۳ مئی ۱۹۹۱

ذوق عبادت اور آداب دُعا

NMIN-SPEET ہالینڈ
ر متی ۱۹۹۱ء
257
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
دعاؤں کے ذریعہ منزل مراد کا حصول
تشهد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت اور مواصلاتی رابطے کا ذکر کرنے کے بعد
حضور انور نے فرمایا :-
اب میں اصل مضمون کی طرف لوٹتا ہوں جو ایک سلسلے کی صورت میں جاری ہوا
ہے اور جس کا تعلق سوۃ فاتحہ کی اس دعا سے ہے کہ اهْدِنَا الفِرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ اے ہمارے اللہ ! ہمیں صراط مستقیم پر چلا
اس صراط مستقیم پر جس پر وہ لوگ چلتے رہے جن پر تو نے انعام نازل فرمائے۔میں نے بتایا تھا کہ جن پر انعام نازل فرمائے گئے وہ دعاؤں کی بدولت اپنی مراد
کو پہنچے ہیں محض انسانی کوششوں سے کامیاب نہیں ہوئے اور ہمارے لئے بھی سورۃ
اتحہ کی اس دعا نے قرآنی دعاؤں کا ایک سلسلہ کھول دیا ہے اور اس سلسلے کا قرآن
کریم میں مکمل طور پر ذکر محفوظ ہے۔صرف انبیا ء ہی کی دعائیں درج نہیں بلکہ دیگر
صالحین اور خدا تعالیٰ کے پسندیدہ بندوں ، مردوں اور عورتوں کی دعائیں بھی قرآن کریم
میں ہمارے لئے محفوظ فرما دی گئی ہیں۔والدین کے لئے اولاد کی دعا
آج کے لئے پہلی دعا اولاد کی دعا ہے جو اسے اپنے والدین کے لئے کرنی
چاہیے۔اور یہ وہ دعا ہے جو الہامی دعا ہے ان معنوں میں کہ اللہ تعالٰی نے خود حضرت
اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اور آپکی امت کو سکھائی۔دعا تو یہ ہے۔وقُل رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيني صَغِيرًا (بنی اسرائیل : (۲۵) اے میرے

258
رب ان دونوں پر میرے والد اور میری والدہ پر اس طرح رحم فرما جس طرح بچپن
سے یہ میری تربیت کرتے چلے آئے ہیں۔لیکن اس دعا کی گہرائی کو سمجھنے کے لئے اس کا وہ پس منظر جاننا ضروری ہے جو
یہی آیت کریمہ ہمارے سامنے کھول کر رکھ رہی ہے۔پس پوری آیت کو پڑھنے کے بعد
اس دعا کی اہمیت بھی سمجھ آتی ہے اور کن کن باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ دعا کرنی
چاہئیے، یہ مضمون بھی ہم پر روشن ہو جاتا ہے۔آیت یہ ہے وقضى ربك ألا
تعبد واللا إياه وبالوالدين إحسانا کہ اللہ تعالی نے یہ مقدر فرما دیا ہے
فیصلہ کر دیا ہے۔اللہ تعالیٰ کی بجائے رنگ لفظ ہے یعنی اے محمد صلی اللہ علیہ و علیٰ
آلہ و سلم تیرے رب نے یہ فیصلہ صادر فرما دیا ہے۔الا تعبد و الا اياه کہ
تم اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔وہابو الدین احسان اور والدین کے
ساتھ احسان کا سلوک کرو۔والدین کے ساتھ نیکی کے برتاؤ کی اتنی بڑی اہمیت ہے
کہ توحید کی تعلیم کے بعد دوسرے درجے پر خدا نے جس بات کا فیصلہ فرمایا وہ یہ تھا کہ
اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک کرو۔احسان کا لفظ کن معنوں میں استعمال ہوا
ہے اس کے متعلق میں پھر دوبارہ آپ سے بات کروں گا۔إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِندَكَ
الكبر احدهما أو كلهُمَا فَلَا تَقُل لَّهُمَاايْ وَلا تَنْهَرْهُمَا وَقُل لَّهُمَا قَوْل
كريما كم إمَّا يَبْلُغَنَّ عِندَكَ العبد اگر ان میں سے کوئی تیرے
ہوتے ہوئے تیری زندگی میں بڑھاپے تک پہنچ جائے، ان میں سے خواہ ایک پہنچے یا
دونوں پہنچیں فَلا تَقُل لهما اف ان کو اف تک نہیں کہنی۔اف نہ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ان سے بڑھاپے میں ایسی حرکتیں ہو سکتی ہیں جو
