۱۲ اپریل ۱۹۹۱
ذوق عبادت اور آداب دُعا, حصہ 2
189
مشکل کے لئے ہر خواہش جو نیک خواہش ہے اس کو پورا کرنے کے لئے آپ کو قرآن
کریم میں کوئی نہ کوئی مناسب حال دعا مل جائے گی۔اگر اس کے پس منظر کو سمجھ جائیں
تو پھر دل میں درد پیدا ہو گا۔سوز پیدا ہو گا اور آپ کی دعاؤں میں ایک نئی زندگی پیدا ہو
جائے گی۔وہ ایسے چوزے کی طرح کی دعائیں نہیں ہوں گی جس کے پر نوچے جاچکے
نہوں ایسے پرندے کی طرح دعائیں ہو گی جو اڑنے کی سکت رکھتا اور بلند پروازی جانتا
ہو اور بلند پروازی کی طاقت رکھتا ہو۔حضرت طالوت کی دعا اور اسکی قبولیت
پھر ایک دعا ہے جو حضرت طالوت جن کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ جدعون تھے
ان کی دعا قرآن کریم نے محفوظ قربانی ہے وہ جب جالوت کی فوجوں کے ساتھ مقابلے
کے لئے نکلے تو جالوت کی فوجیں بہت زیادہ تھیں اور بہت طاقت ور تھیں اس کے
مقابل پر حضرت طالوت کی فوج بہت مختصر تھی اور اس میں سے بھی بہت سے ایسے تھے
جو ابتلاء پر پورا نہیں اتر سکے اور آخر وقت تک ساتھ نہ دے سکے۔اس لئے جو باقی بچے
وہ بہت ہی تھوڑے رہ گئے، اس وقت انہوں نے ایک دعا کی : ربنا افرغ علينا
صبرا وتيْتُ أَقْدَا مَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ (البقرة : ۲۵۱) کہ اے
خدا! ہم پر میر نازل فرما، ہمیں صبر عطا فرما۔وثبت اقدامنا اور ہمارے قدموں
کو مستحکم اور مضبوط کردے۔والصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ اور ہمیں انکار
کرنے والوں کی قوم پر فتح نصیب فرما۔چنانچہ اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ یہ دعا ایسی تھی جسے
میں نے فورا قبول کر لیا۔فَقَدَمُوهُم بِاِذْنِ الله پس وہ جو عظیم شکست انہوں
نے دشمن کو دی وہ محض اللہ کے اذن سے تھی ورنہ ان میں یہ طاقت نہیں تھی کہ اتنے
بھاری دشمن پر فتح یاب ہو سکتے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں
پھر قرآن کریم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی دعاؤں کا بھی نقشہ کھینچا
ہے۔بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ قرآن کریم میں باقی انبیاء کی دعائیں ہیں محمد رسول
اللہ
190
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی دعائیں نہیں حالانکہ بہت سی دعائیں جن میں نام نہیں لیا
گیا اور بعض ایمان والوں کی دعائیں بتائی گئی ہیں وہ دعائیں وہ ہیں جو حضرت اقدس محمد
رسول اللہ اور آپ کے ساتھیوں کی دعائیں تھیں اور بہت سی ایسی دعائیں ہیں جو
خداتعالی نے خود آپ کو مخاطب کر کے سمجھائیں کہ یہ دعا مجھ سے کیا کرو۔یہ ساری
دعائیں قرآن میں محفوظ ہیں۔ان کے علاوہ اور بھی دعائیں ہیں جن کا قرآن میں
تفصیل سے ذکر نہیں ملتا لیکن مضمون موجود ہے ان دعاؤں کا انشاء اللہ بعد میں ذکر کروں
گا۔ایک دعا یہ بتائی : آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا اُنْزِلَ إِلَيْهِ مِن رَّبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ،
كُلَّ آمَنَ بِاللهِ وَمَلَيْكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ (البقرة : ۲۸۷) دیکھو ! محمد رسول الله
خداتعالی کی ہر اس چیز پر ایمان لے آئے، ہر اس بات پر ایمان لے آئے ہر اس حکم پر
ایمان لے آئے جو ان کی طرف نازل کی گئی اور ان کے ساتھ ہی ان پر ایمان لانے
والے بھی خدا کی کامل دتی پر ہر طرح سے ایمان لے آئے۔یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ
و علی آلہ وسلم کے پیچھے چل چل کر جن جن باتوں پر وہ ایمان لاتے گئے آپ کے صحابہ
آپ کے غلام بھی ان باتوں پر ایمان لاتے چلے گئے۔كُلٌّ آمَنَ يا لو وَ مَلَيْكَتِهِ
وكتبه ورسلیم یہ سب کے سب وہ ہیں جو اللہ پر بھی ایمان لائے ملائکہ پر بھی
ایمان لائے اور کتابوں پر بھی ایمان لائے اور خدا تعالیٰ کے رسولوں پر بھی ایمان لائے
اور یہ اقرار کیا۔لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّن رُسُلِیہے کہ جہاں تک وحی کی عظمت کا
تعلق ہے، جہاں تک تیرے فرمان کے احترام کا تعلق ہے ہم کسی بڑے چھوٹے رسول
کی وحی میں فرق نہیں کریں گے۔جو حکم تیری طرف سے آئے گا وہ کسی طرح ہم تک
پہنچے ، خواہ بڑے رسول کے ذریعہ پہنچے یا چھوٹے رسول کے ذریعہ پہنچے ہم تو تیرے حکم پر
نگاہ کرنے والے ہیں اس لئے جہاں تک وحی کے احترام کا تعلق ہے اس میں ہم کوئی
فرق نہیں کریں گے۔کوئی رسول زیادہ قابل احترام ہے اور کوئی رسول کم قابل احترام
ہے اس بحث میں نہیں پڑیں گے اور پھر وقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا
وإليك المصير اے خدا! ہم نے سنا اور ہم نے اطاعت کر دی یعنی جو کچھ ہم
نے سنا اس سب پر ہم ایمان بھی لائے اور ہم اطاعت کے لئے حاضر ہو گئے اور عمل کرنا
191
شروع کر دیا۔غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ اس لئے اب ہم تجھ سے
بخشش کا حق مانگتے ہیں، بخشش کی توقع رکھتے ہیں تو ہم سے بخشش کا سلوک فرمانا۔دیکھئے
اس میں بھی کتنا انکسار ہے۔محمد رسول اللہ اور آپ کے ساتھی جس کیفیت کے ساتھ
خدا کی وحی پر ایمان لائے کبھی دنیا میں کوئی قوم ایسی پیدا نہیں ہوئی جس نے اس شان
کے ساتھ اس خلوص کے ساتھ اس طرح مضمون کی باریکیوں کو سمجھتے ہوئے خدا کے
کسی نبی کی وحی پر ایمان لایا ہو مگر یہ لوگ محمد رسول اللہ اور آپ کے ساتھی اس وحی پر
اس کامل شان کے ساتھ ایمان لے آئے اور پھر خدا کے سب رسولوں پر فرشتوں پر
کتابوں پر سب پر ایمان لانے کے بعد پھر اپنا یہ دستور بنا لیا کہ سنا اور اطاعت شروع کر
دی اور مقابل پر خدا سے کیا مانگا۔غُفْرَانَكَ رَبنا اس کے باوجود ہم کسی چیز کے
مستحق نہیں ، ہم جانتے ہیں کہ یہ سب توفیق تیری دی ہوئی ہے، ہاں بخشش کی توقع رکھتے
ہیں کہ ہم سے جو کمزوریاں ہو جائیں غفلتیں ہوں تو ہم سے بخشش کا سلوک فرما
واليْكَ الْمَصِيرُ اور ہم نے آخر تیرے پاس پہنچنا ہے۔کوئی مفر نہیں ہے۔لازما"
ہم سب آخر تیرے حضور پہنچیں گے۔لا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا
فرمایا : ہاں میں جانتا ہوں کہ تم میں سے مختلف لوگوں کو میں نے مختلف توفیق عطا
فرمائی ہے۔کسی کو زیادہ طاقتیں دی ہیں، کسی کو کم طاقتیں دی ہیں۔چونکہ میں نے
طاقتیں دی ہیں میں تم سے تمہاری طاقتوں کے مطابق سلوک کروں گا۔محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے ان کی طاقتوں کے مطابق اور ان کے غلاموں سے درجہ
بدرجہ صدیقوں سے صدیقوں کے مطابق شہداء سے شہداء کے مطابق اور صالحین
سے صالحین کے مطابق لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ قانون یہ ہے
کہ جو کچھ بھی نیکی تم سے سرزد ہو جائے گی ؟ یا ان لوگوں سے اس نیکی کی میں جزاء
ضرور دوں گا مگر یدی کے متعلق احتیاط کرلوں گا کہ نیت اور پختہ نیت کا دخل ہو۔جان
بوجھ کر عمرا کی گئی ہو۔احتسبت میں واضح نیت اور ارادے کا معنی پایا جاتا ہے تو
