۱۴ جون ۱۹۹۱

ذوق عبادت اور آداب دُعا, حصہ 2

381
ہم لوگ ڈولتے رہے۔ایک لرزہ طاری ہو گیا کہ کیا ہونے ولا ہے جس وقت آگ
وہاں پہنچی ہے جہاں سے ان کا مکان شروع ہوتا تھا تو ایسی موسلادھار بارش شروع
ہوئی۔اسقدر تیز کہ آگ کو اس اگلے ساتھ کے گھر تک پہنچنے کی توفیق نہیں ملی۔ساری آگ ٹھنڈی پڑ گئی۔پس خدا تعالٰی ظاہری طور پر بھی ان باتوں کو پورا کر دکھایا
کرتا ہے۔یہ کوئی ضروری نہیں ہے کہ ہم ہر جگہ معنوی سہارے تلاش کریں۔وہ
صاحب مقدرت ہے۔جب چاہے جس طرح چاہے وہ اپنی کائنات کو جو اس کی غلام
ہے جیسا حکم دے وہ اس کے تابع ہے اور ویسا ہی کرتی ہے۔پس حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ و السلام کے اس الہام کے یہ معنی تو بہر حال ثابت ہوئے کہ ظاہری آگ
بھی خدا تعالٰی کے فضل سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے بچے غلاموں
پر غلبہ نہیں پا سکے گی۔پس اس وقت جب حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ و السلام نے
خدا کا یہ معجزہ دیکھا تو وہاں سے ہجرت کی اور ہجرت کرتے ہوئے یہ کہا۔وقال إني ذاهب إلى ربي سيهدين الصافات : (۱۰۰) میں تو اپنے رب کی
طرف چلا ہوں۔سیدین اور وہ میری ہدایت کرے گا۔میری راہنمائی فرمائے گا۔ربِّ هَبْ لِي مِن الصَّلِحِينَ (الصافات : ۱۰۱) اے میرے رب مجھے صالح
اولاد عطا فرما۔اب ان دو باتوں کا جوڑ کیا ہے۔دیکھنے والی یہ بات ہے آگ سے ہلاکت سے بیچ
کر باہر نکل رہے ہیں ہجرت فرما رہے ہیں اور کہتے ہیں مجھے صالح اولاد عطا فرما۔اصل بات یہ ہے کہ حضرت ابراہیم اس وقت تک اس قوم سے رخصت نہیں
ہوئے جس وقت تک کامل طور پر یقین نہیں ہو گیا کہ کوئی بھی ایمان نہیں لائے گا۔جو ظلم انہوں نے کرنا تھا وہ انتہاء تک پہنچا دیا اور جب دیکھا کہ ان کے آباء و اجداد
میں سے سب تباہ ہونے والے ہیں کچھ بھی نہیں۔تو اکیلے نکلے اور اس وقت خدا
سے عرض کی کہ اب میری نسل کو تو چلا۔میں تو تیرے ان بندوں میں سے ہوں جو
عاجز ہیں۔تیرے حضور کامل طور پر جھکنے والے سب کچھ تیرے سپرد کرنے والے۔پہلوں کی نسلیں اگر ہلاک ہو جائیں تو وہ ان کی ذمہ داری۔میں تو تیری خاطر اس قوم

382
کو چھوڑ کر ہجرت کر رہا ہوں۔اس لئے مجھ سے پاک نسل جاری فرما۔یہ جو معنی ہے
اس کو قرآن کریم کی دوسری بہت سے آیات تقویت دیتی ہیں اور خود ہائیل بھی اس
بات کو تقویت دیتی ہے۔وجہ یہ ہے کہ حضرت ابراھیم کی اس دعا کے نتیجہ میں محض
ایک بچے کی خوشخبری نہیں دی گئی بلکہ آپ کو یہ خوشخبری دی گئی کہ میں تیری نسل کو
تمام دنیا میں اتنا پھیلاؤں گا کہ جس طرح آسمان کے ستارے نہیں گنے جا سکتے اور
ریت کے ذرے نہیں گنے جا سکتے اس طرح تیری نسل بے شمار ہو گی۔پس معلوم
ہوتا ہے کہ حضرت ابراھیم نے اتنے کامل اخلاص کے ساتھ اپنی قوم کو اپنے آباء و
