۲۱ جون ۱۹۹۱
ذوق عبادت اور آداب دُعا
واشنگٹن ڈی سی۔امریکہ
۲۱ ر چون ۶۱۹۹۱
389
بسم اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
آج کا یہ خطبہ میں واشنگٹن ڈی۔سی امریکہ سے دے رہا ہوں،
اور اس اعلان کی ضرورت اس لئے ہے کہ بہت سی جماعتوں میں اب
براہ راست خطبے کی آواز پہنچنے لگی ہے۔چونکہ میں سفر پر ہوں اس لئے
جہاں بھی کوئی خطبہ پڑھا جاتا ہے وہاں خطبہ کا آغاز اسی فقرے سے کرتا
ہوں کہ میں اس وقت کہاں سے بول رہا ہوں)
انعام یافتہ لوگوں کی راہ پر چلنا دعاؤں کی مدد کے بغیر ناممکن ہے
یہ سلسلہ مضامین جو جاری ہے اس کا تعلق قرآنی دعاؤں سے ہے۔یعنی ان
لوگوں کی دعاؤں سے جن کے متعلق ہم روزانہ سورۃ فاتحہ میں یہ دعا کرتے ہیں کہ
اے اللہ ! ہمیں ان انعام یافتہ لوگوں کی راہ پر چلا۔چونکہ یہ ایک بہت مشکل راہ
ہے اس لئے میں نے پہلے سے ہی یہ واضح کر دیا تھا کہ اس راہ پر چلنا دعاؤں کی
مدد کے بغیر ممکن نہیں اور قرآن کریم نے خود ہی وہ سب دعائیں سکھا دی ہیں جن
دعاؤں کی مدد سے پہلے انعام یافتہ لوگوں نے یہ مشکل راہیں طے کیں۔پس ان
دعاؤں سے غافل رہ کر ہر نماز میں یہ دعا کرتے رہنا کہ اے خدا! ہمیں انعام یافتہ
لوگوں کی راہ پر چلا، کوئی معقول طریق نہیں ہے۔ایک طرف تو ایک بہت ہی
مشکل راہ پر چلنے کی دعا مانگی جاری ہے۔دوسری طرف ان لوگوں کی اداؤں سے
پوری طرح نا واقف جن لوگوں نے اس سے پہلے ان راہوں پر چل کر خدا سے
انعام پائے تھے اور خدا تعالیٰ نے ان کا ذکر تفصیل سے قرآن کریم میں محفوظ فرما
390
دیا کہ یہ وہ انعام یافتہ لوگ تھے۔یہ یہ کیا کرتے تھے اور اس اس طرح مجھ سے
دعائیں مانگا کرتے تھے اور اس طرح قبول فرمانا تھا اور ان پر مزید انعامات کی بارش
نازل فرمایا کرتا تھا۔حضرت ایوب علیہ السلام کی ایک پُر درد دعا
حضرت ایوب علیہ السلام کی ایک دعا پہلے بھی گذر چکی ہے۔اب ایک اور
دعا ہے جس کی ادا اس پہلی دعا سے کچھ مختلف ہے۔قرآن کریم فرمایا ہے۔وَاذْكُرْ عَبَدَنَا أَيُّوبَ إِذْ نَادَى رَبَّةَ انِي مَسَّنِيَ الشَّيْطانُ بِنُصْبٍ وعَذَاب (ص : ۴۲)
فرمایا کہ میرے بندے ایوب کو بھی تو یاد کرو۔إذ نادى ربه
جب اس نے اپنے رب کو بڑے درد سے پکارا اور یہ کہا کہ مجھے شیطان نے بہت ہی
تکلیف اور عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔اس دعا کی ادا کچھ مختلف اس رنگ میں ہے
کہ یہ دعا سے بڑھ کر شکایت کا رنگ رکھتی ہے۔یہ نہیں کہا کہ اس لئے تو میری مدد
فرمایا یہ کر اور وہ کر بلکہ بے ساختہ درد کا اظہار ہے جیسے بسا اوقات کوئی بچہ اپنی
بیماری کا بتاتا ہے کہ میرا سر درد سے پھٹا جا رہا ہے اور آگے کچھ نہیں کہتا۔تو بعض
دفعہ ان مانگی دعائیں جو محض درد کا اظہار ہوتی ہیں بہت گہرا اثر رکھتی ہیں۔اس لئے
خدا تعالیٰ نے معا بعد فرمایا۔از كض برجلك یہ بھی نہیں کہا کہ ہم نے دعا
قبول کر لی کیونکہ دعا تو ایک بین بین سا رنگ رکھتی تھی۔شکایت تھی یا بے ساختہ
درد کا اظہار تھا۔فوراً معاً مخاطب ہو کر فرماتا ہے۔تو سوار ہو۔ایک سواری پکڑ اور
اپنی ایڑی سے اسے تیز بھگا۔هذَا مُخْتَصَلُ بَارِدٌ وَ شَرَابٌ (ص: ۴۳)