دیکھئے یہ بھی کتنا احسان اور مغفرت کا سلوک ہے، دراصل غفرانك کا جواب ہے۔فرمایا۔ہاں غفران کا سلوک کروں گا اس طرح کہ نیکی تم سے راہ چلتے اتفاقاً بھی ہو جائے
192
تو میں کہوں گا کہ تمہارے حساب میں لکھ لی جائے۔اور فرشتے تمہارے حساب میں لکھ
لیا کریں گے لیکن بدی کے متعلق احتیاط کا حکم دوں گا کہ دیکھنا اس کی نیت تھی کہ
نہیں۔ارادہ تھا کہ نہیں۔چنانچہ حضرت آدم علیہ السلام کے ذکر میں فرمایا۔ولم نجد له عزما (له : (۱۲) ہم نے جو اس سے مغفرت کا سلوک فرمایا تو تم
تجد له علما ہم نے خوب ٹول کے دیکھا، اس کی نیت میں عزم نہیں پایا جاتا تھا۔ٹھو کر کھائی تھی۔غفلت ہو گئی تھی۔پس غفرانك كا جواب بھی ہمیں مل گیا۔ایک دعا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ
گریہ وزاری سے کرتے تھے
پھر وہ دعا بتائی اور تفصیل کے ساتھ اس دعا کا ذکر فرمایا جو حضرت محمد مصطفیٰ صلی
اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اور آپ کے شاگرڈ آپ کے کلام آپ کے صحابہ ہمیشہ خدا کے
حضور گریہ وزاری سے کیا کرتے تھے۔رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِينَا أَوْ
الخطانا
اے خدا! لا تواخذنا ہرگز ہمارا مواخذہ نہ فرمانا۔إن نسينا أو أخطأنا اگر ہم سے بھول چوک ہو جائے اور غلطی کر دیں تو اس کا تو
کوئی کھاتا ہی نہ رکھنا۔اسے تو شروع سے ہی صاف کر دینا کہ ٹھیک ہے، یہ کسی شمار میں
نہیں ہوگی۔پھر رَبِّنَا وَلا تَعْمِلَ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِنَا
اور اے خدا! جہاں تک اس اخر کا تعلق ہے جو تو نے پہلے لوگوں پر ڈالا
تھا وہ ہم پر ڈالتا ہی نہ۔اصر" اور "حمل " دو مضمون ہیں جو اس آیت میں بیان ہوئے ہیں۔اصر“ سے
متعلق لغوی تحقیق یہ ہے۔اَمَرَ الشَّشی کسی چیز کو توڑا مروڑا روکا۔کوئی چیز اتنا
بڑھ گئی مثلاً درخت کی شاخیں کہ آپس میں منجلیں پڑگئیں اور ایک دوسرے کے ساتھ
مل کر ایک دوسرے کو خراب کرنے لگ گئیں۔انتَصَرَ الْقَوم لوگ زیادہ ہو گئے۔اصر اس رسی کو بھی کہتے ہیں جو سڑک پر ٹول وصول کرنے کے لئے لگائی جاتی تھی۔آجکل بھی گیٹ (Gate) لگتے ہیں۔یعنی وہ رسی جو گاڑیوں کو موٹروں کو گدھے گاڑیوں
193
کو اس زمانے میں تو گھوڑے اور خچر وغیرہ ہوا کرتے تھے تو ان کو روکنے کے لئے ہوتی
تھی کہ اپنا ٹیکس دیگر جاؤ تو یہ سارے مفاہیم ہمیں بتاتے ہیں کہ اس دعا کا یہ مطلب
نہیں ہے کہ ہم پر کوئی ایسی شریعت نہ نازل فرمانا۔بوجھ سے مراد بعض لوگ سمجھتے ہیں
کہ خدا کی طرف سے پابندیاں ہیں، ہر گز یہ مراد نہیں مراد یہ ہے کہ ہم پر ایسی پابندیاں
نہ لگانا جن پابندیوں کو برداشت نہ کر کے پرانے لوگوں کی کمریں ٹوٹ گئیں اور وہ منہدم
ہو گئے اور ایسی پابندیاں نہ لگانا جو تو نے تو کم لگائی تھیں لیکن رفتہ رفتہ لوگوں نے بڑھانی
شروع کر دیں اور سیدھے سادے دین کو کنجلک بنا دیا۔چنانچہ وہ جو قرآن کریم میں
دوسری جگہ آتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ و سلم لوگوں سے ان کے امر
دور فرماتا ہے۔جن بوجھوں میں وہ مبتلا ہوئے ہیں، جو زائد رسم و رواج ان کے گلوں
کے طوق بن گئے ہیں وہ ان سے ان کو رہائی دلاتا ہے تو یہ وہ مضمون ہے کہ ہمیں ایسے
لوگوں کے رستے پر نہ چلانا جن کی تعلیمات ان کے لئے رفتہ رفتہ اصربن گئیں۔اس میں
اضافے ہونے شروع ہو گئے، رسم و رواج پیدا ہو گئے۔ایسی مشکل بنا دی گئیں کہ پھر
