۲۶ اپریل ۱۹۹۱

ذوق عبادت اور آداب دُعا

بیت الفضل لندن
۲۶ / اپریل ۱۹۹۱ء
بسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
اللہ کی راہ کے مسافروں کا سب سے بڑا سہارا۔دعا
تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :
گزشتہ دو جمعوں سے یہ مضمون چل رہا ہے کہ خدا کی راہوں پر قدم مارنے والے
اللہ تعالیٰ کی راہ کے مسافر رستے کی صعوبتوں اور مشکلات کو کیسے برداشت کرتے ہیں اور
کس طرح ان تکالیف پر غالب آتے ہیں جو خدا کی راہ میں چلنے والوں کو پہنچتی ہیں۔قرآن کریم اس کا جواب ہمیں یہ سمجھاتا ہے کہ یہ معجزہ دعا کے ذریعہ ظہور ہوتا ہے ورنہ
انسان کے اپنے بس میں نہیں کہ خدا کی راہ پر چلتے ہوئے اس کی تکالیف کو صبر اور رضا
کے ساتھ کلیتہ برداشت کر سکے اور پھر بجائے مشکلات سے مغلوب ہونے کے غالب
بن کر ابھرے۔پس یہ دو اکٹھی ہاتیں ہیں جو دعاؤں کا پھل ہیں۔صرف انبیاء ہی کی
نہیں بلکہ دیگر انعام یافتہ لوگوں کی دعاؤں میں سے ان دعاؤں کو قرآن کریم میں محفوظ فرما
دیا جو اللہ تعالیٰ کو پسند آئیں اور جن کو امت محمدیہ کے لئے بطور نمونہ محفوظ رکھا گیا۔نہیں تھا۔ایسی ایسی قدیم دعائیں ہیں اور ایسے ایسے وقت میں ہوئیں جبکہ کوئی ان کا گواہ موجود
ایک ابراہیم تھے اور ایک ان کا بیٹا اور ایسی بھی دعائیں تھیں جبکہ بیٹا بھی نہیں
تھا۔اکیلے ابراہیم جنگل بیابان میں دعائیں کر رہے ہیں۔وہ دعائیں بظا ہر ہمیشہ کے لئے
فضاؤں میں کھوئی گئیں اور ان کا کوئی وجود باقی نہیں رہا۔کتنی مدت کے بعد ؟ ہزاروں
سال بعد حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے دل پر وہ دعائیں الہام
کی گئیں اور آپ کو بتایا گیا کہ میرے بندے ابراہیم نے اس طرح لق ودق صحرا میں یہ

232
دعائیں کی تھیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ دعائیں بہت ہی قیمتی خزانہ ہیں اور جن
لوگوں کے لئے ان دعاؤں کو محفوظ کیا گیا اگر وہ ان سے فائدہ نہ اٹھائیں تو کتنی بد نصیبی
ہوگی۔پس دنیا کے خزانوں کے پیچھے تو لوگ بہت محنت کرتے ہیں مگر وہ خزانے جو قرآن
میں مدفون ہیں ان پر سے سرسری نظر سے گزر جاتے ہیں حالانکہ اگر ان میں ڈوب کر
دیکھیں تو جو چیزیں بظا ہر دلچسپی کا موجب نہ بھی دکھائی دیتی ہوں غور کرنے کے بعد ان
میں سے نئی نئی لذت کے مضامین نکلتے ہیں اور انسان کے دل پر قبضہ کر لیتے ہیں۔اب اس سلسلے میں حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لانے والوں کی یہ دعا
میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں جو قرآن کریم نے سورہ یونس آیت ۸۶-۸۷ میں بیان
فرمائی ہے۔فَقَالُوا عَلَى اللهِ تَوَلنَا رَبَّنَا لا تَجْعَلْنَا فِتْنَةَ لِلْقَوْمِ التلوين
وتجنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام نے
جب اپنی قوم سے کہا کہ تم خدا پر ایمان لے آؤ تو ان میں سے جو ایمان لے آئے ان کے
متعلق اللہ تعالٰی فرماتا ہے۔فَقَالُوا عَلَى الله توكلنا اس موسیٰ پر ایمان لانا
تو بہت مشکل ہے اور تھا بھی وہ فرعون کا زمانہ اور ایسا جابر فرعون کہ جس کا ذکر بحیثیت
ایک جابر فرعون کے تاریخ میں محفوظ ہے اور خود وہ اپنے جبر کا احساس رکھتا تھا۔وہ یہ
سمجھتا تھا کہ میرے سوا عبادت کے لائق کوئی چیز ہی نہیں ہے۔اس وقت حضرت موسیٰ
کی آواز پر یہ کہہ دیتا کہ ہم ایمان لے آئے ہیں بہت بڑا دعوی ہوتا اور یہ ایک ایسا نہ
