۲۸ جون ۱۹۹۱
ذوق عبادت اور آداب دُعا
ڈیٹرائیٹ (امریکہ) ایسٹرن مشی گن یونیورسٹی
۱۲۸ جون ۱۹۹۶ء
415
پشمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
تشهد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:
آج جمعہ کا دن ہے اور میں یہ خطبہ ڈیٹائیٹ سے دے رہا ہوں جہاں اس
وقت خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ کثیر تعداد میں امریکہ کی جماعتیں اپنے سالانہ
کنونشن میں یعنی جلسہ سالانہ میں شرکت کے لئے تشریف لائی ہوئی ہیں۔گذشتہ
کچھ عرصہ سے قرآن کریم میں مندرج ان دعاؤں کا ذکر چل رہا ہے جو خدا تعالٰی
کے انعام یافتہ بندے خدا تعالیٰ کے حضور عرض کرتے رہے اور اس سے انعام
پاتے رہے۔لیکن اس ذکر کو دوبارہ چھیڑنے سے پہلے میں مختصراً آپ کو یہ بتانا چاہتا
ہوں کہ جمعہ کے دن کا جماعت احمدیہ کے ساتھ بھی ایک بہت گہرا اور دائمی رشتہ
ہے۔اور اس رشتے کا ذکر سورۃ جمعہ میں فرمایا گیا ہے۔جمعہ کا دن جمع ہونے کا دن
ہے اور اسی پہلو سے عربی میں اس دن کو جمعہ قرار دیا گیا۔لیکن قرآن کریم میں
سورہ جمعہ میں یہ مضمون بیان فرمایا گیا ہے کہ ایسا وقت بھی آئے گا کہ جب آئندہ
آنے والے لوگ پہلے آنے والے لوگوں کے ساتھ جمع کر دیئے جائیں گے۔ووَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (الجمعه : (۴) بعد
میں آنے والے ایسے بھی ہیں جو حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و
سلم پر ایمان لانے والوں اور آپ کی غلامی کرنے والوں میں بعد میں آنے کے باوجود
اس طرح شامل کر دیئے جائیں گے کہ گویا وہ انہی میں سے ہیں۔پس اس پہلو سے
جماعت احمدیہ کا جمعہ کے دن سے ایک گہرا اور دائمی رشتہ ہے۔جو مضمون میں دعاؤں کا بیان کر رہا ہوں اس کا بھی اس رشتے سے ایک اور
رشتہ ہے اور وہ یہ ہے کہ قرآنی دعائیں جو انعام یافتہ لوگوں نے مانگیں جماعت احمدیہ
416
اگر ان دعاؤں میں خاص توجہ اور انہماک سے گریہ و زاری کے ساتھ خدا تعالیٰ سے
فضل مانگتی رہے تو گذشتہ تمام زمانے اس زمانے میں جمع ہو جائیں گے اور وہ سارے
انعام جو اللہ تعالی نے گذشتہ تمام زبانوں میں اپنے مختلف عاجز بندوں پر نازل فرمائے
ان دعاؤں کے طفیل وہ سارے انجام اس زمانے میں جماعت احمدیہ میں جمع ہو سکتے
ہیں
-
دعاؤں کے ذکر میں حضرت نوح علیہ الصلوۃ و السلام کی دعا سے میں آج کے
مضمون کا آغاز کرتا ہوں۔یہ دعا قرآن کریم میں سورۃ القمر میں محفوظ فرمائی گئی۔دعا
تو اتنی ہے فَدَعَارية الي مَعْلُوبُ فَانتَصِرُ حضرت نوح نے اپنے خدا کو
پکارا اور عرض کیا کہ میں مغلوب ہو چکا ہوں اور میری مخالف قوم مجھے پر غالب آگئی
ہے پس تو میری نصرت فرما۔اس دعا کا پس منظر یہ بیان فرمایا گیا ہے۔گذبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ فَكَذَّبُوا
عبدنا و قالُوا مَجْنُون وارد جد کہ اس سے پہلے نوح کی قوم نے نوح کو
جھٹلا دیا۔تخَذُبُوا عَبَدَنَا اس قوم نے ہمارے بندے کو جھٹلا دیا۔اس طرز
بیان میں بہت ہی پیار کا اظہار ہے اور حضرت نوح سے غیر معمولی اپنائیت کا اظہار
ہے۔یہ نہیں فرمایا کہ نوح کو جھٹلا دیا بلکہ فرمایا تحذِّبُوا عَبَدَنَا انہوں نے
ہمارے بندے کو جھٹلایا۔وَقَالُوا مَجْنُونَ وَاذْهُ جِر اور کہا یہ تو پاگل ہے۔اسے جنون کے دورے پڑتے ہیں۔دارم جد اور ہمارے خداؤں کی طرف
سے پھٹکارا گیا ہے۔ہمارے خداؤں نے اس پر پھٹکار ڈالی ہے چنانچہ حضرت نوح
نے اس موقعہ پر یہ عرض کیا آتي مغلوب فانتصر "اے میرے خدا میں
مغلوب ہو گیا پس تو میری نصرت فرما۔اس دعا کے جواب میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔فَفَتَحْنَا ابْوَابَ السَّمَاءِ
بما منهم ہم نے اس کے جواب میں آسمان کے دروازے کھول دیئے جن
مسلسل برسنے والا پانی نازل ہوا۔وتجرْنَا الْأَرْضَ عُيُونا اور ہم نے
417۔اور ہم
زمین سے بھی چشمے پھوڑ دیئے۔فالتقى الماء پس یہ دونوں پانی یعنی آسمان
کا پانی اور زمین کا پانی اکٹھے ہو گئے۔علی امر قد قدر ایک ایسی بات پر
جس کا فیصلہ کیا جا چکا تھا۔وحَمَلْتَهُ عَل ذَاتِ الْوَاحِ وَذَسُرٍ
نے اسے ایک ایسی چیز پر اٹھا لیا یعنی سیلاب میں ایک ایسی چیز کے ذریعے اسے بچایا
جو بھٹیوں اور میخوں سے بنائی گئی تھی۔تجري باغيننا وہ ہماری آنکھوں
کے سامنے چلتی تھی۔جزاء لمن كان محفر القمر : ۱۰ تا ۱۵) یہ جزاء ہے
اس شخص کی جس کا انکار کیا گیا ہے۔اس دعا کا جماعت احمدیہ کے ساتھ خصوصیت سے اس لئے رشتہ ہے کہ حضرت
اقدس مسیح موعود علیہ السلام سے بھی نوح کے زمانے کی باتیں کی گئیں اور آپ کو
اللہ تعالٰی نے الہاما ایک سے زائد مرتبہ فرمایا کہ تجھ پر بھی نوح جیسا زمانہ آئے گا
اور ہم ویسے ہی تیری مدد فرمائیں گے۔چنانچہ انہی الہامات کی روشنی میں حضرت
اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے کشتی نوح لکھی۔ایک زمانہ ایسا تھا کہ جب
کوئی احمدی بچہ ایسا نہیں مل سکتا تھا جس نے کشتی نوح کا مطالعہ نہ کیا ہو لیکن آج
میں سمجھتا ہوں کہ ہماری بہت سی نسلیں ایسی ہیں، بہت سے ممالک میں احمدی
نوجوان ایسے ہیں جنہوں نے شائد نام تو سن رکھا ہو لیکن انہیں اس اہم کتاب کے
مطالعہ کی توفیق نہ ملی ہو۔یہ اس لئے ضروری ہے کہ یہ کشتی جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ و السلام کو عطا کی گئی ہے یہ پھٹوں اور مینوں سے نہیں بنائی گئی بلکہ ایک
تعلیم سے بنائی گئی ہے۔پس آج کے زمانہ میں جو ہلاکتوں کا زمانہ ہے اور طرح طرح کے عذاب اندر آنے
پر تیار بیٹھے ہیں۔اس موقعہ پر جماعت احمدیہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس کشتی
نوح کے مضمون سے خوب اچھی طرح واقف ہو اور معلوم کرے کہ کس کشتی کے
مہارے اس نے بچتا ہے ورنہ جو بھی اس کشتی میں سوار نہیں ہو گا اس کے بچنے کی
کوئی امید نہیں کی جا سکتی۔دو قسم کی ہلاکتیں انسان کو درپیش ہیں۔ایک روحانی ہلاکت اور ایک مادی
418
ہلاکت اور جیسا کہ ظاہر ہو رہا ہے اس زمانہ میں یہ مضمون لفظاً لفظاً ظاہری طور پر
نہیں دہرایا جائے گا لیکن معنوی طور پر دہرایا جائے گا۔پس آسمان سے بارش کا برینا
اور زمین کا پانی اگلتا یہ دو معنی اس طرح آج کے زمانے پر اطلاق پاتے ہیں کہ روحانی
ہلاکت ہے جو آسمان سے انسان کو کاٹ رہی ہے اور دنیاوی ہلاکت ہے جو طرح طرح
کے عذابوں کے ذریعے جو دنیا کی بدکاریوں کے نتیجہ میں نازل ہو رہے ہیں۔انسان