ان پر عمل نہیں ہو سکتا تھا اور پھر ایسے بھی لوگ تھے جن کی تعلیمات رفتہ رفتہ ٹیکس کی
وصولی کی طرح بو جھل اور قابل نفرت بن گئیں۔جب ان سے ان تعلیمات پر عمل
کرنے کا مطالبہ کیا جاتا تھا تو سننے والے یہ سمجھتے تھے کہ یہ کیا مصیبت ہے۔یہ ویسی ہی
کیفیت ہے جیسے گزشتہ کچھ عرصہ پہلے ضیاء الحق صاحب نے نماز فرض کر دی تھی۔ایک
تو خدا نے فرض کر رکھی تھی ۱۴۰۰۰ سال پہلے سے ایک ضیاء صاحب نے اس کے اوپر پھر
فرض فرما دی اور اس وقت کی جو کیفیت لوگ مجھے لکھا کرتے تھے وہ بالکل وہی تھی جو میں
بیان کر رہا ہوں کہ لوگ سمجھتے تھے کہ یہ تو ٹیکس پڑ گیا ہے۔اس کی ادائیگی سے جس طرح
ہو سکے بھا گو۔جو خدا کی فرض کردہ نمازیں پہلے پڑھتے تھے وہ تو اسی طرح پڑھتے رہے ان
کو تو کوئی فرق نہیں پڑا لیکن ایک بڑی تعداد وہ تھی جو صر" سمجھ کر نمازوں کو پڑھتے
تھے اور ان کا رجحان یہ تھا کہ گویا ان پر ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے تو دیکھیں کتنی اچھی دعا
سکھا دی۔فرمایا : اے خدا تیری تعلیم کو تو ہم قبول کریں گے لیکن ہم تجھ سے کچھ
گزار شمات کرتے ہیں۔ہم ہر چیز پر ایمان لے آئے۔یہ عہد کر بیٹھے ہیں جو سنیں گے
194
ہے :
وقف
اس کی اطاعت کریں گے لیکن اب ہمارے ساتھ ذرا ایک Code of Contact ملے
ہو جائے۔ایک ایسا طریق کار واضح ہو جائے جس پر ہم سے تیرا معاملہ ہوگا۔ایک یہ کہ
خطا تو شمار میں ہی نہیں آئے گی۔بھول چوک معاف۔پرانے لوگوں کی غلطیاں دوہرانے
کی تو ہمیں توفیق ہی نہیں بخشے گا۔ہم تیری تعلیم کو ہر گز اپنے لئے بوجھ نہیں بننے دیں
گے اور نہ تیری تعلیم کو بوجھ شمار کریں گے اور ٹیکس شمار کریں گے۔پھر اس کے بعد کیا
ربنا ولا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَابم اس کے باوجود ہمیں پتہ
نہیں کہ پھر بھی کیا کیا ہونے والا ہے۔جہاں تک گزشتہ تاریخ کے سبق ہیں وہ تو ہم نے
حاصل کئے لیکن اپنی کمزوریوں سے ہم پھر بھی واقف نہیں ہیں۔وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لا
طاقة لنا به تو نے وعدہ فرمایا ہے۔لا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا لا وُسْعَهَا
پس اس وعدے کو یاد دلاتے ہیں اور پھر یہ تاکیدا " عرض ہے کہ ہم میں جتنی طاقت
ہے اس سے زیادہ ہم پر بوجھ نہیں ڈالنا۔طاقت دیکھ کر بوجھ ڈالنا اور اس کے بعد پھر بعد
میں کیا سلوک ہو۔وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرُ لَنَا دو ارحمنا اے خدا! عفو کا
سلوک فرمانا۔پھر بھی گناہ ہوں گے تو دیکھنا ہی نہ گویا گناہ ایک طرف ہو رہے ہیں اور
تیری نظریں دوسری طرف ہیں۔واغفر لنا اور جو گناہ تیری نظر کے سامنے
آجائیں ویسے تو ہر چیز پر خدا کی نظر ہے لیکن ایک اسلوب بیان ہے۔جس طرح بعض
لوگ ظلم کا سلوک کرنے والے مغفرت کا سلوک کرنے والے عفو سے آغاز کرتے ہیں
اور کوشش کرتے رہتے ہیں کہ کوئی برائی نظر کے سامنے ہی نہ آئے۔برائی کو اس وقت
دیکھتے ہیں جب پکڑنے کا ارادہ کرتے ہیں۔حضرت مصلح موعود کا بھی یہی طریق تھا۔مجھے
یاد ہے بچپن میں آپ جب گھروں میں آیا کرتے تھے تو ہم بچپن کی کئی قسم کی بے ہودہ
حرکتیں کیا کرتے تھے تو آپ اس طرح غفلت کی نظر سے دیکھتے ہوئے گزرتے تھے جیسے
پتہ ہی نہیں لگا اور اس وقت دیکھتے تھے جب پکڑنے کا ارادہ ہو۔جب سمجھیں کہ اب
معاملہ کچھ ہاتھ سے بڑھتا چلا گیا ہے۔لیکن خدا سے یہ دعا نہیں ہے کہ ہمیں اس وقت
گناہوں میں دیکھنا جب پکڑنے کا ارادہ ہو۔فرمایا جب دیکھنا تو بخشش کے ارادے سے
