکھتے
ہوئے اوامر اور نواہی کو پیش نظر رکھتے ہوئے میں چند نمونے آپ کے سامنے رکھتا
ہوں کہ جب ہم اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ
کہتے ہیں تو وہ کون سے انعام یافتہ لوگ ہیں جن کے رستہ پر چلنے کی ہم دعا کرتے ہیں۔گویا ہم یہ دعا کرتے ہیں کہ اے خدا! ہمیں ان انعام یافتہ لوگوں کے رستے پر چلا جو غیب
پر ایمان لاتے ہیں۔نمازوں کو قائم کرتے ہیں اور جو کچھ بھی تو نے ان کو عطا کیا ہے اسے
تیری راہ میں خرچ کرتے چلے جاتے ہیں اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ
وسلم پر اتاری ہوئی تعلیم پر اور سب گزشتہ تعلیمات پر ایمان لاتے ہیں اور آئندہ ہونے

۔166
والی موعود خبروں پر بھی یقین رکھتے ہیں۔اے خدا! ہمیں ان لوگوں کے رستے پر چلا جو
اپنی مرادوں کو پالیتے ہیں۔اور اے خدا! ہمیں ان لوگوں کے رستوں پر چلا جنہوں نے تجھے اپنا بھی رب تعلیم
کیا اور ان کا رب بھی تسلیم کیا جو پہلے گزر چکے تھے اور تقویٰ کی راہوں پر چلے۔اے خدا! ہمیں ان لوگوں کی راہ دکھا جن کو تو نے سدا بہار جنتوں کی بشارت دی
ہے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں۔اور اے خدا! ہمیں ان لوگوں کی راہ دکھا جو ہر اس درخت کے پھل سے احتراز
کرتے ہیں جس کا کھانا تو نے منع فرما دیا ہے۔اور اس پھل کی طرف ہاتھ نہیں بڑھاتے
جیسے تو نے ممنوع قرار دیا۔اے خدا! ہمیں ان لوگوں کا رستہ دکھا جو ہمیشہ تیری نعمتوں کا ذکر کرتے رہتے ہیں
اور جو عہد تجھ سے باندھا ہے اس پر پختگی سے قائم رہتے ہیں۔ہمیں ان لوگوں کی راہ پر چلا جو ہر اس تعلیم پر ایمان لاتے ہیں جو اس تعلیم کی
تصدیق کرتی ہے جو قرآن میں اتاری گئی اور تیری آیات کو ادنی اغراض کی خاطر بیچ نہیں
ڈالتے اور صرف تیرا ہی تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور وہ جھوٹ کی ملونی سے پاک اور
خالص دل رکھتے ہیں جو نماز کو قائم کرتے ہیں اور زکوۃ کو ادا کرتے ہیں اور تیرے حضور
جھکنے والوں کے ساتھ ہر مقام اطاعت پر جھک جاتے ہیں۔ان لوگوں کا رستہ دکھا جو صبر اور دعاؤں کے ذریعہ سے تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور
تیرے حضور عاجزی اور تذلل اختیار کرتے ہیں اور خیرے حضور عاجزی اور تذلل
اختیار کرنا ان پر بھار نہیں ہوتا، ان پر گراں نہیں گزرتا وہ جو یہ امید لئے بیٹھے ہیں کہ وہ
اپنے رب سے ضرور ملاقات کریں گے اور بالآخر اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے
ہیں۔اے خدا! ہمیں وہ نعمتیں بھی عطا کر جو پہلی امتوں کو عطا کی گئیں اور اپنے ان
فضلوں سے بھی نواز جن کے ذریعے تو نے پہلی امتوں کو تمام جہانوں پر فضیلت عطا فرمائی
تھی اور ان خوش نصیبوں میں سے بنا جو ان کی مثالیں زندہ کرنے والے ہیں جنہوں نے

167
تیری نعمتوں کے گیت گائے اور تیرے ذکر کو بلند کیا۔ہمیں ان انعام یافتہ لوگوں کے رستے پر چلا جو مواخذہ کے اس دن سے ڈرتے رہتے
ہیں جبکہ کوئی جان کسی دوسری جان کے کام نہیں آئے گی اور اس کی کوئی شفاعت کسی
