۳ مئی ۱۹۹۱

ذوق عبادت اور آداب دُعا, حصہ 2

269
ان سب باتوں کو اگر ہم پیش نظر رکھیں تو اس دعا میں بہت گہرائی پیدا ہو جاتی ہے
اور بہت عظمت پیدا ہو جاتی ہے اور یہ دعا اگلوں کے لئے بھی مفید ہے اور گزرے
ہوؤں کے لئے بھی مفید ہے اور ہر طرف برا براثر دکھاتی ہے۔توحید باری تعالٰی کے ساتھ اس مضمون کا بہت گہرا تعلق ہے کیونکہ سوسائٹی
میں وعدت توحید کے اعلیٰ قیام کے لئے ضروری ہے۔اور سوسائٹی میں وحدت تبھی
ممکن ہے اگر والدین کا اولاد کے ساتھ اور اولاد کا والدین کے ساتھ گہرا اٹوٹ
تعلق قائم ہو چکا ہو۔اس کے نتیجہ میں خاندان استوار ہوتے ہیں اسی کے نتیجہ میں
سوسائٹی میں یک جہتی پیدا ہوتی ہے۔جہاں خاندانی رشتے ٹوٹ جائیں جہاں والدین
اپنی اولاد سے الگ ہونے شروع ہو جائیں وہاں سوسائٹی پارہ پارہ ہو کر بکھر جاتی ہے
اور ایک بکھری ہوئی منتشر سوسائٹی توحید پر قائم نہیں ہوا کرتی پس وحدت کے ساتھ
اس مضمون کا ایک اور بھی گہرا تعلق ہے یعنی ایک تعلق تو یہ ہے کہ خدا کو اپنی توحید
کے بعد سب سے زیادہ یہ چیز پیاری ہے کہ مومن احسان کا بدلہ احسان کے ساتھ
دینے والا ہو اور دوسرا تعلق یہ ہے جو میں نے بیان کیا ہے۔تو حید پر قائم رہنے کے لئے اصحاب کہف کی دعا۔اب ایک اور دعا میں آپ کو بتا تا ہوں قرآن کریم میں سورۃ الکہف آیت !
میں یہ دعا بیان ہوئی ہے۔رنتانيا من لدُنْكَ رَحْمَةً وَهَوَنُ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا
رشدا کہ اے ہمارے رب ہمیں اپنی جناب سے اپنے حضور سے رحمت عطا فرما
ومين لنا من امرنا رشدا اور ہمارے لئے اپنی جناب سے ہدایت اور
رشد کے سامان پیدا فرما۔ہمیں ہدایت اور رشد عطا فرما۔اس دعا کا بھی ایک پس منظر ہے۔یہ دعا ان اصحاف کہف کی دعا ہے جن کے متعلق
قرآن کریم فرماتا ہے کہ ان پر جب دنیا تنگ ہو گئی جب سطح زمین پر بسنا ان کے لئے ممکن
نہ رہا تو بجائے اس کے کہ وہ توحید سے تعلق توڑتے انہوں نے یہ زیادہ پسند کیا کہ سطح
زمین پر بسنے کی بجائے غاروں میں اتر جائیں اور بنی نوع انسان سے چھپ کر اپنی زندگی
بسر کریں تاکہ توحید پر قائم رہ سکیں۔

270
پس اس دعا کا بھی توحید کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
إذ اوى الشيةُ إلَى الْكَهْفِ فَقَالُوا رَتَنَّا ابْنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً وَهَنُ لَنَا
من امرنا رشدا اور یاد کرو اس وقت کو کہ جب نوجوانوں کی ایک جماعت (فشيه
سے مراد نوجوانوں کی جماعت ہے) غار میں داخل ہونے لگی۔غاروں کی طرف مائل ہو
گئی اور یہ غاروں کی زندگی بسر کرتے ہوئے انہوں نے دعا کی کہ اے خدا دنیا سے تو ہمیں
اب رحمت کی کوئی امید نہیں رہی۔ربنا أينَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً مِیں مِن
لدنك پر بہت زور ہے۔من لدنك کا مطلب ہے کہ اب اپنی جناب سے تو
نے جو کچھ دیتا ہے عطا کرنا۔اگر دنیا میں کوئی رحمت کا دودھ باقی ہو تا تو ہمیں کیا ضرورت
