۲۶ اپریل ۱۹۹۱

ذوق عبادت اور آداب دُعا, حصہ 2

243
متعلق کسی کو علم نہیں، باپ کو علم نہیں ، خدا تعالٰی نے اس پر پردہ ڈالا ہوا تھا اور نوح نے
جب شک کا اظہار کیا ایسے شک کا اظہار جو اتنا خفی تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو شک کے
طور پر پیش کرنا بھی پسند نہ فرمایا لیکن آپس میں جو مکالمہ ہوا ہے اس کی طرز بتا رہی ہے
که اندر کیا بات تھی۔ادب بہر حال قائم تھا اور اس وقت شک کے دوران بھی اتنا گہرا
ادب تھا کہ اس ادب کے نتیجے میں اس وقت خدا نے آپ کو جاہل قرار نہیں دیا بلکہ یہ
بتایا کہ آغاز اسی طرح ہوا کرتا ہے۔ایک انسان اگر اپنے سے بالا ایسے لوگوں کے فیصلے
جن کا احترام لازم ہے باریک نظر سے نہ دیکھے اور شک کی گنجائش ہو تو اس کا پہلا تقاضا
تو یہی ہے کہ ادب اور احترام کی وجہ سے زبان نہ کھولے اور استغفار سے کام لے اور
دعا سے کام لے لیکن اگر اس سے ایسا ہو بھی جائے اور بار بار ایسا ہو تو پھر خطرہ ہے کہ
انسان مزید ٹھو کر کھا جائے گا۔پس ایسے مختلف فیصلوں میں جہاں ایک مومن ایمان بھی
رکھتا ہے اور ادب بھی رکھتا ہے وہاں بھی بعض دبی ہوئی آزمائشیں بھی بہت ہی خطرات
کا پیش خیمہ بن سکتی ہیں اور اس سلسلے میں نہایت اعلیٰ تعلیم یہ دی گئی ہے کہ اعتراض
نہیں کرنا چاہئے استغفار سے کام لینا چاہئیے اپنے ایمان کی حفاظت کرنی چاہئے اور اللہ
پر توکل کرنا چاہئیے اور خدا سے یہ دعا کرنی چاہیے کہ والا تَغْفِرْ لِي وَتَرْحَمْنِي
احن من الخمرین کہ اے خدا! اگر تو نے بخشش کا سلوک نہ فرمایا اور رحم نہ
کیا تو اس صورت حال میں میں یقینا گھانا پانے والوں میں شامل ہو جاؤں گا اور اگر سوال
اٹھتے ہی ہیں تو پھر یہ دعا بہت اچھی ہے۔یعنی اس کا پہلا حصہ کہ قال رت الان
اعوذ بك أن أسْتَلْكَ مَا لَيْسَ لِي بِهِ عِلم اے خدا! میں تیری حکمتوں کا
احاطہ نہیں کر سکتا۔میں نہیں جانتا کہ اس دنیا میں بہت سی باتیں کیوں ہو رہی ہیں۔تیری تقدیر کیا کیا مخفی مصلحتیں لئے ہوئے ہے۔تیرے فیصلے کو ہم دیکھ لیتے ہیں۔تیری
زیر پر نظر نہیں جاتی۔اس لئے ہم تجھ سے ان شکوک کے بارہ میں پناہ مانگتے ہیں جو
ایسے موقعوں پر دلوں میں پیدا ہو جایا کرتے ہیں۔حضرت یوسف علیہ السلام کی دعاء حسن کی انتہا
ایک دعا حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کی دعا ہے جو اسی سورۃ کا ایک اور