ان کے بچپن کے سلوک سے مختلف ہوں۔بچپن میں تو وہ بڑی رحمت کے ساتھ
تمہاری تربیت کرتے رہے لیکن بڑھاپے کی عمر میں پہنچ کر انسان کو اپنے جذبات پر
اختیار نہیں رہتا ، زیادہ زود رنج ہو جاتا ہے اور بہت سی صحت کی کمزوریاں اس کے
مزاج میں چڑچڑا پن پیدا کر دیتی ہیں۔پھر کئی قسم کے احساسات محرومی ہیں۔اولاد بڑی
ہو گئی۔اپنے گھروں میں آباد ہو گئی اور جس طرح والدین توقع رکھتے ہیں کہ یہ اپنی

259
بیوی اور بچوں کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ ساتھ ہم سے بھی ویسا ہی معاملہ
کرے گا اس میں کوئی کوتاہی رہ جاتی ہے یا والدین کو وہم گزرتا ہے کہ ہم سے ویسا
پیار نہیں جیسا اپنی بیوی اور اولاد سے ہے تو ان تمام باتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے
قرآن کریم نے بڑی حکمت کے ساتھ فرمایا لا تقل لهتارت ایسی باتیں
ہونگی جن کے نتیجے میں ہو سکتا ہے تمہیں جائز یا ناجائز شکایت پیدا ہو اور والدین تم
سے بظاہر سختی کا سلوک کرنا شروع کر دیں تو تم جو بچپن کی نرمی کے عادی ہو اس
سلوک سے گھبرا کر اُف نہ کہ بیٹھنا۔اف کا لفظ کوئی گالی نہیں ہے۔کوئی سخت کلامی
نہیں ہے۔ایک اظہار افسوس ہے۔فرمایا کہ اظہار افسوس تک نہیں کرتا۔ولا تنهرهما اور جھڑکنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اپنے والدین کے ساتھ
ہرگز سخت کلامی نہیں کرنی۔وَقُل لَّهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا اور ان کے ساتھ
عزت کا کلام کرو۔ہمیشہ احترام کے ساتھ ان سے مخاطب ہوا کرو۔والحوض
لهما جناح الذلي اور اپنی نرمی کے پر ان کے اوپر پھیلا اور مین الرحمة
رحمت کے اور نرمی کے یا رحمت کے نتیجے میں جو نرمی پیدا ہوتی ہے اس کے پران
کہ
پر پھیلا دو اور پھر یہ دعا کرو۔وقلْ رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَتَيْنِي صَغِيرًا
اے میرے رب! ان پر اسی طرح رحم فرما لمارتيني صَغِيرًا جس طرح
انہوں نے بچپن میں بڑے رحم کے ساتھ میری تربیت فرمائی ہے۔یہ بہت ہی پیاری اور کامل دعا ہے اور بہت سی ذمہ داریوں کی طرف جو اولاد
کے زمہ اپنے والدین کے لئے ہیں ، ہمیں توجہ دلاتی ہیں لیکن اس دعا میں اور بھی بہت
حکمتیں پنہاں ہیں۔اب میں نسبتاً تفصیل سے اس آیت کے بعض مضامین کھول
ی
کر آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔والدین کے ساتھ احسان کا سلوک ضروری ہے
پہلی بات تو یہ ہے کہ احسان کا حکم دیا گیا ہے، ادائیگی فرض کا نہیں اور
احسان بظا ہر ضروری نہیں ہوا کرتا۔احسان تو ایسا معاملہ نہیں ہے کہ ہر انسان پر
فرض ہو۔کیا یا نہ کیا کوئی فرق نہیں پڑتا۔یعنی اگر فرق پڑتا بھی ہے تو احسان ایک

260
ایسی بات نہیں جو اگر انسان نہ کرے تو خدا کے نزدیک معتوب ہو جائے تو پھر
خدا تعالٰی نے ذمہ داریاں ادا کرنے کا حکم کیوں نہ میر اور احسان کا حکم کیوں دیا ؟
اس میں اور بھی حکمتیں پوشیدہ ہوں گی لیکن دو ایسی حکمتیں ہیں جن کو میں آپ کے
سامنے کھولنا چاہتا ہوں۔پہلی بات تو یہ ہے کہ فرض کی ادائیگی پہلے ہوا کرتی ہے اور احسان بعد میں آتا
ہے۔اگر فرض ادا نہ ہو تو احسان کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اس لئے قرآن کریم جو
بڑی فصیح و بلیغ کتاب ہے، خدا کا کلام ہے اس نے ایک لفظ میں اس سے پہلے ہونے