دیکھنا۔جب پکڑے جائیں، بات کھل جائے تو وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا اور رحم
195
فرمانا۔استحقاق کوئی نہیں۔بار بار کی غلطیاں ہوں گی۔تیرے حضور حاضر ہوں گے کچھ
لیکر نہیں حاضر ہوں گے۔ایسے اقرار بار بار توڑ چکے ہوں گے جو تیرے حضور مضبوطی
سے باندھے ہوئے ہوں گے۔کئی دفعہ توبہ کی ہوگی۔ایسی صورت میں رحم کا سلوک
فرمانا۔کہنا۔بڑے کمزور عاجز انسان ہیں ان کا کام ہی یہی ہے ، غلطیاں کرنا۔جیسا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا ایک فارسی کا الہام بھی بیان کیا جاتا ہے کہ
این مشت خاک را گر نه بخشم چه کنم
کہ اس خاک کی مٹھی کو میں بخشوں نہ تو کروں کیا۔اس انسان کی حیثیت کیا ہے؟ اتنا
کمزور اتنا ناقص ، بار بار گناہوں میں مبتلا ہونے والا۔چلو دفع کرو اس کو بخش ہی دو۔خاک کی مٹھی ہی تو ہے تو یہ معنی وارحمنا کے ہیں کہ اے خدا! پھر یہ کہہ دینا کہ
چلو رحم ہی کر لیتے ہیں۔اور کچھ نہیں۔دعا کی قبولیت کا راز
انت مؤلمنا یہ بات یاد رکھنا کہ ہمارا مولا تو ہے۔اس لفظ میں ساری دعا
کے درد کو سمو دیا گیا ہے اور دعا کی قبولیت کا راز بیان فرما دیا گیا ہے۔فرمایا : ان سب
حالتوں کے باوجود سوائے تیرے ہم نے کسی اور طرف نہیں دیکھا۔اپنی تمام کمزوریوں
اور گناہوں کے باوجود تجھ سے اس معنوں میں وفا کی ہے کہ اپنا مولا صرف تجھے سمجھا ہے
اور کسی اور کو نہیں سمجھا۔پس جب مولا تو ہے تو جائیں کہاں؟
دیکھئے ! وہی دعا ہے ناکہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کہ اے خدا
جب تیری عبادت کرتے ہیں کسی اور کی کرتے ہی نہیں تو مدد کس سے مانگیں؟ اور ہے
کون
ہم تیرا در چھوڑ کے جائیں کہاں چین دل آرام جان پائیں کہاں
اور کچھ بھی نہیں ہے۔پس مولینگ نے وہ راز کھول دیا کہ کیوں ایسی عجیب و غریب سی
دعائیں مانگو جن میں کوئی منطق نظر نہیں آتی۔کیوں خدا تم سے یہ سلوک کرتا چلا
جائے۔یہ عرض کرنا کہ اے خدا ! ہمارا مولا تو ہے۔اگر ہم نے کسی اور کو مولا بنا لیا تو پھر
196
ان دعاؤں کا ہمیں استحقاق نہیں رہے گا۔پس یہ دعا مقبول تب ہوگی اگر آپ کا مولا خدا
ہی ہو۔اگر ضرورت اور مصیبت کے وقت دوسروں کی طرف نہ بھاگیں ، اگر شرک میں
بتلا نہ ہوں، اگر مولا دنیا والے بتاتے ہوئے ہوں اور دعا محمد رسول اللہ والی کریں جن کا
مولا خدا کے سوا کوئی بھی نہیں تھا تو ایک بے محل دعا ہو گی۔اس کا آپ سے کوئی تعلق
نہیں ہوگا۔فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ پس انکار کرنے والوں اور
ناشکری کرنے والوں پر تو ہمیں نصرت عطا فرما کیونکہ ہمارا مولا تو ہے اور تیرے سوا اور
رحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ
کوئی مولا نہیں۔پھر یہ دعا سکھائی : رَبَّنَا لا تزغ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنكَ
(آل عمران : (۹) یہ دعا الرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ
کی دعا کے طور پر سکھائی گئی ہے جو محکمات اور متشابہات دونوں پر ایمان لاتے ہیں اور یہ
عرض کرتے ہیں محل من عِندِ اللہ یہ سب کچھ خدا ہی کی طرف سے ہے۔اس لئے یہ بتانا ضروری ہے کہ آپ بغیر اس مضمون کو سمجھے اگر یہ دعا کرتے رہیں کہ
ربنا لا تزغ قلوبنا جیسا کہ بعض کتب میں قرآنی دعائیں لکھی ہوئی ہیں اور
پس منظر بیان نہیں ہوا تو ہو سکتا ہے کہ آپ کی دعا کا تیر خالی چلا جائے اور آپ کو علم نہ
ہو کہ کیوں خطا ہوا کیوں نشانے پر نہیں بیٹھا۔فرمایا یہ دعا ان لوگوں کی طرف سے مقبول
ہوتی ہے جو متشابہات پر بھی ایمان لاتے ہیں اور محکمات پر بھی ایمان لاتے ہیں۔قرآن
کریم کی آیات ہوں یا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا کلام ہو یا دوسرے
اولوا الامر کی اطاعت کا مسئلہ ہو یہ سلوک نہ کرنے والے ہوں کہ جو بات کھلی کھلی دلیل
کے ساتھ سمجھ آجائے اس پر تو شرح صدر کے ساتھ ایمان لے آئیں اور جہاں ذرا بھی
شک کا کوئی پہلو دیکھیں وہاں، شکوں میں مبتلا ہو جائیں تو ہمات میں مبتلا ہو جائیں۔شاید
یہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی۔شاید یہ بات پوری نہیں ہوئی۔یہاں زیادہ سختی ہو گئی ہے۔یہاں ہمارے مزاج کے خلاف بات ہو گئی ہے۔یہ متشابہات ہیں۔تو فرمایا اگر تم
متشابہات پر ایمان نہیں لاتے اور متشابہات کو شرح صدر کے ساتھ قبول نہیں کرتے۔اگر میٹھا میٹھا کھانے کی عادت ہے اور ہلکا سا مزا بدلے تو تھوک دینے کے عادی ہو تو پھر یہ
197
دعا کرتے ہوئے ہمارے حضور حاضر نہ ہوتا۔ہم تو یہ دعا تمہیں ایسے لوگوں کی دعا کے
طور پر بتا رہے ہیں جو راسخون فی العلم تھے۔جو محکمات پر بھی کامل ایمان
لاتے تھے اور متشابہات پر بھی کامل ایمان لاتے تھے۔پھر وہ کیا کہتے تھے۔ربنا لا تُرم قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا اب دیکھیں کتنی موزوں اور بر محل دعا ہے اور
اس کا پس منظر جاننا کتنا ضروری ہے۔دعا یہ ہے کہ اے خدا! ہمارے دلوں کو ایک دفعہ
ہدایت دینے کے بعد ٹیڑھا نہ کرنا یا ٹیڑھا نہ ہونے دیتا۔وَهَبْ لَنَا مِن له تك
رَحْمَةً اپنے حضور سے ہمیں رحمت عطا فرمانا۔ہم سے رحمت کا سلوک کرنا۔إنك أنت الوهاب یقینا تو بہت ہی زیادہ رحمت کا اور موہت کا، بخشش اور
پیار کا سلوک کرنے والا ہے اب یہ دعا ان لوگوں کے حق میں قبول نہیں ہو سکتی جو ہر
اس مقام پر جہاں دل ٹیڑھے ہونے کے احتمالات پیدا ہوتے ہیں ٹھو کر کھا جاتے ہیں اور
خود اپنے دلوں کو ٹیڑھا ہونے دیتے ہیں۔فرمایا جو راسِخُونَ فِي الْعِلْمِ ہیں وہ
ایسا نہیں کرتے لیکن اس کے باوجود جانتے ہیں کہ خدا سے طاقت پائے بغیر وہ ان
ابتلاؤں سے صحیح سالم گزر نہیں سکتے۔ان کو دعاؤں کی پھر بھی ضرورت ہے۔پس
متشابہات سے ٹھوکر نہیں کھاتے لیکن جانتے ہیں کہ دعا کے سہارے کے بغیر ہر وقت
خطرے میں ہیں۔پس اگر تم متشابہات سے ثابت قدمی سے گزرنے کی اہلیت رکھتے ہو
اور بار بار شکوں کے ذریعہ اپنے ایمان کو ضائع نہیں کرتے تو پھر یہ دعا کرو، پھر تمہارے
ایمان کو نئی طاقت نصیب ہوگی۔پھر تمہیں مشکل مقامات پر لڑکھڑانے کی جگہوں پر خدا
کی طرف سے سہارے دیئے جائیں گے اور نئی طاقتیں عطا کی جائیں گی۔پھر تمہیں ہر
خطرے کے مقام سے گرنے سے بچالیا جائے گا۔رَبَّنَا إِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِيَوْمٍ
لا ريب فيهِ إِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ ( آل عمران : (۱۰) اے خدا! تو ایک
ایسے دن کے وقت ہم سب کو اکٹھا کرنے والا ہے، جس میں کوئی شک نہیں۔اب
دیکھیں کتنی پر حکمت بات ہے۔اس مضمون سے اس فقرے کا کتنا گہرا تعلق ہے جو پہلے
بیان ہو چکا ہے۔فرمایا : ریب کی بات چل رہی تھی کہ اے خدا! وہ لوگ جو متشابہات
کے وقت شک نہیں کرتے ان کے ساتھ شامل ہو کر یہ دعا کیا کرو کیونکہ بالآخر ایک ایسا
198
دن آنے والا ہے جس میں کوئی شک باقی نہیں رہے گا۔جن باتوں کو تم آج نہیں سمجھ
