۱۹ اپریل ۱۹۹۱
ذوق عبادت اور آداب دُعا
205
بت الفضل - لندن
وار اپریل ۱۹۹۱ در
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
انعام پانے والوں کی دعاؤں کا سہارا
تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :-
گزشتہ خطبے میں یہ مضمون چل رہا تھا کہ سورۂ فاتحہ کی آخری دعا یعنی اهدنا
الضراط المُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِيْنَ انْعَمْتَ عَلَيْهِم ایک بہت ہی مشکل دعا
ہے کیونکہ وہ لوگ جن پر خدا نے انعام فرمایا ان کی راہیں بہت مشکل راہیں تھیں اور
ان پر چلنے کی دعا مانگنا بھی بڑے حوصلے کا تقاضا کرتا ہے۔ساتھ ہی میں نے یہ بیان کیا کہ
جب ہم قرآن کریم کا مطالعہ کرتے ہیں اور ان انعام یافتہ لوگوں کی زندگی کے حالات کو
قرآن کریم کے شیشے میں دیکھتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے اپنی راہوں کو دعاؤں کے
زور سے آسان کیا اور دعاؤں کے سہارے ان کا یہ سفر جو بہت ہی مشکل تھا آسانی سے
طے ہوا یہاں تک کہ وہ اپنے نیک انجام کو پہنچے۔پس نتیجہ یہ نکلا کہ ہمیں بھی جب ہم
سورہ فاتحہ میں مذکور دعا کرتے ہیں تو ان دعاؤں کا سہارا چاہیے جن دعاؤں کا سہارا ہم
سے پہلے انعام یافتہ لوگوں نے لیا تھا ورنہ اس راہ پر سفر کرنا تو درکنار یہ دعا مانگنے کی بھی
ہمت نہیں پیدا ہو سکتی۔کچھ دعائیں جو قرآن میں مذکور ہیں ان کا بیان گزر چکا۔اب میں
جہاں سے مضمون ختم ہوا تھا وہاں سے دوبارہ شروع کرتا ہوں۔حضرت عیسی علیہ السلام کی دعائیں
حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق قرآن کریم میں بیان ہوا ہے کہ جب
اللہ تعالی نے آپ کو مامور فرمایا اور بہت ہی مشکل کام تھا جو آپ کے سپرد ہوا یہاں
تک کہ آپ نے محسوس کیا کہ ساری قوم انکار کر بیٹھے گی اور آپ کو رد کر دیا جائے گا تو
206
اس وقت کیا ہوا۔فرمایا: فلما احس عيسى مِنْهُمُ الكفر کہ جب عیسی علیہ
السلام نے اپنی قوم سے کفر کو محسوس کر لیا تب کہا: قَالَ مَنْ أَنْصَارِي إِلَى اللَّه
تو انہوں نے یہ درد ناک صدا بلند کی من أَنْصَارِي إلى الله کون ہے جو
خدا کی راہ میں میری مدد کے لئے آگے آئے۔اس وقت وہ چند حواری جو آپ پر ایمان
لائے تھے انہوں نے کہا: قَالَ الْحَوَارِ تُونَ نَحْنُ انصار الله کہ ہم تیری
مد کے لئے خدا کی خاطر تیار ہیں۔امنا بالله ہم اللہ پر ایمان لے آئے۔وَاشْهَدْ بِأَنَّا مُسْلِمُونَ اور اے عینی اتو گواہ بن جا کہ ہم اسلام لانے والوں میں
سے ہیں۔تب انہوں نے یہ دعا کی رَبَّنَا آمَنَّا بِمَا أَنْزَلْتُ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُولَ
فَاعْتُبْنَا مَعَ اللهِدِينَ (آل عمران : (۵۴) کہ اے ہمارے رب! ہم جو تو نے
اتارا ہے اس پر ایمان لے آئے ہیں۔واتَّبَعْنَا الرَّسُول اور ہم نے اس رسول
کی پیروی شروع کر دی ہے جس رسول کو تو نے بھیجا تھا۔فَاعْتُبْنَا مَعَ اللهِدِينَ
تو ہمیں بھی شاہدوں میں لکھ لے۔نیک اعمال اور اخلاص کی دعا
اس دعا کی حکمت کو سمجھنا چاہئے۔اس کے دو حصے ہیں۔پہلے حضرت عیسی علیہ
الصلوة والسلام سے مومن مخاطب ہوتے ہیں اور یہ عرض کرتے ہیں کہ آپ ہم پر گواہ
بن جائیں اور اس کے بعد خدا سے مخاطب ہوتے ہوئے یہ عرض کرتے ہیں کہ تو ہمیں
گواہوں میں شمار کرلے۔یہ نہیں کہا کہ تو ہمارا گواہ بن جا۔عرض کیا : فاعتُبنَا