دعوی ہے جیسے کوئی یہ کہے کہ ہم دنیا سے کلیتہ " مرمٹنے کے لئے تیار ہو گئے ہیں۔پس
اس لئے انہوں نے آغاز ہی میں یہ کہا۔فَقَالُوا على الله توكلنا مشکل کام
ہے لیکن جس خدا پر توکل کر کے ہم آگے بڑھ رہے ہیں وہ بچانے والا بھی ہے۔وہ ہر
ظالم کے اوپر غالب آسکتا ہے۔ہر جابر سے بڑھ کر طاقت ور ہے۔ربنا لا تجعلتا
فتنة للقوم الظلمین اے خدا ہمیں ظالموں کی قوم کے لئے فتنہ نہ بنانا۔فتنہ کے دوہرے معنی
یہاں فتنہ کا مضمون بہت دلچسپ رنگ میں دُہرے معنی میں استعمال ہوا ہے۔قرآن کریم میں فتنہ دین کے زبر دستی بدلنے کو بھی کہتے ہیں۔قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے

233
کہ اگر جبر کے ذریعے تکلیفیں دیگر کسی کو اس کا دین بدلنے پر مجبور کیا جائے تو اس کو فتنہ
کہا جاتا ہے۔چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةً
اس وقت تک یہ سلسلہ جاری رہے گا یہاں تک کہ جب دنیا سے فتنہ اٹھ جائے۔ويكون الدین اللہ اور دین بالآخر اللہ ہی کے لئے ہو جائے۔کسی جبر اور زور کا
محتاج نہ رہے۔دین آزاد ہو جائے تو ربنا لا تَجْعَلْنَا فِتْنَةٌ لِلْقَوْمِ الظَّلِمِينَ
میں ایک مطلب یہ ہے کہ اے خدا! ہمیں ان کا تختہ مشق نہ بنا۔وہ جبر اور ظلم اور
تعدی کے ذریعے دنیا میں اپنا دین پھیلانا چاہتے ہیں اور دین حق کو مٹانا چاہتے ہیں۔پس
ان معنوں میں ہمیں فتنہ نہ بنا کہ ہم ان کے تختہ مشق بن جائیں اور وہ ہم پر آزمائیں
کرتے پھریں۔فتنہ کا دوسرا مطلب ہے۔ٹھوکر کا موجب نہ بیٹا۔کیونکہ فتنہ کا ایک مطلب ٹھوکر
ہے۔پس اے خدا! جب ہم نے دین کو قبول کر لیا ہے تو ایسی کمزوریاں ہم میں نہ ہوں
جن کو دیکھ کروہ کہیں کہ دیکھو جی! یہ مومنین ہیں۔یہ یہ غلطیاں ان سے سرزد ہوتی ہیں۔لوگوں کو پاک کرنے والے ہیں۔آپ اتنے گناہوں میں ملوث ہیں۔پس ہر قسم کی
غلطیوں سے پاک کرنے کی دعا بھی اسی کے اندر داخل ہو گئی۔پھر فتنہ کے دونوں معنوں کا ایک ملاپ بھی اس کے اندر شامل ہے۔مطلب یہ ہے
کہ اے خدا! اگر تو نے ہمیں ان کے ظلم کا نشانہ بننے دیا تو ظالم لوگ یہ سمجھیں گے کہ
ان کا خدا نہیں ہے۔ان کا کوئی بھی نہیں ہے۔ٹھوکر کا مضمون اور ظلم و ستم کا مضمون
یہاں اکٹھا ہو گیا۔پس جماعت احمدیہ کے لئے یہ دعا بہت ہی موزوں اور ہر محل دعا ہے
اور خاص طور پر یہ جو ابتلاؤں کا دور ہے اس میں اس دعا کو اس تمام وسعت کے ساتھ
پیش نظر رکھتے ہوئے خدا کے حضور مانگنا چاہئیے اور اس مضمون میں اگر آپ اپنے
مظلوم احمدی بھائیوں کے حالات کو پیش نظر رکھ لیں یا ان تکالیف کو جن میں سے آپ
گزرے ہیں، مختلف جگہ پر مختلف نوعیت کے جو روز مرہ ظلم ہو رہے ہیں ان کو ذہن میں
و ہر الیا کریں تو اس دعا میں بہت درد پیدا ہو جائے گا اور حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ
والسلام کے مانے والوں کے متعلق جب آپ یہ سوچیں کہ کتنے عظیم لوگ تھے۔کتنے

234
کمزور تھے۔کتنے خطرناک جابر سے ان کا مقابلہ تھا لیکن بات ہی اس سے شروع کی۔على الله توكلنا ہم اللہ پر توکل کرتے ہوئے اب آگے بڑھ رہے ہیں ، تو تو کل
کے مضمون
کو کبھی نہ بھلا ئیں تو دیکھیں اس دعا میں کیسی زندگی پیدا ہو جاتی ہے۔ہزارھا
سال کی یہ دعا مر نہیں سکتی۔زندہ دعا ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گی۔پھر عرض کرتے ہیں