تھی کہ انسانوں کی طرح سطح زمین پر بسنے کی بجائے ہم جانوروں کی طرح غاروں میں اتر
جاتے۔یہ عیسائیت کی پہلی صدی اور پھر دوسری اور تیسری صدی کے ان موحدین کا ذکر
ہے جنہوں نے توحید کی خاطر عظیم الشان قربانیاں دی ہیں اور یہ قربانیاں ان کو رومن
حکومت کے مظالم کے مقابل پر بھی دینی پڑیں اور بعض عیسائی متعصب فرقوں کے
مقابل پر بھی دینی پڑیں جو رفتہ رفتہ توحید سے تثلیث کی طرف گمراہ ہو چکے تھے۔پس
ان کا یہ ذکر تاریخی لحاظ سے ہر اس قوم کے لئے اہمیت رکھتا ہے جس کو خدا کی راہ میں
تکلیفیں پہنچائی جائیں گی اور بڑی بڑی آزمائشوں میں ڈالا جائے گا۔اس سے پہلے میں
نے حضرت یوسف کی ایک دعا آپ کے سامنے رکھی تھی۔اور خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ
بہت ہی حسین قصہ ہے کہ یوسف نے یہ دعا کی کہ اے خدا یہ عورتیں جن لذتوں کی
طرف مجھے بلاتی ہیں رب السجن احب الي مِمَّا يَدُ مُوْتَنِي اليها
أحَبُّ إِلَيَّ
میرے اللہ مجھے قید خانہ زیادہ پیارا ہے بجائے اس کہ میں انکی دعوت کے نتیجہ میں
دنیاوی لذتوں کو اختیار کرلوں اور تیری رضا کو تیج کردوں۔یہ اس سے ملتی جلتی دعا ہے۔عیسائی قوم نے بھی آغاز میں خدا کی خاطر بہت ہی عظیم الشان قربانیاں دی ہیں اور ان کی
قربانیوں کی یاد زندہ رکھنے کے لئے قرآن کریم نے ہمیں بتایا کہ انہوں نے دنیا کی سطح کے
مقابل پر غاروں میں بسنا پسند کر لیا۔تہذیب کو چھوڑ کر پرانے زمانوں کی طرف لوٹ گئے
جبکہ انسان ابھی متمدن نہیں ہوا تھا اور یہ عرض کیا کہ اے خدا اب ہمیں دنیا والوں
اے

271
سے رحمت کی کوئی امید نہیں رہی۔اتنا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً اب تیرے سوا
کوئی عطا کرنے والا نہیں ہے تو اپنی جناب سے ہمیں رحمت عطا فرما۔دمين لنا
من امرنا رشدا اور محض اپنے فضل اور رحمت کے نتیجہ میں ہمیں ہدایت پر قائم
رکھتا کیونکہ ہدایت کی خاطر ہم یہ قربانی دے رہے ہیں اگر غاروں میں بسنے کے باوجود ہم
ہدایت سے خالی ہو گئے یا دوبارہ گراہ ہو گئے تو ہماری یہ قربانیاں ضائع جائیں گی۔جماعت احمدیہ کے حالات پر صادق آنے والی دعا
جماعت احمدیہ کے حالات پر یہ دعا بہت صادق آتی ہے اس لئے خصوصیت کے
ساتھ پہلے مسیح کے ماننے والوں کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے اب اپنے لئے وہی
ترجیحات قائم رکھیں جو پہلے مسیح کے مانے والوں نے اپنے لئے قائم رکھی تھیں کہ دنیا
کی خاطر ہدایت کو قربان نہیں ہونے دیں گے اور مظالم سے گھبرا کر وہ ہدایت کی راہ
نہیں چھوڑیں گے اور اللہ تعالٰی سے مدد مانگتے ہوئے اگر تمام انسانی حقوق سے محروم بھی
کر دئیے جائیں گے تب بھی وہ خدا تعالٰی سے دعائیں کرتے ہوئے اس زندگی کو خوشی
کے ساتھ قبول کرلیں گے۔اس لئے مجھے اس کا خیال آیا کہ بعض دفعہ پاکستان میں
تکلیفیں اٹھانے والے بعض احمدی مجھے شکایت کے خط لکھ دیتے ہیں کہ ہماری ترقیات
رک گئیں۔بچے لکھ دیتے ہیں کہ تعلیم کے معاملے میں ہم سے برا سلوک ہو رہا ہے۔ہمارے حقوق ادا نہیں کئے جا رہے اور وہ یہ نہیں سوچتے کہ یہ تو مسیح محمدی کو ماننے
والے ہیں اور مسیح موسوی کی قوم نے کتنی عظیم الشان قربانیاں دی تھیں اور کتنے ثبات
قدم کے ساتھ ان قربانیوں پر قائم رہے تھے اور کچھ بھی پرواہ نہیں کی تھی کہ ان کو
انسانی حقوق سے کسی حد تک محروم کیا جاتا ہے اور قرآن کریم فرماتا ہے اس حد تک
محروم کر دیا گیا کہ سطح زمین پر بسنا ان کے لئے ممکن نہیں رہا۔انسانوں والی زندگی بسر کرنا
ان کے لئے ممکن نہیں رہا۔پس اگر مسیح موسوی کے غلاموں نے ایسا عظیم الشان قربانی
کا مظاہرہ کیا تو محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کے مسیح کی طرف منسوب ہو کر یہ
اوٹی چھوٹی چھوٹی باتیں اس جماعت کو زیب نہیں دیتیں۔دشمن جو چاہتا ہے کہ
گزرے۔جب تک چاہتا ہے اپنے مظالم پر اصرار کرتا چلا جائے مگر یہ دعا مانگتے ہوئے
ا

272
اگر جماعت احمد یہ خدا تعالٰی سے میر مانگے گی اور رحم مانگے گی تو انشاء اللہ ان کے حوصلے
کبھی نا کام نہیں ہونگے اور ہمیشہ اللہ تعالٰی ان کے حوصلوں کو سربلند رکھے گا۔اولاد کی تمنا میں حضرت زکریا کی دعا
اب ایک دعا حضرت زکریا کی میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں جو اولاد کی تمنا میں کی
گئی ہے مگر کس قسم کی اولاد کی تمنا ہے کیوں ایسی تمنا کی گئی تھی اس کا پس منظر میں پہلے
حضرت زکریا کی ایک دعا میں آپ کے سامنے بیان کر چکا ہوں۔یہ دعا اپنی ایک الگ
شان رکھتی ہے بڑا گہرا اس میں درد ہے اور بہت ہی زیادہ خدا تعالٰی سے وفا کا اظہار ہے
اور خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق میں استقلال کا اظہار ہے۔جمیع اس سے یہ
آیت شروع ہوتی ہے۔سورہ مریم کی یہ پہلی آیت ہے۔تخلیص یہ وہ حروف
ہیں جو حروف مقطعات کہلاتے ہیں اور ان میں خدا تعالٰی کی بعض صفات بیان کی گئی
ہیں۔اس کے بعد اللہ تعالٰی فرماتا ہے ذخر تختتِ رَبِّكَ عَبْدَهُ زَكَرِيَّا اے
محمد صلی اللہ علیہ وسلم اب ہم اپنے ایک خاص بندے زکریا کے ساتھ تیرے رب کی
رحمت کا ذکر کرنے لگے ہیں۔جب کوئی خاص اہم بات ہو تو تمہیدا اس سے پہلے متوجہ کیا جاتا ہے کہ دیکھو دیکھو
اب بہت عظیم الشان ذکر ہونے والا ہے، تو اس طرح قرآن کریم نے اس مضمون کا
عنوان باندھا ہے پہلے اپنی وہ صفات بیان فرمائیں جنکے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کی تشریح فتح البیان میں یہ مذکور ہے کہ ام ھانی سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ ک سے مراد گاف ہے۔یعنی خدا اپنے بندے کے
لئے کافی ہے۔آليْسَ اللهُ عاف عندہ میں نہیں لفظ کاف پایا جاتا ہے کہ کیا
خدا تعالیٰ اپنے بندے کے لئے کافی نہیں ہے جس کی انگوٹھیاں احمدی اکثر پہنے پھرتے
ہیں۔تو پہلی بات تو "ک" ہے کہ خدا سے مایوس ہونے کا کیا سوال ہے کیا وہ اپنے
بندے کے لئے کافی نہیں پھر "8" سے مراد خار ہے یعنی ہدایت دینے والا وہی ہے جو
اپنے بندے کو ہدایت پر قائم رکھے تو رکھے ورنہ انسان اپنی طاقت سے ہدایت پر قائم رہ
نہیں سکتا۔"ی" کا لفظ مخاطب کا ہے کہ اے خدا جو کافی ہے اور ہادی ہے اور

273
"ع" سے مراد عالم یا علیم اور ص" سے مراد صادق ہے۔عالم ان معنوں میں یعنی اس لئے اس موقع پر اس کا استعمال ہوا ہے کہ خدا تعالی
بہتر جانتا ہے کہ کسی کے لئے کوئی اولاد مفید ہے یا نہیں ہے۔کیوں اولاد عطا فرماتا ہے؟
کیوں نہیں اولاد عطا فرماتا۔اور صادق ان معنوں میں کہ اگر وہ وعدہ کرلے تو ضرور پورا
رتا ہے خواہ بظاہر اولاد کے پیدا ہونے کا کوئی امکان بھی باقی نہ ہو۔پس ان صفات الہی
کے ذکر کے بعد فرمایا اب ہم تجھ سے اپنے ایک بہت ہی پیارے بندے زکریا کے ساتھ
اپنے حسن سلوک کا ذکر کرتے ہیں۔اذ نادى ربه تدا حیا اس نے ہلکی
ہلکی آواز میں جس طرح ایک آدمی کراہتا ہے اور گلے اور منہ سے درد ناک سی آوازیں
نکلتی ہیں گو بظا ہر دوسرے آدمی کو وہ پوری طرح سمجھ بھی نہیں آتیں لیکن یہ اندازہ ہو
جاتا ہے کہ بہت ہی کوئی درد ناک بات ہو رہی ہے تو اس حالت میں حضرت زکریا نے
اپنے رب سے ایک دعا مانگی۔وہ یہ تھی کہ قالَ رَبِّ إِني وَهَنَ الْعَظمُ مِنِّي
وَاشْتَعَلَ النَّاسُ عَيْبًا وَلَمْ أَكُن بِدُعَائِكَ رَةٍ شَقِيًّا اے میرے اللہ !
میری ہڈیاں نرم پڑ چکی ہیں اور بڑھاپا میرے سر پر غالب آگیا ہے اور اس طرح وہ بھڑک
اٹھا ہے جس طرح آگ روشن ہو جاتی ہے۔اس طرح سفیدی سے میرا سر روشن ہو گیا
ہے وَلَمْ أَكُن بِدُعَائِكَ رَبِّ شَقِيًّا اے اللہ میری وفا کو دیکھ کہ اب تک میں
اپنی دعا سے جو میں تیرے حضور کر رہا ہوں مایوس نہیں ہوا۔کتنی عظیم الشان دعا ہے
ایک بوڑھا آدمی، جس کی ہڈیاں گل گئی ہوں، جس میں پوری طرح کھڑے ہونے کی
طاقت نہ رہی ہو اس کے بال سفید ہو چکے ہوں اور صرف یہی نہیں بلکہ یہیں آگے
جاکر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔دراني حفتُ المَوَالِيَ مِن وَرَاءِ فِي وَكَانَتِ امْرَأَتِي
عاقِرًا فَهَبْ لِي مِن لَّدُنكَ وَلِيًّا اے خدا!! صرف میں ہی کمزور نہیں ہوں؟
میری بیوی بھی بانجھ ہے۔اس میں بھی بچہ دینے کی کوئی جان نہیں ہے۔کتنا عظیم تو کل ہے کہ اس کی کوئی مثال دنیا میں آپ کو دکھائی نہیں دے گی۔ایسی
ایسی عظیم دعائیں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ہمارے لئے محفوظ کی ہیں کہ اخدنا
الضراطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا مانگنے والوں کیلئے تو موجیں ہو گئی ہیں۔جتنا مشکل رستہ ہے

274
انتا ہی آسان ہو جاتا ہے۔جب ہم انعام پانے والوں کی دعاؤں کا ذکر قرآن کریم میں
پڑھتے ہیں اور یہ دیکھتے ہیں کہ وہ رستے آسان ہوئے کیسے تھے؟ تو اب سنئے اللہ تعالٰی فرماتا
ہے کہ میرے اس بندے نے مجھ سے یہ دعا کی۔میری ہڈیاں نرم پڑ چکی ہیں۔میرا سر
سفیدی سے بھڑک اٹھا ہے ولذا لن يدعَائِكَ رَب شَدِیا اے اللہ آج تک
میں (تجھ سے تیری رحمت سے مایوس نہیں ہوا۔وَانِي خِفْتُ الْمَوَالِي مِن
وراه في میں اپنے بعد اپنے شریکے سے ڈر رہا ہوں کہ وہ پتہ نہیں ہم لوگوں سے کیا
سلوک کریں گے وكانت امراتي عاقرا اور میری بیوی بانجھ ہے اس کا کوئی
بچہ نہیں جو اس کی نگہداشت کر سکے ، اس کے لئے کھڑا ہو سکے اس کی حمایت کر سکے۔یہ تنہا اس دنیا میں رہ جائے گی نصب لي من لدنك وليا مجھے اپنی جناب
نِ
جسے کوئی ولی کوئی دوست عطا فرما۔اور ولی کی دعائے اس کی نیکی کی دعا بھی ساتھ ہی
مانگ لی کیونکہ بد اولاد نیک لوگوں کی ولی نہیں ہوا کرتی۔کیسی فصاحت و بلاغت ہے۔حضرت زکریا کی دعا ، واقعی یہ جو کہتے ہیں کہ سنہری حرفوں سے لکھنے کے لائق ہے مگر سنہری
حرف کیا چیز ہیں جس دعا کو خدا تعالیٰ نے اپنے کلام میں محفوظ کر لیا اس سے زیادہ روشن
اور کوئی چیز کوئی روشنائی اس کو ہمیشہ کے لئے قائم نہیں رکھ سکتی۔پھر کہا محمد فرزین
ويرث من الي يعقوب کہ میں ایسی اولا د چاہتا ہوں جو میرا اور آل یعقوب کا ورثہ
پائے اور یہ ورثہ نیکیوں کا وریہ تھا۔کوئی دنیاوی دولتوں کا ورنہ نہیں تھا واجْعَلْهُ رَت
رضی اور ایسا اس کو بنا جس سے تو راضی ہو جائے۔اب جیسا کہ یہ دعا ہے، ظاہر ہے کہ یہ دعا یوں لگتا ہے کہ نا مقبول ہو ہی نہیں سکتی
جس طرح اس کا مضمون اٹھایا گیا ہے، جس طرح اس کا آغاز کیا گیا ہے، پڑھتے پڑھتے
انسان کا دل یقین میں ڈوب جاتا ہے انسان کا دل بے اختیار گواہی دینے لگتا ہے کہ
نا ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ اس دعا کو نا منظور فرمادے چنانچہ اس کے معا" بعد یہ نہیں فرمایا
کہ پھر اللہ تعالی نے اس کی دعا سن کی بلکہ بے ساختہ جواب دیا ہے کہ ہر گیتار
تبرك بقلم اے میرے بندے زکریا ہم تجھے ایک غلام کی خوشخبری دے رہے
ہیں : اِسْمُهُ يعنی اس کا نام بھی ہوگا لَمْ تَحتل الدين قبل سينا اس

275'
نام کی کوئی مثال اس سے پہلے دکھائی نہیں رہی۔دنیا میں کبھی کسی نے اپنے بیٹے کا یہ نام
نہیں رکھا جو آج ہم تمہیں دے رہے ہیں پس یہ ایک غیر معمولی بیٹا ہو گا اور بے مثال
جیسا کہ خود ہو گا ویسا ہی اس کا نام ہوگا اسمه يخلى اور اس کا نام بھی ہے۔اب بجی نام کا تو مطلب ہے زندہ رہنے والا۔بھٹی نام کیوں رکھا گیا؟ حقیقت یہ
ہے کہ اس میں ان کی شہادت کی بھی خوش خبری تھی۔حضرت بھی شہید ہوئے ہیں اور
شہداء کے متعلق اللہ تعالی کی گواہی ہے کہ وہ زندہ ہیں اور لفظ حی ان پر اطلاق پاتا ہے تم
ان کو بے وقوفی سے مردہ سمجھ رہے ہو لیکن وہ ہمیشہ کی زندگی پانے والے ہیں۔پس اللہ تعالٰی نے بعض حکمتوں کے پیش نظر حضرت ذکریا کو جو اولاد سے محروم
رکھا تھا ان حکمتوں کے پیش نظر ہی حضرت عیسی علیہ السلام کو بھی اولاد سے محروم رکھا
گیا۔اور ان حکمتوں کا تقاضہ یہ تھا کہ یہ سلسلہ آگے نہ چلے کیونکہ یہ سلسلہ تبدیل
ہونے والا تھا اس لئے اللہ تعالٰی نے ان حکمتوں کو تو تبدیل نہیں فرمایا لیکن دعا کو پھر بھی
