۲۴ مئی ۱۹۹۱

ذوق عبادت اور آداب دُعا

بیت الفضل - لندن
۲۴ مئی 1991ء
329
بسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
تشهد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
انعام یافتہ خدا کے پاک بندوں کی وہ دعائیں جو قرآن کریم میں محفوظ ہیں ان کے
ذکر میں کچھ ایسی دعائیں نظر سے رہ گئی تھیں جو اس سے پہلے گزر چکی ہیں جہاں تک میں
پہنچا ہوں اور اب جب دوبارہ تحقیق کرائی گئی کہ کہیں کوئی ایسی دعا نظر سے رہ تو نہیں گئی
تو چند دعائیں سامنے آئی ہیں اس لئے اب میں وہ دعائیں پہلے آپ کے سامنے پیش
کروں گا اس کے بعد جہاں سلسلہ مضمون چھوڑا تھا وہاں سے پھر شروع کروں گا۔نقصان کے وقت مانگی جانے والی دعا کی حکمت
سب سے پہلی دعا جو روز مرہ عام طور پر مسلمانوں کے استعمال میں رہتی ہے خواہ وہ
اس کا مطلب سمجھتے ہوں یا نہ ( سمجھتے) ہوں وہ انا للہ وانا اليورْجِعُونَ
ہے۔غالبا یہ اس لئے نظر سے رہ گئی تھی کہ اس میں بظا ہر دعا کا رنگ نہیں ہے۔ترجمہ
اس کا یہ ہے کہ ہم تو اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔مگر جو
موقعہ ہے، جہاں یہ استعمال ہوتی ہے وہ نقصان کا موقعہ ہے اور اس دعا کے نتیجہ میں بسا
اوقات انسان کی گمشدہ چیزیں مل جاتی ہیں اور بہت سے نقصان پورے ہو جاتے ہیں۔قرآن کریم نے یہ دعا نقصانات کے ذکر ہی میں بیان فرمائی اور فرمایا کہ میرے مومن
بندے ایسے ہیں جب انکو کئی قسم کے مالی جانی، پھلوں وغیرہ کے نقصانات پہنچتے ہیں۔مصیبتوں میں وہ آزمائے جاتے ہیں تو ان کا یہ قول ہوتا ہے اناللہ وانا الیه
رجعون ہم اللہ ہی کے لئے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔یہ
ایک بہت ہی موثر دعا ہے۔میں نے ایک دفعہ پہلے خطبہ میں اس کا ذکر بھی کیا تھا کہ
بعض بچوں پر میں نے اس کو آزما کر دیکھا اور انہوں نے جب توجہ سے بہت چھوٹی عمر

330
میں بطور دعا اسے پڑھنا شروع کیا تو بسا اوقات انکی گمشدہ چیزیں حیرت انگیز طور پر ملتی
تھیں اور ان تجارب کا بہت گہرا نقش ان کے دل و دماغ پر جم گیا اور ہمیشہ کے لئے انکی
دعا کی طرف توجہ ہو گئی لیکن یہ ایک ایسی دعا ہے جس میں کوئی چیز ملے یا نہ ملے دعا اپنی
ظاہری صورت میں مقبول ہو یا نہ ہو یہ دعا وہ فائدہ پہنچا جاتی ہے جو نقصان کو پورا کرنے
والا فائدہ ہے بلکہ اس سے بڑھکر۔جو کھویا گیا وہ اللہ ہی کا تھا
اس میں توجہ یہ دلائی گئی ہے کہ جو کچھ ہم نے کھویا ہے در حقیقت یہ ہمارا نہیں
تھا۔اللہ ہی کا تھا۔ہر چیز جو کائنات میں پیدا ہوئی ہے وہ خدا ہی نے پیدا فرمائی ہے۔اصل ملکیت اس کی ہے۔یہاں تک کہ ہم بھی تو اسی کے ہیں۔وانا الیہ
رجِعُونَ اور ہم نے بالآخر اسی کی طرف لوٹ کر جاتا ہے۔پس تھوڑی سی چیز کے گم
جانے کا کیا غم کرنا ؟ اس عارضی نقصان پہ رونے دھونے کا کیا فائدہ؟ ہم بھی تو ہمیشہ یہاں
نہیں رہیں گے۔یہ دوسرا مضمون شروع ہو جاتا ہے۔اور یہ غم بھی عارضی ہے کیونکہ
بالآخر ہر چیز خدا ہی کی طرف لوٹائی جائے گی اور ہم اسی دار فانی سے عالم بقا کی طرف
واپس لوٹ آئیں گے۔یہ دعا بہت ہی گہری ہے اور دعا کا رنگ اس میں اس لئے پیدا
ہوتا ہے کہ خدا مالک ہے اور چونکہ وہ مالک ہے اس لئے ہر چیز بالآخر اس کی طرف