مع الهدين ہمیں بھی شاہدوں میں لکھ لے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح
انبیا ء پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے ماننے والوں اور خدا پر ایمان لانے والوں
کی نگرانی کریں اور ان کے اعمال کا ہمیشہ باریک نظر سے جائزہ لیتے رہیں کیونکہ قیامت
کے دن ان کو ان لوگوں پر گواہ بنایا جائے گا اور گواہ بننے کے لئے جو شرائط ہیں وہ ان میں
پائی جاتی ہیں۔یعنی اس معاملے میں گواہ بننے کے لئے ضروری شرط یہ ہے کہ جس نیکی کی
وہ تعلیم دیتے ہیں اس نیکی پر عمل بھی کرتے ہیں۔اگر انبیاء میں یہ بنیادی شرط نہ پائی
جاتی تو وہ ہرگز قوموں پر گواہ نہیں بنائے جاسکتے تھے۔پس نیکی کا گواہ بننے کے لئے
207
ضروری ہے کہ انسان خود نیک ہو۔پس حواریوں نے دیکھئے کیسی پر حکمت دعا کی ہے۔پہلے حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام سے کہا کہ تو ہمارا گواہ بن جا کیونکہ تو ہی یہ اہمیت
رکھتا ہے کہ جو بات کہتا ہے وہی کرتا ہے۔جس نیکی کی تعلیم دیتا ہے اس پر عمل پیرا ہے
ہمارا گواہ بن جا کہ ہم بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔اور پھر خدا سے عرض کی کہ اے خدا! ہمیں
بھی گواہوں میں لکھ لے۔ہم تیرے حضور اس قابل بنیں کہ لوگوں کو نہ صرف نیکی کی
تعلیم دیں بلکہ اس تعلیم پر خود عمل کرنے والے ہوں یہاں تک کہ تیرے نزدیک ہم
شاہدین میں لکھے جائیں۔بہت بڑا مرتبہ ہے جو طلب کیا گیا ہے یعنی تیرے حضور انبیاء
کے ان ساتھیوں میں لکھے جائیں جن کو قوموں کی نگرانی پر مامور کیا جاتا ہے۔پس نیک
اعمال کی اور اخلاص کی دعا اس دعا کے اندر شامل ہو گئی اور بہت ہی جامع و مانع دعا
ہے۔پھر بہت سے انبیاء کی دعا قرآن کریم نے یوں بیان فرمائی کہ مختلف انبیاء مختلف
مصائب میں مبتلا ہو کر یہ دعا کیا کرتے تھے جن کا ذکر یوں فرمایا: وَحاتِن مِّن نَّبِي
قتل ، مَعَهُ يَتُونَ كَثير، فَمَا وَهَنُوا لِمَا أَصَابَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَ مَا ضَعُفُوا
وَمَا اسْتَكَانُوا، وَ اللهُ يُحِبُّ الصَّبِرِينَ وَمَا كَانَ قَوْلَهُمْ الا ان قَالُوا
آگے دعا شروع ہوگی۔دحان من نبي کتنے ہی خدا کے نبی
DELETON
ECCCESS
ایسے ہیں۔قتل معه إينونَ كَثِير۔جن کے ساتھ بہت سے خدا
والوں نے مل کر جہاد کیا۔فَقادَ مَنوا وہ کمزور نہیں پڑے۔لمَّا أَصَابَهُة
في سَبِيلِ الله اس وجہ سے کہ ان کو اس راہ میں یعنی اللہ کی راہ میں
صیبتیں پڑیں - وَمَا ضَعُفُوا اور یہ بھی کمزوری کے اظہار کا ایک مزید
لفظ ہے۔ضَعُفُوا کمزور پڑ جاتا۔بوڑھے ہو جاتا۔تھک جاتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔وما استعانوا اور ایسے حال میں نہیں پہنچے کہ وہ ذلیل اور رسوا ہو چکے ہوں اور
ہمت ہار بیٹھے ہوں تو باوجود شدید مشکلات کے علمبی مشکلوں کی راہ پر چلنے کے ان میں کوئی
کمزوری نہیں آئی، کوئی بیزاری پیدا نہیں ہوئی کوئی تھکن پیدا نہیں ہوئی اور مشکلات
نے ان کے اعصاب کو مضمحل نہیں کر دیا اور دنیا کی نظر میں ان لوگوں میں وہ شمار
208
نہیں ہوئے جو تھک ہار کر ذلیل ہو کر بیٹھ جاتے ہیں۔یہ کیسے ہوا؟ اس لئے ہوا کہ وہ
ایک دعا کیا کرتے تھے۔ومَا كَانَ قَوْلَهُمْ إلا أن قالوا : اس کے سوا ان کی
دعا اور کچھ نہ تھی کہ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا اے ہمارے رب ! ہمارے گناہ
بخش دے۔وإشرافنان آمرنا اور اپنے نفس پر ہم جو زیا دتیاں کرتے
رہتے ہیں ان سے صرف نظر فرما۔وثبت اقدامنا اور ہمارے اقدام میں
استحکام بخش اور ہمیں متزلزل نہ ہونے دے۔وانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ
الكفرين (آل عمران : ۱۳۸۴۷) اور ہمیں کافروں کی قوم پر نصرت عطا فرما۔ہیں یہ جو دعائیں بتائی گئیں کہ یہ دعائیں کیا کرتے تھے ان دعاؤں کو اس مضمون پر
جہاں کر کے دیکھیں جو پہلے گزر گیا کہ ان میں یہ بات بھی پیدا نہیں ہوئی۔یہ بات بھی
پیدا نہیں ہوئی۔یہ بات بھی پیدا نہیں ہوئی تو در حقیقت ان سب باتوں کا جواب اس دعا
میں ہے۔اس دعا کے جتنے ٹکڑے ہیں ان کا ان باتوں سے تعلق ہے جن باتوں سے وہ
بچے رہے اور جن سے اللہ تعالٰی نے ان کو نجات بخشی اور وہ اس دعا ہی کا نتیجہ تھا۔پس
اگر آج بھی مومن اس راہ کو طلب کر رہے ہیں تو اس راہ کی صفات کو اختیار کرنا پڑے
گا اور دعاؤں کے ذریعہ اللہ تعالٰی سے ثبات قدم کی التجائیں کرنی ہوں گی۔أولوا الألباب کی دعا
پھر قرآن کریم میں ایک دعا اولوا الا کباب کی دعا بتائی گئی ہے یعنی عقل والوں کی دعا
جن کا دماغ روشن ہوتا ہے۔جن کا نور بصیرت تیز ہوتا ہے۔فرمایا :
إنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لا يت لأولى
الالباب (آل عمران) دیکھو! آسمان اور زمین کی پیدائش میں اور رات اور دن
کے اولنے بدلنے میں یقیناًا اولوالالباب کے لئے صاحب عقل لوگوں کے لئے نشانات
ہیں۔صاحب عقل لوگ کیا کرتے ہیں؟ صاحب عقل وہ لوگ ہیں۔الَّذِينَ يَذْكُرُوت الله قيا ما وَقُعُودًا جو اللہ کو کھڑے ہو کر بھی بیٹھ کر بھی یاد کرتے
وَعَلَى جُنُوبِهِمْ اور رات کو لیٹے ہوئے یا دن کو لیٹے ہوئے بھی۔ويَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ اور ہمیشہ زمین و آسمان کی پیدائش
ہیں۔
209
رتے رہتے ہیں اور غور کرتے رہتے ہیں کہ خدا تعالٰی نے یہ کیا پیدا کیا ؟ اس میں
کیا حکمتیں ہیں؟ اس کی تخلیق میں کیا لطائف پوشیدہ ہیں؟ یہ غور کرنے کے بعد ان کے
دل سے بے ساختہ یہ دعا نکلتی۔ربِّنَا مَا خَلَقْتَ هَذا بَاطِلاً سُبْحَنَكَ
نينا عذاب النار (آل عمران : (Y) کہ اے ہمارے رب !جو کچھ بھی تو نے پیدا کیا
ہے حکمتوں سے بھرا ہوا ہے۔باطل نہیں ہے۔بے مقصد نہیں ہے۔کیونکہ اتنا اعلیٰ
نظام جو ایسا مربوط ہو اور ایسا گہری حکمتوں پر مبنی ہو وہ عبث نہیں ہو سکتا بے کار نہیں
بنایا جا سکتا۔ضرور اس کا کوئی مقصد ہے اور اگر ہم اس مقصد کو پورا کرنے والے نہ بنیں
تو جس طرح بے کار چیزیں آگ میں پھینک دی جاتی ہیں ہمیں ڈر ہے کہ ہم بھی آگ کا
ایندھن نہ بن جائیں تو ان سب باتوں پر مشتمل یہ دعا ہے اگر چہ الفاظ تھوڑے ہیں۔عرض کرتے ہیں۔ربَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذا بَاطِلاً سُبْحَنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
تیری شان بلند ہے تو سبحان ہے، تو پاک ہے ہمیں آگ کے عذاب سے
آگ سے بچانے کی دعا کا مطلب
پس سوال یہ ہے کہ اچانک زمین و آسمان پر غور کرنے کے بعد آگ کے عذاب کا
کیا تو کر چل پڑا۔وہ میں آپ کو سمجھا رہا ہوں کہ وہ ذکر اس مضمون میں مخفی ہے۔اس
کے اندر یہ ذکر موجود ہے اگرچہ ظاہری آنکھ سے دکھائی نہیں دیتا۔مراد یہی ہے کہ جب
مضمون پا جاتے ہیں کہ اتنی عظیم الشان کائنات جو اتنی لطافتوں اور حکمتوں کے
