۱۲ اپریل ۱۹۹۱

ذوق عبادت اور آداب دُعا

177
الفضل- لندن
ر اپریل 1941ء
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عبادت کرنے والوں کو الوادع کہنے والے
تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :
مسافر گاڑیاں جب مختلف سٹیشنوں پر رکتے رکتے اپنا لمبا سفر طے کرتی ہیں تو ہر
سٹیشن پر الگ الگ نظارہ ہوتا ہے۔کہیں تھوڑے مسافر چڑھتے ہیں۔کہیں زیادہ مسافر
چڑھتے ہیں۔کہیں تھوڑے لوگ چھوڑنے کے لئے آئے ہوئے ہوتے ہیں کہیں زیادہ
لوگ جو بڑے بڑے سٹیشن ہیں ان پر بہت رونق ہوتی ہے اور جب تک گاڑی چلتی
نہیں سارا سٹیشن مختلف لوگوں کی گہما گہمی سے پر رونق ہوا ہوتا ہے۔چہل پہل ہوتی
ہے۔باتیں ہو رہی ہوتی ہیں۔پھر گاڑی چلی جاتی ہے تو سٹیشن سونا سا رہ جاتا ہے۔کچھ
لوگ ایسے ہیں جو مسافر نہیں ہوتے صرف مسافروں سے ملنے کے لئے آئے ہوتے
ہیں۔جمعتہ الوداع کی بھی کچھ ایسی ہی صورت ہے۔عبادت کرنے والوں کی گاڑی جو
جمعہ یہ جمعہ ٹھرتی آخر رمضان مبارک کے جمعوں میں داخل ہوتی ہے تو اچانک جمعوں
پر رونق بڑھنے لگتی ہے اور پھر ایک ایسا جمعہ بھی آتا ہے جیسا آج ہے جسے جمعتہ الوداع
کہا جاتا ہے، اس جمعہ پر تو اتنی رونق ہوتی ہے کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ سارے مسافر
ہیں جو اس گاڑی پر چڑھنے کے لئے آئے ہیں لیکن جب یہ گاڑی یہاں سے گزر کر اگلے
جمعہ پر پہنچتی ہے جو رمضان مبارک کے بعد آتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ مسافر تو وہی چند
ایک ہی تھے جو سارا سال سفر کرتے رہے باقی تو چھوڑنے کے لئے آئے ہوئے تھے۔پس
بہت سے ایسے بھی ایمان لانے والے ہیں اور مسلمان ہیں جو آج عبادت کرنے والوں کو
چھوڑنے کے لئے آئے ہوئے ہیں، الوداع کہنے کے لئے آئے ہوئے ہیں۔خود بھی

178
عبادت میں شریک ہیں لیکن یہ وقتی شرکت ہے، چند لمحوں کی شرکت ہے۔جب تک
اس جمعہ پر یہ گاڑی ٹھری رہے گی وہ بھی شریک رہیں گے جب یہ گزر جائے گی تو پھر وہ
اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوں گے۔خدا کی راہ کے مسافروہی ہیں جو عبادت کی گاڑی پر
سوار ہو کر پھر اس کو چھوڑتے نہیں۔سٹیشنوں پر اترتے ہیں تو عارضی طور پر لیکن دائم
کے سوار ہیں، ہمیشہ ہمیش کے مسافر ہیں اور کبھی بھی وہ عبادت سے تعلق قائم کر کے پھر
تعلق توڑا نہیں کرتے۔ایسے لوگوں کے مختلف احوال ہیں جو وقتی طور پر آتے ہیں اور
چلے جاتے ہیں۔بعض ایسے بھی ہیں جنہیں پھر خدا یہ توفیق بخشتا ہے کہ ان کے دل میں
بھی سفر کا شوق پیدا ہو جاتا ہے۔وہ وداع کرنے آتے ہیں، پھر آتے ہیں، پھر خیال آتا
ہے کہ کیوں نہ ہم بھی اس گاڑی کے مسافر بن جائیں تو وہ لوگ جو بچے ایمان لانے
والے ہیں ان میں کمزور بھی ہیں لیکن رفتہ رفتہ کمزور طاقت ور ہوتے چلے جاتے ہیں اور
ان کی بدیاں جھڑتی چلی جاتی ہیں اور بدیوں کی بجائے نیکیاں عطا ہوتی چلی جاتی ہیں۔پس
بچے مومنوں کی گاڑی ہمیشہ پہلے سے زیادہ بھرتی رہتی ہے۔وہ لوگ جو پیچھے رہ جانے کے
عادی ہیں اور ہمیشہ پیچھے رہ جانے کے عادی ہیں ان کے متعلق بھی ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ
اللہ تعالٰی ضرور ان کو عذاب دے گا یا ان سے ناراضگی کا اظہار فرمائے گا۔بعض خوش
قسمت ایسے ہوتے ہیں کہ ان کی موت کی گھڑی سعادت کی گھڑی ہوتی ہے۔ایسی حالت
میں اللہ ان کو بلاتا ہے کہ وہ نیکی کی حالت میں ہوتے ہیں، ایسے خوش نصیب وہ ہیں جو
