۱۰ مئی ۱۹۹۱
ذوق عبادت اور آداب دُعا
281
ناصر باغ - جرمنی
ار مئی 1991
بسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
انعام یافتہ لوگوں کی محفوظ دعائیں
تشهد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
سورۂ فاتحہ میں جو ہمیں یہ دعا سکھائی کہ اے خدا ہمیں سیدھے راستے پر ڈال ، وہ
راستہ جو ان لوگوں کا راستہ ہے جن پر تو نے انعام فرمایا۔اس ضمن میں انعام کی راہ پر
چلنے والے یا خدا کی راہ کے وہ مسافر جو انعام یافتہ شمار ہوئے ان کا ذکر قرآن کریم میں
مختلف شکلوں میں ملتا ہے اور ان کی دعائیں بھی محفوظ کر دی گئی ہیں۔ان دعاؤں کے
سلسلہ میں ایک دعا نظر سے رہ گئی تھی جس کا بیان پہلے ہونا چاہیے تھا۔اس لئے میں اس
دعا سے آج کا مضمون شروع کروں گا۔پھر چونکہ بعد کی چند دعائیں پہلے خطبہ میں بیان ہو
چکی ہیں انکی ضرورت نہیں ہوگی۔اور پھر اس پہلی بھولی ہوئی دعا کے بعد حضرت ایوب
کی دعا سے سلسلہ مضمون شروع ہو جائے گا۔مکہ سے مدینہ ہجرت کی پیشگوئی
وہ دعا حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے
سکھائی گئی اور دعا یہ ہے۔آپ آؤ خليني مُدْخَلَ صِدْقٍ وَاخْرِجَيْنِ مُخْرَةٌ صِدْقٍ
و اجْعَل لي من لدن لنا نَصِيرًا (بنی اسرائیل : ( اے میرے رب مجھے
صدق کے ساتھ داخل فرما یعنی میرا قدم سچائی پر پڑتا ہو اور سچائی کے ساتھ میں داخل
واخرجني مخرج صدق اور اس طرح سچائی پر قدم رکھتے ہوئے یا
سچائی کے قدم کے ساتھ میں اس منزل سے باہر نکلوں واجْعَلْ لِي مِن لَّدُنكَ
سُلطنا نصیرا اور میرے لئے اپنی جناب سے ایک ایسا مددگار عطا فرما جو
ہوں۔
282
غالب اور قوت والا ہو۔یہ وہ سورۃ ہے جو ہجرت سے پہلے نازل ہوئی۔اگرچہ اس بارہ
میں اختلاف ہے لیکن جو مستشرقین محققین باقی مسلمان علماء سے اختلاف بھی رکھتے ہیں
ان کے نزدیک بھی ۱۲ سال (نبوت) تک کا زمانہ ہے اس عرصہ کے اندر اندر یہ سورۃ
نازل ہو چکی تھی اور بعض مفسرین تو اس سے بہت پہلے کا زمانہ بتاتے ہیں۔بہر حال
ہجرت سے پہلے کی یہ سورۃ ہے اور اس آیت کے متعلق بھی یہ تحقیق شدہ بات ہے کہ
ہجرت سے پہلے کی ہے۔اس لئے اس دعا میں دراصل ہجرت کی بھی پیشگوئی فرمائی گئی
تھی۔لیکن صرف ہجرت تک اس دعا کا مضمون محدود نہیں جیسا کہ میں بیان کروں گا۔اس سے زیادہ وسیع تر معانی اس میں پائے جاتے ہیں۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ۱۳ سال نبوت کے مکہ میں بسر فرمائے۔تیرہ سال
تک دکھ جھیلے اور پھر تیرھویں سال کے آخر پر یا کم و بیش اس عرصہ میں آپ نے مدینہ کی
طرف ہجرت فرمائی۔پس یہ دعا آپ کو یہ جما رہی ہے کہ اے محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم
تجھے اس شہر سے نکلنا بھی ہے اور دوبارہ اس شہر میں داخل بھی ہوتا ہے۔تیرا نکلنا بھی
سچائی کے ساتھ ہو گا اور تیرا دوبارہ اس شہر میں داخل ہونا بھی سچائی کے ساتھ ہو گا لیکن
اس میں نکلنے اور داخل ہونے کی ترتیب کو بدل دیا گیا ہے۔اور داخل ہونے کا ذکر پہلے
اور نکلنے کا بعد میں۔فرمایا اے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم ، گویا کہ آپ کو دعا سکھائی جا
رہی ہے کہ تو یہ دعا کیا کر۔ریت آذر خلوني مُدْخَل صدقي اے میرے رب مجھے