اور دیکھو یہ جگہ کیسی اچھی پانیوں پر مشتمل جگہ ہے۔ٹھنڈی ہے اور بہت عمدہ
نہانے کا پانی بھی اور پینے کا پانی بھی میسر ہے۔حضرت ایوب علیہ السلام کی ہجرت
دراصل اس میں ہجرت کی طرف اشارہ تھا اور بعد کے واقعات سے یہی ثابت
ہوتا ہے کہ حضرت ایوب کو جس شیطان نے تنگ کر رکھا تھا وہ اس زمانے کا کوئی
391
بہت ہی بڑا غاصب اور ظالم انسان تھا۔حضرت ایوب کے متعلق کہانیاں تو بہت
مشہور ہیں لیکن قرآنی بیان سے جو بات ظاہر ہوتی ہے وہ یہی ہے کہ اگرچہ جسمانی
بیماری بھی تھی مگر محض کوئی ایک تکلیف نہیں تھی بلکہ آپ کے دشمن نے ہر طرح
سے آپ کی زندگی آپ پر اجیرن کر رکھی تھی۔آپ کے اموال لوٹ لئے گئے تھے۔آپ کے جانوروں میں طرح طرح کی بیماریاں پھیلا دی گئی تھیں۔آپ کے خاندان
میں سے بعض لوگوں کو آپ سے بد ظن کر دیا گیا تھا اور اتنے درد ناک حالات پیدا
کئے گئے کہ روایات میں آتا ہے کہ آپ کی بیوی بھی آپ کو چھوڑ کر الگ ہو گئی۔ان تمام واقعات کا تو قرآن نے ذکر نہیں فرمایا لیکن جس رنگ میں اس دعا کے بعد
خدا تعالیٰ حضرت ایوب سے مخاطب ہوا اس سے پہلی بات تو یہ پتہ لگتی ہے کہ ہجرت
کا حکم تھے
تھا۔ان حالات میں مزید ایسی جگہ میں ٹھہرنا مناسب نہیں ہے۔دوسرا وعدہ یہ
تھا کہ تمہیں ہم ایک ٹھنڈی چشموں والی جگہ میں پہنچا دیں گے اور وہ ایسے چشمے ہیں
جن سے تم اپنے جسم کو دھو تو شفاء نصیب ہو گی۔یہاں "بارد" سے مراد ٹھنڈ پیدا
کرنے والا پانی ہے۔ٹھنڈا پانی نہیں کیونکہ تحقیق کرنے سے جہاں تک مجھے معلوم
ہوا ہے حضرت ایوب کو چونکہ خارش کی جسمانی بیماری تھی اور جسم پر ناسور پیدا ہو
گئے تھے اس لئے گندھک کے چشموں والے علاقے کی طرف آپ کی ہجرت ہوئی
ہے جو گرم ہوتا ہے لیکن جب ایک انسان کا جسم سوزش سے جل رہا ہو اور سخت
بے قرار ہو تو گرم پانی جو اسے شفا دیتا ہے تو انسان ہمیشہ یہ کہتا ہے کہ مجھے ٹھنڈ پڑ
گئی۔چین نصیب ہوا۔تو یہاں بارد سے مراد ٹھنڈا پانی نہیں بلکہ تسکین بخش پانی
ہے۔صحت عطا کرنے والا پانی ہے۔تبھی میں نے اس کا ترجمہ ٹھنڈا پانی نہیں کیا تھا
بلکہ یہ کہا تھا کہ صحت بخش پانی۔چنانچہ پینے کے لئے بھی اچھا تھا لیکن پینے کے لئے
ضروری نہیں کہ وہی پانی استعمال ہوا ہو کیونکہ ہم نے ایسے علاقوں میں دیکھا ہے
جہاں بہت ہی گرم پانی کے ابلتے ہوئے چشمے ہوتے ہیں ان میں جلد کے مریض جا کر
نہاتے ہیں اور صحت یاب ہوتے ہیں لیکن ساتھ ہی بہت ہی ٹھنڈے پانی کے چشمے
بھی ہوتے ہیں اتنا ٹھنڈا پانی کہ بعض دفعہ اس میں ہاتھ رکھا نہیں جاتا۔کلو منابلی
392
میں اس قسم کے بہت چشمے ہیں۔بچپن میں مجھے یاد ہے ایک دفعہ حضرت خلیفہ المسیح
الثانی ہمیں وہاں لے کر گئے اور وہاں اتنا گرم پانی تھا کہ اس میں ہاتھ ڈالنا نا ممکن تھا
اور ساتھ ہی ٹھنڈے پانی کا چشمہ اتنا ٹھنڈا تھا کہ حضرت مصلح موعود نے انعام مقرر
کیا کہ جو بچہ ایک منٹ ہاتھ رکھے گا میں اسے اتنا انعام دوں گا لیکن کوئی نہیں رکھ
سکا۔تو وہ ایسی جگہ تھی جہاں معنوی طور پر بھی بارد پانی تھا اور ظاہری طور پر بھی
ساتھ بارو پانی موجود تھا۔ایک پانی شفاء کے لئے بارد تھا اور ایک پینے کے لئے ٹھنڈ