توقع رکھ سکتے ہیں کہ اگرچہ ہم کبھی کبھی آئے لیکن خدا نے اس وقت بلایا جبکہ ہم نیکوں
میں شمار ہو رہے تھے۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ہمیں یہ دعا خصوصیت سے
سکھائی کہ اے خدا! ہمیں اس وقت بلانا اس وقت ہمیں مارنا جب ہم تیرے حضور
نیکوں میں شمار ہو رہے ہوں تو ہمیں چاہئیے کہ ان چھوڑنے کے لئے آنے والوں کو بھی
اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور خصوصیت سے یہ دعا کریں کہ ان سب کے انجام نیک
ہوں اور رفتہ رفتہ ان کو بھی عبادت کے دائمی سفر کی توفیق عطا ہو۔انعام پانے والوں کے رستہ پر چلنے کی توفیق
میں نے گزشتہ چند خطبات میں سورہ فاتحہ کا ذکر کیا تھا کہ کس طرح سورۂ فاتحہ

179
عبادت کے راز سکھاتی ہے اور عبادت میں لذت پیدا کرتی ہے اور اس مضمون کے
آخری حصے میں ہم داخل ہو چکے تھے۔جس میں ہم اس دعا پر غور کر رہے تھے کہ
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ
عليهم ولا الضالین اور میں نے آپ کو بتایا کہ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ
عَلَيْهِمْ میں جن لوگوں کا ذکر ہے اگر چہ وہ سب انعام یافتہ ہیں لیکن ان کی زندگیاں
بڑی مشقتوں اور تلخیوں میں گزریں اور خدا کی راہ میں انہوں نے بڑے بڑے ابتلاء
دیکھنے اور ایسے بھی تھے جیسے حضرت ابراہیم علیہ السلام ، جنہوں نے خود ابتلاؤں کے
تقاضے کیسے کہ اے خدا ہمیں ہماری قربان گاہیں دیکھا۔ہمیں ان رستوں پر چلا جن
رستوں پر چل کر ہم تیری راہ میں دکھ اٹھا ئیں اور پھر ثابت قدم ٹھہریں اور تجھ سے نئے
اعزاز پائیں لیکن ان تمام باتوں کا ذکر کرنے کے بعد جن میں سے ایک حصہ میں پچھلے
جمعہ میں بیان کر چکا ہوں اور ایک وہ حصہ تھا جسے بیان نہیں کر سکا لیکن ان کا ذکر قرآن
کریم میں موجود ہے ان سب تاریخی واقعات پر نظر ڈالتے ہوئے جب غور کرتے ہوئے
ایک مومن آگے بڑھتا ہے تو دل میں خوف پیدا ہوتا ہے اور وہ یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا
ہے کہ میں کیا دعا کر رہا ہوں۔ایسی مشکل اور ایسی مصیبت کی دعا جس پر ہو سکتا ہے میں
ثابت قدم نہ ٹھہر سکوں۔مشکلات کو اپنے منہ سے دعوت دینا اور امتحان کو بلانا بڑے
حو صلے کا کام ہے لیکن اس کے باوجود ہر نماز کی ہر رکعت میں یہ دعا کرنے پر مجبور ہے کہ
مجھے انعام پانے والوں کا رستہ دکھا اور اس کی تفصیل قرآن کریم نے جو بیان کی ہے وہ
بہت ہی دل ہلا دینے والی تفصیل ہے ایسی تفصیل ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بڑی
مشکل کا جان جوکھوں کا رستہ ہے۔سوال یہ ہے کہ پہلے لوگوں نے یہ رستہ کیسے طے کیا
تھا۔وہ رستہ انہوں نے ایسے طے کیا کہ قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے
انہیں خود سکھایا کہ کیا کرو؟ کس طرح یہ مشکلیں تم پر آسان ہو جائیں گی؟ اور یہ آگ
تمہارے لئے گلزار بنادی جائے گی۔فرمایا : واسْتَعِينُوا بِالصَّبرِ والصَّلوة
اے میرے بندو ! صبر کے ساتھ اور عبادتوں کے ساتھ اور دعا مانگتے ہوئے مجھے سے ہی مدد
چاہو۔اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ میں جس استعانت کی دعا ہمیں سکھائی

180
گئی اس کا تفصیل کے ساتھ اعادہ کیا گیا اور پھر خدا نے وہ دعائیں بھی اکثر خود سکھائیں۔پس اب میں ان دعاؤں کے اس مضمون میں داخل ہوتا ہوں جس سے پتہ چلے گا کہ کس
طرح خدا تعالٰی نے خود مومنوں کی یہ راہ آسان فرما دی۔انہیں دعاؤں کے طریق