ونجنا بِرَحْمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ اور ہمیں کافروں کی قوم سے اپنی
رحمت کے ذریعے نجات بخش۔یہاں نجات بخشنے کا جو مضمون ہے غالبا" ہجرت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔کیونکہ
حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام کو ہجرت کا حکم ہو چکا تھا اور فرعون ہجرت میں مانع تھا
پس تعینا سے مراد یہاں ہجرت ہے کیونکہ جب حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام آخر
حضرت شعیب کے پاس پہنچے اور وہاں پناہ لی تو انہوں نے اسی لفظ کے ساتھ آپ کو خوش
خبری دی کہ تو ظالموں کی قوم سے نجات پاچکا ہے۔پس کامیاب ہجرت یہاں مراد ہے تو
یہ کہا کہ اے خدا! ان میں ہوتے ہوئے بھی ہمیں ان کے ظلم و ستم سے بچا اور پھر اپنے
فضل سے ہمیں ان لوگوں سے کامیاب ہجرت کرنے کی توفیق عطا فرما۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعا
حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ دعا بھی ریکارڈ کی گئی کہ
ربنا اطيش على أَمْوَالِهِمْ وَاشْدُدْ عَلى قُلُوبِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُوا حَتَّى يَرَوُا الْعَذَابَ
الأليفة (سوره یونس : ۸۹) بالعموم انبیاء کی طرف بد دعائیں منسوب نہیں ہوتیں
لیکن اگر آپ دو یا تین جگہ جہاں بد دعائیں مذکور ہیں ان کا بغور مطالعہ کریں تو بددعا
کرنے کی حکمت اور اس کا جواز بھی وہیں موجود ہو گا اور مضمون بہت اچھی طرح کھل
جاتا ہے۔قرآن کریم ایک ایسی کامل کتاب ہے کہ شبہ کا کوئی پہلو باقی نہیں رہنے دیتی۔چنانچہ حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام نے جب دیکھا کہ قوم باربار انکار کر رہی ہے
اور ہر عذاب کے بعد وقتی طور پر توبہ کرتی ہے اور پھر دوبارہ انکار کر دیتی ہے تو یہ دعا کی
ربنا العش على اموالهم اے خدا جو قوم اموال کے تکبر میں مبتلا ہو وہ تو
ایمان لا ہی نہیں سکتی۔مالداروں کا اپنا ایک نفسیاتی رنگ ہوا کرتا ہے اور اپنے سے

235
غریب لوگوں کو ہمیشہ وہ تذلیل اور تحقیر کی نظر سے دیکھتے ہیں تو حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ
والسلام نے ان کا نفسیاتی مطالعہ کیا ہے اور یہ نتیجہ نکالا کہ عذاب تو آئے ہیں جیسا کہ
خدا نے فرمایا۔بار بار نشان دکھائے گئے اور اللہ تعالیٰ کی باتیں پوری ہوئیں لیکن پھر آخر
یہ کیوں پیچھے ہٹ جاتے ہیں اور بظاہر ایمان لا کر پھر قدم پیچھے کی طرف ہٹا لیتے ہیں تو یہ
سوچتے ہوئے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے سوچا کہ اموال کا تکبران کو برباد کر رہا ہے۔دينا الطيش على اموالھم ان کے اموال پر حملہ کر۔ان کے اموال برباد
کردے۔واشدد على قُلُوبِهِمْ اور دلوں میں جو انانیت پیدا ہو گئی ہے اس کی
وجہ سے ان کے دلوں پر سختی کر۔ایسا عذاب ڈال جس سے دل نرم پڑ جائیں۔فَلا يُؤْمِنُوا حَتَّى يَرُوا الْعَذَاب الأليم یہ ہرگز ایمان نہیں لائیں گے جب تک
درد ناک عذاب کا منہ نہ دیکھیں۔اب یہ باتیں اللہ تعالٰی کو بھی معلوم تھیں۔حضرت موسیٰ نے کوئی نئی بات تو نہیں
نکالی اس کے باوجود خد اتعالیٰ کیوں ان لوگوں کو توفیق نہیں عطا فرما رہا تھا۔اس لئے کہ وہ
ایمان لانے کے اہل نہیں رہے تھے۔چنانچہ اللہ تعالٰی جب دعاؤں کو قبول کرتا ہے تو دعا