پیدا کرتا تھا اور اچھا پانی تھا۔پھر فرمایا وَوَهَبْنَالَةَ اهْلَهُ وَمِثْلَهُمْ مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنَّا وَ ذِكْرَى لِأُولِي الْأَلْبَابِ
(ص: ۴۴) اور ہم نے اس کے گھر والے بھی اس کو واپس کر
دیئے۔معلوم ہوتا ہے ہجرت کے وقت وہ ساتھ نہیں گئے۔جب ان کے حالات بہتر
ہوئے تو پھر رفتہ رفتہ وہ ملنے شروع ہوئے لیکن محض اہل و عیال ہی نہیں ملے۔وَمِثْلَهُمْ مِّعَهُمْ اور بہت سے ایسے خاندان مل گئے جو اپنے خاندان ہی کی طرح
تھے اور یہ امر واقع ہے حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جب ہجرت
فرمائی تو جتنے خاندان رشتہ دار پیچھے چھوڑے ان سے بہت بڑھ کر محبت کرنے والے
خاندان اور رشتہ دار نصیب ہوئے اور روحانی طور پر اہل مدینہ نے اخوت کا حق ادا کر
دیا۔کبھی ہجرت کرنے والوں کو اپنے خاندانوں میں وہ سکون نہیں ملا۔ایسی محبت ان
سے نہیں کی گئی جیسے مدینہ کے انصار نے ان سے محبت کی یہاں تک کہ بہت سے ان
میں سے ایسے تھے جنہوں نے اپنی آدمی جائیداد آنے والے مہاجرین کو بانٹ دی
اور اتنا جذبہ تھا اپنا سب کچھ فدا کرنے کا کہ ایک دفعہ ایک صحابی حضرت رسول اکرم
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی کہ میں نے مال
جائیداد ہر چیز تو تقسیم کر دی ہے مگر بیویاں میری ایک سے زائد ہیں۔میں چاہتا ہوں
اگر اجازت ہو تو آدھیوں کو طلاق دے دوں اور یہ جو مہاجر آئے ہیں بعض ان میں
سے اپنی بیویوں کو پیچھے چھوڑ آئے تھے میں ان کے ساتھ ان کی شادی کروا دوں۔حیرت انگیز جذبہ تھا۔
393
پس حضرت ایوب کے متعلق بھی معلوم ہوتا ہے جہاں ہجرت کی گئی وہاں کے
لوگوں نے اسی طرح احسان کا سلوک کیا ہے اور اللہ تعالٰی کے ارشاد کے مطابق ایسا
ہوا ورنہ یہ فقرہ عجیب سا لگتا ہے۔رومنتاله اخلک یہ تو ٹھیک ہے ہم نے
اس کے اجل اس کو واپس کر دیئے۔دوبارہ عطا فرما دیے۔وَمِثْلَهُمْ معَهُمْ
اس جیسے اور بھی بہت سے۔تو یہ ہجرت کا انعام تھا اور میں نے بھی دیکھا ہے پاکستان
سے جب انگلستان آیا ہوں تو کثرت سے ایسے خاندان ہیں جو اس قدر محبت کا گہرا
تعلق رکھتے ہیں کہ بالکل یوں معلوم ہوتا ہے کہ اپنے خاندان میں آگئے ہیں اور نہ
صرف یہ کہ فرق نہیں لگتا بلکہ کئی پہلوؤں سے زیادہ محبت اور شفقت کا اظہار کرنے
والے خاندان ہیں۔تو جب میں یہ آیت پڑھتا ہوں ہمیشہ مجھے مدینہ کی بات بھی یاد
آتی ہے اور اپنے سفر کے بعد اللہ کی رحمت بھی یاد آتی ہے۔لیکن جو خاص نکتہ غور
کے لائق ہے وہ یہ ہے کہ دعا بعض دفعہ بن مانگے محض درد کے اظہار کے نتیجہ میں
قبول ہوتی ہے۔اس سے پہلے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی ایک دعا کا ذکر گذرا ہے
جس میں انہوں نے عرض کیا کہ رب إنّي لِمَا أَنزَلْتَ إِليَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِير
(القصص : (۲۵) اے میرے خدا میں مانگتا کچھ نہیں تو بہتر جانتا ہے کہ مجھے کس چیز
کی حاجت ہے پس جو تو چاہے میں اس کا فقیر ہوں اور اس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ
نے ہر ضرورت کو پورا کر دیا۔گذشتہ خطبہ میں میں نے اس پر تفصیل سے روشنی ڈالی
تھی۔اب یہ بھی ایک ملتی جلتی دعا کی ادا ہے کہ اظہار درد تو ہے لیکن طلب کوئی
نہیں ہے یہاں تک کہ اللہ تعالٰی خود فرماتا ہے کہ ہاں ہم نے سن لیا ہے۔تو بہت دکھ
میں ہے۔بہت تو نے صبر کیا۔اب تو یہ یہ کام کر۔تو نے صبر کیا کے لفظ یہاں تو نہیں
آئے لیکن اس دعا کے بعد خدا کے سلوک کا ذکر چلتے ہوئے اس بات پر بات ختم
ہوئی ہے۔إِنَّا وَجَدْ لَهُ صَابِرًا نِعْمَ الْعَبْدُ إِنَّهُ أَوَّابُ (ص) : (۴۵) که
ہم نے اسے یعنی حضرت ایوب کو بہت ہی صبر کرنے والا پایا۔کیا ہی اچھا بندہ تھا۔عہد ہو تو ایسا ہو۔نغم العبد کا محاورہ اس رنگ کا مضمون ہے جسے ہم اردو میں
کہتے ہیں کیا خوب انسان تھا۔انسان ہو تو ایسا ہو۔تو اللہ تعالی فرماتا ہے میرے
،
394
بندے بہت ہیں مگر ایسا بندہ ہو تب مزے کی بات ہے جیسے ایوب تھا۔بہت ہی صبر
کرنے والا تھا۔ان آداب اور کثرت سے میری طرف جھکنے والا تھا۔قبولیت دعا کے لوازم
پس دعا کی قبولیت کے پیچھے یہ مزاج بھی تو ہیں جنہیں اپنانا ہو گا۔محض درد کا
اظہار کافی نہیں ہے۔خصوصیت کے ساتھ درد کا اظہار اگر ایسے بندہ کی طرف سے
ہو جو صابر ہو تو دل پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے اور عام انسانی معاملات میں میں نے تجربہ
کر کے دیکھا ہے کہ بعض لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر درد کا اظہار کرتے ہیں وہ مانگیں
بھی تو ان کو دینے پر دل نہیں کرتا۔جس طرح بعض بندے جن کو مانگنے کی عادت
نہیں ہے وہ خاموش رہتے ہیں اور صبر پر صبر کرتے چلے جاتے ہیں۔جب ان کا صبر
ٹوٹتا ہے تو بے اختیار ان کے لئے دل پھٹنے لگتا ہے اور انسان کہتا ہے کہ بہت ہی
تکلیف میں ہو گا۔جب اس نے یوں ہاتھ پھیلایا ہے تو ایک تو اس دعا سے پہلے
حضرت ایوب کا صبر ہے جس نے ایک پس منظر بنایا اور پھر اوّاب کا مطلب ہے ہر
بات میں خدا کی طرف دوڑتا تھا۔غیر کی طرف نہیں جاتا تھا۔جب بھی کوئی ضرورت
پڑتی تھی، جب بھی کوئی تکلیف ہوتی تھی اگر دوڑتا تھا تو خدا کی طرف دوڑتا تھا۔یہ
دو عادتیں ہیں جن کے نتیجہ میں اللہ تعالٰی نے اس دعا کو اس شان کے ساتھ قبول کیا
ہے۔پس جب بھی آپ قرآنی دعائیں مانگا کریں تو ان اداؤں کے ساتھ مانگا کریں
جن اداؤں کے ساتھ پھر دعائیں مقبول ہوتی ہیں۔بعض لوگ مجھے کہتے ہیں کہ جی
ہمیں آپ دعا لکھ دیجئے جو ہم کرتے رہیں۔بعض کہتے ہیں ہم یہ ورد کرتے چلے جا
رہے ہیں۔گھنٹوں مصلے پر بیٹھ کر یہ ورد کرتے چلے جاتے ہیں۔ہماری دعا تو ابھی تک
قبول نہیں ہوئی لیکن بغیر اداؤں کے کیسے قبول ہو گی۔پیار تو اداؤں پر آتا ہے کلمات
یہ نہیں آیا کرتا۔ایک ہی بات ایک عام آدمی کہتا ہے بعض دفعہ اس پر غصہ آجاتا
ہے ایک ایسا شخص جس سے پیار پیدا ہو جائے جب وہ بات کہتا ہے تو اس پر پیار آتا
395
ہے۔پیار آنا ایک نفسیاتی کیفیت کا نام ہے اور قبولیت دعا کا پیار سے تعلق ہے۔جس طرح ایک شاعر نے کہا ہے کہ :
پیار
ان کو آتا ہے پیار پر غصہ ہم کو غصہ نہ پیار آتا ہے
اب دونوں کا آپس کا تعلق اس قسم کا ہے کہ ایک شخص کو نفرت ہے ایک
