۱۴ جون ۱۹۹۱

ذوق عبادت اور آداب دُعا

بیت الاول۔گوئٹے مالا
۱۴ جون 199
369
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
تشهد و تعویذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:
آج کا یہ خطبہ میں مسجد بیت الاول گوئٹے مالا سے دے رہا ہوں۔جیسا کہ
احباب جماعت کو معلوم ہے کہ ایک لمبے عرصہ سے قرآنی دعاؤں کے مضمون پر
خطبات کا سلسلہ جاری ہے۔صرف گزشتہ خطبہ اس میں استثناء کرنا پڑا۔کیونکہ یہ
خطبہ ٹرینیڈاڈ (TRINIDAD) میں آیا اور ٹرینیڈاڈ کی جماعت میں کوئی بھی اردو
نہیں جانتا۔اس لئے جماعت کی خواہش یہ تھی کہ چونکہ تاریخ میں پہلی دفعہ ہمیں
موقعہ ملا ہے کہ ہم آپ سے براہ راست بات سن سکیں اس لئے ہماری خاطر اس
دفعہ استثناء کر دیں اور ہمیں مخاطب کرتے ہوئے ہمارے مسائل کو پیش نظر رکھ
کر خطبہ دیں۔چنانچہ ان کی اس خواہش کے احترام میں میں نے ایسا ہی کیا۔پس
اس سلسلہ مضمون کا یہ خطبہ اسی طرح جاری ہے جس طرح پہلے تھا اور بیچ کا جو
خطبہ تھا وہ وقفہ شمار ہونا چاہئے۔یہ دعا جو میں اب پڑھ کر سنانے لگا ہوں سورۂ نمل کی آیت ۴۵ سے لی ہے۔اس میں ملکہ سبا جس کا نام بلقیس بیان کیا جاتا ہے اس نے یہ دعا کی کہ
رب التي ظَلَمْتُ نَفْسِي وَاسْلَمْتُ مَعَ سُليمن ورب العلمين (سورة النمل : ۴۵)
کہ اے میرے رب! میں نے اپنی جان پر ظلم کیا اور میں آج سلیمان
کے ساتھ اس کے رب پر ایمان لاتی ہوں۔اس سے پہلے جب ملکہ بلقیس حضرت
سلیمان کے پاس حاضر ہوئی تھی تو اس نے یہ کہا تھا کہ ہم نے تو جب پیغام سنا تھا اسی
وقت ہی مسلمان ہو گئے تھے۔تعجب یہ ہے کہ پھر دوبارہ اسلام لانے کا کیا مطلب
ہے۔اصل واقعہ یہ ہے کہ حضرت سلیمان سمجھتے تھے کہ ایک منہ کی بات ہے۔

370
حقیقت میں ان کو ابھی اسلام کا علم نہیں۔اسلام لانے اور اسلام میں ترقی کرنے میں
ایک فرق ہے۔پس حضرت سلیمان نے اس کا ایک امتحان لیا اور امتحان ہی نہیں
بلکہ اس امتحان کے ذریعہ ایک پیغام دیا۔آپ نے اسے ایک ایسے کمرے میں
ملاقات کا وقت دیا جس کا فرش شیشے سے جڑا ہوا تھا اور دیکھنے والے کو دھو کہ لگتا تھا
کے یہ پانی ہے شیشہ نہیں ہے۔چنانچہ ملکہ جب اس میں داخل ہوئی تو اس نے اپنے
کپڑے بے اختیار اسی طرح سمیٹ لئے جس طرح پانی میں داخل ہوتے وقت ہر
انسان طبعا اپنے کپڑے سمیٹتا ہے۔اس پر جب اس کو احساس ہوا کہ کیا غلطی ہوئی
ہے تو پھر وہ سمجھی کہ دراصل مجھے یہ پیغام ہے کہ یہ جو ظاہری چمک ہے یہ کوئی
حقیقت نہیں رکھتی۔اس کے پیچھے ایک اور پیغام ہے اور وہ خدا تعالیٰ ہے۔پس
صنعت کی چمک دمک سے دھوکہ نہیں کھانا چاہئے۔جب یہ پیغام اس کو ملا تو
ر حقیقت وہ توحید کی دوبارہ قائل ہوئی ہے اور دل کی گہرائی سے قائل ہوئی ہے۔چنانچہ اس واقعہ کے معا بعد اس نے یہ اظہار کیا ہے۔اس سے پہلے آیت میں -
ہے کہ فلماراته حَسِبَتْهُ لَجَةٌ والفتْ عَن سَاقَتِهَا ، قَالَ إِنَّهُ صَرَهُ مُمَرِّدُ من
قوارير (النمل: (۴۵) جب وہ کمرے میں داخل ہوئی تو وہ کبھی کہ
یہ ایک چمکتا ہوا شفاف پانی ہے۔وكشفت عن ساقيها ، اس نے اپنے
،
لیاس کو اٹھایا یہاں تک کہ اس کی پنڈلیاں ننگی ہو گئیں۔قَالَ اِنَّهُ صَدَعُ مُمَزِّه
اس پر حضرت سلیمان نے فرمایا کہ یہ تو جڑاؤ شیشہ ہے۔اس سے زیادہ
اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔مین قوال تیر شیشے کے جڑاؤ ٹکڑوں سے بنا ہوا
ہے۔تب اس نے دعا کی۔قَالَتْ رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي
رب! میں نے اپنی جان پر ظلم کیا۔یہاں ظلم کے معنی دو طرح ہیں۔ایک تو ظلم اور
شرک کو قرآن کریم نے ہم معنی قرار دیا ہے اور چونکہ وہ مشرک قوم سے تعلق رکھتی
تھی اور حقیقت میں اب اس کو توحید کا سچا علم ہوا تھا اس لئے ظلمت کے معنی یہ
ہیں کہ اس سے پہلے میں ایک مشرکانہ زندگی بسر کرتی تھی۔میں اس سے توبہ کرتی
ہوں۔دوسرے ظاہر داری کی باتوں میں یا محض دوسرے کو خوش کرنے کے لئے یہ
اے میرے

371
کہنا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں یہ بھی ایک ظلم ہوا کرتا ہے۔تو وہ سمجھ گئی کہ حضرت
سلیمان کو اب میری حقیقت کا علم ہو چکا ہے۔آپ جانتے ہیں کہ ابھی میں نے تعلیم
درضا کی راہیں طے کرتی ہیں اس لئے اس سے پہلے جو میں نے حضرت سلیمان پر یہ
اثر ڈالا تھا کہ گویا میں تو پیغام سنتے ہی مسلمان ہو گئی تھی یہ مجھ سے غلطی ہوئی اور
میں اس سے تو بہ کرتی ہوں۔وَاسْلَمْتُ مَعَ سُلیمن اور اس دفعہ اس نے
بہت ہی عمدہ الفاظ میں اپنے ایمان کو بہت اعلیٰ رنگ میں پیش کیا ہے کہ اب جو میرا
ایمان ہے وہ وہی ہے جو سلیمان" کا ہے اور جیسا کہ سلیمان کے ایمان میں کوئی رخنہ
نہیں ہے کوئی گدلا پن نہیں ہے، اسی طرح اب اے میرے خدا تو میرے ایمان کو
بھی قبول فرما لے رب العلمين " جو تمام جہانوں کا رب ہے۔پس یہ دعا
بھی انسان کو بعض مواقع پر کام دیتی ہے۔کئی قسم کے ظلم انسان کرتا ہے۔اگرچہ
آجکل ویسا شرک تو نہیں جیسے پرانے زمانوں میں پایا جاتا تھا یا اب بھی بعض جگہوں
میں پایا جاتا ہے لیکن بسا اوقات انسان اپنے نفس کو معبود بنا لیتا ہے۔اپنی خواہشوں
کو معبود بنا لیتا ہے جیسا کہ قرآن کریم نے فرمایا تو ہر ایسے موقعہ پر جبکہ سہو آ بھی
غلطی ہو انسان کو ایسی دعا کرنی چاہئے جس کا تعلق شرک سے سچی توبہ اور حقیقت
اسلام کو پالینے سے ہے۔ایک دعا حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ و السلام کی ہے یہ سورۃ القصص آیت ۷ اسے
اے
لی گئی ہے۔وہ عرض کرتے ہیں۔آتِ اللَّهِ ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْنِ
ربِّ
میرے رب! میں نے اپنی جان پر ظلم کیا پس مجھے بخش دے۔یہاں ظلم کا معنی وہ
نہیں ہے جو اس سے پہلے گزر چکا ہے۔یہاں ظلم سے مراد ایک ایسا واقعہ ہے جس
میں حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ و السلام معصومانہ ملوث ہو گئے تھے۔پس جب ایک عام
انسان ظلم کا لفظ استعمال کرتا ہے تو اس کے معانی زیادہ گہرے ہوتے ہیں۔بعض
دفعہ واقعی اس سے بڑا ظلم سرزد ہوا ہوتا ہے لیکن اگر ایک نبی یا ولی خدا تعالیٰ کے
سامنے عاجزی سے یہ کہتا ہے کہ میں نے ظلم کیا تو اس کو ان معنوں میں نہیں لیتا
چاہئے۔مثلاً ملکہ سبا کا ظلم ابھی گزرا ہے۔وہ واقعی ایک مشرکہ تھی۔اس نے شرک

372
سے توبہ کی تھی۔اس سے جو پہلا فعل سرزد ہوا تھا وہ بھی اس کے نزدیک ایک ظلم
تھا اور واقعی ظلم تھا لیکن حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ و السلام جس ظلم سے توبہ کر رہے
