۱۹ اپریل ۱۹۹۱

ذوق عبادت اور آداب دُعا, حصہ 2

217
ہم پر مائدہ اتارے کیونکہ ہم تو اب کمائی جو گے " رہے نہیں۔ہم تو خالصتہ " اس کے
دین کے لئے وقف ہو گئے ہیں، اس لئے ہمارے رزق کا وہی انتظام کرے اور آسمان
سے مائدہ اتارے۔چنانچہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام نے جو دعا کی وہ اولین کے
لئے بھی کی اور آخرین کے لئے بھی کی۔وہ دعا یہ ہے قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ
اللهم ربنا انزل علينا مايدا من السَّمَاء تَكُونُ لَنَا عِيد الأَولِنَا وَاخِرِنَا
(سورة المائده : ۱۵) که
اے ہمارے خدا! ہم پر آسمان سے نعمتوں کا دستر خوان نازل فرما۔نعمتیں نازل فرما۔ایسی
نعمتیں جو ہمارے اولین کے لئے بھی عید ہو جائیں اور آخرین کے لئے بھی عید ہو جائیں
یعنی دونوں کے لئے خوشیوں کے سامان لائیں۔وايت منك اور وہ تیری
طرف سے ایک نشان بن جائے۔وَارْزُقْنَا وَ انْتَ خَيْرُ الرَّزِقِينَ تو ہمارے
رزق کا انتظام فرما اور تو بہتر رزق عطا کرنے والا ہے۔اس دعا کے ساتھ یہ احتیاط
ضروری ہے کہ اس دعا کے بعد خدا تعالٰی نے جو تنبیہ فرمائی ہے اس کو بھی پیش نظر
رکھا جائے۔یہ دعا سننے کے بعد اللہ تعالٰی نے فرمایا کہ میں تیری یہ دعا قبول کروں گا لیکن
اس شرط کے ساتھ کہ ان لوگوں نے اگر ناشکری کی تو ان کو عذاب بھی ایسا دوں گا جو دنیا
میں کبھی کسی کو نہ دیا گیا ہو اور دنیا کے لئے عبرت کا نشان بنا دوں گا۔اب اس شرط کے
ساتھ رزق عطا کرنا یہ عجیب سا لگتا ہے۔آخر اس کا کیا مطلب ہے؟ غور طلب بات ہے
کہ ایک طرف اللہ تعالی رحیم و کریم ، رزاق، دیالو بے انتہاء سخی اور رحم کرنے والا
اور اپنے نبی کی یہ دعا سکتا ہے کہ ہاں! میں ان کے لئے آسمان سے رزق اتاروں گا اور
ساتھ ہی اتنی بڑی تنبیہہ کر دیتا ہے کہ اگر یہ ناشکرے ہوئے تو ایسا عذاب دوں گا کہ دنیا
میں کبھی کسی کو نہ دیا گیا ہو اس میں کیا حکمت ہے؟ اس کو جب آپ سمجھ لیں گے تو پھر
اس دعا کو متوازن طور پر خدا کے حضور عرض کرنے کی توفیق پائیں گے ورنہ اس کا غلط
مطلب سمجھ کر آپ دعا مانگتے رہیں گے۔حضرت عیسی علیہ الصلواۃ والسلام نے مائدہ
سے دراصل روحانی مائدہ مراد لیا تھا اور رزق کی دعا بھی مانگی ہے لیکن ضمنی طور پر چنانچہ
آپ دوبارہ اس دعا کو پڑھیں۔فرمایا۔ہمارے لئے آسمان سے مائدہ اتار جو ہمارے