والی ذمہ داریوں کا بھی ذکر فرما دیا اور مومن سے گویا یہ توقع رکھی کہ جہاں تک اس
کی روز مرہ کی ذمہ داریوں کا تعلق ہے، فرائض کا تعلق ہے وہ تو لا زیادہ پورے کر رہا
ہے۔ان کو نہ پورے کرنے کا تو سوال ہی نہیں لیکن جہاں تک والدین کا تعلق ہے
محض ذمہ داریاں پورا کرنا کافی نہیں ہے۔ان کے ساتھ احسان کا سلوک ہونا
ضروری ہے۔ایک یہ حکمت ہے۔دوسری حکمت یہ ہے کہ یہاں لفظ احسان کو سمجھنے
کے لئے ہمیں قرآن کریم کی ایک اور آیت کا سہارا لیتا ہوگا جو اس مضمون کے لئے
کنجی کی حیثیت رکھتی ہے۔ایک دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔هَل جزاء
الاحسان إلا الاحسان کہ احسان کی جزاء احسان کے سوا کیا ہو سکتی
ہے۔پس یہ احسان ان کے اوپر ان معنوں میں احسان نہیں ہے جن معنوں میں ہم
ایک دوسرے پر احسان کرتے ہیں۔یہ احسان والدین کے اوپر اولاد کی طرف سے
کوئی یک طرفہ نعمت نہیں ہے جو ان کو ادا کی جا رہی ہے بلکہ خدا تعالیٰ یہ بیان فرما رہا
ہے کہ والدین نے تم سے احسان کا معاملہ کیا تھا۔اس لئے صرف فرض کی ادائیگی
کافی نہیں ہوگی جب تک تم ان سے احسان کا معاملہ نہیں کرو گے تم اپنی ذمہ داری کو
ادا کرنے والے نہیں بنو گے۔چنانچہ فرمایا۔هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ
الا الاحسان کہ احسان کی جزاء تو احسان کے سوا ہے ہی کوئی نہیں۔کوئی شخص تم
پر احسان کرتا چلا جا رہا ہو اور تم اپنے روزمرہ کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہو تو یہ کافی
نہیں ہے۔چنانچہ اس مضمون کو آیت کے آخری حصے نے کھول دیا جہاں یہ دعا

261
سکھائی گئی۔رت از حَمْهُمَا كَمَا رَبَّنِي صَغِيرًا اے اللہ ان سے اس
طرح رحم کا سلوک فرما جس طرح یہ بچپن میں مجھ سے رحم کا سلوک فرماتے تھے۔صرف اپنے حقوق ادا نہیں کرتے تھے۔محض مجھے زندہ رکھنے کے لئے اور روز مرہ کی
ضرورتیں پوری کرنے کے لئے محنت نہیں اٹھاتے تھے بلکہ اس سے بہت بڑھ کر مجھ
سے شفقت اور رحمت کا سلوک فرمایا کرتے تھے۔میری معمولی سی تکلیف پر یہ بے
چین ہو جایا کرتے تھے۔میری ادنی سی بیماری پر ان کی راتوں کی نیندیں حرام ہو جایا
کرتی تھیں اور انہوں نے جو مجھ سے سلوک فرمایا وہ رحمت کا سلوک ہے۔پس مجھے
جو احسان کا حکم ہے کہ میں بھی احسان کا سلوک کروں تو اے خدا ! میں اس احسان
کا بدلہ نہیں چکا سکتا اس لئے میں دعا کے ذریعے تجھ سے مدد چاہتا ہوں اور جب تک
تو اس بارہ میں میری مدد نہ فرمائے، حقیقت میں میرے والدین کے مجھ پر اتنے
احسانات ہیں کہ میں جو بھی کوشش کروں اس کے باوجود ان احسانات کو چکا نہیں
سکتا پس تو میری مدد فرما اور رَبِّ ارْحَمْهُمَا اے خدا تو ان کے اوپر رحم فرما اور
میرے سلوک میں جو کمیاں رہ جائیں گی وہ تو اپنے رحم سے پوری فرما دے
مارتيني صَغِيرًا جس طرح بچپن میں یہ میری تربیت کرتے رہے تو ان کے ساتھ وہ
سلوک فرمان
بچہ کی تربیت میں سختی کی بجائے رحم کی ضرورت
اس دعا نے ایک اور حیرت انگیز مضمون کو ہمارے سامنے کھول دیا کہ والدین
بھی جہاں تک خدا کا تعلق ہے اس کی تربیت کے محتاج ہیں اور تمااف
کہنے کے ساتھ ان کی بشری کمزوریوں کی طرف توجہ دلائی گئی ہے تو وہاں بھی خدا تعالیٰ
کی ربوبیت کی بہت ضرورت ہے۔انسان تو مرتے دم تک خدا کی ربوبیت کا محتاج رہتا
ہے اس لئے یہ دعا بہت ہی کامل دعا ہے اور اس کے معنی یہ نہیں گے کہ اے خدا !