لوٹے گی۔تو ایک قسم کا خاموش دعا کا رنگ یہ بنتا ہے کہ اے خدا تو نے ہمیں عارضی
ملکیت دی تھی۔تو جو مستقل مالک ہے۔سب چیزیں تیری طرف لوٹتی ہیں۔تو ہماری۔عارضی ملکیت بھی ہماری طرف لوٹا دے۔یہ ایک خاموش دعا کا رنگ ہے جو اس
مضمون میں داخل ہے۔چنانچہ اگر آپ اس کو سمجھ کر اور غور سے اور عاجزی سے یہ دعا
کریں تو اللہ تعالٰی کے فضل کے ساتھ بسا اوقات اس دعا کے نتیجہ میں حیرت انگیز طور پر
نہ صرف نقصان پورے ہوتے ہیں بلکہ ان سے بہت بڑھ کر عطا کیا جاتا ہے۔وہ جماعت
کے مخلصین جنہوں نے مختلف ابتلاؤں میں بسا اوقات اپنا سب کچھ کھو دیا۔جو کچھ تھا ان
کے ہاتھ سے جاتا رہا۔گھر لوٹ لئے گئے۔دکانیں جلا دی گئیں اور جو کچھ سرمایہ تھا وہ
لوگ جنہوں نے قرضے دینے تھے لے بھاگے۔تجارتوں میں اکثر ایسے قرضے ہوتے ہیں

331
کہ
جنکے آنے جانے کے ساتھ تجارت چلتی ہے اور انہوں نے صبر کا نمونہ دکھایا اور یہی کہا
إنَّا لِلهِ وَإِنَّا لَيَرْجِعُونَ اور اس کے نتیجہ میں ایک ایک کی جگہ
دس دس دکائیں نہیں۔جہاں چند دوکانیں احمدیوں کی جلائی گئی تھیں وہاں بازار احمدیوں
کے ہو گئے۔ایک مکان تھا تو پھر مختلف بچوں کے لئے الگ الگ مکان بنانے کی توفیق
ملی۔پس یہ ایک ایسا تجربہ ہے جس کے پیچھے جماعت احمدیہ کی سو سالہ تاریخ آج کے
زمانہ میں گواہ کھڑی ہے اور اس سے پہلے امت محمدیہ کی تمام تاریخ مختلف ممالک میں
اس بات پر گواہ ہے کہ یہ ایک بہت ہی مئوثر دعا ہے۔پھر بعجز سکھاتی ہے اور بظاہر کچھ
بھی نہ ملے تو ایک عظیم الشان چیز ملنے کی بشارت دیتی ہے۔وہ لوگ جو عجز کے ساتھ دنیا
سے تعلق رکھنے کی بجائے خدا سے تعلق رکھتے ہیں۔دنیا سے راضی ہونے کی بجائے
خدا سے راضی رہتے ہیں ان کے لئے اس میں یہ خوشخبری ہے کہ تم خدا کی کھوئی ہوئی چیز
خدا کو مل جاؤ گے۔سب سے بڑی دولت جو دنیا میں ممکن ہے اور سوچی جا سکتی ہے یا دنیا
میں کیا دنیا و ما فیہا آخرت ہر لحاظ سے انسان کے اور اک میں جو چیز سب سے زیادہ قیمتی
آسکتی ہے وہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔تو فرمایا تم تھوڑا سا کھونے کے نتیجہ میں کیوں غم کر
رہے ہو۔تم اپنے رب کو پالو گے۔اور یہ جو مضمون ہے اس میں مومنوں کے لئے
خصوصیت سے اس لئے خوشخبری ہے کہ اللہ تعالی کی طرف اگرچہ ہر چیز لوٹے گی لیکن
قرآن کریم فرق کر کے دکھاتا ہے۔قرآن کریم ہمیں یہ بتاتا ہے کہ وہ لوگ جو خدا کے
بندے ہیں جن کی روح خدا کی طرف ہمیشہ لوٹتی رہتی ہے۔جنکا تصور خدا کی طرف لورا
رہتا ہے۔اصل رجوع ان کا ہوگا۔اور جو دنیا کے بندے ہیں وہ خدا کی طرف نہیں
لوٹائے جائیں گے۔یہ مضمون قرآن کریم کی ایک الگ آیت میں واضح طور پر بیان فرما
دیا گیا۔بظا ہر ان دو باتوں میں تضاد ہے۔بظاہر ایک آیت یہ کہتی ہے کہ ہر چیز کا ئنات کی
بالآخر خدا کی طرف لوٹائی جائے گی اور قرآن کریم بعض دوسری جگہوں پر اس مضمون کو
کھول کر بیان فرماتا ہے کہ بالآخر ساری کائنات کی صف لپیٹ دی جائے گی اور کچھ بھی
نہیں رہے گا۔۔جو کچھ تھا وہ پھر عدم ہو جائے گا۔صرف خدا کی ذات باقی رہے گی۔تو
زندگی ہو یا بے جان چیزیں ہر چیز اس کی طرف لوٹنے والی ہے۔دوسری جگہ فرمایا کہ خدا

332
-
کے وہ بندے جو متکبر ہیں، جو دنیا میں کھوئے جاتے ہیں انکا رجوع نہیں ہو گا۔وہ خدا کی