218۔اولین اور آخرین کے لئے عید ہو۔دار دقنا اور ہمیں رزق دے۔پس رزق
اور ہوا اور وہ مائدہ اور ہوا اور اس مائدہ کے علاوہ رزق بھی مانگا ہے لیکن دعا کی
درخواست کرنے والے جو لوگ تھے ان کے ذہن میں روحانی مائدہ نہیں تھا بلکہ دنیاوی
مائدہ تھا۔اللہ تعالٰی نے اس دعا کو قبول کرتے ہوئے متوجہ کیا کہ اصل روحانی مائدہ
ہے۔اگر تم نے روحانی مائدہ سے فائدہ نہ اٹھایا اور دنیاوی رزق میں پڑگئے تو لوگوں کے
لئے ٹھوکر کا موجب بنو گے۔دنیا تمہاری مادی ترقی دیکھے گی اور یہ سمجھے گی کہ حضرت
عیسی نے جو دعا مانگی تھی اس کے نتیجے میں تمہیں سب کچھ حاصل ہو گیا اور تمہاری
پیروی کو فخر سمجھے گی اور اس کو ذریعہ نجات سمجھے گی دنیا یہ سمجھے گی کہ ایسی قومیں جن پر
خدا نے اتنی نعمتیں کی ہوں کہ ساری دنیا سے زیادہ ان پر رزق فراخ کر دیا ہو۔وہ تمام
دنیا کی دولتوں کے مالک بن بیٹھے ہوں وہ اچھے لوگ ہیں تبھی تو خدا تعالی ان کو عطا کر رہا
ہے تو یہ فرمایا کہ ضروری نہیں ہے کہ یہ ظاہری رزق پانے کے بعد بھی خدا کی نظر میں وہ
ایچھے لکھے جائیں۔تیری دعا کی خاطر ہم ان کو رزق تو دے دیں گے لیکن اگر روحانی مائدہ
کے بغیر انہوں نے رزق پر قناعت کی اور رزق کے عاشق ہو گئے اور اسی کے ساتھ دل لگا
بیٹھے تو چونکہ دنیا کے لئے ٹھوکر کا ذریعہ بن سکتے ہیں، اس لئے ہم پر فرض ہو گا کہ ہم
آخر ان کو ہلاک کر دیں تاکہ دنیا یہ سمجھ لے کہ محض ظاہری رزق عطا کرنا انعام نہیں
ہے۔انعام اور چیز ہے اور ظاہری رزق میں فراخی دینا اور چیز ہے۔یہ وجہ ہے کہ اللہ
تعالیٰ نے جتنا عظیم الشان رزق یعنی مادی رزق بھی عطا کرنے کا وعدہ فرمایا اتنی ہی بڑی
تنبیه کردی کہ اس رزق کا حق ادا کرنا ورنہ تم صفحہ ہستی سے مٹا دیئے جاؤ گے اور ایک
عبرت ناک عذاب کے ذریعے مٹائے جاؤ گے۔یہ دعا حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام
کی دعا تھی جو اولین کے علاوہ آخرین کے متعلق خصوصیت سے مانگی گئی تھی۔آخرین
میں حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے ماننے والے آج کے دور کے عیسائی ہیں اور
آپ دیکھ لیجئے کہ خدا نے کس شان سے اس دعا کے ظاہر کو پورا فرمایا ہوا ہے۔اتنا رزق
وسیع کیا ہے کہ باقی ساری دنیا ان کے مقابل پر بھکاری بنی ہوئی ہے، کچھ بھی ان کے پہلے
نہیں۔ساری دنیا کے یہ رازق بنے ہوئے ہیں جس کو چاہیں اس کو رزق دیتے ہیں جس

219
سے چاہیں اس سے چھین لیتے ہیں لیکن چونکہ اس شرط کو پورا نہیں کیا جو روحانی مائدہ
سے تعلق رکھتی تھی اس لئے دنیا کے لئے ٹھوکر کا موجب بھی بن گئے ہیں۔بہت سے
غریب ممالک مسلمان بھی اور ہندو بھی اور بد حسٹ بھی اس لئے عیسائی ہو رہے ہیں کہ
رہ کہتے ہیں دیکھو خدا نے ان سے حسن سلوک فرمایا۔ان پر فضل فرمائے۔یہ ٹھیک ہی
ہوں گے تو خدا تعالی ایسا کہ رہا ہے۔پس قرآن کریم کی دوسری آیت میں جو تنبیہہ مضمر
تھی وہ تنبیہ ہم اپنے سامنے ظاہرا " پوری ہوتی ہوئی دیکھ رہے ہیں۔پس اس لئے یہ
لازم ہے کہ یہ قومیں اگر اصلاح نہیں کریں گی اور خدا تعالی کے روحانی رزق کی طرف
متوجہ نہیں ہوں گی اور دین کی طرف بچے دین کی طرف واپس نہیں لوٹیں گی تو یہ عبرت
کا نشان بن جائیں گی اور ان کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔انگلستان کے دل میں
لنڈن میں کھڑے ہو کر میں یہ بتا رہا ہوں کہ یہ 100 فیصد سچی باتیں ہیں۔کوئی دنیا کی
طاقت ان کو ٹال نہیں سکتی۔دو ہزار سال پہلے کوئی یہ تصور بھی نہیں کر سکتا تھا کہ اس
طرح عیسی کے ماننے والوں کو اتنا بڑا رزق عطا کیا جائے گا اور اتنا وسیع دستر خوان ان کے
لئے اتارا جائے گا۔چودہ سو سال پہلے جب قرآن کریم میں یہ آیت نازل ہوئی ہے کوئی
وہم و گمان بھی نہیں کر سکتا تھا کہ عیسائی آخر دنیا میں کس طرح حاوی ہو جائیں گے اور
رزق کے تمام ذرائع پر کس طرح وہ قابض ہو کر بیٹھ جائیں گے کیونکہ اس آیت میں
موجود ہے کہ جب عیسی نے آخر ان کے لئے یہ دعا مانگی تو خدا نے فرمایا ہاں ! میں قبول
کروں گا لیکن جو لوگ دنیاوی رزق پر راضی ہو جائیں گے اور روحانیت کی طرف سے
آنکھ پھیر لیں گے ان کو پھر بھی عذاب کا نشانہ بناؤں گا۔عذاب کا وعدہ بھی لازما پورا ہوگا
پس یہ جو دوسرا حصہ ہے اس نے لازما پورا ہوتا ہے صرف ایک شرط ہے کہ یہ
قومیں تو بہ کریں اور ان آخرین میں شامل ہو جائیں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلیٰ
آلہ وسلم کے آخرین ہیں کیونکہ ایک وہ آخرین ہیں جن کا عیسی علیہ الصلوۃ والسلام نے
ذکر کیا ہے اور ان کے متعلق یہ مضمون بیان ہوا جو اس آیت میں ہے۔ایک وہ آخرین
ہیں جن کا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وسلم نے ذکر فرمایا ہے اور وہ ذکر بالکل مختلف