سکے۔وہ کل تمہارے سامنے کھول دی جائیں گی اور جب وہ کھول دی جائیں گی تو پھر
تمہیں معلوم ہو گا کہ تم کتنی غلطی پر تھے۔اس لئے استغفار سے کام لیتے ہوئے دعاؤں
کے ذریعہ ان ٹھوکروں سے بچنے کی کوشش کرو جن کا حال ایک ایسے دن پر کھول دیا
جائے گا جس کے متعلق دعا کرنے والے خود عرض کرتے ہیں کہ ليوم لا ريب فيو
اس دن ہمارے ساتھ ربوبیت کا سلوک فرمانا جس دن سب دنیا اکٹھی ہوگی اور
اس دن میں کوئی شک والی بات نہیں ہوگی۔یہاں دو معنی ہیں۔وہ دن شک سے بالا ہے
یعنی لازماً ایسا ایک دور آنے والا ہے جس میں یہ باتیں ہونگی اور اس دن کوئی شک والی
بات نہیں ہوگی سب پردے اٹھا دیے جائیں گے۔پھر سورہ آل عمران آیت نے ا میں متقیوں کی دعا کے طور پر یہ دعا سکھائی
ربنا رئنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا اے خدا ! ہم ایمان لے آئے۔پس ہمارے گناہ
بخش دے۔وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔خدا کا دیدار پانے اور فراخی رزق کی دعا
پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو خدا تعالیٰ نے خود یہ دعا سکھائی :
قُلِ اللهُم مُلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَن تَشَاءُ وَ تَنْزِعُ الْمُلُكَ مِمَّنْ تَشَاءُ رَوَ
تُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ ، إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ تُولِجُ الَّيْلَ
في النَّهَارِ وَتُولِجُ النَّهَارَ فِى اليْلِ وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الميت
من الحي وَ تَرْزُقُ مَن تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ
(آل عمران : ۲۷-۲۸)
اے محمد (صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم) ! تو مجھ سے یوں مخاطب ہوا
کر مجھ سے یہ دعا کیا کر کہ اے ہمارے اللہ ! تو ملک کا مالک ہے یعنی ہر قسم کی ملکیت
جس کا تصور کیا جا سکتا ہے وہ تیرے قبضہ قدرت میں ہے۔تُؤْتِي الْمُلْكُ مَنْ تَشَاءُ
اور دنیا کی بادشاہتیں بھی اور آخرت کی بادشاہتیں بھی تیری طرف سے عطا
ہوتی ہیں۔جس کو جو چاہے تو عطا فرما دے خواہ وہ اس دنیا کا ملک ہو یا آخرت کا ملک ہو۔و تنزِعُ الْمُلْكَ مِمَّن تَهَا: لیکن تو چھینے کی بھی طاقت رکھتا ہے، جب
199
چاہیے کسی کو نا اہل قرار دیکر اس سے اپنا عطاء کردہ ملک واپس لے لے۔وَتُعِزُّ مَنْ
تشاء وتذل من تشاء تو جس کو چاہتا ہے عزت بخشتا ہے اور جس کو چاہتا ہے
اسے ذلیل ہونے دیتا ہے لیکن بِيَدِكَ الْخَيرُ تیرے ہاتھ میں خیر ہے۔بھلائی
ہے۔تیری طرف سے کسی کو ذلت نہیں پہنچتی۔تو ذلیل ہونے دیتا ہے۔یعنی اگر وہ خود
ذلیل ہونا چاہتا ہے تو بعض دفعہ تو فیصلہ فرما لیتا ہے کہ اچھا پھر ہم تجھے ذلیل ہونے دیں
گے اور پھر وہ ذلیل اور رسوا ہو جاتا ہے لیکن جہاں تک تیرے ہاتھ کا تعلق ہے یہ ہاتھ
خیر کا ہاتھ ہے یہ برائی کا ہاتھ نہیں ہے۔اِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ اور تو ہر اس
چیز پر قادر ہے جو تو چاہتا ہے اور چونکہ تو بھلائی چاہتا ہے اس لئے ہم تجھ سے بھلائی ہی کی
توقع رکھتے ہیں تُولِجُ الهَل فِي النَّهَارِ وَتُولِجُ النَّهَارَ فِي الَّيْلِ
ادلتے بدلتے رہتے ہیں۔راتیں دنوں میں داخل ہو جاتی ہیں اور دنوں کو تو راتوں میں
داخل فرما دیتا ہے۔جب چاہے راتوں کو دنوں میں داخل فرماتا ہے دنوں کو راتوں میں
زمانے
داخل فرما دیتا ہے وَتُخْرِجُ الحي من امتِ وَتُخْرِجُ الْمَيْتُ مِنَ الْحَيِّ