ساتھ بنائی گئی ہے اور ارب ہا ارب سال جس کی تخلیق کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں
لگے یہ بے معنی اور بیکار نہیں ہو سکتی۔ایک انسان ایک گلی ڈنڈا بھی بنائے تو اس کا ایک
مقصد ہوتا ہے۔بچے کوئی معمولی سا کھلونا بھی گھڑ لیں یا مٹی سے بنالیں تو اس کا بھی
ایک مقصد ہوا کرتا ہے۔جب وہ مقصد پورا نہ ہو تو پھر ا سے یا ردی میں پھینک دیا جاتا
ہے یا آگ میں جلا دیا جاتا ہے۔ہر پرزہ جس مقصد کے لئے بنایا جاتا ہے اس مقصد کو
جب وہ پورا کرنا چھوڑ دے تو جنگ (JUK) میں چلا جاتا ہے۔پرانی کاریں آپ نے
دیکھی ہونگی کہ وہ ایسی جگہوں پر بھجوا دی جاتی ہیں جہاں بڑی بڑی مشینیں ان کو پڑ مٹر
210
کر کے محض لوہے کا ڈھیر بنا دینے پر لگی رہتی ہیں اور آنا فانا ان کاروں کے لیے مگر
جاتے ہیں اور وہ محض لوہے کے ٹکڑے باقی رہ جاتے ہیں۔مقصد کیا ہے؟ مقصد یہ ہے
کہ ہر وہ چیز باقی رہے جو مفید ہے۔جو ان مقاصد کے مطابق ہے جن مقاصد کے لئے
اسے پیدا کیا گیا اور ہر وہ چیز رد کر دی جائے اور اسے کالعدم کر دیا جائے جو مقاصد کو ادا
کرنے سے عاری ہو گئی ہو کیونکہ اس کے رہنے کا اب کوئی جواز نہیں رہا۔ان کے لئے
آگ بنائی گئی ہے۔آگ ان لوگوں کو ختم کرنے کے لئے بنائی گئی جو مقصد کو پورا نہیں
کر سکے۔اس لئے یہ بڑی پر حکمت دعا ہے۔دیکھئے ان لوگوں کو اولوالالباب کہتا یہاں
کیسا سجتا ہے کہ غور و فکر کے بعد لمبی باتوں کی بجائے سیدھی نکتے کی بات کسی آخری
مقصد کی بات بیان کر گئے کہ اے خدا! ہم نے بہت غور کر لیا ہے۔اب ہمیں یہ یقین ہو
گیا ہے کہ اگر ہم نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہ کیا تو ہم آگ کا ایندھن بنائے جانے
کے لائق ہوں گے۔پس ہم تجھ سے یہ عرض کرتے ہیں کہ ہمیں آگ کے عذاب سے
بچا ربَّنَا إِنَّكَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ خَزَيْته اے خدا! جسے تو آگ میں
داخل کر دے یا داخل کرے گا تو اسے تو ذلیل و رسوا کر دے گا۔وَمَا لِلظَّلِمِينَ مِنْ
انصاری (آل عمران : ۱۹۳) اور ظالموں کے لئے کوئی مددگار نہیں۔یہ بھی کیسی پر حکمت دعا ہے اور دیکھیں ان کے لئے اولوالالباب کہلانا کیسا زیب
دیتا ہے۔کیونکہ یہ کہنے کے بعد کہ جسے تو آگ میں داخل کرے ، یہ شبہ پیدا ہو سکتا تھا کہ
اللہ گویا نعوذ باللہ لوگوں کو زبر دستی آگ میں داخل کرتا پھرتا ہے۔اس شبہ کا ازالہ اس
دعا کے آخری ٹکڑے نے کر دیا کہ وما للظلمین مِن أنصار اے خدا ! جن
کو تو آگ میں داخل کرے گاوہ ظالم ہوں گے۔خود اپنے نفسوں پر ظلم کرنے والے ہوں
گے اور جو ظلم کرنے والے ہیں ان کی مدد نہیں کی جاتی۔اس لئے تو ان کی مدد نہیں
کرے گا۔وَمَا لِلظَّلِمِينَ مِنْ انْصار پھر یہ دعا آئی : ربنا اتنا
سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي للايمان کہ اے خدا! ہم نے اس منادی کی آواز کو سنا
جو یہ پکار رہا تھا کہ اپنے رب پر ایمان لے آؤ۔اس کی یہ ندا تھی کہ اے لوگو! تم اپنے
رب پر ایمان لے آؤ۔پس ہم نے اس پکار کو سنا اور ایمان لے آئے۔اس ایمان لانے
211
کے نتیجے میں کیا طلب کیا جاتا ہے۔اولوالالباب یہ عرض کرتے ہیں : ربنا
فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا اے خدا! پہلا مطالبہ تو ہمارا یہ ہے کہ جب ہمیں نئی زندگی عطا
کی گئی، نئے دور میں ہم داخل ہو رہے ہیں تو ہمارے پرانے گناہوں کا شمار نہ کیا جائے