طرف نہیں لوٹائے جائیں گے۔ان دو باتوں میں تضاد نہیں ہے۔معنی یہ ہیں کہ وہ خدا
کو پائیں گے نہیں۔اندھے لوٹائے جائیں گے۔لوٹیں گے مگر دیکھیں گے کچھ نہیں۔ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔پس یہاں ان لوگوں کے لئے خوشخبری ہے جو کچھ کھوتے
ہیں اور صبر کرتے ہیں۔اور دل کو تسلی دیتے ہیں کہ سب کچھ خدا کا تھا۔اس کی طرف
چلا گیا تو کیا ہے۔ہم نے بھی تو اسی کی طرف جاتا ہے۔ان کے لئے خوش خبری یہ بن جاتی
ہے کہ تم نے کچھ کھویا ہے اس سے بہت زیادہ پالو گے۔اور مخلوق کھوئی ہے تو خالق کو پالو
گے۔اس لئے اس دعا کی گہرائی میں اتر کر اس کے سارے پہلوؤں پر غور کر کے خود بھی
اس دعا سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور اپنے بچوں کو بھی شروع ہی سے یہ دعا سکھانی چاہئیے۔یہ سورۃ البقرۃ آیت ۱۵۷ ہے۔وقف نو کی سکیم کی بنیادی دعا
اس کے بعد ایک دعا آل عمران کی رہ گئی تھی۔یہ آیات ۳۶ تا ۳۸ے ہیں۔اس میں
یہ ذکر ہے کہ
اذ قالَتِ امْرَآتُ عِمْر رَ اللّهِ نَذَرْتُ لَكَ مَا فِي بَطْنِي مُحَرِّرًا فَتَقَبَّلُ
مني إنك انت السميع العليم۔سے
که یاد کرو وہ وقت جبکہ آل عمران کی ایک عورت نے اپنے رب سے یہ التجا کی کہ
انے میرے رب جو کچھ میرے پیٹ میں ہے اسے آزاد کر کے میں نے تیری نذر کر دیا۔پس تو میری طرف سے جس طرح ہو اسے قبول فرما لے۔یقینا تو ہی بہت سننے والا اور
بہت جاننے والا ہے۔یہ دعا وہ دعا ہے جس کی روشنی میں میں نے وقف نو کی تحریک کی تھی اور یہ تحریک
کی تھی کہ عورتیں جو امید رکھتی ہیں یا آئندہ توقع رکھتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی گود
بھرے گا وہ بچے کی پیدائش سے پہلے اسے وقف کریں۔میرے ذہن میں یہ بات تھی کہ
عام طور پر اس سے پہلے جتنی وقف کی تحریکیں ہوتی ہیں ان میں عورتوں کے وقف کے
لئے کوئی گنجائش نہیں تھی۔اور یہ ہماری خواتین پر بہت زیادتی ہے کہ ان کے لئے

333
وقف کا کوئی نظام ہی نہ ہو گویا یہ نعمت صرف مردوں ہی کے لئے رہ گئی ہے۔پس اس
آیت سے مجھے یہ روشنی ملی کہ اگر مائیں یہ عہد کریں کہ میرے پیٹ میں جو کچھ ہے اے
خدا میں تیرے حضور پیش کرتی ہوں پھر جو لڑکی ہوگی وہ بھی وقف ہوگی اور بعض دفعہ
ایسی وقف لڑکی، لڑکوں سے بہت بہتر اور مقدر والی ثابت ہوتی ہے جیسا کہ حضرت مریم
کے معالمہ میں ہوا جو آل عمران کی اس دعا کے نتیجہ میں پیدا ہوئیں۔ا قالت امرات عمر را نذرتُ لكَ مَا فِي بَطْنِي مُحَرَّرًا فَتَقَبَّلُ
مني إنك انت السَّمِيعُ الْعَلِيمُ اے میرے خدا جو کچھ میرے پیٹ میں ہے
میں نے تیرے حضور پیش کر دیا۔مُحددا آزاد کرتے ہوئے۔یہاں لفظ
محددا بہت قابل غور ہے اور جو یہ دعا کرتے ہیں انکو اس کا مضمون پیش نظر رکھنا
چاہیئے۔جب ہم زندگی وقف کرتے ہیں تو یوں معلوم ہوتا ہے جیسے آزادی سے قید کی
طرف جا رہے ہیں۔اپنی ساری آزادیاں کھو دیں اور ہمیشہ کے لئے وقف کی زنجیروں
میں باندھے گئے اور بہت سے واقفین بچے ہیں جنکو ان کے والدین یہی بتاتے ہیں کہ
دیکھو سوچ سمجھ کر وقف کرو۔عمر بھر کی قید ہے۔تمہارا اپنا کچھ بھی باقی نہیں رہے
گا۔اپنی مرضی قربان ہو جائے گی۔کوئی اپنا وطن نہیں رہے گا۔جماعت جہاں چاہے گی