220
رنگ میں ہے وہ یہ ہے کہ اسلام جس طرح آج غریب ہے یعنی غربت سے شروع ہوا اور
دولت سے شروع نہیں ہوا ایسے آخرین آنے والے ہیں کہ وہ بھی اس تاریخ کو
دھرائیں گے اور اسلام دوبارہ غریبانہ حالت سے شروع ہو گا۔پس جن آخرین کا ذکر ہے وہ دولت مند نہیں ہیں بلکہ غریب جماعت ہیں لیکن خدا
کی محبت میں اور خدا کی خاطر اپنے رزق کو قربان کرتے چلے جاتے ہیں اور نیکی کی
راہوں میں چندے دیتے چلے جاتے ہیں۔میں ان امیر قوموں کے لئے اب کی بچنے کی
راہ ہے کہ مسیح موسوی کے آخرین سے نکل کر مسیح محمدی کے آخرین میں داخل ہو
جائیں اور وہیں ان کے لئے نجات ہے۔آج کے دور کی اہم دعا
اب حضرت آدم اور ان کے ساتھی کی دعا جو کہ قرآن کریم میں یوں بیان ہوئی ہے
جبکہ شیطان نے ان کے دل میں وسوسہ ڈالا اور انہیں دھوکہ دیا تو ان دونوں نے عرض
کیا : ربنا ظلمنا انفسنا اے ہمارے رب! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا
ہے۔وان لم تغفر لنا وتَرْحَمْنَا لَتَكُونَنَّ مِن الخيرين (سورة الأعرابي : ۲۴)
اگر تو نے ہم سے بخشش کا سلوک نہ فرمایا اور ہم پر رحم نہ فرمایا تو ہم
یقینا گھاٹا پانے والوں میں ہو جائیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تحریر
فرماتے ہیں :
ہر ایک گناہ کے لئے خواہ وہ ظاہر کا ہو خواہ باطن کا خواہ اسے علم ہو یا نہ ہو اور
ہاتھ اور پاؤں اور زبان اور ناک اور کان اور آنکھ اور سب قسم کے گناہوں
سے استغفار کرتا رہے۔آج کل آدم علیہ السلام کی دعا پڑھنی چاہئیے۔ربنا ظلمْنَا انْفُسَنَا وَإِن لم تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَسِرِينَ
فوظات : جلد ۴ ص ۲۷۵)
چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو روحانی طبیب بینا کر بھجوایا گیا تھا اس لئے
معلوم ہوتا ہے اس دعا کا اس دور کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔جب میں نے غور کیا تو مجھے

221
سمجھ آئی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی ایک نئے دور کا آدم قرار دیا گیا۔ہے اور یہ وہ دور خسروی ہے جب کہ اسلام کو دنیا میں از سر نو زندہ بھی کیا جائے گا اور
غالب بھی کیا جائے گا۔تبھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے ایک شعر میں
اپنے آپ کو آدم قرار دیتے ہیں۔پس اس دعا کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی جماعت سے بڑا گہرا تعلق ہے کیونکہ ایک نئے آدم کے دور کے ساتھ اس دعا کا تعلق
ہے اس نئے دور میں اس دعا کی مدد سے داخل ہوں اور یہ دعا پڑھتے ہوئے داخل ہوں
کہ ربنا ظلمنا انفسنا اے ہمارے رب! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا۔وان لم تغفر لنا اگر تو نے مغفرت نہ فرمائی۔وَتَرْحَمْنَا اور ہم پر رحم نہ
فرمایا لَتَكُونَنَّ مِنَ الْخُسِرِينَ (الاعراف: ۲۴) تو یقیناً ہم گھاٹا پانے والوں
میں سے ہوں گے۔اس دعا میں لفظ شیرین کا بھی دور آخر سے گہرا تعلق ہے
کیونکہ قرآن کریم میں سورہ عصر میں اللہ تعالی فرماتا ہے : والعضر ان
الانسان لفي حشر (سورۃ العصر : ۲-۳) اس زمانے سے خبردار رہو اس زمانے کا
خیال کرو جبکہ انسان بحیثیت مجموعی گھاٹا پانے والوں میں سے ہوگا۔انسان کھانا کھائے
کا یعنی تمام عالم کا یہ حال ہو گا۔تمام دنیا کھانا کھانے والی دنیا ہو جائے گی۔پس ان
دعاؤں کا مضمون ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہوتا ہے اور بڑے گہرے آپس کے
تعلقات ہیں جو سرسری نظر سے دکھائی نہیں دیتے لیکن جب آپ ذرا ڈوب کر ان کا
مطالعہ کریں تو آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں کہ روحانی نظام بھی بہت گہرا مربوط انتظام
ہے اور ایک دوسرے کے ساتھ اس کا تعلق چل رہا ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوة والسلام نے جب اپنی جماعت کو اس دعا کی طرف متوجہ فرمایا تو یونہی نہیں کہ دل
میں یونہی خیال آگیا کہ چلو یہ بھی دعا کر لیا کرو بلکہ اپنے آدم ہونے کے اعتبار سے اور
قرآن کریم کی اس خبر کے اعتبار سے کہ یہ زمانہ گھانا کھانے والوں کا زمانہ ہے، یہ دعا
جماعت احمدیہ کے لئے نہایت ہی اہم ہے اور ہماری بقاء کے لئے بہت ہی ضروری ہے۔جنتیوں کی دعا
ایک اور دعا سے پتہ چلتا ہے کہ دعاؤں کا سلسلہ صرف اس زندگی سے تعلق نہیں