اگر چہ بظاہر ان کے اعضاء مضمحل ہو چکے ہیں۔یہ کمزوری کی طرف لوٹ رہے ہیں۔طاقت کے بعد ضعف ہو چکا ہے۔لیکن ضعف کے وقت زیادہ رحم کے ساتھ تربیت کی
ضرورت پیش آتی ہے۔جب میں بچہ تھا تو میرے والدین نے مجھے سے میرے ضعف کی

262
وجہ سے رحم کا سلوک کیا اور صغیراً" کے لفظ نے بتا دیا کہ بڑے ہو کر رحم کا
معاملہ اتنا نہیں رہا کرتا جتنا بچپن میں ہوتا ہے۔بچپن کی کمزوری ہے جو رحم کا تقاضا
کرتی ہے۔بچے کو آپ ایک بات سکھاتے ہیں۔چلانا سکھائیں تو با ربا روہ کرتا ہے۔بولنا سکھائیں تو بار بار غلطیاں کرتا ہے۔مثلا تا ہے۔سبق پڑھائیں تو اس کو پڑھا
ہوا سبق یا ربا ر بھولتا چلا جاتا ہے۔لفظ آپ رٹا بھی دیں تو پھر اگلی دفعہ جب سنتے ہیں
تو اس لفظ میں پھر وہی غلطیاں کرنے لگ جاتا ہے۔بعض دفعہ بچے کو پڑھانا اعصاب
شمکن ہوتا ہے اور حقیقت میں جب تک رحم کا معاملہ نہ کیا جائے اس وقت تک بچے
کی صحیح تعلیم نہیں ہو سکتی۔چنانچہ بعض والدین جو جہالت سے حوصلہ چھوڑ بیٹھتے ہیں وہ
بچے سے بجائے رحم کے تختی کا معاملہ شروع کر دیتے ہیں اور سختی کے ساتھ بچے کی
تربیت ہو نہیں سکتی۔اس میں بغاوت پیدا ہو جاتی ہے۔اس میں سخت رد عمل پیدا ہوتے
ہیں اور بجائے اس کے کہ اس کی تربیت ہو اس کے اندر بچپن سے نقائص بیٹھ
جاتے ہیں۔پس اس آیت کریمہ نے اس حکمت کو بھی ہمارے سامنے روشن کر دیا کہ وہ
والدین جو اچھی تربیت کرنے والے ہوں وہ بچپن میں رحم کے ساتھ تربیت کیا کرتے
ہیں اور وہ لوگ جن کو یہ دعا سکھائی گئی ہے وہ کیونکہ دراصل حضرت محمد مصطفیٰ صلی
اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اور آپ کے ساتھی ہیں، آپ کے غلام ہیں اس لئے ان کے
والدین سے بہترین توقعات بھی پیش فرمائی گئیں اور یہ بیان کیا گیا کہ جس طرح
ہمارے والدین بچپن میں ہماری کمزوریوں کے پیش نظر ہم سے سختی کرنے کی بجائے
رحمت کا معاملہ کیا کرتے تھے اور تربیت میں بار بار بخشش کا سلوک فرماتے تھے اسی
طرح اے خدا! اب میرے والدین کمزور ہو چکے ہیں تو ان کی غفلتوں اور کمزوریوں
سے در گذر فرما اور ان کے ساتھ بخشش اور رحمت کا سلوک فرما۔اس ضمن میں ایک یہ بات بھی یا درکھنے کے لائق ہے کہ کما کے لفظ نے
ہمیں ہماری بہت سی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلا دی جو صرف والدین کی طرف سے
نہیں بلکہ اپنی اولاد اور آئندہ نسلوں کی طرف سے ہمیں پیش آتی ہیں اور ہمیں انہیں

263
کس طرح ادا کرنا چاہیے، اس کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔فرمایا :
ربِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّينِي صَغِيرًا
یورپی معاشرے کے عذابوں کی وجہ
گیا کے لفظ نے یہ بتایا کہ اگر والدین بچوں کی تربیت رحمت کے ساتھ نہیں
کرتے تو یہ دعا ان کے حق میں نہیں سنی جائے گی کیونکہ گما کا مطلب ہے جیسے انہوں
نے بچپن میں رحمت کے ساتھ میری تربیت کی یہ وہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کو بھلا کر
یورپ اپنے معاشرے میں کئی قسم کے عذاب پیدا کر چکا ہے۔اولاد کے ساتھ حسن
سلوک اور رحم کے ساتھ تربیت کرنا اس لئے بھی نہایت ضروری ہے تاکہ بعد میں