244
مضمون بھی ہمیں سمجھا رہی ہے۔سورہ یوسف کے آغاز میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو ہم
بیان کرنے لگے ہیں یہ احسن القصص ہے۔اتنا حسین واقعہ ہے کہ ایسا دلچسپ واقعہ
اس سے زیادہ پیارا اور دلکش قصہ تم نے کبھی نہیں سنا ہو گا، نہ سن سکتے ہو کیونکہ یہ
احسن القصص ہے۔اب قرآن کریم میں انبیاء کے بہت سے نقص بیان ہوئے ہیں اور
ایک سے ایک بڑھ کر بڑے دلچسپ واقعات بیان ہوئے ہیں لیکن صرف سورہ یوسف کو
احسن القصص کہا گیا ہے۔میں اس پر غور کرتا رہا تو میرے دل نے یہ گواہی دی یہ دعا جو
حضرت یوسف نے کی ہے کہ یہ حسن کی انتہا ہے۔اتنی حسین دعا ہے اور حضرت
یوسف کے حسن کا ایسا عجیب منظر پیش کرتی ہے کہ انسانی دنیا میں آپ کو ایسی مثالیں
دکھائی نہیں دیں گی۔آپ کو زلیخا نے جب ابتلا میں ڈالا اور دعوت دی اور اپنے ساتھ
اس شہر کی یا اس قصبے کی دوسری خوبصورت عورتوں کو بھی شامل کر لیا کہ اگر یہ اکیلا
میرے سے پوری طرح قابو نہیں آسکتا تو ہو سکتا ہے ہم سب مل کر اس پر اپنا جادو
چلائیں تو یہ اس جادو کے اثر کے تابع ہماری بات مان جائے۔یہ سکیم تھی جس کا قرآن
کریم میں ذکر ہے۔اس پر حضرت یوسف یہ دعا کرتے ہیں : قَالَ رَت الوجنُ
رَبِّ
احب الي مِمَّا يَدْعُونَنِي اليه (سورة يوسف : (۳۴) یہ مجھے لذتوں کی طرف اور
عیش و عشرت کی طرف بلا رہے ہیں۔اے خدا میں زیادہ پسند کرتا ہوں کہ میں قید ہو
جاؤں اور قید خانے میں زندگی بسر کروں۔مجھے یہ آزادی پسند نہیں ہے جو لذتوں کی
آزادی ہے مگر تیری رضا کی آزادی نہیں ہے۔کتنی عظیم الشان دعا ہے۔وہ یہ بھی دعا کر سکتا تھا کہ اے خدا! مجھے بچالے لیکن
دوسری طرف قید خانے کو دیکھا۔اس مضمون کو ذہن میں رکھا اور یہ دعا کی کہ اے خدا!
مجھے قید خانہ زیادہ پسند ہے۔اب دیکھیں دعا اور قبولیت میں کیسے لطیف رشتے ہیں میں
پہلے یہ سمجھ نہیں سکتا تھا کہ حضرت یوسف بیچارے کو اللہ تعالٰی نے اتنی لمبی قید میں کیوں
مبتلا کر دیا۔اپنی منہ مانگی دعا ہے جو ان کے سامنے آئی۔پس جہاں ایک طرف یہ دعاؤں میں احتیاط بتانے والا مضمون ہے جیسا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وسلم نے ہمیں سکھایا کہ اپنے لئے مشکل دعا مانگا ہی نہ

245
کرو۔اللہ تعالیٰ تو تمہیں مشکل میں ڈالے بغیر بھی معاملے حل کر سکتا ہے۔اس لئے
خواہ مخواہ کیوں اپنے آپ کو مشکل میں ڈالتے ہو آپ نے یہ کہہ کر ہم پر بڑا احسان فرمایا
لیکن دوسری طرف اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ میرے بندے جب بعض دعائیں مانگتے ہیں تو
میں ان کے دل کی صداقت ظاہر کرنے کے لئے ایسا کرتا ہوں۔اس دعا نے اور اس کی
قبولیت نے مل کر اس معاملے کو اتنا حسین بنا دیا ہے کہ جب سے دنیا بنی ہے ایسا عجیب
واقعہ کبھی دنیا میں پیش نہیں آیا کہ وہ خدا جو اپنے بندے سے اتنا پیار کرتا ہے اور پھر
ایسے پاک باز بندے سے یعنی یوسف جیسے بندے سے اس کی دعا بھی سنتا ہے اور اس کو
بچا بھی لیتا ہے اور پھر قید خانے میں ڈال دیتا ہے۔تو قید خانے میں کیوں ڈال دیا ؟
حضرت یوسف علیہ السلام کی قید میں حکمت
میرے نزدیک اس لئے کہ حضرت یوسف کے دل کی سچائی ثابت ہو اور عام دعا
کرنے والوں سے الگ اور ممتاز کر کے آپ کو دکھایا جائے ورنہ دعا کرنے والے بڑی
بڑی دعائیں کر جاتے ہیں اور باتوں باتوں میں اپنی جان فدا کرتے رہتے ہیں لیکن جب
ابتلاء کا وقت آتا ہے تو جانیں لے کر بھاگ جاتے ہیں۔میں نے دیکھا ہے اور مجھے کئی
خط بھی آتے ہیں کہ جی آپ کہیں تو مال جان سب کچھ حاضر اور چھوٹا سا ابتلاء اولاد کی
طرف سے آجائے یا قضاء کے فیصلے کی طرف سے آجائے تو نہ جان حاضر ہوتی ہے نہ
مال حاضر ہوتا ہے، وہی لوگ باتیں بنانی شروع کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں۔یہ خلیفہ ہے؟
اس میں تو انصاف ہی کوئی نہیں تو خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ منہ کی اکثر باتیں جھوٹی اور بے
معنی ہوا کرتی ہیں۔خدا کے حضور سجدوں میں لوگ بڑی بڑی پیاری دعائیں کرتے ہیں۔راتے ہوئے بھی کرتے ہیں کہ اے خدا! یہ ہو جائے تو ہم سب کچھ پیش کرنے کے لئے
تیار ہیں مگر جب مشکل پڑتی ہے تو اس وقت وہ پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔قرآن کریم نے
اس مضمون کو ایک اور جگہ یوں بیان فرمایا کہ تم لوگ تو قتال مانگا کرتے تھے۔کہتے تھے
کہ اے خدا! ہمیں جہاد کے وہ میدان رکھا جہاں ہم اپنی قربانیاں پیش کریں اور اب وہ
آگیا ہے تو تم کھڑے دیکھ رہے ہو۔تمہیں سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کریں تو دعا سے کوئی چیز
مانگنا اور بات ہے اور جب وہ ابتلاء سامنے آکھڑا ہو تو اس میں پڑنا اور حوصلے کے ساتھ

