۱۰ مئی ۱۹۹۱
ذوق عبادت اور آداب دُعا, حصہ 3
305
ہی تو ہے اور تو ہمیشہ رہنے والا ہے اور جس کا تو ہو جائے اس کے نام مٹا نہیں کرتے۔اس کی ذمہ داریاں اس کے بعد بھی ادا ہوا کرتی ہیں۔پس اگر تو اولاد نہ دے تو ہم
ناراض نہیں، ہم خفگی محسوس نہیں کرتے ، تمنا ہے اگر عطا کر دے تو بہتر ہے ورنہ تو
بهترین وارث ہے، تیرے ہوتے ہوئے ہم کسی قسم کے شکوے کا حق نہیں رکھتے چنانچہ
فرمايا ما ستجبنا له وَوَهَبْنَالَة يَخي واصلحنا له زوجه پس ہم نے اس
کی دعا کو قبول فرمالیا اور اسے ہم نے بیٹی بطور تحفہ عطا کیا واضتحنا له زوجه اور
اس کی بوڑھی بانجھ زوجہ کی اصلاح فرما دی۔: إِنَّهُمْ كَانُوا يُسْرِعُوْنَ فِي
الخيراتِ وَيَدْعُونَنَا رَغَبًا وَرَهَبًا یہاں بھی قبولت دعا کی حکمت واضح فرما دی
کہ کیوں بعض لوگوں کی دعائیں زیادہ قبول ہوتی ہیں۔فرمایا الهُمْ كَانُوا
يُسْرِعُون فی الخیرات یہ وہ لوگ تھے جو محض ضرورت کے وقت میرے پاس
نہیں آیا کرتے تھے بلکہ ہمیشہ میری محبت کے نتیجہ میں نیک کاموں میں سبقت لے جایا
کرتے تھے۔بنی نوع انسان کی خدمت کیا کرتے تھے جو بھی بھلائی کا موقع آتا تھا اس
سے چوکتے نہیں تھے بلکہ آگے بڑھ بڑھ کر نیک کاموں میں حصہ لیا کرتے تھے
وين مُوْنَنَا رَغَبًا وَرَهَبًا اور ہمیشہ مجھے یاد کیا کرتے تھے اور میرے سے دعائیں
کیا کرتے تھے رغبت رکھتے ہوئے بھی اور خوف رکھتے ہوئے بھی۔بعض دفعہ میری رضا
کی تمنا میں اور لالچ میں کہ خدا ہم سے راضی ہو اور بعض دفعہ اس خوف میں دعا کیا
کرتے تھے کہ کہیں کوئی ایسی بات نہ ہو جائے کہ خدا ناراض ہو جائے اور پھر فرمایا
وَكَانُوا لنا خونین اور وہ ہمیشہ میرے ساتھ عاجزی کے ساتھ پیش آیا کرتے
تھے۔بہت ہی خشوع و خضوع کرنے والے تھے پس جن کا یہ دستور ہو ان کی دعائیں جو
غیر معمولی حالات میں قبول ہوئی ہیں تو اس کا یہ پس منظر ہے بعض لوگ کہتے ہیں کہ
حضرت ذکریا کے حق میں خدا تعالیٰ نے ایسا اعجازی نشان دکھا دیا۔ہم دعا مانگتے ہیں۔ہماری بوڑھی بیوی تو کچھ بھی نہیں جنتی، ہماری بانجھ عورت کو تو کچھ نہیں ہوتا ہماری
کمزوریاں تو دور نہیں ہوتیں، ان کے لئے نصیحت ہے کہ خدا سے غیر معمولی طلب
کرنے والے اپنے اندر بھی غیر معمولی تبدیلیاں پیدا کیا کرتے ہیں۔وہ اپنی زندگی کو خدا
306
کی خاطر بدل دیتے ہیں اور محض اپنی ضرورت کے وقت خدا کے حضور حاضر نہیں ہوتے
بلکہ ساری زندگی حاضر رہتے ہیں اور اس کی رضا پر بھی راضی رہتے ہیں، اس کے ابتلاء
پر بھی راضی رہتے ہیں اور ہمیشہ یہ خوف ان کو دامن گیر ہوتا ہے کہ کہیں خدا ہماری کسی
کو تاہی کی وجہ سے ہم سے ناراض نہ ہو اور ہم اس کی رضا سے محروم نہ رہ جائیں۔پس
کوتاہی
ایسے لوگوں کی دعائیں غیر معمولی طور پر اعجازی رنگ میں قبول کی جاتی ہیں۔اللہ تعالیٰ
ہمیں اپنے ایسے بندوں میں شامل فرمائے کہ ہم اس سے بہت کچھ مانگیں اور التجاؤں
کے ساتھ مانگیں لیکن اس فیصلے کے ساتھ مانگیں کہ اگر وہ رد کر دے گا تب بھی ہم
راضی رہیں گے۔حضرت مصلح موعود کا یہ شعر جو میں پہلے بھی بارہا پڑھ چکا ہوں مجھے
بہت ہی پیارا ، آپ کے سب شعروں میں زیادہ پیارا لگتا ہے۔وہ یہ ہے کہ
ہو فضل تیرا یا رب یا کوئی ابتلا
ہو
راضی ہیں ہم اسی میں جس میں تیری رضا ہو۔اے ہمارے اللہ ! چاہتے تو فضل ہیں لیکن فضل ہو یا ابتلاء آجائے ، تیری طرف سے اگر
ابتلا آجائے اور رضا والا ابتلا ہو نا راضگی والا ابتلا نہ ہو۔راضی ہیں ہم اسی میں جس میں تیری رضا ہو۔اس روح کے ساتھ آپ دعائیں کیا کریں تو آپ نے سب کچھ پا لیا۔وہی لوگ دنیا
میں کامیاب ہوں گے جو مالک کی ہر ادا سے راضی ہوں۔جن کو خیرات سے پیار نہ ہو
خیرات دینے والے ہاتھ سے پیار ہو۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