بڑے ہو کر اس اولاد کا اپنے والدین سے اسی طرح رحمت اور نرمی اور مغفرت کا
تعلق ہو۔اگر بچپن ہی سے والدین اپنی زندگی کی لذتوں میں منہمک پڑے ہوں اور
اولا و کو سکولوں کے سپرد کر دیں یا معاشرے کے سپرد کر دیں اور ان کی تربیت میں جو
ذاتی تعلق پیدا کرنا چاہئیے وہ تعلق پیدا نہ کریں تو یہ دعا ان کے حق میں نہیں سنی
جائے گی) یا درکھیں یہاں بچوں کے ساتھ پیار کا ذکر نہیں ہے۔بچوں کے ساتھ پیار
تو ہر معاشرے میں والدین کو ہوتا ہی ہے۔فرمایا ایسا پیار ہو جو تربیت میں استعمال
ہوا ہو اور ایسا پیار نہ ہو جو تربیت خراب کرنے والا پیار ہو۔پس پیا ر کے متوازن
ہونے کا بھی اس آیت میں ذکر فرما دیا اور یہ بھی بتا دیا کہ وہ پیا رہی کام کا پیار ہے
جس کے نتیجے میں اولاد اعلیٰ تربیت پائے۔پس وہ والدین جو اس بات سے غافل
رہتے ہیں ان کی سوسائٹیوں میں کئی قسم کی خرابیاں جگہ پکڑ جاتی ہیں اور ان کی
اولادیں جب بڑی ہوتی ہیں تو وہ اپنے والدین کے لئے نہ خدا تعالٰی سے احسان کی
دعائیں مانگتی ہیں نہ خود احسان کا سلوک کرتی ہیں۔نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بوڑھے
آدمیوں کے گھر ایسے والدین سے بھر جاتے ہیں جن کی اولادیں ان سے غافل ہو چکی
ہوتی ہیں۔ان کے ساتھ حسن سلوک تو درکنا ہو ان کی معمولی سی غفلت پر ان کو
ڈانٹتے ہیں، ان سے قطع تعلقی کرتے ہیں، ان کے ساتھ بد سلوکی سے پیش آتے ہیں
اور جن جن معاشروں میں یہ مرض بڑھتا چلا جاتا ہے وہاں حکومت کے اخراجات

264
بوڑھے لوگوں کے گھروں پر زیادہ سے زیادہ بڑھنے لگتے ہیں یہاں تک کہ بعض امیر
ممالک بھی عاجز آجاتے ہیں اور ان کے پاس اتنا روپیہ مہیا نہیں ہوتا کہ وہ اپنی
سوسائٹی کے سب بوڑھوں کی ضرورتوں کو پورا کر سکیں جو ضرورتیں دراصل ان کی
اولاد کو پوری کرنی چاہیئے تھیں لیکن جیسا کہ غالبا " مولانا روم کا شعر ہے
از مکافات عمل غاض
مشو
گندم از گندم بروید جو ز جو
"
کہ اعمال کے جو اثرات مرتب ہوتے ہیں ان سے غافل نہ رہنا۔گندم از گندم بروید
جوز جو گندم کا بیج ڈالو گے تو گندم ہی اگے گی اور جو بوؤ گے تو جو ہی اگیں گے۔جنریشن گیپ سے پاک سوسائٹی کا تصور
اس لئے پہلی نسلوں کے ساتھ آنے والی نسلوں کا تعلق دراصل اس تعلق کا
آئینہ دار ہے جو پہلی نسلوں نے اپنی چھوٹی نسلوں سے رکھا تھا۔اگر اس میں شفقت
تھی اور اس میں صرف شفقت ہی نہیں تھی بلکہ تربیت کے لئے استعمال ہونے والی۔شفقت تھی، اگر رحمت کا سلوک تھا اور اس رحمت کے نتیجے میں اولاد کے ساتھ
بہت ہی حکمت کے ساتھ برتاؤ کیا گیا تاکہ ان کے اخلاق بگڑیں نہیں بلکہ سنورتے
چلے جائیں اور اس رنگ میں ان کی تربیت کی گئی اور رحم کے نتیجے میں تربیت کی
طرف زیا دہ توجہ دی گئی تو ایسے لوگوں کی اولادیں پھر اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ
اس احسان کو یا د رکھتے ہوئے فطری طور پر اپنے والدین کے لئے آخر وقت تک نرم
رہتی ہیں اور ان کے ساتھ ان کے تعلق کٹ نہیں سکتے ، ایسی سوسائٹی میں کوئی
Generation Gap پیدا نہیں ہو سکتا کیونکہ Generation Gap ایک بہت ہی خطرناک