کے جسمانی خاتمے کا بھی سامان پیدا کیا جا رہا ہے۔پین دونوں طرح کی ہلاکتیں دنیا کو در پیش ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام نے جو تعلیم کشتی نوح میں دی ہے اگرچہ اس پر سو فیصد عمل کرنا بہت مشکل
کام ہے اور شاذ ہی کوئی ایسا شخص ہو جو یہ کہہ سکے کہ میں نے اس ساری تعلیم کو
اچھی طرح سمجھ لیا اور میں کامل یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ میں اس پر عمل پیرا
ہوں۔لیکن اس تعلیم پر عمل کرنے کی کوشش کرنا ہی درحقیقت نجات کا موجب
ہے۔بعض احمدی مجھ سے پوچھتے ہیں کہ ہم جب کشتی نوح کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہم
اپنے آپ کو اس کشتی میں نہیں پاتے۔ہم کیا کریں۔ہمیں تو اس کتاب کے مطالعہ
سے خوف آتا ہے کیونکہ بعض ایسی ایسی باریک باتیں اس میں بیان فرمائی گئی ہیں کہ
اگر تم ایسا کرو گے تب بھی میری جماعت میں سے نہیں۔اگر تم ویسا کرو گے تب بھی
میری جماعت میں سے نہیں۔تو وہ یہ کہتے ہیں کہ ہمیں امن کے پیغام کی بجائے
ہمارے دل سے ایک خوف کی آواز اٹھتی ہے اور ہمیں ڈراتی ہے کہ تم ان لوگوں
میں سے نہیں ہو جو اس کشتی میں سوار ہیں۔ہے کہ ایسے خیالات صرف ایک دو کے دل میں پیدا نہیں ہوتے بلکہ ہر
وہ شخص جو ضمیر کی آواز پر کان دھرتا ہے، اس کے دل میں ایسے ہی خیالات پیدا ہوں
گے۔میں اپنے تجربے سے بھی اسی نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ یہ کتاب پڑھتے ہوئے بعض
وقعہ انسان کے بدن پر لرزہ طاری ہو جاتا ہے اور انسان یہ سمجھتا ہے کہ ابھی میں
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت میں شامل ہونے کا اہل نہیں ہوا۔لیکن دوسری طرف ایک اور پہلو بھی ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا پر
419
چلنا خدا کی رضا کے بغیر ممکن نہیں ہے اور دعا ہی سے سہارا ملتا ہے اور جو شخص در
بغیر دعاہی سہارا ملتا
کے ذریعہ کشتی نوح میں داخل ہونے کی التجا کرتا رہے اس کا ہر قدم اس امن کی
کشتی کی طرف اٹھتا رہے گا اور اس دوران جس قدم پر بھی اس کو موت آئے وہ
امن کی حالت میں مرے گا۔یہ وہ مضمون ہے جس کو حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ و
سلم نے ہمارے سامنے خوب اچھی طرح کھول کر بیان فرما دیا ہے۔ایک تمثیل میں
آپ نے یہ بیان فرمایا کہ ایک شخص جس نے بہت گناہ کئے تھے اتنے گناہ کئے تھے
اتنے گناہ کئے تھے کہ کوئی دنیا کا ایسا گناہ تصویر میں نہیں آسکتا تھا جو اس سے سرزد نہ
ہوا ہو۔وہ مختلف بزرگوں اور مختلف علماء کے دربار میں حاضر ہوتا رہا اور ان کے
سامنے اپنی حالت زار بیان کر کے یہ کہتا رہا کہ اب میرا دل چاہتا ہے کہ میں تو بہ کر
لوں کیا میرے لئے بھی کوئی توبہ کا دروازہ کھلا ہے۔ہر عالم اور ہر ظاہری بزرگ نے
اس کو یہی جواب دیا کہ تمہارے لئے توبہ کا کوئی دروازہ نہیں کھلا۔تم نے اپنے اوپر
توبہ کا ہر دروازہ بند کر لیا ہے۔اس لئے تمہاری بخشش کا کوئی امکان باقی نہیں رہا۔لیکن بالآخر اس کو کسی ایک بزرگ نے یہ مشورہ دیا کہ تم اگر فلاں شہر کی طرف چلے
جاؤ وہ نیک لوگوں کا شہر ہے۔صالحین کا شہر ہے۔اس شہر میں جابسو اور بدشہروں کو
چھوڑ دو تو ممکن ہے تمہاری نجات کا کوئی سامان ہو۔اس نیت کے ساتھ وہ اس شہر
کی طرف چل پڑا لیکن راستے میں بیماری نے آلیا اور ایسی حالت ہو گئی کہ اس کے
لئے چلنا نا ممکن ہو گیا۔چنانچہ اس حالت میں وہ لیٹے ہوئے کہنیوں کے بل گھٹتا ہوا
اس شہر کی طرف آگے بڑھنے لگا اور ایسی حالت میں اس کو موت آگئی۔ایسے وقت
میں خدا تعالی کے فرشتے خدا کے حضور حاضر ہوئے اور اس شخص کا ذکر کرتے ہوئے
پوچھا کہ ہم اسے کن لوگوں میں شمار کریں۔اللہ تعالٰی نے جواب دیا کہ یہ بندہ توبہ
کی نیت کر چکا تھا اور توبہ کا ایسا سماں تھا کہ جب اس کے بدن نے جواب دے دیا
اور کوئی طاقت باقی نہ رہی تب بھی آخر دم تک گھٹتے ہوئے نیکیوں کے شہر کی طرف
حرکت کرتا رہا۔پس اس کے ساتھ یہ معاملہ کرو کہ فاصلہ نا ہو۔اگر نیکوں کے شہر کی
420
طرف کا فاصلہ کم نکلے تو اسے بخشے ہوئے لوگوں میں شمار کرو اور اگر بد لوگوں کے
شہروں کا فاصلہ کم نکلے تو یہ سمجھو کہ اس کی بخشش کا سامان نہیں ہوا۔تمثیل میں یہ
بیان فرمایا گیا ہے کہ فرشتے جب فاصلے ناپنے لگے تو اللہ تعالی بد شہروں کی طرف کا
فاصلہ لمبا کرتا چلا گیا اور نیک شہر کی طرف زمین کو سکیڑتا رہا۔یہاں تک کہ آخری
نتیجہ یہ نکلا کہ فرشتوں نے دیکھا کہ وہ شہر اس کے نزدیک تر ہے جس شہر میں یہ تو بہ
کی نیت سے جا رہا تھا۔پس ہمارے خدا کا اپنے بندوں سے ایسا معاملہ ہے۔وہ غفور و رحیم ہے۔اس
سے مایوسی کفر اور گناہ ہے۔پس کوشش یہ ہونی چاہئے کہ ہمارا قدم ہجرت میں نیکوں
کی طرف ہو۔دراصل اس تمثیل کا تعلق حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
و علی الہ و سلم کی اس مشہور حدیث سے ہے کہ انما الأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ ہر
شخص کا عمل اس کی نیتوں کے مطابق طے پائے گا۔اگر اس کی ہجرت خدا کی طرف
ہو گی تو ایسا شخص خدا سے اجر پانے والا ہو گا۔اگر اس کی ہجرت کسی عورت کی
طرف یا مال کی طرف یا کسی دنیاوی غرض کی طرف ہو گی خواہ کہنے میں وہ کچھ کہتا
رہے، اس کو وہی اجر ملے گا جو اس کی نیت ہے۔پس نیتوں کا بہت گہرا تعلق سچی توبہ
اور آخری نجات سے ہے۔اس پہلو سے جب آپ یہ دعائیں کریں جو حضرت نوح کی دعا ئیں تھیں تو نوع
کی کشتی میں بیٹھنے کا تصور بھی تو ساتھ پیدا ہونا چاہئے۔ورنہ یہ دعائیں غیر مقبول ہوں
گی اور بے معنی ہو جائیں گی۔آپ دعا تو کریں گے کہ اے خدا! نوح نے جس طرح
تجھے پکارا تھا ہم تجھے پکارتے ہیں۔ہم بھی مغلوب ہو گئے ہیں۔ہم بھی بے بس ہو
چکے ہیں۔ہماری قوم بھی اپنے مظلموں سے ہم پر غلبہ پا چکی ہے۔ہماری نصرت فرما اور
اس کے باوجود ہمارا قدم اس دور کے نوح کی بستی کی طرف اٹھنے والا نہ ہو یعنی نیک
لوگوں کی طرف ہجرت کا قدم نہ ہو بلکہ بند شہروں کی طرف ہجرت کا قدم ہو تو یہ دعائیں
بالکل بے کار جائیں گی۔ان کے اندر کوئی اثر اور کوئی قوت نہیں ہوگی۔پس دعاؤں کے مضمون کو سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ ان جیسا بننے کی
ا
421
i
کوشش کریں جن کی وہ دعائیں ہیں۔حضرت نوح علیہ الصلوۃ و السلام نے ہے
گریه و زاری کے ساتھ پیغام پہنچانے میں حد کر دی تھی۔کوئی ایک معمولی سایت
بھی باقی نہ چھوڑا جس کے ذریعے آپ قوم تک نجات کا پیغام پہنچا سکتے تھے اور
آپ نے نہ پہنچایا ہو۔اس کا ذکر بعد میں ایک دعا میں آئے گا۔سروست میں آپ کو اتنا ہی کہنا چاہتا ہوں کہ کشتی نوح کا مطالعہ کیا کریں اور