تمہیں اٹھا کر بھیج دے گی اور پھر جتنی دیر چاہے گی وہاں رکھے گی۔جس حال میں چاہے
گی وہاں رکھے گی۔تو بہت ہی مشکل زندگی ہوگی۔یعنی دنیا کے لحاظ سے معمولی گزا را تو
اور بات ہے لیکن اپنی مرضی کی ایسی قربانی کہ اپنی مرضی اپنی نہ رہے یہ ایک بہت
زیر دست قربانی ہے۔حقیقی آزادی وقف میں ہے
اس کے برعکس قرآن کریم وقف زندگی کو ایک بالکل اور رنگ میں پیش فرماتا
ہے۔فرماتا ہے اس صاحب حکمت عورت نے یہ دعا کی اے خدا جو کچھ میرے پیٹ میں
ہے میں تیرے حضور پیش کر کے اس کو آزاد کرتی ہوں۔آزاد کس سے؟ دنیا کے
سمجھنٹوں سے شیطان کی غلامی سے۔ہر اس چیز سے جو غیر اللہ ہے یا غیر اللہ کی طرف
سے آتی ہے اس سے میں اسے آزاد کرتی ہوں۔یعنی آزادی کی ایک نئی تعریف فرما دی

334
گئی۔یہ بتایا گیا کہ حقیقی آزادی وقف میں ہے جو خالصتہ ”خدا کی خاطر ہوا کرتا ہے۔اور
جو خدا کا غلام ہو جائے وہ ہر غیر اللہ کی غلامی سے نجات پا جاتا ہے۔اور یہ وہ تجربہ ہے جو
حقیقی واقفین کو ہمیشہ ہوتا رہتا ہے اور جو وقف کی روح کو سمجھتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ
انہوں نے ایک اللہ کی غلامی قبول کر کے ہزار غلامیوں سے نجات پالی ہے۔پس یہ بھی
ایک رنگ سمجھانے کا ہے۔اس دعا کو سمجھ کر اس کے مطابق اپنے واقف بچوں کی
تربیت کرنی چاہئیے اور اس رنگ میں جب تربیت کریں گے تو کوئی شخص اپنی وقف
زندگی کو بوجھ محسوس نہیں کرے گا۔اس میں کسی پابندی پر تلخی محسوس نہیں کرے گا
بلکہ حقیقی آزادی یہی سمجھے گا کہ خدا کے سوا ہر دوسری چیز سے ہر دوسری قید سے وہ آزاد
ہو چکا ہے۔اِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ اے خدا! تو بہت ہی سننے والا اور
بہت ہی جاننے والا ہے۔اب دیکھیں کتنی پر حکمت دعا ہے۔کتنی گہری دعا ہے اور ایک
عورت کو سمجھائی گئی جو نبی نہیں تھی اور اللہ تعالیٰ نے اس کی ایسی قدر فرمائی کہ قرآن
کریم میں اس دعا کو ہمیشہ کے لئے محفوظ فرما دیا اور واقفین کیلئے اس دعا کو ایک ماڈل ننا
کر پیش کیا۔پس وقف نو کے سب بچے اسی دعا کی حکمت کا فیض ہیں جو میرے دل
میں ڈالی گئی اور اس کے نتیجہ میں یہ وقف نو کی تحریک ہوئی۔خدا تعالیٰ کا لطیف مذاق
فَلَمَّا وَضَعَتْهَا قَالَتْ رَبِّ إِنِّي وَضَعْتُها انثى کہہ تو یہ بیٹھی تھیں
کہ جو کچھ ہے تیرے حضور ہے اور دماغ میں یہ تھا کہ لڑکا ہوگا۔یہ بھی خدا کے عجیب
رنگ نہیں۔قرآن کریم میں جب آپ یہ دعائیں پڑھتے ہیں اور انکی قبولیت کا حال دیکھتے
ہیں تو بہت ہی لطیف مذاق خدا کی طرف سے چلتا ہے۔ایک بہت ہی گہرا رابطہ ہے دعا
میں اور قبولیت میں۔اللہ تعالٰی نے کہا اچھا، جب تو نے یہ کہا کہ جو کچھ ہے تو پھر میری
مرضی جو کچھ پیدا کروں۔ضروری نہیں کہ بیٹا ہی ہو۔چنانچہ جب بیٹی پیدا ہوئی تو اس نے
آت التي وضعتها انثى۔میری تو بیٹی پیدا ہو گئی۔واللهُ أَعْلَمُ ہما
وضعت حالا نکہ خدا زیادہ جانتا ہے کہ اس نے کیا پیدا کیا تھا۔اس کے معنی یہ ہیں کہ
وہ خدا کو بتا رہی تھی کہ بیٹی ہے حالانکہ وہ جانتا ہے۔یہ تو عام سادہ معنی ہیں۔لیکن اس

335
سے بھی زیادہ گہرے معنی یہ ہیں کہ اس کو کیا خبر تھی کہ جو بیٹی پیدا کر رہی ہے وہ بیٹوں
سے بہت افضل ہوگی۔وہ تو ظاہر کو دیکھ رہی ہے لیکن میں نے اس کی آزمائش بھی کرلی