کے حق میں قبول نہ کی جائے گی۔اور کسی جرم کے بدلے اسے کوئی مدد میسر نہ آئے گی۔ہمیں ان لوگوں کی راہ پر چلا جن کی لغزشوں کو تو نے معاف فرما دیا اور تیرے عفو
کے نیچے وہ تیرے بے انتہا شکر گزار بندے بن گئے اور ان لوگوں کی راہ پر چلا جن کو
جب کتاب اور فرقان عطا کئے گئے تو ان کی ہدایت سے انہوں نے خوب استفادہ کیا۔اے خدا! ہمیں ان لوگوں کی راہ پر چلا جن کی خطاؤں کو تو نے معاف فرما دیا اور ان
محسنوں کی راہ پر چلا جنہیں تو نے احسان کی توفیق بخشی اور ان کے حسن و احسان کو اور
بڑھا دیا۔اور ہمیں ان لوگوں کی راہ پر چلا جو تجھ پر اور جزاء سزا کے دن پر حقیقی ایمان لائے
اور نیک اعمال بجالائے اور جن کو تو نے محفوظ اجر کی ضمانت دی اور سلامتی کا یہ پیغام
دیا کہ کوئی خوف تم پر غلبہ نہ پاسکے گا اور لیے غموں میں مبتلا نہیں کئے جاؤ گے۔اے خدا! ہمیں ان لوگوں کے رستے پر چلا جنہوں نے تجھ سے یہ عہد باندھا کہ
تیرے سوا کسی کی عبادت نہیں کریں گے اور والدین سے اور اقرباء سے اور قیموں سے
اور مسکینوں سے حسن سلوک سے پیش آئیں گے اور تیرے بندوں سے نرم گفتاری
سے کام لیں گے اور انہیں اچھی باتیں کہیں گے اور اسی طرح انہوں نے تیری عبادت
کو قائم کرنے اور تیری راہ میں خرچ کرنے کا عہد کیا اور پھر وفا کے ساتھ ان عہدوں پر
قائم رہے۔دعا کرتے ہوئے اپنے عمل کے بارے میں سوچیں
اب دیکھیں! بہت سی ان صفات میں سے یہ چند صفات ہیں جو خدا کے ان بندوں
کی بیان فرمائی گئی ہیں جو خدا سے باندھے ہوئے عہدوں کو پورا کرتے ہیں اور صراط
مستقیم پر چلتے ہیں اور انعام یافتہ میں شمار ہوتے ہیں اور روز مرہ کی زندگی کی عام باتیں ہیں
جن میں ہم میں سے اکثر ٹھو کر کھاتے اور ان معمولی معمولی عام معروف باتوں پر بھی عمل

168
کرنے کی اہمیت نہیں پاتے۔پس اگر ہم ہر نماز میں دعا کرتے ہوئے یہ سوچا کریں کہ دعا
ہم یہ کر رہے ہیں اور کام کون سے کر رہے ہیں؟ دعاؤں کا رستہ اور ہے اور ہمارا چلنے کا
رستہ اور ہے؟ تو اسی وقت انسان کے دل پر لرزہ طاری ہو جائے گا۔عام انسان سے اگر
کچھ مانگے اور دل میں کوئی اور بات ہو تو یہ بھی منافقت ہے اور ایک مکروہ بات ہے مگر
خدا سے کچھ اور مانگے اور کچھ اور کرنے کے ارادے ہوں تو یہ ایک بہت ہی بڑا خوف کا
مقام ہے۔ہم میں سے کتنے ہیں جو عبادت کا حق ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور
والدین سے اور اقرباء سے اور یتیموں اور مسکینوں سے حسن سلوک سے پیش آتے
ہیں۔بہت سی ایسی شکائیتیں روز مرہ مجھ تک پہنچتی رہتی ہیں کہ بعض مرد ہیں جو اپنے گھر
میں بھی اپنے بیوی بچوں سے حسن سلوک سے پیش نہیں آتے ان سے کرخت رویہ
ہے۔ان سے ظلم و ستم کا سلوک ہے ان سے کنجوسیاں کرتے ہیں ان کو مصیبت میں مبتلا
رکھتے ہیں۔ایسی بیویاں ہیں جو بے چاری روتی پیٹتی مجھے خط لکھتی ہیں کہ ہمیں تو پیسے کا
منہ نہیں دکھاتے۔گھر میں کچھ ڈال دیا تو ڈال دیا اور وہ بھی ایسا کہ ایک ایک چیز کا حساب