سکھائے یا ان کے بے ساختہ دل کی گہرائیوں سے اٹھی ہوئی دعاؤں کو قبول فرمایا اور ان
کے ذکر کو بڑے پیار کے ساتھ قرآن کریم میں محفوظ فرما دیا۔دنیا کی کوئی کتاب ایسی نہیں
اور میں پھر اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ دنیا کی کوئی کتاب ایسی نہیں جس نے تمام انبیاء
کی دعاؤں کا خلاصہ اس شان کے ساتھ اس حفاظت کے ساتھ پیش کیا ہو جس طرح
قرآن کریم نے پیش کیا ہے۔ہر قسم کی ضرورت کی دعا کے بہترین نمونے محفوظ کر دیے۔پس وہ لوگ جو یہ دعا مانگتے ہیں : اهْدِنَا القِرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ
أنعمت عليهم ان کے لئے ضروری ہے کہ اس دعا کی اگلی شاخوں سے بھی
واقف ہوں۔یہ دعا جو آگے دعائیں پیدا کرتی ہے اور جن کے بغیر یہ سفر طے ہونا ممکن
نہیں ہے ان دعاؤں پر نظر رکھیں ، ان کے پس منظر سے واقف ہوں۔ان کیفیتوں سے
آشنا ہوں جن کیفیتوں میں وہ دعائیں مانگی گئی تھیں۔جوں جوں ہم اس مضمون میں آگے
بڑھیں گے یہ مضمون جو بہت ہی مشکل دکھائی دیتا ہے آسان ہوتا چلا جائے گا اور ان
مشکلات میں سے لذت پھوٹنے لگے گی۔پس اس لحاظ سے میں قرآن کریم کی دعائیں آپ
کے سامنے رکھتا ہوں جو اسی ترتیب سے ہیں جس ترتیب سے قرآن کریم میں بیان ہوئی
ہیں۔میں نے ان کو مضمون وار الگ الگ نہیں کیا لیکن اس سے پہلے میں یہ بتادوں کہ
ان دعاؤں کے متعلق خدا کا جو وعدہ ہے کہ میں قبول کرتا ہوں وہ وعدہ در حقیقت ایسی ہی
دعاؤں کے متعلق ہے جن کا ذکر آنے والا ہے ورنہ بسا اوقات انسان اس مخمصے میں
پھنس جاتا ہے کہ خدا نے تو وعدہ کیا ہے کہ میں دعائیں قبول کرتا ہوں اور میں بڑی دیر
سے دعا کر رہا ہوں کہ یہ کر دے وہ کر دے یہ دے دے وہ دے دے اور مجھے کوئی جواب
نہیں ملتا تو اس آیت کو جو میں آپ کے سامنے پڑھتا ہوں ان دعاؤں کے مضمون کے
ساتھ ملا کر سمجھیں تو پھر آپ کو پتہ چلے گا کہ کون سی دعائیں مقبول ہوتی ہیں اور کون سی
مقبول نہیں ہوتیں۔فرمایا : وإذا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَانّي قَرِيبُ

181
أجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوالي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ
يَرْشُدُونَ (البقرة : ۱۸۷) کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ! جب میرے
بندے تجھ سے میرے بارے میں سوال کریں تو اني قريب میں قریب ہوں۔أجِيبُ دَعْوَةَ الدَّامِ اِذا دَعَانِ ہر پکارنے والے کی پکار کو سنتا ہوں جب
وہ مجھے بلاتا ہے لیکن ایک شرط کے ساتھ۔فَلْيَسْتَجِيبُوالي میری باتوں کا بھی تو
جواب دیا کریں۔میری باتوں پر بھی تو کان دھرا کریں۔یہ نہ ہو کہ یک طرف مجھے بلاوے
بھیجتے رہیں اور جب میں ان کو بلاؤں تو وہ پیچھے ہٹ جائیں۔وَلْيُؤْ مِنو اني اور وہ مجھ
پر سچا ایمان رکھیں۔لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ تاکہ وہ ہدایت پائیں اور کامیاب
ہوں۔یه رشد کا رستہ قبولیت دعا کا رستہ ہے جو خدا تعالٰی نے ہمیں تفصیل سے سمجھایا کہ
وہ کونسا رستہ ہے اور کیسے لوگ ہیں جو اس رستے پر چلتے ہیں تو انکی دعائیں قبول ہوتی
ہیں۔قرآن کریم کی سورتیں اگرچہ اس ترتیب سے نہیں ہیں جس ترتیب سے یہ نازل
ہوئیں لیکن جو تریب وحی الہی کے مطابق مقرر ہوئی اور جس ترتیب کے ساتھ ہم قرآن
کریم کو آج پاتے ہیں اس ترتیب میں گری حکمتیں ہیں اور مضمون کا تسلسل ہے۔میں
