۳۱ مئی ۱۹۹۱
ذوق عبادت اور آداب دُعا
349
بیت ناصر سرینام
۳۱ار مئی 1991ء
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
موجودہ سلسلہ خطبات کا پس منظر
تشهد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور انور نے فرمایا
گزشتہ چند جمعوں سے قرآن کریم میں مذکور دعاؤں کا بیان چل رہا ہے اور میں
جماعت کو اس طرف متوجہ کر رہا ہوں کہ سورۂ فاتحہ میں جب ہم یہ دعا مانگتے ہیں کہ
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ
عليهم ولا الضالین تو وہ رستہ جو نیک لوگوں کا رستہ ہے، وہ رستہ جس پر وہ لوگ
چلے جن پر اللہ تعالیٰ نے انعام فرمایا اس رستے کی مشکلات پر قابو پانے کے لئے اس
رستے کے خطرات سے بچنے کے لئے اور اس رستے پر چلتے ہوئے خدا کی رضا پانے کے
لئے ہمارے لئے ضروری ہے کہ وہ دعائیں زندگی بھر مانگتے رہیں جو دعائیں خدا کے وہ
پاک بندے مانگا کرتے تھے جن کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے کہ وہ انعام یافتہ لوگ
تھے۔اللہ نے ان پر انعام فرمائے تھے تو جن کا رستہ مانگا ہے ان کی ادائیں بھی تو لینی
پڑیں گی ان کے طریق بھی تو اختیار کرنے پڑیں گے۔یہ تو نہیں ہو سکتا کہ ہم رستہ انعام
والوں کا مانگیں اور ادائیں مغضوب علیہ کی اختیار کرلیں۔اس لئے سب
سے اہم بات جو منعم علیہ گروہ یعنی انعام یافتہ لوگوں کی ہمیں نظر آتی ہے وہ یہ
ہے کہ ان کی زندگی کا ہر لمحہ دعا کے سہارے گزرتا تھا۔ہر مشکل کے وقت ہر آسانی
کے وقت ہر خوشی اور ہر غم میں وہ خدا تعالیٰ سے دعائیں مانگا کرتے تھے۔یہ سفر جو میں نے اللہ اختیار کیا، اس سفر سے پہلے میں نے بھی وہ دعائیں کیں جو سفر
کے موقعہ کے مناسب حال قرآن کریم میں مذکور ہیں۔آج میں آپ سے سرینام کے
350
دار الخلافہ پیرا ماریبو (Paramaribo) میں مخاطب ہوں۔اور بعض باتیں آپ کو
دوبارہ سمجھانی پڑ رہی ہیں جو اس سے پہلے میں بیان کر چکا ہوں کیونکہ آپ ایک ایسی
جماعت ہیں جن کو پوری طرح اردو نہیں آتی اگر چہ آہستہ سمجھا کر بات کروں تو اردو
سمجھتے ہیں۔بعض آپ میں سے اچھی بھی جانتے ہیں ، بعض ذرا کمزور جانتے ہیں اس
لئے میں یہ وضاحت کر رہا ہوں کہ یہ خطبہ جب یا ہر جائے گا اور دنیا کی اکثر جماعتوں میں
پہنچتا ہے تو وہ متعجب ہونگے کہ مجھے کیا ہو گیا ہے۔میں کیوں بار بار وہ باتیں سمجھا رہا ہوں
جو وہ سمجھ چکے ہیں تو ان کو علم ہونا چاہیے کہ میں اس وقت یہ خطبہ سر نام کے دارلخلافہ
پیرا مار بو (Paramaribo) سے دے رہا ہوں اور وہاں کی جماعت اس وقت میرے
سامنے بیٹھی ہے۔ان میں بچے بھی ہیں ، بڑے بھی ہیں اور پردے کے پیچھے خواتین بھی
ہیں اور ان کو ان کے فہم اور طاقت کے مطابق بات سمجھا کر آگے چلنا ہو گا تو پس منظر
میں نے دوبارہ بتا دیا کہ ہم روزانہ ہر نماز میں انعام یافتہ لوگوں کا رستہ سورۂ فاتحہ کی ہر دعا
میں مانگتے ہیں اور دن رات خدا سے یہ عرض کرتے ہیں کہ اے خدا! ہمیں انعام یافتہ
لوگوں کا رستہ دکھا ان کا رستہ دکھا جن پر تو نے انعام فرمایا۔ان کے رستے سے بچا جن
لوگوں کے رستے پر تیرا غضب نازل ہوا تو پھر ہمیں انعام یافتہ لوگوں کی ادائیں لازما "
اختیار کرنی ہوں گی اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ جو دعائیں وہ کیا کرتے تھے، ایسی