رکھتے ہیں۔زندگی اجیرن ہے۔بچوں سے حسن سلوک نہیں ہے۔بچوں کو اس طرح
پھینکا ہوا ہے جس طرح وہ بے جان چیزیں ہیں۔ان کو حس ہی کوئی نہیں۔ان باتوں میں
مبالغہ بھی ہو گا لیکن جو لوگ دنیا کے معاشروں سے واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ ہر
معاشرے میں اس قسم کے ظلم موجود ہیں۔ہو سکتا ہے وہ لکھنے والی غلط لکھ رہی ہو لیکن
اور بہت سی ایسی ہیں جو نہ لکھنے والیاں ہیں لیکن ان پر یہ حالات گزرتے ہیں۔پس کئی
قسم کی مصیبتیں ہیں جو روز مرہ کی زندگی میں ہماری بد اخلاقیوں کے نتیجے میں انسانوں پر
ڈالی جاتی ہیں اور انسانوں کی زندگی کو اجیرن کر دیتی ہیں۔مردوں کی طرف سے بھی
عورتوں کی طرف سے بھی بہووس کی طرف سے بھی ، ساسوں کی طرف سے بھی باپوں
کی طرف سے بھی اور بچوں کی طرف سے بھی تو دیکھیں یہ دعا جو ہمیں خدا نے سکھائی۔ان معنوں میں یہ دعا سکھائی کہ اپنے بندوں کا ذکر فرمایا اور کہا کہ انعام یافتہ راہ پر چلنے
والے لوگ اس اس قسم کے ہوتے ہیں۔جب ہم کہتے ہیں کہ اے خدا! ہمیں انعام
یافتہ رستوں پر چلنے والوں میں سے بنادے تو دراصل یہ دعا مانگ رہے ہیں کہ اے خدا!!

169
ہمیں ایسا بنا دے کہ والدین کے حقوق ادا کرنے والے ہوں ان کی دعائیں لینے والے
ہوں۔اور سب اقرباء سے حسن سلوک کرنے والے ہوں اور تیموں کا خیال رکھنے
والے ہوں۔مسکینوں سے حسن سلوک سے پیش آنے والے ہوں اور تیرے سب
بندوں سے نرمی کی گفتگو کرنے والے ہوں۔ہماری گفتگو میں حسن ہو۔کراہت کی بات
نہ ہو۔وہ لوگ جو گھر میں ایک دوسرے سے نرمی کی بات نہیں کرتے ان سے عام دنیا
میں کم توقع کی جاتی ہے کہ وہ نرمی کی گفتگو برتے ہوں گے لیکن بعض ایسے ظالم بھی ہیں
کہ دوستوں سے نرم اور اپنے گھر والوں سے سخت حالانکہ مضمون، والدین اور اقرباء اور
نزدیک کے رشتے داروں کے ذکر سے شروع ہوتا ہے۔پس ایسی نرمی جو دوستوں کے
لئے ہو اور گھر والوں کے لئے نہ ہو اس نرمی کا ان لوگوں کے ذکر میں کہیں شمار نہیں
ہے۔خدا تعالیٰ نے مراتب کے لحاظ سے نیکیوں کا ذکر فرمایا۔پس جب ہم کہتے ہیں
إهدنا القيرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ تو ان چھوٹی
چھوٹی باتوں پر بھی تو نگاہ رکھیں۔اگر ان پر نگاہ نہیں رکھیں گے تو بڑی باتوں کا نہ حق ادا
کر سکتے ہیں نہ بڑی باتیں مانگنے کی جرات کر سکتے ہیں اور جب بھی آپ بڑے بڑے
مضامین کو سوچ کر اپنے دل کو ٹولیں گے تو آپ کو معلوم ہو گا کہ آپ کی دعا میں طاقت
نہیں ہے کہ ان مضامین کی متحمل ہو سکے۔وہ کانپ جاتی ہے جیسے کوئی بڑا بھاری وزن کوئی
کمزور انسان اٹھانے کی کوشش کرے تو یہ دعا ہی بہت بھاری ہے لیکن اگر ہم غور کرنے
والے ہوں اور اگر یہ دعا اٹھا لیں تو اس دعا کے نتیجے میں جتنی ذمہ داریاں ہیں اگر بچے
دل سے اس دعا کو اٹھا لیں تو وہ خدا خود اٹھا لیتا ہے۔یہ یقین ہے جو ایک مومن کے دل
میں ہونا چاہیے اور اس یقین کے بغیر اس دعا کی ہمت بھی نصیب نہیں ہو سکتی۔چنانچہ