246
مبر کے ساتھ اس تکلیف کو برداشت کرنا اور بات ہے۔پس خدا تعالیٰ نے اس حسین
قصے میں جو سب سے زیادہ حسین ہے ہمیں یہ بتایا کہ یوسف نے دعا مانگی اور ہم نے اس
کی دعا کو قبول کیا تو محض اس کو تکلیف دینے کے لئے نہیں بلکہ ساری دنیا کو بتانے کے
لئے اور ہمیشہ کے لئے بتانے کے لئے کہ وہ دعا میں انتہائی سچا اور مخلص تھا۔واقعہ "
اس کو قید خانہ اور اس کی صعوبتیں دکھائی دے رہی تھیں اور وہ ان کی پناہ مانگ رہا تھا کہ
اے خدا! اس عیش کی زندگی سے مجھے وہاں ڈال دے چنانچہ پھر انہوں نے اسے خوشی
سے قبول کیا، وہاں رہے، وہاں تبلیغیں کرتے رہے، وہاں خدا کی یاد میں مزے کی زندگی
گزاری اور ایک ذرہ بھی دل میں شکوہ پیدا نہیں ہوا کہ مجھے معصوم کو جو آج ساری دنیا
میں سب سے زیادہ معصوم انسان ہے بے جرم کیوں مارا جا رہا ہے اور پھر آخر پر جب
آپ کو وہاں سے نجات ملتی ہے تو پھر اس وقت بہت ہی عجیب حیرت انگیز انکسار کا اظہار
کرتے ہیں۔پیغامبر کو کہتے ہیں پہلے اپنے آقا بادشاہ سے کہو کہ وہ جو عورتیں تھیں
جنہوں نے الزام لگایا تھا ان کا حال تو پوچھو۔کیا حال ہے ان کا۔اب کیا کہتی ہیں؟ اور
مجھے نکالو تو معصوم حالت میں نکالو۔دیکھیں کتنا عجیب دلچسپ اور گہرا مضمون ہے۔فرمایا۔میں الزام کی حالت میں قید ہوا
ہوں میں الزام کی حالت میں کیسے باہر آجاؤں۔یہ الزام تو مجھے پسند نہیں ہے۔اس کی
خاطر تو ساری تکلیفیں برداشت کی تھیں۔اس لئے میں جب تک معصوم ہو کر نہیں نکالا
جاتا مجھے ابھی بھی آزادی نہیں چاہیے حالانکہ بادشاہ مہربان ہو چکا ہے۔اور پھر جب
بادشاہ نے ان سے پتہ کروایا تو انہوں نے کہا وہ تو بالکل معصوم ہے۔فرشتہ ہے۔اس کا
کوئی قصور نہیں۔ہم نے شرارت کی تھی۔ہم نے فتنہ پیدا کیا تھا۔اس کے بعد وہ یہ
کہتے ہیں میں اپنے نفس کو اب بھی بری نہیں کرتا۔إنَّ النَّفْسُ لا مادة
بالسوء کہ انسان کا نفس تو گناہوں کی تعلیم دینے والا ہے۔اللہ ہی کا فضل تھا جو
میں بچ گیا ہوں۔پس دیکھیں کہ قرآنی دعائیں جو گہرے مضامین سمیٹے ہوئے ہیں جب آپ ان میں
غوطہ مارتے ہیں۔ان میں اتر کر ان دعاؤں کو اور ان کی مقبولیت کے حالات کو دیکھتے ہیں

