۲۱ جون ۱۹۹۱

ذوق عبادت اور آداب دُعا, حصہ 2

401
جس کے متعلق ہم کہہ سکتے ہیں کہ تو نے اس پر رحم فرمایا۔اب دوبارہ اس دعا کو
پڑھیں تو اس کا زیادہ واضح مضمون سمجھ میں آجاتا ہے۔ہم کہتے ہیں ہم سے عفو کا
سلوک فرما۔جو غلطیاں ہم کر جاتے ہیں ان سے صرف نظر فرمائے۔گویا تو نے دیکھا
ہی نہیں۔واغفر لنا جو گناہ کر بیٹھے ہیں وہ بخش دے۔اس لئے ناکہ ہم
اور گناہ کرتے چلے جائیں ؟ نہیں! و ارحمنا اور ہم پر رحم فرما ان معنوں میں
کہ ہمیں بدیوں سے بچالے۔ہم آئندہ بدیاں کریں ہی نہ۔پس یہ مضمون ملائکہ کی اس دعا سے واضح ہوا اور جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا
يَوْمَئِذٍ اس لئے کہا گیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے خود پیشگوئی
فرمائی ہے کہ جیسی بدیوں کی آزمائش میری امت میں آنے والی ہے ویسی آزمائش
کبھی کائنات میں نہیں آئی۔فرمایا کہ میرے زمانہ میں دجال نے پیدا ہوتا ہے اور
فرمایا کہ دجال سے تمام انبیاء اپنی اپنی امتوں کو ڈراتے آئے ہیں کہ خبردار! ایک ایسا
زمانہ ظاہر ہونے والا ہے کہ دجال ظاہر ہو گا اور کبھی ایسی بدیاں انسان کے سامنے
امتحان بن کر اٹھ کھڑی نہیں ہوں گی جیسے اس زمانہ میں اٹھ کھڑی ہوں گی۔اور اکثر
انسانوں کو مغلوب کرلیں گی۔بدیاں پیدا کرنے والے کا نقشہ بھی ایک بہت بڑے
دیوہیکل وجود کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو مذہب سے کلیتہ کاری اور دنیا میں بے انتہا
ترقی یافتہ ہے اور جہاں تک بدیوں کی تفاصیل کا تعلق ہے تو احادیث میں بھی اور
قرآن کریم میں بھی مختلف جگہ پر ان کا ذکر ملتا ہے کہ آئندہ ایسے ایسے دن آنے
والے ہیں اور یہ وہ دن ہیں جن میں سے ہم گزر رہے ہیں۔پس يَوْمَئِذٍ کا سب
سے زیادہ تعلق اس زمانہ سے ہے۔اب دیکھیں کہ اس دور میں مغرب سے جیسی
بدیوں کے سیلاب نکلے ہیں اور دنیا کو ڈبوتے چلے گئے ہیں ویسے اس سے پہلے کسی
زمانے میں اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔جس ملک میں آپ بیٹھے ہیں یہ بعینہ اس نقشے
کا تصور ہے جو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال کی اداؤں کے
متعلق کھینچا تھا۔چودہ سو سال پہلے آپ نے فرمایا کہ اس کی دینی آنکھ نہیں ہوگی یعنی
روحانیت سے اور تقویٰ سے اور اللہ کی محبت سے وہ عاری ہو گا لیکن بائیں آنکھ