آج کا نوح وہی نوح ہے جو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و سلم کی
غلامی میں اس زمانے کو عطا ہوا ہے۔آج کے نوح کی کشتی وہ کشتی ہے جس کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام کی تعلیمات میں ملتا ہے۔پس اس کشتی میں بیٹھنے کی کوشش کرتے رہیں اور
اللہ تعالیٰ سے اپنی غفلتوں کی بخشش مانگتے رہیں۔میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر ہمارا
قدم اس طرف بڑھتا رہا تو خواہ ہم اس تک پہنچ سکیں یا نہ پہنچ سکیں خدا کی
مغفرت ہمیں اپنی جھولی میں اٹھا لے گی اور خود اس کشتی تک پہنچا دے گی۔قرآن کریم میں ایک اور دعا کا ذکر ہے جس کا تعلق مومنوں کے باہمی
تعلقات سے ہے۔انصار کی تعریف بیان فرمائی گئی کہ وہ کیسے اچھے لوگ تھے۔کس
طرح انہوں نے اپنے گھر مہاجرین کے لئے کھول دیئے اور اس کے بعد مومنوں
کی ایک دعا یہ سکھائی گئی۔والذين جاء ومِنْ بَعْدِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا
ولإخوانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالايْمَانِ (الحشر : ( کہ وہ لوگ جو
مہاجرین اور انصار کے بعد آئے وہ ان کے ذکر خیر سے متاثر ہونے کے بعد یہ دعا کیا
کرتے تھے۔والَّذِينَ جَارُ وَمِنْ بَعْدِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلا عُوَانِنَا
کہ اے ہمارے رب ہمیں بھی بخش دے اور ہمارے ان بھائیوں کو
بھی بخش دے۔الَّذِيْنَ سَبَقُونَا بِالايْمَانِ وہ لوگ جو ایمان میں ہم سے
ولا تجعل في قُلُوبِنَا غِلَّا لِلَّذِينَ آمَنُوا اور ہمارے
سبقت لے گئے۔دل میں کسی مومن کے لئے کبھی اور نفرت نہ پیدا ہونے دے۔رَبَّنَا انَّكَ وَاوْفُ
رحيم (الحشر : (1) اے ہمارے رب تو تو بہت ہی مہربان اور بہت ہی زحم
422
سے پیش آنے والا ہے۔اس دعا کا پس منظر یہ ہے کہ انصار اور مہاجرین جو خدا کی
نظر میں بہت بڑے بڑے مرتبے پا گئے۔آخری دور میں کچھ ایسے اختلافات میں ملوث
ہوئے کہ جن کے نتیجہ میں مورخ کے لئے یہ سمجھنا بہت مشکل ہو گیا کہ کس نے کیا
غلطی کی تھی اور کون کس حد تک حق پر تھا۔ان عبث بحثوں میں مبتلا ہو کر مسلمان
دو حصوں میں بٹ گئے۔ایک وہ جو شیعان علی کہلاتے ہیں اور ایک وہ جو اہل سنت۔اور چودہ سو سال ہونے کو آئے آجتک یہ ان بحثوں سے باز نہیں آ رہے کہ کون
کس سے بہتر تھا۔کس نے کیا گناہ کیا۔کس سے کیا غفلتیں سرزد ہوئیں۔مجھ سے
ایک مرتبہ ایک شیعہ دوست نے سوال کیا کہ بتائیے حضرت علی درست تھے یا
حضرت عائشہ درست تھیں۔میں نے کہا جس نے بتانا ہے وہ تو اس کے دربار میں
حاضر ہو چکے۔میں کون ہوں بتانے والا اور آپ کون ہیں پوچھنے والے۔جس خدا
نے فیصلے فرماتے ہیں اس کے دربار میں خدا کے یہ نیک بندے حاضر ہو چکے ہیں۔اپنا
سب کچھ اس کو پیش کر بیٹھے ہیں۔اس لئے ان لغو بحثوں میں مبتلا نہ ہوں۔اس آیت کریمہ کے متعلق بیان کیا جاتا ہے کہ ایک دفعہ حضرت امام باقر کے
سامنے جو ایک بہت بزرگ شیعہ امام تھے۔اولین ائمہ میں سے تھے۔کسی شیعہ نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ و سلم کے بعض خلفاء اور صحابہ کے متعلق زبان
دراز کی۔غیرت سے آپ اٹھ کھڑے ہوئے اور بہت ہی جلال کے ساتھ اس آیت
کی تلاوت فرمائی۔وَالَّذِينَ جَادُو مِن بَعْدِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا الْفِرْ لَنَا وَالِاخْوَانِنَا
الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْايْمَانِ کہ وہ لوگ جو ان بزرگوں کے بعد آنے
والے ہیں وہ تو صرف یہ عرض کرتے ہیں کہ اے خدا میں بھی بخش دے اور ان کو
بھی بخش دے۔اگر ان سے کچھ غلطیاں سرور ہوئی ہیں تو ہماری التجا یہ ہے کہ ان کو
معاف فرما دے اور ہم تو ہیں ہی گہنگار بندے۔ہمیں بھی ضرور معاف فرما۔یہ وہ
بھائی ہیں جو ایمان میں ہم پر سبقت لے گئے تھے اور ان کے پہلے ایمان لانے کے
نتیجہ میں ہم نے یہ فیض پایا ہے۔اس لئے ہمیں زیب نہیں دیتا کہ ان کے متعلق
کسی قسم کا اور کوئی کلمہ کہیں۔سوائے اس کے کہ تجھ سے ان کے لئے بخشش کے
423
طالب ہوں۔وَلا تَجْعَل في قُلُوبِنَا غِلًا لِلَّذِينَ آمَنُوا اور ہمارے ولی
ایسے بنا دے کہ ان میں کسی ایمان لانے والے کے لئے بھی کسی قسم کی کوئی کبھی نہ
رہے۔کوئی بیہودہ خیالات پیدا نہ ہوں۔رَبِّنَا إِنَّكَ رَءُوفٌ رَّحِيمُ اے خدا
تو تو بہت ہی مہربان ہے۔میں بھی مہربان بنا دے۔تو تو بار بار رحم کرنے والا ہے۔ہمیں بھی بار بار رحم کرنے والا بنا دے۔پس مسلمان سوسائٹی کے لئے یہ دعا بہت ہی
قیمتی دعا ہے۔ایسی جماعتیں جہاں بعض دفعہ اختلافات پیدا ہو جاتے ہیں اور وہ
نفرتوں میں بدل جاتے ہیں اور وہ جماعتیں پھٹ جاتی ہیں۔خصوصیت کے ساتھ ان
کے لئے یہ دعا بہت ہی اہمیت رکھتی ہے اور شیعوں اور سینیوں سے گفتگو کے دوران
بھی آپ کے پیش نظر یہ دعا رہنی چاہیے اور یہی مسلک ہے جو سب سے اچھا
مسلک ہے۔اس میں عاجزی اور انکسار پایا جاتا ہے اور معاملات کو خیر الفاتحین خدا
کے سپرد کر دیا جاتا ہے۔یہ دعا سورۃ الحشر آیت میں ہے۔ایک دعا حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ و السلام کی اور ان لوگوں کی دعا ہے جو آپ
کے ساتھ تھے اور آپ کے اسوہ سے فیض پانے والے تھے۔قرآن کریم فرماتا ہے۔وہ لوگ مشرک نہیں تھے اور ہر قسم کے شرک سے بیزار تھے اور خالصہ اللہ وقف ہو
چکے تھے۔وہ خدا کے حضور یہ عرض کیا کرتے تھے۔ربنا عليك توكحلت
والَيْكَ انْتِنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ (الممتحنه : (۵) اے خدا ہما را تمام تر توکل
مجھ پر ہے۔واليك انبنا اور ہم تیری ہی طرف جھکنے والے ہیں۔واليك
المصير اور تیری ہی طرف ہر راستہ جاتا ہے۔تیری طرف جانے کے سوا ہم
اور کوئی راہ نہیں پاتے- إليكَ الْمَصِيرُ ایک بہت ہی خوبصورت بیان ہے
جس کا مطلب یہ ہے کہ اور کسی طرف جا نہیں سکتے۔لازما بالاخر وہاں پہنچتا ہے جیسے
کہا جاتا ہے۔"All roads lead to Rome"
یہ تو ایک فرضی محاورہ ہے۔کہاں ساری سڑکیں روم کی طرف جاتی ہیں۔مگر امر
واقعہ یہ ہے کہ خدا کی طرف ساری سڑکیں جاتی ہیں۔مومن کی بھی اور کافر کی بھی۔
424
بالآخر اسی کی طرف لوٹ کر جاتا ہے۔تو وہ یہ عرض کرتے ہیں۔عليك تو محلنا
واليك انتِنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ اس دعا میں ایک بہت ہی گہرا پیغام ہے وہ یہ
ہے کہ خدا کی طرف تو تم نے بہر حال لوٹ کر آتا ہے خواہ کافر بنو یا مومن بنو۔نیک
ہو یا بد ہو۔آخر وہاں جائے بغیر چارہ نہیں ہے لیکن وہ لوگ جو از خود پہلے خدا کی