اور اس کی دعا کو اعلیٰ رنگ میں قبول کیا ہے۔پس خدا کے لطائف میں کوئی انسانی
لطائف کا رنگ نہیں ہوتا کہ جس کے نتیجہ میں دوسرے کو تکلیف پہنچے اور بھونڈا مذاق
ہو۔خدا کے مذاق میں بھی ایک نعمت چھپی ہوئی ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے قبولیت کے
بہت ہی لطیف رنگ ہیں۔کس رنگ میں وہ قبول کرتا ہے۔بظا ہر دعا کے نقائص کی
طرف انسان کو متوجہ بھی کر دیتا ہے اور پھر پردہ پوشی بھی فرما دیتا ہے۔بہر حال فرمایا
وَلَيْسَ الشَّعر الانف مرد جو بھی ہو وہ اس عورت جیسا نہیں ہو سکتا۔اس کا
ایک مطلب تو یہ ہے کہ عام بچوں کی کیا بات ہے۔عام لڑکوں کا کیا ذکر وہ اس لڑکی کا
مقابلہ نہیں کر سکتے۔یہ ایک بہت ہی عظیم الشان لڑکی ہے۔دوسرا فرمایا۔ليس
الأحد الان اس انٹی جیسا اپنی نوعیت کے لحاظ سے کوئی لڑکا نہیں ہو
سکتا۔کیونکہ اس کے اندر وہ صفات بھی رکھ دی گئی ہیں جن کے نتیجہ میں عورت مرد کی
محتاج ہوتی ہے اور بچہ پیدا کرتی ہے اور پیدائش کی صفات بھی رکھ دی گئی ہیں۔یہ اکیلی
کافی ہے۔اس کو کسی مرد کی ضرورت نہیں۔تو اس لحاظ سے عورتوں میں تو افضل تھی ہی
مردوں پر بھی سبقت لے گئی۔پس قرآن کریم کی دعاؤں پر جب آپ غور کیا کریں تو اس
کے پس منظر کو غور سے پڑھا کریں۔بعد میں آنے والے مضمون کو غور سے دیکھا کریں تو
آپ کی دعاؤں میں بھی وسعت پیدا ہوگی۔آپ کی دعاؤں میں گہرائی پیدا ہوگی۔الفاظ
وہی ہونگے لیکن ان کے معافی پھیلتے چلے جائیں گے اور ایک دفعہ کا مضمون کافی نہیں
ہوگا بلکہ جتنا آپ غور کریں گے یہ میرا تجربہ ہے اللہ تعالٰی کے فضل سے آپ کو
اور مضامین انہی دعاؤں میں ملتے چلے جائیں گے۔چنانچہ فرمایا۔فتقبلها رَبُّهَا بِقَبُول حَسَنٍ وَالبَتَهَا نَبَاتًا حَسَنًا
حسین
پس اس کے رب نے اس بچی کو قبول فرمالیا۔بِقَبُول حَسَنٍ بہت ہی
قبولیت تھی والتيا نباتا حمنا اور اس کی پرورش کی اور اس کو بڑھایا
بہت ہی خوبصورت اور حسین رنگ میں۔پس واقفین نو پیش کرنے والوں کے لئے یہ

336
نمونہ ہے کہ وہ بھی اپنے واقفین نو بچون کی اسی رنگ میں تربیت کریں۔کہ عام بچوں
ے مختلف دکھائی دیں۔بہت ہی حسین اور دلکش انداز میں ان کو پالا پوسا جائے اور
پروان چڑھایا جائے لیکن دعا کے نتیجہ میں یہ توفیق مل سکتی ہے۔ایک دعا حضرت موسیٰ علیہ السلام پر ایمان لانے والے ساحروں کی دعا ہے جو رہ گئی
تھی۔یہ سورۃ الاعراف آیت ۱۲۷ ہے۔ربنا افرغ عَلَيْنَا صَبْرًا وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ
اے ہمارے رب ہمیں صبر عطا فرما اور ہمیں مسلمان ہونے کی حالت میں وفات دیتا۔پہلے یہ مضمون دو سرے رنگ میں گزر چکا ہے۔مراد یہ ہے کہ چونکہ وہ فرعون کو مخاطب
ہو کر چیلنج دے بیٹھے تھے کہ جو عذاب تو دے سکتا ہے ہم کو دے۔جو ہم سے کرنا چاہتا
ہے کر گزر لیکن ہم کسی قیمت پر بھی مرتد نہیں ہونگے اور جو ایمان اللہ تعالی نے عطا
فرمایا ہے اس سے ہر حالت میں چھٹے رہیں گے۔یہ انکا چیلنج تھا فرعون کو۔لیکن معا ان
کا ذہن اس طرف گیا کہ یہ خدا کی توفیق کے بغیر ممکن نہیں۔خواہش ہے۔ارادے ہیں
لیکن انسان کمزور ہے اس لئے اس معاملے میں لازما ہمیں خدا سے طاقت مانگنی
چاہیئے۔پس ہر وہ مومن جو نیک ارادے باندھتا ہے اور وقتی طور پر خلوص سے باندھتا