ہیں اس سے مراد یہ ہے کہ آپ نے ایک ہم قوم کو ایک ظالم قوم کے ہاتھوں مار
کھاتے ہوئے دیکھا تو اس کی مدد کے لئے آگے بڑھے۔آپ یہ سمجھتے تھے کہ یہ
مخص مظلوم ہے اور طاقتور قوم کا فرد اس پر ظلم کر رہا ہے۔کیونکہ آپ بہت طاقتور
تھے۔آپ نے جب اس کو مکہ مارا تو ایسی جگہ لگ گیا مثلاً بعض دفعہ کنپٹی پر لگ جاتا
ہے یا کسی اور نازک جگہ پر کہ اس سے انسان کی جان بھی نکل جاتی ہے تو قرآن
کریم کے بیان کے مطابق حضرت موسی نے جب مکہ مارا تو اس کا وقت آگیا تھا۔اس نے دم توڑ دیا اور اس وجہ سے حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ و السلام ڈرتے رہے
اور توبہ کرتے رہے۔چنانچہ آپ نے عرض کیا۔رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْنِ
اے میرے رب! میں نے اپنی جان پر ظلم کیا۔پس مجھے بخش و
فَخَفَرلَهُ ، إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ (القصص: ۱۷) اللہ تعالیٰ نے یقیناً اس کو
بخش دیا اور وہ بہت ہی بخشنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔اس کے بعد حضرت
موسی نے ایک عرض کی- قال رَبِّ بِمَا انْعَمْتَ عَلَيَّ فَلَن أَعُوْنَ ظَهِيرًا
المجرمين (القصص: ۱۸) اے میرے رب! تو نے چونکہ مجھ پر انعام فرمایا
ہے۔بخشش کا سلوک فرمایا ہے۔پس مجھے پر شکر واجب ہے اور میں یہ اقرار کرتا ہوں
کہ آج کے بعد کبھی مجرموں کی مدد نہیں کروں گا۔اس میں ہر دعا کرنے والے کے لئے ایک پیغام ہے۔ہم جب دعا کرتے ہیں تو
بسا اوقات یہ سوچتے ہیں کہ فلاں کی دعا قبول ہو گئی ہماری نہیں ہوئی۔حالانکہ دعا کی
قبولیت میں بھی ایک بہت ہی لطیف نظام عدل جاری ہے۔وہ لوگ جو قبولیت دعا کے
بعد اس کا شکر ادا کرنا جانتے ہیں۔دعا کی قبولیت کے بعد ان پر جو تقاضے عائد ہوتے
ہیں ان کا حق ادا کرنا جانتے ہیں، ان کی دعائیں اللہ تعالی زیادہ سنتا ہے۔لیکن
ضروری نہیں کہ صرف انہی کی دعائیں سنی جائیں۔بعض دفعہ یہ جانتے ہوئے بھی
کہ ایک شخص جن گناہ میں ملوث ہے پھر ہو گا، پھر ہو گا اور پھر ہو گا۔پھر بھی بخشتا

373
چلا جاتا ہے۔یہ تو اس کی مغفرت کے ساتھ تعلق رکھنے والی بات ہے لیکن اگر آپ
دعا کی قبولیت کا راز سمجھنا چاہیں۔یعنی وہ معاملہ جو خدا اور انبیاء کے درمیان ہوتا
ہے تو وہاں اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ خاص رحمت کا سلوک اس لئے فرماتا ہے۔ان کی
دعائیں بہت زیادہ قبول کرتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ یہ ناشکرے نہیں ہیں۔میری
طرف سے ہر احسان کے بعد یہ پہلے کی نسبت احسان کا بہت زیادہ بخشش مانگنے کے
ذریعے بدلہ اتارنے کی کوشش کریں گے۔اللہ تعالٰی کے احسان کے مقابل پر تو
احسان نہیں ہو سکتا لیکن اس کے سامنے زیادہ جھک کر اور اس کے احسانات میں
ڈوب کر اور بار بار اس کی حمد کے گیت گا کر ایک رنگ میں انسان احسان کا اعتراف
کرتا ہے۔پس ایسے لوگوں کے ساتھ اللہ تعالٰی کا مغفرت کا زیادہ سلوک ہوتا ہے اور
ان کی دعائیں بھی عام لوگوں کی نسبت زیادہ مقبول ہوتی ہیں۔پس مغفرت پر بھی
سہارا ہو سکتا ہے لیکن بسا اوقات محض مغفرت پر سہارا نہیں لیا جا سکتا اور عادت کو
ایسا درست کرنا ضروری ہے کہ جس کے نتیجہ میں دعائیں قبول ہوں اور اسی مضمون
کو قرآن کریم نے ہمارے انسانی تعلقات کے سلسلہ میں ایک اور رنگ میں بیان
فرمایا۔فرمایا۔جب کوئی تمہارا گناہ کرتا ہے۔جب کوئی تم پر زیادتی کرتا ہے تو تمہارا
حق ہے کہ تم بدلہ لو جیسے کہ اللہ تعالیٰ کا حق ہے کہ وہ ہمیں گناہوں کی سزا دے لیکن
فمن عفار أصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللهِ (الشوری :۴۱) جو مغفرت کرے
بشرطیکہ اس کی مغفرت اصلاح کا موجب ہے۔جرم کی حوصلہ افزائی کا موجب نہ
بنے اس کا اجر خدا کے ہاں ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس مضمون میں قبولیت دعا کا بہت گہرا راز بھی بیان فرما دیا۔جب
خدا نے ہمیں یہ نصیحت فرمائی کہ تمہیں کھلی بخشش کی اجازت نہیں ہے۔اگر
تمہاری بخشش کے نتیجہ میں گناہ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے تو نہیں بخشا۔لیکن اگر
اصلاح پیدا ہوتی ہے اور انسان اس بخشش کے شکر کے نتیجہ میں اپنی حالت تبدیل
کرتا ہے تو اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ پھر ایسے شخص کی بخشش باعث اجر ہے اور یقیناً
خدا کے پاس اس کا اجر محفوظ ہے۔پس وہی بات ہے جو یہاں کی جا رہی ہے۔انسان
T

374
کے تعلق میں بھی وہی اصول بیان ہوا ہے۔قرآن کریم کی آیات میں بہت گہرے
رشتے ہیں۔ایک منضبط نظام ہے۔اندر اندر تعلقات قائم ہیں اور کوئی بھی ایسی آیت
نہیں جو دوسری آیات کے ساتھ گہرے تعلقات نہ رکھتی ہو۔پس اس ضمن میں
مغفرت کا مفہوم اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے جس کے نتیجہ میں جب بھی بخشش کی دعا
کی جائے تو دل میں یہ نیت ہونی چاہئے کہ اگر اللہ بخشش کا سلوک فرمائے گا تو اس
کے بعد میں بھی انبیاء کی سنت پر چلتے ہوئے اس کے شکریہ کا اظہار اس رنگ میں
کروں گا جس رنگ میں پاک لوگوں کی سنت چلی آئی ہے۔اب یہ سوال ہے کہ پھر
خدا بار بار ایسے لوگوں کو کیوں بخشتا ہے جو بار بار جرم کرتے ہیں۔باوجود اس کے کہ
ہمیں منع کرتا ہے کہ جرم کی حوصلہ افزائی نہیں کرنی۔اگر بخشش کے نتیجہ میں حرم
سرزد ہو تو پھر نہیں بخشا۔میں نے اس مضمون پر گہرائی سے غور کیا ہے اور میں سمجھتا
ہوں کہ میں اس مسئلے کو صحیح حل کر سکا ہوں۔جہاں تک میں نے جائزہ لیا ہے خدا
تعالی کی مغفرت ایسے گنہگاروں سے بار بار ہوتی ہے جن کے دل میں شرم یقینا پیدا
ہوتی ہے۔بخشش کے نتیجہ میں جرم کی حوصلہ افزائی نہیں ہوتی۔واقعی تائب ہوتے
ہیں۔بہت شرمندہ ہوتے ہیں۔علیحدگی میں خدا کے حضور روتے ہیں۔گریہ و زاری
کرتے ہیں۔اے خدا ہمیں بخش دے ہم سے غلطی ہوئی۔بہت گنہگار ہیں کمزور
ہیں۔اور پھر اس کے بعد کمزوری غالب آجاتی ہے۔ایسے لوگوں کا معاملہ ہرگز وہ
نہیں ہے جن کے ساتھ آپ حسن سلوک کریں اور وہ گناہوں پر شیر ہوتے چلے
جائیں۔ہر گھر میں ایسے بچے دیکھے گئے ہیں۔بعض مائیں ان کو بگاڑ دیتی ہیں اور وہ
اتنے بدتمیز ہو جاتے ہیں کہ آنے والے مہمانوں کا بھی ناک میں دم کر دیتے ہیں۔ان گھروں میں جانا ایک مصیبت بن جاتی ہے۔کیونکہ وہ ہر جرم کے بعد اس کی
حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔کوئی بات نہیں۔کوئی حرج نہیں۔ٹھیک ہے سب کچھ۔یہ
وہ مضمون ہے جس کو قرآن کریم بیان فرما رہا ہے کہ اگر مغفرت کرنی ہے تو ایسے