402
بہت بڑی اور بہت روشن ہوگی اور اتنی بصیرت والی ہو گی کہ وہ پاتال تک نظر ڈالے
گی۔زمین کے راز دیکھ لیا کرے گی۔پس آج تک دنیا میں کوئی طاقت امریکہ سے
بڑھ کر سائنس پر عبور حاصل کرنے والی پیدا نہیں ہوئی۔بدیاں بھی یہیں سے نکل کر
سب دنیا میں پھیل رہی ہیں اور دنیاوی ترقیات کے لحاظ سے بھی یہی ملک ہے جو
آگے ہے۔پس جب یہ دعا آپ پڑھیں تو سوچیں کہ یہاں یو مئذ سے کون
سا دور مراد ہے۔حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کا وہ دور جس
میں بدیاں پھیلنا مقدر تھیں۔آپ آئے تھے رحمت اور علم پھیلانے کے لئے اگر
اسی امت میں ایک ایسا دور بھی آتا تھا جب کہ ہر طرف سیئات نے پھیل جانا تھا تو
کیسی اچھی دعا ہمارے لئے کی گئی ہے۔ابھی ہم پیدا بھی نہیں ہوئے تھے کہ عرش پر
خدا کے فرشتے اس زمانہ کو یاد کر کے ہمارے لئے دعائیں کرتے تھے کہ اے خدا!
اس دور میں دعاؤں کی مدد کے بغیر وہ بچ نہیں سکیں گے۔بہت بڑی ذمہ داریاں ان پر
ہوں گی اور کمزور لوگ ہوں گے۔ان کے مقابل پر اتنی بڑی طاقتیں ظاہر ہوں گی کہ
تو خود فرماتا ہے کہ ایسی طاقتیں کبھی دنیا میں جاری نہیں کی گئیں۔اس لئے ہم یہ
عرض کرتے ہیں کہ رحم کا سلوک فرما ان کو بدیوں سے بچانا۔پس یہاں جو ماں باپ
اپنے بچوں کے متعلق اپنی بچیوں کے متعلق فکر مند رہتے ہیں اور مجھ سے پوچھتے ہیں
کہ بتائیں کیا نسخہ ہم استعمال کریں وہاں اور نسخوں سے پہلے سب سے بڑا نسخہ میں
دعا کا بتاتا ہوں۔اور دعا کس رنگ میں کرنی چاہئے یہ آپ کو قرآن کریم کی اس آیت
نے بتا دیا۔اللہ تعالیٰ کے وہ فرشتے جن کے ذریعہ نظام روحانی جاری ہے۔جن کے
کندھوں پر روحانی نظام چلانے کا بوجھ ہے ان کی دعا ایک بہت ہی معنی خیز دعا ہے۔ری نظر رکھتے ہوئے انہوں نے یہ دعا کی ہے۔پس ہمیں بھی اس دعا میں شامل ہو
جانا چاہئے اور جس طرح کہ میں نے اس کی تفصیل بتائی ہے اس کا پس منظر سکھایا
ہے ان معنوں میں یہ دعا اپنے لئے اور اپنی اولاد کے لئے کیا کریں۔اس زمانہ کے متعلق ایک اور دعا۔ایک اور دعا ہے جو اللہ تعالی نے خود آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم اور آپ کے

403
صحابہ کو سکھائی۔یہ سواری کی دعا ہے۔اِذا اسْتَوَيْتُهُ عَلَيْهِ وَتَقُولُوا سُبْحْنَ الَّذِي
مَخْرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّالَهُ مُقْرِنِينَ وَإِنَّا إِلَى رَبَّنَا لَمُنْقَلِبُونَ (الزخرف : (۱۵)
کہ وہ لوگ جب سوار ہوتے ہیں تو سوار ہونے پر خدا سے یہ
دعا مانگتے ہیں۔فرمایا جب تم سواریوں پر چڑھ جایا کرو اور قرار پکڑ لیا کرو تب یہ کہا کرو۔پاک ہے وہ ذات جس نے سواری کو ہمارے لئے مسخر فرما دیا۔ہم تو اس لائق نہیں
تھے کہ اس سواری کو اپنے تابع کر سکیں۔مقرنین کا مطلب ہے لگام ڈال سکیں۔مسخر
کرنا جیسے کسی چیز کو ہمیشہ کے لئے دائمی طور پر اپنا غلام بنا لیا جائے اور اپنے مقاصد
کے لئے استعمال کیا جائے اور وہ چیز مجال نہ رکھتی ہو کہ مالک کی مرضی کے خلاف
کوئی بات کر سکے۔یہ مضمون ہے جو تسخیر کے تابع ہے اور اسی کو آگے بڑھاتے
ہوئے فرمایا ومَا كُنَّالَه مُقرِنِينَ ہم ہرگز طاقت نہیں رکھتے تھے کہ اسے
اپنے تابع فرمان کر سکتے۔ورنا إلى ربنا لمنقلبون اور یقینا ہم اپنے رب
ہی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔یہ دعا بھی اس زمانے کے ساتھ خصوصیت
سے تعلق رکھتی ہے۔کیونکہ پہلی سواریاں جو انسان کے لئے بنائی گئی تھیں یعنی
جانور ان میں اور موجودہ سواریوں میں بہت بڑا فرق پڑ چکا ہے۔یہ سواریاں غیر
معمولی طور پر طاقتور ہیں اور ان کا تعلق بھی اسی دجال سے ہے جس کے متعلق میں
ابھی دعا پڑھ چکا ہوں۔اس لئے گو یہ تو نہیں کہا جا سکتا کہ آگے پیچھے بھی دعائیں اسی
لئے رکھی گئیں کہ یہ اسی زمانہ کی دعائیں ہیں کیونکہ صورت الگ الگ ہے لیکن خواہ
کوئی اسے حسن اتفاق سمجھے خواہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک خاص تقدیر سمجھے۔امر
واقعہ یہی ہے کہ جہاں پہلی دعا کا ذکر ہے اور آخری زمانے کی بدیوں کا ذکر ہے وہاں
اس کے معا بعد جو دوسری دعا ہمیں قرآن کریم میں ملتی ہے وہ یہی دعا ہے اس لئے
میرا رجحان اسی طرف ہے کہ یہاں موجودہ زمانے کی سواریاں خصوصیت سے پیش
نظر ہیں اور اللہ تعالٰی ہمیں سکھاتا ہے کہ جب ان سواریوں پر بیٹھا کرو تو یہ دعا کیا کرو
کہ بظاہر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے قابو کرلی ہیں لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ تیرے ہی
قابو میں ہیں۔اگر تیرا قانون قدرت ساتھ نہ دے تو یہ سواریاں ہرگز ہمارے قابو