ہے جانتا ہے کہ وہ تقویٰ کے ساتھ یہ فیصلے کر رہا ہے اس کے لئے بھی نصیحت ہے کہ دعا
سے اللہ تعالٰی سے مدد مانگے ورنہ نیک باتوں کے نیک ارادے جو خلوص کے ساتھ بھی
کئے گئے ہوں ضروری نہیں کہ انسان کو ان کے پورا کرنے کی توفیق مل سکے پس آخری
بات یہ کہہ دی کہ وقوقنا مسلمین ہمیں بلانا اس وقت جب کہ ہم تیری نظر
میں فرمانبردار ہوں۔دیدار الہی کے لئے حضرت موسی کی دعا
ایک حضرت موسیٰ کی مشہور دعا جو دیدار الہی کے لئے انہوں نے کی تھی حالانکہ
دیدار تو روز ہوتا تھا۔کچھ اور معنوں میں وہ دیدار چاہتے تھے۔یہ سورۃ الاعراف
۱۴۴ ۱۴۵ ہے۔ولما جاء موسى لِمِيْقَاتِكَادٌ حَلَمَهُ رَبُّهُ

337
اور جب وقت مقررہ اور مقررہ جگہ پر موسیٰ اللہ تعالٰی کی ملاقات کے لئے حاضر ہوئے
وكلمة ربہ اور خدا نے ان سے کلام کیا۔قَالَ رَبِّ اين انظر اليك
اے میرے خدا ایسا کر کہ میں تجھے دیکھوں اور بہت ہی خوبصورت محاورہ ہے آرت
کا مطلب ہے مجھے دیکھا۔آنگز کہ میں دیکھوں۔تو عام بول چال میں ہم یہ کہہ
سکیں گے اے اللہ مجھے دکھا تو سہی کہ تو کیسا ہے تاکہ میں تجھے اپنی آنکھوں سے دیکھ تو
لوں الرني انظر اليك ، قَالَ لَن تَريني فرمایا۔اے موسیٰ! تو ہر گز مجھے نہیں دیکھ
سکے گا۔ولكن القول الْجَبَلِ يَا اسْتَقَرٌّ مَعَانَا فَسَوْفَ تَرْيني -
ہاں تو اس پہاڑ کی طرف دیکھ اگر یہ اپنے مقام پر ٹھہرا رہا پس پھر ممکن ہے تو بھی مجھے دیکھ
سکتے۔قلما تجد ربُّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُ دَعَاوَ خَر موشی صحقًا اور موسیٰ
خش کھا کر پچھاڑ کھا کر جا پڑے۔فلمَّا افَاقَ قَالَ سُبْحَنَكَ تُبْتُ الْهَكَ وَآنَا
اول المُؤْمِنین پس جب آپ کو ہوش آئی تو کہا سبختك اے رب تو ہر
کمزوری سے پاک ہے۔یعنی ایک دعا سے بات شروع ہوئی تھی۔دعاپر ختم ہو رہی تھی اس لئے پوری آیت پڑھنی پڑی ہے آپ کو بتانے کے لئے کہ بیچ کا
مضمون کیا تھا اور آخر پر پھر ایک دعا ہے۔) حجت الفت میں تو بہ کرتا ہوں تیری
طرف وانا اول المومنین اور میں پہلا مومن ہوں۔اس آیت کے ساتھ
ایک روایت وابستہ ہے جس نے بعض اشکال بھی پیدا کئے ہیں اور کافی اس پر مفسرین
نے احادیث کے ماہرین نے بخشیں کی ہیں۔روایت یہ ہے کہ قیامت کے دن جب حشر
نشر ہو گا اور جب خدا تعالیٰ تجلی فرمائے گا تو سب بے ہوش ہو کر جاپڑیں گے اس وقت
سوال یہ ہے کہ پہلے کس کو ہوش آئے گی۔ایک حدیث ہے کہ حضرت موسیٰ سب سے
پہلے ہوش میں آئیں گے اور جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم دیکھیں گے تو
موسیٰ پہلے ہی ہوش میں کھڑے ہوں گے۔اس کی توجیہ اس حدیث میں یہ بیان ہوئی ہے
کہ موسیٰ کو اس سے پہلے اس کا تجربہ ہو چکا ہے وہ تجملی جس کے نتیجہ میں آنا " فانا"
انسان هوش و حواس کھو بیٹھتا ہے۔اس کا جلوہ اتنا سخت ہے کہ طبیعتیں برداشت نہیں
کر سکتیں اس دنیا میں موسیٰ نے مانگ لی تھی اور اس کا تھوڑا سا نمونہ موسیٰ دیکھ چکا

338
ہے۔پس چونکہ اس میدان کا کھلاڑی رہ چکا ہے اس راہ سے گزر چکا ہے اس لئے جب
واقعہ قیامت کے دن یہ تجلی ہوگی تو نسبتاً جلدی افاقہ ہو گا۔یہ حدیث اس آیت کی
روشنی میں اور دوسری متعلقہ آیت کی روشنی میں جس کا میں نے ذکر کیا ہے قابل غور