شریف النفس لوگوں کی مغفرت کرو جن کے اوپر نیک اثر پڑے۔یہ لازم نہیں ہے
که اسی وقت وہ توبہ کرلیں لیکن اصلاح کی طرف میلان ضرور رکھتے ہوں۔پس اللہ

375۔تعالٰی چونکہ عالم الغیب ہے اور دل کی گہرائیوں پر نظر رکھتا ہے وہ جانتا ہے کہ میرے
کون سے بندے نیک فطرت اور سعید ہیں اور گناہوں میں ملوث ہونے کے باوجود
بچی شرمندگی کا احساس رکھتے ہیں۔وہ اس علم کے باوجود ان کو بخش دیتا ہے کہ پھر
بھی گناہ کریں گے اور پھر بھی گناہ کریں گے لیکن بالآخر وہ نیک انجام ہوتے ہیں۔ان میں اور دوسرے لوگوں میں فرق یہ ہے کہ جو گناہوں پر اصرار کرتے ہیں اور ضد
کرتے ہیں اور بد تمیزی سے گناہ پر جرات کرتے ہیں وہ ہمیشہ بد انجام کو پہنچتے ہیں۔لیکن بچی تو بہ کرنے والے یا تو بہ کرتے رہنے والوں کا انجام ہمیشہ نیک ہوتا ہے۔پس
یہاں خدا تعالٰی نے حضرت موسی کے متعلق فرمایا کہ وہ بہت ہی نفیس طبیعت کا
انسان تھا۔میں نے بغیر شرط کے اس کو بخشا لیکن اس کے دل میں بہت ہی جذبات
تشکر پیدا ہوئے اس نے کہا۔قَالَ رَبِّ بِمَا أَنْعَمْتَ عَلَيَّ فَلَنْ أعُوْنَ ظَهِيرًا
المجرمين اے خدا! تو نے بڑا احسان کیا ہے جو مجھے بخش دیا ہے۔اب میں اس
کے بدلے تو بہ کرتا ہوں اور محمد کرتا ہوں کہ آئندہ کبھی مجرموں کی پشت پناہی نہیں
کروں گا۔حضرت موسی کی ایک اور دعا ہے۔رَبِّ تَجْرِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ
القصص : (۲۲) جب اس حادثاتی قتل کی اطلاع جس کا ذکر ابھی گزر چکا ہے قوم
کے بڑے لوگوں تک پہنچی تو انہوں نے مل کر مشورے کئے کہ اس شخص کو ضرور سزا
دینی چاہئے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ایک غالب قوم تھی اور قوم کے وقار کا سوال
تھا۔یہ بحث نہیں تھی کہ غلطی سے قتل ہوا ہے یا عمد ا ہوا ہے۔یہ بحث تھی کہ ایک
غالب قوم کے فرد پر اگر ایک مغلوب قوم کا فرد جرم کرنے لگے تو اس سے ان کا جو
سارا رعب تھا وہ جاتا رہے گا۔اس غرض سے ان لوگوں نے آپس میں مشورے کئے
اور حضرت موسی کے قتل کا فیصلہ کیا۔اس وقت جب آپ ڈرتے ہوئے چھپتے ہوئے
ملک چھوڑ رہے تھے کیونکہ ان میں سے ہی ایک ہمدرد انسان نے جو آپ کی سچائی کا
قائل تھا اور آپ کی عزت کرتا تھا اس نے آپ کو اطلاع دی کہ میں وہاں سے آرہا
ہوں جہاں تمہارے قتل کے مشورے ہو رہے ہیں اس لئے بہتر ہے کہ ابھی یہاں

376
سے نکل جاؤ۔چنانچہ اس کے مشورے پر جب آپ روانہ ہوئے ہیں تو یہ دعا کی۔رت نَجْنِي مِنَ الْقَوْمِ الطيون اے میرے رب مجھے ظالموں کی قوم سے
نجات بخش۔اس میں بھی حکمت کی بڑی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں اپنے اس گناہ سے توبہ
نہیں کی گئی کیونکہ پہلے ہی خدا بخش چکا تھا۔جس کو خدا بخش دے اس پر ظالم قوم ہی
حملے کی جرأت کر سکتی ہے تو فرمایا تو نے مجھے بخش دیا ہے مگر دنیا کے ظالم تو مجھے نہیں
بخش رہے۔اس لئے ان ظالموں سے بھی اب مجھے نجات بخش۔چنانچہ اللہ تعالی نے
آپ کو نجات بخشی اور اس سے اگلی دعا اسی تسلسل کی ہے۔اس سے آگے تین
آیات بعد یعنی سورۃ القصص کی بائیسویں آیت میں یہ دعا ہے۔آپ نقني من
القوم الظلمین اور آیت پچیسویں میں یہ دعا ہے۔رب إني لما انزلت
ري من خير فقير اے میرے رب ! تو میری جھولی میں جو بھی خیرات ڈال دے