صدق کے ساتھ داخل فرما وآخر جري مخرج صدق اور صدق کے ساتھ
مجھے نکلنے کی توفیق عطا فرما۔تو مکہ سے تو پہلے نکلنا تھا پھر ادخال کا ذکر کیوں پہلے فرمایا۔اس
میں حکمت یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک لحظہ کے لئے بھی خدا تعالٰی
اس دکھ میں جتلا نہیں کرنا چاہتا تھا کہ گویا میں مکہ سے نکلوں گا اور پھر شاید واپس آؤں یا
نہ آؤں۔پس واپسی کو زیادہ قطعی اور یقینی بنا کر پہلے پیش کر دیا گیا اور جس وقت یہ وحی
نازل ہوئی ہے اس وقت اخراج سے پہلے آپ کو یہ خبر دے دی گئی کہ آپ نے ضرور
اس شہر میں داخل ہوتا ہے، اس لئے جہاں تک نکلنے کا تعلق ہے اس سلسلہ میں کسی قسم
کے نظکر کی اور غم کی ضرورت نہیں۔
283
دوسرا اس میں حکمت یہ تھی کہ مکہ سے جس حالت میں نکالے جا رہے تھے اس
حالت کے متعلق دشمن یہ کہتا تھا کہ یہ صدق کی حالت نہیں ہے ، آپ سچائی کی حالت
میں نہیں نکالے جا رہے۔دشمن آپ کو جھوٹا کذاب مفتری اور طرح طرح کے اور بد
نام دیتا ہے اور کہتا تھا کہ یہ جھوٹا ہے، اس نے خدا پر اپنی طرف سے بات گھڑی ہے ، مگر
مدینہ جس نے آپ کا استقبال کیا اس نے صدق کے ساتھ آپ کا استقبال کیا۔صدق کی
گواہی دیتے ہوئے استقبال کیا۔پس آپ آذرخذني کا مضمون مدینہ کی نسبت سے
یہ ہوگا کہ اے محمد اب تو اس شہر میں داخل ہونے والا ہے جو تیرے صدق پر گواہ ہوگا
اور صدق کے ساتھ تجھے قبول کرے گا اور پھر جب تو نکلے گا تو صدق کے ساتھ ہی نکلے گا
اور دوبارہ اس شہر میں داخل ہوگا اور دوبارہ داخلے کا مضمون چونکہ پہلے بیان ہو چکا ہے
اس لئے فتح مکہ کے اوپر آ خلني مدخل صدق کا مضمون صادق آئے گا اور یہ
بات بن جائے گی کہ جب تو دوبارہ اس شہر میں داخل ہو گا۔اس وقت شہر کا ذرہ ذرہ اس
کی اینٹ اینٹ اس کی ساری فضا گواہی دے رہی ہوگی کہ یہ مرد صادق ہے، جو والپر
اپنے شہر کو لوٹ کر آیا ہے۔اور چونکہ یہ ایک پیشگوئی تھی اس لئے اس کے پورا ہونے
کے نتیجہ میں از خود ہی آپ کا صدق مکہ میں داخل ہوتے ہوئے ظاہر و با ہر ہو جاتا تھا۔وا نعل لي مِن لَّدُنكَ سُلطا نصيرا كا مطلب ہے اور میرے لئے اپنی جناب
سے کوئی ایسے مددگار انصار عطا فرما دے جن کو تو طاقت عطا کرے غلبہ عطا کرنے اور انکی
مدد معنی خیز ہو کوئی کمزور مدد گار نہ ہو بلکہ غالب اور طاقتور ہے وگار ہو چنانچہ یہ دعا بھی
انتصار مدینہ کی صورت میں اللہ تعالٰی نے بعینہ اسی طرح قبول فرمائی جیسا کہ سکھائی تھی
اور انصار مدینہ کو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ آپ کی غالب نصرت کرنے کی توفیق ملی
اور انصار نے جو مدد کی ہے وہ اگر چہ بظاہر انصار کی طرف سے ہے مگر من لینک
کے لفظ نے یہ بتا دیا کہ انصار کی مدد اللہ کے ایماء پر ہے اور اللہ کی طرف سے ہے۔اس
کے بغیر اس مدد کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔پس بظا ہر آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
اور آپ کے مہاجر ساتھی انصار کے ممنون احسان ہونے والے تھے مگر خدا تعالٰی نے دعا
من لدنك کا لفظ رکھ کر یہ خوش خبری بھی ساتھ دے دی کہ تیری اس دعا
میں
284
کے نتیجہ میں وہ مدد کریں گے ان کے دل تبدیل کئے جائیں گے۔انکو توفیق عطا کی جائے