222
رکھتا بلکہ مرنے کے بعد بھی جاری رہے گا۔چنانچہ سورہ اعراف میں یہ دلچسپ دعا موجود
ہے جو مرنے کے بعد اعراف پر موجود جنتی خدا سے مانگیں گے اور اس وقت وہ یہ دعا
کریں گے۔ربَّنَا لا تَجْعَلْنَا مَعَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ (سورة الاعراف : ۴۸)
کہ اے ہمارے رب! ہمیں ظالموں میں نہ شمار کرتا۔اس کا کیا مطلب ہے؟ وہ تو ظالموں کی دنیا سے نکل کر اپنے خدا کے حضور حاضر بھی
ہو گئے اور اس مقام پر فائز کئے گئے جسے قرآن کریم اعراف کا مقام بتاتا ہے یعنی خدا کے
نتخب چیدہ بندے۔جس طرح پہاڑ کی بلند چوٹی پر کوئی کھڑا ہو اس طرح ان کو رفعتیں عطا
کی جائیں گی اور وہ دور سے دکھائی دیں گے۔نمایاں طور پر معلوم ہو گا کہ یہ خدا کے
ایا رے بندے ہیں۔اس مقام پر فائز ہونے کے باوجود یہ حال ہو گا کہ عرض کریں گے :
ربنا لا تجعلنا مع القَوْمِ الظَّلِمِينَ اے ہمارے رب! ہمیں ظالموں کی
قوم میں داخل نہ کرنا۔دراصل ابھی اعراف پر فائز لوگوں کے ساتھ حساب کتاب ہونا
باقی ہے۔یہ اس دور کی بات ہو رہی ہے جبکہ حشر نشر ہو چکا ہے لیکن ابھی آخری فیصلے کا
وقت آنے والا ہے مگر نیکیوں کی علامتیں بھی ظاہر ہو گئی ہیں۔بدوں اور جہنم والوں کی
علامتیں بھی ظاہر ہو رہی ہیں۔وہ دو گروہوں میں بانٹے جارہے ہیں تو انکسار کا تقاضا یہ
ہے اور عجز کا تقاضا یہ ہے کہ اس حالت میں بھی جبکہ سامنے جنت دکھائی دے رہی ہو
خدا سے یہ عرض کریں کہ جہاں تک ہماری ذات کا تعلق ہے اگر تو ہمارے ظالم ہونے کا
فیصلہ کرلے تو تیرا فیصلہ برحق ہو گا۔ہم اپنے گناہوں اور کمزوریوں سے واقف ہیں۔اعراف پر فائز ہونے کی وجہ سے ہمیں کوئی دھوکہ نہیں لگا۔ہم یہ نہیں سمجھ رہے کہ ہم
وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنی جان پر کوئی ظلم نہیں کیا۔اس لئے جب ہم کہتے ہیں کہ
ربنا لا تجعلنا مع القوم الظالمين تو مراد یہ ہے کہ تیرے حضور ہم ظالموں
میں شمار نہ ہوں۔ہماری تو یہ التجا ہے کہ مظلموں کے باوجود تو ہمیں نیک لوگوں میں لکھتا
اور اگر ہم بخشے جائیں تو ہم اس دھوکے میں مبتلا نہیں ہوں گے کہ اپنی نیکیوں کی وجہ
سے بخشے گئے بلکہ یہ سمجھیں گے کہ ظالم ہوتے ہوئے بھی تو نے ہمیں ظالموں میں شمار
نہیں فرمایا۔