میں اس کا فقیر ہوں۔یہ بہت دلچسپ موقعہ ہے۔حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ و السلام
ہجرت کر کے مدین کی قوم کی طرف گئے جہاں حضرت شعیب کے متعلق بیان کیا جاتا
ہے کہ آپ اس وقت خدا تعالیٰ کے اس قوم کے لئے نبی تھے اور دونوں ہم عصر
ہیں۔حضرت شعیب کی دو بیٹیاں تھیں۔ان کا بیٹا کوئی نہیں تھا۔حضرت شعیب کی
بیٹیاں قوم کے پنگھٹ پر پانی بھرنے کے لئے آئی ہوئی تھیں اور چونکہ بہت سے مرد
تھے اس لئے وہ شرما کر ایک طرف کھڑی رہیں اور انتظار کرتی رہیں کہ کب ان کی
باری آئے تو وہ اپنے گھڑے بھریں۔حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ و السلام ایک دیوار یا
درخت کے سائے تلے بیٹھے دیکھ رہے تھے۔آپ چونکہ بہت مضبوط قوی میکل
انسان تھے اور دل میں گہری ہمدردی بھی تھی۔آپ اٹھے اور ان سے ان کے برتن
لئے اور مردوں کو ہٹاتے ہوئے جاکر ان کا پانی بھرا اور گھڑے ان کے سپرد کر دیئے۔واپس آکر وہیں بیٹھ گئے اور چونکہ آپ کی عادت نہیں تھی کہ کسی کے سامنے ہاتھ
پھیلائیں۔کسی سے مدد مانگیں۔یہ احسان کا سلوک کرنے کے بعد ان کی طبیعت دعا
کی طرف مائل ہوئی اور معلوم ہوتا ہے اس احسان کے نتیجہ میں دل سے یہ دعا اٹھی

377
ہے کیونکہ آپ اس دعا کے مضمون کو غور سے سنیں تو اس کے پیدا کرنے کے لئے
کوئی محرک ہوا ہے۔چنانچہ وہ محرک یہ تھا کہ آپ نے بے یارو مددگار بچیوں پر ایک
احسان کیا اور پھر خیال آیا کہ میں بھی تو خدا کے حضور بے یار و مددگار پڑا ہوں۔کیوں نہ خدا سے عرض کروں کہ میری مدد کرے۔چنانچہ یہ دعا بہت ہی درد ناک ہے
اور بہت ہی دل پر اثر کرنے والی ہے۔ایک دفعہ انگلستان میں ایک بڑی تقریب میں جب میری تقریر ختم ہوئی تو اس
کے بعد مجھ سے بعض ملنے والے آئے۔ان میں کسی ملک کی ایک شہزادی بھی تھی۔اس نے قرآن کریم کی بعض آیات سنیں تو دل پر بہت اثر ہوا تو مجھ سے اس نے کہا
کہ سارے قرآن کریم میں سے کوئی ایک دعا جو آپ کو بہت پسند ہے وہ مجھے لکھ
دیں میں اسے آئندہ اپنی زندگی کا وظیفہ بناؤں گی۔چنانچہ میں نے اس کو یہ دعا لکھ کر
دی اور سمجھایا کہ کیوں مجھے یہ دعا پسند ہے۔اس دعا میں ہر چیز خدا پر چھوڑ دی گئی
ہے۔کچھ نہیں مانگا گیا۔صرف یہ کہا گیا ہے کہ رَبِّ إِلَيَّ لِمَا أنزلت إلي من
خار تقير اے خدا! میں محتاج ہوں۔تجھے پتہ ہے کہ میں کس کس چیز کا محتاج
ہوں۔میں کیا کیا بتاؤں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس دعا کو ایک
اور بہت ہی پیارے رنگ میں یوں عرض کیا:۔وہ دے مجھ کو جو اس دل میں بھرا ہے زبان چلتی نہیں شرم و حیا ہے
زبان چلتی نہیں شرم و حیا ہے۔میں کیا کیا بیان کروں۔میں تجھ سے کیا کیا مانگوں۔حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ و السلام عرض کرتے ہیں کہ اے خدا! جو کچھ تو میری جھولی
میں ڈال دے میں اس کا فقیر ہوں۔میں نہیں جاتا کیا مجھے چاہئے نہ مجھے حقیقت میں
علم ہے۔چنانچہ میں سمجھتا ہوں کہ اس کے بعد جو بھی احسانات کا سلسلہ ہے وہ اسی
دعا کے نتیجہ میں ہے اور اس کی جڑیں اسی دعا میں ہیں۔معا بعد اس گھر میں ایک
واقعہ ہوا جس گھر کی وہ بیاں تھیں ان دونوں بیٹیوں نے اپنے باپ کو یہ واقعہ سنایا
کہ ایک بہت ہی نیک مرد اور اچھا تو انا مرد اس طرح بیٹھا ہوا اجنبی ہے۔اس نے نہ