گی، اس لئے تو یہ نہ سمجھنا کہ کسی انسان کے زیر احسان آرہا ہے بلکہ دعا کے نتیجہ میں یہ
مدد خالصتا" اللہ ہی کی طرف سے ہوگی۔عام روز مرہ کے سفر کی دعا
دوسرا اس دعا کا ایک تعلق عام روز مرہ کے سفروں سے بھی ہے اور قرآن کریم
سے پتہ چلتا ہے کہ قرآنی دعائیں وسیع معانی رکھتی ہیں اور مختلف حالات پر چسپاں ہو
سکتی ہیں اور ہوتی رہتی ہیں۔اس لئے قرآن کریم کی جو دعائیں خاص مواقع سے بھی
تعلق رکھتی تھیں حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور آپ کے صحابہ
انکو مختلف ملتے جلتے مواقع پر بھی استعمال کیا کرتے تھے اور ان سے استفادہ کرتے تھے۔پس روز مرہ کے سفروں میں یہ دعا بہت ہی مفید ہے اور میں نے خود اس کا تجربہ کر کے
دیکھا ہے اور حیرت انگیز طور پر اس دعا کے نیک اثرات کا مشاہدہ کیا ہے۔ایک دفعہ میرا
خیال تھا کہ اس موضوع پر جماعت سے الگ خطاب کروں کہ دعا کے نتیجہ میں سفروں
میں جو حیرت انگیز سہولتیں میسر آتی ہیں وہ اتفاقی حادثات کے نتیجہ میں نہیں ہوتیں بلکہ
ایسا مسلسل نصرت الہی کا سلسلہ جاری ہو جاتا ہے کہ کوئی معمولی عقل کا انسان بھی یہ
محسوس کئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ اس میں غیبی ہاتھ ہے لیکن چونکہ اس سلسلہ مضامین میں
اتنے لمبے عرصہ کے لئے ایک دوسرے مضمون کی گنجائش نہیں ہے اس لئے آئندہ کسی
وقت انشاء اللہ اس حصہ کو آپ کے سامنے رکھوں گا۔مراتب کی بلندی کی دعا
اس دعا کا ایک اور بہت ہی اہم مفہوم انسان کے مراتب سے تعلق رکھتا ہے۔انسان ہمیشہ حالتیں بدلتا رہتا ہے۔ایک حالت سے نکل کر دوسری حالت میں داخل
ہوتا ہے۔یہ حالت بدی سے اچھائی کی طرف بھی حرکت کر سکتی ہے اور اچھائی سے بدی
کی طرف بھی حرکت کر سکتی ہے یعنی اس حالت کا بدلنا بدی سے اچھائی کی طرف بھی ہو
سکتا ہے اور اچھائی سے بدی کی طرف بھی ہو سکتا ہے۔پس خدا تعالٰی نے جہاں یہ دعا
285
سکھائی وہاں صدق کا لفظ ساتھ سمجھا دیا کہ یہ دعا کرنا کہ اے خدا جب بھی میری حالت
تبدیل ہو سچائی کے ساتھ تبدیل ہو۔اس آیت سے پہلے جو مضمون چل رہا ہے وہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بلند مراتب کا مضمون ہے اور پہلی آیت ہمیں یہ
یہاں
بتاتی ہے کہ خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ نصیحت فرمائی کہ
وَمِنَ الْمَلِ فَتَمَجَدْ بِهِ نَافِلَةٌ لكَ وعَسَى أَن يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُودًا كه
اے میرے بندے ! راتوں کو اٹھ کر تہجد کے نوافل ادا کیا کرو اور خدا کی راہ میں جدوجہد
کیا کر۔عَسَى أَن يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقاماً محمودا اس کے نتیجہ میں ہر گز بعید
نہیں بلکہ قریب ہے کہ تجھے مقام محمود عطا کیا جائے۔مقاما محمود کو تک رکھ کر اس مقام کے بہت ہی عظیم الشان
ہونے کی طرف اشارہ فرما دیا گیا۔پس اس دعا کے معا بعد یہ دعا ر کھی یعنی اس خوشخبری
کے بعد کہ خدا تعالٰی تجھے بہت ہی عظیم مقام اور مرتبہ عطا فرمانے والا ہے، یہ دعا سکھائی
رت ادخلي مُدْخَل صدق کہ اے خدا جس مقام پر تو مجھے فائز فرمانا چاہتا ہے
یا جس پر فائز فرمانے کا تو نے فیصلہ فرمالیا ہے : ادْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ مجھے