404
نہیں آسکتیں اور واقعہ یہی ہے کہ موجودہ دور میں جب بھی سائنسدانوں نے تکبر کئے
ہیں خصوصاً سواریوں کے معاملہ میں تو ہمیشہ ان کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔انگلستان میں
ایک بہت بڑا جہاز بنایا گیا۔اتنا شاندار کہ کہتے تھے کہ کبھی ایسا جہاز نہ بنا۔شاید اور
نہ آئندہ بن سکے اور بہت ہی فخر تھا انگلستان کو کہ ایسا مسافر جہاز جو انگلستان سے
امریکہ تک سفر کرے گا پہلے کبھی اس کا تصور نہیں تھا۔ہر قسم کی سہولت تھی۔ہر
قسم کے خطرات سے بچنے کا انتظام تھا اور بڑی شان اور تکبر کے ساتھ انہوں نے
روانہ کیا اور وہ اپنے پہلے تجرباتی سفر میں ہی سمندر میں غرق ہو گیا اور بے شمار لوگ
اس کے ساتھ غرق ہو گئے جو بڑی شان کے ساتھ اس پہلے تاریخی سفر میں شامل ہو
رہے تھے۔جہازوں کا بھی اعتبار نہیں ہے۔اعتبار ہو بھی تو قانون قدرت کا مقابلہ
نہیں کر سکتے۔جب طوفان اٹھ کھڑے ہوتے ہیں تو انسان کی بتائی ہوئی مشین ان کے
سامنے بالکل ایک پر کاہ کی حقیقت رکھتی ہیں۔جس طرح ایک چھوٹا سا خاک کا ذرہ
ہو یا ایک تنکا ہو اور وہ اڑتا پھرے ایسی حیثیت ہو جایا کرتی ہے۔اس لئے احمدیوں کو
خصوصیت سے یاد رکھنا چاہئے کہ ہر سواری پر سوار ہونے کے بعد یہ دعا کیا کریں
لیکن اس کے ساتھ ایک اور بھی کلمہ زائد فرما دیا گیا جو بہت ہی پر لطف کلمہ ہے وہ یہ
ہے کہ وَإِنَّا إِلَى رَيْنَا لَمُنْقَلِبُونَ کہ ہم نے آخر خدا ہی کی طرف جاتا ہے۔بہت گہرا مضمون ہے جو اس کلمے میں بیان فرمایا گیا ہے۔ایک یہ کہ سواریوں پر بیٹھتے
ہوئے خصوصاً خطرناک سواریوں پر بیٹھتے ہوئے خدا کے مومن بندے دعائیں تو
کرتے ہیں لیکن ڈرتے نہیں ہیں۔وہ دعا کرنے کے ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ اے
خدا! یہ تو عارضی سفر ہے۔اصل سفر تو ہمارا تیری طرف ہوتا ہے۔ہم نے بالآخر تجھے
تک پہنچنا ہے اس لئے اگر تیری مرضی یہ ہو کہ یہ جہاز غرق ہو جائے ہم اپنے وطن
واپس نہ بھی جا سکیں تو اصل وطن تو وہ ہے جہاں تو ہے۔جہاں تجھ سے جا کر ملنا
ہے۔اس لئے ہم یقین رکھتے ہیں۔در نگال رَحْنَا لَمُنْقَلِبُونَ ہم تو یقیناً اپنے
رب کی طرف لوٹائے جائیں گے۔اس کا ایک دلچسپ تجربہ مجھے بھی ہوا۔۱۹۶۵ء میں جب میں سری لنکا گیا تو جس