378
ہم سے کچھ پوچھا نہ مانگا صرف ہمارا کام کیا اور جا کر پھر بیٹھ گیا لیکن ضرورت مند
معلوم ہوتا ہے اس پر ان کے والد جو نبی تھے اور خدا تعالی کی طرف سے نو ریافتہ تھے
انہوں نے بھیج کر بلوایا اور بلانے کے بعد ان کو کیا کیا دیا۔ایک امان دی اور کہا کہ
اب تم یاد رکھو تم امن میں آچکے ہو۔تمہیں اب کوئی خطرہ نہیں کسی قوم سے۔دوسرے گھر دیا اور ان کو کہا میرے گھر میں رہو۔تیسرے یہ کہا کہ ان دونوں بچیوں
میں سے جس کو انتخاب کرتے ہو وہی تمہاری ہے۔چوتھے اس خیال سے کہ یہ ممنون
احسان نہ ہو۔یہ نہ سمجھے کہ میں کسی کے احسان کے نیچے آگیا ہوں کہا کہ اس میں
کوئی شرمانے کی بات نہیں۔میرا اور تمہارا نوکری کا معاہدہ ہے۔میں ۸ سال یا ۱۰
سال تم سے خدمت لوں گا۔اس لئے کوئی احسان نہیں۔چار باتیں اس طرح
حضرت موسی کے لئے اس سے پیدا فرمائیں اور اس کے بعد پھر اسی شادی کے بعد
حضرت شعیب کی محبت میں رہنے کے نتیجہ میں بھی ہم کہہ سکتے ہیں کہ آپ کے دل
میں جو نیکی کے بیچ تھے وہ بہت ترقی کر گئے اور بعد میں واپسی کے سفر میں آپ کو نبوت
بھی عطا ہو گئی۔پس اس لئے مجھے یہ دعا پیاری ہے کہ اس میں بہت ہی وسیع مضامین
ہیں۔تعیین نہیں کی گئی اپنی چالاکیوں سے کہ یہ بھی دے، وہ بھی دے اور وہ بھی
وتے۔کھلا خدا پر معاملہ چھوڑ دیا گیا ہے جو کچھ تو جانتا ہے کہ ہمیں ضرورت ہے وہ
ہمیں مہیا فرما دے۔اب حضرت لوط کی ایک دعا ہے۔قال رَبِّ انْصُرْنِي عَلَى الْقَوْمِ
الْمُقْودين (العنکبوت : (۳۱) اب میرے خدا! اے میرے رب !! مصد قوم
کے مقابل پر میری نصرت فرما۔اس دعا کا پس منظر معلوم کرنا بھی ضروری ہے۔حضرت لوط کی قوم میں جو بدیاں
پائی جاتی تھیں۔آپ سب جانتے ہیں اس کو دہرانے کی ضرورت نہیں مگر خدا تعالٰی
فرماتا ہے کہ جب بھی حضرت لوط نے نصیحت فرمائی کہ ان بدیوں سے باز آؤ۔لماعان جَوَاب قَوْمِهِ إِلا أَن قَالُوا انْتِنَا بِعَذَابِ اللوان كُنتَ مِنَ
الصديقين (العنکبوت:۳۰) ہر دفعہ وہ تان میں یہی کہتے تھے کہ اچھا پھر جو

379
عذاب تیرا خدا ہم پر وارد کر سکتا ہے جاؤ اپنے خدا سے وہ عذاب مانگ لاؤ۔یعنی
اب گفت و شنید کی راہیں بند ہو چکی ہیں۔اب نصیحت کے ان قصوں کو چھوڑو۔ہم تمہاری باتیں سنتے سنتے تنگ آگئے ہیں۔نہیں باز آئیں گے۔ہزار دفعہ کہا
نہیں باز آئیں گے۔اب تم جاؤ اور اپنے خدا کو کہو کہ وہ عذاب لے آئے جس
تم ہمیں ڈراتے ہو۔یہ ہے پس منظر۔نہایت بیہودہ طریق پر متکبر رنگ میں
خدا کے عذاب کو چیلنج کیا گیا ہے اور حضرت لوط کے ساتھ بڑا تحقیر کا معاملہ کیا گیا
ہے لیکن اس کے جواب میں آپ یہ دیکھیں کہ حضرت لوط نے عذاب کی دعا
نہیں کی یہ عرض کیا۔آپ انْصُرْنِي عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِينَ اے میرے
رب میں تو اب بھی صرف نصرت چاہتا ہوں۔مفسد قوم کے خلاف میری نصرت فرما
کیونکہ اللہ تعالیٰ جانتا تھا کہ ان کا فساد اصلاح کی حد سے بڑھ چکا ہے۔اس لئے ان
پر عذاب آیا مگر حضرت لوط نے براہ راست قوم کے خلاف عذاب طلب نہیں کیا۔حضرت ابراھیم کی ایک دعا سورۃ صافات آیت نمبر 11 میں ہے۔اس میں عرض
کرتے ہیں۔رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّلِحِينَ -
اس سے پہلے کا واقعہ یہ ہے کہ آپ کو قوم نے آگ کا عذاب دینے کی کوشش
کی۔بعض مفسرین کا خیال ہے کہ با قاعدہ آگ میں ڈال دیا گیا اور وہ آگ گلزار بن
گئی۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالٰی عنہ اسے روحانی محاوروں کے طور پر بیان
فرماتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دراصل ہر نبی کے لئے مخالفت کی ایک آگ بھڑکائی جاتی
ہے۔اس آگ ہی میں سے وہ گلزار ظاہر ہوتا ہے جو ان کی مقبولیت کی صورت میں
اور ان کی آخری فتح کی صورت میں خدا تعالی کی طرف سے ان کو انعام ملتا ہے۔تو
ضرت ابراہیم کے ساتھ جس آگ کا ذکر ہے یہ تمثیلی زبان ہے اس کو ظاہر پر نہیں
قبول کرنا چاہئے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ بھی لکھا ہے اور
تحدی کے ساتھ لکھا ہے کہ اگر وہ ظاہری آگ بھی ہے تو ہمیں کامل یقین ہے
کہ خدا تعالٰی کی خاص سنت نے اس آگ سے حضرت ابراھیم کو بچا لیا تھا۔گلزار
بننے والی یہ باتیں تو مفسرین کے قصے ہیں۔قرآن کریم نے جہاں تک فرمایا ہے وہ بس
بڑی

380
اتنا ہی ہے اور اتنا ہی ہمارے لئے کافی ہے کہ وہ آگ تھی۔خواہ وہ ظاہر کی آگ تھی
خواہ وہ مخفی آگ تھی۔معنوی طور پر آگ تھی۔اللہ تعالٰی نے اس آگ سے آپ کو
بچا لیا اور آگ جلانے والوں کو نا کام کر دیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کو
بھی ایک الہام ہوا۔آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی بھی غلام ہے"
ظاہری طور پر بھی کیا یہ درست ہے ؟ ہم
نے ہا رہا دیکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے دشمن کی بار بار کی ان کوششوں کو ناکام کر دیا کہ
احمدیوں کو زندہ آگ میں جلائیں۔ابھی حال ہی میں پیچھے پاکستان میں دو احمدی
بستیوں کو جلا کر خاک کر دیا گیا لیکن غیر معمولی طور پر اور حیرت انگیز اعجازی رنگ میں
اللہ تعالیٰ نے احمدیوں کو اس آگ سے بچا لیا۔ایک دفعہ مولانا رحمت علی صاحب مرحوم و مغفور جو انڈونیشیا میں مبلغ تھے۔وہ
جن دنوں میں وہاں مبلغ تھے ان دنوں میں بہت مخالفت تھی۔مجھے اب جگہ کا نام یاد
نہیں مگر وہ جس جگہ بھی تھے شدید مخالفت تھی اور وہاں بڑے بڑے مناظرے ہوا
کرتے تھے۔ایک دفعہ کسی کی شرارت سے نہیں بلکہ حادثہ اس بلاک کو آگ لگ
گئی۔(لکڑی کے اکثر مکان وہاں ہوتے ہیں) جس کے ایک طرف حضرت مولوی
رحمت علی صاحب کا مکان تھا اور ساتھ ہی بہت تیز آندھی چلی اور اس رخ پر چلی
جس رخ پر آپ کا مکان تھا۔اس وقت سب لوگ اکٹھے ہو گئے۔باقاعدہ ایک
جمگھٹ ہو گیا۔لوگ اپنے اپنے گھروں سے چھلانگیں مارمار کر نکل رہے تھے۔سامان نکال رہے تھے۔احمدی بھی وہاں آئے اور مولوی صاحب کو کہا کہ نکلیں اس
گھر سے۔ختم کریں۔آگ آپ کے پاس آرہی ہے تو اس وقت مولوی صاحب نے
اس الہام کا حوالہ دے کر خدا سے دعا کی کہ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی بھی
غلام ہے۔انہوں نے عرض کیا کہ اے میرے آقا ! میں مسیح موعود کا غلام ہوں آپ
کی غلامی میں یہاں پیغام دینے آیا ہوں۔اس لئے آج اس الہام کو میرے حق میں
سچا کر دے۔آج تک انڈونیشیا کے وہ لوگ عش عش کرتے ہوئے لکتے ہوئے اور
روحانی وجد کے ساتھ یہ واقعہ بیان کرتے ہیں کہتے ہیں آگ بڑھتی رہی۔بڑھتی رہی۔

آج 10 میں سے 10 باقی