قبول فرمالیا اور حضرت یحیٰ کے متعلق فرمایا کہ وہ زندہ رہے گا۔یہاں زندگی کی یہ خوش
شہری ہے کہ جب تک تو رہے گا تو اسے زندہ دیکھے گا۔جب تک تیری بیوی زندہ رہے گی
وہ اس کو زندہ دیکھے گی اور تم دونوں کو اس بچے کی طرف سے کوئی دکھ نہیں پہنچے گا۔تم
دونوں کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں گی، بعد میں ہم اسے وہ پیشگی کی زندگی عطا کریں گے جو
شہادت کے ذریعہ ہوتی ہے۔اولاد پانے کی دعا کرنے والوں کو نصیحت
پس دعاؤں پر اگر آپ غور کریں جو قرآن کریم میں محفوظ کی گئیں ہیں تو
عظیم الشان حکمتوں کے سمندر ہیں جو کوزوں میں بند کئے گئے ہیں اور دعائیں قبول
کیوں ہوتی ہیں؟ اور کس وجہ سے ہوتی ہیں؟ وہ تمام باتیں وہ مصلحتیں بھی ان دعاؤں
کے اندر مضمر ہیں، بظاہر نظر سے چھپی ہوئی ہیں لیکن اگر آپ غور کریں تو آپ کو سمجھ
آسکتی ہے۔پس وہ والدین جو اپنے لئے ایسی اولاد کی دعا کرتے ہیں کہ جو محض ایک طبعی
اتنے کی دعا ہوا کرتا ہے کہ ہمیں بیٹا دے، ہمیں بیٹا دے، ہمیں بیٹا دے کیوں دے؟
اس سے کوئی بحث انکو نہیں ہوتی۔نیک ہو یا بد ہو۔اس سے انکو کوئی بحث نہیں ہوتی وہ

276
تو اپنے طبیعی تقاضے کی وجہ سے بس اس تمنا میں مر رہے ہوتے ہیں کہ ہم بے اولاد مرے
جاتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ نے جن انبیاء کی دعائیں ہمارے لئے محفوظ رکھی ہیں۔جن
بزرگ خواتین کی دعائیں ہمارے لئے محفوظ فرمائی ہیں وہاں ہمیشہ ایسی اولاد کی تمنا کی گئی
ہے جو نیک ہو جو خدا والی ہو جو بزرگوں کے ولی بننے کی اہلیت رکھتی ہو، اور جو اپنے
بزرگ والدین کی نیکیاں ورثے میں پانے والی ہو۔پس احمدیوں کو بھی جو اولاد کی نعمت
سے محروم ہیں اس جذبہ کے پیش نظر اسی سنت کے مطابق دعائیں کرنی چاہئیں اور ہمیشہ
نیک اولاد کی دعا کرنی چاہیئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں اس
کے سوا اولاد کی جو دعائیں ہیں سب مردود اور دنیا کے قصے ہیں ان کی کوئی حیثیت نہیں
ہے۔داعیان الی اللہ کیلئے قیمتی دعا
اب ایک دعا حضرت موسیٰ علیہ السلام کی بیان کر کے پھر میں سردست اس مضمون
کو یہاں ختم کروں گا کیونکہ آج خدام کا اجتماع ہے اور اور بھی یہاں بہت ہے
پروگرام ہونے والے ہیں۔باقی مضمون انشاء اللہ بعد میں جاری رہے گا۔حضرت موسیٰ کی یہ دعا قرآن کریم میں مذکور ہے قَالَ رَت اشتر خويي صدري
اے میرے اللہ میرا سینہ کھول دے۔اے میرے رب میرا سینہ کھول دے۔وينزل آفرینی اور جو فریضہ تو نے مجھے پر عائد فرمایا ہے اسے آسان کردے۔دا عین الی اللہ جو خدا تعالیٰ کی راہ کی طرف بلانے کے لئے نکلتے ہیں ان کے لئے یہ دعا
ایک نعمت غیر مترقہ ہے۔ایک عظیم الشان نعمت ہے۔اس دعا کو ذہن میں رکھ کر اور
اسی طرح یہ دعا کرتے ہوئے جس روح اور جذبے کے ساتھ حضرت موسیٰ نے یہ دعا کی
تھی، اگر کوئی داعی الی اللہ وقت کے بڑے بڑے جابر کو بھی دعوت دینے کیلئے نکلے گا تو
