۳۱ مئی ۱۹۹۱
ذوق عبادت اور آداب دُعا, حصہ 2
361
ملک کی اکثریت کو اس خدا کی پرستش کا حق نہ ہو تا جس کو وہ خدا سمجھ رہے ہیں تو حضرت
سلیمان کا انصاف تھا جو یہودیوں کو چبھتا تھا اور تکلیف دیتا تھا۔حضرت سلیمان وہ نبی ہیں جنہوں نے خدا تعالیٰ کے تصور کو یہود تک محدود نہیں
رہنے دیا اور تمام بنی نوع انسان کے لئے خدا کے تصور کو عام کر کے پیش کیا جس طرح کہ
ہم سورہ فاتحہ میں الحمد لله رب العلمین پڑھتے ہیں۔اگر آپ سلاطین نمبرا
پاپ دار کا مطالعہ کریں (جس کو انگریزی میں 1-Kings کہا جاتا ہے یعنی سلاطین) تو
آپ کو معلوم ہو گا کہ حضرت سلیمان نے جب ہیکل سلیمانی تعمیر فرمایا اور اس کی تکمیل
کی آخری تقریبات ہو رہی تھیں اور جشن منایا جا رہا تھا تو اس وقت آپ نے ایک عظیم
الشان تقریر ہیکل سلیمانی کے مقاصد کے اوپر کی اور وہ تقریر اپنے مضمون کے لحاظ سے
اس سے ملتی جلتی ہے جو خانہ کعبہ کے متعلق حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کی۔اگرچہ
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی تقریر یعنی ان کی دعائیں بہت جامع مانع ہیں اور اس سلسلے
میں آپ کے ملفوظات بہت جامع مانع ہیں لیکن حضرت سلیمان کی اس تقریر میں اس کی
جھلکیاں نظر آتی ہیں۔یہود کے ایک نبی کے لئے کیسی عجیب بات ہے کہ وہ وہاں اعلان کر
رہے ہیں کہ اے خدا! یہ ہیکل سلیمانی صرف یہود کے لئے محدود نہ رہے۔اے خدا!
اس ہیکل میں جو دعائیں مانگی جائیں وہ اس صورت میں بھی قبول فرما کہ یہود وہ دعائیں
مانگ رہے ہوں اسرائیلی وہ دعائیں مانگ رہے ہوں اور اس صورت میں بھی قبول فرما
کہ دنیا کے دور کے کناروں سے آنے والے وہ لوگ جن کا ہمارے مذہب سے کوئی بھی
تعلق نہیں ہے وہ بھی یہاں اگر دعائیں مانگیں تو تو ان کو بھی قبول فرمائے۔حضرت
سلیمان یہ کہتے ہیں کہ
وہ خدا جو اسرائیل کا خدا ہے وہی کل عالم کا خدا ہے
گویا وہ یہ اعلان کرتے ہیں کہ وہی خدا ہے جو صرف اس عالم کا نہیں بلکہ تمام جہانوں کا
رب ہے۔دیکھیں سورۂ فاتحہ کے مضمون کا ایک حصہ حضرت سلیمان کو بھی عطا ہوا۔الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْخَمِينَ کا گویا یہ ترجمہ ہے۔کہتے ہیں تمام جہانوں کا وہ رب
ہے۔وہ یہود کے لئے کس طرح محدود ہو جائے گا۔پس وہ خدا سے دعائیں کرتے چلے جا
362
رہے ہیں اور سارے ہوں بڑے بڑے بزرگ، نیک بد چھوٹے بڑے سب اکٹھے
ہوئے ہوئے تھے اور سارے ان کے ساتھ آئین کہتے تھے اس دعا میں شامل تھے کہ اے
خدا تو اس گھر کو عام کر دے۔اس کے فیض کو عام کردے۔سارے بنی نوع انسان جو بھی
یہاں حاضر ہوں وہ تیری رحمتوں کا فیض پائیں اور واپس جاکر اپنی اپنی قوموں میں اعلان
کریں کہ ہم نے ایک ایسے خدا کے گھر کا پتہ پایا ہے جس کا فیض ساری دنیا پر عام ہے۔جو تمام جہانوں کا رب ہے۔جو سب سے زیادہ طاقت ور ہے تو یہ حضرت سلیمان کی
پیاری باتیں تھیں جو یہودی علماء کو تکلیف دیتی تھیں۔وہ متعصب علماء جنہوں نے خدا
کو اپنے گھر کی ملکیت بنا لیا تھا وہ سمجھتے تھے کہ نیکی سوائے اسرائیل کے باہر ہو ہی نہیں
باہر ہوہی نہیں
سکتی وہ کس طرح حضرت سلیمان کو برداشت کرتے۔پھر حضرت سلیمان کی ایک اور چیز جو یہود کو تکلیف دیتی تھی وہ بھی انصاف کا ایک
اور پہلو ہے۔حضرت سلیمان نے بہت عظیم الشان تعمیرات کرائیں۔آپ کو علم ہے کہ
آپ کے متعلق قرآن کریم میں آتا ہے کہ آپ کو خدا نے ہواؤں سے فائدہ اٹھانے کی
توفیق بخشی اور سفر جو آپ سے پہلے ایک مہینے کی مشقت سے کیا جاتا تھا وہ صبح اور شام
میں طے ہو جایا کرتا تھا تو حضرت سلیمان کو اللہ تعالٰی نے بہت علم عطا کیا، بہت ہی عظیم
الشان ایجادات کی توفیق بخشی اور بہت سی اصلاحات کی توفیق بخشی۔اس ضمن میں قوم
کی تعمیر کا جو پروگرام تھا اس میں آپ نے یہ فیصلہ کیا کہ ساری آبادی جو بالغ مرد ہیں جن
میں کام کرنے کی طاقت ہے وہ بلا امتیاز اپنے وقت کا تیسرا حصہ الہی کاموں میں یا قومی
کاموں پر خرچ کرے گویا کہ ایک قسم کا قومی وقف کا اعلان تھا اور تیسرا حصہ سے پتہ چلتا
ہے کہ یہ جو روایت یا رسم ہمارے ہاں چلی آتی ہے کہ تیسرے حصے سے زیادہ خدا کو
نہیں دینا یعنی خدا خود پسند نہیں فرماتا کہ تم اپنے بال بچوں کا حق مار لو بلکہ یہ اجازت دیتا
ہے کہ تیسرے حصے تک اپنے مال کو خدا کی راہ میں قربان کرو تو یہ رسم کوئی نئی نہیں
بہت پرانی چلی آرہی ہے۔حضرت سلیمان کو بھی اللہ تعالی نے یہ حکمت کی بات سمجھائی
کہ اس طرح خدمتیں لو کہ جن لوگوں کو خدمت پر مقرر کرو ان کے وقت کے تین
حصوں میں سے دو حصے ان کے ہوں گے اور ایک حصہ قوم کا ہو گا۔حضرت سلیمان سے
363
پہلے یہ رواج تھا کہ یہود کو اس خدمت سے مستقلی سمجھا جاتا تھا۔وہ سمجھتے تھے ہم حاکم
قوم ہیں۔جس طرح ڈرح یہاں حکومت کرتے تھے تو خود ویسے محنت کے کام نہیں کرتے تھے
جیسے آپ لوگوں سے لیتے تھے یا افریقہ کے ان لوگوں سے لیتے تھے جن کو وہ پکڑ کر یہاں
لائے تھے۔وہ آپ بادشاہ بن کر پھرتے تھے۔انگریز یہی سلوک ہندوستانیوں سے کیا
کرتے تھے افریقیوں سے کیا کرتے تھے تو ابتداء " یہی رواج چلا آرہا تھا کہ یہود چونکہ
ایک فاتح قوم ہے اس لئے یہود خود محنت کے کام نہیں کریں گے اور جو قومیں مغلوب نہو
چکی ہیں صرف ان سے ان کے وقت کا 13 حصہ لیا جائے گا لیکن حضرت سلیمان کا یہ
عظیم الشان انصاف ہے کہ آپ نے پہلی مرتبہ اس قانون کو تبدیل کیا اور کہا کہ یہود
بھی اسی طرح وقت پیش کریں گے جس طرح غیر قومیں پیش کریں گی اور اس ملک میں
اپنے اور غیر کا کوئی فرق نہیں رہے گا۔انصاف چلے گا اور کامل انصاف چلے گا۔کتنا
عظیم الشان نبی تھا۔کیسے انقلابی فیصلے کرنے والا تھا۔ایسا محسن اعظم ! اور اس کا بدلہ یہود
نے اس ناپاک طریق پر دیا کہ ان باتوں سے چڑ کر آپ پر گندے حملے کئے۔آپ نے
چونکہ غیروں کو عبادت کا حق دیا اس لئے یہ کہنے لگ گئے کہ یہ مشرک تھا اور یہ خود غیر
قوموں کی عبادت کیا کرتا تھا۔وجہ یہ بیان کی کہ بے شمار غیر قوموں کی عورتوں سے اس
نے بیاہ کئے اور بیان یہ کیا جاتا ہے کہ موے بیویاں کیں اور وہ بھی کافی نہ سمجھیں اس
کے علاوہ ۳۰۰ لونڈیاں بھی گھر میں رکھ لیں تو گویا ایک ہزار بیویاں حضرت سلیمان کی بیان
کی جا رہی ہیں حالانکہ یہ ایک ایسی جاہلانہ بات ہے جسے انسان قبول ہی نہیں کر سکتا۔نہایت ناپاک قصے بنا بنا کر ان کی طرف منسوب کئے اور پھر یہ کہا کہ یہ ساری بیویاں غیر
قوموں کی تھیں یا بھاری اکثریت ان کی تھی اس لئے ان بیویوں کو خوش کرنے کے لئے
ان کے خداؤں کی عبادت کرنے لگ گیا اور ان کے حضور سجدے کرنے لگ گیا اور ان
کے معبد بنانے لگ گیا تو قومیں جب وقت کے نبی کی مخالف کرتی ہیں تو اس طرح ان پر
ناپاک حملے کرتی ہیں۔ہم بھی ایک ایسے زمانے سے گزر رہے ہیں جہاں ہمارے سامنے
نبوت کی تاریخ بن رہی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے آقا محمد رسول
اللہ صلی اللہ کے تابع فرمان نبی ہیں۔آزاد نبی نہیں ہیں مگر امتی نبی ضرور ہیں۔آپ
364
ان کی تحریرات پڑھ کر دیکھیں کہیں بھی آپ نے امتی نبوت کا انکار نہیں کیا۔امام
مہدی ہونا اور امتی نبی ہونا ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔میں آپ پر بھی اسی طرح
ناپاک حملے کئے جا رہے ہیں۔آپ غیر احمدی مخالفین کا لٹریچر پڑھ کر دیکھ لیں۔آپ حیران رہ جائیں گے کہ کیسے گندے ناپاک حملے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
و السلام پر اور آپ کے خلفاء پر آپ کے صحابہ پر یہ لوگ کرتے چلے جا رہے ہیں
گویا ہم اس تاریخ کو اپنی آنکھوں کے سامنے بنتا دیکھ رہے ہیں جس تاریخ کا ذکر
قرآن کریم میں محفوظ ہے اور جس کے تفصیلی تذکرے ہمیں بائیبل میں ملتے ہیں۔پس حضرت سلیمان کی اس ایک دعا پر ہی آپ غور کر کے دیکھ لیں آپ کو معلوم
ہو گا کہ یہ موحد ہی نہیں بلکہ ایک بہت پائے کے عارف باللہ موحد تھے۔آپ کو
شرک سے دور کا بھی علاقہ نہیں تھا۔آپ احسان فراموش نہیں تھے بلکہ احسان کو
بے انتہاء محسوس کرنے والے تھے اور خود لوگوں کے محسن تھے اور اس کے
باوجود عجز اتنا تھا کہ سمجھتے تھے کہ میں احسان کا حق ادا نہیں کر سکا اور اللہ تعالٰی
→
سے عاجزانہ پوچھتے تھے کہ مجھے شکریہ ادا کرنے کی راہیں سکھلا۔پس آج کے اس خطبہ میں چونکہ دیر ہو چکی ہے میں اسی پر اکتفا کرتا ہوں
اور آئندہ انشاء اللہ باقی دعاوں کا تذکرہ جس ملک میں بھی وہ خطبہ ہو گا وہاں سے
پیش کروں گا۔ساری جماعت پر خطبات کا نیک اثر
آپ سے میں توقع رکھتا ہوں کہ آپ اپنی نئی نسلوں کو خطبات با قاعدہ سنوایا
کریں یا پڑھایا کریں یا سمجھایا کریں کیونکہ خلیفہ وقت کے یہ خطبات جو اس دور
میں دیئے جا رہے ہیں۔یہ دنیا میں اللہ تعالٰی کی طرف سے ظاہر ہونے والی نئی
ایجادات کے سہارے بیک وقت ساری دنیا میں پھیل رہے ہیں اور ساری دنیا کی
جماعتیں ان کو براہ راست سنتی اور فائدہ اٹھاتی اور ایک قوم بن رہی ہیں اور
امت واحدہ بنانے کے سامان پیدا ہو رہے ہیں۔اس لئے خواہ وہ نجی کے احمدی
ہوں یا سرینام کے احمدی ہوں۔ماریشس کے ہوں یا چین جاپان کے ہوں۔روس
365
کے ہوں یا امریکہ کے سب اگر خلیفہ وقت کی نصیحتوں کو براہ راست سنیں گے تو
سب کی تربیت ایک رنگ میں ہو گی۔وہ سارے ایک قوم بن جائیں گے خواہ
ظاہری طور پر ان کی قوموں کا فرق ہی کیوں نہ ہو۔ان کے رنگ چہروں کے لحاظ
سے جلدوں کے لحاظ سے الگ الگ ہوں گے مگر دل کا ایک ہی رنگ ہو گا۔ان
کے ملے اپنے ناک نقے کے لحاظ سے تو الگ الگ ہوں گے لیکن روح کا حلیہ
ایک ہی ہو گا۔وہ ایسے روحانی وجود بنیں گے جو خدا کی نگاہ میں مقبول ٹھہریں گے
کیونکہ وہ قرآن کریم کی روشنی میں تربیت پارہے ہوں گے اور قرآن کے نور سے
حصہ
لے
رہے
ہوں
گے۔سرینام میں تربیت کے خطرات
آپ کے ہاں سرینام میں مجھے تربیت کے لحاظ سے بہت سے خطرات دکھائی
دیئے ہیں۔یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں افریقن مزاج جو ناچ گانے اور کھلے معاشقے
اور شراب نوشی کا مزاج ہے، کثرت کے ساتھ پھیل رہا ہے اور یہ معاشرہ غالب
آرہا ہے۔یہاں بے پردگی صرف بے پردگی نہیں بلکہ اس سے زیادہ بے حیائی میں
بھی تبدیل ہو چکی ہے۔یہاں فیشن ایسے ہیں جو کھلم کھلا عورت کی ایسی نمائش
کرنے والے ہیں جن سے انسان کی طبیعت پر بوجھ پڑتا ہے اور طبیعت میں
کدورت پیدا ہوتی ہے۔ایسی جگہ پر رہتے ہوئے احمدی ماں باپ کو اپنی بچیوں کی
فکر کرنی چاہئے۔اپنی نوجوان نسلوں کی فکر کرنی چاہئے اور ایسے آزاد معاشرے میں
جب تک شروع سے ان کی صحیح تربیت نہیں کریں گے اس وقت تک ان کے
اخلاق کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔کچھ دیر تک یہ آپ کے بچے رہیں گے پھر
یہ معاشرے کے بچے بن جائیں گے۔پھر یہ اس قوم کے بچے ہو جائیں گے۔کا سرمایہ دوسرے کے ہاتھوں میں چلا جائے گا۔جبکہ یہ وہ دولت ہے جو خدا
نے آپ کو عطا کی ہے۔سب سے بڑی دولت اولاد کی دولت ہے۔اگر ساری عمر
کی کمائی آپ ایک دن گنوا "
بیٹھیں تو کتنا دکھ محسوس کرتے ہیں لیکن یاد رکھیں
355
اولاد کی دولت سے بڑھ کر دنیا کی اور کوئی دولت نہیں ہے۔اگر اولاد ہاتھ سے
نکل جائے تو گویا ساری عمر کی کمائی ہاتھ سے گئی۔پس اس کا فکر کریں اور اس
ضمن میں آپ کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ اگر آپ باقاعدگی کے ساتھ خطبات کو
خود بھی سنیں اور اپنے بچوں کو بھی سمجھائیں تو چونکہ ان میں قرآن کریم کا ذکر چلتا
ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے اخلاق حسنہ کا ذکر چلتا ہے اور
چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے کلام سے نصیحتیں پیش کی جاتی
ہیں اس لئے تربیت کا ایک بہت ہی اچھا ذریعہ نہیں اور آپ کی نئی نسل کو قرآن
اور دین اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ و سلم اور مسیح موعود علیہ الصلوۃ
و السلام سے ان خطبات کے وسیلے سے انشاء اللہ ایک گہرا ذاتی تعلق پیدا ہو
جائے گا اور جب خدا سے تعلق پیدا ہو جائے تو پھر دنیا والے اس کا کچھ بگاڑ نہیں
سکتے۔کیسا ہی گندا معاشرہ ہو لیکن جس کا اللہ سے تعلق ہو جائے وہ محفوظ ہو جاتا
ہے۔پس اس سے فائدہ اٹھائیں اور آج خدا نے آپ کو توفیق بخشی ہے کہ
سرینام کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے بھیجے ہوئے کسی بندے کا
خلیفه براه راست آج آپ سے جمعہ کے دن مخاطب ہے اور یہ جو تاریخی واقعہ
ہے یہ ایک ہی دفعہ ہوتا تھا اور ایک ہی دفعہ ہو چکا۔اب یہ دہرایا نہیں جا سکتاک
خلفاء انشاء اللہ آئندہ بھی آئیں گے۔تقریریں بھی کریں گے۔خطبے بھی دیں گے
پہلی دفعہ پہلی دفعہ ہی رہتی ہے۔دہرانے سے وہ دوسری پہلی مرتبہ تو نہیں ہو
سکتی۔تو آپ خوش نصیب ہیں کہ اس تاریخی موقعہ کے گواہ بن گئے ہیں۔اس کا
شکر ادا کرنا بھی تو ضروری ہے۔پس حضرت سلیمان کی طرح خدا سے دعا مانگیں
اور اس بات کا شکر آپ اس طرح ادا کر سکتے ہیں کہ اپنی اولاد کو خطبات سنانے کا
انتظام کریں اور انہی الفاظ میں سنائیں۔خلاصوں پر راضی نہ ہوں۔عام طور پر یہ
رواج مریوں، مبلغوں میں دیکھا جاتا ہے کہ محنت سے جی چراتے ہوئے بجائے
اس کے کہ وہ سارے خطبہ کا ترجمہ کر کے پیش کریں، اپنی طرف سے وہ اپنے کام
کا بوجھ ہلکا کرتے ہیں اور اردو میں ایک محاورہ ہے ”ٹر فانا" تو وہ سمجھتے ہیں کہ اس۔
367
سکتے
طرح جماعت کو بھی ٹرخا دیا۔خلیفہ وقت کو بھی ٹرخا دیا اور یہ لکھ دیا کہ ہم نے
آپ کے خطبہ کا مضمون عمدگی سے پیش کر دیا۔یہ کافی نہیں ہے۔ہر شخص کو خدا
تعالیٰ نے بات کرنے کا اپنا ایک طریق سکھایا ہے۔ہر شخص خواہ وہ وہی مضمون
بیان کر رہا ہو الگ اثر رکھتا ہے۔اس لئے اصل طریق یہ ہے کہ اگر آپ میں
سے کسی کو اردو سمجھ نہ آئے تو مربی سلسلہ پورے خطبہ کا ترجمہ اس زبان میں
کرے جو زبان آپ کو سمجھ آتی ہے اور وہ ایک ہفتے کے اندر اندر با کسانی ایسا کر
ہے۔جہاں تک انگریزی، فرینچ، جرمن کا تعلق ہے اس کا پہلے ہی انتظام
ہے۔دنیا کی بہت تھوڑی جگہیں ایسی ہیں جہاں یہ زبانیں نہ سمجھ آ رہی ہوں۔ہاں عربی کا بھی انتظام ہے۔تو عربی، انگریزی، جرمن، فریج (اردو تو ہے ہی ان
سب میں پہلے سے انتظام ہے۔صرف وہاں مربیوں کو یا آپ کو محنت کرنی پڑے گی
جہاں چند علاقوں میں یہ زبانیں نہیں سمجھی جاتیں۔تو اس پر توجہ کریں اور اس
رنگ میں آپ شکریہ کا حق ادا کرنے والے ہوں گے کہ اپنی اولادوں کو ہمیشہ
خطبات سے جوڑ دیں۔اگر آپ یہ کریں گے تو ان پر بہت بڑا احسان کریں گے۔اپنی آئندہ نسلوں کے ایمان کی حفاظت کرنے والے ہوں گے۔ان کو غیروں کے
حملوں سے بچانے والے ہوں گے۔ان کے اخلاق کی حفاظت کرنے والے ہوں
گے۔پس اللہ تعالٰی آپ کو اس بات کی توفیق عطا فرمائے اور خدا تعالٰی آپ کی
جماعت کو بہت ترقی دے۔میں نے یہاں آکر دیکھا ہے کہ سرینام کی جماعت میں
اللہ کے فضل سے بہت اخلاص کا مادہ ہے۔یہاں اخلاص کی کان ہے لیکن اگر
کانوں کو کھودا نہ جائے، ان سے قیمتی جواہر نکالے نہ جائیں تو کیا فائدہ؟ وہ مٹی
میں ملی رہتی ہیں۔آپ لوگوں کے اندر خدا نے اخلاص کا وہ مادہ عطا کیا ہے کہ
اگر مبلغ یا مربی اور آپ کے عہدیدار اس اخلاص کی کان سے فائدہ اٹھائیں اور
ان جواہر کو باہر نکالیں تو آپ کے فیض سے سارا علاقہ اللہ کے فضل کے ساتھ
اسلام اور احمدیت کے نور سے بھر سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا
فرمائے۔