دعاؤں کے تسلسل میں بھی خدا تعالٰی نے بعض گمری حکمتوں کو پیش نظر رکھا ہے، اس
لئے میں ترتیب کو مضامین کے لحاظ سے بدلنے کی بجائے بعینہ اسی طرح آپ کے سامنے
رکھتا ہوں جس طرح قرآن کریم نے پیش فرمائی ہیں۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعائیں
سب سے پہلی دعا حضرت
ابراہیم علیہ السلام کی بیان ہوئی ہے اور ظاہر ہے کہ اس
کی کیا اہمیت ہے۔آپ ابو الانبیاء کہلاتے ہیں یعنی وہ عظیم الشان نمیوں کا سلسلہ جس پر
حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم پیدا ہوئے اس کے جد امجد حضرت ابراہیم
عليه الصلوة والسلام تھے۔فرمایا : وإذ قالَ ابْرُ جِمُ رَبِّ اجْعَلْ هَذَا بَلَدًا أَمِنَّا
وارْزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَوتِ مَنْ آمَنَ مِنْهُمْ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، قَالَ وَمَن كَفَرَ

182
فَأُمَتَّعُه قَلِيلا ثم اضْطَرة إلى عَذَابِ النَّارِ، وَبِئْسَ الْمَصِيرُ۔وَإِذْ يَرْفَعُ
إبْرجِمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ البَيْتِ وَإِسْمَعِيلُ، رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنَّا إِنَّكَ أنتَ
السَّمِيمُ العَلِيمُ - رَبِّنَا وَ اجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَ مِن ذُرِّيَّتِنَا امَّةٌ مُسْلِمَةٌ
لكَ۔وَارِنَا مَنَا سِنَا وَتُبْ عَلَيْنَا إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ - رَبَّنَا وَ
ابْعَثْ فِيهِمْ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الكتب والحكمة
ويزكيهم، إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
(سورة البقره : ۱۲۷-۱۳۰)
واذ قال إبرهمُ رَبِّ اجْعَلْ هَذَا بَلَدًا أمنا یہ اس وقت کی دعا ہے جبکہ خانہ
کعبہ کے کھنڈرات تو موجود تھے یعنی بعض بہت پرانے اور تقریباً معدوم مٹے ہوئے آثار
موجود تھے لیکن خانہ کعبہ کی کوئی عمارت نہیں تھی۔وحی الہی کے مطابق حضرت ابراہیم
علیہ الصلوۃ والسلام اس جگہ پہنچے ، اسے تلاش کیا اور وہیں آپ نے حضرت ہاجرہ اور
حضرت اسماعیل کو چھوڑا اور بعد میں جب حضرت اسماعیل بڑے ہو گئے اور آپ کے
ساتھ مدد کرنے کے قابل ہوئے تب اس کی تعمیر نو شروع کی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ
حضرت اسماعیل کا حصہ اس میں ڈالنا ضروری تھا اور چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلیٰ
آلہ وسلم نے حضرت اسماعیل کی نسل سے پیدا ہونا تھا اس لئے آپ نے انتظار کیا کہ یہ
بچہ جو دنیا کے عظیم ترین نبی کا جد امجد بننے والا ہے جس کی خاطر خانہ کعبہ کی تعمیر کا آغاز
ہوا تھا، جس نے خدا کے اس گھر کی تعمیر کے مقاصد کو اپنی انتہاء تک پہنچانا تھا اس کا ہاتھ
بھی اس تعمیر میں ساتھ لگ جائے اور شامل ہو جائے۔نہیں قرآن کریم میں جہاں بھی تعمیر
نو کا ذکر ہے وہاں حضرت ابراہیم کے ساتھ حضرت اسماعیل کو ضرور شامل فرمایا گیا اور
دعاؤں میں بھی دونوں مل کر دعائیں کرتے ہیں۔اس وقت تک صرف دو ہیں لیکن آگے
جا کر جو دعائیں آئیں گی ان میں تعداد بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔فرمایا :
هذا يلدا أمنا اس جگہ کو امن کی جگہ بنا وارْزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ اور جو
بھی یہاں رہیں ان کے لئے ہر قسم کے پھل ميا فرما - مَنْ آمَنَ مِنْهُمْ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ
الأخر وہ لوگ جو اللہ پر اور یوم آخر پر ایمان لانے والے ہوں۔خدا نے فرمایا :
وَمَن كَفَرَ نَا مَتِّعَهُ قَلِيلًا - جو انکار بھی کر دے گا اسے بھی ان دنیاوی فوائد

183
میں سے کچھ نہ کچھ میں ضرور پہنچاؤں گا۔یہ نہیں کہ ادھر کسی نے انکار کیا وہیں میں نے
نعمت کا ہاتھ کھینچ لیا تو جہاں تک ثمرات دنیا کا تعلق ہے وہ میں انکار کرنے والوں کو بھی
دیتا رہوں گا لیکن کچھ عرصے تک ہمیشہ کے لئے نہیں، حد اضطرة إلى عَذَاب
النَّارِ، وَبِئْسَ الْمَصِيرُ کچھ عرصے سے مراد دنیا کی زندگی ہے یعنی دنیا کی زندگی میں
میں پھلوں سے محروم نہیں کروں گا لیکن جب وہ مرکز میرے حضور پیش ہو گا تو اس لئے
میں اس کو عذاب سے میرا قرار نہیں دوں گا کہ اس کو میں نے دنیا میں نعمتیں دی تھیں۔پس خانہ کعبہ کی نعمتوں سے وہ فائدہ اٹھانے والا تو ہو گا لیکن اپنے کفر یا ناشکری یا انکار کی
وجہ سے مرنے کے بعد پھر اسے عذاب میں مبتلا کیا جائے گا اور یہ بہت ہی برا ٹھکانہ ہے
جس کی طرف وہ لوٹ کے جانے والا ہے۔واذ يَرْفَعُ ارْجِمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَ اسْمعِيل۔اس وقت کو یاد
کرو جب ابراہیم نے قواعد بیت کو اللہ کے گھر کی بنیادوں کو استوار کرنا شروع کیا
و اسمعیل اور اسماعیل اس کے ساتھ ساتھ تھا تو (اس وقت) پہلی دعا ان کی یہ
تھی۔ربنا تقبل منا کہ اے خدا! ہم سے اس کو قبول فرما لے۔حضرت ابراہیم کی جو یہ دعا ہے اور حضرت اسماعیل کی یہ دعا ہے، اس دعا میں بہت
گرمی
سمتیں ہیں۔پہلی بات تو یہ سمجھائی گئی ہے کہ خدا کی خاطر اتنی مشقت اٹھا کر
اتنی مصیبتیں برداشت کر کے ایک ویرانے میں ابراہیم اپنی بیوی اور بچے کو لے کر آیا۔پھر لمبی مصیبتوں میں انتظار کیا۔بھوک دیکھی، پیاس دیکھی، ہر قسم کی تکلیفیں اٹھا ئیں۔بار بار آتا رہا یہاں تک کہ وہ بچہ بڑا ہو گیا اور خدا کی خاطر، محض خدا کی خاطر گھر تعمیر کیا جا
رہا ہے لیکن انکسار کا یہ عالم ہے کہ ربنا تقبل منا سے دعا شروع کی۔اے
اللہ ! قبول فرمالیتا۔گھر تو تیری خاطر بنا رہے ہیں۔خالفتہ نیکی کی خاطر لیکن انسان خود
اپنی نیتوں کی کنہوں سے واقف نہیں ہوتا انسان اپنے اندرون حال سے خود واقف
نہیں ہوتا ، اس لئے ہم یہ عرض کرتے ہیں کہ جو کچھ بھی ہم تیرے حضور پیش کر رہے
ہیں اسے اپنی رحمت سے قبول فرما لیتا۔اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ تو نے
والا بھی ہے اور جاننے والا بھی ہے۔صرف دعائیں سنتا ہی نہیں ان کے احوال سے

184
واقف ہے۔ان کے رازوں سے واقف ہے۔ان نیتوں سے واقف ہے جو دعاؤں سے
پہلے ہوتی ہیں اور جن کے نتیجے میں دعائیں اٹھتی ہیں۔دَتَنَاوَ اجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ
لك اے خدا! اس عبادت کے گھر کا کیا فائدہ؟ اگر ہم بنانے والے خود تیرے
حضور مسلمان نہ ٹھہریں۔پس ہم دونوں کو اپنا فرمانبردار بنائے رکھنا۔مُسلِمَيْنِ
لك ہمیشہ کے لئے اپنا فرمانبردار بنائے رکھنا۔وارثا منا سخنا اور
فرمانبرداری کی حالت میں ہمیں عبادت کے راز بھی سکھانا اور قربان گاہیں بھی دکھانا۔منسک سے دونوں مراد ہو سکتے ہیں۔عبادت کا طریق بھی اور قربانی کا طریق اور وہ
جگہیں جہاں انسان قربانی پیش کرتا ہے۔وَتُبْ عَلَيْنَا لیکن پھر ہم یہ عرض کرتے
ہیں کہ ہم سے بخشش کا سلوک فرمانا ہماری توبہ کو قبول کرنا۔إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ
الرحيم تو تو بے انتہاء توبہ قبول کرنے والا ہے اور بے حد رحم کرنے والا ہے۔پس نیکی کی دعاوں کے ساتھ یہ عاجزی اور انکساری کی گریہ وزاری بھی جاری ہے
اور اعتراف ہے کہ ہم کچھ بھی نہیں ہم گنہ گار ہیں۔ہم نیکی کے جو کام بھی کرتے ہیں ان
پر بھی ہمیں پورا یقین نہیں ہو سکتا جب تک تیری طرف سے رضامندی حاصل نہ ہو
جائے کہ یہ نیکیاں قبول بھی ہوں گی کہ نہیں۔ربَّنَا وَ ابْعَثْ فِيْهِمْ رَسُوْلًا يَدُهُمْ
يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَب وَالْحِكْمَةَ اے خدا! ان لوگوں میں
سے جو یہاں پیدا ہوں گے وہ عظیم الشان رسول برپا فرما - يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ايْتِكَ جو
تیری آیات ان پر تلاوت کرے گا۔وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَب وَالْحِكْمَةَ اور انہیں
کتاب بھی پڑھائے گا اور اس کی حکمت بھی۔ویزگی اور ان کو پاک فرمائے
گا۔انكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ يقينا تو غالب قدرتوں والا اور بڑی حکمتوں والا
ہے۔غیر معمولی تقوی اور انکسار کے ساتھ کی جانے والی دعا
یہ دعا کی وہ تان ہے جہاں جا کر یہ دعائوئی ہے، جہاں جا کر یہ دعا اپنے عروج تک پہنچی
ہے اور اب سمجھ آئی کہ پہلی دعاؤں میں اس قدر تقویٰ کی باریک راہوں کی پیروی کیوں
ہو رہی تھی؟ اتنا انکسار کیوں تھا؟ اتنی بار بار کی احتیاط کیوں تھی کہ اے خدا ہماری

185
دعاؤں کو قبول فرمانا۔ہمیں پاک و صاف رکھنا۔ہم میں ذرا بھی غیر کا کوئی شائبہ تک باقی
نہ رہے۔خالص تیرے لئے ہم یہ کام کر رہے ہوں اور تو ان کاموں کو قبول کر رہا ہو
کیونکہ یہ دعا حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے سلسلے کی بنیاد
ڈالنے والی دعا تھی۔اور اس عظیم الشان رسول کے برپا کرنے کی دعا تھی جس کی خاطر
ساری کائنات کو پیدا کیا گیا تھا۔اس لئے غیر معمولی تقویٰ کی ضرورت تھی اور غیر معمولی
انکسار کی ضرورت تھی۔یہ وہ مقام تھا جہاں نمبر داخل ہو سکتا تھا۔بعض تکبر نیکی میں
بھی داخل ہو جاتے ہیں اور شیطان بسکا سکتا تھا کہ تم دونوں ؟ تم تو اتنے عظیم الشان وجود
ہو کہ وہ عظیم وجود جس کی خاطر ساری کائنات کو پیدا کیا گیا تھا وہ تمہاری نسل سے پیدا
ہونے والا ہے تو جتنا بڑا مقام عطا ہونے والا تھا اتنی ہی عاجزی بھی سکھائی گئی اور اس
طرح انہوں نے عاجزانہ طور پر خدا کے حضور یہ دعائیں مانگیں جو بعینہ اسی طرح قبول
ہوئیں۔حیرت انگیز طریق پر انہیں لفظوں میں یہ دعا قبول ہوئی ہے جن لفظوں میں
ابراہیم علیہ السلام نے خدا سے مانگی تھی لیکن ترتیب انسانی سوچ کی تھی اگر چہ نبی تھا مگر
بہر حال انسان تھا اس لئے اللہ تعالٰی نے ترتیب بدل دی چنانچہ فرمایا :
هُوَ الَّذِي بَحَتْ فِي الأمين رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ
الكتب والحِكْمَةَ وَإِن كَانُوا مِن قَبْلُ لَفِي ضَلَلٍ مُّبِينٍ (سورة الجمعه : )
ابراہیم علیہ السلام نے تو یہ عرض کیا تھا کہ جب وہ تلاوت آیات کر دے، پھر
ان کی تعلیم دے دے ، پھر ان کی حکمت سکھا دے تو اس کے نتیجے میں اس کے اندرپاک
کرنے کی صفات پیدا ہو جائیں گی پاک کرنے کی اہلیت پیدا ہو جائے گی۔پھر وہ ان کو
پاک کرے کیونکہ جب آیات پڑھی جائیں گی، ان کی تعلیم دی جائے گی، ان کی حکمت
سکھائی جائے گی تو یہ سارا پاک کرنے والا ایک ایسا سلسلہ ہے جس کے نتیجے میں جو بھی
لوگ اس کارخانے سے گزریں گے آخر تک پہنچتے پہنچتے پاک ہونے کے لئے تیار ہوں