ہے لیکن عموما" آپ کو مفسرین اور ماہرین حدیث کی کتب میں یہی تشریح ملے گی۔بہر حال یہ جو دعا ہے اس میں ہے وانا اول المؤمنین یہ جو لفظ اول ہے اس
سے مراد وقت کے لحاظ سے اول نہیں کیونکہ حضرت موسیٰ سے بہت پہلے اول آچکے ہیں
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم معنوی لحاظ سے مومنوں میں سے سب سے
اول ہیں۔پس اول اور آخر یہ دونوں لفظ جو ہمیں قرآن کریم یا احادیث میں ملتے ہیں یہ
مرتبے کے لحاظ سے ہیں نہ کہ ظاہری وقت کے لحاظ سے۔اول جب کہا جاتا ہے تو مراد
نمبر میں پہلا ہے۔جس طرح کوئی امتحان میں فرسٹ آتا ہے اسے اول کہتے ہیں ویسا ہی
مضمون ہے۔بچھڑے کو معبود بنا کر شرمسار ہونے والوں کی دعا
ایک دعا قوم میں بچھڑے کو معبود بنانے والوں میں سے ان لوگوں نے کی جو شرمندہ
ہوئے تھے اور انہوں نے توبہ کی تھی۔وہ دعا یہ تھی ولما سقط في ايديهم و
راوا انَّهُمْ قَدْ ضَلُّوا ، قَالُوالَيْن لَم يَرحَمْنَابُنَا وَيَغْفِرُ لَنَا لَتَكُونَنَّ مِن
الخسرین کہ جب وہ شرمندہ ہو گئے اور انہوں نے سمجھ لیا کہ وہ گمراہ ہو گئے تھے
تب انہوں نے یہ دعا کی تین تغیر حَمْنَا ربنا اگر ہمارا رب ہم پر رحم نہ
فرمائے گا اور ہماری بخشش نہ فرمائے گا لتَكُونَنَّ مِنَ الْخَسِرِينَ يقيناً ہم بہت
گھاٹا پانے والوں میں سے ہونگے۔نہیں دیکھیں ہر موقعے کے لئے ہر ایسی صور تحال کے لئے جس سے انسان دو چار
سکتا ہے اللہ تعالی نے قرآن کریم میں کوئی نہ کوئی اس پر اطلاق پانے والی دعا ہمیں
سکھا دی ہے اور اس لحاظ سے بھی اگر آپ قرآن کریم کی دعاؤں کو ازبر کریں۔یا پوری
یاد نہیں کر سکتے تو کچھ حصہ کبھی کبھی یاد کرتے رہا کریں اور قرآنی دعاؤں کو ہر مشکل کے
وقت دیکھ لیا کریں۔آپ کو ضرور کوئی نہ کوئی دعا اپنی صور تحال پر اطلاق پاتی ہوئی ایسی
ہو

339
ملے گی جس کو جس طرح وہ دعا کی گئی تھی اسی جذبہ کے ساتھ آپ جب دعا کریں گے تو
انشاء اللہ تعالٰی قبولیت دعا کے عظیم الشان نظارے دیکھیں گے۔علم بڑھنے کی دعا
سکھائی
قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و سلم کو اتنی دعائیں
خدا تعالی نے خود سکھاتی ہیں کہ اور کسی نبی کے ذکر میں خدا تعالیٰ کی طرف سے
ہوئی دعائیں اس کثرت سے نہیں ملتیں۔ایک موقعہ پر فرمایا۔وَلَا تَعْجَلُ بِالْقُرْآنِ مِن قَبْلِ أَن يُقْضَى إِلَيْكَ وَحْيُهِ : وَقُل رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا
(سورۃ طہ : (۱۱۵) اے میرے بندے تو جب وحی نازل ہوا کرے تو جلدی جلدی اسے
دہرانے کی کوشش نہ کیا کر کہ کہیں بھول نہ جائے وقل رب زِدْنِي عِلْمًا اور یہ کہا
کر کہ اے میرے رب میرا علم بڑھاتا چلا جا۔اس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی معصومیت کا بھی پتہ چلتا ہے اور خدا تعالٰی کے
کلام کو کس طرح دیکھتے تھے اس کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔وحی نازل کرنا بھی خدا کا کام ہے اور
وحی کو محفوظ کرنا بھی خدا کا کام ہے۔مگر جس کو کسی چیز سے بے انتہا محبت ہو اور اسے وہ
سنبھالنا چاہے۔اسے یقین بھی ہو کہ یہ چیز سنبھل جائے گی تب بھی وہ اپنی طرف سے بہت
کوشش کرتا ہے اور جلدی جلدی ہاتھ پاؤں مار کر اسے سمیٹنے کی کوشش کرتا ہے۔پس یہ وہ