اور قبولیت دعا کے دوران ایک بہت ہی گہرا لطیف رشتہ ہوتا ہے جو سطحی مطالعہ سے نظر
نہیں آتا مگر اللہ تعالٰی بھی اپنے بندوں سے ایسے لطائف کرتا رہتا ہے اور یہ مضمون
قرآن کریم کی دعاؤں اور استجابت دعا کے مضمون میں بہت ہی دلچسپ رنگ میں محفوظ
فرمایا گیا ہے۔حضرت موسیٰ نے یہ کہا کہ جب عذاب الیم دیکھ لیں گے پھر یہ توبہ کریں
گے۔خدا نے کہا۔ہاں ہمیں علم ہے کہ کس حد تک عذاب الیم دیکھیں گے تو توبہ کریں
گے لیکن دعا قبول کرلی اور بعد میں فرمایا کہ جب ہم فرعون کو غرق کرنے لگے تو اس وقت
اس نے کہا : - أمَنْتُ أَنه لا إله إلا الَّذِي أَمَنَتْ بِهِ بَنُو الإِسْرَاءِ يْلَ
اس فرعون نے اس وقت پکارا کہ اب میں ایمان لایا ہوں۔لا اله إلا الدني
اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں ہے جس پر بنو اسرائیل ایمان لے آئے ہیں۔اس کا
جواب اللہ تعالٰی نے یہ دیا۔الفن وقَدْ عَصَيْتُ قبل اب ایمان لاتا ہے
قَبْلُ
جبکہ اس سے پہلے تو انکار کر چکا تھا تو مراد یہ ہے کہ انبیاء کی فراست بھی درست۔وہ یہ

236
صحیح نتیجہ نکالتے ہیں کہ ابھی اور شدت عذاب میں چاہئیے اس کے بغیر یہ مانیں گے نہیں
مگر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ بعض لوگ گناہ میں اتنا بڑھ جاتے ہیں کہ جس قسم کا عذاب ان
کو منواتا ہے وہ عذاب اس وقت آتا ہے جبکہ حجت تمام ہو چکی ہوتی ہے اور پھر ایمان لانا
بیکار ہو جاتا ہے۔اب دیکھ لو تمہاری دعائیں سنکر ہم نے فرعون کو اس حد تک عذاب
دے دیا کہ جس کے نتیجے میں بالآخر اس کا سر جھکا لیکن خدا نے یہ کہا کہ اب تو تیری روح
بچنے کا کوئی وقت نہیں رہا، چونکہ جب تک تیری روح خطرے میں تھی تو نے اس وقت
تک تو موسیٰ اور موسیٰ کے رب کو قبول نہیں کیا اب بدن کا خطرہ ہے تو اب تو کہتا ہے کہ
مجھے بچالے تو فرماتا ہے کہ نُنَجِيكَ بِبَدَنِكَ ٹھیک ہے۔اب روح کے بچے
کا تو وقت نہیں رہا لیکن تیرے بدن کے بچانے کا وقت ہے۔ہم تیرے بدن کو بچالیں
گے اور وہ اس لئے بچائیں گے تاکہ آئندہ نسلوں کے لئے یہ عبرت کا نشان بن جائے۔حضرت موسیٰ کی دعا کے نتیجے میں پیش آنے والے اس واقعہ سے متعلق تاریخ میں
بہت سا ابہام موجود ہے۔بالعموم تمام مسلمان یہ یقین رکھتے ہیں کہ فرعون وہیں اس
وقت غرق ہو گیا تھا اور بچا نہیں بلکہ صرف اس کا جسم بچا تھا اور تاریخ سے جہاں تک
میں نے چھان بین کی ہے ایسی قطعی کوئی شہادت نہیں مل سکی کہ یہ فرعون جس کا ذکر
چل رہا ہے یہ غرق ہو گیا تھا کیونکہ جو ممی (MUMMY) ملی ہے وہ ہے تو اسی فرعون کی۔اس کے ساتھ ایسا واقعہ تو ضرور پیش آیا ہے مگر یہ قطعی شہادت نہیں ہے کہ وہ غرق ہو
کر مرا تھا۔اس لئے آئندہ مزید تحقیق ہمیں بتائے گی کہ اصل واقعہ کیا ہوا۔پھر اس
آیت کی صحیح تغییر ہمارے سامنے آئے گی کہ نُنجِيكَ بِبَدَنِكَ سے کیا خدا تعالیٰ
کی یہ مراد تھی کہ ہم تیرے بدن کو آج بچائیں گے تیری روح پھر بھی نہیں بچے گی۔تو پھر
واپس لوٹے گا اور تیرا بدن دنیا کے لئے آئندہ عبرت کے لئے محفوظ کیا جائے گا اور
دوسرا معنی یہ ہے کہ ہم تجھے فرق تو کر دیں گے لیکن تیری لاش کو بچائیں گے اور تیری
لاش بعد میں دنیا کے لئے عبرت کا نشان بنے گی تو دونوں صورتوں میں یہ بہت ہی عظیم
الشان معجزہ ہے لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، ابھی اس کا ایک پہلو تشنہ تحقیق

237