247
تو کیسے کیسے حسین دلکش نظارے ان پردوں کے پیچھے دکھائی دیتے ہیں اور صرف یہی
نہیں بلکہ پردوں کے پیچھے اور پردے ہوتے ہیں۔آپ اور بیچ میں داخل ہوتے چلے
جائیں۔اپنے نفس پر ان مضامین کو وارد کرتے رہیں تو آپ کو اور زیادہ لطیف اور دلکش
نظارے ان کے پیچھے سے دکھائی دیتے چلے جائیں گے۔شرک سے بچنے کے لئے حضرت ابراہیم کی دعا
پھر ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی دوسری دعا جو اس سے ملتی جلتی ہے جو پہلے گزر
چکی ہے۔وہ یہ بیان فرمائی گئی وراذ قال ابرُ هِيمُ رَبِّ اجْعَلْ هَذَا الْبَلَدَا مِنَّا
واجْنُبْنِي وَبَنِي أَنْ نَعْبُدُ الْأَصْنَامُ (سوره ابرانیم : ۳۶) یہ جو دعا ہے یہ اس
دعا سے ملتی جلتی لیکن اس سے مختلف ہے جو سورہ بقرہ کی ۱۳۵ اور آگے پیچھے کی آیات
میں درج تھی۔وہاں بھی یہ ذکر ہے کہ واذ قالَ ابرُ هِيمُ رَبِّ اجْعَلْ هَذَا
بلدا أمنا سرسری نظر سے پڑھیں تو ایک ہی دعا لگتی ہے۔دونوں جگہ اس شہر
کے امن کی دعا مانگی گئی ہے۔اس کے امین ہونے کی دعا مانگی گئی ہے لیکن حقیقت میں جو
پہلی دعا تھی اس میں شہر کے لئے دعا نہیں مانگی تھی، جگہ کے لئے دعا مانگی تھی کیونکہ
وہاں یہ دعا ہے رَبِّ اجْعَلْ هَذَا بَلَدًا مِنَّا یہ جگہ چٹیل میدان جہاں کچھ
بھی نہیں ہے اسے ایک رستے بستے شہر میں تبدیل فرما دے۔پس یہ دعا جواب کی گئی ہے
اس میں یہ نہیں فرمایا کہ اس جگہ کو امن کی جگہ بنا دے بلکہ فرمایا ہے هذا البلد
امنا کہ اے خدا! تو نے میری دعاؤں کو سن لیا اور اس جگہ کو شہر بنا چکا ہے۔اب
یہاں با قاعدہ آبادی ہے۔اب میں اس شہر کے لئے تجھ سے امن کی دعا مانگتا ہوں۔اس کے بعد اس دعا میں بعض ایسی باتوں کا ذکر ہے جو دراصل پہلی دعا کے ساتھ
گہرا تعلق رکھتی ہیں اور ان کے جواب میں اللہ تعالی نے آپ سے جو خطاب فرمایا اس
کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی دعا میں ترمیم کی گئی ہے۔پہلی دعا آپ کو یاد دلانے کے لئے
پڑھتا ہوں۔وہ یہ تھی :
واذ قالَ ابرُ هِيمُ رَبِّ اجْعَلْ هَذَا بَلَدَا مِنَّا وَارْزُقُ أَهْلَهُ مِنَ
الثَّمَرتِ مَنْ آمَنَ مِنْهُمْ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ قَالَ وَمَن كَفَرَ

248
فَأُمَيَّعُهُ قَلِيلًا ثُمَّ اضْطَرة إلى عَذَابِ النَّارِ، وَبِئْسَ الْمَصِيرُ
(البقرة : ۱۲۷)
جب ابراہیم نے خدا سے یہ عرض کیا کہ اے خدا! اس جگہ کو تو ایک شہر میں تبدیل
فرما جو امن کا شہر ہو اور اس میں بسنے والوں کو تو ہر قسم کے رزق عطا فرما۔ہر قسم کے
پھل عطا فرما۔مَنْ مَنَ مِنْهُمْ بِاللهِ وَالْيَوْهِ الْأخر یعنی ان سب کو جو اللہ پر
ایمان لے آئیں اور آخرت پر ایمان لے آئیں۔قَالَ وَمَن كَفَرٌ فَاميمه
قليلا فرمایا۔اے ابراہیم! میں تیری دعا کو اس سے زیادہ قبول کرتا ہوں جتنا تو مانگ رہا
ہے جو ان میں سے ایمان نہیں بھی لائے میں دنیا کی زندگی میں ان کو بھی فائدہ پہنچاؤں
گا۔ہاں آخرت میں ان کو میں عذاب دوں گا۔یہ جو آخرت کے عذاب کا جواب تھا اس نے حضرت ابراہیم کو بڑا ڈرا دیا ہے اور
اگلی دعا میں پھر آپ نے ترمیم کرلی ہے۔اس ترمیم کی طرف میں آپ لیکر جاؤں گا تو پھر
آپ سمجھیں گے کہ اس دعا میں اور اس دعا میں کیوں فرق ہے ؟ اور کیسے پیارے انداز
میں پھر آپ نے وہ ترمیم کرکے دعا کی ہے۔کہتے ہیں هَذَا الْبَلَدَا مِنَّا جُنُبْنِي
وبنا أن نعبد الاصنام پتہ لگ گیا ہے کہ کوئی ظالم ضرور پیدا ہوں گے۔کچھ
مشترک پیدا ہوں گے۔شہر توحید کی خاطر بنایا گیا لیکن میں شرک کرنے والے بھی داخل
ہو جائیں گے تو یہ دعا کی کہ اے خدا! مجھے اور میری اولاد کو اس بات سے بچائے رکھ کہ
ہم کبھی بھی بتوں کی پرستش کریں۔رَبِّ إِنَّهُنَّ أَضْلَلْنَ كَثِيرًا مِنَ النَّاسِ
کہ ان بتوں اور جھوٹے خداؤں نے تیرے اکثر بندوں کو گمراہ کر دیا۔فَمَن تعني
فإنه مني جو ان میں سے میری پیروی کرنے گا وہ میرا ہو گا اور جو میرا ہو گا وہ موحد
ہی رہے گا۔اس لئے میروں پر تو تو ناراض ہو گا ہی نہیں۔کس طرح ان کا دامن بچالیا۔پہلے خدا نے اس دعا کے نتیجے میں ایک استثناء کیا تھا اور کہا تھا کہ میں ان کے ساتھ دنیا
میں تو حسن سلوک کرتا رہوں گا لیکن آخرت میں ان کو پکڑوں گا۔اس کے بعد یہ کہا کہ
جو میرا ہو گا اس کو تو تو لازما" سزا نہیں دے گا کیونکہ مجھ سے تو اتنا پیار کرتا ہے اور مجھے
سے تو ایسا حسن سلوک فرماتا ہے کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ جو میرا ہو اس کے ساتھ بھی تو