ويزكية پھر وہ ان کو پاک بھی کرے گا۔خدا تعالٰی نے محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وسلم کا اصل مقام قبولیت دعا کے
وقت ظاہر فرمایا اور فرمایا کہ ابراہیم کی سوچ تو یہ تھی کہ وہ کتاب اور حکمت سکھانے کے

186
بعد پھر ان کو پاک کرے گا۔مگر میں یہ کہتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم میں دو
ایسی خوبیاں ہیں جن میں وہ سب دوسرے انبیاء سے ممتاز ہیں اور پہلے نہیں ان کا تصور
بھی نہیں کر سکتے تھے۔ایک ہیم کہ وہ ذاتی طور پر ایسی قوت قدسیہ رکھتا ہے کہ کتاب
سکھانے سے پہلے اور اس کی حکمتیں بتانے سے پہلے محض اپنے وجود کی برکتوں سے
لوگوں کو پاک کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔پس تلاوت آیات تو بہر حال اول ہے کیونکہ
خدا کے پیغام کو سنائے بغیر کوئی طاقت بھی حاصل نہیں ہوتی لیکن ساتھ ہی فرمایا :
ويزكيهم وَيُعَلِّمُهُمُ الكتب والحكمة وہ پہلے پاک کرتا ہے اور پاک کرنے
کے لئے کسی تعلیم کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم
کا وجود خود پاک کرنے والا ہے اور دوسرا امتیاز یہ ہے کہ پہلے لوگ تو ایسے مدرسوں میں
داخل ہوتے تھے کہ داخل ہونے سے پہلے پاک نہیں ہوتے تھے داخل ہونے کے بعد
پاک کیے جاتے تھے اور گویا پاک ہو جاتا ان مدارس کا منتہی اور مقصود تھا۔فرمایا یہ اتنا
اونچا مدرسہ بنایا گیا ہے کہ یہاں داخل ہونے کے لئے پاک ہونے کی ضرورت ہے۔جب تک پاک دل لے کر تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے قدموں میں
حاضر نہیں ہو گے تم اس درسگاہ سے کچھ حاصل نہیں کر سکو گے۔پس یہ دونوں مفاہیم
بیک وقت صادق آتے ہیں اور اس دعا کی اہمیت بھی ہمارے سامنے ظاہر ہوتی ہے کہ
کس طرح بعینہ ان چار صفات کا ذکر فرماتے ہوئے جن کو بڑی عاجزی کے ساتھ حضرت
ابراہیم نے خدا سے مانگا تھا، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی بعثت کا ذکر فرما
دیا کہ وہ بعینہ وہی صفات لے کر پیدا ہوا ہے جو ابراہیم نے اس آنے والے کے لئے مانگی
میں
اب دیکھیں کہ دنیا کی تاریخ میں اس دعا نے کتنا عظیم الشان کام کیا ہے۔وہ لوگ
جو اپنے لئے دعائیں کرتے کرتے مر جاتے ہیں وہ اپنے بچوں کے لئے دعائیں کرتے
کرتے جان دے دیتے ہیں قائدہ تو ضرور ہوتا ہے لیکن تھوڑے ماحول میں چند دن کے
فائدے پہنچتے ہیں لیکن حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی دعا دیکھیں کتنی نافع الناس
تھی، کتنی عظیم الشان تھی، تمام دنیا نے قیامت تک اس سے فائدے اٹھانے تھے اسی

187
لئے اس دعا کو بھی عظمت ہوئی اس دعا مانگنے والے کو بھی ایسی عظمت نصیب ہوئی جیسے
محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کے سوا کسی اور نبی کو نصیب نہیں ہوئی۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کا ارشاد ایک اہم دعا کے متعلق
دوسری دعا قرآن کریم ہمیں البقرۃ آیت ۲۰۲ میں یہ سکھاتا ہے :
ربنا ايكا في الدُّنْيَا حَسَنَةُ وَ فِي الآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
یہ دعا
در حقیقت خدا تعالیٰ کی طرف سے ان بندوں کے متعلق بیان فرمائی گئی ہے جو مناسک حج
ادا کرنے کے بعد خدا سے خیر مانگتے ہوئے واپس لوٹتے ہیں۔وہ کیا کہتے ہوئے واپس
آتے ہیں : ربنا اتنا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الآخِرَةِ حَسَنَةٌ وَ قِنَا عَذَابَ النَّارِ