بندے کے ساتھ اللہ کے سلوک کی اہمیت
پس دعائیں کرتے وقت یہ احتیاط ضرور کرنی چاہئے کہ اپنی طرف سے دعاؤں میں
ایسی ہو شیاریاں، یا چالاکیاں نہ کریں کہ بعد میں جب دعا قبول ہو تو پتہ لگے کہ اوہو! یہ تو
ہماری دعا کے نتیجے میں ایسی بات ہو گئی۔ایسے دلچسپ واقعات ہوتے ہیں۔خدا تعالی
اپنے بندوں کو دراصل بڑے پیارے اور لطیف انداز میں اپنے قرب کے نشان دیتا
ہے۔بعض دفعہ تھوڑی تھوڑی سزائیں بھی ساتھ چل رہی ہوتی ہیں۔بعض لوگ بڑے
معجزے دیکھنا چاہتے ہیں جو ظاہری اور عددی معجزے ہوں کہ جی فلاں شخص نے خواب
میں دیکھا ہے کہ فلاں تاریخ کو یہ واقعہ ہو جائے گا اور یہ ہو گیا۔یہ سطحی چیزیں ہیں۔اصل جو زندہ معجزہ ہے وہ خدا کا بندے کے ساتھ ایسا باریک سلوک ہے جو زندگی میں
اس کے ساتھ ہوتا رہتا ہے۔ایسے لطیف اشارے اسے ملتے رہتے ہیں جس کے نتیجے
میں دل کی گہرائیوں میں یہ بات جاگزیں ہو جاتی ہے کہ میرا اور اللہ کا ایک معاملہ ہے جو
چل رہا ہے۔اوپر بھی پانی نیچے بھی پانی
مضمون سے
حضرت منشی اروڑے خان والا واقعہ آپ نے بارہا سنا ہے۔وہ اسی
تعلق رکھتا ہے۔حضرت منشی ظفر احمد صاحب اور حضرت منشی اروڈے خارج حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ایک دفعہ رخصت ہو رہے تھے۔جب واپس جانے
کی اجازت لی تو شدید گرمی تھی اور بہت دیر سے بارش نہیں ہوئی تھی تو حضرت منشی ظفر
احمد صاحب نے بے تکلفی سے پیار سے عرض کیا کہ حضور! دعا کریں۔بہت ہی گرمی
ہے۔واپسی کا سفر بھی سخت ہے۔اللہ تعالٰی بارش عطا فرمائے۔تو منشی اروڑے خان نے
کہا کہ میرے لئے تو یہ دعا کریں کہ اوپر سے پانی نیچے سے پانی پانی ہی پانی ہو جائے
چنانچہ وہ یکے میں بیٹھے بٹالہ کی طرف روانہ ہوئے راستے میں وڈالہ کے قریب ایک
جگہ جہاں ایک چھوٹی سے پلی آیا کرتی تھی ہم بھی جب گزرتے تھے تو وہاں ایک چھوٹی
سے پلی آیا کرتی تھی) اس سے پہلے کہ وہ پلی آتی اچانک بادل امنڈ کر آئے اور اس قدر

238
موسلا و هھا بارش شروع ہوئی کہ اس سے جل تھل بھر گئے اور وہ گھوڑا اسی طرح سرپٹ
دوڑا جا رہا تھا۔چنانچہ جب وہ پلی آئی تو اس پر وہ یکہ جو اچھلا تو منشی ظفر احمد صاحب تو
ٹانگے میں ہی رہے اور منشی اروڑے خان اچھل کر با ہر پانی میں جا پڑے اور اوپر سے بھی
پانی تھا اور نیچے سے بھی پانی۔یہ جو چھوٹے چھوٹے واقعات ہیں یہ بیرونی دنیا کے لئے شاید کوئی حقیقت نہ رکھتے
ہوں لیکن مومن کی تقویت ایمان کے لئے بیرونی نشانات سے بہت زیادہ دلنشین اور
روح میں اتر جانے والے نشانات اس قسم کے ہوا کرتے ہیں اور روز مرہ کی زندگیوں
میں احمدیوں کے ساتھ یہ معاملات ہوتے رہتے ہیں۔بعض دفعہ کوئی ایسا آدمی جس سے
خدا تعالیٰ اچھی توقع رکھتا ہے کوئی چھوٹی سی غلطی کر بیٹھتا ہے تو اسی وقت اس کو سزا ملتی
ہے۔بعض ایسے ہیں جن کو بڑی بڑی غلطیوں پر بھی سزا نہیں ملتی اور وہاں سزا نہ ملنا
خدا تعالیٰ کے غضب کی نشانی ہوتی ہے۔بعض دفعہ اپنے پیاروں کو انسان جلدی پکڑتا
ہے۔جن سے اچھی توقعات ہوں ان کو جلدی نوکتا ہے۔جن سے اچھی توقعات نہ ہوں
ان کی بڑی بڑی چیزوں سے بھی درگزر کر جاتا ہے کہ ان سے توقع ہی یہی تھی۔اس لئے
وعاؤں کے مضمون میں آپ کو قرآن کریم میں بھی ایسے بڑے دلچسپ واقعات ملیں گے
جہاں دعا کرنے والے نے ذرا کہیں کوئی غلطی کی تو اللہ تعالٰی نے بڑے پیارے اور