صدق کے ساتھ اس میں داخل فرمانا وآخر جرني محرج صدقي اور اس مقام پر
ٹھہرائے نہ رکھنا بلکہ اس سے آگے بلند تر مقامات کی طرف بھی ہاتھ پکڑ کر لے جانا اور
صدق کے ساتھ لے جانا یہاں صدق کے لفظ نے تنزل کی نفی فرما دی۔چونکہ بعض دفعہ
ایک انسان ایک اعلیٰ مرتبہ حاصل کرنے کے باوجود اس مرتبہ پر اپنی شامت اعمال کے
نتیجہ میں قائم نہیں رہ سکتا جیسا کہ قرآن کریم نے بلعم باعور کی مثال دی ہے کہ اللہ
تعالٰی نے اسے ایسی صلاحیتیں عطا کی تھیں کہ اگر وہ چاہتا یعنی اگر وہ نیک اعمال پر
استقامت اختیار کرتا اور خدا کی طرف رفعتیں حاصل کرنا چاہتا تو یقیناً اللہ تعالی ان
صلاحیتوں کے نتیجہ میں جو اسے عطا کی گئی تھیں اسے بلند مقام عطا فرما سکتا تھا
ولكنة الحلة الی الارض لیکن وہ بد بخت ایسا نکلا کہ وہ دوبارہ زمین کی طرف جھک گیا۔پس اس کا بلند مرتبہ سے نکلنا مخرج صدقی نہیں کہلا سکتا۔کیونکہ وہ سچائی کی
بجائے جھوٹ کے قدم کے ساتھ باہر نکلا۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو یہ
286
کامل دعا سکھائی گئی کہ تیرا داخل ہونا بھی صدق کے ساتھ ہو اور تیرا نکلنا بھی صدق کے
ساتھ ہو یعنی تنزل کی طرف تو نہ جائے بلکہ ہمیشہ بلند تر مراتب کی طرف تیرا قدم آگے
بڑھتا رہے۔دوسرا صدق کا معنی یہاں ایسا ہے جسے تمام مومنین کو ہمیشہ پیش نظر رکھنا چاہیے۔بسا اوقات انسان کو اعلیٰ مراتب کی تمنا ہوتی ہے اور اس تمنا میں خود غرضی بھی داخل ہو
جاتی ہے، ریا کاری بھی داخل ہو جاتی ہے اور انسان چاہتا ہے کہ میں بھی نیک شمار کیا
جاؤں اور دنیا کی نظر میں میرا مرتبہ بلند ہو اور مجھے مقام محمود حاصل ہو۔یعنی دنیا کی نگاہ
میں مقام محمود حاصل ہو۔ایسے لوگوں کو بعض دفعہ ایسے روحانی تجارب سے ملتے جلتے
تجارب ہوتے ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم خدا کے مقرب بن گئے ہیں حالانکہ وہ روحانی
تجارب نہیں ہوتے وہ شیطانی تجارب ہوتے ہیں۔پس ہر وہ شخص جو بلند پروازی کا
خواہش مند ہے جو خداتعالی کا قرب چاہتا ہے اس کو یہ دعا بہت ہی باقاعدگی کے ساتھ
اور اس کے مضامین میں ڈوب کر کرنی چاہیے ورنہ اس کا قدم قدم صدق نہیں رہے گا۔ہیں رَبِّ ادخلني مدخل صدق کا مطلب یہ ہے کہ اے خدا مجھے جو
بھی مرتبہ عطا فرما وہ سچائی کے ساتھ ہو اس میں میرے دل کی نفسانی خواہشات کا کوئی
بھی دخل نہ ہو اس میں میرے جھوٹ کا کوئی دخل نہ ہو۔وہ خالصتہ " سچائی کا قدم ہو جو
ترقیوں کی طرف اٹھنے والا ہو اور تیری رضا اسے حاصل رہے اور اس طرح جب میں
اس مقام سے نکال کر ایک بلند تر مقام کی طرف لے جایا جاؤں تو تب بھی میری ادتی
تمناؤں کا اس میں کوئی دخل نہ ہو بلکہ ارفع و اعلیٰ مقاصد کے لئے تجھ سے ہی مدد مانگتے
ہوئے میں آگے بڑھنے والا بنوں۔پس یہ دعا بہت ہی کامل جامع اور مانع دعا ہے۔زندگی
کے مختلف مراحل پر مختلف حالات پر چسپاں ہوتی ہے اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے
روز مرہ کے سفروں کے سوا دنیا کے ہر سفر پر جو ظاہری ہو یا روحانی ہو اس کا اطلاق ہوتا
ہے۔پس دنیا کے کاروبار میں جہاں انسان بعض ملازمتیں مثلا کرتا ہے اور ترقیاں پاتا
اس وقت بھی یہ دعا کام آسکتی ہے ورنہ بعض لوگ ترقی پاتے ہیں اور پھر ذلت کے ساتھ
نکالے جاتے ہیں تو پیشتر اس سے کہ وہ ترقی حاصل کریں اگر اس دعا کو وہ اپنے جر زجان
287
بنا چکے ہوں اور ہمیشہ اس دعا کی طرف ان کی توجہ رہے تو زندگی کا جو بھی مرحلہ پیش آئے
گا، جس میں ایک حالت دوسری حالت میں تبدیل ہوتی ہے یہ دعا ان کے کام آئے گی۔حضرت ایوب کی بے کسی کی دعا
اور
وہ چند دعائیں جو اس کے بعد قرآن میں بیان ہوئی ہیں وہ میں بیان کر چکا ہوں۔اب حضرت ایوب کی اس دعا کی طرف آتا ہوں ، سورۂ انبیاء آیت ۸۴ میں اس کا ذکر ہے
والوب إذْ نَادَى رَبَّةَ انّي مَسَّنِيَ الصُّرُ وانت ارحم الرحمين
یاد کرو ایوب کو کہ جب اس نے بڑے درد سے اپنے رب کو پکارا کہ اے خدا مجھے تو بہت
ہی دکھ پہنچ چکا ہے۔وانتَ اَرْحَمُ الرَّحِمِنِین اور میں جانتا ہوں کہ سب رحم
کرنے والوں سے بڑھ کر تو رحم کرنے والا ہے۔حضرت ایوب کے حالات زندگی
اس سلسلے میں حضرت ایوب کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کا مختصرا ذکر کرتا
ہوں اور آپ کا تعارف بھی کرواتا ہوں کیونکہ بہت سے لوگ حضرت ایوب کے متعلق
بہت کم جانتے ہیں۔حضرت ایوب، حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام سے پندرہ سو سال
کے لگ بھگ پہلے پیدا ہوئے۔۱۵۵۰ کے قریب بیان کیا جاتا ہے اور حضرت موسیٰ علیہ
الصلوة والسلام سے دو سو سال پہلے۔آپ کی شخصیت کے متعلق اختلافات پائے جاتے
ہیں۔بعضوں کے نزدیک آپ بنی اسرائیلی نبی تھے اور بعضوں کے نزدیک آپ باہر کے
کوئی نبی تھے جن کا ذکر وہاں ملتا ہے۔مسلمان مفسرین نے آپ کو شام کے علاقے میں
پیدا ہونے والا بتایا ہے اور بائبل میں مقام کا ذکر ہے لیکن اس کا مجھے صحیح پتہ نہیں چل
سکا کہ وہ کس علاقے کا شہر ہے جس کی طرف آپ کو نسبت دی گئی ہے، غالباً عوض لفظ
ہے جس کے متعلق میں ابھی تحقیق نہیں کر سکا کہ وہ کونسا علاقہ بتایا جاتا ہے۔بہر حال
جہاں تک بائبل کی روایات کا تعلق ہے ان کا خلاصہ یہ بنتا ہے کہ حضرت ایوب کو
خدا تعالیٰ نے بہت سی نعمتیں عطا فرمائیں، دنیاوی اموال بھی، ریوڑ، گلے ہر قسم کے
جانور بیوی بچے بہت ہی خوشحالی عطا فرمائی اور اس وقت علاقہ کے امیر ترین انسانوں
288
میں سے تھے اور بہت ہی فیاض اور خدمت کرنے والے انسان تھے۔شیطان کو آپ پر
حسد ہوا اور شیطان نے خدا تعالٰی سے بات کرتے ہوئے یہ کہا کہ ایوب جو تیرا بندہ ہے“
تو اس پر نازاں ہے کہ بڑی عبادت کرنے والا اور ان سب نعمتوں کے باوجود مجھے نہ
بھلانے والا ہے، لیکن اسے آزمائش میں ڈال کر دیکھ پھر پتہ چلے گا چنانچہ اس کے
اموال تباہ کر دے، پھر میں دیکھوں گا کہ وہ کیسے تیرا بندہ رہتا ہے۔اس پر خدا تعالٰی نے
اسے کہا کہ ہاں اموال پر تجھے تصرف دیا جاتا ہے اور حضرت ایوب کے تمام اموال تباہ ہو
گئے۔پھر اس نے اولاد کا طعنہ دیا کہ اولاد تو اچھی ہے۔دنیا کے جانور اور دولتوں کی
بعضوں کو پرواہ نہیں ہوتی اولاد کا صدمہ برداشت نہیں کر سکتے پھر اللہ تعالیٰ نے اس کی
اولاد کو پہلے جلا وطن کروایا پھر مرنے دیا اور اولاد ضائع ہو گئی۔پھر شیطان نے کہا کہ اس
کے بدن کے اوپر مجھے تصرف دیا جائے۔خدا تعالیٰ نے کہا کہ اگر بدن کی آزمائش بھی
چاہتے ہو تو یہ بھی کر کے دیکھ لوچنانچہ آپ کے بدن کو ایسی بیماری لگ گئی کہ بائبل کے