اجداد کو چھوڑا تھا۔ہمیشہ کے لئے الوداع کہہ دیا تھا کہ آپ سے پھر آگے ایک نیا
جہان پیدا ہونا تھا۔نئی نسلیں جاری ہوئی تھیں چنانچہ دوسری جگہ قرآن کریم نے
اکیلے حضرت ابراھیم علیہ الصلوۃ و السلام کو امت قرار دیا ہے۔پس وہ لوگ جو اپنے
رشتے داروں کو اپنے جتھوں کو خدا کی خاطر چھوڑتے ہیں۔وہ جو اپنی برادریوں کو
چھوڑ دیتے ہیں اور اکیلے ہو جاتے ہیں بعض دفعہ وہ اپنے آپ پر رحم کرنے لگ
جاتے ہیں اور مجھے ان پر رحم آتا ہے۔اس قدر بے وقوفی ہے کس بات پر رحم کر
رہے ہو۔تم نے سنت انبیاء کو زندہ کیا ہے اگر خدا کی خاطر کیا ہے تو وہ تمہیں ایک
قوم بنا دے گا اور تمہاری قوم بالکل بے معنی اور بے حقیقت ہو جائے گی۔وہ جتھے
چھوٹے ہو جاتے ہیں اور پھر غائب ہو جاتے ہیں اور تاریخ کے صفحوں میں ملتے ہیں
لیکن مستقبل میں پاک لوگوں کی نسلیں جاری رہتی ہیں۔یہ سنت انبیاء ہے لیکن
سب سے زیادہ شان کے ساتھ یہ سنت حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ و السلام کے حق
میں پوری ہوئی۔پس رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّلِحِنین کی دعا ایک بہت شاندار
پس منظر رکھتی ہے اور ایک بہت عظیم الشان مستقبل رکھتی ہے۔ان معنوں میں اپنی
اولاد کے لئے دعا کرنی چاہئے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کو بھی
ابراهیم فرمایا گیا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے ساتھ آگ ہی
کے معاملہ میں نہیں بلکہ برادری کے قطع تعلقی کے معالمہ میں بھی خدا نے ایسا ہی
سلوک فرمایا۔چنانچہ جب ساری برادری نے آپ کو چھوڑ دیا تو اس وقت آپ کو

383
الہام ہوا۔ينقطع اباؤُكَ وَيُبْدَه مِنكَ کہ اے غلام احمد ! تیرے
آباء و اجداد کی نسل کائی گئی۔دیبدَهُ مِنكَ اب تجھ سے یہ نسل جاری ہو
گی۔یہ ایسا عظیم الشان الہام ہے اور ایسی عظیم الشان قوت کے ساتھ یہ سچا ثابت
ہوا ہے کہ اس کی روشنی کے سامنے آنکھیں چندھیاتی ہیں۔وہ ظالم اور احمق لوگ
جو کہتے ہیں کہ مسیح موعود کا کوئی ایک نشان دکھاؤ۔اگر ان کے اندر ذرا بھی انصاف
کا مادہ ہو تو صرف یہی بہت کافی ہے۔ان پر ثابت کرنے کے لئے کہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے دعوے میں بچے تھے۔خدا ان سے ہم کلام ہوتا تھا
اور آپ کی تائید میں نشان ظاہر فرماتا تھا۔جب یہ الہام ہوا ہے جہاں تک میں نے
تحقیق کی ہے اس زمانے میں کم و بیش 20 افراد خاندان آپ کے آباء و اجداد کے
تھے جو قادیان میں بستے تھے اور ان میں سے کوئی ایمان نہیں لایا اور یکے بعد دیگرے
وہ مرتے چلے گئے اور ان کی نسلیں ختم ہوتی چلی گئیں۔قریبی رشتے دار بھی دور کے
رشتے دار بھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے زمانے کے ایک پرانے
خادم تھے بابا سندھی۔وہ ایک دفعہ خدمت کے لئے ہمارے ساتھ ڈلہوزی بھی گئے۔بڑی عمر تھی لیکن پھر بھی جسم میں توانائی تھی۔ان سے بعض وقعہ ہم پرانی باتیں سنا
کرتے تھے تو بڑے مزے سے وہ قصے سناتے تھے کہتے تھے کہ حضرت مسیح موعود کے
مخالفین کی جو حویلی تھی وہاں یکے بعد دیگرے تالے ہی پڑتے چلے گئے۔پہلے وہ گھر
بیواؤں سے بھر گیا پھر ان کے بچے مرنے شروع ہوئے۔رفتہ رفتہ وہ خالی ہو گئی۔کہتے
ہیں مرزا گل محمد کے والد مرزا نظام دین صاحب آخری عمر میں بہت کمزور ہو گئے
تھے۔صدموں کا دماغ پر بھی اثر تھا تو میں (یعنی بابا سندھی) ان کو دبایا کرتا تھا۔کہتے
ہیں! وہ مجھ سے کبھی کہتے تھے فلاں بی بی کو بلا کر لاؤ۔فلاں بی بی کو بلا کر لاؤ۔ہر دفعہ
میں جواب دیتا تھا کہ میں کس کو بلا کر لاؤں اس کے کمرے میں بھی تالا پڑ گیا ہے۔میں کس کو بلا کے لاؤں اس کے کمرے میں بھی تالا پڑ گیا ہے۔بہت ہی دردناک منظر
ہے لیکن خدا کی یہ شان خود ان کی بد نصیبی کے نتیجہ میں ظاہر ہوئی ہے کیونکہ انہوں
نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام جیسا گوہر اپنے اندر پا کر اس کی قدر نہیں
1۔

384
کی اور آپ کو مٹانے کی کوشش کی۔پس جو خدا کے پاک بندوں کو مٹانے کی کوشش
کرتا ہے بالآخر ضروری نہیں کہ ہمیشہ اسی وقت لیکن بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ خدا
یہ فیصلہ کرتا ہے کہ ان کو مٹا دیا جائے اور پھر ان کو کوئی بچا نہیں سکتا۔مرزا نظام
دین کا ایک بیٹا زندہ رہا جن کا نام مرزا گل محمد ہے اور ان کی نسل میں اب تک
احمدیت ہے اور خدا کی یہ شان ہے کہ ان کو اس لئے زندہ رکھا گیا کہ انہوں نے
احمدی ہو جاتا تھا۔کوئی شخص ایسا زندہ نہیں رہا جس نے احمدی نہیں ہونا تھا۔اسی کو
زندہ رکھا گیا جس نے احمدی ہونا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے
اپنے بیٹوں میں سے دو تھے۔ایک مرزا سلطان احمد۔ایک مرزا فضل احمد۔اس وقت
دونوں میں سے کوئی بھی آپ پر ایمان نہیں لایا تھا اسی کو زندہ رکھا گیا اور اسی کی
نسل جاری رکھی گئی جس نے ایمان لانا تھا یعنی مرزا سلطان احمد اور مرزا فضل احمد۔اسی طرح بے اولاد لاولد اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔بہت ہی تفصیل کے ساتھ میں نے جائزہ لیا ہے ہر ہر واقعہ میں ایک عظیم نشان
پوشیدہ ہے۔ایک صاحب اولاد ہونے کی طاقت رکھتے تھے۔شادی کرنا چاہتے تھے
لیکن دماغ میں ایسا دورہ پڑا کہ فقیر بن گئے اور فقیر بننے کے بعد خود اپنے آپ کو اولاد
کی اہلیت سے ہمیشہ کے لئے محروم کر لیا۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ
تعالٰی عنہ بسا اوقات یہ واقعہ سنایا کرتے تھے کہتے تھے کہ ان کی حالت دیکھ کر رحم آتا
تھا۔یوں لگتا تھا جیسے وہ دیواروں سے سر ٹکرائیں گے۔کہا کرتے تھے میں نے اپنے
اوپر کیا کر لیا ہے کیا ظلم کر بیٹھا ہوں۔کاش مجھ میں طاقت ہوتی اور میں شادی کرتا
اور میری اولاد ہوتی لیکن خدا کی تقدیر کے نیچے تھے۔پس اسی طرح حضرت ابراھیم
عليه الصلوۃ و السلام کے آباء و اجداد کی نسل کائی جانے کا فیصلہ ہو چکا تھا۔معلوم ہوتا
ہے حضرت ابراھیم کو پتہ تھا مجھے تو یقین ہے کہ خدا نے الہاما خبر دی تھی کہ یہ واقعہ
ہے تم جس جگہ سے رخصت ہو رہے ہو اب یہاں کوئی باقی نہیں بچے گا۔یہ ساری
نسلیں ختم ہونے والی ہیں۔اس وقت حضرت ابرھیم نے دعا کی۔آپ حب ال
من الصَّلِحِينَ اے خدا مجھے نسل دے مگر نیک نسل دے۔بد نسل کا میں

385
متمنی نہیں ہوں۔مجھ سے آئندہ نیک نسلیں جاری ہوں اور دیکھیں کتنی گہری دعا
تھی کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و علی آلہ و سلم بھی آپ ہی کی نسل میں پیدا
ہوئے۔پس محض دعا کے لفظوں کی بات نہیں ہوا کرتی۔خدا کی نظر دعا کی گہرائی پر
بڑتی ہے۔دل میں کتنی گہرائی سے اٹھی ہے۔کسی جذبے کے ساتھ اٹھی ہے۔کس
درد کے ساتھ اٹھی ہے۔کس اخلاص اور ایثار کی روح کے ساتھ اٹھی ہے۔یہ
ساری باتیں ہیں جو دعا کو طاقت بخشتی ہیں اور پھر نیک اعمال دعا کو طاقت بخشتے ہیں۔اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ کلمہ طیبہ خدا ہی کی طرف رفع کرتا ہے مگر نیک اعمال اس کو
طاقت مہیا کرتے ہیں۔پمپ کر کر کے نیک اعمال اس کلمہ کو اوپر اٹھاتے نہیں تو اسی
طرح دعاؤں کا حال ہے۔یہ ساری باتیں دل کے نیک اور نیک اعمال مل کر دعاؤں
میں ایک غیر معمولی طاقت پیدا کر دیتے ہیں اور قوموں کے مستقبل ان دعاؤں سے
بنتے ہیں۔ہے۔پھر ایک دعا حضرت سلیمان کی ہے جو سورۃ ص آیت ۳۶ میں بیان ہوئی
وهب بن ملحا اور مجھے ایسی سلطنت عطا فرما ایک ایسا عظیم ملک عطا
فرما لا يتبون لأحد من بعدي کہ میرے بعد پھر کبھی کسی کو نصیب نہ ہو۔إنك أنت الوهاب یقینا تو بہت ہی مہربانی کرنے والا ہے۔بہت ہی زیادہ پیار کا
سلوک فرمانے والا ہے۔قَالَ رَبِّ اغفرلي اس دعا کے متعلق کئی علماء
بخشیں اٹھاتے ہیں کہ ایسی دعا مناسب بھی ہے کہ نہیں۔درست ہے کہ نہیں کہ
میرے بعد کسی کو دیسی سلطنت نہ ملے۔یہ تو بظاہر ایک خود غرضی کی دعا ہے۔لوگ تو
یہ کہتے ہیں کہ ہماری اولاد میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھ اور بڑھا چڑھا اور اس شان کو
بڑھاتا رہے۔حضرت سلیمان نے یہ کیسی دعا کی اور پھر دعا بھی ایسی جو بد دعا بن کر بعد
میں ظاہر ہوتی ہے چنانچہ حضرت سلیمان کی تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کے بعد نہ
نسل میں نبوت رہی، نہ اس رنگ میں وہ بادشاہت رہی۔حضرت سلیمان کا دور بنی
اسرائیل کی حکومت کا سب سے شاندار دور تھا۔آپ نے آنکھیں بند کیں تو فتنے
شروع ہوئے اور سلطنت دو حصوں میں بٹ گئی اور آپ کی نسل کے حصے میں چھوٹی
سلطنت آئی لیکن فلسطین اسی کا حصہ تھا۔اسی کو جوڑا کہا جاتا ہے۔ایک شمالی

386
سلطنت تھی جس میں بنی اسرائیل کے دس قبائل آباد تھے اور ایک جنوبی جس میں
دو تھے۔ان میں حضرت سلیمان" کا اپنا قبیلہ بھی تھا۔چنانچہ آپ کے بیٹے کے پاس
بالآخر صرف وہی بادشاہت رہ گئی جو دو قبیلوں کی راجدھانی پر مشتمل تھی اور وہ دس
قبیلے وہ ہیں جن کے متعلق بعد میں حضرت عیسی علیہ السلام نے یہ کہا کہ میں بنی
اسرائیل کی گمشدہ بھیڑوں کی طرف جانے والا ہوں۔اصل مضمون تو دعا کا ہے مگر ضمنا ساتھ ساتھ میں آپ کو یہ باتیں بھی سمجھاتا
جاتا ہوں کیونکہ ہمارے جماعتی محاورے میں اکثر گمشدہ بھیڑوں کا ذکر ملتا ہے تو وہ کیا
تھیں اور کیسے بنیں۔وہ دس قبائل جو شمال کے قبائل تھے ان کی ایک الگ سلطنت
قائم ہوئی اور انہی کی طرف حضرت مسیح کا اشارہ ہے۔گمشدہ ان کو اس لئے کہا گیا
کہ ۶۰۰ سال کی حکومت کے بعد یعنی حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ و السلام کے بعد جب
بنی اسرائیل کو حکومت ملی تو اس کے پورے ۶۰۰ سال کے بعد بابلیوں نے ان پر حملہ
کیا اور آجکل کے کرد بھی اکثر باہلی علاقہ سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔اس زمانے میں
بابلیوں کی ایک بہت شاندار سلطنت تھی اور ان کو بالکل تہس نہس کر دیا۔کلیہ
ملیا میٹ کر کے ان کو ملک بدر کر دیا اور یہ ساری دنیا میں بکھر گئے۔بعض روایات
کے مطابق مارا تو بہت بری طرح لیکن پوری طرح نکالا نہیں بلکہ ایک سو سال بعد
جبکہ جنوبی عراق کی طرف سے حملہ ہوا ہے اس وقت ان کو آخری دفعہ کلیہ نکال دیا
گیا۔مگر بہر حال حضرت عیسی علیہ الصلوۃ و السلام کے زمانے میں آپ کی آمد سے کئی
سو سال پہلے یہ لوگ دنیا میں بکھر چکے تھے اور ان کا وہاں کوئی وجود نہیں تھا۔حضرت
موسی سے حضرت عیسی کا فاصلہ ۱۳۰۰ سال کا ہے۔یہ بات احمدیوں کو خصوصاً یاد
رکھنی چاہئے۔پس حضرت عیسی علیہ الصلوۃ و السلام گمشدہ بھیڑوں کے بکھرنے کے
۶۰۰ سال کے بعد ظاہر ہوئے ہیں۔یہ اس لئے یاد رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام جو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و علی آلہ و
سلم کی امت کے مسیح تھے۔آپ بھی پوری ۱۳ صدیوں کے بعد ظاہر ہوئے ہیں اور
مماممت مسیح کی لوگ بات کرتے ہیں تو فیتے سے آپ زمانے کو ناپ
کر دیکھ لیں بعینہ

387
آقاب
اتنا زمانہ بنتا ہے۔جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام سے پہلے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی اللہ وسلم کے بعد ٣ مجدد گزرے تھے اسی طرح
حضرت موسی کی امت پر حضرت عیسیٰ سے پہلے ۱۳ مجددین گزر چکے تھے۔بہر حال
یہ قوم کا ایک حصہ اس زمانے میں بکھرا تھا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا حضرت
سلیمان نے خود اپنے بچوں کے لئے اور اپنی قوم کے لئے بد دعا کی تھی۔اس کے
متعلق قرآن کریم اشارہ کر رہا ہے۔اس سے پہلی آیت میں کہ اصل واقعہ کیا تھا۔پہلی آیت یہ ہے کہ وَلَقَدْ فَتَنَّا سُلَيْمَنَ وَالْقَيْنَا عَلَ كُرَيهِ جَسَدًا تُقَ
(ص : ۳۵) کہ ہم نے سلیمان کو آزمائش میں ڈالا ، فتنے میں ڈالا۔والقَيْنَا عَلی گریته جسدا اور اس کے تخت پر ایک لاشے کو لا بیٹھایا۔تواناب اس کے نتیجہ میں وہ بار بار خدا کے حضور جھکا اور مغفرت مانگی اور توبہ کی۔بہت ہی افسوسناک بات یہ ہے کہ بہت سے غیر احمدی مفسرین اس کی تفسیر یہ
کرتے ہیں کہ حضرت سلیمان سے گناہ سرزد ہوا اور آپ نے اپنے بستر پر ایک
عورت ڈال دی۔نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذلِكَ بہت ہی جاہلانہ تفسیریں ہیں۔یہ
تفسیریں دیکھ کر تو بار بار حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے لئے دل سے
دعائیں نکلتی ہیں کہ کس طرح ہمیں اندھیروں سے روشنی میں نکالا ہے۔اور اگر یہ
بات تھی تو اچانک اس کے بعد اپنی قوم پر بد دعا کرنے کی کیا ضرورت تھی۔اگر نعوذ
یا اللہ من ذلک کوئی گناہ ہی سرزد ہوا تھا تو اس گناہ کا بدلہ اپنی قوم کو اپنے بچوں کو دینا
تھا کہ یہ دعا کرتے کہ اچھا چونکہ مجھ سے غلطی ہو گئی ہے اس لئے میری اولاد اور
میری نسلوں کو اس کی سزائیں دے اور سارے بنی اسرائیل کو اس کی سزادے اور
میرے بعد یہ ملک تباہ کر دے۔ہرگز یہ بات نہیں ہے۔آپ کو جب خدا نے خبر
دے دی کہ تیری اولاد اس لائق نہیں ہے کہ وہ تیری تخت نشین ہو۔نالائق اولاد
آنے والی ہے تو اس وقت آپ نے یہ کہا کہ اے خدا میں تو نبی ہوں اور نبوت کے
ساتھ ملوکیت کرتا رہا ہوں اور پورے انصاف اور تقویٰ کے ساتھ حکومت کے حقوق
ادا کرتا رہا ہوں۔اگر ایک نالائق کے سپرد یہ ساری قومیں کر دی گئیں تو وہ تو بہت

388
ظلم کرے گا۔ہرگز وہ اس لائق نہیں ہے کہ ایسی شاندار حکومت اس کے سپرد کی
جائے۔پس اس عاجزانہ دعا کے نتیجہ میں جو تقویٰ پر مبنی تھی خدا تعالیٰ نے آپ
کے بعد پھر اس حکومت کو اس طرح جاری نہیں رہنے دیا۔یہ آخری حکومت ہے
جس میں نبوت اور دنیاوی حکومت اکٹھے تھے۔ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہوئے
تھے۔پس ہرگز نعوذ باللہ من ذلک نہ نبیوں کو بد دعائیں دینے کی عادت ہوتی ہے
نہ وہ ایسی جاہلانہ خود کشی کرنے والی بد دعائیں کرتے ہیں۔یہ دعا تقومی پر مبنی
ہے۔یہ سمجھتے ہوئے کہ جس کے ہاتھ میں قوم کی لگام ہو گی اگر خدا کے نزدیک وہ
بد ہے تو خدا پھر اس کے سپرد یہ حکومت نہ کرے اس سے بنی نوع انسان کو دکھ
پہنچے گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی