۱۲ اپریل ۱۹۹۱

ذوق عبادت اور آداب دُعا, حصہ 3

201
جب تک یہ نہ پتہ چلے کہ وہ رستہ کیا تھا؟ کس طرح اس رستے پر چلنے کی ان کو توفیق ملی؟
کس طرح اس رستے پر چل کر وہ صاحب انعام لوگ بنے ؟ اس وقت تک خالی منہ سے
یہ باتیں کہہ دینا بے معنی بات ہے۔بے معنی نہ سہی، برکتیں کچھ نہ کچھ تو ملتی ہوں گی
لیکن جتنی برکتوں کی توقع کی جاسکتی ہے وہ برکتیں اس طرح نصیب نہیں ہو سکتیں جب
تک اس دعا کی ذیل میں وہ دعائیں ہی معلوم نہ ہوں جو دعائیں کرتے ہوئے خدا کی راہ
میں چلنے والے قافلے عمر بھر اپنا سفر طے کرتے رہے اور ہمیشہ کامیابی کے ساتھ سفر طے
کیا۔ان دعاؤں کے سہارے ان کو ہر ٹھوکر سے بچایا گیا۔ہر ابتلا ء سے وہ سرخرو ہو کر
نکلے اور خدا کے حضور مکرم اور محترم ٹھرے۔خدا نے خود ان کی حمد بیان فرمائی اور خدا
کے فرشتوں نے بھی ان پر درود بھیجے۔یہ وہ رستہ ہے جس کا تفصیل سے جماعت کو علم
ہونا چاہیے۔واقفین نو پانے کی تمنا کرنے والوں کے لئے حضرت ذکریا کی دعا
آخر پر میں حضرت زکریا علیہ السلام کی یہ دعا آپ کے سامنے رکھتا ہوں کیونکہ
آجکل خاص طور پر مجھے بہت سی خواتین کے اور بعض مردوں کے بھی خط مل رہے ہیں
کہ اس رمضان میں خاص طور پر ہمارے لئے بیٹے کی دعا کرنا۔ان خطوں کا حضرت ذکریا"
کی دعا سے ایک گہرا تعلق اس لئے بھی ہے کہ یہ وقف نو میں شمولیت کے شوق رکھنے
کے نتیجے میں دعاؤں کے خط لکھ رہے ہیں۔اکثر خط یہ ہیں کہ ہماری شدید تمنا ہے کہ ہم
بھی وقت نو کی تحریک میں شامل ہو جائیں اگرچہ وقت گزر چکا ہے لیکن خدا کے لئے
ہمیں شامل کریں اور دعائیں کر کر کے شامل کروائیں۔ایک صرف شامل کرنے کی
درخواست نہیں بلکہ اونٹ بھی دیں ، سامان بھی دیں اور پھر اس کو لاد بھی دیں تو یہ اکیلے
میرے بس کی بات نہیں ہے ساری جماعت اس دعا میں ساتھ شامل ہو مدد کرے تو اللہ
تعالٰی جس پر رحم فرمائے اس پر رحم ہو گا اور خدا ان مخلصین کی جھولیاں پھر اپنی رحمتوں
سے بھرے گا اور پھر وہ ان جھولیوں کو بھر بھر کر دوبارہ خدا کے حضور پیش کریں گے۔حضرت زکریا علیہ السلام کی دعا کا آغاز اس طرح ہوا کہ قرآن کریم بیان فرماتا ہے
کہ وہ جب بھی حضرت مریم کے حجرے میں آپ کا حال پوچھنے جایا کرتے تھے۔(حضرت