بیان کے مطابق جسم میں ناسور ہو گئے اور نہایت ہی مکروہ قسم کی بیماری تھی جس سے
لوگ بھی کراہت کر کے پناہ مانگتے تھے اور دوڑتے تھے اور جسم میں کیڑے پڑ گئے اور
لوگوں نے آپ کو نکال کر بستی سے باہر کر دیا تب بھی حضرت ایوب صابر و شاکر رہے اور
خدا کے ساتھ وفائیں کوئی کمی نہ آئی۔تب شیطان نے خدا سے کہا کہ بیوی تو ابھی تک
ساتھ ہے اور وہ وفادار ہے، بیوی کی طرف سے بھی اس کو کچھ صدمہ پہنچے تو بیوی کے
متعلق بیان کیا جاتا ہے کہ اس نے شیطان کی حال میں آکر یا کہانی یوں بیان کی گئی ہے کہ
شیطان نے خود ہی سوچا کہ جس طرح میں نے حوا کو گمراہ کیا تھا میں اس کی بیوی کو بھی
گمراہ کروں گا کہ یہ بھی ساتھ نہ رہے پھر میں دیکھوں گا کہ اس کا صبر ٹوٹتا ہے کہ نہیں۔چنانچہ اس نے بیوی کو یہ کہا کہ یہ بچھڑا یا کوئی جانور میرے نام پر ذبح کرو تو تمہارا خاوند
اچھا ہو جائے گا۔گویا شرک کی تعلیم دی اور بیوی اس پر اس حد تک آمادہ ہو گئی کہ اس
نے حضرت ایوب سے اس کا ذکر کیا اور یہاں تک کہا کہ تم اب خدا کو چھوڑو۔کہاں
تک صبر کرے گا۔اس سے موت مانگ اور اس مصیبت سے چھٹکارا حاصل کر۔حضرت
ایوب اس پر ناراض ہوئے اور عہد کیا کہ اگر میں اچھا ہو جاؤں گا تو اس کو ۱۰۰ کوڑے
289
ماروں گا۔اس شرک میں مبتلا ہونے کے نتیجہ میں یعنی بطور سزا اس کو میں سو کوڑے
ماروں گا۔اس پر بیوی چھوڑ کر چلی گئی اور اکیلے رہے تب بھی حضرت ایوب ثابت قدم
رہے۔تب اللہ تعالٰی نے آپ کو بتایا کہ یہ تیری آزمائش کا دور تھا، تو اس پر پورا اترا
اور جو کچھ تیرے نقصانات تھے وہ سب پورے ہو جائیں گے اور اب تو
ہے۔پہلی حالتوں کی طرف بلکہ ان سے بھی بہتر حالتوں کی طرف لوٹایا جائیگا۔پھر بیوی بھی ملتی
ہے پھر اولاد بھی آتی ہے۔پھر اور جو شہر کے لوگ نکالنے والے تھے ان کے اندر بھی
ندامت پیدا ہوتی ہے گویا کہ انجام اس واقعہ کا یہ ہے کہ حضرت ایوب دوبارہ اپنی
صحت کی طرف لوٹ آتے ہیں پرانی شان اور آن بان کی طرف بھی لوٹ آتے ہیں سب
چھوٹے ہوئے، روٹھے ہوئے ساتھی واپس آجاتے ہیں ، یہ ہے خلاصہ اور مفسرین نے
بھی کم و بیش یہی مضمون بیان کیا ہے لیکن بعض تبدیلیوں کے ساتھ اور بائیل نے یہ
لکھا ہے کہ شیطان فرشتوں کے گروہ میں شامل ہو کر خدا کے حضور میں پیش ہوا اور اس
طرح خدا سے اس نے گویا فرشتہ بن کر باتیں کیں اور یہ سارا قصہ اس کے نتیجہ میں پیدا
ہوا۔مفسرین نے اس کو قبول نہیں کیا اور اس کو نیا رنگ یہ دے دیا ہے کہ اس زمانے
میں یعنی کہ حضرت ایوب کے زمانے میں شیطان بعض دفعہ فرشتوں اور نبیوں کے
در میان باتیں سن لیا کرتا تھا، مچان لگا کر بیٹھا رہتا تھا اور وہ باتیں سن لیا کرتا تو ایک دفعہ
فرشتوں کی اور حضرت ایوب کی باتیں ہو رہی تھیں اور بڑی انکی تعریف ہو رہی تھی اور
انہوں نے خدا سے بھی عرض کیا کہ دیکھو کیسا نعمتوں والا بندہ ہے اور پھر اس کے باوجود
عبادت کرتا ہے تو اس پر شیطان کو پتہ چل گیا کہ یہ کیا ہو رہا ہے چنانچہ اس نے یہ
شرارت شروع کی۔کیا حضرت ایوب ہندی نبی تھے
حضرت مصلح موعودؓ نے تفسیر کبیر میں ذکر کیا ہے کہ اس سے ملتا جلتا ایک واقعہ
ہریش چندر ایک ہندو بزرگ کا بھی بیان کیا جاتا ہے جن کے متعلق یہ آتا ہے کہ وہ