405
جہاز پر میں سوار تھا میرے ساتھ سری لنکا کے ایک کیبنٹ منسٹر بھی تھے۔ہم سری )
پہنچنے لگے تو اس سے چند منٹ پہلے ایسا خوفناک طوفان آیا کہ میں نے اس سے پہلے
جہاز میں کبھی ایسا خوفناک منظر نہیں دیکھا۔کہرام مچ گیا۔سارے جہاز میں چیخ و پکار
اور دعائیں کوئی بیوی بچوں کو یاد کر رہا تھا کوئی خدا کو یاد کر رہا تھا اور جہاز بے حد
اونچا نیچا ہو رہا تھا اور میں اطمینان سے بیٹھا ہوا تھا۔مجھے یہ دعا یاد تھی اور میں بالکل
ایک ذرا بھی فکر میں مبتلا نہیں ہوا۔خیر خدا نے فضل کیا۔کچھ دیر کے بعد ہم اس
طوفان سے گزر گئے۔جب نیچے اترنے لگے تو اس نے مجھ سے پوچھا تم کون ہو۔میں
نے کہا میں مسلمان ہوں۔کہتا ہے کہ اس جہاز میں اور بھی تو بہت سے مسلمان سفر
کر رہے ہیں۔تم کون سے مسلمان ہو۔خیر میں اس کی بات سمجھ گیا۔میں نے اس کو
بتایا۔کہتا ہے میں حیران ہوں کہ سارا جہاز ایک قیامت کا نمونہ دکھا رہا تھا اور تم
آرام سے بیٹھے ہوئے تھے تمہیں کچھ بھی پتہ نہیں۔میں نے کہا اس لئے کہ
ولنا ان ربنا لمنقلبون نے ہمیں پیغام دیا ہے کہ ہم یہ چھوٹے چھوٹے سفر کرتے
ہیں۔بعض منازل کو پیش نظر رکھ کر اللہ تعالیٰ ہمیں یاد کراتا ہے کہ اپنی آخری
منزل نہ بھول جانا۔وہ اصل منزل ہے اور دائمی مقام ہے۔ہم نے لوٹ کر وہیں آتا
ہے تو میں یہ سوچ رہا تھا کہ آج چلے جائیں، کل جائیں، جانا تو وہیں ہے۔فرق کیا
پڑتا ہے۔پس مومن کو ایسی دعا کے بعد کا یہ جملہ غیر معمولی تقویت دیتا ہے۔اول تو یہ کہ
اس دعا کی برکت سے میرا ایمان ہے کہ بہت سے حادثات سے مومن بچایا جاتا ہے
اور جہاں مقدر ہو بھی وہاں بڑی شان اور طمانیت کے ساتھ خدا کے حکم کے سامنے
سر تسلیم خم کرتا ہے۔پس دعائیں وہی کیا کریں جو انعام یافتہ لوگوں کی دعائیں ہیں مگر
انعام یافتہ لوگوں کی اداؤں کے ساتھ ان کے مضامین میں ڈوب کر دعائیں کیا کریں۔یہ دعا چونکہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سکھائی گئی تھی اس لئے
ساتھ ہی اس کے گہرے مطالب بھی بتا دیئے گئے جن کو آپ سے بہتر اور کوئی نہیں
کچھ سکتا تھا کہ تو اور تیرے ساتھی یہ دعائیں تو کیا کرو گے لیکن ہمیشہ یہ یاد رکھتے

406
ہوئے کہ بالآخر خدا ہی کی طرف لوٹنا ہے۔انسان کامل کی ایک دعا
اب ایک دعا ہے جسے ہم کہہ سکتے ہیں کہ الانسان کی دعا ہے۔الانسان
سے مراد یہ ہے کہ انسان کامل کی دعا ہے کیونکہ خدا تعالٰی نے اسی طرح اس دعا کو
پیش فرمایا ہے اور اس سے میں سمجھتا ہوں کہ یقیناً یہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دعا ہے۔اس میں الانسان کے لفظ کے سوا اور بھی
اشارے ہیں جو اس دعا کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا بتاتے ہیں فرمایا۔ان الَّذِينَ قَالُوا ربنا الله ثُمَّ اسْتَقَامُوا فَلا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ
(الاحقاف : (۱۴) یقیناً وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ ہمارا رب اللہ ہے
ثُمَّ اسْتَقَامُوا پھر وہ استقامت اختیار کرتے ہیں۔فَلا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ
وَلَا هُمْ يَحْزَنُوتَ ان پر کوئی خوف نہیں آتا اور کبھی، وہ اپنی ضائع شدہ چیزوں پر غم
نہیں کرتے۔يَحْذَنُون کا یہ مطلب نہیں ہے کہ غم کے موقعے ان کو پیش نہیں
آتے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ جب خوف آتے ہیں تو آتے ضرور ہیں لیکن وہ ان
سے ڈرتے نہیں۔مرعوب نہیں ہوتے بلکہ ہر خوف کے وقت خدا کا خوف ان پر
غالب رہتا ہے اور دنیا کے خوفوں سے ان کو بچاتا ہے پھر کچھ نہ کچھ نقصان بھی پہنچتا
ہے جیسے کہ قرآن کریم میں دوسری جگہ بیان فرمایا گیا۔لیکن ان نقصانوں کے نتیجہ
میں غم میں مبتلا نہیں ہوتے۔جاتا ہے تو کہتے ہیں ٹھیک ہے چلا گیا اور احمد یہ تاریخ
ہمیں بتاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس دور میں بھی حضرت محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ایسے غلام پیدا ہوئے جن کا سب کچھ لوٹ لیا گیا لیکن
وہ مسکراتے رہے۔غم میں مبتلا نہیں ہوئے۔میں نے پہلے بھی خطبوں میں ایک نوجوان کا ذکر کیا تھا جو ۱۹۷۴ء کے فسادات
میں مجھے ملنے آیا۔حضرت خلیفہ المسیح الثالث " سے ملنے آیا تھا تو میں ان دنوں وقف
جدید میں کام کیا کرتا تھا وہ میرے پاس بھی آگیا اور کمرے میں داخل ہوا تو باچھیں