اللہ تعالٰی کے فضل کے ساتھ اس کو شرح صدر عطا ہو گا۔اس کی زبان کھولی جائے گی
اس کی مشکلات آسان کی جائیں گی اور اس جابر کے خوف سے اس کو بچایا جائے گا۔واحْلُلْ عُقْدَةٌ من لساني کہ مجھ سے تو صحیح گفتگو نہیں ہوتی۔میں تو متلاتا ہوں
اور اٹک کر بولتا ہوں۔اور وقت کے اس زمانے کے سب سے بڑے جابر کے پاس تیرا

277
پیغام لے کر جا رہا ہوں تو تو ہی ہے جو میری زبان کی گرہ کشائی فرما اور اس گرہ کو کھول
دے يَفْقَهُوا قولي اور ایسی فصاحت كلام عطا کر کہ جو میں کہوں اس کو خوب
اچھی طرح وہ لوگ سمجھنے لگیں۔صرف میں بات ہی نہ کرنے والا ہوں بلکہ وہ بات
ذہنوں سے دلوں تک اتر جانے والی ہو اور وہ خوب اچھی طرح سمجھ رہے ہوں۔پھر
عرض کیا واجْعَل أي وزيرا من اهیلي لیکن میرے اہل میں سے ایک وزیر
بھی میرا مقرر فرما دے۔فرون آجی یہ میرا بھائی ہارون ہے میں اس کی تجھے
سے التجا کرتا ہوں اشد دیم آذری اس کے ذریعہ میرا بازو میری طاقت کو
مضبوط فرما واشرحه ي آمدني اور میرے ساتھ جو تو نے نیکی کا معاملہ کیا ہے
اس میں اس کو بھی شریک کردے۔پس دنیا میں تو انسان شریک نہیں چاہتا لیکن نیکیوں
میں شریک چاہنے کی دعا ہمیں بتائی گئی ہے کہ یہ ایک ایسی دولت نہیں ہے کہ جس کو تم
اپنے تک محدود رکھو اور دوسروں تک پہنچانے سے بخل سے کام لو۔اس میں خدا تعالیٰ
سے خود شریک مانگا کرو - كي تستحك خيرا اے خدا یہ اس لئے ہو کہ ہم۔سب مل کر پھر تیری خوب تسبیح کریں۔ونذ محرك كثيرا اور خوب تیرا ذکر بلند
کریں۔إِنَّكَ كُنتَ بِنَا بَصِيرًا اے خدا تو ہمیں خوب دیکھ رہا ہے۔اس دعا میں حضرت موسیٰ نے جو وزیر مانگا اس کی دلیل یہ دی کہ میں بول نہیں
سکتا۔اگرچہ یہ دعا بھی ساتھ کی کہ اے خدا میری زبان کی گرہ کھول دے، مجھے بولنے کی
طاقت عطا فرما اور صحیح بولنے کی طاقت عطا فرما میرا پیغام مخاطب خوب اچھی طرح سمجھ
سکے اس کے باوجود اپنا ایک وزیر مانگا کیونکہ دل میں پوری طرح اطمینان نہیں تھا کہ میں
اس حق کو ادا کر سکوں گا کہ نہیں۔اللہ تعالٰی نے دونوں دعائیں قبول کر لیں۔وزیر تو بنا
دیا لیکن اللہ تعالٰی جانتا تھا کہ ضرورت اس کی کوئی نہیں ہے اور بڑا دلچسپ مضمون پیدا
ہوا۔چنانچہ اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ جب ہم نے حکم دیا تو موسیٰ کی دعا کے نتیجہ میں دونوں
کو حکم دیا۔کہا : اذْهَبَا إِلى فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَف اے موسیٰ اور اے موسیٰ
کے بھائی ایم دونوں فرعون کی طرف جاؤ اس نے بہت ہی سرکشی سے کام لیا ہے فقوله
له قولا لینا اور تم دونوں اس سے بات کرتے ہوئے نرمی کی بات کرنا کیونکہ وہ

278
دنیا کا ایک بہت بڑا انسان ہے اور سخت کلامی سے وہ بات سمجھ نہیں سکے گا۔یہاں قول لین کہنے کی کیا ضرورت تھی حقیقت میں یہ حضرت موسیٰ کی دعا کا
جواب ہے حضرت موسیٰ نے عرض کیا تھا يفقهوا قولي اے خدا! ایسی بات
کہنے کی توفیق عطا فرما کہ وہ سمجھ جائیں پس قول لین کسی فرعون کے رعب کی