۔202
مریم نے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی، ان کے والدہ نے ان کی پیدائش سے پہلے ہی
آپ کو وقف کر دیا تھا اور بعد میں حضرت ذکریا کی تحویل میں ان کی تربیت کے لئے دیا
گیا تھا) تو حضرت ذکریا وقتاً فوقتاً حجرے میں ان کا حال پوچھنے جایا کرتے تھے اور وہاں
مختلف قسم کے رزق دیکھتے تھے۔عام طور پر مفسرین یہ کہتے ہیں کہ غیب سے بغیر کسی
اطور
انسانی واسطے کے وہاں کئی قسم کے تھے پہنچے ہوتے تھے لیکن حضرت زکریا کی دعا سے پتہ
چلتا ہے کہ یہ بات نہیں تھی کچھ اور بات تھی۔حضرت مریم کو نیکی کی وجہ سے کچھ لوگ
تو جیسا کہ دنیا میں رواج ہے دعائیں لینے کے لئے محبت کے اظہار کے لئے تحائف پیش
کیا کرتے تھے اور چونکہ حضرت مریم اسے اپنی ذاتی خوبی نہیں سمجھا کرتی تھیں ہمیشہ
پوچھنے پر یہ کہا کرتی تھیں کہ اللہ تعالی کی طرف سے رزق ہے میرا تو اس میں کچھ نہیں
ہے۔نہ میں نے مانگا نہ توقع کی۔لوگوں کے دلوں میں خدا نے خود محبت پیدا فرما دی اور
پھر وہ مجھے جو پیش کرتے رہتے ہیں تم دیکھ رہے ہو اور دوسری مراد یہ تھی اس رزق سے
کہ روحانی رزق پاتے تھے۔خدا ان سے رحمت اور مغفرت کا بھی سلوک فرماتا تھا اور
پر کشوف کے ذریعے یا الہامات کے ذریعے یا کچی رویا کے ذریعے رجوع برحمت ہوتا
تھا اپنی رحمت کا بار بار اظہار فرماتا تھا تو جس طرح عام طور پر بعض نیک گھروں میں
مشاہدے میں بات آتی ہے کہ بعض بچوں سے پوچھا جاتا ہے کہ بتاؤ کیا خواب دیکھی؟ کیا
خدا کی طرف سے رحمت کا نشان ملا؟ تو وہ نئی نئی باتیں بتاتے ہیں تو حضرت مریم بھی اپنی
معصومیت اور بھول پن میں اس وقت جو بھی گزشتہ رات کے واقعات ہوا کرتے تھے وہ
بتایا کرتی تھیں کہ خدا نے مجھ سے یہ فرمایا۔مجھ سے یہ فرمایا۔اس طرح رحمت کا سلوک
فرمایا۔اس طرح پیار کا اظہار فرمایا تو حضرت ذکریا جو خود نبی تھے وہ رشک کرتے تھے۔رشک اس بات پر نہیں کرتے تھے کہ مجھے مریم کی طرح کچھ عطا نہیں ہوا۔رشک اس
بات پر کرتے تھے کہ مریم ایک ماں کی دعا کا نتیجہ ہے اور اس دعا کے نتیجے میں پاک اولاد
ہے۔میں پاک اولاد سے محروم ہوں۔کاش! میں بھی یہ فخر کر سکوں کہ میری اولاد بھی
اس طرح نیک ہو اور اس طرح خدا سے رزق پانے والی ہو۔اگر یہ مضمون درست نہ ہو
تو اگلی دعا کا اس سے تعلق ہی کچھ نہیں بنتا تو در حقیقت یہی وہ بات تھی جس نے حضرت
اني

203
زکریا کو خدا سے یہ دعا کرنے کی طرف متوجہ کیا۔هُنَالِكَ دَعَا زَكَرِ يَا رَبَّهُ ، قَالَ
رت حشري من لدنك ذرية طيبة ، إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعاء (آل عمران : ۳۹)
اس وقت جب حضرت زکریا نے یہ کیفیت دیکھی تو دل سے ایک ہوک
اتھی اور اپنے رب سے اس نے عرض کیا رَبِّ هَبْنِ مِن لَّدُنْكَ ذُريَّةً طَيِّبَة
اے خدا! مجھے بھی خالص اپنی جناب سے پاک ذریت عطا فرما۔اِنك
سميم الدعاء یقینا تو بہت دعا سننے والا ہے۔اس کے بعد پھر اس دعا کی مختلف الفاظ
میں تکرار ہوگی جو ایک عجیب پر درد مضمون رکھتی ہے۔چونکہ میں نمبر کے لحاظ سے چل
رہا ہوں اس لئے یہاں بیان کرنے کی بجائے جب وہ موقعہ آئے گا تو پھر میں آپ کے
سامنے بیان کروں گا۔پہلے تو میرا خیال تھا کہ یہ مضمون ایک ہی خطبہ میں ختم ہو جائے گا
مگر یہ جاری رہے گا۔پس وہ عبادت کرنے والے جو مسافر گاڑی میں مستقل سوار ہیں،
ان کے لئے تو کوئی مشکل نہیں۔وہ تو ساتھ چلتے رہیں گے اور یہ باتیں سنتے رہیں گے اور
ان سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے اور عبادت کے نئے نئے گر سیکھتے رہیں گے اور ان کی
مشکل کشائی ہوتی چلی جائے گی لیکن جو لوگ اتر گئے ہیں یا اتر جائیں گے جہاں تک آپ
کو توفیق ہے اگر آپ ان کے واقف ہیں، کبھی ان سے ملتے ہوں تو ان کو بھی بتاتے رہیں
ہو سکتا ہے یہ باتیں سن سن کر جس طرح حضرت ذکریا کے دل میں نیک بات دیکھ کر خدا
کے خاص فضل کو دیکھ کر ویسا ہی فضل طلب کرنے کی تمنا پیدا ہوئی تھی، میری دعا ہے
اور میری تمنا ہے کہ اسی طرح جب آپ ان لوگوں تک یہ باتیں پہنچائیں جو آج کے
سٹیشن سے آپ کو رخصت کر کے واپس ہونے والے ہیں تو ان کے دل میں یہ تحریک
ا ہو کہ وہ مستقل آپ کے سفر کے ساتھی بن جائیں اور اس طرح یہ جمعہ ایک ایسی خیر
پیچھے چھوڑ جائے جو وداع ہونے والی خیر نہ ہو جو رخصت ہونے والی خیر نہ ہو بلکہ ہمیشہ
زندگی کا جزو بن جانے والی خیر زندگی کے ساتھ وفا کرنے والی خیر ایسی خبر بن جائے جس
سے کبھی پھر وداع نہیں ہوا کرتا وہ ہمیشہ ساتھ رہا کرتی ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی