۲۴ مئی ۱۹۹۱
ذوق عبادت اور آداب دُعا, حصہ 2
341
وقل رب زدني علماً تو یہ نہ کیا کریں کہ اعلیٰ مضمون کو چھوڑ دیا کریں اور ادنی مضمون
کو ذہن میں رکھ کر دعا کیا کریں۔دعا یہ کیا کریں کہ اے خدا ہم دنیا کے عارضی علوم کی
طرف متوجہ ہیں۔یہ مجبوریاں ہیں۔ہمیں وہ علم بھی عطا فرما جو تو نے حضرت محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم پر نازل فرمایا تھا۔اور اس کے صدقہ میں ہمیں یہ دنیاوی
علم بھی عطا فرمادے جو اس کی ذیل میں آتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ میں نے وہ جگہیں بھی درج کروالی ہیں جہاں انکو اپنی ترتیب
کے لحاظ سے بیٹھنا چاہیے تھا۔مگر اس وقت میں چھوڑتا گیا ہوں لیکن جب یہ خطبہ ضبط
تحریر میں آئے گا تو کاتب وہ ذکر بھی کردے گایا ان کو اٹھا کر وہیں لے جائے گا جہاں انکو
ہونا چاہیے۔یعنی جب یہ سلسلہ خطبات اکٹھا شائع ہو گا تو آج جو ان آیات سے متعلق
گفتگو ہوئی ہے انکو ہم اصل مقام پر لے جائیں گے۔تو جو لوگ سن رہے ہیں وہ بعد میں
خیال نہ کریں کہ غلطی ہو گئی ہے۔بالا رادہ ایسا کیا جائے گا۔حضرت موسیٰ کی دعا جو بے بسی کی حالت میں ہر شخص کر سکتا ہے
اب جہاں سے مضمون چھوڑا تھا وہاں سے پھر بات شروع کرتا ہوں۔سورۃ الشعراء
آیات ۱ تا ۸ا میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعا کا ذکر فرمایا گیا ہے۔واذ نَادَى رَبُّكَ مُوسى اَنِ انتِ القَوْمَ الظَّلِمِينَ - قَوْمَ فِرْعَونَ الَّا يَتَّقُونَ -
قال رب إني أَخَافُ أن يُكَذِّبُونِ - وَيَضِيقُ صَدْرِي وَلَا يَنْطَلِقُ لِسَانِي فَأَرْسِلْ
إلى هرُونَ - وَلَهُمْ عَلَيَّ ذَنْبُ فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ - (الشعراء : ۱۱-۱۵)
حضرت موسیٰ پر جب خدا تعالیٰ نے وحی نازل فرمائی اور ان کو حکم فرمایا کہ تو فرعون کی
ظالم قوم کی طرف جا الا يتقون کیوں وہ تقویٰ اختیار نہیں کرتے۔کیوں وہ
خدا خوفی کی راہ اختیار نہیں کرتے۔قالَ رت الي أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ عرض کی
اے خدا میں ڈرتا ہوں کہ مجھے جھٹلا نہ دیں۔اب یہ جو لفظ ہے جھٹلانے کا۔اسمیں
حضرت موسیٰ کا ذہن اس طرف نہیں جاتا کہ انبیاء کو ہمیشہ جھٹلایا جاتا ہے بلکہ خاص
دلیل آپ کے ذہن میں ہے جس کو قرآن کریم کھول کر بیان فرماتا ہے وہ کہتے ہیں وہ
تقوی اختیار نہیں کرتے ٹھیک ہے پر میں بھی تو ایک بات سے ڈرتا ہوں اور وہ خوف میرا
342
اور
یہ ہے کہ وہ مجھے جھٹلا دیں گے اور کیوں جھٹلائیں گے ويضيق صدري و
لا ينطلق لساني میرا سینہ باتیں بیان کرتے وقت کھلتا نہیں ہے۔میں کوئی مضمون
سوچ کر بیان کرنا چاہتا ہوں تو اپنے سینے میں تنگی محسوس کرتا ہوں اور یہ انسانی تجربہ کی
بات ہے۔ایک انسان بات ٹھیک بیان نہیں کر سکتا۔طالب علم امتحان میں بعض باتیں
جانتے ہوئے بھی پیش نہیں کر سکتے۔یہ ضروری نہیں کہ جو طالب علم ناکام رہے یا کم نمبر
لے وہ ضرور ہی نالائق ہو گا۔بعض دفعہ اس بے چارے کو بات پیش کرنے کا سلیقہ نہیں
آتا۔تو حضرت موسیٰ نے اس طرح اللہ سے عرض کیا لا ينطلق لساني
میری زبان بھی نہیں کھلتی۔کہا جاتا ہے حضرت موسیٰ ہکلا کر بولتے تھے۔فازیل
إلى هرون اس لئے میرا مشورہ یہ ہے کہ ہارون کی طرف وحی بھیج دے۔اب یہ
عجیب دلچسپ دعا ہے۔عاجزی بھی ہے سادگی بھی کیسی پیاری کہ اللہ تعالیٰ کو بتا رہے
ہیں کہ ان باتوں کو سوچ کر میں نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ زیادہ مناسب ہوگا کہ ہارون کو نہی
بنایا جائے اور مزید اصل بات آخر پر نکلی ہے۔وَلَهُمْ عَلَيَّ ذَنْبُ فَلَخَافُ آن
يَقْتُلُون مشکل یہ ہے کہ مجھ پر ایک گناہ ہے جسکے لئے اس قوم کو میں جواب وہ
ہوں۔اور غلطی سے مجھ سے ان کا ایک آدمی مر گیا تھا۔اب اگر عام حالات میں نبی کو
جھٹلائیں تو وہ تو ہے ہی جھٹلانا۔لیکن اگر جرم بھی ہو اور پتہ ہو کہ نبی نہیں ہے یہ جھوٹا
ہے۔پھر تو بڑھ چڑھ کر زیادہ غصے کے ساتھ پہلے نقصان کا بدلہ اتاریں گے اور پہلے گناہ کی
جزا دیں گے۔تو یہ تھا اصل قصہ نہ جس کی وجہ سے اپنے آپ
کو بیچ میں سے نکال ہی دیا
کہ اے اللہ ان سب حالات میں بہتر یہی ہے کہ تو موسیٰ کی بجائے ہارون کو نبی بنا دے
قال كلا فَاذْهَبَا بِايَتِنَا إِنَّا مَعَكُمْ مُسْتَمِعُونَ فرمایا کہ خبردار موسیٰ ضرور جاؤ
لیکن تم دونوں جاؤ۔اب دعا قبول بھی فرمائی اور وہ جو خوف تھا وہ بھی دور کر دیا۔گلا
میں ہلاکت کا ڈرانا نہیں بلکہ امید کو زیادہ یقینی طور پر پیش کرتا ہے۔گلا سے
مراد یہ ہے کہ جو باتیں تو سوچ رہا ہے تیرے تو ہمات ہیں ان میں کوئی بھی حقیقت نہیں
ہے۔ہو کیسے سکتا ہے کہ خدا کے تم نمائندہ ہو اور خدا کی مرضی کے سوا کوئی تم پر ہاتھ ڈال
بیٹھے۔فاذهبا تم دونوں جاؤ پانینا ہمارے نشانات لیکر انا معكم
343
تستمعون میں تمہارے ساتھ سننے والا ہوں۔اس آیت سے اور اس دعا کے
جواب سے پتہ چلتا ہے کہ ساتھ ہی حضرت موسیٰ کو کچھ قبولیت کی خوشخبری بھی دے دی
گئی تھی۔کیونکہ تشنیہ سے خطاب معا جمع میں تبدیل ہو جاتا ہے۔فرمایا تم دونوں
جاؤ ہمارے نشان لیکر - إِنَّا مَعَكُمْ مُسْتَمِعُونَ میں تمہارے ساتھ کھڑا
تمہاری التجاؤن کو سن رہا ہوں گا۔پس وہ جو ساحروں کی دعا تھی اس کے سننے کی خوشخبری
بھی اس آیت میں پہلے کلام میں حضرت موسیٰ کو دے دی گئی تھی کہ تم ڈرتے کس بات
سے ہو تم پڑھو گے۔ایک سے دو میں نے تمہیں بنایا ہے۔تم دو بھی نہیں رہو گے۔دو
سے تین چار ایک قوم بنتے چلے جاؤ گے اور اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ کھڑا تمہاری
التجاؤں کو سن رہا ہو گا۔وہ کون ہو سکتا ہے جو تم پر ہاتھ ڈالے۔فَاتِيَا فِرْعَوْنَ
فَقُولا انا رسُول رب العلمین اور فرعون کے پاس جاؤ اور دونوں اس سے
یہ کہو کہ ہم خدا کے رسول ہیں۔خدا کے ایلچی ہیں۔یہاں جمع کا صیغہ استعمال نہیں فرمایا بلکہ
واحد کا صیغہ استعمال فرمایا ہے۔رسول نہیں فرمایا بلکہ رسول آب
العلمين یعنی ان دو میں کوئی فرق نہیں تھا کہ دو الگ الگ رسول ہوں۔ایک ہی
مشن پر ان دونوں کو فائز فرمایا گیا تھا۔اور اپنی مجموعی حیثیت میں وہ ایک ہی رسول کے
مقام پر فائز تھے۔اب سوال یہ ہے کہ یہ دعا ہم عام حالات میں کیسے مانگیں گے۔کسی کو
خدا ایسے مقام پر فائز کرے یا ایسے حالات ہوں تو پھر یہ دعا اس سے مانگی جائے لیکن امر
واقعہ یہ ہے کہ ان دعاؤں کے اندر بعض مخفی التجا کی کیفیات ہیں جو ایک عاجز بندے کے
کام آجاتی ہیں جب وہ موسیٰ کے رنگ میں ڈوب کر یا کسی اور گزشتہ نبی کی دعا کو یاد
کرتے ہوئے اس کے رنگ میں ڈوب کر یہ دعائیں کرتا ہے۔اپنے بجز اور بے بسی کی
کیفیت کے لئے ایسی حالت میں جب کسی سے کوئی گناہ کسی کا سرزد ہو گیا ہو کسی سے
خوف کھاتا ہو تو حضرت موسیٰ کی یہ دعا حضرت موسیٰ کے رنگ میں ڈوب کر اگر کی جائے
تو اللہ تعالٰی کے فضل کے ساتھ انسان کی دوسری ضروریات میں بھی کام آسکتی ہے۔قومی بدیوں سے نجات کی دعا
حضرت لوط کی ایک دعا بیان فرمائی گئی ہے سورۃ الشعراء میں (یہ جو دعا تھی یہ بھی
344
سورۃ الشعراء آیت ۱ تا ۱۸ تھی اب سورۃ الشعراء کی آیت ۱۷۰ میں حضرت لوظ کی یہ دعا
بیان ہوتی ہے۔رَبِّ نَجْري واهني ممَّا يَعْمَلُونَ اے میرے رب مجھے اور میرے اہل کو
نجات بخش ان باتوں سے جو میری قوم کرتی ہے۔یہاں جسمانی نجات کی دعا نہیں ہے جو
اس کے ذیل میں آئی تھی۔اصل میں ایک ایسے گناہ سے نجات کی دعا ہے جو ساری قوم
میں وبا کی طرح پھیل چکا تھا اور ساری قوم میں سرائیت کر گیا تھا۔ایسے موقعہ پر دعا کے
بغیر انسان صحیح معنوں میں ایسی قومی بدیوں سے بچ نہیں سکتا۔پس جب مثلاً انگلستان میں
رہنے والے یہ دیکھتے ہیں کہ بعض بدیاں یہاں پھیلی ہوئی ہیں۔امریکہ میں رہنے والے
دیکھتے ہیں کہ بعض بدیاں وہاں پھیلی ہوئی ہیں تو ان کے لئے بھی یہ دعا کرنی چاہئیے۔ورنہ
یہ بدیاں اس طرح فضا میں سرائیت کر چکی ہوتی ہیں کہ ہر سانس میں انسان ان کو لے رہا
ہوتا ہے۔ٹیلی ویژن آن کرے۔ریڈیو آن کرے۔بازاروں میں چلے۔یہ ہو ہی نہیں
سکتا کہ ان بدیوں سے کلیتہ " بیچ کر نکل سکے۔پس یہ دعا ہمیں سکھاتی ہے کہ نجات
صرف ظاہری نجات کی دعا نہیں ہوتی بلکہ بدیوں سے روحانی نجات بہت بڑی اہمیت
رکھتی ہے۔اور جو روحانی نجات حاصل کرتا ہے اس کے لئے بدنی نجات خود بخود عطا ہو
جاتی ہے۔پس حضرت لوط اگر صرف بدنی نجات مانگتے تو اس کے اندر روحانی نجات
شامل نہیں تھی مگر جب روحانی نجات مانگی تو اس میں بدنی نجات شامل ہو گئی۔امریکن یونیورسٹیوں کی حالت زار
پس وہ لوگ جو مثلاً امریکہ میں رہتے ہیں۔مجھے ایک طالب علم کی والدہ کا خط ملا۔انہوں نے یہ لکھا کہ میرے دو بچے ہیں ان میں سے ایک نے جو فلاں یونیورسٹی میں
امریکہ میں پڑھتا ہے مجھے لکھا ہے کہ یہاں طالب علموں کی بھاری اکثریت نشہ کرتی ہے
اور یونیورسٹی میں یہ فیشن ہے اور اس کے علاوہ دوسری بدیوں کا ذکر تھا کہ یہ بھی کرتے
ہیں اور جو نہیں کرتے وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ہم میں رہنے کا حق نہیں رکھتے۔یہ ہم سے الگ
ایک مخلوق ہے اور پوری کوشش کی جاتی ہے کہ وہ تیں ان کو بھی ڈال دیں۔تو اس نے
اپنی والدہ کو دعا کے لئے لکھا تھا کہ دعا کے ذریعہ میری مدد کریں ورنہ یہ بڑا مشکل
345
ہے۔پس جو طالب علم امریکہ جاتے ہیں میں انکو ہمیشہ یہی نصیحت کرتا ہوں کہ وہاں تم
کوشش تو ضرور کرو گے بچنے کی لیکن یہ دعا ضرور کرتے رہتا۔چنانچہ والدہ نے جب مجھے
دعا کے لئے لکھا تو اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ میرے جو خطرات تھے وہ درست تھے
یورپ میں بھی خرابیاں ہیں لیکن جتنی بدیاں اس وقت امریکن یونیورسٹیوں میں اخلاقی
لحاظ سے پھیلی ہوئی ہیں میرا خیال ہے دنیا کے پردے پر اس کی کوئی مثال نظر نہیں آتی۔پاکستان میں کثرت سے پھیل رہی ہیں نشہ بہت عام ہو رہا ہے تو وہاں سے جو لوگ ہجرت
کرتے ہیں۔ہجرت سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ قوم کی بد اعمالیوں سے نجات کی دعا مانگا
کریں اور اس کیلئے حضرت لوط کی یہ دعا ہمارے لئے ایک نمونہ ہے رب نقوی
داخلي ممَّا يَعْمَلُونَ اے میرے رب مجھے بھی اور میرے اہل کو بھی ہر اس
بدی سے نجات بخش جو یہ کرتے ہیں۔فتح نمایاں کے ذریعے روحانی نجات پانے کی دعا
حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک دعا ہے رَبّ إِن قَوْمِي كَذَّبُونِ
(الشعراء : (۱۱۸) اے میرے اللہ ! میری قوم مجھے جھٹلا بیٹھی ہے فافته بيني و
بينهم اب میرے اور ان کے درمیان فرق کر کے دکھا دے وَنَجْنِي وَ مَن مي
منَ الْمُؤْمِنِينَ (الشعراء : (19) اور مجھے اور مومنوں کو نجات بخش۔اب یہ بظاہر
محض بدن کی نجات کا ذکر چل رہا ہے لیکن اس دعا کو آپ غور سے پڑھیں تو آپ کو
معلوم ہوگا کہ یہ مضمون اس کی نسبت زیادہ گہرا ہے جو دکھائی دیتا ہے۔آپ نے پہلے یہ
دعا کی ہے کہ قوم مجھے جھٹلا بیٹھی ہے اب ہمارے درمیان تمیز کر دے کہ کون پاک ہے
کون ناپاک ہے۔اور تمیز اس طرح کر کہ پاکوں کو بچالے اور ناپاکوں کو ہلاک کر دے پس
یہاں بدنی نجات کی دعا نہیں تھی۔روحانی نجات کی دعا تھی بدنی نجات کو اس کا نشان بنا
کر مانگا گیا تھا۔اب دعا غور سے سنیں رب ان قومي كَذَّبُونِ حضرت نوح
نے عرض کیا اے میرے رب! میری قوم مجھے جھٹلا بیٹھی ہے۔یعنی اب اس سے کوئی
امید باقی نہیں رہی۔فَافَتح بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ اب میرے اور ان کے درمیان
فتحا نمایاں فرق کر کے دکھا دے۔کہ دنیا دیکھ لے کہ کون پاک تھا اور کون تجھے
346
ہے کہ
پیارا تھا اور کون ناپاک اور کون تیری نظر میں مغضوب تھا۔اور نشان کیا ہو اس طرح کا وہ یہ
وَنَحْنِي وَمَن مَّنِي مِنَ الْمُؤْمِنِينَ مجھے اور وہ لوگ جو مجھ پر ایمان
لائے ہیں ان سب کو اس ہلاکت سے بچالے جو اس قوم کا مقدر ہو چکی ہے۔فَأَنجَيْنَهُ وَمَنْ مَعَهُ فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُونَ (الشعراء : ۱۳۰) اور ہم نے اسے اور
جو کچھ اسکے ساتھ تھے۔ایک بھری ہوئی کشتی میں نجات دی۔اس سے پہلے ایک بھری
ہوئی کشتی کا ذکر گزر چکا ہے جس میں سوائے خدا کے ایک نبی کے ساری قوم کیلئے جگہ
تھی وہ اس بھری کشتی میں نہ صرف یہ کہ خود نجات نہیں پاسکا بلکہ وہ باقی قوم کے لئے
بھی خطرہ بن گیا کہ اگر یہ ہوا تو کشتی ڈوبے گی۔اگر یہ نکلے گا تو کشتی بچے گی۔تو وقتی طور پر
جب خدا کی رحمت کا سایہ آزمائش کے لئے بھی اٹھتا ہے تو کتنا ہولناک منظر پیدا ہو جاتا
ہے۔یہاں اب بالکل بر عکس منتظر ہے۔فرمایا۔جاشوق سے جتنے مومن ہیں وہ بھی کشتی
میں بھر لے اور ہر قسم کے ضرورت کے جانوروں کے نمونے بھی بھر لے۔ہم یہ وعدہ
کرتے ہیں کہ بھری ہوئی کشتی میں تمہیں ان طوفان خیز موجوں سے نجات بخشیں گے۔اور فرمایا کہ ہم نے ایسا ہی کیا ثُمَّ اغرقنا بعد البقين (الشعراء : ۱۳۱) پس اس
کے بعد ہم نے باقی سبکو فرق فرما دیا ان في ذلك لآيَةً ، وَمَا كَانَ اكْثَرُهُمْ مُؤْمِنينَ
(الشعراء : ۱۲۲) اس میں ایک بہت بڑا نشان ہے لیکن افسوس کہ اکثر لوگ
ایمان نہیں لاتے۔صاحب اختیار اور اقتدار لوگوں کی دعا
حضرت سلیمان علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک دعا ہے جس کے ساتھ ایک گہرا مضمون
وابستہ ہے۔لیکن وہ میں بعد میں بیان کروں گا۔اب وقت نہیں ہے پہلی دعا جو ہے اس
کا مختصر ذکر میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔(بعد میں جو ایک ایسی دعا ہے جس کے ساتھ
قرآن کریم کی صداقت کا ایک نشان وابستہ ہے اس کا ذکر بعد میں تفصیل کے ساتھ کروں
گا۔اس دعا کے ساتھ بھی اس کا تعلق ہے لیکن دو تین دعائیں اکٹھی ہیں جن کا انشاء
اللہ آئندہ جمعہ میں ذکر کیا جائے گا)
حضرت سلیمان علیہ السلام نے عرض کی
رت آواز عرفني أن أشكر يعمتك التي أنعمت علي انہوں (حضرت
347
سلیمان علیہ السلام) نے یہ دعا کی کہ اے خدا مجھے توفیق عطا فرما آن اشكر نعمتك
التي أنعمت علي وعلى والا دعا میں تیری اس نعمت کا شکر ادا کر سکوں جو تو نے مجھ پر اور
میرے والدین پر فرمائی وآن اعْمَلَ صَالِحًا اور میں نیک اعمال بجالاؤں ترضُهُ
جن سے تو راضی ہو وَادْخِلْنِي بِرَحْمَتِكَ فِي عِبَاركَ الضلعين (النمل : ۲۰)
اور مجھے اپنی رحمت کے ساتھ اپنے صالح بندوں کے گروہ میں داخل فرمالے۔حضرت
سلیمان کی یہ دعا اس موقع پر بیان ہوئی ہے جب وہ اپنے لشکر سمیت وادی نملہ میں
داخل ہوئے اور عام طور پر لوگ یہ کہتے ہیں کہ ایک چیونٹی تھی جس نے حضرت سلیمان
کو دیکھ کر اپنی باقی چیونٹی بہنوں کو متنبہ کیا کہ یہ ایک بہت بڑا جابر بادشاہ آگیا ہے اور
بہت بڑی فوج لے کر آیا ہے۔اگر اس سے بچتا ہے تو بھاگ کر اپنے اپنے بلوں میں گھس
جاؤ ورنہ اس لشکر کے پاؤں تلے تم روندی جاؤ گی۔یہ بات حضرت سلیمان نے جن کو
علماء یہ بیان کرتے ہیں کہ ظاہری طور پر منطق الطیر عطا ہوئی تھی یعنی پرندوں کی بولی
ظاہر میں بھی عطا ہوئی تھی اور دنیا کے ہر قسم کے پرندوں کی زبان وہ سمجھتے تھے مگر سوال
یہ ہے کہ یہ تو چیونٹی تھی "منطق الطیر میں چیونٹی بیچاری کہاں سے داخل ہو گئی۔اس
لئے "نمل" سے مراد چیونٹی لینا درست نہیں ہے۔"نملہ" ہے اصل میں جو ایک قوم
کا نام تھا۔اور حضرت سلیمان جب لشکر کشی کر رہے تھے تو ایک ایسی قوم پر سے گزرے
جس قوم کے ایک فرد نے اپنی قوم کو متنبہ کیا کہ اپنی اپنی پناہ گاہوں میں چھپ جاؤ اور
غائب ہو جاؤ۔معلوم ہوتا ہے کہ وہ پہاڑی علاقہ تھا یا ایسی جگہیں تھیں جہاں غاروں
میں چھپا جا سکتا تھا۔چنانچہ بجائے اس کے کہ وہ قوم ایک لشکر کے سامنے آتی اور اس
کے نتیجے میں اس کو خطرات درپیش ہوتے تو مشورہ دینے والے نے یہ مشورہ دیا۔حضرت سلیمان کو اللہ تعالیٰ نے یہ بات سمجھا دی کہ اس طرح یہ تجھ سے خوف کھا رہے
ہیں اس پر انہوں نے عرض کی رت آذار غریق أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَي
وعلى والدي وان أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَهُ کہ اے خدا میں دنیا کے
بادشاہوں جیسا تو بادشاہ نہیں ہوں تو نے مجھ پر ایک عظیم الشان نعمت کی اور میرے
والدین پر بھی ویسی ہی نعمت فرمائی۔مجھے توفیق عطا فرما کہ میں نیک اعمال کروں ایسے
348
نیک اعمال جن سے تو راضی ہو۔اگر عام بادشاہوں کی طرح میں نے اپنی فتوحات کے
نتیجے میں یا لشکر کشی کے دوران کمزوروں کو کچلا اور مسلا اور بے بسوں پر ظلم کیا تو پھر میں
اس نعمت کی خلاف ورزی کر رہا ہوں گا۔یہ معنی ہیں اس کے۔وادخلني
برحمتك في عبادك الصاحين اور اپنی رحمت کے صدقے اپنی رحمت کی عطا
برَحْمَتِكَ الصَّلِحِينَ
کے طور پر مجھے نیک بندوں میں شامل فرمالے۔یہ دعا اس وقت کے کام کی دعا ہے جب انسان کو خداتعالی بنی نوع انسان کے ایک
سے پر کسی قسم کی فضیلت بنے۔کسی قسم کا ان کے ساتھ معاملہ کرنے کی طاقت بخشے اور
اس کے نیچے کئی قسم کے خدمتگار ہوں۔کئی لوگوں کے معاملات اس کے قبضہ قدرت
میں ہوں۔ایسے وقت میں بھی انسان کو محض اپنی عقل پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ
جس طرح حضرت سلیمان جو بہت ہی صاحب عقل تھے اور سب سے بہتر مقام پر فائز تھے،
یہ فیصلہ کرتے کہ کون مجرم ہے کون نہیں ہے۔کس کو سزا دینی ہے۔کس کو نہیں دینی
ہے۔لیکن اعلیٰ عقل کا سب سے بڑا تقاضا یہ تھا کہ وہ عاجزی کے ساتھ خدا سے دعا
کرتے کہ اگر تو نے مجھے توفیق دی تو میں اس طاقت کا صحیح استعمال کر سکوں گا۔اگر تو نے
مجھے توفیق نہ دی تو میں اپنی عقل کے باوجود اس طاقت کا صحیح استعمال میں کر سکوں
گا۔خطرہ ہے کہ ایسے اعمال سرزد ہوں جن سے تو ناراض ہو۔اس لئے مری التجاء یہ
ہے کہ خواہ کتنی ہی مجھے حکومت کیسا ہی غلبہ کیوں نہ عطا کر۔مجھے توفیق عطا فرما کہ ہر
حالت میں میرے اعمال تیری رضا کے مطابق ہوں۔اور طاقت کے نشے میں میں کوئی
غلطی نہ کر بیٹھوں پس ہر موقع ہر محل کے مطابق ان لوگوں کی دعائیں قرآن کریم میں
محفوظ ہیں جن پر اللہ تعالی نے انعام نازل فرمائے اور جن کی راہوں پر چلنے کی ہم سورڈ
فاتحہ میں دعا کرتے ہیں۔اللہ تعالٰی ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ان راہوں پر خدا کی رضا
کے مطابق ہمیشہ قدم مارتے رہیں۔