کو محبت ہے۔جس کو نفرت ہے کہنے والا کہتا ہے ہم اس سے پیار کرتے ہیں تو
اسے ہم پر غصہ آجاتا ہے اور ہمارا یہ حال ہے کہ جب اسے غصہ آتا ہے تو ہمیں
آ جاتا ہے تو یہاں دعاؤں کے معاملہ میں محض لفظوں کی بات نہیں ہے کہ
کسی نبی کے الفاظ آپ دہرانے لگ جائیں۔قرآن کریم نے ان کیفیات کا ذکر
فرمایا ہے۔ان حالات کا ذکر فرمایا ہے۔ان نبیوں کے اخلاق کا ذکر فرمایا ہے۔ان
نبیوں کے اپنے ساتھ تعلقات کا ذکر فرمایا ہے۔وہ ایک پس منظر بنا کر پھر وہ دعا
سکھائی گئی ہے۔اس پس منظر کے پیدا کرنے کے لئے اگر انسان کوشش کرے
اگر چہ ویسا نہ بھی بن سکے لیکن کچھ تو ہو پھر دعا کر کے دیکھے کبھی خطا نہیں جائے
گی۔میرا تو ایمان ہے کہ وہ دعا جو انبیاء نے کی اور خطا نہ گئی اگر اسی درد اور اسی
جذبے کے ساتھ کی جائے تو کبھی خطا نہیں جائے گی۔ہم نے تو دیکھا ہے کہ وہ
اچھے ڈاکٹر جو نسخے بیان کرتے ہیں اور ساتھ اس کے متعلق تفصیل سے بتاتے ہیں
کہ یہ یہ باتیں ہوں تو نسخہ کارگر ہو گا۔ان کا نسخہ واقعی کارگر ہوتا ہے۔میں
ہومیو پیتھک کا شوق رکھتا ہوں اور میں نے دیکھا ہے بعض ڈاکٹر جو نسخہ بتاتے ہیں
شمار ہی کبھی کامیاب ہو لیکن بعض جو تفصیل سے بتاتے ہیں کہ یہ یہ باتیں ہوں تو
کامیاب ہو گا وہ ضرور کامیاب ہوتا ہے۔پس اللہ تعالٰی سے بہتر کون ڈاکٹر ہو سکتا
ہے جو انسان کی ہر اصلاح کے لئے ہمیں قرآن کریم جیسا نسخہ عطا کرتا ہے۔آپ
غور سے دیکھیں تو قرآن کریم کی ہر دعا سے پہلے اس کا پس منظر بیان ہوا ہے۔وہ
ساری ادائیں تفصیل سے زیر بحث لائی گئی ہیں جن پر نظر رکھتے ہوئے اللہ تعالٰی
نے ان دعاؤں کو قبول فرمایا۔
396
مومنوں کے لئے ملائکہ کی دعا
اب ایک دلچسپ دعا ایسی ہے جو بندے نہیں کر رہے بلکہ فرشتے کرتے ہیں۔فرمایا الذين يحملون العزل ومن حوله يُسَحُونَ بِحَمْدِ رَتِهِمْ وَيُؤْمِنُونَ بِهِ
ويستغفِرُونَ لِلَّذِينَ آمَنُوا (المومن : ۸) کہ ہمارے بعض ایسے ملائک
ہیں جو ہم نے پیدا کئے جو عرش کو سنبھالے ہوئے ہیں۔وَمَن حوله اور جو کچھ
بھی اس کے ارد گرد ہے۔يُستحُونَ يحميرتهم وہ خدا کی تسبیح اس کی حمد کے
ساتھ کرتے ہیں۔ویؤمنون ہو اور وہ اس پر پوری طرح ایمان لاتے ہیں۔ويستنفرون للذين امنوا اور جو لوگ بھی ایمان لاتے ہیں ان کے لئے
استغفار کرتے رہتے ہیں۔اس آیت کا اکثر مفسرین یہ ترجمہ کرتے ہیں کہ گویا نعوذ باللہ من ذالك آسمان پر
کہیں عرش کوئی ایسا تخت ہے جس پر خدا بیٹھا ہوا ہے اور اس کو کچھ فرشتے کندھوں
پر اٹھائے ہوتے ہیں اور یہ ان فرشتوں کی دعا ہے۔یہ ایک بالکل جاہلانہ تصور ہے۔اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ تو ساری کائنات کو اٹھائے ہوئے ہے۔اس
کو اٹھانے والا کون ہے۔اس لئے عرش سے مراد ہرگز کسی قسم کا کوئی جسمانی عرش
نہیں۔عرش کے مختلف معانی ہیں۔قرآن کریم میں عرش کا لفظ مختلف معانی میں
استعمال ہوا ہے اور عرش سے نظام کائنات ہی مراد ہے۔چنانچہ قرآن کریم میں اللہ
تعالی فرماتا ہے جب ہم نے زمین و آسمان کو پیدا کیا اس کے بعد فرمایا۔ثم استوى عَلَى الْعَرْشِ (الاعراف : (۵۵) پھر اللہ تعالٰی نے عرش پر استوئی کیا۔تو عرش سے مراد وہ ساری کائنات تھی اور اس کا نظام تھا جس کو خدا نے پیدا کیا اور
پھر اس کو سنبھال لیا۔اس کا انتظام چلایا۔پس وہ طاقتیں جو نظام کائنات کو چلانے
والی طاقتیں ہیں اور نظام کائنات کی جب ہم بات کرتے ہیں تو صرف ظاہری نظام
کائنات نہیں بلکہ روحانی نظام کائنات بھی ہے اور یہاں غالبا اسی کا ذکر ہے کہ وہ خدا
کے پیدا کردہ فرشتے یا وہ طاقتیں جو روحانی نظام عالم کو چلانے کی ذمہ دار ہیں وہ خدا
397
کی حمد کرتی ہیں۔اس کی تسبیح کرتی ہیں اور پھر یہ عرض کرتی ہیں کہ اے خدا!
مومنوں سے مغفرت کا سلوک فرما۔فرشتوں کی طرف زیادہ دھیان اس لئے جاتا ہے
کہ یہاں اپنے لئے انہوں نے استغفار نہیں مانگی۔یہ بھی ممکن تھا اس آیت کا
ترجمہ کہ خدا کے فرشتہ صفت انسان یہ دعا کرتے ہیں لیکن فرشتہ صفت انسانوں میں
سب سے بڑھ کر تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم تھے وہ پہلے اپنے لئے
استغفار فرماتے تھے پھر مومنوں کے لئے استغفار فرماتے تھے۔چونکہ ملائکہ کو بدی کی
طاقت نہیں ہے۔ان کو اختیار ہی نہیں ہے۔اس لئے وہ اپنے لئے استغفار کرہی
نہیں سکتے۔ان کے لئے بے اختیاری کی بات ہے۔پس اس لئے یہاں ترجمہ یہی کرنا
پڑے گا کہ ایسے فرشتے جو روحانی نظام کو چلانے والے ہیں ان کا دل بھی چاہتا ہو گا
کہ ہم بھی استغفار کریں اور چونکہ ان پر استغفار اطلاق نہیں پاتا اس لئے وہ خدا
کے مومن بندوں کے لئے استغفار کرتے ہیں اور استغفار اس طرح کرتے ہیں۔ربنا ويست كُل في ونَحْمَةٌ وَ عِلْمًا اے ہمارے رب! دمعت كل
قمي و رَحْمَةٌ وَعِلْمًا تو نے اپنے علم اور رحمت کے ذریعے ہر چیز پر احاطہ کر لیا
ہے۔تیرا علم بھی ہر چیز پر حاوی ہے اور تیری رحمت بھی ہر چیز پر حاوی ہے۔نا غوريلذِينَ تَابُوا پس ان لوگوں سے مغفرت کا سلوک فرما جو توبہ کرتے
ہیں۔وَاتَّبَعُوا سَبِيلك اور جو تیرے رستے پر چلتے ہیں۔وقهم عذاب
الجحيم اور ان کو آگ کے عذاب سے بچا۔رَبَّنَارُ ادْخِلُهُمْ جَنَّتِ عَدْنٍ
التي وعد تهُمْ وَ مَن صَلَحَ مِن أتيهِمْ أَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّتِهِمْ ، إِنَّكَ أَنتَ
العزيز الحكيم اے ہمارے رب ان کو ہمیشگی کی جنتوں میں داخل فرما دے۔وہ جنتیں جن کا تو نے ان سے وعدہ کر رکھا ہے اور ان کو بھی جو ان کے آبا و اجداد
میں سے اچھے لوگ تھے۔وذريتهم اور ان کی اولادوں کو بھی انك انت :
الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ یقینا تو غالب علم رکھنے والا اور صاحب حکمت ہے۔وقهم
الشتات : ان کو بدیوں سے بچا۔ومن تَنِي السَّيَاتِ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمْتَهُ
آج اگر تو کسی کو بدیوں سے بچارے تو تو نے اس پر بہت رحم فرمایا۔وذلك هو
398
الْفَوْزُ الْعَظِيمُ (المومن : ۸ تا ۱۰) اور یہ بہت ہی عظیم کامیابی ہے۔ان آیات میں دو باتیں ایسی ہیں جو میں خاص طور پر آپ کے سامنے رکھنی
چاہتا ہوں۔اگرچہ ملایک کے متعلق یہ قطعی طور پر ثابت ہو جاتا ہے کہ وہ بنی نوع
انسان اور مومنوں کے لئے استغفار کرتے تھے لیکن حضرت اقدس محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم بھی تمام بنی نوع انسان خصوصاً مومنوں کے لئے استغفار
کرتے تھے اور چونکہ آپ بھی رحمہ العالمین تھے اس لئے جب میں یہ پڑھتا ہوں کہ
ربنا دوست كُلَّ شَيْءٍ رَحْمَةً وَعِلْمًا اے ہمارے رب تو ہر چیز پر اپنی
تو
رحمت کے ذریعے عام ہو گیا ہے تو وہ پہلا نبی جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رحمت
تمام بنی نوع انسان کے لئے عام کی گئی وہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
ہیں۔اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے استغفار کا بھی
اس میں ذکر ہے اور آپ کی رحمت جو تمام بنی نوع انسان پر پہنچی ہے زیادہ تر آپ کی
دعاؤں کے ذریعہ پہنچی ہے کیونکہ براہ راست آپ کی تعلیم کے ذریعہ آپ کا فیض عام
نہیں ہوا۔علما میں تعلیم کا ذکر ہے اور رحمة میں آپ کی برکتوں کا ذکر
ہے۔پس ایک ہی نہی جس کی تعلیم بھی تمام بنی نوع انسان کے لئے عام تھی اور جس
کی رحمت بھی عام تھی وہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے اگر چہ تعلیم تو
سب جگہ نہیں پہنچ سکی اور آج بھی نہیں پہنچ سکی۔آج بھی جس ملک میں ہم بیٹھے
ہوئے ہیں اس ملک کے اکثر باشندے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
اس تعلیم سے غافل ہیں جو تمام بنی نوع انسان کے لئے تھی لیکن آپ کی رحمت
ضرور پہنچی ہے اور رحمت اگلوں کو بھی پہنچی ہے اور پچھلوں کو بھی پہنچی ہے اور تمام
عالم کو پہنچی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مقصود کائنات ہیں
اس مضمون کو سمجھنے کے لئے آپ کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ ہماری طرف
سے یہ به محض دعویٰ نہیں ہے بلکہ ایک حقیقت ہے۔آنحضور صلی اللہ علیہ و آلہ و
399
سلم کو مقصود کائنات بتایا گیا ہے اور چونکہ شریعت نے ترقی کرتے ہوئے بالا خر جس
طرح ارتقا انسان تک پہنچا۔حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم تک
پہنچنا تھا۔گویا اسلام میں شریعت کا ارتقاء ہے اس پہلو سے جو پہلے لوگ تھے۔ان
سب کو جو تربیت دی گئی وہ اسی طرف قدم بڑھانے کی غرض سے تربیت دی گئی اور
تمام دنیا میں جہاں جہاں بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے شریعت نازل ہوئی اور رحمت
کے نزول ہوئے ان سب کو بالا خر آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف سے
پیدا کی جانے والی عالمی برادری کا جز بننے کے لئے تیار کیا جا رہا تھا۔پھر جس طرح
درخت کو پھل لگتا ہے تو ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اپنی مراد کو پہنچ گیا لیکن پھل لگنے کے
بعد تو اس کی خدمت نہیں کی جاتی۔درخت کی خدمت تو بیج ڈالتے وقت بلکہ بیج
ڈالنے سے پہلے شروع کر دی جاتی ہے۔جب آپ مٹی کھودتے ہیں اس کو نرم کرتے
ہیں جب آپ کھاد کا انتظام کرتے ہیں اور پانی کا انتظام کرتے ہیں۔ابھی بیج بویا بھی
نہیں تو یہ سب انتظام شروع ہیں پھر بیج ہوتے ہیں پھر وہ درخت بفتا ہے اور مسلسل
اس کی نگہداشت جاری رہتی ہے یہاں تک کہ بالاخر وہ پھل پیدا کرنے لگ جاتا
ہے۔پس حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فیض اگر زمانے میں بھی
پہلوں کو پہنچا اور کائنات میں بھی ہر جگہ عام تھا تو یہ کوئی فرضی دعوئی نہیں ہے بلکہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو مخاطب کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا
لوْلاكَ نَمَا خَلَقْتُ الْأَخْلَاكَ : کہ اے میرے بندے اگر تجھے پیدا کرنا
مقصود نہ ہوتا تو میں کائنات کو پیدا نہ کرتا کیونکہ اس کائنات کا پھل تو ہے۔اس کا
مقصود تو ہے۔تجھ جیسا میں نے پیدا کرنا تھا بیچ میں دوسرے بھی پیدا ہو گئے اور
درخت کے پھل کے لئے لکڑی بھی تو پیدا ہوتی ہے۔پتے بھی تو پیدا ہوتے ہیں اور
ان کے مختلف فوائد بھی دنیا کو پہنچتے ہیں۔تو یہ وہ معنی ہے جن معنے میں میں سمجھتا
ہوں کہ فرشتے خدا سے عرض کرتے ہیں کہ اے خدا! تیری رحمت اور علم تو سب دنیا
میں اب عام ہو چکی ہے۔فَاغْفِرْ لِلَّذِينَ تَابُوا وَاتَّبَعُوا سَبِيلَكَ وَقِهِمْ
400
عذاب الْجَحِيمِ (المومن : ۷) اس لئے ہر اس شخص پر رحم فرما اس کی توبہ
قبول فرما جو تیری طرف توبہ سے جھکتا ہے اور اس کو آگ کے عذاب سے بچا۔موجودہ دور کی بدیوں سے بچنے کا طریق
یہاں ، يَوْمَئِذٍ کا معنی بھی سمجھ آجاتا ہے۔اس دعا میں فرشتے یہ عرض
کرتے ہیں۔وَقِهِمُ السَّيَاتِ وَمَن تَنِي الشَّيَاتِ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمْتَهُ
یہاں یوم سے مراد زمانہ ہے۔عام طور پر تو عقل میں یہی بات آنی چاہئے کہ جس
زمانے میں بھی خدا کسی پر رحم کرے کسی کو بخش دے وہ اس نے بہت رحم کیا۔يومينی سے کیا مراد ہے؟ فرشتے یہی کہتے ہیں کہ آج تو جس کو بخش دے وہ مراد
کو پہنچ گیا۔مراد یہ ہے کہ جو زمانہ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم میں بخشا جائے اس
کی کیا ہی شان ہے ؟ یہ وہ زمانہ ہے جو خدا سے رحمت طلب کرنے والا اور خدا کی
طرف توبہ کے ساتھ رجوع کرنے کا زمانہ ہے۔دوسرے اس آیت کے ذریعہ ہمیں
تحفتہ یعنی تو نے رحم کیا کی ایک ایسی تشریح معلوم ہوئی جو اس سے پہلے معلوم
نہیں تھی۔ہم دعا کرتے ہوئے یہ کہتے ہیں۔واعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَاو
ارحمنا (البقرة : ۲۸۷) قرآن کریم کی یہ دعا ہے جو ہمیں سکھائی گئی۔واعْفُ عَنَّا ہم سے درگزر فرما۔واغفر لنا اور ہمیں بخش دے۔وارحمنا اور ہم پر رحم فرما۔عام طور پر دعا کرنے والا یہ سمجھتا ہے کہ رحم سے مراد
یہ ہے کہ جس طرح فقیر کہتا ہے ہماری حالت زار ہے۔بھوکے ہیں۔ننگے ہیں۔کوئی
دے اے رحم فرمائے۔لیکن یہاں رحم کا معنی اس سے بہت زیادہ گہرا ہے۔چنانچہ
ملا یکہ اللہ نے اپنی دعا کے دوران آخر پر جا کر اس مضمون کو کھولا۔وہ عرض کرتے۔وَ مَن تَقِ الشَّيَاتِ يَوْمَئِذٍ فقد رحمته کہ اس زمانہ میں یعنی شریعت محمدیہ
کے زمانہ میں جس کو تو بدیوں سے بچارے اس پر تو رحم فرماتا ہے یعنی ترے رقم کا
مطلب ہے کسی کو بدیوں سے بچانا اور خصوصاً زمانہ نبوی میں جو شخص بدیوں سے بچا
رہے کیونکہ سب سے آزمائشیں بدیوں کے لئے زمانہ نبوی میں مقدر تھیں۔وہی ہے