۱۷ مئی ۱۹۹۱
ذوق عبادت اور آداب دُعا
307
بيت الفضل - لندن
دار مئی 1991ء
بسم الله الرّحمنِ الرَّحِيمِ
حق کے ساتھ فیصلہ فرمانے کی دعا
تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :-
ان دعاؤں کا ذکر چل رہا ہے جو خد تعالی کی طرف سے انعام یافتہ بندوں نے کیں
اور جن کا ذکر بطور خاص قرآن کریم میں محفوظ فرمایا گیا۔ایک دعا سورۂ انبیاء کی آیت
میں حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی دعا کے طور پر محفوظ
-4
قل رَبِّ احْكُمْ بِالْحَقِّ ، وَرَبُّنَا الرَّحْمَنُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا
تَصِفُونَ کہ اس نے کہا یعنی محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم) نے
کہا :
: قل رب احكم بالحق کہ اے میرے رب ! حق کے ساتھ فیصلہ فرما دے
وَرَبُّنَا الرَّحْمنُ المُسْتَعَانُ عَلى مَا تَصِفُونَ اور ہمارا رب بہت ہی رحم
کرنے والا بن مانگے دینے والا ہے۔المُشعان اور ان باتوں میں ہمارا مددگار
ہے عَلى مَا تَصِفُونَ جو تم ہمارے خلاف بناتے ہو۔اس دعا کا پس منظر اس لحاظ سے بہت دلچسپ ہے کہ اس میں پہلے زیور کی اس
پیشگوئی کا ذکر ہے کہ جس میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ الارض یعنی فلسطین کی
زمین خدا تعالیٰ کے عبادت گزارہ صالح بندوں کو عطا کی جائے گی۔ان الارض
يرفهَا عِبَادِي الصَّلِحُونَ (یہ اس پیشگوئی کے الفاظ ہیں۔اس سے کچھ
آیات کے بعد پھر یہ آیت آتی ہے۔وران آذري لَعَلَّهُ فِتْنَةٌ لَّكُمْ وَمَتَاعُ إِلَى
جذب یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم یہ بیان فرما رہے ہیں کہ میں
نہیں کہہ سکتا یا میں نہیں جانتا کہ یہ جو وعدہ ہے شاید تمہارے لئے آزمائش کا ایک
308
ذریعہ بنے اور ومتاع إلى جنین اور کچھ عرصہ کے لئے تمہیں اس سے فائدہ
پہنچے۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے
اس بات سے مطلع فرما دیا تھا کہ اگرچہ خدا تعالیٰ کے صالح عبادت گزار بندے بہر حال
اس سرزمین کے وارث بنائے جائیں گے مگر وقتی طور پر اس پر غیروں کا قبضہ ہو گا کیونکہ
یہ آیت بہر حال مسلمانوں سے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا بیان شمار
نہیں ہو سکتی۔کیونکہ وہ وعدہ کہ خدا کے پاک بندوں کو اور عبادت گزار بندوں کو زمین
دی جائے گی ایک مستقل وعدہ ہے اور جس قوم کو مخاطب کر کے آنحضور صلی اللہ علیہ
وعلی آلہ وسلم یہ فرما رہے ہیں کہ قران آذري لَعَلَّهُ فِتْنَةٌ نَّكُمْ اس سے کوئی
مخالف گروہ مراد ہے مسلمان مراد نہیں کہ میں نہیں کہہ سکتا کہ تمہارے لئے یہ کیا
آزمائش لے کر آئے گی یعنی یہ زمین جس پر تم قابض ہو گے تمہارے لئے کیا آزمائش کا
موجب بنے گی۔ومتاعوانی چنین ہاں کچھ مدت کے لئے تمہیں ضرور اس
سے فائدہ پہنچ سکتا ہے۔اس کے معا بعد یہ دعا ہے قُل رَبِّ احْكُم بالحق
اے میرے رب ! حق سے فیصلہ فرما دے۔مجھے یاد ہے جب سے خلیج (GULF) کا تنازعہ چل رہا تھا تو اس وقت بھی میں نے بہت
سوچ کر یہی دعا کرنے کی احباب جماعت کو تلقین کی تھی کہ کسی ایک طرف کی بجائے
حق کے جیتنے کی دعا کریں کہ اللہ تعالی حق کو فتح عطا فرمائے۔پس چونکہ حضرت اقدس محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وسلم کی دعا کے ساتھ یہ دعا منطبق ہو جاتی ہے اور بعینہ
اسی مضمون کی دعا ہے اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ اس دور کے ساتھ اس دعا کا خاص
تعلق ہے اور یہ فیصلے ابھی ہونے باقی ہیں، کسی ایک فریق کے جیتنے یا نہ جیتنے کی بحث
نہیں ہے بلکہ اس تنازعہ کے نتیجے میں جو کچھ بھی آگے جدوجہد کا ایک سلسلہ جاری
ہونے والا ہے، جو حالات بھی پیدا ہوں گے بالآخر ہماری دعا یہی ہے کہ اے خدا ! حق
کے ساتھ فیصلہ فرما دے اور جن لوگوں کے مقدر میں یہ سرزمین لکھی گئی ہے بالآخران
تک یہ پہنچے۔چنانچہ اس کے بعد آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اپنے رب سے
عرض کرتے ہیں۔وَرَبُّنَا الرَّحْمنُ الْمُسْتَعَانُ کہ ہمارا رب بہت ہی رحمت
309
کرنے والا بے انتہاء دینے والا بن مانگے دینے والا ہے اور جو کچھ یہ لوگ ہم پر باتیں
بتاتے ہیں یا تم لوگ ہم پر باتیں بتاتے ہو ان کے خلاف کہیں ہمارا رب مددگار ہوگا اور
مددگار ہے۔پس اس وسیع تر معنی میں یہ دعا کرنی چاہیئے۔شدید مخالفت کے مقابل پر اسی قسم کی نصرت چاہنے کی دعا
اس کے بعد دوسری دعا سورۃ المومنون کی آیت ۲۷ میں ہے۔یہ حضرت نوح کی دعا
ہے۔اس سے پہلے کی آیات میں یہ ذکر ہے کہ حضرت نوح کی قوم کے سرداروں نے
آپ کے متعلق طرح طرح کی باتیں بنائیں اور کہا کہ تم محض اپنی فضیلت چاہتے ہو اور
خدا کا پیغام ہم تک پہنچانا محض ایک بہانہ ہے اور پھر یہ کہا کہ اگر خدا چاہتا تو اپنی طرف
سے فرشتے نازل فرماتا۔کجا یہ کہ تمہیں ہم پر پیغمبر بنا کر بھجواتا جو محض ایک انسان ہو
اس سے تمہیں کوئی حیثیت حاصل نہیں اور پھر یہ بھی کہا کہ انسان ہی نہیں ایک مجنون
انسان ہو۔تمہیں تو جنون ہو چکا ہے، دیوانے ہو گئے ہو۔پس ہم اس بد انجام کا انتظار کر
رہے ہیں جو تمہیں پہنچے گا۔اس پر حضرت نوح نے یہ دعا کی کہ قَالَ رَتِ انصري
بقا كذِّبُوت۔اے میرے رب ! میری نصرت فرما بِمَا كَذَّبُونِ -
بمَا كَذَّبُون کا ایک ترجمہ یہ ہے اور یہی ترجمہ حضرت مصلح موعودؓ نے بھی کیا
ہے کہ بسبب اس کے جو انہوں نے مجھے جھٹلا دیا اور ایک اور ترجمہ جو اس سیاق و سباق
میں بر محل بیٹھتا ہے وہ یہ ہے کہ بمَا كَذِّبُونِ میری جن باتوں میں یہ تکذیب کر
رہے ہیں ویسی ہی مقابل کی نصرت عطا فرما یعنی جن جن باتوں میں یہ میری تکذیب کرتے
ہیں ایسی نصرت فرما کہ ان سب باتوں میں یہ خود جھوٹے ثابت ہو جائیں۔اس دعا کی
قبولیت کا ذکر اگلی آیت میں ملتا ہے اور وہ انہیں معنوں میں ہے جن معنوں میں میں یہ
ترجمہ کر رہا ہوں۔فَاوْحَيْنَا الیه آن اضنّمِ الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَوَحْينًا -
ہیں اس دعا کے بعد ہم نے نوح پر وحی نازل فرمائی کہ ہماری آنکھوں کے سامنے ہمارے
دیکھتے ہیں ایک کشتی بنا اور اس طرح کشتی بنا جس طرح ہم تم پر وحی نازل فرماتے ہیں۔قاد اجاة آمونا اور جب ہمارا حکم آگیا۔وَفَارَ التَّنُّورُ اور چشموں نے
خوب جوش مارنا شروع کیا۔فَاسْلُكْ فِيهَا مِن كُل زوجین تو اس وقت ہر
310
قسم کے جاندار جو ضروری ہیں ان کے جوڑے لے لیتا اور اپنے اہل کو ساتھ لے لینا
سوائے اس کے جن کے خلاف ہمارا فیصلہ گزر چکا ہو۔ولا تقاطِبَنِي فِي الَّذِينَ
ظلموا اور جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کے بارہ میں مجھے خطاب نہ کرنا یعنی میرے
سامنے دعا نہ کرنا۔إِنَّهُمْ تُعرفون وہ یقیناً غرق کئے جائیں گے۔پس دراصل انہوں نے حضرت نوح کو نہ صرف جھوٹا اور ریاء کار بتایا بلکہ قوم کا
حضرت نوح کو جو خطاب ہے وہ اس بات پر ختم ہوتا ہے کہ ہم انتظار کر رہے ہیں اور
ہماری آنکھوں کے سامنے کچھ عرصے تک تم اپنے بد انجام کو پہنچنے والے ہو تو یہ تھا ان کا
تکذیب کا ذریعہ اور تکذیب کا جو مدعا تھا وہ یہ تھا کہ ہمارے دیکھتے دیکھتے ہماری آنکھوں
کے سامنے یہ جھوٹا ثابت ہو اور ہلاک ہو جائے۔پس چونکہ حضرت نوح نے یہ دعا کی کہ
رب الصرف بِمَا كَذَّبُونِ اے میرے خدا! میری ویسی ہی نصرت فرما جیسی یہ
میری تکذیب کرتے ہیں تو بعینہ اس کی قبولیت کے جواب میں اللہ تعالٰی نے حضرت نوح
کی آنکھوں کے سامنے ان کی ہلاکت کی خبر دے دی۔اور ایسا ہی ہوا۔پس یہ دعائیں اگر اسی پس منظر کو پیش نظر رکھ کر کی جائیں جس پس منظر میں قرآن
کریم نے ان کا ذکر فرمایا ہے تو ان کے اندر قوت بھی بہت پیدا ہو جاتی ہے اور ان کا
مضمون بھی بہت وسیع ہو جاتا ہے اور حالات کے ساتھ مربوط ہو جاتا ہے۔پس جماعت
احمدیہ پر بھی جہاں جہاں ایسے حالات گزرتے ہیں یا آئندہ گزریں گے جماعت احمدیہ کو
بھی ان دعاؤں سے اسی طرح استفادہ کرنا چاہئیے۔ہے۔نقل مکانی کرنے والوں کیلئے دعا
سورۃ المؤمنون کی آیت ۲۹ اور ۳۰ میں ایک اور دعا کا ذکر ہے جو اسی سلسلے میں ہی
فَإِذَا اسْتَوَيْتَ أنتَ وَ مَن مَّعَكَ عَلَى الْفُلْكِ پس جب تو اور جو
بھی تیرے ساتھ ہو گا کشتی پر سوار ہو جاؤ گے اور اطمینان کے ساتھ محفوظ ہو جاؤ گے
قفل الحمديلو الذي تخامِنَ الْقَوْمِ امن تو پھر یہ کہنا کہ الْحَمْدُ لله
تمام حمد سب تعریف کامل تعریف محض اللہ ہی کے لئے ہے۔الَّذِي تحسنا من
القوم ANNOTANA جس خدا نے ہمیں ظالموں کی قوم سے نجات بخشی۔
311
قل رب انا لي منزلاً مبرحا اور پھر یہ دعا کرنا کہ اے میرے رب مجھے
مبارک منزل پر اتارنا وانتَ خَيْرُ الْمُنزل اور تو سب مہمان نوازوں
پرا
سے اور اتارنے والوں سے بہتر مہمان نواز اور بہترا تا رنے والا ہے۔یہ دعا ہجرت کے ساتھ گہرا تعلق رکھتی ہے۔اس سے پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ
و علی آلہ وسلم کی اس دعا کا ذکر گزر چکا ہے جو آپ کو ہجرت کے متعلق سکھائی گئی تھی۔یہ دعا حضرت نوح کی دعا ہے کہ منزلاً مبرا ہو۔جہاں میں جاؤں دنیاوی
اغراض سے نہ جاؤں بلکہ جو کچھ بھی مجھے ملے تیری طرف سے ملے اور برکتیں عطا
ہوں۔وہ مہاجرین جو آج مختلف ظلم کی جگہوں سے ہجرت کر رہے ہیں یا کل کریں گے یا
آئندہ زمانوں میں کریں گے ان کو ہمیشہ یہ دعا پیش نظر رکھنی چاہئیے۔آنحضرت صلی اللہ
علیہ وعلی آلہ وسلم والی دعا تو بہت ہی جامع و مانع دعا ہے اس کے علاوہ یہ دعا بھی خاص
حالات پر اطلاق پاتی ہے اور جو مہاجرین یہ دعا نہیں بھی کر سکے ان کو اب یہ دعا اپنی
دعاؤں میں شامل کر لینی چاہیے تاکہ ان کی منزل مبارک ہو اور خدا ہی ہے جو ان کی دیکھ
بھال کرنے والا ہو اور ان کی مہمانی کرنے والا ہو۔اس دعا کے بغیر کسی قوم کو حقیقی
میزبانی کا حق عطا نہیں ہو سکتا اور دنیا والے جو میزبانی یا مہمانی کرتے ہیں وہ ایک عارضی
سی حیثیت رکھتی ہے۔اس میں برکت نہیں ہوتی۔پس مختلف علاقوں میں جانے والے
احمدی مهاجرین کو انہیں مسائل کا سامنا ہے۔بعض قو میں بعض دوسری قوموں کے
مقابل پر زیادہ فراخ دل ہیں لیکن ہر جگہ اس معاملے میں کئی قسم کی الجھنیں پیدا ہو رہی
ہیں اور ویسے بھی بہت سے غیور احمدی ایسے ہیں جن کے دلوں پر بوجھ ہے کہ ہم جو غیر
قوموں کی مدد پر بیٹھے ہوئے، جب تک ہمیں کام کی اجازت نہ ملے گویا ان کی خیرات پر
پل رہے ہیں ان کے لئے یہ دعا بہت ہی اہمیت رکھتی ہے۔اگر یہ دعا کر کے چلتے تو ان کے
دل میں ہمیشہ یہ یقین رہتا کہ میری آؤ بھگت کرنے والا در اصل خدا ہی ہے اور میری دعا
کی قبولیت کے نتیجے میں اللہ تعالٰی نے یہ سامان فرمائے ہیں اور اس طرح وہ کسی قسم کی
نفسیاتی الجھن کا شکار نہ ہوتے اور پھر اس مدد کے باوجود بھی جو مشکلات ہیں اور حالات
میں بعض دفعہ کئی قسم کی الجھنیں پیدا ہو جاتی ہیں روز مرہ کی زندگی میں بے برکتی بھی ہوتی
312
الظالمين
ہے ان سب کا علاج یہ دعا ہے کہ رَبِّ انْزِلْنِي مُتَزَ لا تُبْرعًا اے میرے
رب! مجھے ایسی جگہ اتار اور اس طرح مجھ سے سلوک فرما کہ میں برکتوں والی جگہ پر
اترنے والا ہوں۔ایسی برکتیں پانے والا ہوں جو تیرے حضور سے عطا ہوتی ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو جو دعائیں سکھائی گئیں ان میں سے ایک
یہ بھی دعا ہے قُل رَبِّ إِمَّا تُرِينِي مَا يُوعَدُونَ - رَبِّ فَلَا تَجْعَلُونِ فِي الْقَوْمِ
کہ تو کہہ دے اے میرے رب ! کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ تو مجھے
اپنی زندگی میں ہی دکھا دے جو تو میرے مخالفوں سے وعدے کرتا ہے یعنی ان سے جو وعید
کرتا ہے ان کو جو انذار فرماتا ہے کیا ہو نہیں سکتا؟ کیا ممکن نہیں التجا کا ایک رنگ
ہے۔کہ میں بھی اپنی آنکھوں سے وہ دیکھ لوں۔آپ فلا تجعلون في القوم
الظلمينت اور میرے رب! مجھے ظالموں میں شمار نہ فرمانا۔اس کے معا بعد
خدا تعالی کی طرف سے یہ جواب ہے وا تَا عَلَى أَن تُرِيكَ مَا تَعِدُهُمْ
تقدرون کہ یقیناً ہم اس بات پر قادر ہیں کہ جو کچھ ہم ان سے وعید کرتے ہیں
تجھے بھی اس میں سے کچھ دکھا دیں۔الْقَوْمِ
خود ہی دعا سکھانے اور خود ہی قبول کرنے کی حکمت
اس موقعہ پر ایک یہ سوال اٹھتا ہے کہ اللہ تعالی نے خود ہی قبول کرتی ہیں، پھر خود
ہی دعائیں کیوں سکھاتا ہے، اس میں کیا حکمت ہے ؟ اور یہ جو طرز مسلسل چل رہی ہے
کہ اللہ تعالٰی اپنے انبیاء کو ایک طرف دعا سکھاتا ہے اور دوسری طرف اس کی قبولیت کا
اعلان فرما دیتا ہے۔اس مسئلے کو سمجھنے کے لئے دراصل اپنے بچوں سے اپنے تعلقات پر
نظر ڈالنی چاہیے۔وہ پیارے پیارے بچے جن کو ابھی پوری طرح خود شعور نہیں ہوتا
بہت سی باتیں کرنے کا سلیقہ نہیں ہوتا۔والدین جو پہلے سے ہی کچھ دینے پر تیار بیٹھے
ہوتے ہیں انہیں پہلے مانگنے کے طریقے بتاتے ہیں اور کئی طرح سے پیار کے رنگ میں
ان کو کہتے ہیں کہ تم ہم سے یہ مانگو اس طرح مانگو اور پھر جیب پہلے ہی بھری ہوتی ہے۔ہاتھ مچل رہے ہوتے ہیں کہ ادھر سے وہ مانگے اور ادھر ہم اس کو عطا کر دیں تو یہ پیار
کے خاص انداز ہیں۔پس انبیاء کو جو دعائیں سکھائی جاتی ہیں یہ اللہ تعالیٰ کے محبت کے
313
اظہار کے رنگ ہیں اور یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ انبیاء اپنی طرف سے کچھ بھی نہیں
کرتے۔کلتہ "خدا ہی کے ہاتھوں میں پلتے ہیں۔جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ
"
الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔ابتدا سے تیرے ہی سایہ میں میرے دن کئے
گود میں تیری رہا میں مثل طفل شیر خوار
پس ایک طفل شیر خوار کی طرح انبیاء کی کیفیت ہوتی ہے۔ماں باپ کی گود میں اور
ہاتھوں میں کھیلتے اور انہیں سے باتیں سیکھتے ہیں اور وہی باتیں ان کو سکھائی جاتی ہیں جو
سکھانے والے کو مقبول نظر ہوں، اس کو پیاری لگتی ہوں۔پس اس رنگ میں ہماری
تربیت کے بھی سامان ہو گئے جن سے براہ راست خدا کا حکم نہیں ہوتا اور بعد میں۔آنے والی نسلوں پر اللہ تعالیٰ کا کتنا بڑا احسان ہے کہ وہ باتیں جن کے ہم حق دار نہیں کہ
خدا ہمیں براہ راست سکھائے اپنے پیارے انبیاء کو سکھا کر ان کا ذکر محفوظ کر کے
ہمیں بھی وہ طریقے بتا دئے۔پس آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو آپ کے
دشمنوں کا جو انجام دکھانا تھا وہ تو مقدر تھا۔اس کے فیصلے ہو چکے تھے مگر اللہ تعالی نے
آپ کو اس رنگ میں یہ دعا سکھائی کہ گویا آپ کی طلب پر عطا ہو رہا ہے اور طلب پر
عطا ہونے میں اپنی ایک لذت ہے اور پھر معا بعد بلا توقف یہ اطلاع فرما دی کہ
وانا على أن تُرِيكَ مَا تَعِدُهُمْ تَغدِرُونَ کیوں نہیں میرے بندے ہم ضرور
اس بات پر قادر ہیں کہ جو کچھ ہم ان کو ڈرا رہے ہیں تجھے بھی وہ دکھا دیں۔پس حضرت
اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی زندگی میں جو دشمن پر کامل غلبہ عطا
ہوا اور طرح طرح کے معاند آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے غلاموں کے
ہاتھوں عبرت ناک شکست کھا کر اس دنیا سے اپنے انجام کو سدھارے۔یہ ساری باتیں
اس دعا کے نتیجے میں تھیں اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے مقدر تو تھا مگر دعا کے تعلق
کے ساتھ تقدیر کو باندھ دیا گیا۔اس سے ہمیں یہ حکمت بھی سمجھ آتی ہے کہ تقدیر الہی کا
دعاؤں سے گہرا رابطہ ہے اور تقدیر کے بتانے میں دعا کام کرتی ہے۔پس ایک پہلو جب
تک تشنہ تکمیل ہو اس وقت تک تقدیر جاری نہیں ہوتی۔پس اس خوش فہمی میں بیٹھے
314
رہنا کہ فتح بہر حال ہمارے مقدر میں ہے اس لئے ہمیں کچھ کرنے یا کہنے کی ضرورت
نہیں یہ غلط ہے۔یہ مضمون بھی اس طرز کلام سے ظاہر ہوتا ہے کہ تقدیر اپنی جگہ
درست لیکن تقدیر کی طلب اپنی جگہ ضروری ہے جیسا کہ گرمی ہوتی ہے تو مون سون پہنچ
جاتی ہے۔مون سون کا اٹھنا اپنی جگہ اپنے قانون کے مطابق ہے لیکن اس کو طلب
کرنے کے لئے کسی خاص علاقے کی خاص گرمی کی بھی ضرورت ہے۔چنانچہ وہ گرمی اگر
پوری طرح میسر نہ آئے تو مون سون تو اپنی جگہ اٹھتی ہی ہے لیکن اس علاقے پر بعض
دفعہ نہیں برتی۔پس اس لحاظ سے یعنی یہ مضمون
تو بعینہ صادق نہیں آتا مگر یہ ایک ملتی
جلتی مثال ہے ہمیں اپنی فتح کی دعاؤں سے بھی غافل نہیں رہنا چاہیے اور یہ سمجھ کر کہ
چونکہ اللہ تعالیٰ نے حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے
وعدے فرمائے ہیں کہ آخرین کے دور میں میں اسلام کو تمام دیگر ادیان پر غلبہ عطا
فرماؤں گا اس لئے ہمیں کیا ضرورت ہے اس کے لئے گریہ و زاری کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نظر اس مضمون پر سب سے زیادہ گہری
تھی، اس کے باوجود آپ نے اس قدر بیقراری سے غلبہ اسلام کی دعائیں کی ہیں کہ
یوں معلوم ہوتا تھا کہ دعائیں کرتے کرتے آپ کی جان نکل جائے گی۔چنانچہ آپ کا
بہت ہی درد ناک اظہار ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ سنت قائم کر کے
ہمیں بتا دیا۔انبیاء اور صلحاء اور اخیار کا یہی مقام ہے اور یہی ان کو زیب دیتا ہے کہ خدا
کے وعدوں کے باوجود اس کی طلب میں اپنی جان کھونے کی کوشش کریں اور بہت ہی
گریہ وزاری کے ساتھ اللہ تعالٰی سے فضل مانگتے رہیں۔پھر یہاں جو فرمایا گیا کہ
آتٍ فَلا تجعلني في القومِ الظَّلِمِينَ یہاں ظالمین کا کیا معنی ہے اور
في القوم المومنین سے کیا مراد ہو سکتی ہے۔یہ تو ممکن ہی نہیں ہے کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم یہ دعا کر رہے ہوں کہ جن ظالموں کو تو نے ہلاک کرنے کا
فیصلہ کیا ہے، جن کے متعلق میں عرض کر رہا ہوں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے دکھا دے
کہ تیرے وعدے پورے ہوئے ہمیں ان میں نہ شامل فرما دے۔یہ تو ایک بالکل بے تکی
اور بے جوڑ بات بن جائے گی۔پس ظالمین کے استعمال کے متعلق قرآن کریم پر نظر
315
ڈالنی چاہئیے کہ کن کن معنوں میں یہ لفظ استعمال ہوا ہے۔ایک دعا اس سے پہلے
گزری ہے جس میں حضرت یونس نے یہ عرض کی تھی کہ اے خدا! میں نے اپنی جان پر
کیا اور اگر تو مجھ پر رحم نہ فرمائے گا اور میری بخشش نہ فرمائے گا تو میں ظالمین میں
سے ہو جاؤں گا۔وہاں ظالمین کے معنی یہ ہیں کہ تیری بخشش پر اعتراض کرنے والا۔تیری بخشش پر تلخی محسوس کرنے والا۔تو نے گنگا روں سے جو حسن سلوک فرمایا اور
نری فرمائی اور عفو سے کام لیا اس پر میرے دل میں ایک ہلکا سا میل آگیا یہ ظلم ہے تو
اس دعا کے تعلق میں جب آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم فرماتے ہیں کہ اے
میرے رب ہمیں ظالموں میں نہ داخل فرما دینا تو اس کا مطلب یہ تو ہر گز نہیں بن سکتا
کہ ہمیں ان لوگوں میں نہ داخل فرما دیتا جن کے بد انجام دیکھنے کی ہم تمنا کر رہے ہیں
بلکہ یہ مطلب ہے کہ اگر تیری تقدیر یہ ہو کہ ہم آنکھوں سے نہ دیکھیں۔اگر تیرا مہی
فیصلہ ہو کہ ہماری زندگیاں ختم ہو جائیں اور یہ قوم اسی طرح دندناتی پھرتی رہے اور ظلم
کرتی رہے اور ان کا بد انجام ہم اپنی آنکھوں سے نہ دیکھیں تو ہمارے دلوں پر سیکیست
نازل فرمانا ہمارے دلوں پر مبر نازل فرمانا اور ہم تیری رضا پر راضی رہنے والے ہوں
اور ان لوگوں کی طرح نہ ہو جائیں جنہوں نے اس سے پہلے جب تو نے ان کے دشمنوں
سے بخشش کا سلوک فرمایا تو دل میں کسی قسم کی تنگی محسوس کی۔شرارتوں اور وساوس سے بچنے کی دعا
پھر سورۃ المؤمنون بھی میں آیات ۹۸ اور 99 میں آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم
کو ایک دعا سکھائی گئی۔وہ یہ ہے : - وَقُل رَّبِّ أَعُوذُ يلكَ مِن هَماتِ
الشَّيييين - واعُوذُ بِكَ رَتِ آن يَعْضُرُون - کہ اے میرے بندے ! تو مجھ
سے یہ سوال کر مجھ سے یہ دعا کر کہ وقُل رَّبِّ أَعُوذُ باق مِن حَمَاتِ الشَّينِي۔اے میرے رب ! میں تیرے سرکش بندوں کے وساوس اور ان کے فتنوں سے تیری
پناہ مانگتا ہوں۔واعود يك رب آن يَحْضُرُوں۔اور میں تجھ سے اس بات
کی پناہ مانگتا ہوں کہ وہ مجھ تک پہنچ سکیں۔حضرت مصلح موعودؓ نے اس کا ترجمہ یہ کیا ہے : اور تو کہہ دے اے میرے
316
رب میں سرکش لوگوں کی شرارتوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں
حمات کا اول ترجمہ وساوس ہیں اور کئی قسم کے برے خیالات ہیں اور
دراصل شیاطین کی شرارتوں سے ان کا گہرا تعلق ہے۔اس لئے حضرت مصلح موعودؓ نے
اس موقع پر اس کا ترجمہ شرارتیں کر دیا۔ایسے دور جن میں مخالفین کو خاص طور پر غلبہ
نصیب ہو اور وہ مؤمنوں سے جس طرح چاہیں سلوک کریں، اس دور میں ان شرارتوں
کے نتیجے میں وساوس پیدا کئے جاتے ہیں اور اپنے موقف سے مومنین کو ہٹانے کے لئے
طرح طرح کے وسوسے پھیلائے جاتے ہیں کہ دیکھو اگر تمہارا خدا ہوتا، اگر تم کچے
ہوتے ، جس پر تم ایمان لائے ہو اگر وہ واقعی خدا نے بھیجا ہو تا تو آج تم کیوں بے سہارا
چھوڑے جاتے۔کیوں تم آج ہمارے رحم و کرم پر ڈالے گئے۔پس شرارتوں کے ساتھ
وساوس کا گہرا تعلق ہے اور ہم نے گذشتہ ابتلاء کے دور میں پاکستان میں (جو ابھی بھی
جاری ہے خاص طور پر یہ دیکھا ہے کہ پہلے احمدیوں کو علموں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔طرح طرح کی شرارتیں کی جاتی ہیں اور پھر خود ظلم کرنے والے یہ کہتے ہیں کہ دیکھو ہم تو
تم پر ظلم کر رہے ہیں اور ہمارا کچھ نہیں ہو رہا اس لئے ہم بچے ہیں تم جھوٹے ہو اور بعض
نادان اور جاہل کچھ ظلموں سے تنگ آکر کچھ اپنی کم فہمی کی وجہ سے اس دلیل کو مان
جاتے ہیں حالانکہ شیطان اور ظلم کرنے والا سچا ہو ہی نہیں سکتا۔جو شخص ظلم سے کام
لے رہا ہے اس ظلم کے نتیجے میں اس کی سچائی کیسے ثابت ہو گئی۔ظالم تو بہر حال جھوٹا
ہے۔اسی لئے قرآن کریم نے اس کا ذکر شیاطین کے طور پر فرمایا ہے کہ یہ عجیب بافی اور
شیطان لوگ ہیں۔ایک طرف مومنوں کو دکھ دیتے ہیں اور پھر انہی دکھوں کو ان کے
ایمان کو متزلزل کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں تو اے محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم
تو یہ دعا کیا کر کہ وَقُل رَّبِّ أعوذبك من حممَاتِ الشَّيطنين - میں شیاطین کے ہر
قسم کے شر اور ان شرور کے نتیجے میں پیدا ہونے والے وساوس سے تیری پناہ مانگتا
واعُوذُ بِكَ رَبِّ آن يَعْضُرُون بلکہ میں تو یہ پناہ مانگتا ہوں کہ ہم
تک ان کی برسائی ہی نہ ہو۔نہ وہ ہم تک پہنچ سکیں نہ ان کے وساوس اور ان کے شر
ہمیں چھوئیں۔ہوں۔
317
::
دوزخیوں کے مقابل خدا کے نیک بندوں کی دعا
ایک دعا سورۃ المؤمنون آیت ۱۰۰ میں درج ہے۔یہ خدا کے ان نیک بندوں کی دعا
ہے جو دوزخیوں کے مقابل پر جب وہ ان سے تمسخر کیا کرتے تھے تو وہ دعا مانگا کرتے تھے۔اس وقت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ إنه كَانَ فَرِيقٌ مِّن عِبَادِي يَقُولُونَ
میرے بندوں میں سے ایک گروہ ایسا تھا کہ جب ان پر ظلم ہوئے، ان سے تمسخر کا
سلوک ہوا تو وہ یہ کہا کرتے تھے : ربنا اتنا فاغفرلنا : اے ہمارے رب !
ہم تو ایمان لے آئے ہیں اس لئے ہم سے بخشش کا سلوک فرما۔وارحمنا اور
ہم پر رحم فرما- وانت خير الرحمنین۔اور تو سب رحم کرنے والوں سے بڑھ
کر رحم کرنے والا ہے۔اس کے معا بعد خداتعالی فرماتا ہے فاتحة تُمُوهُم
فَاتَّخَذُ
مغربیا وہ یہ دعائیں کرتے تھے۔یہ التجائیں کرتے تھے اور اس کے باوجود تم
انہیں مذاق کا نشانہ بنا لیتے تھے۔حلى التوكُمْ ذِكْرِي یہاں تک کہ تم
میرے ذکر کو بھلا بیٹھے- وَكُنْتُمْ مُنْهُمْ تَضْحَكُونَ۔اور تم ان سے مسلسل مذاق
کرتے رہے۔اِنّي جَزَيْتُهُمُ الْيَوْمَ بِمَا صَبَرُوا أَنَّهُمْ هُمُ الْفَائِزُونَ
کہ آج کے دن جو جزاء سزا کا دن ہے میں اپنے ان مومن بندوں کو جو تمہارے ظلموں
کے مقابل پر صبر کیا کرتے تھے جزاء کی خوشخبری دیتا ہوں اور یہ بتاتا ہوں کہ آنیم
هُمُ الفائزون کہ کہیں وہ لوگ ہیں جو نجات یافتہ ہیں اور نیک انجام کو پہنچنے والے
ہیں۔پھر سورۃ المؤمنون کی 19 آیت میں ایک اور دعا آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم
کو سکھائی گئی۔اللہ تعالٰی فرماتا ہے : وَقُل رَّبِّ اغْهِرُ وَارْحَمْ وَ انْتَ خَيْرُ
الرحمین کہ اے میرے رب تو مجھے سے مغفرت کا سلوک فرما۔وارحم
اور رحم کا سلوک فرما- وانت حي الرحومین مجھ سے بڑھ کر اور کوئی رحم
کرنے والا نہیں۔
318
آخرت کے عذاب کے بدلے دنیا کا عذاب قبول کرلیں
سورة الفرقان آیت ۶۷۶۶ میں اللہ تعالٰی عباد الرحمان کی دعا بیان فرماتا ہے۔عباد
الرحمان کا تذکرہ چل رہا ہے جس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہ وہ بندے ہیں جو زمین پر نرمی
اور عاجزی سے چلتے ہیں۔جب جاہل ان کو مخاطب ہوتے ہیں اور ان پر طعن و تشنیع
کرتے ہیں تو وہ جوابا " یہ کہتے ہیں واذا خاطَبَهُمُ الْجَهِلُونَ قَالُوا سلما
اور پھر اپنے رب کے حضور راتیں سجدوں اور قیام میں گزار دیتے ہیں۔ان کے متعلق
فرمایا کہ وہ کیا دعائیں کرتے ہیں۔والذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ
جهما إن عذابها ان غَرَامًا إِنَّهَا مَاءَتْ مُسْتَقَراء مُقَامًا -
یہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب ہم سے جہنم کا عذاب ٹال دے اس وجہ سے وہ یہ کہتے
ہیں کہ ایک طرف دشمن کا عذاب ہے اور اس کے ساتھ اس کا تعلق ہے۔فرعون کے
وقت میں جن ساحروں کو اللہ تعالی نے ایمان لانے کی توفیق عطا فرمائی انہوں نے بھی
کی ذکر کیا تھا کہ ہم تو خدا سے زیادہ ڈرتے ہیں مجھ سے نہیں ڈرتے۔تو ہم پر جو چاہے
عذاب نازل کر ہم نے تو صداقت کو دیکھ لیا اور پہچان لیا۔اس لئے اب ہم اس
صداقت سے پھرنے والے نہیں ہیں۔پس دنیا کے عذاب اور دنیا کی طعن و تشنیع اور
دنیا کے تمسخر کے نتیجے میں ایک طرف انسانوں کا خوف پیدا ہوتا ہے اس خوف سے
صرف خدا کا خوف انسان کو بچا سکتا ہے اگر وہ دل پر غالب ہو۔پس ان دو خوفوں کے
در میان عباد الرحمان کیا فیصلہ کرتے ہیں، ان کا ذکر چل رہا ہے۔فرمایا ان کا فیصلہ یہ ہوتا
ہے کہ وہ راتوں کو اٹھتے ہیں اور دعائیں کرتے ہیں اور سجدے کرتے ہیں۔خدا کے
حضور کھڑے ہو جاتے ہیں اور عرض کرتے ہیں : وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا اصْرِف
منا عَذَابَ جَهَنَّمَ اے اللہ ہمیں عذاب جہنم کا زیادہ خوف ہے اس لئے اس
عذاب کو ہم سے ٹال دے۔اِنَّ عَذَابَهَا كَانَ عَرَاما کیونکہ جہنم کا عذاب
جو ہے وہ تو بہت بڑی تباہی ہے کہ دنیا کے عذاب تو اس کے سامنے کوئی حیثیت نہیں
إِنَّهَا مَارَتْ مُسْتَقَرا و مُقَامًا: کہ وہ تو عارضی طور پر بھی بہت برا
ہے اور مستقل ٹھکانے کے طور پر تو بد تر ہے۔عارضی طور پر کہہ کر دراصل دنیا کے
رکھتے۔