223
دوسروں کے خلاف حضرت شعیب کی دعا
حضرت شعیب علیہ السلام کی دعا جبکہ قوم کے متکبروں نے آپ کو دھمکی دی اور وہ
دھمکی یہ تھی کہ تم واپس سواد اعظم میں لوٹ جاؤ۔اکثریت قوم کی تمہیں واپس بلا رہی
ہے۔تم نے اقلیت کی ایک عجیب سی نئی راہ اختیار کرتی ہے اور بہت معمولی تعداد میں
ہو۔تمہاری حیثیت کوئی نہیں۔جب چاہیں ہم تمہیں مٹا سکتے ہیں اس لئے اب دو ہی
باتیں ہیں۔جھگڑے ختم کرو اور بخشیں ختم کرو یا تو تم ہمارے مذہب میں واپس لوٹ آؤ
یا پھر ہم تمہیں ملک بدر کر دیں گے اور تمہیں اپنے وطن میں بھی رہنے کا حق نہیں رہے
گا۔اس پر حضرت شعیب نے جو جواب دیادہ ایک دعا تھی جو اپنے رب سے مخاطب ہو
کر کی۔قوم یہ دھمکی دے رہی تھی اور قرآن کریم فرماتا ہے کہ قوم کی بات کو بھلا کر وہ
اپنے رب کی طرف متوجہ ہوئے اور عرض کیا کہ۔وَسِمَ رَبُّنَا كُلَّ شَيْءٍ عِلْمًا،
على اللهِ تَوَلَنَا اللہ کا علم ہر چیز پر وسیع ہے۔هَدَ اللَّهِ تَوَكَّلْنَا ہمارا توکل
تو اللہ پر ہے نہ کہ کسی قوم کے سہارے پر نہ اکثریت پر نہ دنیاوی طاقت پر ربنا
افتح بَيْنَنَادَ بَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَانتَ خَيْرُ الفاتحين (الاعراف : ٩٠) اے
خدا! اب اس قوم اور ہمارے درمیان تو فیصلہ فرما کیونکہ ہمیں تو اب فیصلے کی کوئی طاقت
نہیں اور تو حق کے ساتھ فیصلہ فرما۔۔۔وانت خير الفاتحين اور
سب فیصلہ کرنے والوں سے تیرا فیصلہ بہتر ہوا کرتا ہے۔پس وہ قوم جو دین کی راہ میں
ستائی جائے اور اسے دھمکی دی جائے کہ یا تم ہمارے اند رواپس لوٹ آؤ ورنہ ہم تمہیں
ملک بدر کردیں گے ان کے لئے یہ بہت ہی موزوں دعا ہے اور ان کے حالات پر اطلاق
پاتی ہے۔ملک بدر کرنے کا جو مضمون ہے اس کے متعلق یہ ذہن نشین کریں کہ ضروری
نہیں ہوا کرتا کہ کسی کو وطن سے نکال کر ملک بدر کیا جائے۔اس کے شہری حقوق چھین
کر بھی اس کو ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔پس مختلف ادوار کے مختلف انداز ہوا کرتے ہیں۔اس جدید دور میں ملک بدر کرنے کا ایک طریق یہ ہے کہ ملک میں رہتے ہوئے شہری
حقوق سے محروم کر دیا جائے اور یہ واقعہ کوئی نیا نہیں اس سے پہلے بھی ہو چکا ہے۔

224
حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں بھی فرعون نے اس طرح موسیٰ کی قوم کو ملک
بدر کیا تھا کہ جسمانی طور پر باہر نکلنے نہیں دیتا تھا اور شہری حقوق سارے چھین لئے تھے۔پس یہ ملک بدر کرنے کی ذلیل ترین صورت ہے کہ نجات حاصل کرنے کے لئے جو باہر
بھاگنا چاہے اس کی راہ میں روکیں ڈالو اس کو سزائیں دو۔قید کرد کہ تم نکلنے کی کوشش
کیوں کرتے ہو اور ملک میں رکھتے ہوئے اس کے سارے حقوق چھین لو۔پس یہ جو
فرعونی دور ہے اس کا ملک بدر کرنا سب سے زیادہ خوف ناک اور تکلیف دہ ہے۔اللہ
تعالٰی ہمیں اور اپنے تمام مظلوم بندوں کو اس قسم کے ظلموں سے نجات بخشے۔حضرت موسیٰ کے مقابلہ پر آنے والے جادو گروں
کی ہدایت پانے کے بعد کی دعا
اس وقت جب حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم کو فرعون نے نکلنے نہ دیا
اور حضرت موسیٰ نے اصرار کیا کہ میری قوم کو نکلنے دو ان ظلموں سے نجات بخشو۔اگر
تم سمجھتے ہو کہ یہ اس ملک کے برابر کے شہری نہیں تو ان کو ملک چھوڑنے دو تو فرعون
نے کہا میں یہ بھی نہیں کروں گا۔جو زور لگا سکتے ہو لگاؤ اس پر بالآخر مقابلہ روحانی
مقابلے تک پہنچا اور حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام کو فرعون نے کہا کہ تم جو الہی
نشانات دکھاتے پھرتے ہو میرے نزدیک تو یہ محض دھوکہ اور جادو گری ہے اس لئے
کیوں نہ تمہارا تمہارے جیسوں سے مقابلہ کرا دیا جائے اور دنیا دیکھ لے کہ اصل
حقیقت کیا ہے۔چنانچہ فرعون نے یہ منادی کرائی کہ جو اس ملک کے چوٹی کے جادوگر
ہیں وہ اکٹھے ہو جائیں اور لوگ بھی فلاں دن جو کہ خوشیاں منانے کا ایک دن تھا اکٹھے
ہوں کیونکہ اس دن ایک جادوگر کا دوسرے جادو گروں سے مقابلہ ہوتا ہے۔اس کی
ساری تفاصیل قرآن میں موجود ہیں مختصراً یہ بتاتا ہوں کہ جادو گر جب حضرت موسیٰ
کے مقابلے کے لئے حاضر ہوئے تو فرعون نے ان سے مخاطب ہو کے کہا کہ بتاؤ کیا
چاہتے ہو؟ اس کے مقابل پر ہم سے کیا لو گے ؟ تو انہوں نے فرعون کا قرب نہیں مانگا۔انہوں نے فرعون سے دنیاوی انعام مانگے۔یہ بڑی دلچسپ بات ہے۔خدا کے نیک
-

225
بندے جب خدا سے انعام مانگتے ہیں تو قرب الہی مانگتے ہیں انبیاء سے کوئی چیز مانگتے ہیں
تو ان کا قرب مانگتے ہیں۔فرعون نے معلوم ہوتا ہے اس میں سیکی محسوس کی۔اس نے
کہا اچھا یہ انعام تو میں دوں گاہی اور تمہیں مقرب بھی بنا لوں گا حالانکہ مقرب بننے کی
کوئی التجا ہی انہوں نے نہیں کی تھی۔اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے دل میں
فرعون کی کوئی محبت نہیں تھی۔فرعون کی کوئی عظمت نہیں تھی اور غالبا " یہی وجہ ہے
کہ وہ پھر ہدایت یافتہ بھی ہو گئے۔اگر فرعون یا اس کے دین سے گہری محبت ہوتی اور
اس کی عظمت دلوں میں بیٹھی ہوتی تو شاید اتنی آسانی سے ہدایت نہ پاتے۔بہر حال جب
انہوں نے خدا تعالی کا نشان دیکھا اور حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام کو ان کے
شعبدوں پر ایک عظیم الشان فتح عطا ہوئی تو فرعون کی طرف متوجہ ہوئے بغیر وہ ایمان لے
آئے اور اسی وقت انہوں نے یہ دعا کی ربنا افرغ عَلَيْنَا صَبْرًا وَ تَوَقَنَا
تمشيومين (سورة الاعراف : ۲۷) کہ اے خدا! اے ہمارے رب! ہم پر میر نازل
فرما - وتوفنا مسلمين اور ہمیں مسلمین میں وفات دینا۔اس دعا کی وجہ یہ بنی کہ ان کے ایمان پر فرعون بہت بگڑا اور ان کو بہت دھمکیاں
دیں اور یہ کہا کہ تم میری اجازت کے بغیر کس طرح ایمان لے آئے ہو۔اس پر انہوں
نے کہا کہ اجازت کا کیا سوال ہے۔ہم نے سچائی دیکھی اور ایمان لے آئے۔اس پر
فرعون نے کہا اچھا! اگر یہ بات ہے تو میں تمہیں اس قدر درد ناک عذاب دوں گا کہ
ایک طرف سے تمہارے بازو کاٹوں گا اور دوسری طرف سے ٹانگیں کاٹوں گا اور تمہیں
ہمیشہ کے لئے ذلیل و رسوا کر کے اور بیکار کر کے پھنکوا دوں گا اور دنیا میں جو تکلیف دی جا
سکتی ہے وہ تمہیں دوں گا۔اس پر انہوں نے فرعون سے کہا۔فائض ما انت
قماش جو کچھ تو دنیا میں فیصلے کر سکتا ہے کر گزر۔جو عذاب دے سکتا ہے دے۔ہم
تو سچائی کو دیکھ کر ایمان لے آئے ہیں اور ان مشکلی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے جو
ان کو نظر آرہے تھے انہوں نے یہ دعا کی۔رَبَّنَا افْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَ تَوَفَّنَا
مسلمین کہ اے خدا ! ہم پر مبر نازل فرما۔تیری طرف سے جب تک صبر کی توفیق نہ
ملے ہم اپنی کوشش سے صبر نہیں کر سکیں گے اور اگر ہمیں مارنا ہی ہے تو مسلمان ہونے