دعائیں جو خدا نے قبول فرمالیں، ایسی دعائیں جو خداتعالی کو پیاری لگیں اور اتنی پیاری
لگیں کہ اپنے سب سے پیارے رسول حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ
و سلم کو وہ دعائیں الہاما جائیں اور وہ دعائیں بھی قرآن کریم میں محفوظ کیں جو خود
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلی بار سکھائی گئیں اور اس سے پہلے
دوسرے انبیاء کو بعض ایسی دعائیں تھیں جو نہیں سکھائی گئیں تو یہ ہمارا سارا خزانہ
ہے۔اس خزانے سے ہمیں فائدہ اٹھانا چاہیئے۔شکر نعمت کیلئے حضرت سلیمان کی دعا
اب میں حضرت سلیمان کی ایک دعا آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔یہ دعا سورۃ النمل
آیت ۲۰ سے لی گئی ہے۔آپ عرض کرتے ہیں :
351
رب اور عربی آن اشكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَى وَالِدَيَّ وَان أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضُهُ
واد خلني برحمتك في عِبَادِكَ الصَّلِحِينَ -
اس ہے
کہ اے میرے رب! رت اور عراق مجھے تو توفیق عطا فرما۔مجھے اس بات کی
طاقت بخش آن اشكر نعمتك کہ میں تیری نعمت کا شکریہ ادا کر سکوں۔یہ سادہ کی دعا ہے۔اس کا پہلا حصہ یہ ہے کہ مجھے توفیق بخش کہ میں تیری نعمت کا
شکریہ ادا کر سکوں۔سوچنے والی بات یہ ہے کہ ہم تو ہر چھوٹی سی نعمت ہو یا بڑی نعمت ہو
شکریہ کہہ کر سمجھتے ہیں کہ حق ادا ہو گیا تو پھر حضرت سلیمان کو کیا ضرورت تھی کہ
خدا سے شکریے کا طریقہ بھی مانگیں اور توفیق بھی مانگیں۔امر واقعہ یہ ہے کہ شکریہ ادا
کرنا صرف زبان سے شکریہ ادا کرنا نہیں ہوا کرتا۔کوئی شخص آپ پر اتنا بڑا احسان
کرے۔آپ کا کام کرنے کے لئے اتنی مشکل اٹھائے۔کوئی شخص ڈوب رہا ہے اس کی
جان بچانے کے لئے اپنی جان خطرے میں ڈالے اور دریا میں چھلانگ دے اور بڑے
مشکل سے ہاتھ پاؤں مار کے خود ڈوبتے ابھرتے اس شخص کی جان بچالے اور وہ باہر آکر
کہہ دے۔شکریہ ! تو کیا شکریہ ادا ہو جائے گا؟ یہ سوال ہے۔اس لئے یہ دعا ہمیں سکھا
رہی ہے کہ تم یہ ہو قوفی نہ کیا کرو کہ زبانی خدا کو کہہ دیا اچھا شکریہ۔بہت آپ نے
احسان فرمایا۔بس کافی ہو گئی۔شکریہ اگر ادا کرنا ہے تو خدا سے اس کی توفیق مانگو۔توفیق
اس چیز کی مانگی جاتی ہے جو مشکل ہو۔جس کے لئے جان کو جو کھوں میں ڈالنا پڑتا ہو۔پس انبیاء چونکہ شکریے کا حق ادا کرنا چاہتے تھے ، ہر چند کہ اللہ کے شکریہ کا حق ادا
نہیں ہو سکتا اور غالب والی بات ہی درست ہے کہ
جان دی دی ہوئی اس کی تھی
حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا
کہ ہم خدا کو زیادہ سے زیادہ جو چیز پیش کر سکتے ہیں اپنی جان دے سکتے ہیں ناں۔اس
سے بڑھ کر ہم کیا کر سکتے ہیں لیکن جان بھی خدا کو دے دیں تو وہ بھی تو اسی نے دی تھی۔اس کی عطاء کو اس کو واپس کریں گے ، نئی چیز کیا اپنے پاس سے گھر سے لائیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ مصرعہ جو مجھے بہت پیارا لگتا ہے باربار میں
352
اسے پہلے بیان کر چکا ہوں۔بہت ہی اعلیٰ پائے کا ایک شعری قلبی مضمون بیان ہوا ہے۔عرض کرتے ہیں کہ
سب کچھ تیری عطا ہے گھر سے تو کچھ نہ لائے۔جو کچھ نعمتیں تو نے ہمیں بخشی ہیں ان میں سے کچھ بھی ایسی نہیں جو ہم نے خود بنائی ہوں،
سب تیری عطا ہے۔اگر تیرے حضور واپس کر دیں تو اس کے نتیجے میں ہم تو تجھے کچھ
دینے والے نہیں بنیں گے۔پس شکریہ ادا کرنا زبان سے اور بات ہے اور دل سے شکریہ
ادا کرنا اور بات ہے۔جب دل سے شکریہ ادا ہو تو انسان کے اندر طلب پیدا ہو جاتی ہے
کہ میں شکریے کا حق ادا کرنے کی کوشش کروں۔آپ دیکھیں کہ اللہ ہمیں جو توفیق
بخشتا ہے ہم اس کے حضور چندے دیتے ہیں اور اس معاملے میں ساری دنیا میں سب
سے نمایاں جماعت احمدیہ ہے۔ساری دنیا کے پردے پر تلاش کر کے دیکھ لیجئے آپ کو
احمدیہ جماعت سے بڑھ کر خدا کی راہ میں مالی قربانی کرنے والی کوئی جماعت نہیں ملے
گی۔بڑے چھوٹے جوان سارے توفیق کے مطابق کچھ نہ کچھ دیتے ہیں لیکن بعض
لوگ جو کچھ زیادہ دینے کی توفیق پاتے ہیں ان کے دماغ میں بعض دفعہ یہ کیڑا پڑ جاتا ہے
کہ اچھا جماعت تو ہم پر منحصر ہے۔ہماری قربانیاں ہیں جن کے نتیجے میں جماعت چل
رہی ہے اور بعض ایسے لوگوں کا انجام پھر برا ہوتا ہے، خدا انہیں باہر نکال پھینکتا ہے
لیکن وہ لوگ جو عجز کے ساتھ قربانی کرتے ہیں جن کے دل میں شکریہ پیدا ہوتا ہے وہ
جانتے ہیں کہ سب کچھ خدا کی عطاء ہے۔ہم نے جو کچھ واپس کیا اس کا بہت تھوڑا
واپس کیا جو اس نے ہمیں دیا تھا۔اس لئے ہمارا احسان نہیں ہے۔خدا کا یہ بھی احسان
ہے کہ اس نے ہمیں دیا اور یہ بھی احسان ہے کہ اس میں سے کچھ اس کے حضور پیش
کیا۔پس انبیاء اس لئے شکریے کا حق ادا کرنے کی توفیق مانگتے ہیں۔وہ جانتے ہیں، وہ
عارف باللہ ہوتے ہیں ان کو پتہ ہے کہ خدا کے احسان بہت زیادہ ہیں۔ان کو پتہ ہے کہ
خالی زبان سے الحمد للہ کہنا کافی نہیں ہے۔بدن کو بھی شکریے کے ساتھ خدا
کے حضور جھکنا ہو گا۔جذبات کو بھی جھکنا ہو گا۔خدا نے جو کچھ ہمیں عطا کیا ہے اس میں
سے کچھ نہ کچھ ہمیں اس کا شکریہ ادا کرنا ہو گا۔اب اللہ کی نعمتیں بے شمار ہیں ، ہر نعمت
353
کا شکریہ اس کے رنگ میں ادا ہوا کرتا ہے۔ایک شخص کو اللہ نے علم عطا کیا ہے وہ
اپنے علم سے پیسے کما بھی سکتا ہے اور پیسے لگا کر اپنے علم سے لوگوں کو فائدہ پہنچا بھی سکتا
ہے۔علم تو وہی ہے جو خدا نے دیا ہے بعض لوگ اس کو صرف تجارت کے لئے استعمال
کرتے ہیں۔بعض اس علم کو خدا کی خاطر اس کے بندوں پر خرچ کرتے ہیں اور اس کے
لئے وہ تکلیف بھی اٹھاتے ہیں اور خود اپنی جان پر ان کو خرچ کرنا پڑتا ہے تو ان دونوں
چیزوں میں دیکھیں کتنا فرق ہے۔پس قرآن کریم نے جو ہمیں سکھایا : دمعاً
رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ کہ جو کچھ ہم ان کو عطا کرتے ہیں یا جو کچھ ہم نے ان کو دیا اس
میں سے وہ خرچ کرتے چلے جاتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ جب حضرت سلیمان"
نے یہ دعا کہ تو آپ کی دعا کے پیچھے بہت بڑا مضمون تھا کیونکہ حضرت سلیمان کو خدا نے
بہت کچھ دیا تھا۔اتنی حکمت دی تھی کہ دنیا کے پردے پر کبھی کسی انسان کو اس زمانے
میں وہ حکمت نہ ملی اور ساری دنیا میں آپ کی حکمت کی باتیں اس وقت بھی شہرت پا
گئیں اور آج تک حضرت سلیمان علیہ السلام کو عظیم الشان فلسفی ، حکیم ، ایک دانشور
ایک دانا انسان کے طور پر دنیا جانتی ہے۔پس حکمتوں کا شکریہ کیسے ادا کریں جب تک
حکمتوں کے موتی نہ بکھیریں، جب تک ساری دنیا کو اپنی حکمتوں سے فائدہ پہنچانے کی
کوشش نہ کریں۔پھر بادشاہت وہ عطاء کی جس کی کوئی مثال یہودی تاریخ میں نہیں
ملتی نہ پہلے نہ بعد میں، اس زمانے سے آج تک کبھی کسی کو ایسی شاندار دنیاوی
بادشاہت نہیں ملی جیسی خدا کے اس پاک نبی کو دنیاوی بادشاہت ملی اور پھر روحانی
بادشاہت بھی عطا ہو گئی۔نبی بنائے گئے، اس سے بڑھ کر اور کیا نعمت ہو سکتی ہے تو یہ
ساری باتیں حضرت سلیمان کے ذہن میں تھیں اگر چہ اس سے پہلے آپ کے باپ
حضرت داؤد کو بھی نعمتیں ملی تھیں مگر جو شان و شوکت یہود کی سلطنت کو حضرت سلیمان
کے زمانے میں عطا ہوئی ویسی اور کبھی کسی کو عطا نہیں ہوئی۔اب اس کو دوبارہ پڑھیں تو
پھر آپ کو سمجھ آئے گی کہ کیوں عاجزی کے ساتھ خدا کے حضور گر کرمنت کرتے ہوئے
یہ کہتے ہیں کہ اے خدا تیری نعمتیں تو میری حد سے بڑھ گئی ہیں۔کس طرف دیکھوں
جہاں تیری نعمت نہیں۔کس بات پر غور کروں جہاں مجھے تیرے احسان نہ دکھائی دیتے
354
ہوں۔پس تو ہی ہے جو مجھے اپنی اس چھوٹی سی زندگی میں اپنے شکریے کا حق ادا کرنے کی
توفیق بخش سکتا ہے۔شکر نعمت کی توفیق خدا ہی سے مانگیں
ان باتوں کو سوچتے ہوئے، اس سارے پس منظر کو دماغ میں رکھتے ہوئے اگر ہم
میں سے ہر ایک چھوٹا بڑا خدا کی نعمتوں پر غور کرے اور عاجزانہ طور پر یہ عرض کرے کہ
اے خدا! جو کچھ تو نے مجھے دیا ہے اس پر مجھے توفیق بھی دے کہ میں تیرا سچا شکریہ ادا
کروں۔جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا اگر کوئی ڈوبتے کو بچاتا ہے اور بعد میں اس شخص کا
کوئی بچہ ڈوب رہا ہو یا اس کا کوئی پیارا مشکل میں ہو تو اس کو دیکھ کر وہ شخص جس کو بچایا
گیا وہ آنکھیں پھیر کر چلا جائے تو یہ ناشکری ہوگی، یہ ظلم ہوگا۔اس کے لئے یہ کافی نہیں
ہے کہ جب اس کو بچایا گیا تھا تو اس نے بچانے والے کو شکریہ کہہ دیا۔پس اللہ کو تو ہم
نعوذ باللہ کسی شکل میں احسان کا بدلہ براہ راست نہیں دے سکتے۔وہ تو ساری کائنات کا
پیدا کرنے والا ہر چیز کا مالک وہ ہمیں زندگی عطا کرنے والا ، ہمیں سب نعمتیں عطا کرنے
والا ہم اس کا شکریہ کس طرح ادا کریں۔ایک ہی رستہ ہے کہ اس کے رستے پر خرچ
کریں۔ان بندوں پر احسان کریں جو خدا کے بندوں پر ہوں اور نہیں خدا اس احسان کا
موقعہ عطا کرے۔پس اس دعا نے ہمیں حکمت کی بہت کچھ باتیں سکھائیں۔اب آپ دیکھ لیجئے خدا
کے بہت سے بندے تکلیف میں ہیں۔کئی قسم کی مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں۔ہم
یہاں ایک سکول دیکھنے گئے تھے جو ایک ڈچ نیک دل انسان نے قائم کیا تھا اور اب
بڑھتے بڑھتے کافی ترقی کر گیا ہے۔اس میں معذور بچے ہیں جن کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔جن کو اس قابل بنانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ وہ زندگی میں ایک عزت والا مقام
حاصل کر سکیں اور کسی کی محتاجی کے بغیر اپنا گزارا کر سکیں۔یہ بہت نیکی کا کام ہے جو
احمدی ہے اس کے اوپر تو ہر دوسرے سے بڑھ کر یہ فرض ہے کہ وہ خدا کا شکر ادا کرنے
کے لئے ایسے لوگوں پر احسان کرے۔جب ہم میں سے کسی کے ہاں کوئی معذور بچہ پیدا
ہو جاتا ہے تو ایسا شخص اگر بد قسمت ہو تو بعض دفعہ خدا پر باتیں بنانے لگ جاتا ہے۔وہ
355
کہتا ہے اللہ تعالٰی نے مجھ پر ہی ظلم کرنا تھا اور ساری دنیا رستی بستی ہے اس کو تو تکلیف
نہیں پہنچی اور مجھے خدا نے چن لیا۔یہ اس کی جہالت ہے جو کچھ خدا نے دیا ہے اس میں
سے تھوڑا سا نہ دینے پر اتنی تکلیف ہو، اتنا جزع فزع اور خدا پر اتنی باتیں بنانا یہ نہ
دیکھنا کہ اس نے جو دیا ہے وہ بہت زیادہ ہے اور مالک ہے اگر وہ بھی واپس لے لے جو
دے چکا ہے تو کسی کا کوئی بس نہیں۔دوسرے ان باتوں پر غور کرنے سے اگر وہ بچے دل سے غور کرتا تو اس کو بہت بڑی
حکمت سمجھ آجاتی۔اللہ تعالی جن کو دیتا ہے ان کی آزمائش بھی کرتا ہے اور یہ دیکھتا ہے
کہ جن کو میں نے عطا کیا ہے وہ میرے شکریہ کا حق ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ
نہیں۔خدا تو نعوذ باللہ لولا لنگڑا نہیں ہو سکتا۔خدا تو بے نور نہیں ہو سکتا۔آپ کو
آنکھیں عطا ہوئیں تو اگر بے آنکھوں والوں کی خدمت نہ کریں گے تو خدا کا شکریہ کیسے
ادا کریں گے ؟ اگر ہاتھ پاؤں عطا ہوئے اور دنیا میں اگر کوئی لولا لنگڑا نہ ہوا اور اس کی
خدمت کا آپ کو موقعہ نہ ملے تو کیسے خدا کا شکریہ ادا کریں گے۔پس دنیا میں آزمائشوں
کا جو نظام چل رہا ہے، اگر غور کیا جائے تو دراصل ایک ہی رستہ ہے جس رستے سے خدا
کے شکر گزار بندے اپنے رب کا شکر ادا کر سکتے ہیں اور یہ جو مضمون ہے یہ ہمیں
حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے سکھایا ہے۔آپ نے ہمیں
معرفت کی یہ بات سمجھائی ہے کیونکہ ایک موقعہ پر آپ نے فرمایا۔یہ ایک حدیث قدسی
ہے یعنی ایک حکایت کے رنگ میں ایک بیان ہے کہ خدا تعالیٰ کے سامنے کوئی بندہ پیش
ہو گا تو وہ اسے کہے گا کہ دیکھو میں بھوکا تھا اور بہت تکلیف میں تھا تو نے مجھے روٹی نہ
کھلائی اور پھر کے گا کہ میں بغیر کپڑوں کے تھا، میرے بدن پر گرمی سے بچنے کے لئے اور
سردی سے بچنے کے لئے کچھ نہیں تھا تجھے توفیق تھی تو نے میری کچھ خدمت نہ کی تو نے
مجھے کپڑے نہ پہنائے۔میں نے چھت کے تھا، میرا کوئی گھر نہیں تھا اور تجھ سے امید
تھی کہ تو مجھے گھر دے گا، مجھے آرام پہنچائے گا لیکن تو نے میری کوئی خدمت نہ کی۔اس
طرح خدا باتیں کر رہا ہو گا اور وہ بار بار احتجاج کرے گا کہ اے میرے مالک اے میرے
خدا ! تو تو سب کو دینے والا ہے، تو نے ہی تو تن ڈھانکے ہیں، تو کب بغیر کپڑے کے تھا۔تو
356
تو سب کو رزق دینے والا ہے تو کب بھوکا تھا تو اللہ فرمائے گا دیکھ جب میرا بندہ نگا تھا اور
نہ سردی سے بچ سکتا تھا نہ گرمی سے اس وقت میں ہی ننگا تھا تو اس وقت میری مدد کر
سکتا تھا یعنی میرے بندے کی مدد کر سکتا تھا۔جب میرا کوئی غریب بندہ بھو کا تھا اور تو کھانا
کھلا سکتا تھا مگر نہیں کھلایا تو گویا تو نے مجھے کھانا نہیں کھلایا۔جو مضمون میں بیان کر رہا ہوں آپ دیکھ لیں اس کے ساتھ یہ بالکل مطابقت کھا
رہا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اس تمثیل کے ذریعے ہمیں یہ سمجھاتے
ہیں کہ تم اگر خدا کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہو تو براہ راست تو ادا کر ہی نہیں سکتے۔جو کچھ
خدا نے تمہیں دیا ہے اس کے غریب بندوں پر احسان کرتے ہوئے اس میں سے کچھ ان
کو دو تو اس رنگ میں تو گویا خدا کا شکریہ ادا کر سکتے ہو۔جتنی زیادہ کسی کو نعمتیں عطا ہوں
ادا
اتنی ہی زیادہ شکریہ ادا کرنے کی ذمہ داری اس پر پڑ جاتی ہے۔اتنی ہی زیادہ اس کو دعا
کرنی پڑے گی اور انبیاء کی دعاؤں نے ہمیں سکھا دیا کہ انبیاء جیسے بڑے مقام پر فائز
لوگ بھی اپنی طاقت سے شکریہ ادا نہیں کر سکتے تھے۔اگر انبیاء کو خود یہ طاقت ہوتی کہ
اللہ کا شکریہ ادا کر سکیں تو خدا سے رو رو کر دعائیں مانگنے کی اور گریہ و زاری کی کیا
ضرورت تھی کہ اے اللہ ! ہمیں شکریہ کا طریقہ سکھا۔صاف معلوم ہوتا ہے کہ انبیاء
عارف تھے۔خدا کی حکمت کے راز سمجھتے تھے اور جانتے تھے کہ اگر خدا نے توفیق نہ دی
تو ہم شکر کا حق بھی ادا نہیں کر سکیں گے پس حضرت سلیمان کے منہ سے یہ دعا بہت
زیب دیتی ہے کیونکہ آپ پر خدا کے بے انتہاء احسانات تھے۔پس نہایت عاجزی کے
ساتھ جھکتے ہوئے خدا کا خوف کھاتے ہوئے انہوں نے عرض کیا : رب اور شرقی
آن اشكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي انْعَمْتَ عَلَيْ اے میرے رب مجھے توفیق عطا فرما۔أن أشكر نعمتك کہ میں تیری نعمت کا شکریہ ادا کر سکوں۔الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَي
اس نعمت کا جو تو نے مجھے پر کی اور صرف اسی کا نہیں۔وعلى والدي
اور اس نعمت کا بھی مجھ پر شکریہ واجب ہے جو تو نے میرے والدین پر کی۔اب یاد رکھیں
اس دعا نے ہمیں ایک اور بہت گہرا حکمت کا موتی پکڑا دیا۔بچوں پر فرض ہے کہ اپنے
والدین کا شکریہ بھی ادا کریں۔اور والدین پر جو خدا نے نعمتیں عطا کیں، والدین کی
357
زندگی تھوڑی ہوئی اور وہ ان سب نعمتوں کا شکریہ ادا نہ کر سکے تو یہ اولاد پر فرض ہو گیا
اور وہ والدین بھی جو خدا کے نیک بندے تھے اور انہوں نے خدا کا شکر کرتے ہوئے
زندگی گزاری انکی اولاد کو بھی یہ احساس ہونا چاہیے کہ ہم پر ہمارے ماں باپ کا احسان
ہے۔ہم اس احسان کا صرف اس رنگ میں بدلہ اتار سکتے ہیں کہ جو نیک کام وہ کیا کرتے
تھے ان نیک کاموں کو ہم بھی کریں۔جو خدا نے ان پر احسان کئے تھے ان احسانات کا
شکریہ ہم انکی طرف سے خدا تعالیٰ کے حضور پیش کریں، تو کتنا عظیم الشان نبی تھا حضرت
سلیمان علیہ الصلوۃ والسلام۔کتنی گہری معرفت اور حکمت کی باتیں کرنے والے تھے۔آپ کی دعائیں بھی گہری حکمت پر مبنی تھیں۔پس شکریہ اپنا ہی نہیں بلکہ اپنے والدین کا
بھی ادا کرنے کا خیال آیا۔اور کہا وعلى والد اور اپنے والدین کا بھی شکریہ
ادا کروں اور کس طرح شکریہ ادا کروں؟ زبان سے! نہیں نہیں۔عرض کرتے ہیں
وان اعملَ صَالِحًا ترضہ ایک ہی طریق ہے تیرا شکریہ ادا کرنے کا کہ نیک
اعمال بجالاؤں ایسے اعمال بجالاؤں جو تجھے پسند آجائیں۔اللہ تعالیٰ نیک اعمال سے خوش ہوتا ہے
پس شکریہ ادا کرنے کا ایک اور طریق ہمیں سمجھا دیا کہ شکریہ ادا اس لئے کیا جاتا
ہے کہ دوسرا خوش ہو اور اللہ تعالیٰ تو زبانی باتوں سے خوش نہیں ہوتا۔اللہ تعالیٰ تو نیک
اعمال سے خوش ہوتا ہے۔پس خدا سے عرض کرتے ہیں کہ اے خدا مجھے ایسے نیک
اعمال ادا کرنے کی توفیق بخش کہ جن پر تیری نگاہیں پڑیں تو تو خوش ہو جائے کہ دیکھو میرا
بندہ سلیمان کیسے اچھے کام کر رہا ہے۔کیسے نیک کاموں میں مصروف ہے۔اور مجھے خوش
کرنا چاہتا ہے حضرت سلیمان عرض کرتے ہیں کہ اس رنگ میں تو مجھے دیکھے کہ تیری
رضا کی نظر مجھ پر پڑ رہی ہو۔آپ کا کوئی بچہ خوش کرنے کی کوشش کرتا ہو اور آپ کی
مرضی کا کام کرے اور پھر بار بار دیکھے کہ آپ خوش ہوئے ہیں کہ نہیں اور آپ کے
چہرے پر مسرت کے آثار دیکھے خوشی کے آثار دیکھے ، مسکراہٹ دیکھے ، آنکھوں میں پیار
دیکھے تو اس کو کیسا مزا آئے گا۔پس حضرت سلیمان یہی عرض کر رہے ہیں۔کہتے ہیں کہ
اے خدا توفیق بخش کہ میں نیک کام کروں اور ایسے کام جنکو تو پسند کرتا ہو اور تیرے
358
پیار کی نگاہیں مجھے پر پڑ رہی ہوں۔اور پھر میں کہوں کہ ہاں اب میں نے تیرا شکریہ ادا کیا
ہے۔جس طرح تو نے مجھے راضی کیا میں نے بھی تجھے راضی کر دیا۔وَادْخِلْنِي بِرَحْمَتِكَ فِي عِبَادِكَ الصَّاحِينَ اور مجھے اپنی خاص رحمت سے اپنے صالح
بندوں میں داخل فرمالے ایسے بندوں میں جن کے متعلق تو یہ گواہی دیتا ہے کہ وہ صالح
زندگی گزارنے والے تھے۔عام طور پر لوگ یہ سمجھتے ہیں اور قرآن کریم سے بھی یہی
ثابت ہے کہ نبی سب سے اونچی نعمت اس کے بعد صدیق اس کے بعد شہید اس کے
بعد صالح، اور وہ سمجھتے ہیں صالح سب سے ادنی درجہ ہے اس لئے نبیوں سے نیچے کا مقام
ہے۔لیکن یہ مطلب نہیں ہے کہ نبی صالح نہیں ہوتا۔یا نبی شہید نہیں ہوتا یا نبی
صدیق نہیں ہوتا بلکہ نبی کے اندر بیک وقت یہ سارے عہدے شامل ہوتے ہیں۔یہ
سارے مرتبے اس کو اکٹھے نصیب ہوتے ہیں۔جو صرف صالح ہو وہ اوپر کا درجہ نہیں
رکھتا لیکن جو اوپر کا درجہ رکھتا ہو یعنی شہید ہو وہ صالح بھی ہوتا ہے۔پس انبیاء جانتے ہیں کہ انہیں ہمیشہ صالح رہنا پڑے گا اور اس لئے وہ عاجزی کے
ساتھ خدا کے حضور یہ دعا کرتے رہتے ہیں کہ ہم تیری نظر میں صالح رہیں اور ایسے
اعمال نہ ہم سے سرزد ہوں کہ تیرے ہاں ہم غیر صالح لکھے جائیں۔حضرت سلیمان پر یہود اور بائیبل کا ظلم
حضرت سلیمان ایک ایسے نبی ہیں جن پر یہود نے یعنی اس قوم نے جس پر حضرت
سلیمان کے سب سے زیادہ احسان ہیں سب سے زیادہ ظلم کئے ہیں۔آج تک کسی احسان
مند نے اپنے محسن کے خلاف ایسی ناشکری کا مظاہرہ نہیں کیا جتنا یہودی قوم نے حضرت
سلیمان کے متعلق ناشکری کا مظاہرہ کیا ہے۔آپ بائبل میں پڑھ کر حیران ہونگے کہ نہ
صرف یہ کہ حضرت سلیمان کو نبی تسلیم نہیں کیا جاتا اور صرف بادشاہ مانا جاتا ہے بلکہ
ایسے گندے کردار کا بادشاہ مانا جاتا ہے کہ اس کو پڑھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو
جائیں گے۔اگر نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذلِكَ یہ خدا کا شکر گزار بندہ ہے تو پھر دنیا ہے
امن و امان اٹھ جائے۔دنیا میں کوئی نیکی باقی نہ رہے۔یہ قرآن کریم کا احسان ہے کہ
اس نے بائیل کے گزشتہ انبیاء کے تقدس کو دنیا کے سامنے دوبارہ قائم کیا ہے۔یہ
359
قرآن کریم کا احسان ہے کہ اس نے حضرت داؤد اور حضرت سلیمان کو ایسے پاک باز خدا
ترس بزرگ انسانوں کے طور پر پیش کیا ہے جن کو خدا نے اپنی اعلیٰ ترین نعمت عطا
فرمائی۔ورنہ بائیل کی رو سے اور یہود کے قصوں کی رو سے تو حضرت سلیمان ایک
نہایت ہی خوف ناک قسم کے بد کردار انسان نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ بنتے
ہیں۔اس سلسلہ میں یہ بات یاد رکھنے کے لائق ہے کہ عیسائی عام طور پر قرآن کریم پر جو
یہ اعتراض کرتے ہیں کہ قرآن کریم نے تو بائیل کی نقل اتاری ہے۔وہ کہتے ہیں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ و سلم کو یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو
کوئی وحی نازل نہیں ہوئی تھی، جو پرانی بائیبل کی باتیں ہیں وہ آپ نے یہودیوں اور
عیسائیوں سے سنی ہیں اور انہی قصوں کو قرآن کریم میں لے لیا ہے۔اگر یہ بات درست
ہوتی تو قرآن کریم میں حضرت داود اور حضرت سلیمان کا ذکر نبی کے طور پر نہ ملتا۔اور
حضرت داؤد اور حضرت سلیمان کا ذکر اتنے پیار کے ساتھ اور محبت کے ساتھ نہ ملتا۔ایسے مقدس اور بزرگ انسانوں کے طور پر نہ ملتا۔بلکہ بائیبل کی نقل ماری ہوتی تو قرآن
کریم ان کے ذکر سے بھی گھن کرتا اور کہا دیکھو نعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذلِكَ کیسے
گندے لوگ تھے۔پس قرآن کریم نے حضرت سلیمان کو جو ہمارے سامنے پیش کیا ہے تو ایک بہت ہی
عظیم الشان اور بزرگ نبی کے طور پر پیش کیا ہے جو احسان مند اور ہر لمحہ خدا کا شکریہ ادا
کرنے والا تھا۔اور بنی نوع انسان کو ان نعمتوں سے حصہ دینے والا تھا جو اللہ تعالیٰ نے
اس کو عطا کی تھیں۔اس کے مقابل پر آپ جب بائیل پر غور کرتے ہیں اور بائیبل کے
جو محققین ہیں ان کی رائے دیکھتے ہیں تو آپ یہ دیکھ کر حیران ہو جاتے ہیں کہ کس طرح
بعض قومیں ظالم ہو کر اپنے پاک انبیاء پر کیسے کیسے بہتان تراشنے لگتی ہیں۔ایک یہودی
تاریخ کا مصنف حضرت سلیمان کے متعلق لکھتا ہے کہ یہود حضرت سلیمان کی بادشاہت
سے سخت بے زار تھے کیونکہ وہ نہایت گندے کردار کے انسان تھے نہ صرف گندے
کردار کے بلکہ مشرک تھے اور خدا کے ساتھ اپنے کئے ہوئے عہد کو توڑ بیٹھے تھے اور غیر
قوموں کی عورتوں کو بیاہ کر کے لاتے تھے اور پھر ان کے معبودوں کی پرستش کرنے لگ
360
جاتے تھے۔یہ جو کچھ لکھا ہے، یہ بائیبل کی نقل ہے۔بائیل میں یہ باتیں لکھی ہوئی
ہیں۔لیکن آخر پر وہ لکھتا ہے کہ ہاں ایک بات ہے کہ وہ عقل مند ضرور تھے۔لیکن اس
عقل کا کیا فائدہ جو ان کے کام نہ آسکے۔چنانچہ وہ کہتا ہے کہ یہود میں یہ حکایت مشہور
تھی اور یہ بات بار بار کسی جاتی تھی کہ
SOLOMAN WAS THE WISEST MAN ON EARTH
YET SEE HOW FOOLISHLY ‘HE LIVED۔کہ سلیمان دنیا کا سب سے زیادہ عقل مند انسان تھا لیکن دیکھو وہ خود کتنی بیوقوفی کی
زندگی گزار کر چلا گیا۔تو ایسی ظالم قوم ہے کہ حضرت سلیمان کے اوپر ایسے ایسے بہتان
باندھے ہیں جو ایک عام انسان پر بھی باندھتے ہوئے خدا کا خوف کھانا چاہئیے اور آپ
کے کردار کو ہر طرح سے داغ دار بنانے کی کوشش کی ہے۔حضرت سلیمان کے دور میں عظیم الشان مذہبی آزادی
م
میں نے اس پر تحقیق کی غور کیا، کچھ بائیل کے متعلقہ حصوں کا مطالبہ کیا تو مجھے یہ
راز سمجھ آیا ہے کہ کیوں انہوں نے ایسا کیا ہے۔حضرت سلیمان علیہ الصلوۃ والسلام غیر
معمولی انصاف کرنے والے انسان تھے۔ایسا منصف نہیں اور بادشاہ یہود کی تاریخ میں
آپ کو شاید ہی کوئی اور دکھائی دے بلکہ بے مثل ہیں اس معاملے میں چنانچہ آپ نے
غیر قوموں کو یہ حق عطا کیا کہ مذہبی اختلاف رکھتے ہوئے اپنے خدا کی اس طرح ہی
ستش کریں جس طرح یہود کو یہ حق ہے کہ وہ اپنے خدا کی پرستش کریں یعنی جس کو خدا
سمجھتے ہیں اس کی پرستش کریں۔چنانچہ حضرت سلیمان کے زمانہ میں ان غیر قوموں کو
مذہبی آزادی کا حق ملا ہے جو اس سے پہلے اس حق سے محروم تھیں اور بہت وسیع
حکومت تھی آپ کی وہاں حقیقت میں اکثریت تو غیر قوموں کی تھی اور اسرائیل کو خدا
نے اگرچہ بادشاہت عطا کی تھی مگر اسرائیلی ایک اقلیت میں تھے، Minority میں
تھے تو کتنا ظلم ہو تا کہ ایک اقلیت کے مذہب کو تو کھلی چھٹی ہوتی کہ جو چاہے کرے لیکن