249
کے
کسی قسم کا غضب کا معاملہ فرمائے۔رہا ان لوگوں کا مقامہ جو میرے خلاف ہوں گے جو
گنہگار ہوں گے جن کے متعلق تو نے کہا ہے کہ میں انہیں عذاب الیم میں مبتلا کروں
گا۔حضرت ابراہیم بے حد رحم کرنے والے تھے۔بڑے نرم دل تھے اور قرآن کریم میں
اس کا ذکر فرمایا گیا ہے تو وہاں بھی دل نہیں چاہتا کہ ان سے سختی کا سلوک ہو تو کہتے ہیں
د من عصاني جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جو میرے نافرمان ہیں
فَانكَ غَفُورٌ نَّحِيم (ابراہیم : ۳۷) مجھے تو اتنا پتہ ہے کہ تو بڑا بخشنے والا بڑا رحم
کرنے والا ہے۔بس یہ کہہ کر بات چھوڑ دی۔تو چاہے تو سزا دے سکتا ہے اور میری
پہلی دعا کے جواب میں تو نے مجھے بتا دیا ہے کہ ایسے بد نصیبوں کو بالا خر سزا ملے گی تو میں
اب نئی ترمیم شدہ دعا یہ عرض کر رہا ہوں کہ جو میرا ہے وہ تو امن میں آہی گیا اور جو میرا
نہیں رہے گا میں اس کے لئے بھی صرف یہ کہتا ہوں کہ اس کو نہ دیکھنا۔اپنی ذات کو
دیکھنا۔وہ گنہ گار ہے لیکن تو غفور رحیم ہے۔بندوں کو عبادت گزار بنانے کی دعا
دعا کا کتنا پیارا انداز ہے اور دعا کا کتنا دردناک انداز ہے۔اگر اس کے گہرے درد
کو سمجھ کر اسی درد میں ڈوب کر آپ دعائیں کریں تو دیکھیں آپ کی دعاؤں کو کیسے کیسے
پھل لگتے ہیں۔پھر عرض کیا : ' ربنا الي أَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ غَيْرِ
في أنه عند بييك المُحرَم رَبَّنَا لِيُقِيمُوا الصَّلوةَ فَاجْعَلْ أَفْئِدَةً مِّنَ النَّاسِ
تقوي اليهِمْ وَارْزُقُهُمْ مِنَ الثَّمَرَاتِ لَعَلَهُمْ يَشْكُرُونَ (ابراهیم : ۳۸)
کہ اے خدا! میں نے اپنی اولاد کو اپنی اس پیاری اولاد اسماعیل کو اس بے آب و گیاہ
وادی میں ایک ایسے لق و دق صحرا میں جہاں کچھ بھی نہیں اگتا تیرے مقدس گھر کے
قریب اس لئے چھوڑا لِيُقِيمُوا الصَّلوة کہ یہ لوگ تیری عبادت کریں۔ان کے لئے جو یہ دعا مانگی تھی کہ ان کو پھل دینا ان پر رحمتیں کرنا۔(پہلی دعا میں
یہ ذکر تھا) وہ ثانوی باتیں ہیں۔میرا مقصد اصل یہ تھا کہ تیرے گھر کے قریب میں ان کو
چھوڑوں ناکہ اس گھر کے مقاصد کو یہ پورے کرنے والے ہوں۔ليقيموا الصلوة فَاجْعَلْ أَفْئِدَةً مِنَ النَّاسِ تَهْوِي التهم ہیں اس وجہ سے لوگوں