CLEAN SLATE یعنی بالکل صاف سختی کے ساتھ ہم دوبارہ زندگی کا ایک نیا سفر شروع
کریں لیکن یہ کہنا بھی کافی نہیں کیونکہ زندگی کے اندر بہت سی برائیاں اس طرح داخل
ہو جاتی ہیں جیسے فطرت ثانیہ بن گئی ہوں اور محض ایمان لانے کے نتیجے میں وہ بیماریاں
از خود جھڑ نہیں جایا کرتیں۔پرانے گناہ تو بخشے گئے لیکن بد عادتیں جو زندگی کا حصہ بن
چکی ہیں وہ کیسے چھٹیں گی اور ان کے نتیجے میں جو نئے گناہ پیدا ہوتے رہیں گے ان کا کیا
بنے گا۔تو دیکھئے یہ صاحب عقل لوگ کیسی اچھی دعا کر رہے ہیں۔کہتے ہیں وعقد
مناسباتنا پہلے کی بخشش اور آئندہ ہم سے ہماری وہ برائیاں دور کرنا شروع فرما
دے جو برائیاں ہمارے ساتھ لاحق ہو چکی ہیں بیماریوں کی طرح ہمیں چھٹ گئی ہیں، جن
کو دور کرنا ہماری طاقت میں نہیں ہے۔پس ایمان لانے کے ساتھ ہی سب برائیاں دور
نہیں ہو جایا کرتیں اور یہ خصوصا ان مسلمانوں کو یاد رکھنا چاہیے جو دنیا میں تبلیغ اسلام
کر رہے ہیں۔محض تبلیغ کے ذریعے کسی کو مسلمان بنا لیتا اور یہ سمجھ لینا کہ فرض ادا ہو
گیا ہرگز کافی نہیں کیونکہ بہت سے ایسے ایمان لانے والے ہوں گے جو بچے دل سے
تو یہ بھی کر چکے ہوں گے لیکن اپنی بہت سی بدیاں ساتھ لے کر آئیں گے جن سے
چھٹکارا پانا ان کے بس میں نہیں۔اگر ان کی طرف توجہ نہ کی گئی ، اگر تبلیغ کرنے والا ان
سے مستقل تعلق رکھ کے ان کی برائیاں دور کرنے میں ان کی مدد نہیں کرتا تو ایسے ہی
ہو گا جیسے بعض بچے وبائی امراض کا شکار ہوتے ہیں اور مائیں ان کو جگہ جگہ لئے پھرتی
ہیں، اتنا نہیں سوچتیں کہ مجالس میں لے کے جائیں گی تو اور بھی بیماریاں پھیلائیں گی۔کئی مائیں میرے پاس بھی لے آتی ہیں جب میں پیار کر چکتا ہوں تو بتاتی ہیں کہ اس کو
فلاں وبائی بیماری ہے۔اللہ تعالی حفاظت فرماتا ہے وہ الگ بات ہے لیکن یہ جو مضمون
ہے اس کو ضرور پیش نظر رکھنا چاہیئے۔قرآن کریم نے ہمیں بتایا کہ اولوالالباب اقرار
کرتے ہیں کہ محض ایمان لانے کے نتیجے میں ہم پاک وصاف نہیں ہو گئے۔ہمارے گناہ
212
بخشے بھی جاچکے ہوں تب بھی ہمارے اندر برائیاں موجود رہیں گی اور تیری مدد کے سوا وہ
برائیاں دور نہیں ہو سکتیں۔پس مومنوں کو نو مبا۔یعین کی فکر کرنی چاہئیے اور ان کے
ساتھ لگ کر ان کی کمزوریاں دور کرنے میں ان کی مدد کرنی چاہیے ورنہ اسی طرح کھلے
چھوڑ دیئے گئے تو باقی جماعت میں بھی وہ اپنی بیماریاں پھیلاتے رہیں گے۔دعا کا اگلا حصہ
اسے مکمل کر دیتا ہے۔پھر وہ عرض کرتے ہیں۔وتوفنا مع الابرار اگر ہماری
دعا قبول ہو گئی تو اب برائیاں تو تو دور کرے گا لیکن پتہ نہیں کتنا وقت لگتا ہے۔بعض
بیماریاں عمر کا ساتھ دیئے ہوئے ہوتی ہیں، لمبے عرصے سے چھٹی ہوئی ہوتی ہیں اور پتہ
نہیں کتنی عمر باقی ہے۔اتنے عرصے میں وہ مٹ بھی سکیں گی کہ نہیں۔موت کا کوئی
وقت معین نہیں تو دیکھیں اولوالالباب نے کیسی عقل والی دعا کی۔دتوفنا مع
الابرار اے خدا! مارنا نہ جب تک نیکیوں میں شمار نہ ہو چکے ہوں۔تیری مرضی
ہے جلد صحت دے یا دیر سے صحت دے، مقصد یہ ہے کہ جب تک صحت نہ پا چکے ہوں
ہمیں واپس نہ بلانا۔آخری سانس اس حالت میں لے رہے ہوں کہ تو کہہ رہا ہو کہ تم
ابرار میں داخل ہو گئے ہو۔کیسی پیاری دعا ہے اور اولو الالعاب واقعی ایسی دعائیں کیا