اصطلاح ہے اور آج کی ترقی یافتہ دنیا کی ایجاد ہے ورنہ قدیم سوسائٹیوں میں آج تک
Generation Gap کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا یہ اعلیٰ تعلیم اور ترقی کی نشانی نہیں
ہے بلکہ قرآن کریم نے جو حکمت بیان فرمائی ہے اس کو نظر انداز کرنے کے نتیجے میں یہ
بیماری پیدا ہوتی ہے کہ ایک Generation اپنی چھوٹی Generation کے ساتھ محبت کا
تعلق چھوڑ دیتی ہے اور تربیت سے غافل ہو جاتی ہے تو وہ نسل جب بڑی ہوتی ہے اپنی

265
پہلی نسل سے بہت دور ہٹ چکی ہوتی ہے۔ان کے درمیان فاصلے پیدا ہو جاتے
ہیں اور وہ فاصلے نسلاً بعد نسل بڑھتے چلے جاتے ہیں بجائے اس کہ وہ کم
ہونے لگے اس لئے یہ دعا جو سکھائی گئی اس کا پس منظر بھی خوب کھول کر
بیان فرما دیا گیا اور اس کا جو بیچ کا حصہ ہے وہ ہے وَاغْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلي
من الرحمة کہ اے بچو ؟ تم اپنے والدین کے لئے اس طرح نرمی کے پر پھیلا دو
جیسے پرندے اپنے چوزوں کو اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو اپنے پروں میں ڈھانپ لیتے
ہیں۔یہاں پر کا استعمال اس لئے کیا گیا تاکہ پرندوں کا اپنے بچوں کے ساتھ سلوک
ایک تصویر کی صورت میں ہماری نظروں کے سامنے ابھر آئے اور فرمایا کہ اس طرح
اپنے والدین کے ساتھ پیار اور محبت کا سلوک کرو جس طرح پرندے اپنے بچوں کو
پالتے ہیں، ان کی نگہداشت کرتے ہیں جو کلیتہ " ان کے محتاج ہوتے ہیں۔یہاں
دراصل انسانوں سے ہٹ کر پرندوں کی مثال دی گئی ہے۔جناح کا لفظ محاورہ ہے
ضروری نہیں کہ پر کے لئے استعمال ہو۔ایک صفت کے بیان کے لئے بھی استعمال
ہوتا ہے۔لیکن کیوں استعمال ہوتا ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس سے پرندوں کی
طرف ذہن منتقل ہو جاتا ہے کیونکہ پرندوں کے پر ہوتے ہیں۔اور پرندے اپنے بچوں
کی بعض دفعہ اس طرح لمبے عرصے تک تربیت کرتے ہیں کہ نہ وہ بچے دیکھ سکتے ہیں نہ
سن سکتے ہیں نہ کھا سکتے ہیں۔ان کی چونچوں کو ٹھونگے مارمار کے وہ خوراک کے لئے
کھلواتے ہیں، اور جب تک وہ اس لائق نہیں ہو جاتے کہ خود آزا و زندگی بسر کر
سکیں۔اس وقت تک پرندوں کے والدین مسلسل محنت کرتے چلے جاتے ہیں۔پھر اس میں ایک اور بھی حکمت ہے کہ دونوں پرندے اپنے بچوں کے لئے محنت
کرتے ہیں اور صرف ماں پر نہیں چھوڑا جاتا۔اور قرآن کریم نے جو ہمیں دعا سکھائی
اس میں بھی اس مضمون کو کھول دیا گیا ہے آجکل کے جدید معاشروں میں ایک یہ بھی
خرابی ہے اور ہمارے قدیم معاشروں میں بھی یہ خرابی ہے بلکہ بعض صورتوں میں
تیسری دنیا کے ممالک میں یہ خرابی ترقی یافتہ ممالک سے بہت زیادہ پائی جاتی ہے کہ
لوگ سمجھتے ہیں کہ ماں کا کام ہے تربیت کرے اور والد اس میں دخل نہیں دیتے۔

266
والد ساتھ مل کر محنت نہیں کرتے اور ماں پر چھوڑ دیتے ہیں کہ جس طرح کا ہے ان کو
پالے ان کا خیال رکھے نہ رکھے۔والد تو صرف کمانے میں مصروف رہتے ہیں۔اور
تے ہیں ہم نے تو اپنا فرض ادا کر دیا۔قرآن کریم نے جو دعا سکھائی اس میں یہ بتایا
رت از حمهُمَا كَمَا رَ تيزي صَغِيرًا { کہ اے میرے اللہ ان دونوں پر اس
طرح رحم فرما جس طرح ان دونوں نے رحم کے ساتھ میری تربیت کی۔یعنی ماں اور