طرف حرکت کرتے ہیں وہی ہیں جو مقبول ہوتے ہیں۔وہی ہیں جو اس کو پالیتے ہیں۔تو حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ و السلام اور آپ کے غلاموں نے یہ دعا کی کہ اے خدا
ہمارا تجھ پر توکل ہے۔اور ہم تیری ہی طرف آ رہے ہیں اور جانتے ہیں کہ بالاخر
تیری ہی طرف جاتا ہے۔اس لئے جو لوگ طومی طور پر خدا کی طرف سفر اختیار کرتے
ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں اپنی راہوں پر چلنے کی توفیق عطا فرماتا ہے اور طاقت بخشتا ہے کہ
وہ بالاخر اس کو پالیں۔پھر یہ دعا ہے۔ربنا لا تجعَلْنَا فِتْنَةٌ لِلَّذِينَ كَفَرُوا
واغْفِرْ لَنَا رَبَّنَا إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ الممتحند : (4) اے ہمارے
رب ہمیں ان لوگوں کے لئے فتنہ نہ بنا جنہوں نے انکار کر دیا۔فتنہ سے دو باتیں
مراد ہیں۔ایک یہ کہ ہم کسی کے لئے ٹھوکر کا موجب نہ بنیں۔ہم ایمان لے آئے۔ہم تجھ پر توکل کرتے ہیں۔ہم تیری طرف آتے ہیں لیکن راہ میں ایسی ٹھوکریں نہ
کھائیں کہ کوئی اور دیکھنے والا بھی ٹھوکر کھا جائے اور ہماری وجہ سے کسی ابتلا میں پڑ
کردہ راہ راست کو کھو دے۔یہ ایک بہت ہی اہم دعا ہے۔ہر انسان کو اپنے اعمال کی اس طرح نگرانی بھی
کرنی چاہئے اور دعا بھی کرنی چاہئے کہ میری وجہ سے کوئی انسان ٹھوکر میں مبتلا نہ
ہو۔حضرت عیسی علیہ الصلوۃ و السلام نے ایک مرتبہ اس مضمون کو یوں بیان فرمایا کہ
ایک ایسا شخص جو کسی کے لئے ٹھوکر کا موجب بنتا ہے بہتر تھا کہ اس کی ماں نے
اسے جنم نہ دیا ہوتا کیونکہ وہ شخص بھی پکڑا جاتا ہے۔اس لئے دعا کے ذریعے اللہ
تعالٰی سے مدد طلب کرتے رہنا چاہئے۔امریکہ کے اس سفر کے دوران بارہا مجھ سے بعض دوستوں نے یہ ذکر کیا کہ
پاکستان سے آنے والے اس طرح کرتے ہیں اور اس طرح کرتے ہیں اور ہمارے
425
لئے وہ ٹھوکر کا موجب بن جاتے ہیں۔ان کو تو میں یہ سمجھاتا ہوں کہ اسلام کسی
ایک ملک کا اسلام نہیں ہے۔اسلام تو تمام دنیا کا اسلام ہے۔آپ نے حضرت مرزا
غلام احمد قادیانی کو اس لئے نہیں مانا کہ آپ کا تعلق ہندوستان سے تھا۔آپ نے تو
اس لئے ان کو جاتا ہے کہ آپ کا تعلق حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ و
سلم سے تھا۔ایک ایسے رسول سے تعلق تھا جس کے متعلق قرآن شریف نے بیان
فرمایا کہ لا شرقية ولا غربية (النور : (۳۶) ایسا نور ہے جو نہ مشرق کا ہے
نہ مغرب کا ہے دونوں میں سانجھا ہے اور پھر فرمایا کہ وہ رَحْمَةً لِلْعُلَمينَ
(الانبياء : (۱۳۸) ہے۔وہ تمام جہانوں کے لئے رحمت ہے۔تو میں ان کو سمجھانے
کی کوشش کرتا رہا کہ آپ تو حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و سلم کو پانے
کے دعویدار ہیں۔پھر یہ جغرافیائی تفریقیں کیسی؟ پھر یہ خیال کیسا کہ فلاں شخص کو ہم
سے بہتر ہونا چاہئے تھا۔کیوں کسی کو ہم سے بہتر ہونا چاہئے؟ وہی بہتر ہے جو خدا کے
نزدیک بہتر ہے۔إن أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ القُكُمْ (الحجرات : ۱۴)
رنگ و نسل کی تمیز ہمیشہ کے لئے مٹادی گئی ہے۔تم میں سے وہی معزز ہے جو خدا
کے نزدیک معزز ہے۔اس لئے میں ان کو یہی کہتا رہا کہ آپ ان لوگوں پر رحم کریں
جو پاکستان سے آتے ہیں اور آپ سمجھتے ہیں کہ وہ احمدیت کے سفیر بن کر آئے ہیں
لیکن وہ احمدیت کی بجائے بعض اور بدیوں کے سفیر بن جاتے ہیں۔آپ محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کے سفیر بن کر ان کو بچانے کی کوشش کریں نہ کہ ان کی
وجہ سے خود ٹھوکر کھا جائیں۔پس جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جو ٹھو کر کھاتے
نہیں ان کا یہ عذر قبول نہیں ہو گا اور قرآن کریم یہ بات کھول کر بیان فرما چکا ہے کہ
جب قیامت کے دن بعض لوگ جہنم کی طرف لے جائے جائیں گے تو وہ یہ عذر پیش
کریں گے کہ اے خدا ان بڑے لوگوں نے ہمیں گمراہ کیا۔ان کی وجہ سے ہم نے
ٹھوکر کھائی۔اس کے جواب میں اللہ تعالٰی فرمائے گا۔تم دونوں کے لئے جہنم ہے۔ٹھو کر میں جتلا کرنے والوں کے لئے بھی اور ان کے لئے بھی جنہوں نے بعض لوگوں
کے بد نمونے سے اثر قبول کر کے خود اپنی گمراہی کے سامان کئے۔
426
پس قرآن کریم کی تعلیم دو طرفہ ہے اور مکمل ہے اور متوازن ہے۔لیکن یہ
بیان کرنے کے باوجود ان احمدیوں کی ذمہ داری کو میں کم نہیں سمجھتا جنہوں نے لیے
عرصہ تک پاکستان یا ہندوستان میں تربیت پائی۔بہت سے ان میں سے ایسے ہیں جو
صحابہ کی اولاد ہیں۔بہت سے ان میں سے ایسے ہیں جنہوں نے صحابہ کو خود دیکھا ہوا
ہے اور بعض ایسے ہیں جنہوں نے صحابہ کو دیکھے ہوئے لوگوں سے تربیت پائی ہے۔وہ جب باقی دنیا میں جاتے ہیں تو طبعا انسانی فطرت ہے خواہ یہ دلیل مضبوط ہو یا نہ ہو
کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ احمدیت کے سفیر آرہے ہیں اور ان کے نمونہ پر چل کر
ہمیں نجات ملے گی۔جب وہ غلط نمونے دیکھتے ہیں تو لازماً ان کو صدمہ پہنچتا ہے جو
خدا تعالیٰ کے فضل سے انعام یافتہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو تقویت دی جاتی ہے وہ
ٹھوکر نہیں کھاتے لیکن کمزور پھر بھی ٹھوکر کھا جاتے ہیں۔اس لئے یہ دعا بہت ہی
ضروری ہے جو حضرت ابراہیم اور آپ کے صحابہ نے کی کہ رَبَّنَالَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةٌ
لذِينَ كَفَرُوا اے خدا ہمیں ان لوگوں کے لئے ٹھوکر کا موجب نہ نینجا جنہوں
نے کفر کیا یہاں تنذينَ كَفَرُوا کہہ کر اس بات کو کھول دیا کہ وہ لوگ بری
الذمہ نہیں ہیں جو ٹھو کر کھا جاتے ہیں کیونکہ انکار ان کی فطرت میں ہے تبھی وہ
ٹھوکر کھاتے ہیں۔پہلے کفر کی حالت ان کے اندر موجود ہے۔اگر وہ نہ ہوتی تو وہ
ٹھو کر نہ کھاتے لیکن اس کے باوجود ہم اس بات میں ملوث نہیں ہونا چاہتے۔ہم یہ
پسند نہیں کرتے کہ ہماری وجہ سے کوئی ظالم ٹھو کر کھا جائے۔دوسرا مضمون فتنہ کا یہ ہے کہ دشمن کو ہمیں عذاب میں جتلا کرنے کا موقعہ عطا
نہ فرما۔قرآن کریم ان معنوں میں بھی لفظ "فتنہ استعمال فرماتا ہے۔"
الَّذِيْنَ فَتَلُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا (البروج : 1) وہ لوگ
جنہوں نے مومنوں کو فتنے میں ڈالا اور پھر توبہ نہ کی۔پس فتنہ دو طرفہ ہے۔مومن
کی طرف سے فتنہ یہ ہے کہ کوئی شخص ٹھوکر کھا جائے اور خدا کی راہ سے ہٹ
جائے کافر کا فتنہ یہ ہے کہ زبردستی عذاب میں مبتلا کر کے کسی کو خدا کی راہ سے
ہٹائے۔نتیجہ فتنے کا ایک ہی ہے اگرچہ مختلف سمتوں سے مختلف شکلوں میں فتنہ ظاہر