اور اسی طرح تو زندوں کو مردوں میں داخل کر دیتا ہے اور مردوں کو زندوں میں
داخل فرما دیتا ہے۔پس ہر آن تیرا فضل ہی ہے جو ہمیں ہمیشہ صحیح رستے پر قائم رکھے اور
مردوں سے زندوں میں داخل ہونے والے ہوں نہ کہ زندوں سے مردوں میں داخل
ہونے والے ہوں۔اسی طرح ہمارے زمانے راتوں سے روشنیوں میں تبدیل ہونے
والے ہوں، روشنیوں سے راتوں میں تبدیل ہونے والے نہ ہوں۔وَتَرْزُقُ مَن
تشاء بغير حساب اور تو جسے چاہتا ہے بغیر حساب کے اسے رزق عطا فرماتا
ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وسلم نے اس دعا کے متعلق فرمایا کہ جو شخص
سورۂ فاتحہ کی تلاوت کرتا ہے، پھر آیت الکرسی کی تلاوت کرتا ہے، پھر آل عمران کی اس
آیت کی تلاوت کرتا ہے جس میں اللہ تعالٰی فرماتا ہے : شهد الله
انه لا اله الا هو والمليكة وأولوا العلم قائِمَّا بِالْقِسْطِ، لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ
الْحَكِيمُ (آل عمران : ١٩) شَهِدَ اللہ اللہ تعالٰی اس بات کا گواہ ہے
200
اور
انه لا اله الا هو کہ اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔والمليكة
فرشتے بھی اس بات کے گواہ ہیں اور اُولُوا العلم اور جتنے صاحب علم لوگ ہیں وہ بھی
اس بات کے گواہ ہیں۔کانٹا یا توسط خدا تعالٰی اور خدا تعالٰی کے اطاعت
کرنے والے سارے ہمیشہ انصاف پر قائم رہتے ہیں اور وہ عزیز بھی ہے اور حکیم بھی
اس آیت کی تلاوت کرتے ہیں اور پھر یہ
هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
ہے۔دعا پڑھتے ہیں جو ابھی میں نے آپ کے سامنے پڑھی ہے فرمایا : جو شخص بھی ہر فرض
نماز کے بعد یہ دعائیں کرے گا اس کے لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے جنت بطور
مادی مقدر کر دی ہے اسے جنت الفردوس میں سکونت عطا کروں گا اور ہر روز ۷۰ مرتبہ
اسے اپنے دیدار سے مشرف کروں گا۔یہاں لفظ ہے جو ہے اس کے متعلق بتانا ضروری ہے کہ عربوں میں یہ ایک عدد ہے
جو کثرت کی علامت ہے یعنی بکثرت میں اسے دیدار نصیب کروں گا۔تو عرب اسے یوں
بھی بیان کرتے ہیں کہ ۷۰ مرتبہ۔تو اس سے مراد ظاہری طور پر ۷۰ نہیں ہے۔بعض تو
ان جنتوں میں ایسے بھی ہوں گے جیسے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم جو
ہمیشہ دیدار کی حالت میں ہی رہیں گے۔اور ساتھ ہی یہ جو نسخہ آپ کے سامنے پیش کیا
گیا ہے اس کو آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے فراخی رزق کا نسخہ بھی بیان فرمایا
ہے۔پس وہ لوگ جو مختلف قسم کی تنگیوں میں جتلا ہوتے ہیں ان کو اسی ترتیب سے یہ
دعا کرنی چاہئیے جس کا آخری ٹکڑا یہ ہے۔وَتَرْزُقُ مَن تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ -
تو ان سب دعاؤں سے گزرنے کے بعد جب آپ وَ تَرْزُقُ مَن تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ۔تک پہنچیں گے تو اللہ تعالیٰ آپ کی اس دعا کو باقی سب دعاؤں کی برکت
سے بھی قبول فرمالے گا۔اور آپ کے رزق میں فراخی عطا فرمائے گا۔اب چونکہ وقت زیادہ ہو رہا ہے اس لئے ایک دو دعاؤں کے بعد میں پھر اس
مضمون کو سردست ختم کرتا ہوں لیکن یہ ایسا مضمون ہے جسے بہر حال قسطوں میں جاری
رکھنا پڑے گا کیونکہ جب اِهْدِنَا الشراط الْمُسْتَقِيمَ کی دعا کی گفتگو چل پڑی
ہے اور صرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی باتیں شروع ہو گئیں تو جماعت کو