کرتے ہیں اور ایسی دعاؤں کی درخواستیں بھی کیا کرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی لاہور میں ایک صحابیہ ہیں ، یہاں ہماری
جماعت کی بڑی مخلص رکن آمنہ صدیقہ کی والدہ ہیں۔بہت بڑی عمر ہو چکی ہے۔غالبا"
نوئے اور سو کے درمیان ہے لیکن ماشاء اللہ ہوش و حواس خوب قائم اور حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے کی باتیں یاد ان کا ابھی رمضان میں مجھے پیغام ملا اس
پر مجھے یہ آیت یاد آئی۔میں نے کہا دیکھیں خدا نے کس طرح اپنے پیارے بندوں کی
باتیں قرآن کریم میں محفوظ کر دی ہیں۔ان کی بھی جو پہلے گزر چکے تھے ان کی بھی جو بعد
میں آنے والے تھے۔انہوں نے کہا کہ میرے لئے صرف یہ دعا کیا کریں کہ خدا مجھے
اس حالت میں واپس بلائے جب مجھ سے راضی ہو چکا ہو۔میں۔وتوفنا مع
الابرار کی دعا صاحب عقل لوگوں کی دعا ہے۔وہ جانتے ہیں کہ برائیوں کا زندگی کا
ساتھ ہوتا ہے۔بعض دفعہ گر بھی جائیں تو دوبارہ بھی آجاتی ہیں۔آخری فیصلہ اس۔
213
الام
وقت ہو گا جب انسان واپس جا رہا ہو گا۔اس وقت اگر خدا کی رضا کی نگاہیں پڑ رہی
ہوں، اگر اس کے نزدیک اس وقت انسان نیکوں میں شمار ہو چکا ہو تو زندگی کا مقصد پور !
ہو گیا اور پھر انسان یہ کہہ سکتا ہے کہ میں باطل میں نہیں ہوں۔ان لوگوں میں نہیں ہوں
جو باطل شمار کئے جاتے ہیں۔حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں کی دعا
پھر اس کے بعد ابھی ایک دعا جاری ہے۔اپنی ذات کے لئے سب کچھ مانگا گیا مگر
اس دین کے لئے ابھی کچھ نہیں مانگا جس دین کے نتیجے میں ان کی اصلاح کا سلسلہ شروع
ہوا۔چنانچہ معلوم ہوتا ہے کہ موت کے تصور کے ساتھ ہی یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ
اے خدا! ہم نے پیغام دوسروں کو بھی تو پہنچانا ہے اور تیرے جو وعدے ہمارے متعلق
پہلے نبیوں سے کئے گئے ہیں کہ ہم دنیا میں اس طرح اصلاح احوال کریں گے اور لوگوں
کے حالات میں تبدیلیاں پیدا کریں گے وہ وعدے اگر پورے نہ ہوئے تو قیامت کے دن
پھر بھی ہمارے لئے شرمندگی ہے یعنی ایک انسان اپنی ذات میں اگر نیک بھی بن چکا ہو
اور اس کا بظا ہر نیک انجام بھی ہو وہ اگر دوسرے بنی نوع انسان کے متعلق اپنی ذمہ
داریاں پوری نہیں کرتا تو وہ اپنے آپ کو کامیاب نہیں سمجھتا۔یہ اولوالالباب کی تعریف
کی جارہی ہے۔چنانچہ یہ دعا بھی ساتھ بتا دی کہ رَبَّنَا وَاتِنَا مَا وَعَدَ تَنَا عَلَى
رُسُلِكَ اے خدا! وہ سارے وعدے ہمارے حق میں پوئے فرما دے جو تو نے پہلے
رسولوں کو دیئے تھے کہ ہم آنے والوں کے ساتھ یہ یہ سلوک فرمائیں گے۔اب یہ کیا
مطلب ہے کہ : وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَ دراصل یہاں یہ بات کھل گئی کہ یہ
ساری دعا جو الوالالباب کی دعا ہے یہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے غلاموں
کے دعا ہے اور یہ جو باتیں ہو رہی ہیں یہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے
غلاموں کی باتیں ہو رہی ہیں کیونکہ یہ آپ کی ہی ایک امت ہے جس کے متعلق گزشتہ
تمام انبیاء نے خوش خبریاں بھیجی تھیں اور وعدے کئے تھے کہ میں امت محمدیہ سے یہ یہ
سلوک کروں گاوہ ہمارے حق میں پورے فرما دے۔وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيمَةِ
قیامت کے دن ہمیں ذلیل و رسوا نہ ہونے دینا کہ وہ وعدے جو ہمارے ساتھ وابستہ
214
تھے وہ پورے نہ ہوئے۔اب اگر وعدے پورے نہیں ہوئے تو بظا ہر یہ خیال جاتا ہے کہ
اللہ تعالٰی نے وعدے پورے نہیں کئے۔حالانکہ خدا تو وعدے پورے کرتا ہے پس اس
دعا کا آخری حصہ یہ ہے۔إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ ( آل عمران : ۱۹۵) جہاں
تک وعدوں کا تعلق ہے تو یقیناً وعدہ خلافی کرنے والوں میں سے نہیں۔تو لازما اپنے
وعدے پورے کرتا ہے۔پس جب ہم یہ التجا کرتے ہیں کہ یہ وعدے ہمارے حق میں
پورے فرما تو مطلب ہے کہ ہمیں ان وعدوں کا مستحق بنا دے کیونکہ اگر ہم مستحق نہ
رہے تو پھر یہ وعدے پورے نہیں ہوں گے لیکن قصور تیرا نہیں ہو گا، قصور ہمارا ہو گا تو
اس طرح قرآن کریم ان لوگوں کی راہوں کو ہم پر آسان بنا دیتا ہے جن کی راہیں ان کی
دعاؤں کے نتیجے میں ان پر آسان بنائی گئیں اور ہمیں نصیحت فرماتا ہے کہ اس طرح یہ
دعائیں کرتے کرتے اس سفر میں آگے بڑھو۔کمزور مردوں عورتوں اور بچوں کی دعا
پھر اللہ تعالٰی کمزور عورتوں، مردوں اور بچوں کی دعا کو بھی قرآن میں محفوظ فرماتا
ہے۔ایسی عجیب کتاب ہے کہ زندگی کا کوئی پہلو خالی نہیں چھوڑتی۔مختلف حالتوں کی
دعائیں اس میں محفوظ ہیں۔اگر آپ غور سے ان کا مطالعہ کریں تو زندگی کے ہر امکان
پر یہ دعائیں حاوی ہیں اور زندگی کے ہر احتمال پر بھی یہ دعائیں حاوی ہیں۔چنانچہ فرمایا
کہ تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ کی راہ پر اور ان کمزور مردوں عورتوں اور بچوں کی راہ
میں جنگ نہیں کرتے ہو جو یہ کہتے ہیں۔(یہ آیت کے پہلے حصے کا ترجمہ ہے) کہ ان
لوگوں کی خاطر تم کیوں جہاد نہیں کر رہے ہو جو مظلوم ہیں اور جو مشکلات میں پھنے
ہوئے ہیں اور یہ دعائیں کر رہے ہیں کہ ربنا آخرِ جَنَا مِنْ هذه الْقَرْيَةِ الظَّالِمِ
اهْلُهَا کہ اے اللہ ہمیں اس بستی سے نجات بخش جس بستی کے رہنے والے
ظالم ہو چکے ہیں وَاجْعَلْ لَنَا مِن لَّدُنكَ وَلا ہمارے لئے اپنی جناب سے
کوئی دوست بنا کے بھیج دے۔وَاجْعَلْ لَّنَا مِن لَّدُنْكَ نَصِيرًا (سورة النساء : ٤٧)
اور اپنی ہی جناب سے ہمارے لئے کوئی مددگار بھیج دے۔
215:
حضرت موسیٰ کی بے کسی کی دعا
پھر حضرت موسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کی ایک دعا ہے جبکہ ان کی قوم نے ان کے
ساتھ بیوفائی کی اور اللہ تعالٰی کے واضح ارشاد کو سننے کے باوجود اس پر عمل کرنے سے
انکار کر دیا۔ایسے وقت میں جبکہ خدا تعالٰی نے ان کو حکم دیا کہ وہ ایک شہر میں داخل ہو
جائیں جس کی فتح ان کے لئے مقدر کی گئی تھی تو اس موقعہ پر انہوں نے کہا
-
فَاذْهَبْ أَنتَ وَرَبُّكَ فَقَا لا إِنَّا هُنَا قَاعِدُونَ (سورۃ المائدہ : (۲۵) کہ اے موسیٰ
جاتو اور تیرا رب دونوں لڑتے پھرو۔ہم تو یہاں بیٹھے رہنے والے ہیں۔جب تم دونوں ، تم
اور تمہارا رب لڑکے شہر فتح کر لو گے تو پھر ہمیں بتا دیتا۔ہم بھی داخل ہو جائیں گے۔اس وقت حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ عرض کیا۔آت التي لا أملك إلا
نفْسِي واخي اے میرے رب ! میرا کمزوری کا یہ حال ہے کہ میں اپنے اور
اپنے بھائی کے سوا کسی کو اپنے ساتھ نہیں پاتا۔سب میرا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔اس دعا
میں بھی بڑی گہری حکمت ہے۔جواب دینے والوں نے موسیٰ سے کہا تھا کہ تو اور تیرا خدا
لڑتے پھرو۔دو کا ذکر کیا تھا۔خدا تو ساری کائنات کا خدا ہے اور مالک ہے۔اس نے کسی