باپ دونوں اولاد کے لئے محنت کرنے میں برابر کے شریک ہونے چاہئیں اور دونوں کو
اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں مگر ذمہ داریاں سمجھتے ہوئے نہیں بلکہ رحم کے نتیجے
میں اور شفقت کے نتیجے میں۔پس اس دعا کو اب دوباره واخْفِضُ لَهُمَا جَنَاءَ
الذل کے ساتھ ملا کر پڑھیں تو آپ کو سمجھ آجائے گی کہ وہاں پرندوں کی ہی مثال
دی گئی ہے کیونکہ جانوروں کی دنیا میں سب سے زیادہ مل کر اولاد کی خدمت کرنے میں
پرندے ہیں، ان کے مقابل پر کسی اور جانور کی کوئی مثال نہیں دی جا سکتی۔جس طرح
پرندے دونوں مسلسل محنت کرتے ہیں اپنی اولاد کے لئے اس طرح دوسرے جانوروں
میں اتنی مکمل مشترکہ محنت کی مثال نہیں ملتی۔گھونسلہ بنانے میں بھی وہ اسی طرح محنت
کر رہے ہوتے ہیں۔خوبراک مہیا کرنے میں بھی اسی طرح محنت کر رہے ہوتے ہیں
بلکہ بسا اوقات آدھا وقت Male یعنی نر پرندہ بیٹھتا ہے اور آدھا وقت انڈوں پر مادہ
پرندہ بیٹھتی ہے اور پھر جہاں تک خوراک مہیا کرنے کا تعلق ہے اس میں بھی دونوں
محنت کرتے ہیں مگر نر پرندے کو بعض دفعہ زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے خوراک مہیا کرنے
میں تو فرمایا یہ بھی ہمیں اس دعا سے حکمت سمجھ آگئی کہ صحیح تربیت کرنے میں ماں کے
علاوہ باپ کو برابر کا شریک رہنا چاہئیے۔اور جہاں ماں اور باپ مل کر اولاد سے
حسن سلوک کر رہے ہوں وہاں طلاقیں شاذ کے طور پر واقع ہوں گی۔وہ گھر نہیں ٹوٹا
کرتے۔اکثر وہی گھر ٹوٹتے ہیں جہاں اولاد کی تربیت میں دونوں میں سے کسی ایک کا
زیادہ دخل ہوتا ہے اور آپس کے تعلقات اس حد تک خراب ہوتے ہیں کہ دونوں
بیک وقت اپنی اولاد کی ذمہ داریاں ادا نہیں کرتے۔اسی وجہ سے ایسی اولادیں پھر
بڑی ہو کر زیادہ خراب ہو جایا کرتی ہیں۔بعض دفعہ وہ ماں کی سائیڈ لیتی ہیں کیونکہ ماں

267
نے تربیت اور پیار میں زیادہ حصہ لیا۔بعض دفعہ باپ کے ساتھ تعلق قائم رکھتی ہیں
اور ماں کے خلاف ہو جاتی ہیں کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ ماں نے تو ہماری ذمہ داریاں
ادا نہیں کیں باپ قربانی کرتا رہا ہے تو اس طرح گھروں کے ٹوٹنے کے احتمالات بھی
بڑھ جاتے ہیں۔تربیت کے لئے رحمت ضروری ہے
یہ صورت حال پھر بعض دفعہ ایسے خطرناک نتائج پر فتح ہو جاتی ہے جس کے
آثار اس وقت ترقی یافتہ ممالک میں ہر جگہ دکھائی دے رہے ہیں۔کہ اولاد کو اپنے
والدین سے خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔یورپ کے بعض علاقوں میں پولیس کی تحقیق کے
مطابق میں فیصد گھر ایسے ہیں جہاں بچے اپنے ماں باپ سے محفوظ نہیں ہیں۔یہاں
تک کہ جنسی بے راہ روی کا بھی شکار ہو جاتے ہیں۔پس جہاں یہ صورت حال ہو
وہاں یہ دعا کیسے کام کر سکتی ہے کہ رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَار تيرني صَغِيرًا
ایک ایسے صالح معاشرے کی دعا ہے جہاں والدین نے اپنی اولاد سے محض عام
سلوک نہیں کیا۔ذمہ داریاں ہی ادا نہیں کیں بلکہ بے حد رحمت کا سلوک کیا اور
ان کی تربیت شفقت سے کی کسی غصے کے ساتھ نہیں کی۔اور تربیت کے لئے رحمت