نقشہ ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا کھینچا گیا۔جب آپ پر وحی نازل ہوتی تھی
آپ تیزی کے ساتھ زبان چلاتے تھے اور اس وحی کو دہراتے چلے جاتے تھے تاکہ کوئی بھی لفظ
کوئی نکتہ بھی ادھر سے ادھر نہ ہو۔تب اللہ تعالیٰ نے آپ
کو یہ فرمایا کہ تجھے یہ محنت کرنے کی
کوئی ضرورت نہیں ہے۔ہاں اس عرصہ میں تو یہ دعا کیا کر وقل رب زِدْنِي عِلْمًا
اے میرے اللہ میرا علم پڑھا۔اب یہ جو دعا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ و علیٰ آلہ وسلم کا جو نظام حفظ تھا وہ عام نظام حفظ جیسا نہیں تھا۔بلکہ جہاں تک وحی کا
تعلق ہے ہو سکتا ہے کہ باقی انبیاء کو بھی یہی امتیاز حاصل ہو کہ وحی اس رنگ میں نازل ہوتی
ہے کہ وہ از خود ذہن پر نقش ہو جاتی ہے اور اسے توجہ سے سن کر یاد کرنے کی ضرورت
نہیں ہے کیونکہ دعا وہ سکھائی گئی ہے جو بالکل اور ہے کہ اے میرے رب میرا علم بڑھا دے۔

340
آپ کسی کی بات سن رہے ہوں اور کوئی اور بات منہ سے کر رہے ہوں تو جو آپ سن رہے
ہیں نہ وہ سمجھ سکتے ہیں نہ اسے یاد کر سکتے ہیں۔تو وحی کے وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ
آلہ و سلم کو یہ دعا سکھایا جاتا کہ یہ دعا کیا کرو اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی ذہنی کوشش کا
وحی کو محفوظ کرنے سے کوئی علاقہ نہیں تھا وہ ازخود اترتی تھی اور نقش بنکر دائمی نقش بنکر
جمتی چلی جاتی تھی۔اور توجہ اس طرف دیتے یا نہ دیتے خدا کی تقدیر نے اس کو بہر حال محفوظ
کرنا تھا۔پس فرمایا کہ فارغ وقت میں یہ کیا کر کہ مجھ سے اور دعائیں مانگا کر اور یہ کہا کر کہ
اور بھی علم نازل فرما اور جو علم ہے بجائے اس کے کہ میں اسے کھو دوں میرا علم بڑھا دے
کیونکہ جو بات بھول جائے وہ حاصل کیا ہوا علم انسان کھو دیتا ہے تو زدن منما
میں یہ جتایا کہ تیرے علم کو کھونے کا تو سوال ہی کوئی نہیں۔ہم جو ذمہ دار ہو گئے ہیں۔ہاں تو
مزید مانگا کر۔حضرت بانی سلسلہ کو سکھائی گئی دعا
اس دعا کے ضمن میں ایک اور دعا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہاما"
سکھائی گئی وہ بھی آپ کو بتاتا ہوں۔وہ یہ ہے کہ اللهم أرِنِي حَقَائِقَ الْأَشْيَاءِ
اے میرے اللہ مجھے اشیاء کی حقیقتیں بتا۔یعنی ان کے اندر جو گہرے راز ہیں وہ سمجھا۔میں بالعموم قرآن کریم کی اس دعا کے ساتھ اس دعا کو ملا کر کرتا ہوں اور خصوصا اس
وقت جب کہ کسی قسم کی رہنمائی کی خاص ضرورت ہو اور میرا یہ تجربہ ہے کہ اس کے
نتیجہ میں اللہ تعالیٰ بہت سے ایسے مطالب پر آگاہی فرماتا ہے جس کی طرف انسان کا اپنا
ذہن اپنی کوشش سے جا نہیں سکتا۔الہام تو نہیں ہوتا لیکن اس طرح خدا تعالٰی نکتے
دماغ میں اچانک ڈالتا ہے کہ آدمی حیران رہ جاتا ہے۔اس جماعت کو بھی اس قرآنی دعا
سے استفادہ کرنا چاہیے اور ہمارے طالب علموں کو خاص طور پر اس دعا کو جو چھوٹی سی
دعا ہے ایک چھوٹا سا فقرہ ہے۔وَقُلُ آبِ زِدْنِ عِلْمًا اس کو پڑھتے رہنا
چاہیے۔اس کے نتیجہ میں انکی توجہ اس امر کی طرف بھی مبذول ہوتی رہنی چاہیے کہ
اصل علم کلام الہی ہے۔دوسرا دنیا کا جو علم ہے وہ ثانوی علم ہے۔یہاں قرآن کریم کی
وحی سے متعلق علم کا لفظ استعمال ہوا ہے۔چنانچہ طالب علم جب یہ دعا مانگیں

آج 10 میں سے 10 باقی