سے کیا لڑتا ہے جب وہ کسی کی ہلاکت کا فیصلہ کرے گا تو وہ ان کو ہلاک کر دے گا لیکن دو
لڑنے والے ضرور تھے۔ایک موسیٰ تھے اور ایک ان کا بھائی تھا۔ان کے اس جواب
سے یہ شبہ پڑ سکتا تھا کہ موسیٰ ہی صرف وفادار رہا اور موسیٰ کا بھائی بھی ان لوگوں میں
شامل ہو چکا ہے۔اس شیعہ کے ازالے کی خاطر حضرت موسیٰ کی دعا من و عن ہمارے
سامنے رکھ دی گئی کہ دیکھو موسیٰ اکیلا ہی وفادار نہیں تھا اس کا بھائی بھی وفادار تھا اگرچہ
قوم نے اس کا ذکر نہیں کیا تو یہ دعا بتائی کہ رب إني لا أملك الا نفْسِينِي وَأَخِي۔اے خدا ! میں اکیلا ہی تیری راہ میں چلنے والا وفادار نہیں ہوں بلکہ میرا بھائی
بھی میرے ساتھ ہے لیکن ہم صرف دو ہی ہیں۔فَا فَرُقُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْقَوْمِ
الفسقينَ (سورۃ المائدہ : (۳۶) ہمارے اور فاستوں کی قوم کے درمیان تفریق
کر دے۔ایسا سلوک فرما کہ ظاہر ہو جائے کہ تیرے پسندیدہ لوگ ہیں ، تیری رضا کو
حاصل کرنے والے لوگ ہیں اور وہ لوگ نہیں جن سے تو ناراض ہوتا ہے۔
216
نیک دل عیسائیوں کی دعا
قرآن کریم میں ایک دعا یہ بھی سکھائی گئی : رَبَّنَا آمَنَّا نَا كتبنا
مع الشهرين (سورة المائدة : (۸) اے ہمارے رب! ہم ایمان لے آئے۔التامة الشهیدین میں ہمیں بھی شہداء میں شمار کرلے۔شاہدین میں شمار کر
لے۔اس سے وہ پہلی دعا یاد آجاتی ہے جو حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے جواب
میں ان لوگوں نے کی تھی جو اپنے آپ کو انصاری الی اللہ کہتے تھے۔اس میں یہ ذکر تھا کہ
اے خدا! ہمیں شاہدوں میں شمار کرلے اور قرآن کریم کی فصاحت و بلاغت کا عجیب
کرشمہ ہے کہ یہ دعا وہاں سکھائی گئی جہاں پہلے عیسائیوں کی تعریف کی گئی تھی۔اور یہ
فرمایا گیا کہ نصاریٰ میں آج بھی ایسے لوگ ہیں کہ جب وہ خدا کا ذکر کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کی
محبت سے ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں۔نہیں چونکہ ان کی خوبیوں کا ذکر
چل رہا تھا اس لئے ان کی وہ بہترین دعا یہاں مومنوں کو یاد کرا دی گئی جس کے نتیجے میں
ان کی نیکیوں کو اتنا دوام ہوا کہ بعض ان میں سے آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم
کے ظہور کے بعد بھی اپنی تعلیم پر عمل کرتے ہوئے بھی نیک ہوئے اور خدا کے نزدیک
نیک ٹھرے۔پس فاكتبنامة الشهرين کی دعا ان عیسائیوں کے ساتھ جنہوں
نے ابتداء میں حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کو قبول کیا ایک گہرا تعلق رکھتی ہے اور
خدا تعالیٰ کو یہ دعا منظور ہے تبھی امت محمدیہ کے سلسلے میں بھی اس دعا کو دہرایا گیا اور یہ
بتایا گیا کہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کے غلام بھی یہی دعا کرتے ہیں۔عیسائیوں کے حق میں پوری ہونے والی دعا اور ایک عید
ایک دعا مائدہ سے متعلق ہے۔وہ بھی تشریح طلب ہے۔حضرت عیسی علیہ الصلوۃ
والسلام نے جب دنیا کی محبت اپنے حواریوں پر سرد کر دی اور وہ یوں لگتا تھا کہ کشکول
ہاتھوں میں پکڑے ہوئے تبلیغ کے لئے نکل گئے ہیں، سارے کام چھوڑ دیئے اور کوئی
ذریعہ معاش باقی نہیں رہا تو اس وقت انہوں نے دنیا کی مشکلات سے گھبرا کر حضرت عیسی
عليه الصلوۃ والسلام سے یہ عرض کیا کہ آپ خدا کے حضور یہ دعا کریں کہ وہ آسمان سے