لطیف انداز میں قبولیت کے وقت اس کی طرف اشارہ فرما دیا۔فرعون کے بارہ میں حضرت موسیٰ کی دعا کا فائدہ
پس فرعون کے ڈوبنے کی دعا کا حضرت موسیٰ کی اس دعا سے گہرا تعلق ہے جس کے
نتیجے میں بالآخر اس کو ایمان لانے کی بھی توفیق ملی لیکن بیکار اور اس کا کوئی بھی فائدہ اس
کو نہ پہنچا لیکن یاد رکھیں کہ انبیاء کی دعائیں تو بیکار نہیں جایا کرتیں۔اس لئے اللہ تعالیٰ
نے اس میں ایک نیا اور لطیف مضمون داخل فرما دیا - يتَكُونَ يَمَن خَلْفَكَ آيَةً
ہم تیرے بدن کو محض ایک فضول لطیفہ گوئی کے طور پر نہیں بچا رہے۔خدا تو کوئی
عیت کام نہیں کرتا اور پھر میرے بندے موسیٰ کی دعا تھی اس کا کچھ نہ کچھ فائدہ تو پہنچنا
چاہئیے۔تو جو فائدہ تجھے نہیں پہنچاوہ تیری وجہ سے آئندہ نسلوں کو پہنچے گا اور آنے والے

239
لوگ اس سے نصیحت حاصل کریں گے تو دیکھیں بظاہر سرسری طور پر ان دعاؤں سے
گزریں تو معمولی سا مضمون سمجھ میں آتا ہے لیکن جب ڈوب کر چلیں اور ان کے اندر
جو مضامین کی تہیں ہیں ان کو دیکھتے ہوئے سیر کرتے ہوئے آگے بڑھیں تو بڑے بڑے
لطیف مضامین ہیں جو ان دعاؤں میں اور ان کی قبولیت کے نشانات میں پوشیدہ ہیں۔اللہ
تعالٰی ہمیں ان کا عرفان فرماتا ہے۔یہ آیت پوری یوں ہے - آلفنَ وَقَد عَصَيْتَ قَبْلُ وَكُنْتَ مِنَ الْمُفْسِدِينَ
فَالْيَوْمَ تُنجِيكَ بِبَدَكَ لتَكُونَ لِمَن خَلْفَكَ آيَةً وَإِن كَثِيرًا مِّنَ النَّاسِ عَنْ
أيْتِنَا تَغْفِلُونَ
(سوره یونس : ۹۲ ۹۳) کہ اب تو کہتا ہے کہ میں
ایمان لے آیا حالانکہ اس سے پہلی عمر تم نے عصیان میں گزار دی اور تو صرف گہنگار
ہی نہیں بلکہ فساد کرنے والا گنہ گار تھا۔فَالْيَوْمَ نُنَجِيكَ يبدنك پر آج کے
دن ہم تیرے بدن کو نجات بخشیں گے تاکہ تو اپنے بعد میں آنے والوں کے لئے عبرت کا
نشان بن جائے۔وإِن كَثِيرًا مِّنَ النَّاسِ عَنْ أَيْتِنَا لَغْفِلُونَ اور دنیا
میں اکثر لوگ ہماری آیات سے غافل ہیں۔اس موقعہ پر جبکہ یہ آیت نازل ہوئی ہے، یہ کہنا کہ دنیا کے اکثر لوگ ہماری آیات
سے غافل ہیں، دہرے معنی رکھتا ہے۔ایک تو عمومی بیان ہے کہ لوگ اکثر خدا کی آیات
سے غافل ہی ہوتے ہیں، دوسرا یہ کہ فرعون کی لاش کے متعلق اس وقت ساری دنیا
غفلت میں تھی اور یہ ایک ایسا نشان تھا جس پر دنیا کے کسی عالم کی بھی نظر نہیں تھی،
کسی تاریخ دان کی بھی نظر نہیں تھی کیونکہ اس وقت کی معروف تاریخ کے مطابق
فرعون کے دریا میں غرق ہونے کا واقعہ اور پھر خدا کا اس سے وعدہ کرنا یہ دنیا کے کسی
تاریخی ریکارڈ میں درج نہیں تھا۔قرآن نے پہلی دفعہ بیان فرمایا اور مصر کی تہذیب تہہ
در تمہ ریت میں دفن ہو چکی تھی اور وہ بڑے بڑے مقبرے جن میں بعد میں فراعین کی
لاشیں مدفون پائی گئیں اور بعد میں دریافت ہوئیں وہ اس وقت کی دنیا کی نظر میں نہیں
تھے۔پس اس ذکر کا کیسا پیا را انجام ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : وَإِن كَثيرا من
النَّاسِ عَن ايْتِنَا لَغْفِلُونَ کہ دنیا میں اکثر لوگ ہماری آیات سے غافل

240
ہوتے ہیں ہم اتنے مستغنی ہیں کہ ہمیں کوئی جلدی نہیں کوئی گھبراہٹ نہیں جانتے
ہیں کہ ایک وقت ضرور ایسا آئے گا کہ یہ مدفون خزانے پھر ا بھر آئیں گے اور زمین ان
خزانوں کو یعنی خدا تعالٰی کے نشانات کے خزانے باہر پھینک دے گی۔کشتی میں سوار ہوتے وقت حضرت نوح کی دعا