ضروری ہے۔یا درکھیں جہاں جلد بازی میں انسان غصے میں مبتلا ہو جاتا ہے۔اولا و
کو مارنے لگ جاتا ہے اس کو گالیاں دینے لگ جاتا ہے وہاں تربیت کا مضمون غائب
ہو چکا ہوتا ہے۔وہاں نفسانی جوش کا معاملہ شروع ہو جاتا ہے۔اور نفسانی جوش
سے تربیت نہیں ہوا کرتی۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس
لئے ایک صحابی پر بہت ہی خفگی کا اظہار فرمایا جن کے متعلق اطلاع ملی تھی کہ وہ
اپنی اولاد سے سختی کرتے ہیں اور بار کے ان کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔اتنی سختی کا
اظہار فرمایا کہ بہت کم میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنے صحابہ
پر اس طرح ناراض ہوتے دیکھا ہے اور باربار اس طرف توجہ دلائی کہ تم دعا کیوں
نہیں کرتے۔اس سے پتہ چلا کہ خدا کے پاک بندے جو سچا ایمان رکھتے ہیں وہ تمام
کوششوں میں سب سے زیادہ اہمیت دعا کو دیتے ہیں۔

268
تربیت میں سب سے اہم دعا ہے
پس رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَارَ تَني صَغِيرًا میں ایک یہ پہلو بھی ہمارے
سامنے آگیا کہ وہ رستہ جس پر خدا کے انعام یافتہ لوگ چلا کرتے تھے وہ اپنی اولاد کے
لئے صرف رحمت کا سلوک نہیں کیا کرتے تھے۔ان کے لئے دعائیں کیا کرتے تھے۔اور ان کی دعائیں ان کے رحم کے نتیجہ میں ہوتی تھیں۔کیونکہ رحم کے نتیجے میں وہ خود
بعض سختیاں اختیار نہیں کر سکتے تھے۔بعض جگہ وہ تجاوز نہیں کر سکتے تھے وہ سمجھتے تھے
کہ اللہ تعالی کا حکم نہیں ہے کہ میں یہاں زبردستی اس کو ٹھیک کردوں۔اس کے
نتیجہ میں انکے دل میں درد پیدا ہوتا تھا اور دعاؤں کی طرف توجہ پیدا ہوتی تھی۔پس وہ
لوگ جو منعم علیم ہیں جن کو خدا نے اس دستہ پر کامیابی سے چلنے کی توفیق بخشی جو
انعام یافتہ لوگوں کا رستہ تھا۔انہوں نے اپنی اولادوں کے لئے دعائیں بھی بہت
کیں۔پس اس کے نتیجہ میں خدا نے بھی جوابا "حسن سلوک سکھایا تو اس مضمون کو
دعا پر ختم کیا۔فرمایا وہ تمہارے ساتھ حسن سلوک کرتے تھے اس میں دعائیں بھی
شامل تھیں۔کما کے لفظ نے بتا دیا کہ دعائیں ضرور شامل تھیں اگر دعائیں شامل نہ
ہوتیں تو خدا دعا سکھاتا کیوں؟ پس اس مضمون کو دعا پر ختم کرنا اس آیت کو بہت ہی
زیادہ دلکشی عطا کرتا ہے۔بہت ہی حسین بنا دیتا ہے۔کیسا کامل کلام ہے تربیت کے
سارے امور بھی اس میں بیان ہو گئے دونوں نسلوں کے تعلقات اس میں بیان ہو گئے
وہ خطرات بیان ہو گئے جو ہمیں در پیش آسکتے ہیں جن سے ہمیں متنبہ کیا گیا اور پھر یہ
بتایا گیا کہ تربیت کا بہترین طریق دعا ہی ہے پس جس طرح تمہارے والدین بچپن میں
دعاؤں کے ذریعہ تم سے اپنی رحمت کا اظہار کرتے تھے تم بھی آخر پر خدا سے یہ دعا
کیا کرنا اور اس دعا کو حسن سلوک کے بعد رکھا ہے۔دیکھیں ! والخوض لهما
جناح الذلي من الرحمة ان پر اپنی رحمت کے پر پھیلا دو ان کو اپنے پروں
کے نیچے لے لو۔ساری بات بظا ہر مکمل ہو گئی۔پھر فرمایا نہیں مکمل ہوئی جب تک نیز
دعا ساتھ نہیں کرو گے۔اس وقت تک تم حقیقت میں احسان کا بدلہ احسان کے
ذریعہ نہیں دے سکو گے۔پس اس دعا نے اس مضمون کو مکمل کیا اس دعا کے وقت

آج 10 میں سے 10 باقی