ہم یہ دعا کرتے ہیں کہ اسی طرح جن لوگوں نے تیری عبادت کو قائم کرنے اور تیری راہ
میں خرچ کرنے کا عہد کیا اور پھر وفا کے ساتھ ان عہدوں کو نبھایا ہمیں ان لوگوں کے
رستے پر چلا۔اے خدا! ہمیں ان لوگوں کی راہ دکھا جو اس بات سے بے خبر نہیں کہ تو ہی زمین و
آسمان کا مالک ہے اور تیرے سوا کوئی دوست اور مددگار ان کے کام نہیں آسکتا۔

170
ہمیں ان لوگوں کی راہ دکھا جن کا قبلہ ہمیشہ تو رہا ہے۔تیری حضوری سے وہ اپنے
وجود کو ہمیشہ نیا حسن عطا کرتے رہے یعنی وہ لوگ جن کا اجر تیرے پاس ہے اور تیرے
تعلق کے فیض سے وہ ہر دوسرے خوف اور غم سے آزاد ہو گئے۔ہمیں ان لوگوں کی راہ دکھا جو جس راہ پر بھی چلے ہمیشہ تجھے پیش نظر رکھا۔اے خدا
جو تمام وسعتوں کا مالک خدا ہے۔ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے۔جو کچھ زمین و آسمان میں
ہے اس کا ہے اور ہر چیز اسی کی اطاعت کا دم بھرتی ہے۔وہ جو زمین و آسمان کو عدم سے
وجود میں لانے والا ہے اور جب کسی تخلیق کا ارادہ باندھتا ہے تو فرماتا ہے کہ ہو جا اور
لازما وہ ہو کر رہتی ہے۔پس اے خدا! ہمیں اس یقین کے ساتھ ان راہوں پر چلا کہ
ہم ایسی قدرتوں کے مالک خدا سے مدد مانگنے والے ہیں۔پھر ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما جو تیری کتاب کی متلاوت کرتے ہیں اور اس کا
حق ادا کرتے ہیں یعنی دن رات تلاوت کے لئے وقت نکالتے پھر غور اور سمجھ کے ساتھ
تیری کتاب کی تلاوت کرتے ہوئے اس کے مضامین کو اخذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس کے مضامین میں ڈوبنے کی کوشش کرتے ہیں، سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہر
وقت اپنے آپ کو اس کتاب کی کسوٹی پر پر کھتے رہتے ہیں۔یہ مضمون ہے جو حق تلاوت
کا مضمون ہے ہم اس کی بھی دعا مانگتے ہیں۔اور پھر یہ دعا مانگتے ہیں کہ ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی طرح ہمیں ہماری قربان
گاہیں دکھا۔ہمیں آزمائشوں میں ڈال لیکن اس شرط کے ساتھ کہ ان آزمائشوں پر پورا
اترنے کی بھی توفیق عطا فرما۔اور ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما جو مرتے دم تک تیرے حضور سپردگی کے عالم
میں رہتے ہیں۔تسلیم و رضا کی حالت میں رہتے ہیں۔اپنے آپ کو تیرے حضور پیش کر
دیتے ہیں اور پھر اپنے وجود کو تجھ سے واپس نہیں لیتے اور مرتے وقت اپنی اولاد کو بھی
یمی نصیحت کرتے ہیں کہ توحید پر قائم رہنا اور خدا سے تعلق باندھے رکھنا اور کبھی اس
تعلق کو نہ تو ڑنا کیونکہ اس تعلق کے توڑنے پر تم ہمیشہ کے لئے ہلاک کر دیئے جاؤ گے۔پس وفا کے ساتھ توحید پر قائم رہتا اور ایک خدا سے اپنے تعلق کی حفاظت کرنا۔

171
ایسے لوگوں کی راہ پر چلا جو تیرے حضور یہ اقرار کرتے ہیں کہ تو نے جتنے بھی دنیا
میں رسول بھیجے ہم ان سب پر ایمان لے آئے ہیں۔ہمیں توفیق بخش کہ ہم ایک رسول
اور دوسرے رسول کے درمیان ایسی تفریق نہ کریں کہ جس کے نتیجے میں کسی کی وحی کو
واجب العمل سمجھیں اور کسی کی وحی کو اس طرح واجب المحمل نہ سمجھیں بلکہ یقین کریں
کہ تیرا کلام خواہ اعلیٰ پر نازل ہو خواہ ادنی پر نازل ہو وہ کلام تیرا کلام ہے اور اس حیثیت
سے ہر کلام خواہ دنیا کے کسی بندے پر نازل ہوا ہو وہ عزت اور احترام کے لائق ہے۔پھر ہم یہ دعا مانگتے ہیں کہ اے خدا ہمیں اُمَّةً ومطا بنا دے یعنی وہ
امت بنا دے جس کی تو نے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ و سلم کو خوش خبری دی تھی
کہ وہ میانہ روی کرنے والی امت ہے۔افراط اور تفریط سے پاک ہے۔وہ درمیانی
راہوں پر چلنے والی امت ہے اور ہمیں تمام دنیا پر نگران بنا دے۔ہم تمام دنیا کے اخلاق
کی نگرانی اور حفاظت کرنے والے ہوں اور اپنے رسول محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلیٰ
وسلم کو ہم پر نگران بنائے رکھ تاکہ گویا ہم اس کی آنکھوں کے سامنے ان فرائض کو
ادا کرنے والے ہوں جو تو نے عائد فرماتے ہیں اور اس سلسلہ کے ساتھ کہ محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے مدرسے سے ہم نے تعلیم حاصل کی اور سند پائی۔ہم باقی
دنیا کے اعمال کی بھی نگرانی کرنے والے ہوں اور انہیں علم سکھانے والے بہنیں اور
نیک اعمال سکھانے والے بنیں۔آله و
استباق فی الخیرات کی دعا
اے خدا ہمیں استباق فی الخیرات کی توفیق عطا فرما۔صرف نیکیوں کی توفیق نہ عطا
فرما، نیکیوں میں ہمیشہ ایک دوسرے سے آگے بڑھتے رہنے کی توفیق عطا فرما۔ہر وقت
جدوجہد میں مبتلا رہنے والے ہوں۔ہمیں ان لوگوں کی راہوں پر چلا جو ہمیشہ آگے بڑھنے
کی نیت سے ورزشیں کرتے رہتے ہیں اور محنتیں کرتے رہتے ہیں۔آپ میں سے کسی
کو اگر صبح کی سیر کی عادت ہو یا توفیق ملی ہو تو دیکھا ہو گا کہ بہت سے ایسے اتھلیٹ یعنی
کھلاڑی اور جو مختلف جسمانی مقابلوں میں حصہ لینے والے ہوں، صبح صبح اٹھ کر دوڑ
رہے ہوتے ہیں اور ایسے وقت میں بھی جبکہ شدید سردی ہو یا پاکستان وغیرہ میں شدید

172
گرمی ہو تو وہ ان باتوں سے بے نیاز بڑی محنت کر رہے ہوتے ہیں۔پہلوان ہیں جو
اکھاڑوں میں محنت کر رہے ہیں غرضیکہ ایسے لوگ کسی امید پر کہ شاید کبھی ہم اپنے ملک
میں نام پیدا کرنے والے بنیں اور اس امید پر کہ شاید کبھی ہم بین الا قوامی مقابلوں میں
نام پیدا کرنے والے نہیں ، ساری زندگی محنت میں صرف کرتے ہیں۔پس جب ہم
استباق فی الخیرات کی دعا مانگتے ہیں تو یہ بات ہے جس کی دعا مانگتے ہیں کہ اے خدا!! ہمیں
محنت کی توفیق عطا فرما، جس کے نتیجے میں ہم اپنے بھائیوں سے نیکیوں میں آگے بڑھنے
والے بنیں۔اگر یہ محنت نہیں کریں گے تو یہ توفیق مانگنے کی دعا کا کیا مطلب ہے؟ پس
جب استباق فی الخیرات کی دعا مانگیں تو ان سارے نظاروں کو پیش نظر رکھ لیا کریں
جہاں مقابلوں میں حصہ لینے والے مختلف رنگ میں مختلف مقامات پر دن اور رات یا کسی
اور حصے میں محنتیں کر رہے ہوتے ہیں اور زندگیاں ان محنتوں میں صرف کر دیتے ہیں اور
اکثریں جن کی امیدیں پوری نہیں ہوتیں۔بہت ہی کم ہیں جن کی امیدیں پوری ہوتی
ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ شاید ہی ہزاروں میں سے ایک ہم بن سکیں جو اپنی آرزوؤں کو
پورا ہوتے دیکھ سکیں گے۔پھر بھی وہ محنت کرتے ہیں تو یہ دعا سکھائی کہ اے خدا ! ہمیں
ایسی محنتیں کرنے کی بھی توفیق عطا فرما جن کا پھل ہر شخص کو نصیب ہو ہی نہیں سکتا مگر
ان نعمتوں کا کچھ نہ کچھ فیض ہر شخص پاری لیتا ہے۔عام دنیا کے انسانوں کے مقابل پر وہ
بہتر ہوتا چلا جاتا ہے۔پس استباق فی الخیرات کرنے والوں کی راہ پر ہمیں ڈال دے۔مبر و صلوۃ اور شہادت پر تسلیم و رضا کا رد عمل دکھانے والوں کی راہ پر ڈال۔ایسے
لوگوں کی راہ پر ڈال جو ابتلاؤں اور نقصانات پر صبر سے کام لیتے ہیں اور تیرے حضور ہر
قسم کی قربانیاں دیتے ہوئے یہ عرض کرتے ہیں کہ انا لله وانا إِلَيْهِ رَجِعُونَ
کہ سب کچھ گیا لیکن ہم بھی تو خدا ہی کے ہیں ہم بھی چلے جائیں تو کچھ ہاتھ سے دیئے
والے نہیں ہوں گے۔انا للہ ہم خدا کے تھے اور خدا کے ہیں اور ہم نے بھی تو
آخر اسی کے پاس جاتا ہے جہاں ہمارا سب کچھ جا رہا ہے۔پھر ہمیں ایسے لوگوں کی راہ پر چلا جو زمین و آسمان کی تخلیق پر غور کرتے ہیں۔لیل
و نہار کے اولنے بدلنے کو دیکھتے ہیں۔کشتیوں کا سمندروں میں چلنا دیکھتے ہیں۔آسمان

173
سے پانی کے نزول کا نظارہ کرتے ہیں۔زمین پر جانوروں کے وجود کو چلتے پھرتے اور نرم
نرم گھاس کھاتے یا ویسے رزق کی تلاش میں اڑتے یا دوڑتے پھرتے ہوئے یا سمندر میں
تیرتے ہوئے دیکھتے ہیں اور پھر زمین و آسمان کے درمیان مسخر بادلوں پر غور کرتے ہیں
اور ان سب باتوں پر غور کے نتیجے میں وہ ہر چیز کو تیری طرف اشارہ کرتے ہوئے پاتے
ہیں۔اور ہر چیز سے یہ پیغام لیتے ہیں کہ ان کا ایک خالق ہے۔ان کا ایک مالک ہے اور
وہی راہ ہے جس کی طرف ہر چیز انگلی اٹھا رہی ہے۔پس ان سب نظاروں سے اپنے
قرب کی راہیں دیکھنے کی ہمیں توفیق عطا فرما۔ہمیں آله حبا لله بنا دے۔ہماری ہر دوسری محبت پر تیری محبت غالب
آجائے۔نہ ماں کی ایسی محبت رہے نہ باپ کی ایسی محبت رہے نہ اولاد کی ایسی محبت رہے
نہ بیوی کی نہ عزیزوں اور رشتے داروں کی نہ کسی حسین انسان کی نہ کسی حسین نظارے
کی نہ کسی دنیا کی نعمت کی نہ کسی علمی فضیلت کی۔ہر دوسری محبت سے تیری محبت بڑھ
جائے۔اے خدا ہمیں حلال طیب رزق عطا فرما اور ان لوگوں کے رستوں پر چلا جو غیر
حلال رزق حاصل کر سکتے ہیں لیکن نہیں کیا اور تجھ سے دعا مانگتے ہوئے حلال رزق کی
وسعت کی دعا مانگی اور حلال رزق پر ہی قانع رہے اور ان لوگوں کے رستے پر چلا جنہوں
نے شیطان کی پیروی سے انکار کر دیا اور پھر ان لوگوں کے رستے پر چلا جنہوں نے جب
تجھے آواز دی کہ اے خدا تو کہاں ہے تو تو نے ہر آواز کے مقابل پر یہ جواب دیا
اني قريب ان قریب اے میرے پکارنے والے بندے میں تیرے قریب ہوں۔میں تیرے قریب ہوں۔اے خدا!! ہمیں مناسک حج اور عمرہ ادا کرنے والوں کی راہ پر چلا۔اے خدا! ہمیں
ان لوگوں کی راہ پر چلا جنہوں نے اپنی زندگی کا زاد راہ تقویٰ بنا لیا اور خواہ ان کے پاس