اب میں آپ کو حضرت نوح کی دعا بتاتا ہوں۔قرآن کریم فرماتا ہے :
وَقَالَ ارْكَبُوا فِيهَا بِسمِ اللهِ مَجْرِيهَا وَ مُرْسَهَا، إِنَّ رَبِّي لَغَفُورٌ رَحِيمُ
هود : ۲۲) نوح کی جو یہ دعا ہے یہ دراصل اللہ تعالیٰ کی طرف سے سکھائی ہوئی دعا ہے۔فرمایا : وقَالَ ارْكَبُوا فِيهَا اس کشتی میں سوار ہو جاؤ۔بشور الله
مخرمها و موسکا اور یہ پڑھتے چلے جاؤ کہ اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ اس کی
ذات بابرکات کے ساتھ ہم اس سفر کا آغاز کرتے ہیں۔مجرتها و مرستها اس
کشتی کا چلنا بھی اور اس کا ٹھہرنا بھی اسی کے نام سے ہے۔اِن رَبِّي لَغَفُورٌ حِيم
یقیناً میرا رب بہت ہی بخشنے والا اور بہت ہی رحم کرنے والا ہے۔پس یہ الهامی دعا ہے اور جتنے بھی سمندر کے یا دریاؤں وغیرہ کے سفر اختیار کئے
جاتے ہیں ان میں عام طور پر وہ مسلمان جو اس دعا سے واقف ہیں یہی دعا کرتے ہیں اور
ہمیں بھی سب احمدیوں کو یہ دعا کرنی چاہئے قادیان میں تو سب کو اس دعا سے بہت ہی
واقفیت تھی اور بچے بچے کو سکھائی جاتی تھی لیکن اب جو موجود نسلیں ہیں اس سے کچھ
تافل ہوتی جا رہی ہیں۔اس لئے میں یہ دعائیں دوبارہ پڑھ کر ان کا پس منظر آپ کو بتا رہا
ہوں کہ اپنے بچوں کو اپنے ماحول میں سب عزیزوں کو یاد بھی کرائیں اور ان کا مضمون
سمجھائیں۔ان دعاؤں سے ایک ذاتی تعلق پیدا کر دیں تاکہ جب بچے یہ دعائیں مانگیں یا
آئندہ جو بڑے بھی ہوں گے وہ مانگیں تو ان کے دل کی گہرائیوں سے یہ دعائیں اٹھیں
اور اس مضمون کو سمجھ کر وہ یہ دعائیں کرنے والے ہوں۔حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام نے کشتی میں سوار ہونے کے بعد اللہ کے نام پر جو
سفر اختیار کیا اس سفر میں ان کا ایک بیٹا ساتھ نہیں تھا اور جب وہ طوفان بہت بڑھا تو
آپ نے دیکھا کہ وہ بیٹا ایک پہاڑی کے دامن میں کھڑا ہے۔آپ نے اس کو آواز دی

241
اور کہا کہ تم آجاؤ۔ہمارے ساتھ شامل ہو جاؤ۔اس نے کہا کہ میں تو اس پہاڑہ میں پناہ
لے لوں گا مجھے تمہاری کشتی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اس کے بعد اگلا منتظر خداتعالی
یہ بیان فرماتا ہے کہ یہ بات ہو رہی تھی کہ ایک موج ان دنوں کے درمیان حائل ہو گئی
اور وہ ہمیشہ کے لئے نظر سے غائب ہو گیا۔اس پر حضرت نوح نے بڑی بے چینی سے یہ
عرض کیا کہ اے خدا! تو نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ میں تیرے اہل کو بچاؤں گا اور میں
تیرے مقاصد کو تیرے طریق کار کو نہیں سمجھ سکتا لیکن میں یہ جانتا ہوں کہ میں نے
اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے اہل کو غرق ہوتے دیکھ لیا ہے۔تو بہتر جانتا ہے کہ یہ کیوں
ہوا ہے لیکن میرے ذہن میں ایک خلش کی پیدا ہو گئی ہے۔اس پر اللہ تعالیٰ نے حضرت
نوح کو یہ جواب دیا : إنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِك اے نوح ! یہ تیرا اہل نہیں تھا۔إنه عمل غير صالح (عود : ۴۷) یہ بد اعمال بچہ تھا اور بد اعمال اولاد نبیوں غَيْرُ
کی اولاد نہیں ہوا کرتی۔یعنی نبیوں کی طرف منسوب ہونے کی اہلیت نہیں رکھتی تو اہل
بمعنی اہمیت کے ہے، محض خونی رشتے کے لحاظ سے اولاد ہونا مراد نہیں۔تو خداتعالی
نے فرمایا کہ إِنَّهُ عَمَل غَيْرُ صَالِحٍ یہ تو غیر صالح لڑکا ہے۔اس کے اعمال
اچھے نہیں۔یہ کیسے تیرا اصل ہو گیا۔فَلا تَسْلُنِ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ ،
الي اعقاد أن تَكُونَ مِنَ الْجهلين - فلا تَسْتَلْنِ پس مجھ سے مت
سوال کر ایسی باتوں کے متعلق جن کا تجھے علم نہیں ہے۔اِن اعظُكَ أَن تَكُونَ
من الجميلين میں تجھے نصیحت کرتا ہوں مبادا تو جاہلوں میں سے ہو جائے یعنی اگر
تو نے احتیاط نہ کی تو خطرہ ہے کہ اس نہج پر اگر آگے بڑھتا رہا تو خالوں میں شامل ہو جائے
گا۔اس پر حضرت نوح نے پھر بڑی بے قراری سے یہ عرض کیا : قال رت را
اعُوذُ بِكَ أَن أَسْتَلْكَ مَا لَيْسَ لِي بِهِ عِلْمُ اے میرے اللہ ! میں تیری ہی پناہ مانگتا
ہوں کہ میں آئندہ کبھی تجھ سے ایسا سوال کروں جس کا مجھے علم نہ ہو۔والا تغفر لي وتَرْحَمْنِي أَكُن مِّنَ الْخَيرِينَ (عود : (۴۸) اور اگر تو نے مجھ سے
بخشش کا سلوک نہ فرمایا اور مجھ پر رحم نہ فرمایا تو میں یقینا گھانا پانے والوں میں سے ہو
جاؤں گا۔

242
اطاعت کا تقاضا اعتراض نہ کرو
یہاں جو مشکل مسئلہ ہے وہ یہ ہے کہ جس چیز کا انسان کو علم ہو اس کے متعلق تو وہ
سوال ہی نہیں کرتا جس چیز کا علم نہ ہو اس کے متعلق سوال کیا جاتا ہے تو یہاں پھر یہ کیا
گفتگو ہو رہی ہے؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تو نے آئندہ ایسی باتوں کا سوال کیا جس کا
تجھے علم نہیں تو تو ظالموں میں سے ہو جائے گا۔نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو گا اور
حضرت نوح کہتے ہیں کہ میں تو بہ کرتا ہوں، میں تیری پناہ میں آتا ہوں۔اے خدا ! آئندہ
کبھی میں ایسا سوال نہ کروں جس کا مجھے علم نہ ہو۔تو یہ عجیب سا معمہ ہے کہ اگر علم ہو تو
سوال کرنے کی ضرورت کیا ہے اور اگر علم نہ ہو تو سوال کرنا گناہ کیسے ہو گیا۔دراصل
یہاں سوال کی بجائے حضرت نوح کی پردہ داری فرمائی گئی ہے۔ستاری کا سلوک ہوا
ہے۔ایک خفیف سا اعتراض دل میں پیدا ہوا ہے جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا گیا اور
چونکہ حضرت نوح ایک بڑے بلند پایہ نبی تھے اس اعتراض پر خود آپ نے بھی معلوم
ہوتا ہے پردہ رکھا ہوا تھا۔آپ نے جو دعا کی ہے اور سوال کیا ہے وہ بتا رہا ہے کہ ادب
اپنی جگہ ہے لیکن ساتھ ہی بے قراری بھی ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی میں کیا کروں۔میرا دل بے چین ہو گیا ہے۔خدا کے جو اولوا العزم انبیاء ہوتے ہیں ان کا دل ایسی باتوں
پر بے چین نہیں ہونا چاہیے۔ان سے خدا یہ توقع رکھتا ہے کہ وہ سمجھ جائیں کہ کچھ
ایسے واقعات ضرور ہوئے ہیں جن کا مجھے علم نہیں لیکن خدا کے علم میں ہیں اور خدا کا
فیصلہ سچا ہے۔اس لئے فیصلے سے متعلق سوال اٹھانے کا مجھے کوئی حق نہیں۔یہ جو
مضمون ہے یہ بہت ہی لطیف اور بہت گہرا مضمون ہے اور اس کو بھلا دینے کے نتیجے میں
میں نے دیکھا ہے بہت سے اپنی جان پر ظلم کرنے والے احمدی بھی ٹھو کر کھا جاتے ہیں۔خلفائے وقت کے کئی ایسے فیصلے ہوتے ہیں۔حضرت مصلح موعودؓ کے زمانے میں بارہا
ایسے واقعات ہوئے ہیں کہ جو کسی باریک حکمت کے پیش نظر کئے جاتے ہیں اور ان کا
دنیا کو علم دیا بھی نہیں جا سکتا۔یہ دوسرا مضمون بھی اس میں مخفی ہے اور بہت ہی اہمیت
والا مضمون ہے۔بعض دفعہ انسان ایک سوال کر کے مزید دکھ میں مبتلا ہوتا ہے کیونکہ
اس کا جواب اس کو اور تکلیف میں مبتلا کر دیتا ہے۔ایک بیٹا ہے جس کی بد کاری کے

آج 10 میں سے 10 باقی