250
کے دل ان کی طرف مائل کر کہ یہ تیرے عبادت گزار بندے ہیں ورنہ اگر تیرے
عبادت گزار بندے نہ ہوں تو ان کو پھل کھلوانے میں مجھے کوئی دلچپسی نہیں۔مجھے تو یہی
دلچسپی تھی کہ قیامت کے دن تو بخش سکتا ہے تو ضرور بخش۔جہاں تک دنیا کے پھلوں کا
تعلق ہے تو نے وعدہ تو کر دیا ہے مگر میں عرض کر دوں کہ ابھی بھی مجھے اس میں کوئی
دلچسپی نہیں۔دنیا میں ان کو کچھ دے نہ دے لیکن جو نیک بندے ہیں، جو عبادت کرنے
والے ہیں ان کی طرف دلوں کو ضرور مائل فرمانا اور ان کے لئے لوگ دور دور سے طرح
طرح کے تحائف لیکر آئیں، ہر قسم کے پھل ان تک پہنچیں۔لَعَلَّهُمْ يَشْكُرُونَ
تاکہ وہ لوگ تیرے شکر گزار بنیں۔ان نعمتوں کو دیکھیں اور بار بار تیرا شکر ادا کریں کہ
اے خدا! محض تیرے پیار کا اظہار ہے کہ لوگوں کے دل ہماری طرف مائل ہوئے ورنہ
ہماری کیا حیثیت تھی۔رَبِّنَا إِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِي وَمَا نُعْلِنُ حضرت ابراہم کا مقام آپ کی
دعاؤں پر غور کرنے سے مزید ابھرتا چلا جاتا ہے۔یہ عرض کیا کہ اے خدا میری نیت پاک
ہے۔مجھے تو یہ دلچپسی تھی کہ عبادت کرنے والے ہوں۔ظاہری رزق میں مجھے کوئی
دلچسپی نہیں تھی۔ساتھ ہی یہ خیال آیا کہ بعض دفعہ انسان اپنی مخفی نیتوں سے خود بھی
واقف نہیں ہوا کرتا۔خدا کے حضور تو یہ دعویٰ کرنا بہت بڑی بات ہے کہ میں اس نیست
سے کر رہا ہوں اور فلاں نیت سے نہیں کر رہا تو فورا عرض کیا : ربنا انكَ تَعْلَمُ
دينَا
مَا نُخْفِي وما تعلن اے خدا ! تو جانتا ہے جو ہم چھپاتے ہیں اور جن باتوں کا ہم
اظہار کرتے ہیں۔مطلب ہے ہم اچھی نیتیں کہہ بھی دیں۔اچھی باتیں تیرے حضور
عرض کر رہے ہوں کہ ہم یہ یہ نیکیاں پیش نظر رکھتے ہوئے دعائیں کر رہے ہیں پھر بھی
احتمال موجود ہے کہ بعض مخفی ارادے برے ہوں۔بعض مخفی نیتیں گندی ہوں یا نفسانی
ہوں۔اس لئے میں تیرے حضور یہ عرض کرتا ہوں کہ میں اپنے متعلق کسی بھی
براء ت کا اقرار نہیں کرتا۔میں جانتا ہوں کہ مجھے جو نیت صفا دکھائی دے رہی ہے اس
کے پیچھے پھر بھی ممکن ہے کہ کوئی ایسا مخفی بدا رادہ موجو دہو اس کے لئے تو مجھے سے
رحمت کا سلوک فرمانا۔یعنی اپنی عاجزی کا اظہار ہے اور احتمالی گناہوں کا اقرار ہے۔

251
وَمَا يَخْفى على اللو من في و في الأرض ولا في السماء میں کیا چیز
ہوں۔اے خدا! تو تو وہ ہے جس سے آسمانوں اور زمین میں کوئی چیز بھی مخفی نہیں ہے۔الحمد للو الذي وهب الكبير امعِيلَ وَإِسْحَقَ ، إِنَّ رَبِّي لَسَمِيعُ
الدعاء
(ابراہیم : ۳۹-۲۰) ہر تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جس نے اس
بڑھاپے کی عمر میں مجھے اسماعیل اور اسحاق جیسی اولاد عطا فرمائی۔اور یہ وہ اولاد ہے جو
نیک اولاد کی طلب کے نتیجے میں عطا ہوئی اور جس نے ثابت کر دیا کہ حضرت ابراہیم علیہ
الصلوۃ والسلام کی نیت اندر تک پاک تھی۔پس بظاہر یہ نہیں فرمایا گیا لیکن جب اس
مضمون کو آپ اکٹھا ملا کر پڑھیں تو خدا کی طرف سے یہ گواہی بھی ساتھ دے دی گئی ہے
کہ ابراہیم تو اپنے بجز میں کہہ رہا تھا کہ جہاں تک میں جانتا ہوں میری نیت صاف ہے
لیکن تو بہتر جانتا ہے، ساتھ ہی اس نے ایک ایسی بات کہی جس سے معلوم ہو جاتا ہے کہ
خدا تعالیٰ اس کی نیت کو جانتا تھا اور اس کی نیت کی پاکی کے مطابق اس سے سلوک فرمایا
کیونکہ جس نیک اولاد کے متعلق اس نے کہا کہ میں تجھے سے نیک اولاد مانگتا ہوں اللہ
تعالیٰ نے وہ نیک اولاد عطا فرما کرتا دیا کہ تیری نیست پاک تھی چنانچہ اس کو اسماعیل دیا۔پھر اسحاق دیا۔ان ربي تسويه الدُّعَاءِ چنانچہ ابراہیم خود اقرار کر جاتے
ہیں۔معلوم ہوتا ہے دماغ وہاں پہنچا ہے تو خود ہی بات بھی سمجھ آگئی ہے۔عاجزی کے
معا بعد اللہ تعالیٰ نے سمجھا بھی دیا ہے کہ ابراہیم تو کیوں اپنی نیتوں کے متعلق ڈر رہا
ہے۔اپنی اولاد کے منہ تو دیکھ۔کتنے پاک چہرے ہیں۔ان کے وجودوں پر نظر کر۔کیا یہ
تیری دعاؤں کا ثمرہ نہیں ہیں۔اگر ہیں تو پھر الْحَمْدُ پڑھ اور خدا کا شکر ادا کر اور اس
کی حمد کے گیت گا اور یہ کہہ إِنَّ رَبِّي لَسَمِيعُ النقاء کہ دیکھو دیکھو میرا رب
بہت ہی دعا سننے والا ہے۔اور اس دعا کی مقبولیت کے نشان کے طور پر اس نے مجھے ایسی
پاک اولاد عطا فرمائی۔یہ ویسی ہی دعا ہے جیسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے اپنے شعروں
میں کہا کہ۔بشارت تو نے دی اور پھر
أولاد
کہا ہرگز نہیں ہوں گے
بریاد

