۱۷ مئی ۱۹۹۱
ذوق عبادت اور آداب دُعا, حصہ 2
319
عذاب کی طرف اشارہ فرما دیا اور بتایا کہ جس عذاب سے تم بھاگتے ہو وہ تو عارضی ہے
اور جس عذاب کی طرف تم اس کے نتیجے میں جاسکتے ہو وہ ایک مستقل عذاب ہے لیکن
عارضی حیثیت سے بھی دنیا کے عذاب کے مقابل پر آخرت کا عذاب بہت زیادہ سخت
ہو گا یعنی اگر محض عارضی بھی ہو تب بھی دنیا کے عارضی عذاب کے مقابل پر وہ بہت
زیادہ کڑا ہو گا تو خدا کے عارف بندے اس بات کو جانتے ہیں اور پہچانتے ہیں اس لئے
دنیا کے عارضی عذاب کو وہ آخرت کے عذاب پر ترجیح دے دیتے ہیں یعنی کہ اس عذاب
کو قبول نہیں کرتے اور دنیا کے عذاب کو قبول کرنے کے لئے آمادہ ہو جاتے ہیں۔پس
إنَّهَا سَاءَتْ مُسْتَقَر او مُقَاماً اس کے یہ معنی ہیں کہ اے خدا! ہمیں
تو تیرے عذاب سے اتنا ڈر لگتا ہے کہ ہم تجھ سے یہی پناہ مانگتے ہیں۔وہ عذاب جو تیری
طرف سے آئے اگر تھوڑا بھی ہو تو وہ بہت زیادہ تباہ کن ہوتا ہے اور نا قابل برداشت
ہوتا ہے۔اپنی اولاد اور اہل و عیال کے لئے دعا
پھر یہی عباد الرحمان اپنی اولاد کے لئے اور اپنے اہل و عیال کے لئے یہ دعائیں
کرتے ہیں۔والَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنَ ازْوَاجِنَا وَذُرِّيتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ
وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ اِمَامًا (سورة الفرقان : ۷۵) کہ اے ہمارے رب!
ہمیں اپنی جناب سے اپنے ازواج کی طرف سے درسنا اور اپنی اولادوں کی
طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما۔وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ لا مانا اور ہمیں
متقیوں کا امام بنانا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بعض دفعہ لوگ ازواج سے مراد صرف بیویاں لیتے
ہیں اور تفسیر صغیر میں بھی یہی ترجمہ ہے کہ ہم کو ہماری بیویوں کی طرف سے اور اولاد کی
طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما۔یہ ترجمہ کرنے کی وجہ غالبا " یہ بنی کہ شروع میں
ہوں معلوم ہوتا ہے جیسے مردوں سے متعلق بات ہو رہی ہے۔عباد الرحمان، خدا کے
بندے اور وَالَّذِينَ يَقُولُونَ میں بھی مردوں کا ذکر ہے کہ وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں
لیکن در حقیقت خدا تعالیٰ نے جہاں مردوں کے صیغے میں بات کی ہے وہاں مومن
320
عورتیں شامل ہیں اور ان کو اس خطاب سے نکالنے کا ہمیں کوئی حق نہیں کیونکہ نہ
صرف عربی طرز کلام ہے بلکہ دنیا کی دوسری قوموں میں بھی جب ہم بنی نوع انسان کا ذکر
کرتے ہیں تو بسا اوقات مردوں کے صیغے میں بات ہو رہی ہوتی ہے اور مراد عورتیں بھی
ہوتی ہیں۔بڑے اور چھوٹے سب اس میں شامل ہوتے ہیں تو طرز کلام یہ ہے جو آسمان
ہے کہ ایک ہی صیغے کا ذکر ہو جائے اور اس میں اس جنس کی ہر قسم کے ہر نوع کے
افراد اس جنس میں شامل ہو جائیں پس والَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنَ
ازواجنا میں مردوں ہی کو صرف دعا نہیں سکھائی گئی، عورتوں کو بھی دعا سکھائی گئی
ہے اور ان کو اسی طرح دعا کرنی چاہیے کہ هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيتِنَا
کیونکہ زوج کا مطلب بیوی نہیں ہے۔زوج کا لفظ میاں اور بیوی دونوں پر برابر اطلاقی
پاتا ہے۔اس لئے عورتوں کو اس دعا کو تبدیل کرنے کی کوئی ضرورت ہی نہیں۔وہ اس
مضمون میں شامل ہیں اور دعا کے اندر ویسے بھی زوج کے تحت ان کے خاوند شامل ہو
جاتے ہیں۔ہمیں اب اس دعا کا معنی یہ ہو گا کہ اے خدا! ہمیں ہمارے زندگیوں کے
ساتھیوں سے خواہ وہ مرد ہوں خواہ وہ عورتیں ہوں آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور
ہماری اولاد کی طرف سے ہمیں آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما۔وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ
إماما اور ہمیں متقیوں کا امام بنانا۔ایسی نسل پیچھے چھوڑنے کی توفیق عطا فرما جو
تیری نظر میں متقی ہوں۔یہ وہ دعا ہے جس کے نتیجے میں ہمارے گھروں کے ماحول سدھر سکتے ہیں۔جو خطوط
مجھے ملتے ہیں، بلا استثناء ان میں روزانہ کچھ خطوط ضرور ایسے ہوتے ہیں جن میں گھر یلو
زندگی کی نا چاقیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے عذاب کا ذکر ہوتا ہے اور ایسے خطوط
بعض دفعہ بچوں کی طرف سے بھی ملتے ہیں۔بچے لکھتے ہیں ہمارے ماں باپ کی آپس میں
ناچاقیاں ہیں۔آپس میں ایک دوسرے کے خلاف گندی زبان استعمال کرتے ہیں گھر جہنم بنا
ہوا ہے اور ہم جو بہن بھائی ہیں یوں لگتا ہے کہ بے سہارا ہیں اور ہمارے سر پر کوئی
چھت نہیں ہے۔اس صورت حال سے ہم بہت ہی تنگ ہیں اور مشکل یہ ہے کہ ہم
کسی کی طرف داری کر نہیں سکتے۔اگر کسی کو سچا سمجھیں بھی تب بھی ہم کسی ایک کی
321
طرف داری نہیں کر سکتے۔پھر بیویوں کے خط آتے ہیں۔خاوندوں کے خط آتے ہیں۔اس کے بر عکس بعض خط بہت ہی پیارے ملتے ہیں۔جس میں ایک بہو اپنی ساس کی
اپنے خسر کی اپنے خاوند کی اپنے سارے ماحول کی تعریف کر رہی ہوتی ہے۔ان کے
لئے دعاؤں کے لئے لکھ رہی ہوتی ہے۔کہتی ہے میں تو ایک جنت نشان گھر میں آگئی
ہوں۔اس طرح یہ لوگ میرا خیال کرتے ہیں۔اس طرح مجھے پیار دیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ
کے فضل کے ساتھ جن کو اعلیٰ خلق عطا ہوں امر واقعہ یہ ہے کہ ان کے گھر جنت نشان
ہی بنتے ہیں۔اخلاق کی کمی کے نتیجے میں یہ دنیا ہمارے لئے جہنم بن سکتی ہے اور امر واقعہ
یہ ہے کہ اگر اخلاق گھروں کو جہنم بنا سکتے ہیں تو یہی اخلاق قوموں کو بھی جنم میں دھکیل
دیتے ہیں۔یہی اخلاق بنی نوع انسان کے لئے جہنم پیدا کر دیتے ہیں۔پس اخلاق کی بہت
بڑی اہمیت ہے اور اعلیٰ خلق کے نتیجے میں صرف ہمارے گھر ہی جنت نشان نہیں بن سکتے
بلکہ ہماری گلیاں، ہمارے شہر ہمارے وطن اور اس کے بعد پھر ساری دنیا کے لئے تمام
سطح ارض جنت بن سکتی ہے لیکن اس کے لئے دعاؤں کی ضرورت ہے۔میں نے پہلے
بھی بارہا احباب جماعت کو توجہ دلائی ہے کہ اس دعا سے غیر معمولی استفادہ کرنے کی
ضرورت ہے۔کیونکہ یہ پھر آگے اولاد پر بھی ممتد ہو جاتی ہے اور اولاد پر بھی اس کا فیض
جاری ہوتا ہے، کیونکہ اس دعا میں یہ سکھایا گیا ہے مِن ازْوَاجِنَا وَ ذُريتنا اور
ذریت میں صرف پہلی نسل مراد نہیں ہے بلکہ بعد میں آنے والی نسلوں کا سلسلہ اس کے
اندر آجاتا ہے قیامت تک کے لئے انسان اپنی اولاد کے لئے جو دعائیں کرنا چاہتا ہے
اس کے لئے اس سے بہتر دعا نہیں ہو سکتی کہ اے خدا ! ہماری اولاد کو اولاد در اولاد کو
سلسلہ اولاد کو ہماری آنکھوں کے لئے ٹھنڈک بنانا اور وہ ٹھنڈک ان معنوں میں ہو کہ
واجْعَلْنَا لِلْمُتَّقين إماما کہ ہمیں متقیوں کا امام بنانا۔غیر متقی کا امام نہ بناتا یہ
بہت ہی کامل دعا ہے اور قیامت تک اثر پیدا کرنے والی ہے اور پھر یہ بھی ہمیں توجہ
ولاتی ہے کہ اگر تم نے اپنے لئے اس دنیا میں جنت پیدا کر لی اور تمہاری اولاد کو یہ توفیق
نہ ملے کہ وہ متقی ہو تو تم نے جو کچھ حاصل کیا تھا عملاً اس کو کھو بیٹھو گے۔تمہارا سارا
سرمایہ ضائع ہو جائے گا۔تمہاری ساری محنتوں کا پھل جاتا رہے گا اس لئے صرف اپنے
322
لئے فکر نہ کیا کرو۔اپنی آئندہ آنے والے نسلوں کی بھی فکر کیا کرو۔ساری جماعت کا معاشرہ پاکیزہ بنانے کی دعا
اس مضمون پر غور کر کے اگر آپ یہ دعا کریں تو آپ کے گھر کے ماحول کا ایک
بہت ہی دلکش نقشہ آنکھوں کے سامنے ابھرتا ہے۔بعض میاں بیوی ایک دوسرے سے
راضی ہوتے ہیں مگر ان کے آپس میں راضی ہونے کی بناء تقویٰ نہیں ہوتی۔ایسے
میاں بیوی بھی تو ایک دوسرے سے راضی ہوتے ہیں جن کے گھر میں Disco چل رہا
ہے۔گانے بجانے ہو رہے ہیں۔کئی قسم کی بیہودگیاں ہو رہی ہیں۔بظاہر وہ گھر جنت ہے
لیکن اس دعا کے آخری حصے نے بتا دیا کہ وہ جنت محض ایک فرضی اور خیالی جنت ہے
اور عارضی حیثیت کی ہے کیونکہ ایسے لوگوں کی اولادیں پھر متقی نہیں بن سکتیں۔ایسے
لوگوں کی آنے والی نسلیں ان کے لئے حقیقی معنوں میں آنکھوں کی ٹھنڈک کا سامان مہیا
نہیں کر سکتیں تو وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إماما نے صرف مستقبل کی بات نہیں
کی بلکہ اس زمانے میں جو ہمیں نصیب ہوا ہے ہمارے گھروں کا ایسا نقشہ بھی کھینچ دیا
جس میں تقویٰ کی باتیں ہوں۔اگر تقویٰ کی باتیں نہ ہوں تو اگلی نسل کو تقویٰ کہاں سے
نصیب ہو جائے گا۔پس آنکھوں کی ٹھنڈک وہ جس کا تقویٰ سے گہرا تعلق ہو۔اس کے
لئے دعا سکھائی گئی ہے اور اس دعا سے غفلت کے نتیجے میں میں سمجھتا ہوں بہت سے گھر
بے وجہ مصیبتوں اور آزمائشوں میں مبتلا ہیں۔سنجیدگی سے ہر وہ خاوند اور ہر وہ بیوی جو
اپنے لئے یہ دعا کرتی ہے ان کو میں یقین دلاتا ہوں کہ اس دعا کے نتیجے میں ان کے گھروں
کے نقشے بدل جائیں گے اور ساری جماعت کا معاشرہ اتنا پاکیزہ ہو جائے گا اور اتنا بلند ہو
جائے گا کہ واقعی وہ اس بات کا مستحق ہو گا کہ بنی نوع انسان کی راہنمائی کر سکے اور ہم
ساری دنیا کو جنت دینے والے بن جائیں۔اللہ تعالی احباب جماعت کو توفیق عطا فرمائے۔حضرت ابراہیم کے دل کی گہرائیوں سے اٹھنے والی دعا
پھر حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی دعا سورۃ الشعراء آیات ۸۴ تا ۹۰ میں بیان
فرمائی گئی۔وہ دعا یہ ہے کہ رت حب اي حكمًا وَ الْحِقْنِي بِالصَّلِحِينَ۔
323
اے میرے رب مجھے حکم عطا فرما اور الحقني بالصلحنين اور مجھے صالحین میں
شامل فرما دے۔یہاں حکم کا معنی حکومت نہیں۔حکومت بھی ہو سکتا ہے مگر صحیح تعلیم
مراد ہے۔فیصلہ کن صحیح تعلیم۔ایسی صحیح تعلیم جو بین ہو ، جو روشن ہو۔جس میں بد تعلیم
سے نمایاں فرق شامل ہو۔ہر ایسی تعلیم کو ہم حکم کہہ سکتے ہیں۔پس اپنے رب سے یہ
عرض کرتے ہیں : رب هب لي حكما۔اے خدا! مجھے کھلی کھلی روشن
امتیازی ہدایت عطا فرما - والحقني بالصلحین اور مجھے صالحین میں شمار فرما
لے۔صالحین کے ساتھ میرا تعلق قائم فرما دے۔وَاجْعَلْ لِي لِسان صدقي في
الأخر تین اور بعد میں آنے والوں کی زبان پر میرا ذ کر سچائی کے ساتھ چلے۔یہ دعا بہت ہی معنی خیز ہے۔حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالٰی نے
جتنی گہری اور جتنی بلند صفات سے نوازا تھا اور جس طرح آپ کے ذہن میں باریک در
بار یک مضامین نازل فرمائے جاتے تھے ان کا اظہار آپ کی دعاؤں سے ہوتا ہے۔اپنی
دعاؤں کے آئینے میں ہمیں حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کا دل دکھائی دینے لگتا
ہے۔آپ کی طرز فکر دکھائی دینے لگتی ہے۔عام طور پر لوگ آئندہ زبانوں میں اپنی
شہرت چاہتے ہیں اور امر واقعہ یہ ہے کہ دنیا کے جتنے ہیرو (Hero) ہیں وقت کے
گزرنے کے ساتھ ان کا ذکر چلتا ہے اور بلند ہو تا رہتا ہے اور اس میں کئی قسم کے فرضی
قصے بھی داخل ہونے لگ جاتے ہیں۔پس جس کو ہم Legendary Figures
کہتے ہیں۔وہ انسان جو اپنے اپنے وقتوں میں ہیرو (Hero) شمار ہوئے ، بہت بلند مقام
تک پہنچے وہ بالآخر Legend بن جاتے ہیں اور ان کے متعلق قصے کہانیاں، افسانے
مشہور ہو جاتے ہیں اور بسا اوقات یہ دیکھا گیا ہے کہ ان کے حقیقی وجود سے بہت بڑھ کر
ان کی طرف اعلیٰ صلاحیتیں منسوب ہونے لگتی ہیں۔اس کے نتیجے میں بہت سے انبیاء کو
خدا یا خدا کا بیٹا یا اس کا قریبی بنا دیا گیا اور یہ وہ طبعی رجحان ہے جس نے سلسلہ ہائے
مذاہب کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔دیکھیں حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ آپ کی قوم نے کیا سلوک کیا
ہے۔اسی طرح حضرت کرشن کے ساتھ حضرت رام چندرجی کے ساتھ اور بہت سے
x
324
بزرگ انبیاء ایسے گزرے ہیں جن کو وقت کے گزرنے کے ساتھ بہت بڑے مقامات
اور مرتبے عطا کئے گئے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام بلند مرتبہ نہیں مانگ رہے۔آنے
والی نسلوں سے یہ توقع نہیں رکھتے کہ وہ آپ کی حمد و ثناء میں مصروف رہیں اور آپ کی
تعریف میں بڑے بڑے قصیدے کہیں۔کیسی عمدہ دعا ہے : واجعل لي لسان صدقي
اے میرے رب میرے متعلق تو آئندہ جو بات بھی ہو کچی ہو۔اس میں
جھوٹ کی اونی سی ملونی بھی نہ ہو۔اب آپ دیکھیں کہ کس شان کے ساتھ حضرت
ابراہیم کے حق میں خدا تعالیٰ نے اس دعا کو قبول فرمایا ہے۔کتنا بلند مرتبہ آپ کو عطا کیا
گیا۔ابو الانبیاء کہلائے اور آج کی دنیا کے مذاہب کے سلسلوں میں تین سب سے قوی
سلسلے آپ کی طرف منسوب ہوتے ہیں۔یہود بھی آپ کی طرف منسوب ہوتے ہیں۔عیسائی بھی آپ کی طرف منسوب ہوتے ہیں اور مسلمان بھی آپ کی طرف منسوب
ہوتے ہیں۔یہ وہ تین قومیں ہیں جو در حقیقت اپنی طاقت کے لحاظ سے تمام دنیا پر غالب
آنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور اس کے باوجود حضرت ابراہیم کی ذات کے بارے میں
کبھی کوئی مبالغہ نہیں کیا گیا۔ہزاروں سال گزر گئے ہیں۔کسی نے آپ کے متعلق
فرضی قصے نہیں بنائے۔کوئی ایک بھی فرضی خیالی قصہ آپ کی طرف منسوب نہیں
ہوا۔اس سے آپ اندازہ کریں کہ سچی دعاؤں میں جو دل کی گہرائیوں سے اٹھتی ہیں کتنی
طاقت پیدا ہو جاتی ہے۔دل سے بیچ کی یہ پکار تھی کہ اے خدا ہمیشہ میری تعریف سچی
رہے اور اللہ تعالیٰ نے آپ کی اس دعا کو سچا کر دکھایا۔ای دعا کے مطالعہ سے مجھے درود شریف میں حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام
کے نام کی حکمت سمجھ آئی۔اور بھی بہت سے انبیاء گزرے ہیں ان کا بھی ذکر خیر د رود
میں چل سکتا تھا لیکن حضرت ابراہیم کو کیوں یہ اعزا نہ دیا گیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ
سلم اپنی امت کو یہ درود سکھائیں کہ
آله و
اللّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى الِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ
وعلى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِمَدٌ - اللهُم بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ
وَعَلَى الِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ على إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَهِيمَ إِنَّكَ
حَمِيدٌ مَّجِيدٌ۔
325
اس درود سے یہ بھی سمجھ آگئی کہ لسان صدق کا درود کے ساتھ بھی گہرا تعلق
ہے۔اس دعا کو اس درود کے ساتھ ملا کر پڑھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے کما کی دعا سکھا کر حضرت ابرہیم کی دعاؤں کے ساتھ
اپنی امت کو باندھ دیا اور گویا اپنے متعلق بھی یہ دعا کر دی کہ اے خدا جس طرح ابراہیم
پر تو نے سلامتی بھیجی اور اس زمانے میں بھی آپ کو سلامتی عطا ہوئی آئندہ آنے والی
نسلوں میں، آئندہ آنے والے زمانوں میں بھی ہمیشہ ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو مس
شیطان سے پاک رکھا اور لغو اور جھوٹے قصوں سے آپ کو بچایا ، اے خدا اسی طرح
میری بھی حفاظت فرما اور میری امت کی بھی حفاظت فرما۔بہر حال ایک مضمون نہیں یہ
تو بہت ہی وسیع مضامین ہیں۔کما کے تعلق میں یہ باتیں پھر انشاء اللہ کبھی توفیق
ملی تو میں آپ کے سامنے رکھوں گا۔بہت سے احمدی یہ سوال کرتے رہتے ہیں کہ
كما جو کہہ دیا گیا تو اس میں کیا برابری مقصود ہے لیکن برابری مقصود نہیں، کچھ اور
مضامین بھی ہیں۔ایک تعلق بہر حال درود شریف کا اس آیت میں مذکو ردعا سے ہے۔وَاجْعَلْ لِي لِسَانَ صِدْقِي فِي الْآخِرِينَ کہ اے خدا!! آخرین میں میرا ذکر
خیر، سچائی کا ذکر جاری رہے اور چونکہ آخرین کا زمانہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا
ہونا تھا، کیونکہ قیامت تک کے لئے آخرین کا دور آپ کا دور تھا اس لئے اگر آپ کی
امت میں آپ کا ذکر خیر سچائی کے ساتھ جاری نہ رہتا تو یہ دعا قبول نہ ہوتی۔پس اس
کے نتیجے میں اس دعا کی قبولیت کا سب سے بڑا ثبوت وہ درود ہے جو حضرت اقدس محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے ہمیں سکھایا۔وَاجْعَلَنِي مِن وَرَثَةٍ جَنَّةِ النَّعِيمِ اور اے اللہ ! مجھے نعمتوں والی جنت کے
وارثوں میں سے بنا۔جنت تو خود ہی نعمت ہے۔پھر یہ کیا مطلب کہ مِن وَرَشَة جَنَّةِ
النَّعِم ؟ تو حقیقت یہ ہے کہ جنت کے بھی مختلف درجے ہیں۔ایک جنت نعیم
ہے۔جَنَّةِ النعنبو کے معنی میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ وہ جنت ہے جس میں انبیاء
شامل ہوتے ہیں کیونکہ ویسے تو سب نعمتوں والے خواہ وہ صالح ہو، خواہ شہید ہوں، خواہ
صدیق ہوں یا نبی ہوں جنت میں جائیں گے اور ان معنوں میں ہر جنت جنة النعيم
326
کہلا سکتی ہے مگر "ال" نعیم کے اندر ایک اور معنی پیدا کر دیتا ہے یعنی وہ
جنت جو ان لوگوں کی جنت ہے جن کو کامل نعمت عطا ہوئی اور کامل نعمت انبیاء کو عطا
ہوتی ہے۔پس ہر گز بعید نہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے ان معنوں میں
یہ دعا کی ہو کہ مجھے جنت میں بھی انبیا کے زمرے میں رکھنا اور وہ جنت عطا کرنا جس میں
مجھ سے کامل طور پر لانعام یافتہ لوگ شامل ہوں۔پس آپ دیکھیں کہ اس دعا کا سورۂ
فاتحہ کی اس دعا سے کتنا گہرا رابطہ ہے کہ اخدنا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ
الَّذِينَ أَنْعَمْتُ عَلَيْهِمْ
بس من عَلَيْهِ میں شامل ہوتا ہے تو منعم علیه گروه کی وہ ساری
دعائیں پیش نظر رہنی چاہیں جو ہماری زندگی کے مختلف حالات پر اطلاق پاتی چلی جاتی
ہیں۔پھر حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام عرض کرتے ہیں : واغفر لابي إِنَّهُ
كان من الضالین کہ اے میرے رب! میرے باپ کو بھی بخش دیتا۔میں
جانتا ہوں کہ وہ گمراہ تھا، اس کے باوجود تجھ سے یہ عرض کر رہا ہوں۔اس کے متعلق یہ
ذکر گزر چکا ہے کہ حضرت ابراہیم نے چونکہ آزر سے یہ وعدہ کر لیا تھا کہ میں تیرے لئے
ضرور دعا کروں گا اس لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو بطور خاص یہ اجازت فرمائی کہ وہ اپنے
اس وعدے کو پورا کریں لیکن آخر پر خدا نے ایک وقت پر آپ پر یہ ظاہر فرما دیا کہ وہ
صرف گمراہ نہیں تھا بلکہ میرا دشمن تھا اور یہ بتانا ہی کافی تھا۔اس کے بعد پھر حضرت
ابراہیم علیہ السلام نے اپنے باپ کے لئے کبھی دعا نہ کی۔وَلَا تُخَر يوم
يُبْعَثُونَ۔اور جس دن لوگوں کو اٹھایا جائے گا اس دن مجھے رسوا نہ کرنا۔یوم
لا ينفع مال ولا بنون جبکہ انسان کے کام نہ اس کے مال آئیں گے نہ اس کے
الا منَ الَّى اللَّهُ بِقَلْبٍ سليم ایک ہی بات کام آئے گی کہ خدا کے
حضور کوئی صاف دل لیکر حاضر ہو۔پاک دل لے کر حاضر ہو۔ایسا دل لے کر حاضر ہو جو
خدا کے حضور جھکا رہنے والا ہو اور اپنے آپ کو خدا کے سپرد کر بیٹھا ہو۔اللہ تعالیٰ ہمیں
اسی حالت میں اس دنیا سے بلائے کہ جب حضرت ابراہیم کی یہ دعا ہمارے حق میں بھی یہ
گواہی دے کہ إِلَّا مَنْ أَنَّ اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيم ہم ان لوگوں میں شمار ہوں جو
بچے۔
327
ایک سلیم دل لے کر اپنے خدا کے حضور واپس لوٹنے والے ہوں۔