407
کھلی ہوئی مسکراتا ہوا ہنستا ہوا بہت خاص خوشی کے مزاج کے ساتھ داخل ہوا اس کا
نام نصیر تھا۔اس کو اس حال میں دیکھ کر میں نے کہا۔نصیر! کیا بات ہے آج تم نے
بہت کچھ پا لیا ہے کہ تم اس طرح خوش ہو رہے ہو۔اس نے کہا یہی سوال حضرت
خلیفہ المسیح الثالث نے بھی مجھ سے کیا تھا اور ان کو بھی میں نے یہی جواب تھا کہ
آج ہم نے خدا کی راہ میں سب کچھ کھو دیا ہے۔یہ خوشی ہے۔چاولوں کی ملیں اور
کارخانے تھے۔خدا کے فضل سے بڑا کھاتا پیتا گھر تھا۔انہوں نے بتایا کہ سارا دن
ٹرک لولد کے بوریاں ڈھوتے رہے (ڈھونا پنجابی میں سامان لاد کر ایک جگہ سے
دوسری جگہ لے جانے کو کہتے ہیں) اور کسی نے بھی پوچھا نہیں اور نہ پولیس آئی اور
نہ کسی کو پرواہ ہوئی یہاں تک کہ سب کچھ صاف ہو گیا۔کارخانہ بھی بریار دیواریں
منهدم کردی گئیں اور میں اب اس لئے خوش ہوں کہ بہت مزے میں ہوں کہ اب
سب کچھ اللہ نے پھر دوبارہ دیتا ہے۔ہم نے تو جو کچھ تھا وہ سب اللہ کے سپرد کر دیا
ہے۔۔پس وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ کا یہ مطلب ہے۔اس کے برعکس وہ لوگ جن
میں ایمان کی کمی ہوتی ہے ان کو آپ دیکھیں چھوٹا سا نقصان پہنچے تو جان کا زیاں کر
بیٹھتے ہیں۔وہ اس غم میں گھل گھل کر اپنی جان ضائع کر دیتے ہیں تو کتنا فرق کتنے
عظیم الشان بندے ہیں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں۔اور آپ
ہی کے تربیت یافتہ ہیں۔خدا تعالیٰ ان کے متعلق فرما رہا ہے۔ان الذین قالوا
ربنا اللہ دیکھو کیسے شاندار بندے ہیں میرے جب وہ یہ کہہ دیتے ہیں کہ اللہ
ہمارا رب ہے تو پھر کسی اور کو رب نہیں مانتے۔یہاں ربنا اللہ میں یہ مضمون
ہے۔رب کا مطلب ہے پرورش کرنے والا۔سب کچھ عطا کرنے والا۔زندگی کے
گزارے دینے والا۔اونی حالتوں سے ترقی دے کر اعلیٰ حالتوں کی طرف لے جانے
والا۔رب تو خدا کو کہیں مگر دنیا کی طاقتوں سے ڈر جائیں اور ان کو رب سمجھ لیں
خدا فرماتا ہے ایسا نہیں ہوتا۔میرے بندے وہی ہیں جو میرے رب کہنے کے بعد پھر
میرے ہو رہتے ہیں اور ان کی نشانی کیا۔ہے۔لا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ

408
يخزنون دنیا کا کوئی خوف ان پر غالب نہیں آسکتا۔بے خوف ہو جاتے ہیں اور
جو بھی نقصان پہنچ جائے ان کو غم نہیں ہوتا۔ہمیشہ سکینت کی حالت میں زندگی بسر
کرتے ہیں۔کتنا عظیم الشان انسان ہے جو قرآن کریم پیدا کرنا چاہتا ہے۔اسی لئے
اس دعا کو اللہ تعالٰی نے الانسان کی دعا کے طور پر پیش فرمایا کہ ابھی ان کی صفات
بیان ہو رہی ہیں دعا ابھی آگے آتی ہے فرمایا۔أوليك أصْحَبُ الْجَنَّةِ
لدين فيها یہی وہ لوگ جو جنتوں میں داخل کئے جائیں گے اور پھر ہمیشہ رہیں
گے۔ان جنتوں سے ان کو کبھی نکالا نہیں جائے گا۔جَزَاء بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
یہ ان کے اعمال کی جزاء ہے جیسا کہ وہ ہمیشہ کے لئے خدا کے ہو گئے
تھے۔خدا ہمیشہ کے لئے ان کا ہو جائے گا۔ووَصَّيْنَا الانْسَانَ بِوَالِدَيْهِ
اخشنا ہم نے الانسان یعنی محمد رسول اللہ کو انسان کامل کو یہ نصیحت فرمائی کہ
اپنے والدین سے احسان کا سلوک کرو۔یہاں یہ سوال ضرور اٹھتا ہے کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تو اپنے والدین کا منہ نہیں دیکھا۔والدہ کو دیکھا لیکن
تھوڑے عرصہ کے لئے اور والد تو بعض روایات کے مطابق آپ کے پیدا ہونے سے
پہلے ہی فوت ہو چکے تھے۔پس بوالدیه اخطنا کا کیا مطلب ہے۔یہاں
دراصل آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو جو نصیحت ہے وہ تمام بنی نوع انسان کو
نصیحت ہے کیونکہ انسان کامل کو جو نصیحت کی جائے اس میں تمام اوئی انسان شامل ہو
جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مزید کسی تمہید باندھنے کی ضرورت نہیں پڑی۔فرمایا ہم
نے انسان کامل سے یہ کہا تھا کہ یاد رکھو کہ اپنے والدین سے ہمیشہ احسان کا سلوک
کرنا حَمَلَتْهُ أَمهُ كُرَهَا وَوَضَعَتْهُ كُرْهاً یہ مضمون بھی دیکھ لیجئے عام ہے۔تمام بنی نوع انسان پر یہ مضمون مشتمل ہے۔آگے جا کر یہ مضمون اور رنگ اختیار کر
جائے گا۔تم دیکھو تمہاری ماؤں کا تم پر کتنا احسان ہے یا اگر لفظی ترجمہ کریں تو
غائب میں مضمون بیان ہو رہا ہے۔تو ترجمہ ہو گا ہر انسان کی ماں اسے بہت تکلیفوں
سے پیٹ میں اٹھائے پھرتی ہے۔وَوَضَعَته گرها اور بہت تکلیف کے
ساتھ جنم دیتی ہے۔تو مینے تک اپنے پیٹ میں پالتی ہے۔ایسی حالت میں کہ وہ بہت

409
ہی اونی حالت سے ترقی کرتے کرتے انسان کی حالت تک پہنچتا ہے۔اب آپ
دیکھیں جس نے ربنا اللہ کا دعویٰ کیا تھا اسی کی مزید صفت بیان ہوئی ہے۔رب کا مطلب ہی یہ ہے ادنی سے ترقی دے کر اعلیٰ حالت تک پہنچانے والا۔انسانی
رشتوں میں اس کی بہترین مثال ماں بنتی ہے فرمایا اپنی ماں کی طرف دیکھو کہ ہر انسان
کی ماں نے اسے بڑی مصیبتوں سے پیٹ میں پالا اور پھر بڑے خطرات کے ساتھ اس
کو جنم دیا۔وَحَمْلُهُ وَيَصْلُه تَلْقُونَ شَهْرًا اور یہ عرصہ پیٹ میں اٹھائے
پھرنے کا اور پھر وضع حمل کا اور پھر دودھ پلانا یہ تھیں مہینوں تک پھیلا ہوا ہے۔حتى إذا بلغ اشده ويلم البنين سنة یہاں تک کہ جب وہ بلوغت کو پہنچ
گیا اور چالیس سال کی عمر کو پہنچ گیا قال رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي
انعمت ملی تو اس نے دعا کی جو میں بیان کروں گا۔یہاں میں نے کہا تھا
کہ آگے جا کر مضمون بدل جائے گا۔ایک مضمون ہے عام جو سارے بنی نوع انسان
میں مشترک ہے۔ہر ایک کی ماں اسی طرح اسے جنم دیتی ہے لیکن ہر شخص احسان
مند نہیں ہوا کرتا۔اب واپس حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف
مضمون لوٹ گیا ہے۔ایک عام واقعہ بیان کر کے جو سب بنی نوع انسان میں مشترک
ہے پھر الانسان بمعنی محمد رسول اللہ اس مضمون کو دوبارہ اٹھا لیا گیا اور یہ کہا گیا
کہ جب وہ بلوغت کو پہنچا اور ۴۰ سال کی عمر کو پہنچا اور ۴۰ سال کی عمر آپ کی نبوت
کی عمر تھی اس لئے ۴۰ سال کا لفظ استعمال ہوا ہے ورنہ ہر انسان تو ۴۰ سال کی عمر کو
ہ یہ بات نہیں کہا کرتا۔پس یقینا قطعی طور پر یہاں حضرت اقدس محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مراد ہیں اور آپ کا نقشہ بیان فرمایا ہے کہ آپ نبوت پانے
کے بعد کیا دعائیں کیا کرتے تھے۔فرمایا قالَ رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتِكَ
التي الْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَى وَالِدَي اے میرے رب! مجھے توفیق عطا
فرما کہ میں اس نعمت کا شکریہ ادا کر سکوں جو تو نے مجھ پر کی اور اس نعمت کو تمام کر
دیا۔( تمام کا مضمون لفظاً ظاہر نہیں لیکن نبوت میں تمام کا لفظ شامل ہوتا ہے اس
لئے تمام کا لفظ داخل کیا) آیت کریمہ فرماتی ہے آپ اور منی آن آشكُرَ نِعْمَتَكَ

410
التي انعمت علي اے میرے رب! مجھے توفیق عطا فرما کہ میں اس
نعمت کا شکریہ ادا کرتا رہوں۔شکریہ ادا کر سکوں اس کی توفیق پاؤں جو تو نے مجھے پر
فرمائی۔و علی والدی اور میرے والدین پر تو نے جو نعمت کی ہے اس کا بھی
میں شکر ادا کروں۔-
اب دیکھیں یہاں والدین سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے احسان کا یہاں
ذکر نہیں فرمایا اس لئے کہ آپ کے والدین پہلے گزر چکے تھے۔یہ مضمون لگتا ہے دو
دھاگوں سے بنا ہوا ہے کبھی عام ہو جاتا ہے کبھی خاص ہو جاتا ہے۔عام ہو جاتا ہے
تو تمام بنی نوع انسان پر پھیل جاتا ہے جب سمٹتا ہے تو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ و سلم کی ذات میں سمٹ آتا ہے۔آپ یہ دعا کیا کرتے تھے کہ اے خدا! مجھ پر تو
نے جو اتنا بڑا احسان فرمایا یہ توفیق عطا فرما کہ اس پر شکر کا حق ادا کر سکوں اور صرف
اسی کا نہیں بلکہ اپنے والدین کی طرف سے بھی تیرا شکر ادا کروں۔صاف ظاہر ہے
که والدین گذر چکے ہیں اور ان کو پتہ نہیں کہ کیا نعمت ان کو ملی ہے اور واقعہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین گذر چکے تھے ان کو کیا پتہ تھا کہ ان کی
صلب سے دنیا کا سب سے بڑا انسان پیدا ہونے والا ہے اور وہ ایسے اعلیٰ مدارج تک
پہنچے گا کہ کبھی کسی انسان کے تصور میں بھی یہ نہیں آسکتا تھا کہ کوئی شخص خدا کے
اتنا قریب ہو جائے اور چونکہ والدین ایسی حالت میں گزرے تھے کہ ابھی وہ مسلمان
نہیں ہوئے تھے اور نہ مسلمان ہو سکتے تھے اور انبیاء کو حکم نہیں ہے کہ وہ اپنے ان
والدین کے لئے دعا کریں جن کے متعلق احتمال ہو کہ وہ مشرک ہیں۔اس لئے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا نہیں کی بلکہ یہ عرض کیا ہے کہ اے خدا ! ان پر
بھی تو نے بہت بڑا انعام کیا ہے۔اتنا بڑا انعام کہ مجھے ان کے گھر پیدا کر دیا اور وہ
شکر ادا نہیں کر سکتے۔ان کو علم نہیں ہے کہ کیا احسان تو نے ان پر کیا ہے۔مجھے
توفیق عطا فرما کہ میں ان کی طرف سے تیرا شکر ادا کروں۔میں سمجھتا ہوں کہ ان کی
مغفرت کی دعا کرنے کا اس سے اعلیٰ طریق اور کوئی ہو ہی نہیں سکتا اور ان معنوں
میں احسان کا بدلہ بھی اتار گئے۔مضمون دیکھیں کس طرح اٹھایا گیا ہے کہ والدین

411
کے احسان کو یاد کرو۔والدین کے احسان کو یاد کر کے آنحضرت فرماتے ہیں اے
خدا! ان کی طرف سے مجھے شکر کی توفیق عطا فرما۔پس جن کی طرف سے محمد رسول
اللہ شکر ادا کر رہے ہوں کیسے ممکن ہے میں تو یقین نہیں کر سکتا کہ اللہ تعالی ان سے
مغفرت کا سلوک نہ فرمائے۔وأن أعمل صالحا ترضعہ اور شکر کی تعریف
فرما دی۔ہم جو زبانی شکر ادا کرتے رہتے ہیں یہ تو کوئی شکر نہیں۔فرمایا شکر کس طرح
ادا کروں فرمایا و آن أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضُهُ۔میں ہمیشہ ایسا عمل کروں کہ جن
کے نتیجہ میں تو راضی ہو تا رہے۔اس میں شکر کا فلسفہ بھی بیان ہو گیا۔ایک انسان
شکر اس لئے کرتا ہے کہ کوئی شخص اس پر احسان کرتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ وہ اس
احسان کا بدلہ چکا سکے۔خدا کو آپ احسان کا بدلہ نہیں دے سکتے لیکن احسان کا بدلہ
چکانے کی روح یہ ہے کہ جب آپ احسان اتارتے ہیں تو اگلا راضی ہوتا ہے۔جب
آپ کو کوئی تحفہ دے اور آپ اس کو اس سے بڑھ کر تحفہ دیں تو تجھے تو عارضی
چیزیں ہیں بعض دفعہ وہ خود استعمال بھی نہیں کرتا کسی اور کو دے دیتا ہے یا پھینک
دیتا ہے یا اس کے کام کی چیز نہیں ہوتی لیکن وہ راضی ہو جاتا ہے اگر محبت سے ایک
ذرہ بھی کسی کو تحفہ دیا جائے تو وہ راضی ہو جاتا ہے تو کیسا عمدہ گہرا نفسیاتی نکتہ بیان
فرمایا۔فرمایا کہ میں تو تجھ پر احسان کر نہیں سکتا لیکن مجھے راضی تو کر سکتا ہوں اور
احسان کا بدلہ تو اسی لئے پکایا جاتا ہے کہ کوئی راضی ہو جائے ہیں اب تو ایسا فیصلہ
فرما کہ ایسے عمل کی تو مجھے خود توفیق عطا فرما۔مجھے معلوم نہیں تو کس عمل سے راضی
ہو گا۔جس عمل سے بھی تو راضی ہوتا ہے وہی عمل میں کرتا چلا جاؤں اور ساری
زندگی میں تیری رضا حاصل کرتا رہوں۔تجھے خوش کرتا رہوں۔وآضي غرين في
ذريتي اور یہی نہیں میری ذریت کو بھی صالح بنا دے اور اس ذریت میں آپ
ب شامل ہیں۔صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جسمانی اولاد ہی نہیں بلکہ
تمام بنی نوع انسان جنہوں نے آپ سے تعلق جوڑنا تھا یا آئندہ جوڑیں گے وہ
سارے اس دعا میں شامل ہو جاتے ہیں الي حُبْتُ إِلَيْكَ وَاللَّهِ مِن
المسلمين (الاحقاف : ( دیکھیں اب بات کس طرح کھل گئی ہے۔

412
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم عرض کرتے ہیں کہ تو تو جانتا ہے میں تیری طرف لوٹ
آیا ہوں میں تو ایسی توبہ کر چکا ہوں کہ کبھی کسی نے ایسی توبہ نہیں کی ہوگی اور مجھے
کچھ نہیں چاہتے میں یہ دعویٰ کر سکتا ہوں کہ ہاں میں مسلمان ہوں۔پن اس کے نتیجہ میں میرے بعد میں آنے والے تعلق رکھنے والوں سے بھی
احسان کا سلوک فرما اور ان کو بھی ایسے اعمال کی توفیق بخش جن کے ذریعے تو راضی
ہو جائے۔پس اسی دعا پر میں آج کا خطبہ ختم کرتا ہوں۔لیکن میں آپ کو ایک دفعہ
پھر توجہ دلاتا ہوں کہ اس دعا کی دنیا میں ہر جگہ پر ہر دور کے انسان کو ضرورت رہی
ہے لیکن جیسی آج کے دور میں اس دنیا میں اس جگہ جہاں سے میں یہ خطبہ دے رہا
ہوں اس دعا کی ضرورت ہے شائد کسی اور جگہ کبھی اس دعا کی ضرورت نہ پڑی ہو۔ایسے ظالم ماحول میں آپ بس رہے ہیں جس کی فضا زہریلی ہے۔جب بچے سانس
لیتے ہیں تو دو قسم کی پولوشن میں جتلا ہوتے ہیں ایک پولوشن تو بنی نوع انسان کو نظر آ
رہی ہے اور اسکے خلاف ان کے دماغ روشن ہو گئے ہیں وہ اٹھ کھڑے ہوتے ہیں وہ
کہتے ہیں کسی طرح اس پولوشن کو کم کریں۔اس فضاء کی وہ آلودگی جو جرائم کے
ذریعہ خاک کے ذروں کے ذریعہ دھوئیں کے ذریعہ زہریلی گیسوں کے ذریعہ دنیا کو نظر
آتی ہے اس سے وہ بڑے سخت منتخبہ ہو چکے ہیں اور کوشش بھی کر رہے ہیں لیکن
ایک آلودگی ایسی ہے جو اس سے بہت زیادہ ہلاکت کرنے والی ہے اور وہ روح کو
ہلاک کرنے والی آلودگی ہے وہ اس فضا میں اتنی زیادہ ہے کہ اگر ان کو پتہ چلے کہ
کس فضا میں دم لے رہے ہیں تو اس خوف سے ان کے دم نکل جائیں کہ کیا ہوا ہے
جو ہم اپنی سانسوں میں لے رہے ہیں۔اس کی طرف کوئی توجہ نہیں پس جب آپ
یہ دعا کیا کریں تو اس رنگ میں دعا کیا کریں کہ آپ نے بھی اس آلودگی سے بچتا ہے
اور اپنے ساتھیوں کے لئے بھی دعا کیا کریں۔اللہ تعالٰی اس آلودگی سے ان کو بھی
بچائے کیونکہ یہ فضا واقعی بہت گندی ہے۔میں نے بہت سے احمدی ماں باپ کو
روتے دیکھا ہے وہ کہتے ہیں اس طرح ہماری بچی ہاتھ سے نکل گئی اس طرح ہمارا بچہ
ہاتھ سے نکلا جا رہا ہے۔اس کے نظریات تبدیل ہو جاتے ہیں زندگی کے متعلق اس

·

آج 10 میں سے 10 باقی