کچھ اور نہیں تھا انہوں نے ہمیشہ اس یقین کے ساتھ تیری راہ میں قدم آگے بڑھائے کہ
سب سے زیادہ جس زاد راہ کی ضرورت پیش آسکتی تھی وہ تقویٰ ہے۔چنانچہ تقویٰ سے
انہوں نے دامن بھر لیا اور خالی ہاتھ تیری راہ میں سفر اختیار نہیں کیا۔

174
اے خدا! ہمیں ان لوگوں کی راہ پر چلا کہ جب وہ تیری راہ میں لوگوں کو جانیں
دیتے ہوئے دیکھتے ہیں تو ان کو مردہ نہیں کہتے بلکہ وہ یقین کرتے ہیں کہ وہ زندہ جاوید ہو
گئے۔اے خدا! ہمیں ان لوگوں کے راستے پر چلا جنہیں تیری خاطر دکھ دیئے جاتے ہیں،
ان کے اموال چھینے جاتے ہیں۔ان کی جانیں تلف کی جاتی ہیں۔خوف اور بھوک ان پر
مسلط کی جاتی ہے لیکن وہ تیری راہوں کے مسافر میر کے ساتھ انا للہ وانا الیہ
جِعُون کہتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھتے ہیں۔تو ان پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل
فرماتا ہے انہیں ہی بچے اور ہدایت یافتہ قرار دیتا ہے۔اے خدا!! ہمیں ان لوگوں کے راستے پر چلا جنہوں نے زخم پر زخم کھائے لیکن اس
کے باوجود تیری اور تیرے رسول کی ہر آواز پر لبیک کہا۔زخموں سے چور ہونے کے
با وجود جب ان کے کانوں میں تیری یا تیرے رسول کی آواز پڑی تو لبیک کہتے ہوئے وہ
اس کی طرف لپکے اور ان میں سے وہ خوش نصیب جنہوں نے اپنے اعمال کو کئی طرح
سے زینت دی اور تیرا تقویٰ اختیار کیا اور تیری بارگاہ میں عظیم اجر کے لائق ٹھہرے۔انعام پانے والوں کی راہیں
یہ واقعات ہیں جن کا قرآن کریم میں ذکر ہے۔یہ کوئی افسانے اور قصے نہیں ہیں۔پس جب ہم کہتے ہیں کہ اے خدا! ہمیں ان لوگوں کے رستے پر چلا جن پر تو نے انعام کیا
تو یہ سارے واقعات ایک فلم کی طرح ہمارے ذہن میں گھومنے چاہیں اور وہ شخص جو
قرآن کریم کا مطالعہ کرتا ہے اس کے ذہن میں گھومتے ہیں۔یہ نہیں کہ ہر دفعہ جب ہم
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کہتے ہیں تو
تمارے واقعات اچانک گھوم جاتے ہیں لیکن مختلف کیفیات میں، مختلف حالتوں میں کوئی
نہ کوئی ایسا واقعہ ضرور ہے جو ان حالتوں سے تعلق رکھتا ہے اور ان پر چسپاں ہوتا ہے
اس وقت کی دعا کے وقت وہ واقعہ نظر کے سامنے ابھرنا چاہیے اور ہر چیز کے پیچھے ایک
تاریخ ہے۔پس جب یہ فرمایا گیا کہ وہ لوگ زخمی ہونے کے باوجود تیری آواز پر لبیک
کہتے ہیں تو ایک ایسا ہی واقعہ جنگ احد کے وقت گزرا ہے۔وہ ایک ایسا واقعہ ہے جس
کی تاریخ میں شاید کوئی مثال دکھائی نہ دے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وسلم کے

175
ایک عاشق صحابی (حضرت سعد بن ریخ) جب ایک عرصے تک آپ کو دکھائی نہیں دیتے
اور آپ ان کے دل کی کیفیت سے باخبر تھے تو آپ نے کسی سے کہا کہ تلاش کرو اور
دیکھو کہ وہ کہاں ہے۔اس نے آوازیں دیں۔اس نے تلاش کیا لیکن کوئی جواب نہیں
پایا۔آخر جب اس نے یہ آواز دی کہ خدا کا رسول تجھے بلا رہا ہے تو زخمیوں اور لاشوں
کے ڈھیر کے نیچے سے ایک کراہتی ہوئی آواز اٹھی۔میں حاضر ہوں۔میں یہاں ہوں۔وہ