226
کی حالت میں مارنا۔موت کے ڈر سے کافر ہونے کی حالت میں زندہ نہ رکھنا۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعا
حضرت ہارون کو جب حضرت موسیٰ نے جانشین بنایا اور ان کی قوم کا اکثر حصہ بگڑ
گیا اور بچھڑا بنا لیا تو حضرت موسیٰ واپس لوٹے۔یہ واقعہ آپ نے قرآن کریم میں با رہا
پڑھا ہوگا کہ کس قدر غضب کی حالت میں تھے اور یہاں تک کہ حضرت ہارون کو ذمہ دار
گردانا اور ان سے سختی سے جواب طلبی کی۔اس پر حضرت ہارون نے اپنے بزرگ تر
بھائی کو سمجھایا کہ میں تو بالکل بے قصور ہوں۔مجھے میں تو طاقت ہی نہیں تھی کہ ان
جاہلوں کو روک سکتا۔میں نے کوشش کی مگر انہوں نے اپنی ضد کی اور توحید سے دوبارہ
شرک کی طرف مائل ہو گئے تب حضرت موسیٰ نے یہ دعا کی رب اغفرلين ولا خي و
ادْخِلْنَا فِي رَحْمَتِكَ وَالْتَ اَرْحَمُ الرَّحِمِينَ۔لاعراف : ۱۵۲) اے
میرے رب! مجھے بھی بخش دے اور میرے بھائی کو بھی بخش دے۔وادخلنا في
رحمتك اور ہم دونوں کو اپنی رحمت میں داخل فرما۔حضرت موسیٰ کی اس دعا میں اور پہلی دعا میں یہ فرق ہے کہ یہاں اپنا رب کہہ کر دعا
کی یہ درخواست پیش کی ہے۔پہلے ہم دونوں کے رب یا ہمارے رب کے طور پر خدا
سے التجا مانگی تھی۔یہاں چونکہ حضرت موسی خدا کی طرف سے لوٹے تھے یعنی خدا کے
ساتھ خاص لقاء کے بعد لوٹے تھے اور حضرت ہارون کا معالمہ وہاں مشکوک بنا ہوا تھا کہ
آپ کسی حد تک ذمہ دار ہیں کس حد تک نہیں تو آپ نے اپنے حوالے سے دعا مانگی
کہ مجھے تو تو جانتا ہے کہ میں تیری طرف سے لوٹ کے آیا ہوں میں کلیتہ بری الذمہ
ہوں۔اس لئے اے میرے رب! مجھے بھی بخش دے اور میرے بھائی کو بھی بخش دے
اور ہم سے ان لوگوں سے الگ معاملہ فرما دانتَ أَرْحَمُ الرَّحِمِينَ - توسب
رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔حضرت موسیٰ کی دعائیں اپنا ایک خاص انداز رکھتی ہیں۔جب آخر حضرت موسیٰ
کا غصہ ٹھنڈا ہو گیا اور اپنی قوم کے ۷۰ آدمیوں کو ایک مقررہ مقام پر جو خدا نے مقرر
فرمایا تھا ساتھ لے جانے لگے تو وہاں طبعی طور پر زلزلہ آگیا اور وہ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ

227
ڈر تھا کہ سب ہلاک نہ ہو جائیں۔خدا تعالٰی کی لقاء کے لئے (یعنی جس حد تک بھی ان کو
لقاء نصیب ہو سکتی تھی) حضرت موسیٰ چنیدہ ستر آدمیوں کو ساتھ لیکر جا رہے تھے اور
سکرام
آگے سے زلزلہ آگیا اور وہ بھی بڑا خطرناک تو ایسے موقعہ پر حضرت موسیٰ نے کیا دعا کی وہ
رَبِّ لَوْ شِئْتَ أَهْلَكْتَهُمْ مِّن قَبْلُ وراياي کہ اے خدا! اگر تو
دعا یہ ہے۔چاہتا تو اس سے پہلے بھی ان کو ہلاک کر سکتا تھا۔اس وقت جبکہ ایک خاص جسم پر جا
رہے ہیں یہ تو ہلاکت کا وقت نہیں ہے۔یہ نہیں کہ یہ گن گار نہیں ہیں۔یہ نہیں کہ ان
کو ہلاک کرنا درست نہیں ہے، پر مجھے موقعہ اچھا نہیں لگ رہا اور جہاں تک تیری
قدرت کا تعلق ہے۔دائیا تیا چاہتا تو مجھے بھی ہلاک کر دیتا۔آتُهْلِكُنا
يما فعل السفهاء منا کیا تو ہمیں اب اس وجہ سے ہلاک کرے گا کہ ہما رے
بعض بیوقوفوں نے شرک اختیار کیا ؟ ان میں الا فشنگ یہ نہیں میں مان
مي
ان هي الا فتنتك کا یہ مطلب ہے کہ مجھے یقین ہے کہ یہ صرف
آزمائش ہے۔ڈراوا ہی ڈراوا ہے اور کچھ نہیں ہے۔یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ تو ایسی بات
تضلُّ بِهَا مَن تَشَاءُ وَتَهْدِي مَن تَشَاء اس طرح کی آزمائشوں
کے ذریعے تو جس کو چاہتا ہے ہدایت بخشتا ہے۔مراد ہدایت عطا کرنا ہے اور جن
کمزوروں کو چاہتا ہے ان کو نگا کر دیتا ہے اور ان سے ناراضگی کا اظہار کرتا ہے۔انت ولينا لیکن اے خدا ! یا د رکھنا کہ ہمار ا ولی تو ہے۔تیرے سوا اور کوئی نہیں۔تیرے سوا ہم کسی سے مدد نہیں مانگ سکتے۔نہ کسی اور دروازے کو کھٹکھٹائیں گے۔فاغفر لنا پس ہمیں بخش دے۔وارحمنا اور ہم پر رحم فرما۔وانتَ خَيْرُ النَّافِرِین تو سب بخشنے والوں سے بڑھ کر اور سب سے بہتر بخشنے والا
کرے۔ہے۔واكتب لنا في هذو الدُّنْيَا حَسَنَةٌ وَفِي الْآخِرَةِ إِنَّا هُدْنَا لَيكَ
(سورة الاعراف : ۱۵۶-۱۵۷) اے خدا! اس دنیا میں بھی ہمارے لئے حسنات لکھ لے۔اچھی چیزیں لکھ لے۔حسنتہ اس دنیا میں بھی ہمارا مقدر بنا دے۔وفي الأخيرة
اور آخرت میں بھی۔اِنَّا هُدنا رتیک کیسی پیاری دعا ہے۔کہتے ہیں ہم تو
اب تیری طرف آہی گئے ہیں۔لمبا سفر کر کے تیرے حضور حاضر ہو گئے ہیں۔اب تو

228
واپسی کا کوئی رستہ نہیں رہا۔اب تو خیر لیکر ہی واپس لوٹیں گے۔انا خذنا اليك
ہم تیرے پاس آگئے۔اب ہم سے یہ سلوک نہ کرنا کہ دشمنوں میں ہماری فضیحت
ہو اور جنگ ہنسائی بنے۔پس انبیاء کی دعاؤں پر غور کریں اور دیکھیں یہ انعام یافتہ لوگ تھے۔کیسے موقعہ
اور محل کے مطابق کتنی حکمت کے ساتھ اور درد کے ساتھ اور خلوص کے ساتھ
انہوں نے ایسی دعائیں مانگیں جو معلوم ہوتا ہے کہ مانگتے وقت ہی خدا کے حضور مقبول
لکھی گئیں تھیں اور ان کے رد کرنے کا سوال ہی نہیں تھا کیونکہ دعائیں اپنی سچائی اور
خلوص کے ساتھ خود اپنی مقبولیت کی گواہ بن کر دلوں سے اٹھ رہی تھیں۔سب دعاؤں کی تان اللہ کی حمد پر ٹوٹتی ہے
چونکہ وقت زیادہ ہو رہا ہے۔اس لئے اس ایک دعا کے بعد جو اب میں آپ کو
بتاؤں گا پھر یہ سلسلہ انشاء اللہ اگلے جمعہ میں جاری رہے گا۔جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا
کہ آخرت میں بھی دعاؤں کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ مرنے کے بعد
کی جو زندگی ہے اس میں اور بھی مزید ترقیات عطا ہوتی ہیں اور روحانی دنیا میں کوئی ترقی
دعا کی مدد کے بغیر عطا نہیں ہو سکتی۔اس مضمون کو خوب ذہن نشین کرلیں۔پس اگر
مرنے کے بعد بھی ترقیات کا سلسلہ جاری ہے تو دعاؤں کا سلسلہ لازم ہے۔چنانچہ فرمایا۔دعونهم فيها جنت میں ان جنتوں کی کیا دعا ہوگی۔سُبحنك الأهم
اے اللہ! تو ہر برائی سے پاک ہے۔دَتَحيَّتُهُمْ فِيهَا سلم اور وہ ایک
دوسرے کو سلام بھیجیں گے۔سلام دعا ہے۔ایک دوسرے کے لئے خدا سے سلامتی
مانگیں گے۔وَأَخِرُدَعُوهُمْ آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (سورة يونس : 1)۔اور آخری د عوامی ان کا یہ ہو گا آخری دعا ان کی یہ ہوگی کہ سب تعریف
اللہ ہی کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔یہاں رب کے اوپر دعا کی جو تان ٹوٹی ہے اور قرآن کریم کی یہ پہلی آیت۔الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ العلمین پر جو دعا کی تان ٹوٹی ہے تو اس میں اس مضمون کی
طرف اشارہ ہو گیا جس سے ہم نے سورۂ فاتحہ کا آغاز کیا تھا۔وہ مضمون یہ ہے کہ خدا

·

آج 10 میں سے 10 باقی