وجہ سے نہیں ہے، اس کے خوف کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ انسانی فطرت کا یہ راز کھولا
جا رہا ہے کہ جب تم بڑے آدمیوں سے بات کرو تو اگر تم اکڑ کر بات کرو گے اور یہ سمجھتے
ہوئے کہ تم خدا کے نمائندہ ہو ، تمہیں نرمی کی کوئی ضرورت نہیں ہے تو بات تو تم کر لو
گئے اللہ تمہیں بچا بھی سکتا ہے لیکن پھر وہ بات سمجھیں گے نہیں۔ایسے دنیا دار لوگ
جو دنیا کی بڑائیوں کے نتیجہ میں اپنے آپ کو بہت اونچا سمجھ رہے ہوتے ہیں وہ نرم بات
سننے کے عادی ہوتے ہیں، نرمی کی بات ان پر اثر کر سکتی ہے، سخت بات اور اونچی بات
سے وہ اور زیادہ بھڑک اٹھتے ہیں اور برک جاتے ہیں۔پس قولا لینا کی یہ
نصیحت دراصل يَفْقَهُوا قولي کی دعا کی استجابت کا ایک نشان ہے اسی کے نتیجہ
میں یہ ہدایت فرمائی گئی ہے لعل بعد محر او بخشی اس طرح ایک صورت پیدا
ہو سکتی ہے کہ شائد وہ نصیحت پکڑے یا شائد خدا کا خوف اختیار کرے تو جب یہ دونوں
پہنچے۔دیکھیں یہاں ہر جگہ دونوں کو حکم دیا گیا ہے تشبیہ کے صیغہ سے۔فرعون
دونوں کی طرف متوجہ نہیں ہوا۔موسیٰ کو مخاطب ہو کر اس نے کہا فَمَن رحما
موسی اے موسیٰ تو بتا کہ تم دونوں کا رب کون ہے؟ فرعون بھی سمجھ گیا تھا کہ ہیں
یہ دونوں ہی نمائندہ مگر بڑا نمائندہ یہ ہے اس لئے میں اسی کو مخاطب ہوں گا اس کے
بعد ساری گفتگو حضرت موسیٰ نے کی ہے۔حضرت ہارون ایک لفظ نہیں بولے۔قَالَ رَبُّنَا الذي أعطى كُلّ شَيْءٍ خَلَقَهُ ثُمَّ هَدی موسیٰ نے جواب دیا دونوں
نے جواب نہیں دیا۔رَبُّنَا الذي أعطى كُلَّ شَيء خلقه وہی ہمارا رب ہے
جس نے ہر چیز کو خلقت عطا فرمائی ہے ، مهدی پھر اسے ہدایت کے رستہ پر ڈال
دیا پس دیکھیں کس لطافت اور باریکی کے ساتھ ساری دعا قبول ہوتی ہے۔اللہ تعالٰی جانتا
تھا کہ موسیٰ کو طاقت عطا کی جائے گی اسے کسی وزیر کی ضرورت نہیں ہوگی مگر چونکہ

279
اپنے اس عاجز بندے سے خدا کو بہت پیار تھا اور اس نے نیکی میں ایک شریک مانگا تھا
اس لئے خدا نے وہ دعا بھی قبول کرلی اور داخلُلْ مُقْدَةٌ مِّن يسان والى دعا
بھی قبول کرلی۔شرح صدر بھی عطا فرما دیا اور سارے قرآن کریم میں جہاں بھی فرعون
کے ساتھ مکالمے کا ذکر ہے وہاں ہر جگہ آپ صرف حضرت موسیٰ کو بات کرتے ہوئے
سیٹیں گے اور کہیں بھی حضرت ہارون کا کوئی ذکر فرعون سے گفتگو کرنے میں موجود نہیں
ہے۔پس داعیان
الی اللہ کو چاہیے کہ وہ بھی اپنے لئے مددگار ما نگیں اپنے بھائیوں کو اپنا
شریک بنائیں ان روحانی نعمتوں میں ان کو اپنا ساتھی بنائیں جو وہ خدا تعالیٰ سے پاتے ہیں
اس میں کنجوسی نہ کریں لیکن دعا یہ کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں خود کفیل بنا دے اور وہ اس
لائق ٹھہریں کہ ان کی باتیں ہر مخاطب غور اور تدبر سے سنے۔ذکر الٹی کا اس کے دل پر
اثر پڑے خدا کا خوف کرے اور بات کو سمجھنے لگے۔اللہ تعالی ہمیں اس کی توفیق عطا
فرمائے۔

آج 10 میں سے 10 باقی