252
بڑھیں گے جیسے باغوں میں ہوں شمشاد
بشارت کیا ہے اک دل کی غذا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
لپس بار بار اللہ تعالیٰ اپنے پاک بندوں کی دعاؤں کو سنتا ہے اور ان کی دعاؤں کے
مطابق پھل لگاتا ہے اور جب وہ پھل نکلتے ہیں تو بتاتے ہیں کہ ہاں وہ دعائیں بھی سچی
تھیں اور یہ پھل بھی بچے نکلے۔دعاء
اولاد والدین اور مومنوں کی بخشش کی دعا
جس
اب میں آخر پر (گو مضمون کا ابھی آخر تو نہیں آیا، ابھی کافی ہے لیکن باقی آئندہ
انشاء اللہ) حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ہی ایک دعا پڑھتا ہوں۔حضرت ابراہیم علیہ
الصلوۃ والسلام نے دعا کی : رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلوة ومِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَ
تَقَبلُ دُعَاء رَبَّنَا اغفر لي ولوالدي وللمؤمنينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ
ابراهیم : ۱-۴۲) کہ اے خدا مجھے اور میری اولاد کو نماز پر قائم رکھ۔ربنا وتقبل
اور ہمارے رب ضرور ہماری دعا قبول کرلے۔رَبَّنَا اغْفِرْلي
ولوالدي اے خدا مجھے بھی بخش دے اور میرے والدین کو بھی بخش دے۔ولِلْمُؤْمِنین اور مومنوں کو بھی بخش دے۔يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُ
ون حساب کتاب کیا جائے گا۔یہاں یہ مضمون بیان کیا گیا ہے کہ باوجود اس کے کہ پیدائش سے پہلے حضرت
ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ دعا مانگی تھی کہ میں نیک اولاد چاہتا ہوں۔نماز پڑھنے
والی اولاد چاہتا ہوں۔اسی لئے میرے گھر کے پاس جہاں نہ پانی تھا نہ خوراک کا کوئی
انتظام تھا اپنے نوزائیدہ بچے کو چھوڑ دیا کہ وہ تیری عبادت کرے اگر غذا کی اور دنیاوی
لذتوں کی خواہش ہوتی تو ان آباد جگہوں سے لیکر اس ویران جگہ میں کیوں آتا۔یعنی اس
میں نیت کی صداقت کتنی گہری اور کتنی صفائی کے ساتھ ظاہر ہو رہی ہے اور اس دعا کو
خدا نے قبول بھی فرما لیا۔اس کے باوجود جب تک زندگی کا سانس ہے یہ دعا جاری رہنی

253
ہیے کیونکہ عبادت پر قائم ہونے کے باوجود عابدوں کے لئے بھی امتحانات آیا کرتے
ہیں اور ٹھو کر کے مواقع پیدا ہوتے رہتے ہیں۔بعض ایسے عبادت کرنے والوں کا ذکر
احادیث میں بھی ملتا ہے کہ عمر بھر عبادت کی مگر کسی موقعہ پر کسی وجہ سے ٹھو کر کھا کر ہمیشہ
کرلئے خدا سے دور جا پڑے۔تکبر سے بچنے اور نمازوں پر قائم رہنے کی دعا
پس عبادت کرنے والے کو تکبر سے باز رکھنے کے لئے اور خدا کی خوش خبریاں
پانے کے باوجود انکسار کے ساتھ خدا کے حضور یہ عرض کرتے رہنے کی طرف توجہ دلائی
گئی ہے کہ جو کچھ ہم نے عبادت میں حاصل کیا ہے جب تک زندگی کا سانس ہے اسے
خطرہ ہے۔یہ تیری طرف سے ایک دولت اور نعمت ہے تو سہی لیکن نعمتیں بھی تو ضائع
ہو جایا کرتی ہیں۔اس لئے ابراہیم علیہ السلام خود پہلے اپنے لئے دعا کرتے ہیں۔ربِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلوة اے خدا مجھے بھی نماز قائم کرنے والا بنا۔اب بتائیں
آج کل کوئی شخص اگر بظاہر نماز پر قائم ہو چکا ہو تو اس کا حضرت
ابراہیم علیہ السلام کے
نماز پر قائم ہونے سے بھلا کیا مقابلہ؟ کوئی نسبت ہی نہیں ہے لیکن بعض نمازی آجکل کی
اس دنیا میں بڑا تکبر کر جاتے ہیں۔ہمیں اور کیا چاہئیے ہم نماز پڑھتے ہیں اور خوب سختی
سے نماز پر قائم ہیں حالانکہ سختی سے قائم ہونا اور چیز ہے اور دل کی نرمی کے ساتھ نماز پر
قائم ہونا اور چیز ہے لیکن ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کا نمونہ ہمیں بتاتا ہے کہ نماز پر
قائم ہونا محفوظ مقام نہیں ہے جب تک انسان آخری سانس نہ لے اور خدا اپنی طرف
نہ بلائے۔پس اس دعا کو اس مضمون کو سمجھنے کے بعد ادا کیا کریں اور خدا کے حضور اپنی
عبادتوں کو فخر کے ساتھ پیش نہ کریں بلکہ عاجزی اور انکسار کے ساتھ ڈرتے ڈرتے پیش
کریں اور دنیا کی طرف نگاہ ڈالیں کہ اس دنیا میں بھی یہی ہوتا چلا آیا ہے اور آج بھی
یہی ہوتا ہے کہ بعض دفعہ بڑے بڑے امیر بڑے بڑے دولت مند اچانک ایسے مصائب
کا اور حوادث کا شکار ہو جاتے ہیں کہ کچھ باقی نہیں رہتا۔ساری دولتیں مٹ جاتی ہیں
جو کچھ کمائی تھی وہ سب ختم ہو گئی تو اگر دنیا کی دوستیں محفوظ نہیں ہیں تو روحانی دولت
بھی ان معنوں میں محفوظ نہیں ہے۔اگر کوئی بلا پڑے گی تو بلا ان نعمتوں کو تباہ بھی کر سکتی