خدا تعالیٰ کی طرف سے اسی طرح انعام یافتہ تھے جسی طرح حضرت ایوب کے ذکر میں ملتا ہے
مگر وہاں شیطان کی بجائے بعض دیوتاؤں کو حسد پیدا ہوا۔حضرت مصلح موعودؓ نے تو
290
تفصیل سے ذکر نہیں کیا مگر میں نے پھر ان روایات کو مختلف تاریخی حوالوں سے دیکھا
ہے۔ہریش چندر کے متعلق مختلف روایات ملتی ہیں لیکن خلاصہ مختصرا یہی ہے کہ
وہاں دیوتاؤں کو اس پر رشک آیا اور انہوں نے ہندو میتھالوجی کے مطابق سب سے
بڑے خدا سے یہ کہا کہ ہمیں موقع دیں ہم اس کو آزمائش میں ڈالتے ہیں۔چنانچہ ایک
دیو تا انسان کے روپ میں گیا، اس نے ہریش چندر سے کہا : سنا ہے کہ تو بڑا سخی داتا
ہے۔کیا میری استدعا کو قبول کرے گا؟ اس نے کہا ہاں جو مانگے گا میں دوں گا اور ہریش
چندر کے متعلق بھی یہ مشہور تھا کہ وہ حد سے زیادہ وعدے کا پختہ ہے اور جو ایک دفعہ
قول و قرار دے بیٹھے اس سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، تو اس طرح پختہ قول
لینے کے بعد اس نے کہا کہ اپنا سب کچھ مجھے دے دو۔تمام جائداد دولتیں ، اموال گھر
جو کچھ تیرا ہے سب کچھ دے دے اور ہریش چندر نے دے دیا اس کے بعد اس نے کہا
کہ تو نے سب کچھ تو نہ دیا۔ابھی تیرے بچے بیوی تو خود ہے اور تیرا جسم ہے اس کا کیا
ہے،
ہو گا چنانچہ یہ طے پایا کہ ان سب کو وہ بیچ دیں اور ایک شودر نے، جو ہندو
Cast system کے مطابق سب سے ذلیل قسم کی ذات ہے، آپ کو خرید لیا اور
پھر وہ مشقتوں کا دور شروع ہوا اور بہت ہی سخت تکلیفیں ہوئیں۔مصائب در پیش ہوئے تو
ملتی جلتی کہانی ہے۔حضرت مصلح موعود کا یہ رجحان ہے کہ چونکہ زمانہ بھی کم و بیش ایک ہی ہے اس
لئے بعید نہیں کہ حضرت ایوب ایک ہندی نبی ہوں اور (جیسا کہ پہلے بھی میں نے بیان
کیا ہے کہ بعض محققین کے نزدیک وہ اسرائیلی نہیں تھے) اس ہندی نبی کی روایات
وہاں پہنچی ہوں اور انکو بائبل کا حصہ بنا دیا گیا ہو۔اس پس منظر میں اب میں قرآن کریم کی وہ دعا آپ کے سامنے رکھتا ہوں جو اللہ
تعالی نے حضرت ایوب کو سکھائی اور وہ یہ تھی وَأَيُّوبَ إِذْ نَادَى رَبَّةَ أَنِّي مَسَّنِيَ
تم
المر و انت ارحم الرحمین یہاں ارحم الراحمین پر دعا کو ختم کیا گیا ہے کہ تو
سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے حضرت ایوب کی حالت کے متعلق
291
جو تفاصیل ہیں وہ تو ہمیں قرآن کریم میں نہیں ملتیں لیکن جتنے بھی اشارے ملتے ہیں ان
سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کو بہت ہی تکلیفیں پہنچیں اور جسمانی عوارض بھی بہت لاحق
ہوئے اور یہاں تک کہ آپ کو اپنا ملک چھوڑ کر بھی جانا پڑا چنانچہ منجملہ تفصیل کے
ساتھ تو ذکر نہیں مگر یہ ضرور ملتا ہے کہ کچھ نہ کچھ واقعات جیسا کہ بیان کئے گئے ہیں
ویسے آپ کے ساتھ ضرور پیش آئے یہاں تک کہ سب نے آپ کو چھوڑ دیا۔ارحم الرحمین کا مطلب یہ ہے کہ اے خدا میری تو یہ حالت پہنچ گئی کہ دنیا
کے جتنے رحم کرنے والے ہو سکتے ہیں وہ تو منہ موڑ کر چلے گئے۔میری بیوئی نہ رہی ، میرے
بچے نہ رہے، میرے شہر والے نہ رہے جو ایمان لائے تھے انہوں نے بھی کنارہ کشی
اختیار کرلی۔اب میں اکیلا اپنے وطن سے نکلتا ہوں تو مجھے بتا کہ میں کیا کروں ، لیکن ان
سب باتوں کے باوجود میں مایوس نہیں تو ارحم الراحمین ہے۔جس پر کوئی اور رحم کرنے
والا نہ ہو اس پر تو رحم فرماتا ہے۔اس دعا کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ما ستجبنا
له نحفتا ما به من ضُر و اتينهُ اهْلَهُ وَ مِثْلَهُمْ کہ ہم نے اس درد ناک پکار
کو سنا اور قبول کیا تحفنا ما به من ضم اور ان سب تکلیفوں کو کھول دیا اور
تبدیل کر دیا جو اسے لاحق تھیں واقيله أهلَهُ وَمِثْلَهُمْ ہم نے اس کے اہل
بھی اسے واپس لوٹا دیے اور اسے اس جیسے اور بھی بہت سے گھر عطا کئے جو اپنا سمجھتے
ہوئے ان کے خاندان کی طرح ہی ہو گئے یعنی ان سے محبت کرنے والے ایسے خاندان
عطا کئے جو اپنوں سے الگ شمار نہیں کئے جاسکتے تھے جس طرح بعض دفعہ انسانی تعلقات
میں بعض خاندانوں میں اپنی محبت ہو جاتی ہے ایسا ملنا جلنا اور قرب کا تعلق ہوتا ہے کہ
وہ ایک ہی گھر کے افراد دکھائی دیتے ہیں پس مِثْلَهُمْ مَعَهُمْ میں یہ بھی خوشخبری
دی گئی کہ ایک گھر تجھ سے چھٹا تھا، تجھے اور بھی بہت سے گھر ہم عطا کریں گے۔تخمة من عندنا یہ خالصتا " ہماری طرف سے رحمت کے طور پر ہوگا دو گرای
يلعبونیت اور جو عبادت کرنے والے ہیں ان کے لئے یہ ہمیشہ کیلئے نصیحت ہوگی کہ
جس قسم کے بھی اقلام در پیش ہوں مایوس نہیں ہونا چا ہیے اگر صبر کے ساتھ عبادت پر
قائم رہتے ہوئے صرف خدا کی ہی طرف جھکو گے تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل کے ساتھ
292
تمہارے دکھوں کو دور فرمادے گا اور ہر تکلیف کو راحت میں تبدیل فرما دے گا۔حضرت یونس علیہ السلام کی دعا
ایک اور دعا جو اس کے بعد مذکور ہے حضرت یونس علیہ الصلوۃ والسلام کی دعا ہے وہ
یہ ہے کہ وذا النون إذذهَبَ مُنَاضِبًا فَظَنَّ أَن لَّن تَقْدِرُ عَلَيْهِ قَتَادَى في
الظلمت أن لا إله إلا انت سبحنك الي كنتُ مِنَ الظَّلِمِينَ اور صاحب
نون کی اس حالت کو یاد کرو إذ ذهَبَ مُغَاضِبًا جبکہ وہ بہت سخت خفا ہوتے
ہوئے دل کے ساتھ جب اس کا دل بہت ناراض اور تنگی محسوس کر رہا تھا ایک جگہ کو
چھوڑ کر دوسری جگہ کی طرف گیا نظن آن لن تقدر علیم اور اس نے یہ گمان
کیا کہ گویا ہم اس پر غالب نہیں آئیں گے یا اس کے خلاف فیصلہ صادر نہیں کریں
گئے۔تقدر علیم کا مطلب یہ بھی ہے کہ کسی کے خلاف فیصلہ کرنا اور ایک یہ
مطلب بھی ہے کہ کسی پر غلبہ پا لینا تو دونوں مفہوم کچھ نہ کچھ اس صورتحال پر اطلاق
پاتے ہیں قنادی فی الظلمت تب اس نے اندھیروں میں یہ دعا کی
أن لا إله إلا انت سبحت الي كنت من اليمن اے میرے خدا تیرے سوا
اور کوئی معبود نہیں ہے شبخنک تو بہت پاک ہے الي كُنتُ مِنَ الظَّلِمِينَ
میں بہت ہی ظلم کرنے والوں میں سے تھا، میں اپنی خطاؤں کا اقرار کرتا ہوں اس
لئے تو ہی ہے جو مجھے اس ظلم کی حالت سے نجات بخشے اس کے جواب میں خدا تعالیٰ
"
فرماتا ہے :
فَاسْتَجَبْنَالَة وَنَيْنَهُ مِنَ الْغَةِ، وَكَذلِكَ نُفيِي الْمُؤْمِنِينَ ہم نے پھر
اس کی اس دعا کو سن لیا اور شدید غم سے اس کو رہائی بخشی و گذرت نشی
المُؤْمِنِينَ اور اسی طرح ہم مومنوں کو جزا دیا کرتے ہیں۔حضرت یونس علیہ السلام کے حالات زندگی
حضرت یونس کے متعلق بھی تاریخ میں اختلافات پائے جاتے ہیں اور ضرورت ہے