جو پہلے اتنی طاقت نہیں رکھتا تھا کہ جواب دے سکتا۔جب اس کے کان میں یہ آواز
پڑی کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم تجھے تلاش کر رہے ہیں اور ان کے
کہنے پر میں آیا ہوں تو خدا جانے کہاں سے اس نے وہ طاقت اکٹھی کرلی اور لبیک لبیک
کی آواز اٹھی۔تب اس نے یہ عرض کیا کہ میں چاہتا ہوں کہ آخری سانس آنحضرت
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے قدموں میں لوں۔مجھے وہاں تک پہنچا دو۔پس اس
حالت میں اس نے جان دی کہ اس کا سر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے
مقدس قدموں میں پڑا ہوا تھا۔پس قرآن کریم جن راہوں کو انعام پانے والوں کی راہیں قرار دیتا ہے۔یہ کوئی
افسانوی راہیں نہیں ہیں۔یہ تاریخی حقیقوں سے تعلق رکھنے والی راہیں ہیں۔ان
راہوں پر خدا کے پاک بندے چلے ہیں اور ان کے ذکر سے قرآن کریم منور ہے۔پس
جب ہم یہ دعا مانگتے ہیں تو ذہن میں ایسے وجودوں اور ایسی قربانی کرنے والوں کے
تصورات بھی زندہ ہونے چاہیں۔یہ قربانی کرنے والوں کے تصورات ہیں جو ہماری
دعاؤں کو زندہ کریں گے ان سے خالی دعائیں خالی رہیں گی۔ذکر کے ساتھ ذکر میں جان
پڑتی ہے۔پس اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا کے ساتھ ان تمام پاک
بندوں کا ذکر ہمارے ذہن میں گردش کرنا چاہیئے۔ہمارے قلوب میں اس ذکر کے ساتھ
ایک تازگی پیدا ہونی چاہیئے۔ایک جان پڑنی چاہئیے۔پہلچل برپا ہو جانی چاہیے اور ان
تصورات کے ساتھ اپنی دعاوں کو باندھ کر ہم خدا کے حضور پیش کریں گے تو یہ دعائیں
قبولیت کا مقام حاصل کریں گی اور بعض ایسی کیفیات ان میں شامل ہو جائیں گی جن کو
خدا کبھی رد نہیں کر سکتا۔اس کی رحمت سے بعید ہے کہ ان کیفیات والی دعاؤں کو وہ رد

176
فرما دے۔یہ مضمون تو بہت وسیع ہے اور اگرچہ میں نے چند آیات پر بناء کرتے ہوئے اس
مضمون کو اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا سے باندھ کر نمونہ ” آپ کے
سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ابھی چند صفحے ہی گزرے ہیں کہ میں دیکھ رہا ہوں
که وقت بہت آگے گزر چکا ہے۔اس لئے انشاء اللہ اب آئندہ خطبے میں بعض ایسی
دعائیں آپ کے سامنے رکھوں گا جو ان راہوں پر چلنے والوں نے مانگیں اور مشکل کے
وقت میں مانگیں یا خاص کیفیات کے ساتھ مانگیں اور وہ چونکہ جمعتہ الوداع ہوگا اس
لئے اس وقت ان دعاؤں کا اس جمعہ کے ساتھ ایک گہرا تعلق ہو گا تو انشاء اللہ تعالٰی
آئندہ جمعہ میں بھی یہی مضمون جاری رہے گا کہ جب ہم کہتے ہیں کہ اے خدا! ہمیں
انعام پانے والے لوگوں کی راہ پر چلا تو خدا سے کیا مانگتے ہیں اور یہ مانگتے ہوئے ہمیں
کس کیفیت سے مانگنا چاہئیے؟ اللہ تعالی ہمیں اس رمضان سے بھر پور استفادے کی
توفیق عطا فرمائے۔ہمارے کمزوروں کو بھی اور ہمارے طاقت وروں کو بھی ہم میں سے ہر
ایک شخص کو اس مقام سے آگے بڑھا دے جس مقام پر وہ اس رمضان سے پہلے تھا۔خدا کرے ایسا ہی ہو۔۔۔۔

آج 10 میں سے 10 باقی