254
ہے۔اس لئے دعا ہی کے ذریعے ان نعمتوں کی حفاظت کی مدد مانگنی چاہئیے۔رہنا
اغفر لي ولوالد يا اے خدا مجھے بھی بخش دے، میرے والدین کو بھی۔یہاں
توازن پیدا کیا گیا ہے اور اولاد کے لئے جو دعا مانگی گئی تو اس کے مقابل پر فرمایا والدین کو
بھی یاور کھا کرو۔والدین کے لئے بھی دعا کیا کرو۔ولوالدي میں نماز کے قیام
کی دعا نہیں کیونکہ وہ فوت ہو چکے ہیں اور اکثر صورتوں میں ہو چکے ہوتے ہیں یا بعض
صورتوں میں فوت ہو چکے ہوتے ہیں۔اس لئے والدین کے لئے قیام نماز کی دعا نہیں
ملے گی بلکہ بخشش کی دعا ملے گی۔ویلمومنین اور مومنوں کے لئے بھی۔يوم يقوم الحساب جس دن کہ حساب کتاب کیا جائے۔یہ ایک ایسا مضمون ہے جس کے متعلق آئندہ کبھی گفتگو کی ضرورت پیش آئے گی
کہ ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے والد کے لئے جو دعا کی تھی جس کے متعلق خدا تعالٰی
فرماتا ہے کہ اس کو خصوصی اجازت دی گئی تھی تو اس کے بعد پھر اس دعا کا کیا مطلب
ہے کہ ویوالدي میرے والدین کے لئے بھی۔کیا یہ وہی دعا ہے اس کے بعد خدا
نے منع فرمایا یا یہ دعا کوئی اور مفہوم رکھتی ہے اور اسی طرح حضرت نوح کی دعا بھی
ہمیں انہیں لفظوں میں ملتی ہے کہ دَلِوَالِدَي مجھے بھی بخش دے اور میرے
والدین کو بھی بخش دے اور ایک جگہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس نبی یعنی محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وسلم اور ان کے ماننے والوں کے لئے یہ جائز قرار
نہیں دیا کہ ان يَسْتَغْفِرُوا لِلْمُشْرِكِيْنَ وَلَوْ كَانُوا أُولِي قُربى که خواه وه
اقرباء ہی کیوں نہ ہوں یعنی صرف والدین کا ذکر نہیں ، دوسرے اقرباء بھی شامل ہیں کہ
اگر وہ مشرک ہوں تو ان کے لئے استغفار نہیں کرنا۔تو یہ ایک مضمون ہے جو بعض دفعہ
پوچھتے بھی ہیں کہ اب نماز میں ہم یہ دعا پڑھتے ہیں۔ہندوؤں سے اگر کوئی
مسلمان ہوا ہو اور اس کے والدین مشرک ہوں تو کیا وہ نماز میں وہ دعا نہیں پڑھے گا اور
پھر سوال یہ ہے کہ کیا صحابہ یہ دعا نہیں پڑھا کرتے تھے جن میں سے اکثر کے والدین
مشرکین تھے تو یہ ایک مزید تحقیق طلب مضمون ہے۔اس کے کچھ حصوں پر تو میں نے
نظر ڈالی ہے اور کچھ مفہوم سمجھ آیا ہے لیکن ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔آئندہ
دوست

·

آج 10 میں سے 10 باقی