اے خدا! ہمیں دنیا کی حسنات بھی عطا فرما اور آخرت کی حسنات بھی
عطا فرما اور عذاب نار سے بچانا۔یہاں حسنہ اور فضل میں ایک فرق ہے جو آپ کو یا د رکھنا چاہیے ورنہ آپ کی دعا
مکمل نہیں ہوگی۔فضل عموما دنیاوی فوائد کے لئے استعمال ہوتا ہے اگر چہ دوسرے
فوائد کے لئے بھی لیکن حسنہ کا زیادہ تر تعلق نیکیوں سے ہے اور کوئی ایسی خیر حسنہ میں
داخل نہیں ہوتی جو نیکی سے خالی ہو۔اس لئے حسنہ میں جو حسن ہے وہ دوسری دعاؤں
میں ویسا پیدا نہیں ہوتا کیونکہ مراد یہ ہے کہ ہمیں ہر اچھی چیز دے۔دنیا میں سے بھی
اچھی چیزیں دیں یعنی دنیاوی لحاظ سے بھی اچھی ہوں اور تیرے حضور بھی وہ اچھی اور
پسندیدگی کی نظر سے دیکھنے کے لائق ہوں اور پھر آخرت میں سے بھی بہترین چیزیں عطا
فرما اور دین میں سے بھی اس حصے پر عمل کرنے کی توفیق بخش جو سب سے زیادہ حسین
ہے یعنی تعلیم کا وہ حصہ جو چوٹی کا تعلیم کا حصہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے اس دعا کے متعلق فرمایا :
”ہماری جماعت ہر نماز کی آخری رکعت میں بعد رکوع مندرجہ ذیل دعا بکثرت
پڑھے۔رَبَّنَا تِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةٌ وَ قِنَا عَذَابٌ
النَّارِ "
er
(الملفوظات جلدا ص۹)

188
اے ہمارے رب ہمیں دنیا کی بھی حسنہ عطا فرما اور آخرت کی بھی حسنہ عطا فرما اور ہمیں
آگ کے عذاب سے بچا۔پس وہ احمدی جو اس فرمان سے واقف نہیں ہیں وہ شاید دعا
سے تو واقف ہوں گے لیکن یہ علم نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نظر
میں یہ دعا کتنی اہمیت رکھتی تھی۔ایک موقعہ پر حضرت انس کی روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم
ایک مریض کی عیادت کے لئے گئے جو بیماری سے اس طرح کھو کھلا ہو چکا تھا جیسے کسی
چوزے کے پر نوچ لئے گئے ہوں اور وہ بالکل نڈھال ہو چکا ہو، آپ نے اس سے پوچھا
کیا تم خدا سے کوئی خاص دعا کرتے ہو، اس نے عرض کی : ہاں! میں دعا کرتا ہوں کہ
یا اللہ ! تو نے جو عذاب مجھے قیامت کے روز دیتا ہے وہ مجھے اس دنیا میں ہی دے دے۔آپ نے فرمایا سبحان اللہ ! تم اس کی طاقت نہیں رکھ سکتے۔کیا پیارا کلام ہے۔کیسا دل
کی گہرائیوں تک اتر جانے والا ( کلام ہے) سبحان اللہ ! تم اس کی طاقت نہیں رکھتے۔خدا
سے ایسی دعا نہ مانگا کرو کہ جس کی تم میں طاقت نہ ہو۔تم برداشت نہ کر سکو۔فرمایا :
یہ دعا کیوں نہ کی : رَبَّنَا اتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا
عَذَابَ النَّارِ ساری باتیں اس میں آگئیں۔جس عذاب آخرت سے ڈرتے
ہوئے تم دعا مانگ رہے تھے اس کا تو اس دعا میں ذکر موجود ہے۔یہ دعا مقبول ہو جائے تو
عذاب آخرت کہاں؟ لیکن اس کے ساتھ یہ دنیا کی حسنات بھی دیتی ہے اور آخرت کی
حسنات بھی دیتی ہے۔پس یہ دعائیں ہیں۔ان کا ایک پس منظر ہے۔کس طرح خدا کے پاک بندوں نے
ان کی حکمتوں کو سمجھا۔کس طرح ان کے متعلق تلقین فرمائی۔جب بھی آپ اياك
لعبد وإياك نستعين کہنے کے بعد یہ مشکل دعا مانگتے ہیں کہ اهْدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَیوم تو پھر ان لوگوں کی دعائیں
بھی تو ساتھ مانگا کریں اور بعینہ سورۂ فاتحہ کے بعد ان دعاؤں کے لئے قرآن کریم کی
آیات پڑھنے کا وقت آجاتا ہے تو ایسی آیات کا انتخاب کریں جن آیات میں ایسی
دعائیں ہوں اور دعاؤں کے مضمون کو اگر آپ سمجھ جائیں تو ہر ضرورت کے لئے ہر

آج 10 میں سے 10 باقی