۱۰ مئی ۱۹۹۱
ذوق عبادت اور آداب دُعا, حصہ 2
293
کہ ان کے پس منظر سے متعلق بھی چند الفاظ بیان کئے جائیں۔حضرت یونس کے متعلق
بائیل نے جو واقعات بیان کئے ہیں وہ قرآن کریم سے مختلف ہیں اور ان کی ترتیب بھی
بدلی ہوئی ہے اور بائبل کے بیان کے مطابق حضرت یونس کا جو واقعہ ہے ایک ایسی جگہ
پیش آیا یعنی یا نا میں یا فا فلسطین کے مغربی ساحل پر ایک بندرگاہ ہے۔بیان کیا جاتا ہے
کہ یافا سے آپ نے وہ جہاز پکڑا تھا یا سمندری کشتی پکڑی تھی جس میں سے بالآخر آپکو
پھینکا گیا۔یہ یا نا اس مقام سے جو نینوا کا مقام ہے جسے حضرت یونس کی بستی بھی قرار دیا
جاتا ہے اگر سیدھا کوے کی اڑان اڑا جائے تو پانچ سو (۵۰۰) سے زائد میل دور ہے۔نینوا جس کے متعلق عام طور پر مفسرین کا خیال ہے کہ نینوا وہ بستی ہے جہاں حضرت
یونس کو بھجوایا گیا تھا وہ موصل میں واقع ہے جو عراق کے شمال میں آج کل کردوں کا
علاقہ ہے، اس زمانہ میں جس زمانے کی یہ بات ہے وہاں اسیر ینز کی حکومت تھی حضرت
یونس کا زمانہ آٹھ سو سال قبل مسیح بیان کیا جاتا ہے۔لیکن مختصرا" اب میں بائبل کے
متعلق بتاتا ہوں کہ بائبل کیا کہتی ہے پھر میں قرآن کریم کی طرف آؤں گا کہ قرآن کریم
کیا بیان فرماتا ہے۔بائبل کے نزدیک حضرت یونس جن کو جو نا یا ہونا کہا جاتا ہے اور
انکے نام کی ایک کتاب بھی بائبل میں ہے۔ان کو خدا تعالیٰ نے حکم دیا کہ تو نینوا بستی کو
جا کر ڈرا کہ اگر وہ تو بہ نہیں کرے گی تو ہلاک کر دی جائے گی حضرت یونس نینوا جانے کی
بجائے یا فا چلے گئے اور یافا جا کر آپ نے وہ کشتی پکڑ لی جس میں سے بالآخر آپ کو قرعہ
اندازی کے بعد باہر پھینک دیا گیا اور مچھلی نے آپ کو نگل لیا۔اول تو یہ بات قرین قیاس نہیں یعنی ایک مومن جس نے قرآن کریم کا مطالعہ کیا
ہو اور انبیاء کی عظمت کا تعارف قرآن کریم سے حاصل ہوا ہو وہ ایک لمحہ کے لئے بھی
یہ سوچ نہیں سکتا کہ خدا ایک نبی کو مشرقی علاقے میں کسی شہر میں جانے کا حکم دے اور
وہ اس طرف پیٹھ کر کے مغرب کی طرف روانہ ہو جائے اور خدا کے حکم کا انکار کرکے
کسی اور جگہ کا رخت سفر باندھے کسی اور جگہ کی تیاری کرلے۔یہ تو شان نبوت کے
بالکل خلاف بات ہے۔ہو ہی نہیں سکتا کہ کوئی نبی ایسی کھلی کھلی خدا تعالیٰ کی نافرمانی
کرے۔دوسرے وہ زمانہ وہ ہے جبکہ اسیریا کی عراق کے شمالی علاقہ میں بہت ہی زبر دست
294
حکومت تھی اور یہ وہی زمانہ ہے جس میں اسیر ہنر نے سب سے پہلے حملہ کرکے بنی
اسرائیل کی حکومت کو پارہ پارہ کیا تھا۔پس تاریخی نکتہ نگاہ سے ناممکن دکھائی دیتا ہے کہ
اس زمانے میں فلسطین کے کسی باشندے کو خدا تعالیٰ یہ حکم دے کہ پانچ سو میل تو
سیدھا رستہ ہے، ویسے زمینی سفر کا جو رستہ ہے وہ بہت لمبا بنتا ہے) اتنا لمبا رستہ طے
کر کے تم نینوا جاؤ اور وہاں جاکر انکو دھمکاؤ، پس یہ قرین قیاس بات دکھائی نہیں دیتی۔دوسرے یہ کہ نینوا بستی کے متعلق اس زمانے میں ایسی کوئی شہادت نہیں ہے کہ وہاں
کسی نبی نے بھی کسی قسم کی منادی کی ہو اور اس کے نتیجے میں ساری بستی ایمان لے آئی
ہو۔پس بائبل کا قصہ کئی لحاظ سے قابل قبول نہیں ہے دوسرے بائیل نے جو واقعات
کی ترتیب بیان کی ہے وہ بھی عجیب و غریب ہے۔بائبل کے مطابق حضرت یونس نے
خدا کا انکار کرتے ہوئے نینوا کی طرف جانے کی بجائے یافا سے کشتی پکڑی اور کسی
اور جگہ کا رخ اختیار کیا۔سمندر میں طوفان آگیا اور جب کشتی ڈوبنے کے قریب ہوئی تو
لوگوں نے کہا کہ ہم میں کوئی گنہگار ایسا ہے جس کی وجہ سے خدا تعالی کا عذاب نازل
ہونے لگا ہے۔اس وقت حضرت یونس نے اقرار کر لیا اور کہا کہ میں ہی وہ ہوں جس کی
وجہ سے تم سب کی شامت آگئی ہے، اس لئے بہتر یہ ہے کہ تم مجھے کشتی سے باہر پھینک
دو۔چنانچہ ان کو کشتی سے باہر پھینک دیا گیا، وہاں ایک بڑی مچھلی نے آپ کو نگل لیا اور
بائبل کے بیان کے مطابق تین دن اور تین رات مسلسل آپ مچھلی کے پیٹ میں
رہے۔پھر مچھلی نے آپ کو کسی جگہ اگلا وہاں سے پھر آپ واپس نینوا گئے اور اس طرح
بالآخر خدا کی بات پوری کی۔نینوا جانے کے بعد بھی آپ نے حقیقت میں سچی توبہ
نہیں کی بلکہ نینوا والوں کو پیغام دیتے ہوئے یہ بھی کہتے تھے کہ مجھے پتہ ہے کہ ان لوگوں
نے توبہ کر لیتی ہے اور خدا نے معاف کر دیتا ہے اور خوامخواہ میں بے عزت ہو جاؤں گا۔چنانچہ جب نینوا کو اللہ تعالیٰ نے تباہ نہیں فرمایا اور نینوا کے باشندوں نے توبہ کر لی تو
حضرت یونس خدا تعالٰی سے روٹھ کر وہاں سے پھر جنگل کی طرف چلے گئے۔وہاں بائیبل
کے بیان کے مطابق خدا تعالیٰ نے آپ کے لئے ایک بیلدار درخت اگایا جس کی
295
چھاؤں میں آپ نے امان حاصل کی لیکن پھر ایک کیڑا بھیج دیا جس نے اس کی جڑیں کھا
لیں اور وہ درخت کھو کھلا ہو کر زمین پر جا پڑا تب حضرت یونس نے ایک اور شکوہ کیا کہ یہ
کیا واقعہ ہو گیا کہ ایک چھاؤں تھوڑی سی تھی اس سے بھی میں محروم رہ گیا۔اللہ تعالٰی
نے پھر ان کو کہا کہ یہ درخت تو نے نہیں لگایا تھا اور اس ایک درخت کے مرنے پر تجھے
اتنا افسوس ہے جس کے لگانے میں تیری محنت کا کوئی دخل نہیں اور مجھ سے یہ توقع رکھتا
ہے کہ لاکھ سے زائد بندے جو میں نے پیدا کئے ان کو آنا " فانا تباہ کر دوں۔تب حضرت
یونس کو یا یونا کو نصیحت حاصل ہوئی۔حضرت یونس کے بارے میں قرآنی بیان
قرآن کریم اس سے بالکل مختلف روایت بیان فرماتا ہے۔سب سے پہلے یہ کہ
قرآن کریم میں نینوا بستی کا کوئی ذکر نہیں اور مفسرین نے بائبل کو پڑھ کر اندازہ لگایا ہے
کہ بستی نینوا ہی ہوگی۔بعضوں کا خیال ہے ذوالنون یعنی نون والا جو کہا گیا ہے اس سے
نینوا بستی والا مراد ہے حالانکہ نون مچھلی کو کہتے ہیں اور صاحب حوت بھی آپ کو قرار دیا
گیا ہے۔اس لئے پہلی بات تو یہ ہے کہ نینوا کا کوئی ذکر نہیں۔دوسرے ایک اور اہم
بات یہ ہے کہ اگر نینوا سے ناراض ہو کر آپ واپس جائیں تو سات آٹھ سو میل دور جا کر
یافا کی بندرگاہ سے کیوں جہاز پکڑیں۔آپ کے ساتھ ہی دریائے دجلہ تھا۔نینوا کی بستی
دریائے دجلہ کے ایک کنارے پر واقع ہے، وہاں سے کشتی لے کر آپ جو بھی سفر اختیار
کرنا چاہتے اختیار کر سکتے تھے اس لئے یہ بات بھی قرین قیاس نہیں ہے۔پس بائبل کے
بیان کے بر عکس قرآن کریم نے اول تو اس بستی کا ذکر نہیں فرمایا دوسرے جو واقعہ بیان
فرمایا ہے وہ بہت ہی معقول اور مربوط ہے اور اس میں کسی قسم کے اعتراض کی کوئی
گنجائش نہیں۔خصوصیت کے ساتھ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ قرآن کریم نے آپ کے تین
دن اور تین رات مچھلی کے پیٹ میں رہنے کا کوئی ذکر نہیں فرمایا۔یہ فرمایا ہے کہ مچھلی
نے آپ کو نگلا اور یہ بھی فرمایا ہے کہ آپ نے اس تکلیف اور دکھ کی حالت میں یہ دعا
کی ہے اور ساتھ ہی یہ بتا دیا کہ مچھلی نے اگل دیا، لیکن یہ کہیں ذکر نہیں کہ تین دن اور
تین رات آپ مچھلی کے پیٹ میں رہے تھے۔پس یہ زیادہ قرین قیاس ہے کہ آپ کچھ
296
عرصہ کے لئے وہاں رہے ہوں۔اس بات کی وضاحت کی اس لئے خصوصیت سے ضرورت پیش آئی ہے کہ عموما"
احمدی عیسائیوں کے ساتھ گفت و شنید کرتے وقت اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے یہ کہتے
ہیں کہ جیسا کہ حضرت یونس تین دن اور تین رات مچھلی کے پیٹ میں رہے اور زندہ
رہے اور زندہ حالت ہی میں باہر نکالے گئے اسی طرح حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام
تین دن کی آزمائش کے بعد جس میں چند گھنٹے صلیب پر کلک
لٹکنا اور بقیہ عرصہ ایک قبر نما جگہ
میں رہتا ہے آپ زندہ وہاں سے باہر نکلے تو میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ قرآن کریم
نے جس بات کا ذکر نہیں کیا وہ حکمت سے خالی نہیں۔تین دن کا بائبل میں جو ذکر ہے وہ
یقیناً غلط ہے۔تین دن اور تین رات مچھلی کے پیٹ میں کوئی چیز خدا کے قانون کے
مطابق زندہ نہیں رہ سکتی اور اس عرصے میں ہڈیاں گل سڑ کے ختم ہو چکی ہوتی ہیں۔یعنی
ہر قسم کا گوشت گل سڑ کے ختم ہو جاتا ہے صرف ہڈیوں کا پنجر باقی رہ جاتا ہے اور اس
کے علاوہ دم گھٹنا اور تیزابی حالتیں یہ تو سوچنے والی بات ہی نہیں ہے۔پس قرآن کریم
نے تین دن کا جو ذکر نہیں کیا وہ حکمت سے خالی بات نہیں ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ مچھلی
نے نگلا ہے اور اس کیفیت میں حضرت یونس نے بے اختیار یہ دردناک دعا کی ہے کہ
اے خدا میں کن ظلمات میں پھنس گیا ہوں۔یہ میری اپنی ہی ظلمات ہیں، اپنے گناہوں
کی ظلمتیں ہیں اور میں اب تجھ سے التجاء کرتا ہوں کہ مجھے معاف کر دے، میں اپنے
جرم کا اقرار کرتا ہوں تو اسی وقت قرآن کریم کے بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ مچھلی نے
انکائی لی ہے اور حضرت یونس کو اگل دیا ہے اور یہ اتنی سی دیر ہوگی کہ سمندر کے اتنے
پانی میں جہاں وہ بڑی مچھلی آجاتی ہے صرف اس سے ساحل تک پہنچتے پہنچتے کا عرصہ ہے
کیونکہ آپ کو ساحل کے اوپر اگلا گیا ہے۔پھر آپ نے وہاں چند دن ایک بیل کے
سائے میں گزارے۔اسی بیل کا پھل کھایا جس نے آپ کو شفاء بھی بخشی اور کچھ توانائی
بھی دی اور پھر اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ آپ نے ہجرت کے بعد نبوت کا عرصہ
شروع کیا۔پس خلاصہ جو قرآن کریم کی رو سے بنتا ہے وہ یہ ہے کہ حضرت یونس نبی نینوا یا کسر
297
ایک بستی میں جس کی طرف آپ مبعوث ہوئے تھے خدا کا پیغام لے کر گئے اور بہتی
والوں نے انکار کیا تو اللہ تعالی نے آپ کو خبر دی کہ اگر اس بستی نے توبہ نہ کی اور
استغفار سے کام نہ لیا تو اس عرصے کے اندر اندر یہ ہلاک ہو جائے گی جیسا کہ دیگر انبیاء
کی تاریخ سے پتہ چلتا ہے اس اطلاع کے بعد حضرت یونس علیہ الصلوۃ والسلام وہاں سے
ہجرت کر کے کچھ فاصلے پر جاکر ٹھہر گئے اور آنے والوں سے اس بستی کا حال پوچھتے رہے
یہاں تک کہ مقررہ وقت گزر گیا۔حضرت یونس کو یہ علم نہیں تھا کہ اس عرصے میں اس
بہتی نے نہ صرف توبہ کی بلکہ ایسے دردناک طریق پر اللہ تعالٰی سے اپنے گناہوں کی
معافی مانگی کہ ارحم الرحمین خدا ایسی التجاؤں کو رد نہیں فرمایا کرتا۔دیگر روایات اور بائیل کا بیان
چنانچہ بیان کیا جاتا ہے لیکن یہ قرآن کریم کا بیان نہیں یہ روایات کا اور بائیل کا
بیان ہے کہ بستی کے لوگوں نے حضرت یونس کے نکل جانے کے بعد یہ خیال کیا کہ ہم
سے غلطی ہوئی ہے، یہ خدا کا نیک بندہ تھا اس کی باتیں ضرور پوری ہونگی اس لئے
نجات کی صرف یہ راہ ہے کہ ہم سارے اس شہر کو چھوڑ کر ہا ہر میدان میں نکل جائیں
اور خدا کے حضور سخت گریہ و زاری کریں اور گریہ و زاری کا اثر پڑھانے کیلئے اور
لوگوں کے دلوں میں درد پیدا کرنے کیلئے انہوں نے یہ ترکیب کی کہ ماؤں نے اپنے بچوں
کو دودھ نہیں پلایا اور بکریوں کے بچوں کو تھنوں سے جدا رکھا گیا اور باہر میدان میں
جب اس حالت میں گئے تو بچوں کے رونے اور چلانے اور جانوروں کے جو بھوکے تھے
اور پیاسے تھے شور مچانے کے نتیجے میں ایک کہرام مچ گیا اور ایسی درد ناک حالت ہوئی
کہ وہ سارا بڑا میدان جس میں ایک لاکھ کے لگ بھگ شہر کے لوگ بڑے چھوٹے
موجود تھے ، قیامت کا نمونہ بن گیا اور اس طرح وہ روئے اور چلائے کہ جیسے جانوروں کو
ذریج کیا جاتا ہے اور وہ تڑپتے ہیں تو چنانچہ خدا تعالٰی کو اس حالت پر رحم آگیا اور خدا نے
اپنے وعید کو ٹال دیا۔
298
قرآن کی روشنی میں واقعات کا خلاصہ
،
چنانچہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ کاش باقی لوگ بھی جن کو خدا کے انبیاء نے ڈرایا
یونس کی قوم کی طرح ہوتے۔وہ گریہ و زاری کرتے وہ توبہ و استغفار کرتے ہم ان کو
،
بھی بخش دیتے اور ان کا دنیا میں نفع کی حالت میں رہنا لمبا کر دیا جاتا، یعنی اچھی حالتیں
ان کی لمبی کر دی جاتیں اور ان کو خدا کا عذاب نہ پکڑ لیتا تو یہ وہ واقعہ ہے، حضرت یونس
چونکہ اس بات سے بے خبر تھے جب وقت معینہ گزر گیا اور ایک دیہاتی جو اس شہر سے
آرہا تھا اس سے حضرت یونس نے پوچھا کہ کیوں جی! بتاؤ اس بستی کا کیا حال ہے؟ تو اس
نے کہا وہ ٹھیک ٹھاک ہے بس رہے ہیں۔اس پر حضرت یونس اتنے دل برداشتہ ہوئے کہ
وہ سمجھے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ سے وعدہ کیا تھا اور میرے ذریعے انکو یہ وعید دیا تھا کہ تم
ہلاک کئے جاؤ گے اور ہلاک نہیں کیا تو شرم کے مارے وہ بستی کو نہیں لوٹے۔قرآن
کریم اس کے بعد کے واقعات کو بہت ہی لطیف انداز میں بیان فرماتا ہے۔فرماتا ہے
ان يُونُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ یا د رکھو کہ یونس مرسلین میں سے تھا۔اس گواہی
کے ساتھ اس کہانی کا آغاز ہوتا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے متعلق ایسی بات
نبه آمد و یا جو مرسلین کی شان کے خلاف ہے۔اس کے متعلق یہ نہ خیال کر لینا کہ خدا
نے اس کو حکم دیا کہ تو فلاں جگہ جا اور وہ نا فرمانی کرتے ہوئے کسی اور جگہ کی طرف چل
پڑا تو مرسل وہ بہر حال تھا۔مرسلین سے بھی بعض دفعہ کچھ غفلتیں ہو جاتی ہیں۔عام
انسان اس سے سینکڑوں گنا بڑی غفلتیں کرتا ہے اور پکڑا نہیں جاتا کیونکہ اس کے معیار
کے مطابق وہ گناہ نہیں بنتا لیکن جتنا بلند مقام ہو اتنا ہی داغ نمایاں ہوتا جاتا ہے اور
معمولی داغ بھی سفید کپڑوں پر بڑا ہو کر دکھائی دیتا ہے۔پس یہ مضمون ہے جس کی طرف
قرآن کریم اشارہ فرما رہا ہے۔ان يؤنس لمنَ الْمُرْسَلِينَ که یونس بهر حال
مرسلین میں سے تھا۔خدا کے برگزیدہ بندوں میں سے تھا جس کو خدا نے اپنا پیغام بر بنا کر
بھیجا تھا۔اس لئے جو کچھ بھی اس سے غلطی ہوئی وہ مرسلین میں پھر بھی رہے گا اور سنئے
والوں پر واجب ہے کہ وہ ادب کے تقاضوں کو ہاتھ سے نہ چھوڑیں ان ابق الی
الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ جب وہ بھاگتا ہوا ایک بھرے ہوئے جہاز میں داخل ہوا۔
299
الیق کا مطلب ہے جیسے گاڑی چھوٹتی ہوئی آپ دیکھتے ہیں تو دوڑ کے پکڑتے ہیں
گاڑی یا جہاز کی سیٹیاں بج چکی ہیں، رخصت ہونے والا ہے تو آپ تیزی سے آگے
جاتے ہیں کہ میں رہ نہ جاؤں تو فرمایا کہ وہ جہاز پہلے ہی بھرا ہوا تھا اور چل رہا تھا حضرت
یونس نے دیکھا تو دوڑ کر اس کو پکڑا۔فَسَاحَة فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِينَ قرع
حضرت یونس نے ڈالا۔اقرار وغیرہ کا کوئی ذکر نہیں ہے کہ اپنے گناہوں کا انکے سامنے
اقرار کیا۔معلوم ہوتا ہے جہاز ڈولا ہے، پہلے ہی بھرا ہوا تھا، طوفان آگیا ہے، لوگ ڈر
گئے تو یہ فیصلہ ہوا کہ قرعہ ڈالا جائے اور جہاز کا لفظ تو اس پر اطلاق ہی نہیں کرتا۔اس
زمانے کے لحاظ سے جہاز کہلاتا ہو گا لیکن ایک عام کشتی تھی ورنہ جہاز سے ایک آدمی
کے پھینک دینے سے تو کوئی فرق نہیں پڑا کرتا۔اتنی بڑی کشتی تھی اس سے بڑی نہیں
تھی کہ اگر اس میں سے ایک آدمی بھی باہر پھینک دیا جائے تو اس کے نہ ڈوبنے کے
امکان پیدا ہو سکتے ہیں بچ جانے کے امکان پیدا ہو سکتے ہیں۔چنانچہ خدا کی شان ہے کہ
حضرت یونس سے قرعہ ڈلوایا گیا اور اس میں ایک یہ بھی حکمت ہے کہ پہلے ہی چونکہ
بہت سے مسافر بھرے ہوئے تھے ، حضرت یونس چونکہ بعد میں آئے تھے ، اگر کوئی اور
قرعہ ڈالتا تو حضرت یونس کو یہ شک پڑ سکتا تھا کہ مجھے انہوں نے نکالنا ہی تھا بہانہ بنالیا ہے،
اس لئے خدا تعالیٰ نے حضرت یونس کو بتانے کے لئے کہ میری تقدیر کام کر رہی ہے اس
میں کسی بندے کی سازش کا دخل نہیں ہے، ایسا انتظام کیا کہ کشتی والوں نے آپ ہی کو
کہا کہ آپ قرعہ ڈالیں چنانچہ جب قرعہ نکالا تو آپ کا نام نکلا اور مُنحَضِينَ یعنی
سمندر میں پھینکے ہوؤں میں سے وہ ہو گیا۔فانتَقَمَهُ الْحُوْتُ وَهُوَمُلِيمُ اس
حالت میں مچھلی نے اس کو نگلا کہ وَهُوَ مُلِیہ کہ وہ ملامت کرنے والا تھا یعنی
اپنے نفس پر ملامت کرنے والا تھا یا ملامت زدہ تھا فلولا انه مان من
المستعین پس اگر ایسا ہوتا کہ اس سے پہلے وہ خدا کی تسبیح کرنے والوں میں سے
نہ ہوتا لليث في بَطْبة إلى يَوْمِ يُبْعَثُونَ تو یونس مچھلی کے پیٹ میں اس
وقت تک رہتا کہ جس وقت دوبارہ انسانوں کو حشر کے دن اٹھایا جائے گا۔
300
خدا تعالیٰ کا اپنے بندوں کو سبق دینے کا انداز
ان آیات میں اگر آپ ذرا سا مزید غور کریں تو حضرت یونس کے ساتھ جو واقعات
پہلے گزرے تھے ان کا بڑے لطیف رنگ میں ذکر موجود ہے اور اللہ تعالیٰ نے ان آیات
میں ہمیں بتایا کہ خدا تعالیٰ اپنے بندوں کو سبق دیتا ہے تو نہایت ہی لطیف رنگ میں ان
غلطیوں سے مناسبت رکھتے ہوئے سبق دیتا ہے جو ان سے پہلے ہو چکی ہوتی ہوتی ہیں
اب یاد کریں کہ حضرت یونس نے ایک بھرے ہوئے شہر کو چھوڑا تھا، وہ بھرا ہوا شہر ایسا
تھا کہ جو اپنے گناہوں کے باعث ہلاک ہونے کے لائق تھا اور خدا کی تقدیر نے یہ فیصلہ
کیا تھا کہ صرف یونس ایک ایسا انسان ہے جو بچائے جانے کے لائق ہے اور بھرے
ہوئے شہر کو ہلاکت کا نشانہ بنتے ہوئے چھوڑ کر خدا کی وحی کے مطابق حضرت یونس اس
شہر سے الگ ہوئے۔چونکہ اس کے بعد ان سے ایک غلطی سرزد ہوئی اور دل میں یہ
خیال گزرا کہ شائد خدا میرے خلاف کوئی فیصلہ نہ کرے چونکہ آپ مرسلین میں سے
تھے اس لئے ہم یہ بدظنی نہیں کریں گے کہ یہ خیال انہوں نے کیا کہ اللہ تعالیٰ مجھے پر
قادر نہیں ہو سکتا۔میں نے غور کیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ یہ ترجمہ کرنا یہاں درست
نہیں ہے بلکہ بہت ہی لطیف بات ہے جو بیان ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ حضرت یونس نے یہ
سوچا ہوگا کہ وہ خدا جو ایک لاکھ گنہگاروں کو سخت گناہوں کے باوجود اس فیصلے کے
باوجود کہ میں ان کو ہلاک کردوں گا پھر معاف کر دیتا ہے، تو مجھے کہاں پکڑے گا پھر؟ میں
تو پھر نیک بندوں میں شمار ہوتا ہوں۔میں تو اس کے مرسلین میں سے ہوں۔مجھ سے تو
زیادہ رحمت کا سلوک کرے گا۔پس اس آیت یعنی مجھ پر قدرت نہیں پا سکے گا کا یہ
مطلب ہے کہ اللہ میرے خلاف فیصلہ نہیں دے گا۔جو اننا رحم کرنے والا خدا ہے اس
نے مجھے کیا کچھ کہتا ہے؟ لیکن یہ بات وہ بھول گئے کہ ہر شخص سے اس کے حالات اور
اس کی توفیق کے مطابق سلوک کیا جاتا ہے۔خدا کے نیک بندوں سے بہت زیادہ اونچی
توقعات ہوتی ہیں۔پس خدا تعالیٰ نے حضرت یونس کو یہ سبق دینا تھا کہ جب خدا تعالیٰ
چاہے اس صورت حال کو بالکل الٹ سکتا ہے۔پس اب آپ کشتی کی طرف آئیں
ایک بھری ہوئی کشتی تھی ، وہاں حضرت یونس کے سوا سارے گنہگار تھے لیکن خدا تعالی
301
نے ان سب گنہ گاروں کو بچا لیا یعنی بظاہر اور جو سب سے معصوم انسان تھا اس کو ہلاکت
کی طرف باہر پھینکوا دیا اور جو بھی اس پہلے شہر میں واقعہ گزرا تھا اس سے بالکل الٹ
مضمون ہو گیا۔وہاں حضرت یونس ایک بھرے ہوئے شہر کو چھوڑ کر جارہے تھے، جس
سارے شہر کو خدا کی تقدیر نے ہلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا اور صرف یہ ایک معصوم
انسان تھا جسے نجات کی خبر دی گئی تھی اور کشتی کی حالت یہ تھی کہ گنگاروں سے بھری
ہوئی تھی اور خدا کی تقدیر یہ کہہ رہی تھی کہ ان سب کو میں معاف کرتا ہوں اس نیک
بندے کو یہاں سے نکالا جائے جس نے مجھ پر بد ظنی کی ہے اور اسے ہلاکت کے منہ میں
ڈال دیا جائے۔چنانچہ مچھلی نے آپ کو نگل بھی لیا، وہاں ظلمات کا لفظ استعمال کرنا اس
سے بھی پتہ چلتا ہے کہ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے سکھائی ہوئی دعا تھی۔بہت ہی فصیح و
بلیغ کلام ہے۔قنادى في الظلمت أن لا إِلَهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَنَكَ وَإِن كُنتُ
من الظلمین : ایک ظلمت کا کام اس سے سرزد ہوا تھا ساری زندگی نور میں کئی اور
ہلکا سا ظلمت کا سایہ آیا جو اس نے خدا تعالٰی پر بد علنی کرلی۔اس کے نتیجے میں وہ ظلمات
میں گھیرا گیا۔قتادى في الظلمت کئی قسم کے اندھیروں میں اس نے بے
اختیار یہ دعا کی۔آن لا إله إلا انت اے خدا تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔شبختك تو بہت ہی پاک ہے۔اني كنتُ مِنَ الظَّلِمِينَ میں ہی ظالم
انسانوں میں سے تھا۔اور ظلمت اور ظلم یہ دونوں ایک ہی طبع سے نکلے ہیں اور دونوں ہم معنی ہیں۔ظلم
کا مطلب گناہ بھی ہے اور اندھیرا بھی ہے۔پس اس دعا کے نتیجہ میں اللہ تعالٰی نے آپ
کو دوبارہ نجات بخشی اور یہ فرمایا لولا آنها كَانَ مِنَ الْمُعِينَ میں نے
جو یونس کو معاف کیا اس کی وجہ یہ تھی کہ اس کی ساری زندگی تسبیح و تحمید میں گزری
تھی۔پس خدا تعالٰی اپنے بندوں کی سابقہ نیکیوں کو بھی ہمیشہ پیش نظر رکھتا ہے اگرچہ
غلطی بہت بڑی ہی کیوں نہ ہوئی ہو جو خدا توقع رکھتا ہے اس کے خلاف انسان سے بعض
دفعہ کوئی ایسی غلطی سرزد ہو جاتی ہے جس سے گویا اس کا پچھلا سارا اعمال نامہ سیاہ شمار
کر لیا جاتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نیک بندوں کی نیکیوں کو اس طرح بھلا
302
نہیں دیا کرتے۔وہ ہمیشہ تسبیح و تحمید میں وقت گزارا کرتا تھا، اس میں ہمارے لئے یہ نصیحت ہے کہ
ہم عین وقت کے اوپر جو دعا کریں کہ اے خدا ہم سے غلطی ہو گئی ہمیں ظلم سے نجات
بخش ہمیں ظلمات سے نکال دے اور اس سے پہلے خدا کی تسبیح و تحمید نہ کریں تو ہماری
دعا میں قبولیت کی وہ طاقت نہیں ہوگی۔اس لئے ہمیں ہمیشہ خدا تعالیٰ کی تسبیح و تحمید کی
حالت میں رہنا چاہئیے۔اس وقت خدا کی تسبیح کرنی چاہئیے جبکہ خدا سے کوئی مطالبہ
نہیں ہو رہا۔کوئی بھیک مانگنے کے لئے اس کے در پر نہیں گئے بلکہ اس کی محبت میں اس
کی یاد میں اس کے پیار میں ، ہم اس کی مدح کے گیت گا رہے ہوں اس کی تسبیح بلند کر
رہنے ہوں۔ایسی حالت میں ہمیں جب بھی مشکل پیش آئے گی تب خدا تعالیٰ اس پرانی
تسبیح کو یاد کرتے ہوئے اگر چہ گناہ بڑا بھی ہو گیا ہو تب بھی مغفرت کا سلوک فرمائے گا۔پس وہ لوگ جو بعض دفعہ مجھے یہ لکھتے ہیں کہ ہم مصیبت میں گھر گئے ہم نے تو بڑی
التجائیں کیں، بڑا شور مچایا بہت روئے پیٹے ہماری دعا قبول نہیں ہوئی، ان کے لئے
اس میں نصیحت ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ پہلی زندگی میں وہ خدا سے غافل رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے نعمتیں عطا کیں لیکن انہیں خدا کو یاد رکھنے کی توفیق نصیب نہیں ہوئی اسی
وقت یاد آیا جب کہ ضرورت پیش آئی تو جب ضرورت پیش آئے اس وقت کی یاد کی
کوئی حقیقت نہیں ہوا کرتی کوئی قیمت نہیں ہوا کرتی۔پس ضمنا " یاد کروا دوائے وہ تین دن والی جو بحث ہے اس کو اس طرح نہیں کرنا
چاہئیے کہ آپ اصرار کریں کہ ضرور تین دن ہی مچھلی کے پیٹ میں رہے تھے۔تین دن
کی خطرناک حالت ہم کہہ سکتے ہیں، معلوم ہوتا ہے بائبل میں جو واقعہ ہے وہ لکھنے والوں
پر پوری طرح واضح نہیں تھا خد اتعالیٰ نے ممکن ہے کسی نیک بندے پروحی کی ہو یا ایک
باہر کے نبی کا قصہ وہاں پہنچا ہو اور اس میں غلطی رہ گئی ہو۔تین دن کی انتہائی نازک
حالت کا ذکر ہو گا جس کو یہ سمجھ لیا گیا کہ گویا تین دن مچھلی کے پیٹ میں رہے۔یہ ایسی
ہی بات ہے جیسے دل کا حملہ ہوتا ہے تو تین دن تک بعض دفعہ ایک شخص
Intensive care میں رکھا جاتا ہے یعنی ایسی حالت میں جہاں زندگی اور موت
303
کے درمیان کشمکش جاری ہوتی ہے۔پس وہ حالت جس میں بظا ہر موت غالب آنے والی
ہوا سے ہم خطرناک حالت قرار دیتے ہیں ، بیماری تو بعد میں بھی کچھ چلتی ہے ، لیکن اس
بعد کی حالت میں صحت کے غلبے کے امکان بڑھ جاتے ہیں۔پس حضرت عیسی علیہ
الصلوة والسلام کے ساتھ بھی صلیب پر چند گھنٹے رہنے کے بعد دو اڑھائی دن ایسی ہی
حالت رہی کہ گویا جانکنی کی حالت تھی۔شدید گہرے زخموں میں آپ مبتلا تھے اور یوں
معلوم ہوتا تھا کہ دم آیا کہ نہ آیا، کچھ کہا نہیں جا سکتا تھا، تو تین دن کی مشابہت اس
رنگ میں حضرت یونس سے ہوئی کہ حضرت یونس علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی مچھلی نے
خواه چند ثانیوں کے لئے یا ایک دو منٹ کے لئے ہی پیٹ میں رکھا ہو، جب اگلا ہے تو
اس کے زخم بھی اتنے کاری تھے اور اتنا گہرا نقصان ہو چکا تھا کہ تین دن اس کے بعد
جان کنی کی حالت میں رہے ہیں۔اگر خدا تعالی بیل اگا کر اس کا سایہ نہ کر دیتا اور اس
بیل میں شفا نہ رکھتا تو آپ کے بچنے کے بظاہر کوئی امکان نہیں تھے اور ایسی حالت سے
بھی اللہ تعالیٰ نجات بخش دیتا ہے۔پس جہاں بعض احتیاطوں کے سبق ہیں وہاں اللہ
تعالیٰ کی رحمت کے بے انتہا ہونے کی طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے۔ایسی خطرناک حالت
میں بھی خدا تعالیٰ بچا سکتا ہے جس سے بظا ہر بچنے کی کوئی صورت
حضرت زکریا کی دعا کا حقیقی مفہوم
رت نہ ہو۔اب میں آخر پر حضرت ذکریا کی دعا کے بعد اس خطبہ کو ختم کروں گا حضرت زکریا
کی ایک دعا پہلے بھی گزر چکی ہے۔اب جو دعا قرآن کریم نے دوسرے لفظوں میں
ہمارے سامنے رکھتی ہے وہ یہ ہے وَزَكَرِيَّا إِذْ نَادَى رَبِّهُ رَبِّ لَا تَذَرْنِ فَرْدًا
وانت خير الورثنين (سورۂ انبیاء : آیت ۹) کہ زکریا کو بھی یاد کرو یاذ نادی
ر جب اس نے اپنے رب کو پکارا اور یہ عرض کیا
اے میرے خدا! مجھے اکیلا نہ چھوڑ وانت تخير الوارثین اور سب وارثوں
میں بہتر تو ہی وارث ہے۔پہلی دعا سے متعلق اگر کسی کو غلط فہمی پیدا ہوئی ہو تو اس دعا
میں اس کا ازالہ فرما دیا گیا ہے۔پہلی دعا میں یہ ذکر تھا کہ آپ نے یہ عرض کی کہ اے
خدا! میرا کوئی ولی نہیں ہے، مجھے شریکوں کا ڈر ہے میری بیوی بانجھ ہے اور بوڑھی ہے
304
میرے مرنے کے بعد وہ اکیلی رہ جائے گی تو کوئی اس کی حفاظت کرنے والا نہیں ہو گا
اس سے کسی کے دل میں یہ خیال پیدا ہو سکتا تھا کہ حضرت ذکریا کے نزدیک ظاہری اولاد
کی ظاہری حکمتوں کے پیش نظر اہمیت ہے اور وہ یہ سمجھتے تھے کہ اگر میرا وارث نہ ہوا تو
میرے پیچھے میری بیوی گویا لاوارث رہ جائے گی تو حضرت زکریا چونکہ خدا تعالیٰ سے بے
انتہاء پیار کرنے والے اور اس پر بے حد تو کل کرنے والے انسان تھے اس لئے اس غلط
فہمی کے ازالہ کیلئے ان کی ایک اور دعا بھی قرآن کریم میں بیان فرما دی ، اس میں وہ کہتے
ہیں کہ میری خواہش تو یہی ہے کہ میں اکیلا نہ رہوں، میرے بعد میری اولاد ضرور آئے
لیکن یہ معنی نہیں ہیں کہ اولاد نہ ہوئی تو میرے پیچھے میری بیوی اور باقی جو بھی سلسلہ ہے
وہ لاوارث ہو جائے گا وَانتَ خَيْرُ الوارثین ہر شخص کے بعد تو ہی اصل
وارث ہوا کرتا ہے اور اس کی ہر جائیداد ہر عزت ہر دولت اور ہر ذمہ داری میری
طرف لوٹ جاتی ہے۔یہاں وارث کے دو معنی ہیں۔ان دونوں معنوں میں آپ کو دعا
کرنی چاہئیے۔یعنی ان دونوں معنوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے دعا کرنی چاہیے۔ایک وارث وہ
ہے جو جائیداد پالیتا ہے اور ایک وارث وہ ہے جو ذمہ داریاں ورثے میں پاتا ہے اور سچا
ارث وہ ہوتا ہے جو انکو ادا کرتا ہے تو وانت خير الوارثین میں یہ دونوں
باتیں شامل ہیں۔مطلب یہ ہے کہ اے خدا جو کچھ میرا ہے میرا تو ہے ہی کوئی نہیں۔کسی کا بھی کچھ نہیں ، ہم تو مر کز یہاں سے چلے جانے والے ہیں، جو کچھ تو نے ہمیں عطا
کیا ہے وہ سب تیری طرف واپس لوٹتا ہے اور تو ہی ہے جو باقی رہے گا اور ہر چیز آخر
تیری ہی ہوگی۔دوسرا معنی یہ ہے کہ دنیا والے وارث تو اپنی ذمہ داریاں ادا کریں نہ
کریں، جو تجھ پر توکل رکھتے ہیں ان کا صحیح وارث تو ہی ہوا کرتا ہے اور انکے سارے
بوجھ تو اٹھا لیتا ہے انکے قرضے اتارنے کا بھی تو ہی انتظام کرتا ہے، انکی دیگر ذمہ داریوں
کا بھی تو ہی ذمہ دار بن جاتا ہے۔پس وارث ان دونوں معنوں میں ہے۔قبولیت دعا کی حکمت
پس وہ لوگ جو اولاد کی تمنا رکھتے ہیں ان کو یہ دعا ان معنوں میں کرنی چاہئے کہ ہم
تمنا تو رکھتے ہیں مگر یہ مطلب نہیں ہے کہ اولاد نہیں ہوگی تو نام برباد ہو جائیں گے ہمارا تو